2025-11-23@06:16:31 GMT
تلاش کی گنتی: 28827

«خالد اختر اور نی ر مسعود»:

(نئی خبر)
    برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود پیر کے روز ملک کی پناہ گزین پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کریں گی، جن کے تحت برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کو اب مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غیر قانونی ہجرت اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں کمی لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق پناہ ملنے کے بعد اب لوگوں کو مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: خدمات اور وفاداری کا اعتراف، عمان کی جانب سے 45 افراد کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری موجودہ قانون کے تحت پناہ گزینوں کو...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے سیاسی اثرات سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، تاہم ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پوری سیاست اس بات پر ٹکی ہوئی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے، رپورٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان توہمات پر یقین رکھتے تھے، اور ایسے شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس منیر سے...
    لاہور: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حکومتی معاملات میں کردار کے حوالے سے عالمی جریدے کی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رپورٹ کو سو فیصد درست اور حقائق کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ بی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا میں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ نے جعلی پیرخانے اور روحانیت میں چھپی شیطانیت سے پردہ اٹھایا ہے۔ جو مخالفین کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں وہ خود جعلی طریقے سے اپنی زوجہ تک پہنچائی جانے والی معلومات...
    وانا+ ماسکو+ اسلام آباد (آئی این پی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور وانا حملے کرنے والے افغانستان سے آئے، ہمارے مقامی ملوث نہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغانستان کو کئی بار پیغام بھجوایا کہ دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا جہاں آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپی کے ساتھ میجر جنرل مہر عمر خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے، کیڈٹس اور ٹیچرز کو ریسکیو کرنے والے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ دورے کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ  زرداری نے یومِ برداشت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مکالمے، ہمدردی اور تعاون کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔ برداشت کے اصول اسلام کی ان اعلیٰ تعلیمات میں گہرائی سے پیوست ہیں جو انسانیت کے لیے رحم، عدل اور احترام کا درس دیتی ہیں۔ اپنی نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر قسم کے تعصب، امتیاز اور نفرت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز کی بنیادی روح‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور تحمل و برداشت کا پیغام لئے ہوئے ہے، تحمل و برداشت نہ صرف معاشرتی...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاپ 30 کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ گرین کلائمیٹ فنڈز سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، گرین کلائمیٹ فنڈز سے استفادہ کیلئے رکاوٹیں دور کرنا ہوںگی، ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے عالمی مربوط تعاون ضروری ہے۔ ملکی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے گرین سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے سادہ اور تیز رفتار کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کرتے کہا ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں سے مالیاتی امداد...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ڈھاکہ میں  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ اور اگر کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے تمام علماء کرام صرف ایک حاضری دینے کے لیے نہیں آئے بلکہ وہ پاکستان کے برادر اسلامی عوام کا خیر سگالی کا پیغام بھی بنگلہ دیش کے برادر مسلمانوں تک لے کر آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا مسلمان ہو یا پاکستان کا، وہ ایک مسلمان قوت ہے، ایک امت ہے، ایک جماعت ہے۔ ان...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  وہ پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام لے کر ڈھاکہ آئے ہیں۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عالمی ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش 2 برادر اسلامی ممالک ہیں جو مختلف شعبوں میں مضبوط اور دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک ایک دوسرے کی طرف چند قدم بڑھائیں تو یہ قربتیں مزید مضبوط ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بنگلادیش: ختم نبوتؐ پر بین الاقوامی کانفرنس، سال بھر...
    فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ایہاب ابو جزار اور ان کے کھلاڑی اسپین میں ایک خصوصی مشن پر ہیں، جہاں وہ باسک کنٹری اور کیٹالونیا کی نمائشی ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچ کھیل رہے ہیں۔ ان میچوں کا مقصد دنیا کی توجہ فلسطینیوں کی سلامتی، آزادی اور غزہ میں انسانی بحران کی طرف مبذول کرانا ہے۔ ہفتے کو سان مامیس اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے سامنے یہ مقابلہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ فلسطینیوں کی جدوجہد کی علامت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات فلسطینی ٹیم، جو فیفا رینکنگ میں 98 ویں نمبر پر ہے، 2 سالہ جنگ اور مسلسل بمباری کے باعث شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-14 ڈھاکا(صباح نیوز) امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کا مسلمان ایک قوت ہے، ختم نبوت? کانفرنس کااجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا،دونوں برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں،اگر آپ(بنگلہ دیش) پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ انشااللہ اور مضبوط ہوگا۔ان خیالات کاظہار امیر جمعیت علماء اسلام (ف)مولانافضل الرحمن نے سہرودی گراؤنڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-10 ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری بڑی ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ہم ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ...
