2025-11-05@15:17:47 GMT
تلاش کی گنتی: 2702

«سے لاہور کی»:

(نئی خبر)
    عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ہے، حضرت علی ہجویری تقریبا 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھاٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدہ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔لاہور میں حضرت...
    عارف علوی : فائل فوٹو  سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔درخواست گزار نے عارف علوی کے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معاملہ علماء بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس پر عدالت نے باور کروایا کہ علماء بورڈ کی رائے آنے کے بعد دیکھا جائے کہ یہ کوئی جُرم بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر علماء بورڈ کی رائے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چودھری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چودھری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔ جیل حکام نے اعجاز چودھری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔ وکیل نے بتایا کہ اعجاز چودھری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور ہسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست  خارج   کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے  درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر  کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق  نے ایم  پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :
    لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے غیر ملکی دورے کے دوران مذہب سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی اور انکوائری افسر کو علما بورڈ کے موقف کی روشنی میں کارروائی کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہزاد راجہ نے شہری شہزادہ عدنان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کی طرف سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ معاملہ فتوی کے لیے علما بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔ مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب مزید :
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں  نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے۔ 
    گورنمنٹ کالج لاہور میں بہت اعلیٰ معیار کی بڑی یادگار تقریبات دیکھی ہیں لیکن اگر کسی تقریب کو واقعتاً تاریخی قرار دیا جاسکتا ہے تو وہ 1975میں ہونے والا راونیز بمقابلہ اولڈ راونیز (گورنمنٹ کالج کے موجودہ اور پرانے طلباکے درمیان) ہونے والا عظیم الشان مباحثہ تھا، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں (Bilingual) تھا۔ مباحثے کا عنوان تھا ’’روزی ضمیر بیچ کر ہی ملتی ہے‘‘ انگریزی کے الفاظ اس طرح تھے، "Living is possible only at the cost of conscience"۔ اس مباحثے کا اہتمام کس نے کیا اور یہ کیسے ممکن ہوا یہ جاننے کے لیے قارئین کو شہباز شیخ کے متعلق جاننا ہوگا۔ شہباز شیخ کا مختصر ترین تعارف یہ ہے کہ بے غرض دوستی، اخلاص، passion،...
    لاہور کے علاقے میں کم عمر بچیوں کو سر عام ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا جس میں اوباش شخص کو اسکول سے واپس آتی ہوئی بچیوں کے ساتھ ہراساں و نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں اوباش شخص بچیوں کو حراساں کرکے فوری فرار ہوگیا۔ دوسری جانب بچیوں کے لواحقین نے تھانہ جنوبی چھاونی میں کاروائی کےلیے درخواست دے دی۔
    اولمپئن ارشد ندیم ایک ماہ زیرِ علاج رہنے کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گے۔ ڈاکٹر  علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ارشد ندیم کی پنڈلی کی سرجری  ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ارشد ندیم ری ہیب مکمل کرنے کے چند روز کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ دو ڈائمنڈ لیگز سے دستبرداری کے بعد ارشد ندیم کا اب ہدف ٹوکیو(جاپان) میں ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے لیے تیاری کرنا ہے۔
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلا گھیراﺅ کے دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے، یہ حکم اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے جاری کیا.(جاری ہے) یاد رہے کہ ایک روز قبل انہی مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر راہنماﺅں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ ان...
    لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ سے پکڑا گیا کروڑوں روپے مالیت کے 5 کلو سونے کی واپسی کے کیس میں کسٹم حکام سے سونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 2006 میں لاہور ایئرپورٹ سے پانچ کلو سونا پکڑا لیکن عدالتی کارروائی کے بعد سونا واپس نہیں کیا گیا، اعلیٰ عدالت نے بھی سونا یا اس کے مساوی موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کا حکم دیا لیکن کسٹم حکام سونا یا مساوی رقم دینے سے گریزاں ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکم کے مطابق سونا یا موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کرنے کا حکم دے۔ عدالت...
     ملک اشرف: ضلعی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور کی تمام عدالتیں 14 اور 15 اگست کو تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔  14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی,15 اگست حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر عدالتوں کی چھٹی ہوگی. لاہور ہائیکورٹ اور تمام مقامی عدالتیں دونوں دن بند رہیں گی. سیشن ججز اور بار عہدیداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا.
    لاہور: بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز کے دوران دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھاکڑا ڈیم ،61 پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ دوسری جانب، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاؤں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جج منظر علی گل نے ہدایت دی کہ اگر قریشی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں انہی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، ساتھ ہی ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے۔ شاہ...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9  مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے عمر سرفراز  کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف  اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے تحت لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔پی اے اے کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایئرپورٹس پر تقاریب ہوئیں۔مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید شریک ہوئے، اس موقع پر ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ پی اے اے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملکی ایوی ایشن کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔سمیر سعید نے مزید کہا کہ مسلسل بدلتی ایویشن کی دنیا، مسلسل محنت کی متقاضی ہے، لاہور ٹرمینل کی توسیع...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے کیسز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کیخلاف پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں تاہم اینٹی کرپشن کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں 3، قصور میں 7، گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔عالیہ حمزہ کیخلاف رپورٹ کی...