    ماسکو: روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں استحکام کا قیام روس کی اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو خطے کے اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔  زخارووا کا مزید کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر لوگوں کے بال کمزور، بے جان اور جھڑنے لگتے ہیںحالانکہ وہ مہنگے شیمپو اور تیل سب کچھ استعمال کر رہے ہوتے ہیں؟اصل مسئلہ بالوں کے باہر نہیں، اندر ہے… جسم میں پروٹین اور آئرن کی کمیاور اس کا بہترین قدرتی حل ہے کالے چنے کا پانی۔جی ہاں، وہی چنے جو عام طور پر صرف ناشتے میں کھائے جاتے ہیں،مگر اگر صحیح طرح استعمال کیے جائیں تو یہ بالوں اور جسم دونوں کے لیے حیرت انگیز ہیں۔ قدرتی علاج:کالے چنے پروٹین، آئرن، بایوٹن اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتے ہیں،بالوں کی جڑوں تک غذائیت پہنچاتے ہیں،اور جھڑنے کے عمل کو روک دیتے ہیں۔ طریقہ استعمال:رات کو ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ ہفتے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلستان جوہر بلاک 13،میں انسدادِ منشیات کے پروگرام کا انعقاد کالج کے ھال میں کیا گیا،تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے مہمان مقرر کی حثیت سے شرکت فرمائی، تقریب منعقد کرنے میں پروفیسر اقبال خاتون ابڑو کی معاونت نمایاں رہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے طالبہ مصباح نے کیا،نعت مقبول طالبہ زینب بتول اور منشیات پر نظم طالبہ عروسہ نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی، نظامت کے فرائض طالبہ انعمتا عظمت اللّہ نے انجام دیے۔ رفیع احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ ایک حقیقت بن چکی ہے کہ پاک افغان تعلقات کی بہتری فوری طور پر نا ممکن ہا تا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں ہونے والے ممذاکرات ترکی میں نا کامی سے دوچار ہو چکے ہیں ۔ٹی ٹی پی اس پورے معاملے کا مرکزی مسئلہ ہے، اور جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ اس ان مذکرات میں ایک نئی بات یہ بھی ہے پاکستان پر ٹی ٹی پی کے نئے حملے شروع ہو گئے اور شاید بھارت کے کہنے پر وانا اور اسلام آباد پر بھی حملے کیے گئے ہیں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اپنے افغان ہم منصب ملا محمد یعقوب سے 19...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد جامع مسجد جے پی ایم سی، کراچی میں ادا کی گئی۔ جامعہ کی قیادت، فیکلٹی اور عملے نے گہرے دکھ اور احترام کے ساتھ شرکت کی، مرحوم کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر شاہد رسول کا انتقال میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نوشہرو فیروز میں ایک عظیم الشان روحانی اجتماع منعقد ہوا جس میں شہر سمیت دور دراز علاقوں سے ہزاروں عاشقانِ رسول نے بھرپور شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول کی بہاریں بکھیر دی گئیں۔اجتماع سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرے خطاب میں درودِ پاک کی فضیلت، سنتِ رسول ? کی پیروی، امانت داری، جھوٹ سے اجتناب اور غیبت جیسے معاشرتی امراض سے بچنے کی اہمیت پر مفصل بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ “معاشرہ اسی وقت سنوَر سکتا ہے جب افراد اپنی زبان، کردار اور معاملات کو رسول اللہ کی سنتوں کے سانچے میں...
    دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اگلے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران واضح کیاہے کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ چاہے وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں جب کہ طالبان نے پاکستان میں پشتون نیشنلزم کو ہوا دینے کی کوشش بھی کی۔ پاکستان میں پشتونوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ ہے، لہٰذا پشتون شناخت کے نام پر پروپیگنڈا گمراہ کن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ...
    بنگلہ دیش کے بھارت کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد مودی حکومت سخت تذبذب کا شکار تھی کہ اس کی یہ ناکامی اس کی انتخابی مہم جوئی پر اثرانداز ہو کر اس کی عوامی حمایت کو کم نہ کر دے۔ ایسے میں مودی نے طالبان کا انتخاب کیا کہ وہ بی جے پی کی ڈوبتی ہوئی ساکھ کو بچا سکتے ہیں۔ کہاں تو مودی ہی کیا تمام ہی بی جے پی کے رہنما طالبان کو قاتل، جاہل اور دہشت گرد قرار دیتے تھے اورکہاں انھوں نے انھیں اپنے گلے لگا لیا، کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے طالبان کے تعلقات پاکستان کے ساتھ روزبروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، چنانچہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کو کابل بھیجا گیا...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں 3 لڑکے اور...
    یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دنیا بھر میں لسانیات، انسان کے باہمی رابطے اور ان کی روایتی تہذیب و ثقافت کی بنیاد ہیں۔ زبان نہ صرف اظہار خیال کا سب بڑا ذریعہ ہے بلکہ یہ کسی قوم کی تاریخ، سوچ، احساسات اور طرز زندگی کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ اسی طرح اردو زبان برصغیر کی مشترکہ روایتی تہذیب و ثقافت کی نمایندہ زبان ہے جس میں فارسی، عربی، ترکی اور ہندی کے الفاظ کی آمیزش کی وجہ سے دنیا کی خوبصورت زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔  مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری قوم انگریزی کے سحر میں مبتلا ہوکر اپنی ہی قومی اور مادری زبان کے زوال کا سبب بن رہی ہے۔...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ دنیا کے 10 ممالک 70 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ذمہ دار ہیں لیکن اسی کے ساتھ عالمی گرین فنانس کا 85 فیصد بھی انہی کو ملتا ہے، برفانی ذخائر کا بحران دراصل انصاف اور حقوق کا معاملہ ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے برازیل کے شہربیلیم میں جاری اقوامِ متحدہ کے 30ویں سالانہ عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ30  کے موقع پر منعقدہ پاکستان کی تقریب رایوسفیئر ایڈاپٹیشن اینڈ ڈیزاسٹر میں خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ مصدق ملک نے ہندوکش–قراقرم–ہمالیہ کے برفانی ذخائر کے تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہیں دنیا کی سفید چھتیں قرار دیا، جو جنوبی ایشیا کے کروڑوں لوگوں کی...
    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بچی کی ہلاکت میں ملوث شاہ میڈیکل سینٹر کو دوبارہ سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن  نے شاہ میڈیکل سینٹر، نارتھ ناظم آباد کو سنگین خلاف ورزیوں،غیر قانونی طور پر اسپتال چلانے اور مسلسل عدم تعمیل کے باعث دوبارہ سیل کر دیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال ایک نومولود بچی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایس ایچ سی سی کو موصول ہونے والی شکایت کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی میں ایس ایچ سی سی کے ایکسپرٹ پینل نے اسپتال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انتظامیہ کے ساتھ باضابطہ خط و کتابت بھی کی، تاہم...
    روسی وزارت خارجہ نے تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور افغانستان تحمل کا مظاہرہ کریں، اختلافات بات چیت سے حل کریں، کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے باز رہیں اور بات چیت جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں استحکام روس اور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان ماریا زخارووا...
    میرے ہاتھ میں غزالہ خالد کی کتاب ہے ، سوچا تھا ایک دو مضامین اور چند پیراگراف پڑھ لوں گی چونکہ اس کتاب کی ضخامت 284 صفحات پر مشتمل ہے لیکن جب پڑھنے بیٹھی تو یقین کیجیے پڑھتی ہی چلی گئی۔ چونکہ غزالہ کی تحریروں میں اپنے آپ کو پڑھوانے کی کشش اور توانائی بدرجہ اتم موجود تھی، تو پھر یوں ہوا کہ ایک ہی نشست میں کئی مضامین میرے مطالعہ میں رہے۔ غزالہ کی تحریروں میں ان کے مزاج کی طرح شائستگی اور شگفتگی پنہاں ہے۔ جس طرح ان کا اپنا لہجہ دھیما اور محبت بھرا ہے ’’ ان کہی‘‘ کے مضامین بھی موسم بہار کا پتا دیتے ہیں، ایک ایک سطر سچائی کی آمیزش سے روشن نظر آتی...
    اسلام آباد اور دہلی میں ہونے والے حالیہ دھماکوں نے جنوبی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی کی فضا پیدا کردی ہے۔ بھارتی حکومت نے حسب روایت بغیرکسی تحقیق یا شواہد کے پاکستان پر انگلیاں اٹھانا شروع کردی ہیں، جب کہ پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ شواہد کے ساتھ واضح کیا کہ خطے میں جاری حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کا گہرا ہاتھ موجود ہے۔ دہلی میں ہونے والے مبینہ خودکش حملے کو بھارتی میڈیا نے لمحوں میں ’’ سرحد پار دہشت گردی‘‘ کا لیبل دے کر عالمی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں اسے محض حادثہ قرار دیا جا رہا ہے، جو بھارتی انٹیلی جنس کی ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا، لیکن اس واقعے کی آڑ لے کر بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر ناجائز الزام تراشی کی ہے۔ بھارت کا یہ دعویٰ کہ یہ حملہ جیش محمد کے ذریعے کیا گیا جو پاکستان میں ایک کالعدم تنظیم ہے، حقیقت پسندی سے کوسوں دور ہے۔ جیش محمد کے دفاتر اور تربیتی مراکز افغان طالبان کے زیر نگرانی حکومت میں ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے روابط افغان طالبان کے ساتھ گہرے اور پیچیدہ ہیں۔ جیش محمد اور افغان طالبان کے تعلقات کا ثبوت بھارتی طیارے کے اغوا اور جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے ایک تاریخی پس منظر رکھتا ہے۔ 1999 میں، ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی… روشنیوں کا شہر، محنت کشوں کا مسکن، اور پاکستان کی معاشی شہ رگ، مگر افسوس! سیاسی مفادات کی بندر بانٹ نے اس شہر کو اندھیروں، خوف اور محرومیوں کے گڑھ میں بدل دیا ہے۔ اس شہر کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ نہیں کہ اسے وفاق نے نظر انداز کیا، بلکہ یہ ہے کہ اس کے اپنے نمائندے بار بار اسے بیچ کر، اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ ایم کیو ایم؛ وہ جماعت جو کبھی مہاجروں کی شناخت اور امید کی علامت سمجھی جاتی تھی آج سیاسی موقع پرستی، وزارتوں کی بھوک اور خود غرضی کی علامت بن چکی ہے۔ایم کیو ایم نے اپنے قیام سے لے کر آج تک ’’مہاجر حقوق‘‘ کے نام پر جو سیاست کی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں تجسس نہ کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟ دیکھو، تم خود اس سے گھن کھاتے ہو اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے۔ لوگو، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہاری قومیں اور برادریاں بنا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو در حقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیز گار ہے...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر، صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس شرجیل انعام میمن نے کراچی کی خواتین کے لیے خوش خبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ 17 نومبر 2025 کو فعال ہوگا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کا نیا روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے اور ابتدا میں خواتین کے لیے تین مخصوص اوقات رکھے گئے ہیں، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروس مکمل طور پر خواتین کے...
    امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلم خواتین پر لازم ہے کہ وہ سیدۂ کائنات (س) کے پاکیزہ اسوۂ حیات کی پیروی کرتے ہوئے حجاب، عفت، عصمت اور طہارت کی حفاظت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔ آپ پوری انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لیے اسوۂ حسنہ اور کامل نمونۂ عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پنجتنی امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزائے سیدۂ کائناتؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے بنگلادیش سرحد پر فوجی تعیناتیوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے تین نئے مکمل فعال فوجی اڈے سیلیگوری کوریڈور کے قریب قائم کردیے ہیں، سلیگوری کوریڈور بھارت کے شمال مشرقی حصے کے لیے تنہا کنکشن ہے۔سیلیگوری کوریڈور چکن نیک بھی کہلاتا ہے کیونکہ چوڑائی صرف 22 کلو میٹر ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کا راستہ شمال میں نیپال، جنوب میں بنگلادیش، مشرق میں بھوٹان اور چین سے ملتا ہے، سیلیگوری کوریڈور بند ہوجائے تو بھارت کا شمال مشرقی علاقہ الگ ہوسکتا ہے۔نئی فوجی تعیناتیوں کے ساتھ بھارتی فضائیہ نے گوہاٹی میں بڑی ایئر شو بھی کی جس کا مقصد مشرقی محاذ کی نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھانا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سطح پر سادہ اور تیز کلائمیٹ فنانسنگ تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقا کا خطرہ بن چکی ہے تاہم پاکستان عالمی موسمیاتی بحث میں اپنا مؤثر کردار بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا۔ وفاقہ وزارت خزانہ کے مطابق برازیل میں منعقدہ کوپ 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں تخفیف اخراج سے زیادہ فوری ضرورت موافقت کی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں پاکستان کے موجودہ فریم ورک نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشنز (این ڈی سیز)، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان، اور وی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر: آل سندھ وکلاء کنونشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔کنونشن 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کے طور پر سکھر ڈسٹرکٹ بار میں منعقد کیا گیا تھا۔کنونشن میں موجود ایک گروہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نعرے بازی شروع کی، جبکہ وکلا ایک دوسرے گروہ نے صدر کے حق میں نعرے لگائے۔ذرائع کےمطابق صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی، جب سادہ لباس میں ملبوس افراد نے مداخلت کی اور ان کے اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔دریں اثنا، احتجاج کرنے والے کچھ وکلاء نے مبینہ طور پر 5 باہر سے آنے والے افراد (سادہ کپڑوں میں ملبوس وکلاء کنونشن میں داخل ہوئے تھے)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سطح پر سادہ اور تیز کلائمیٹ فنانسنگ تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیےبقا کا خطرہ بن چکی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں منعقدہ کوپ 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ طریقہ کار پر اظہار تشویش کیا اور پاکستان کی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت عملدر آمد اور نتائج پر توجہ دینے کا ہے، فنڈ کو نقصانات کے عملی ادائیگیوں کا آغاز کرنا چاہیے۔ عالمی بینک کے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر سالانہ پیکج میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی تہران میں ہزاروں افراد نے مسجد میں جمع ہوکر بارش کے لیے دعائیں کیں، کیونکہ ایران دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت میں اس سال بارش کا ریکارڈ ایک صدی میں سب سے کم رہا ہے، اور ایران کے نصف صوبوں میں مہینوں سے ایک قطرہ بھی بارش نہیں ہوئی۔پانی کی کمی کے پیش نظر، حکومت نے تہران کی ایک کروڑ کی آبادی کے لیے پانی کی سپلائی کو وقفے وقفے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ استعمال محدود کیا جا سکے۔جمعہ کے روز مرد و خواتین ایرانی دارالحکومت کی امام زادہ صالح مسجد میں جمع ہوئے اور رب کے حضور بارش...
    ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے صرف ایک ماحولیات کا چیلنج نہیں رہی، بلکہ ’بقا کا خطرہ‘ بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان جیسے ممالک کو سادہ، تیز اور مؤثر کلائمیٹ فنانسنگ تک فوری رسائی دی جائے۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے برازیل میں ہونے والے COP 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، جہاں انہوں نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ اور سست طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان کے ذریعے لائحہ عمل تو طے کر لیا ہے،...
    پہلے عالمی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت صف آرا ہوں گے۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے بھارت کے خلاف میچ میں بہتر نتائج پیش کرنے کی توقع ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے افتتاحی عالمی کپ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کوئی وکٹ گنوائے بغیر 331 رنز بنائے. آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ آل راونڈر مہرین علی نے محض 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز...
    کے پی حکومت کا برطانوی جریدے کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی فورم پر جانے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان نے اپنے بیان میں کہا کہ دی اکانومسٹ میں شائع حالیہ رپورٹ حقائق کے منافی، غیر مصدقہ کہانیوں اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانب دارانہ انداز میں مسخ کر کے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سنسنی...
    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتہ ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں غزہ میں امن کے قیام اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔ دونوں رہنماوں نے مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق بدر عبد العاطی نے جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
    خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان کا کہنا ہے کہ رپورٹ غیر مصدقہ کہانیوں، سنسنی خیز الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں...
    تہران کی پانچ بڑی ڈیموں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو چکی ہے۔ امیر کبیرا ڈیم اب صرف آٹھ فیصد بھرپور ہے جو شہر کو صرف چند دن کا پانی فراہم کرنے کی گنجائش چھوڑتا ہے۔ ملک بھر کی صورتحال بھی تشویشناک ہے: 19 بڑے ڈیم ایسے ہیں جو تقریباً خشک ہونے کے قریب ہیں۔ پانی کی بچت اور قلت کے پیشِ نظر، تہران میں واٹر ریشننگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بعض علاقوں میں رات کے وقت پانی کی سپلائی منقطع کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ان کٹوتیوں کو بے ضابطگی روکنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔ صدر مسعود پیزیشکین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو شہر کو خالی کرنے کی صورتِ...
    پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت، جماعت اور امت ہیں: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت اور ایک جماعت اور ایک ہی امت ہیں۔بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والی بین الاقوامی ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے،برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علما متفق ہیں کہ رسول اللہ ۖکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نبوت کا دعوی کرنے والا دائرہ اسلام سے...
    طلباء و طالبات نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکاء کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کیلئے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے...
    اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ...
    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والی بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پورے ملک میں ایک سالہ مہم چلائے گا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے۔ کانفرنس کے مرکزی اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل مولانا محی الدین ربانی نے خبردار کیاکہ اگر یہ مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ایک سخت تحریک کا آغاز قومی علما ومشائخ کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب@MoulanaOfficial pic.twitter.com/76JvWGTWg2 — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 15, 2025 ...
    ویب ڈیسک : پاکستان میں رمضان المبارک 20 فروری بروز جمعہ جبکہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔  معروف خلیجی اخبار نے فلکیاتی ماہرین کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ امارات میں عید الفطر 2026 کی ممکنہ تاریخ جمعہ، 20 مارچ ہوگی۔ یہ پیش گوئی امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے جاری کی ہے، جس کے مطابق رمضان 1447 ہجری کا چاند منگل، 17 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ تاہم اس شام چاند دیکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی   فلکیاتی حساب کے مطابق رمضان کا آغاز جمعرات، 19 فروری 2026 سے متوقع ہے جبکہ رمضان...
    پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہی کے خلاف دو سال سے جاری تحقیقات بندکردیں۔ پاکستان نے مونس الہی کیخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی اور پاکستانی حکام نیکہاتھا کہ مونس الہی قتل، فراڈ، اختیارات کے غلط استعمال پرمطلوب ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الہی مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔وکیل مونس الہی کا کہنا تھاکہ مونس الہی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو ایک بڑا قانونی ریلیف مل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الٰہی کے خلاف گزشتہ دو سال سے جاری تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے مونس الٰہی کے خلاف مجرمانہ الزامات کی بنیاد پر انٹرپول سے ان کی حوالگی کی درخواست کی تھی، اور یہ کہا تھا کہ مونس الٰہی قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے سنگین الزامات میں مطلوب ہیں۔ تاہم، انٹرپول نے ان الزامات کی تفصیل کا جائزہ لیا اور مونس الٰہی کے خلاف کسی قسم کے قابلِ ذکر شواہد نہیں مل سکے۔ اس کے نتیجے میں مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں ہیں اور ان کے...
    روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں استحکام روس کی اولین ترجیح ہے، اور اسلام آباد اور کابل کے درمیان تناؤ نہ صرف روس بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ ماریہ زخارووا نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ سرحدی کشیدگی خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی واحد ڈھنگ ہے جو اس مسئلے کا دیرپا اور مؤثر...
    غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان، اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اسلامی دنیا کے پاکستان سمیت کئی اہم ممالک نے امریکا کی نئی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے اور امن بحالی کا نیا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، ترکیہ اور امریکا شامل ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں زیرِ غور...
    علامتی فوٹو  عالمی جریدہ بلومبرگ کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اِس پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال پاکستان کا ڈالر بانڈز 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست رہا۔بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے دوسال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026ء میں یورو بانڈ مارکیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:  گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مندی اور تیزی کے ملے جلے رجحان کا شکار رہی، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے باعث ابتدائی دنوں میں مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا۔بعد ازاں انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے خریداری کے بڑھتے رجحان نے اعتماد کی فضا بحال کی۔ اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ کے باوجود مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی غالب رہی جس کے نتیجے میں اہم نفسیاتی حدیں 160000 اور 161000 پوائنٹس دوبارہ بحال ہو گئیں۔ہفتے کے دوران بھارت اور افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی نے حصص بازار پر جزوی دباؤ ڈالا، تاہم متعدد مثبت عوامل نے مجموعی ماحول کو سہارا دیا۔ تین فرٹیلائزر کمپنیوں کو نئے گیس ذخائر سے فراہمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف: یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں روس نے دارالحکومت کیف پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ روس نے ایک ہی رات میں 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر کیے جن کا براہ راست نشانہ شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کا انفراسٹرکچر تھا۔مقامی حکام کے مطابق اس شدید حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ درجنوں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے باعث کئی رہائشی بلاکس جزوی یا مکمل طور پر تباہ...
    پاکستان سمیت متعدد اہم مسلم ممالک نے امریکا کی اُس قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے جو غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور جامع امن منصوبے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور ترکیہ ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے امریکی مسودے کی اصولی حمایت کی ہے۔ ان ممالک نے واضح کیا کہ یہ اقدام اُس امن منصوبے کا حصہ ہے جو 29 ستمبر کو پیش کیا گیا تھا اور بعد ازاں شرم الشیخ میں اس کی منظوری دی گئی۔ مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس منصوبے کا...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اہم فیصلے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر کئے جاتے تھے۔  عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر کیا گیا تھا، یہ کون سی دین کی تعلیم تھی جس کا ذکر جریدے میں ہوا ہے؟،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، مجھے بتائیں یہ خیبر پختونخوا میں کتنے پروجیکٹ لے کر آئے ہیں؟ ...
    بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے،رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے،ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان...
    وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور عدالت عالیہ کے تھرڈ فلور پر 4 عدالتیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس اور اٹارنی جنرل آفس بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی 2 عدالتیں سیکنڈ فلور پر قائم ہوں گی۔ اسی طرح جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ ٹو خالی کرانے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا کہ پاناما کیس کو واپس لینے کے لیے 10 ارب روپوں کی پیشکش کی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزام سے شہباز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچا، ان الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: آئینی ترامیم مثبت اور وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دی اکانومسٹ میں کل مضمون شائع ہوا جس میں بتایا گیا کہ عمران خان توہمات کی بنیاد پر اہم فیصلے لیتے تھے، معیشت اور خارجہ پالیسی ماہرین طے کرتے...
    اسلامی دنیا کے پاکستان سمیت کئی اہم ممالک نے امریکا کی نئی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے اور امن بحالی کا نیا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، ترکیہ اور امریکا شامل ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں زیرِ غور یہ قرارداد 29 ستمبر کو سامنے آنے والے جامع امن منصوبے کا حصہ ہے ، جس کی شرم الشیخ میں توثیق کی گئی تھی۔ ان...