    خوشاب /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کا گلہ اور کان کاٹ دیئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق میا ں بیوی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹائون میں پیش آیا۔ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
    —فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھر سکی۔دوسری طرف غیر ملکی ایئر لائن کی دبئی سے کراچی کی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پرواز صبح 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی تھی۔دو دن سے اڑان نہ بھرنے والی قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز کے مسافر شدید پریشان ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز 8 اگست کی شام ساڑھے 5 بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سمیت مریض پیرس ایئر پورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کب روانہ ہو سکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے پلازے میں آگ لگ گئی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق آتشزگی کا یہ واقعہ لاہور کی معروف شاہ عالم مارکیٹ کے گل پلازہ میں پیش آیا جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
    اسلام آ باد: نیب نے 6 ماہ کے دوران 547  ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری  اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نیب عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے پختہ عزم کا اعادہ   کرتا ہے۔ اسی تسلسل میں 2025ء  کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 345.3 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جب کہ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں 33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ،...
    لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا گھیرا اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے سے متعلق دو اہم مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں کیسز میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک مقدمات کی سماعت کی۔...
    رجسٹرار آفس نے ‏پی ٹی آئی راہنما کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سوموار 11 اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔ جسٹرار آفس نے ‏پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم...
    این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے، سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔ اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے...
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت متعدد اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ اسٹریٹجک حکمت عملی، شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر طلب و رسد میں توازن سے بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی کی بدولت دال چنا اسپیشل کی قیمت 20 روپے کم ہو کر 275 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 40 روپے سستی ہوگئی جس کے بعد فی کلو قیمت 410 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 60 روپے کی بڑی کمی...
    —اسکرین گریب لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔ شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔ شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔(جاری ہے) زرتاج گل نے یہ اپیل اپنے وکلا بیرسٹر علی ظفر اور محمد حسین چوٹیا کی وساطت سے دائر کی۔ اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 31 جولائی 2025 کو انہیں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔(جاری ہے) عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے پیشی سے استثنی کی درخواست کی گئی۔عمر ایوب کے وکلا نے بتایا کہ عمر ایوب کو عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ...
    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائدِ حزب اختلاف عمرایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیشی پرخارج کردیں۔ عدالت کے جج منظرعلی گل نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی، عمرایوب نے ان مقدمات میں پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم آج پیش نہ ہونے پر درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت عمرایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا خان، زرتاج گل سمیت دیگررہنماؤں کو سزائیں سنا چکی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام رہنماؤں...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹار سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر خارج کردیں۔ عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عدم پیشی پر درخوستیں خارج کردیں جبکہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر...
    لاہور: شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک کونسل کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی، منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہو سکے گی، ٹنل بورنگ منصوبہ نہ...
    علامتی تصویر۔ لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    لاہور کینال روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر ہوئی، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
    لاہور میں چینی کا بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شہر میں پرچون دکاندار چینی فروخت کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاھور میں چینی کا بحران بڑھ رھا ھے پرچون دکاندار چینی نہیں بیچ رھے ، ضلعی انتظامیہ کے میجسٹریٹ بسا اوقات بغیر خریداری دکانداروں کے خلاف چالان کاٹ رھے ھیں دکانداروں کا موقف ھے کہ 190 روپے خرید کر 173 پر بیچنا ممکن نہیں چنانچہ انہوں نے چینی رکھنا بند کر دیا ھے شوگر مافیا کو… — Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ہے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے.(جاری ہے) این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے...
    موسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کوالالمپور لاہور کے لیے غیرملکی ایئرلائن...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری  کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق کل 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، لیگی رہنما رانا مشہود، حافظ محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی ٹی آئی کے حماداظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پیپلزپارٹی کی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 8اگست سے شروع ہوگا، این اے 129لاہور میں ضمنی انتخاب 18ستمبر کو ہوگا۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پروین بی بی کی جانب سے اپنے بیٹے کے ممکنہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پرعدالتی حکم پر ایس پی ناصر عباس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملزم نواز قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد کے عملے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
    —فائل فوٹو لاہور ایئرپورٹ سے کپڑوں میں جزب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے دبئی کی پرواز کے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے سامان سے آئس ہیروئن جزب شدہ کپڑے سے برآمد ہوئی ہے۔
    سٹی42 : موسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔  موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔  فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن...
    —فائل فوٹو موسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کوالالمپور لاہور کے لیے غیرملکی...
    لاہور کا آرمی میوزیم ملکی تاریخ کا ایسا مقام ہے جہاں غلامی کی زنجیروں سے آزادی کی صبح تک کا ہر منظر، ہر قربانی، ہر آہٹ اور ہر سسکی گویا مجسم ہو جاتی ہے. میوزیم میں قدم رکھتے ہی محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہے، میوزیم کی سب سے منفرد بات ڈیوراما (تھری ڈی ماڈلز)ہیں،1857 کی پہلی جنگِ آزادی ہو یا تحریکِ پاکستان کے ولولہ انگیز لمحے سب کچھ ایسے سچائی کے رنگ میں پیش کیا گیا ہے کہ دیکھنے والا خود کو ان مناظر کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے۔ بانی پاکستان کا تاریخی خطاب،ان کے سامنے بیٹھے لارڈ مائونٹ بیٹن اور ان کی اہلیہ اور پاس کھڑی مادر ملت فاطمہ جناح کا مجسم ایساگمان ہوتا ہے...
    —فائل فوٹو لاہور کے جناح اسپتال میں چوری کے الزام میں معطل ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر زبردستی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش کی۔منع کرنے پر ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کے عملے سے بدتمیزی کی۔ڈاکٹر اسپتال سے سامان چوری کے الزام میں معطل ہے اور محکمۂ صحت میں اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
    معروف فلم، ٹی وی اور اسٹیج اداکار انور علی کی طبیعت شدید ناساز ہونے کے باعث انہیں لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 71 سالہ اداکار کو فالج اور دل کے مسائل لاحق ہیں، جن کے باعث وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے علیل تھے۔ ذرائع کے مطابق، انور علی کی حالت گزشتہ تین دنوں میں خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انور علی کا علاج جاری ہے اور وہ اب روبصحت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اداکار کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ انور علی گزشتہ کئی ماہ سے مختلف طبی مسائل...
    لاہور ہائیکورٹ کے پناہ گاہ پراجیکٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیئے گئے فیصلے کے مطابق ملازمت کی مستقلی بنیادی حق نہیں، مستقل ملازمت ایک رعایت ہے جو پالیسی اور قانونی شرائط سے منسلک ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت چاہے تو مخصوص شرائط کے تحت اس رعایت کا اختیار استعمال کر سکتی ہے، 2018ء کے ریگولرائزیشن ایکٹ کا اطلاق پراجیکٹ پوسٹوں پر نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پناہ گاہ پراجیکٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پراجیکٹ کی پوسٹوں پر ریگولرائزیشن ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، 2 رکنی بینچ نے پناہ گاہ منصوبے کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقل تقرری کی اپیلیں خارج کر دیں۔...
    لاہور: آرمی میوزیم محض ایک عجائب گھر نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا دھڑکتا ہوا دل ہے، ایک ایسا مقام جہاں غلامی کی زنجیروں سے آزادی کی صبح تک کا ہر منظر، ہر قربانی، ہر آہٹ اور ہر سسکی گویا مجسم ہو جاتی ہے، لاہور کے آرمی میوزیم میں جب آپ قدم رکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہے اور تاریخ آپ سے خود مخاطب ہو رہی ہو۔ اس میوزیم کی سب سے منفرد بات وہ ڈیوراما (تھری ڈی ماڈلز) ہیں جو صرف ماڈلز نہیں بلکہ عینی شاہد ہیں اُس جدوجہد کی، جس کی کوکھ سے پاکستان نے جنم لیا، 1857 کی پہلی جنگِ آزادی ہو یا تحریکِ پاکستان کے ولولہ انگیز لمحے، سب...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کیا، مین علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری آرہی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر کیا، دوران سفر سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ کا معائنہ کیا اور ایس آر ٹی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایک وفاقی وزیر کے منسٹرانکلیومیں موجود 36نمبر بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے 4کروڑ 73لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا مریم نواز...
    لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک اور اہم پیش رفت میں پاکستان کی پہلی جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ  یعنی ایس آر ٹی کا کامیاب تجرباتی سفر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس منفرد اربن الیکٹرک ٹرین کا روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے جدید سہولیات سے آراستہ ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور اس میں موجود ائیرکنڈیشنڈ ڈبوں اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ٹرین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  یہ...
    لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے کہا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ ان کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ ندیم ولد رمضان، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
    لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ انہیں کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پینتالیس سالہ ندیم ولد رمضان، پچیس سالہ نعمان ولد خالد، چھبیس سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ Post Views: 8
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن...