    پاکستان میں اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلومبرگ نے بتایا کہ پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کے اگلے سال کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے آج (ہفتے کو) مخصوص برانچیں کھولیں جائیں گی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایس بی پی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کے آپریشنز کے لیے مقرر کی گئی تمام برانچیں ہفتہ 15 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ متوقع حاجیوں کو حج واجبات (دوسری قسط) جمع کروانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ 9 نومبر کو سرکاری ’ریڈیو پاکستان‘ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:  امریکا میں باسکٹ بال کے شوقین ایک ہائی اسکول جم انسٹرکٹر نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا ہے جس نے دنیا بھر میں کھیل کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔راین مارٹن نامی اس استاد نے محض ایک گھنٹے کے اندر تھری پوائنٹر شاٹس کی وہ تعداد مکمل کی جو اب تک کوئی اور کھلاڑی نہیں کر سکا تھا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے 1516 تھری پوائنٹرز باسکٹ میں ڈال کر نہ صرف نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا بلکہ اپنی مہارت، رفتار اور درستگی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔یہ ریکارڈ معمولی نہیں بلکہ ایک انتہائی سخت اور تھکا دینے والے چیلنج کا نتیجہ ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق راین مارٹن نے اپنی کوشش کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی ڈریجنگ کا 60 ارب روپے کا بڑا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے ایک نجی کمپنی کو دینے کی کوشش کر رہی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ اس فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غلط طور پر وزیراعظم کی ہدایات کا حوالہ دیا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ طریقہ کار قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کا کام سترہ سال سے تعطل کا شکار ہے اور 2007 میں اسے گہرا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 2008 میں ٹینڈر بھی جاری ہوا تھا جس میں سب سے کم بولی 10.7...
    بوسنیا سرب جنگ (1992 تا 1996) کے دوران امیر اطالویوں کے بھاری رقم دے کر عام شہریوں پر فائرنگ کرنے کے لیے تفریحی ‘سیاحت’ منعقد کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان ‘سفاریوں’ میں شامل ہونے کی قیمت 100 ہزار یورو تک تھی، جبکہ گاوازینی کا دعویٰ ہے کہ غیر ملکی شوٹرز کو ایک ’پرائس لسٹ‘ بھی دی جاتی تھی جس میں بچوں کو نشانہ بنانے کی سب سے زیادہ قیمت مقرر تھی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 83 فیصد عام شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کے خفیہ ریکارڈ سے انکشاف اطالوی صحافی اور ناول نگار ایزیو گاوازینی نے اس ‘سیاحت’ میں شامل ہونے والے مبینہ...
    لاہور (نیوزڈیسک) عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے، پاکستان پچھلے دو سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ بلومبرگ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی، پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی ڈالر بانڈز کی...
    (ویب ڈیسک)پاکستان، امریکا اور متعدد عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق کرنے والی امریکی قرارداد کو جلد از جلد منظور کرے۔  عرب اسلامی ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب امریکا، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور ترکی اس وقت زیر غور سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیے اپنی مشترکہ حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی   ان ملکوں کا کہنا ہے کہ وہ قرارداد کی فوری منظوری چاہتے ہیں، گزشتہ ہفتے امریکا نے 15 رکنی سلامتی کونسل میں باضابطہ طور...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 174ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 39ہزار 762روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 829روپے کی کمی سے 3لاکھ 77ہزار 025روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 5ہزار 522روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے...
    حالیہ پاک افغان مذاکرات میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہو رہی ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور اس حوالے سے شواہد بھی افغان طالبان حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں طالبان حکومت کی حمایت کے بغیر افغانستان سے کارروائی نہیں کر سکتیں اور مبینہ طور پر انہیں افغان حکومت کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں کن علاقوں میں...
    کوئٹہ میں 12 سال کے طویل تعطل کے بعد بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں امیدواروں کی آمد و رفت بڑھ گئی ہے جہاں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نامزدگی فارم اور شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرانے کا شیڈول واضح کر دیا گیا ہے۔ امیدوار 13 سے 17 نومبر 2025 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات، نجی اسکول 16 نومبر تک بند ابتدائی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر کے دوران ہوگی۔ منظور یا مسترد ہونے کے خلاف...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان 1960ء میں ملتان میں پیدا ہوئے۔ یونیورسٹی لاء کالج ملتان سے 1984ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔ 1987ء میں لاہور ہائیکورٹ اور 2001ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ انہوں نے 2001ء میں ملتان میں ظفر لاء چیمبرز میں شمولیت اختیار کی اور 2011ء میں جج کے عہدے پر فائز ہونے تک قانونی فرم کے ساتھ کام کیا۔ 2019ء میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔ نومبر 2024ء میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کا سربراہ بنایا گیا۔ وہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے گریز نہیں کیا، لیکن کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کابل کی کسی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ، چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں ختم ہوا، انہوں نے ثالثی کرنے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا دین اسلام امن، احترام انسانیت، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ آج پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کیلئے اتحاد و وحدت اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ علماء اور قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں فرقہ واریت، انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، لیکن دشمن کان کھول کر سن لے، ہم ان کا ناپاک ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے‘ پاکستان متحد ہے۔ مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا قرآن مجید مکمل دستور...
     اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہمیں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس کے سماجی و معاشی اثرات کی جانب توجہ دلاتا ہے، پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک تشویش ناک حقیقت ہے،ذیابیطس کیلئے مؤثر آگاہی، بروقت تشخیص اور مناسب علاج تک رسائی ناگزیر ہے۔ جمعہ کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن خوراک اور باقاعدہ ورزش سے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے،ذیابیطس کا مقابلہ اجتماعی شعور، مضبوط پالیسی اور ذمہ دارانہ رویوں سے ہی ممکن ہے۔ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے آگاہی اور بروقت تشخیص ناگزیر ہے،عوام میں...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) فیصل چوک پر نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث چوک ایک جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی خرم چیمہ کی سربراہی میں موقع پر موجود ہے۔ نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا معاملہ پنجاب لیول کا ہے اور وزیراعلیٰ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کر سکتی ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا۔
    رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ خورشید، مولانا ضیاء الحق آف مردان، مولانا محمد اسماعیل گودھرا، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا احمد لاٹ ودیگر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے۔ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے، آفات، مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین سے دوری ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ  معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ مسلمان آج ذلیل و رسوا ہورہا ہے۔...
    پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بیٹی کی جانب سے خود کو ’غیر حاضر باپ‘ قرار دیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔ شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزیلا عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ کس طرح ان کے والد ان کی زندگی کے بیشتر حصے سے غیر حاضر رہے۔ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا جس سے انہیں کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ بیٹی کی جانب سے غیر حاضر قرار دیے جانے کے بعد شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی بیٹی کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر پوسٹ کیں اور پوسٹ کا کیپشن ’دی...
    بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر جے مہتا سے ملاقات اور چھ سال تک شادی کو پوشیدہ رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔ قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو...
    ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں،شخصی بنیاد پر ترامیم کی گئیں،اپوزیشن جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین، جمہوری مزاحمت جاری رہے گی، آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ،محمود اچکزئی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 26ویں اور 27ویںآئینی ترمیم آئین کی بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے اور جمہوریت کی بنیادی ستون عدلیہ پر ایک وار ہے، شخصی بنیاد پر آئین میں...
    ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ ملک کا انفرادی معاملہ ہے،ٹرانزٹ ٹریڈ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے، دفتر خارجہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان کے دشمن ہیں مذاکرات نہیں کریں گے،دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے ہیں، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ کسی بھی ملک کا انفرادی معاملہ ہے، افغانستان سے تجارت یا ٹرانزٹ ٹریڈ وہاں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل...
    احتجاج میں استعمال ہونیوالی پختونخوا حکومت کی مشینری وفاق کے قبضے میں ہے پی ٹی آئی حکومت سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، پشاور ہائی کورٹ پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا...
    آصف شیخ کی مبینہ سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ،عوام کی شکایات نظر انداز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی عقبی سڑک پر پلاٹ LS6پر تعمیراتی لاقانونیت کا راج ضلع شرقی کے معروف علاقے گلشن اقبال میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی شکایات کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے ۔ جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، کئی عمارتیں بلندی، اور دیگر تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، لیکن متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کی مبینہ سرپرستی میں یہ تمام غیر قانونی کام ہو رہے ہیں،جس کی وجہ سے علاقے کا نقشہ بدل رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ قرآن مجید نہ صرف ایک ہدایت کا سرچشمہ ہے بلکہ روحانی و جسمانی صحت اور ذہنی و قلبی سکون کے لئے بھی ایک بے مثال وسیلہ ہے۔ قرآن اور اسوہ رسالت کی رہنمائی سے اگر ہم اپنے جسم و روح کو سنبھالیں تو ہم صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایمان ِ کامل، عزم، اور نیک عمل سے دین کی تعلیمات انسان کی زندگی میں بہتر تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔انہوں نے جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ احادیث مبارکہ میں ہے کہ حضور خاتم النبیینؐ اور صحابہ کرامؓ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کا شمار ملک کے بہترین سرجنز میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر شاہد رسول کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم...
    جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال، یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پرگفتگو کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ’’ انتہائی نازک‘‘ قرار دیتے ہوئے فریقین سے مکمل احترام کی اپیل کی ہے تاکہ امن کی بحالی ممکن ہو سکے۔ ادھر غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  غزہ کی موجودہ صورتحال انسانی تاریخ کے بدترین المیوں میں سے ایک المیہ ہے، مگر افسوس کہ اسے سیاسی بیانیے اور سفارتی مفادات کی نذرکیا جا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کی پالیسیاں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے قبرستانوں کی ابتر صورتحال؛ انتظامیہ کی غفلت، گندگی کے ڈھیر اور قبروں کی بے حرمتی پر شہری برہم، قبرستان کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث شہر کے بیشتر قبرستانوں کی حالت نہایت ابتر ہوچکی ہے، جہاں گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کی تباہ حالی اور قبروں کے دھنس جانے کے واقعات میں اضافہ شہریوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ شہری حلقوں نے انتظامیہ کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کمشنر سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے قدیمی قبرستانوںبابن شاہ کالونی پرانا سکھر، پیر مراد شاہ قبرستان، آدم شاہ ٹکری کے علاوہ...