    لاہور (خبر نگار) وکلاء و سائلین کے بہترین مفاد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی دلچسپی اور موثر اقدامات کی بدولت پنجاب حکومت کی جانب سے فنانس بل 2024ء میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 5 سو روپے کورٹ فیس کو1 سو روپے تک کم کردیا گیا۔ بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بننے والے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز، لاہور میں بننے جارہے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ انرولمنٹ...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا۔  الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر این اے 175 مظفر گڑھ کا شیڈول معطل کیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم آنے تک الیکشن پروگرام معطل رہے گا۔
    ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شوکت بسرا نے گلبرگ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر گجر اور حافظ ذیشان رشید نے کینال روڈ اور تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے جاتی امرا میں ریلی نکالی۔ پولیس نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے کوشش کی، وہ خود تو بچ نکلیں لیکن ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔ پارٹی قیادت کارکنان کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی لاہور تنظیم بھی احتجاج کا اعلان کرکے غائب ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے کئی اراکین اسمبلی اور متحرک ورکرز گرفتار ہوگئے۔ عمران خان کی قید کو دو سال...
    لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی بزرگ رہنماء ریحانہ ڈار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والی پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کو عمران خان کی کال پر احتجاج کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا، ایوان عدل سے پنجاب پولیس انہیں گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئی۔ ریحانہ ڈار کی گرفتاری پر ان کے صاحبزادے عمر ڈار نے آج شام 5 بجے جناح ہاؤس سیالکوٹ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ سیالکوٹ ریحانہ ڈار کی بلاجواز گرفتاری و پولیس کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لیے سیالکوٹ کے تمام کارکنان سے اپیل...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر...
    آئی ایس او لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ شہر میں جاری مجالس عزاء میں تجدید عہد کے حوالےسے خوصی سٹالز لگائے جاتے ہیں جہاں خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد رہبر معظم کیساتھ تجدید عہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی جانب سے اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے، اور اس کا رسپانس ہماری توقع سے بہت زیادہ ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے "تجدید عہد با رہبر معظم سید علی خامنہ ای" مہم کے تحت لاہور کی بڑی مجالس میں دستخطی مہم جاری ہے۔ تنظیمی ذرائع کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد آیت اللہ سید علی خامنہ ای...
    لاہور: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ’تحریکِ آزادی‘ کے عنوان سے ملک گیر احتجاج کی کال کے بعد مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں اب تک 200 سے زیادہ کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ متعدد تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ آئی ایل ایف لاہور کے صدر ملک شجاعت جندران کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان لاہور کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق آئی ایل ایف لاہور...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم کے کزن کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں سلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، جب کہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، نمازِ جنازہ کی امامت معروف مذہبی سکالر سید حسین شاہ نے کرائی۔ نماز جنازہ...
    لاہور (خبر نگار +این این آئی)پنجاب کے 17اضلاع میں قائم صارف عدالتوں کو ختم کر دیا گیا، کیس سیشن کورٹس منتقل ہوں گے جبکہ صارف عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیس متعلقہ سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشل نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے کیسز سننے کا اختیار حاصل ہے، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹس کا انتظامی جج ہوگا۔ڈسٹرکٹ...
    لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تیسرا مرکزی ملزم زاہد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے انسپکٹر شاہد اور اہلکار علی بال بال بچ گئے۔ دونوں اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل اور بلٹ پروف جیکٹس کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم زاہد کو گینگ ریپ کے وقت دیگر ملزمان نے فون کرکے موقع...
    ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی صدر ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ...
    ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ائیر پورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خیرمقدم کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے ایرانی صدر مسعود پز شکیان سے پرجوش مصافحہ کیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے مہمان صدر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ مہمان صدر نے پرتپاک استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا، ایرانی صدر مسعود پز شکیان کو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔ایرانی صدر مسعودپز شکیان نے لاہور ایئرپورٹ لانج پر...
    مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران مضبوط ثقافتی ومذہبی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ کی عظیم فکر نے انقلاب اسلامی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعلٰی پنجاب  مریم نواز، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی صدر لاہور ایئرپورٹ سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پنجاب کے 17اضلاع میں قائم صارف عدالتوں کو ختم کر دیا گیا، کیس سیشن کورٹس منتقل ہوں گے جبکہ صارف عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیس متعلقہ سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشل نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے کیسز سننے کا اختیار حاصل ہے، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتے کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ ان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایرانی وفد کو خصوصی سکیورٹی میں قیام گاہ منتقل کیا گیا۔ صدر مسعود پزشکیان لاہور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور،اسلام آباد ،راولپنڈی اور پشاور میں زلزے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.5 تھی،گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا،خیبرپختونخوا میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے سوات،چارسدہ ، مردان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،غذرسمیت گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ Post Views: 3
    ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے جاری کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج نامزد کیا گیا ہے۔ سیشن جج نئے کیسز عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے۔ صارف عدالتوں میں زیرالتواء پرانے کیسز  کا اختیار بھی ضلعی اور سیشن جج کو دیدیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم، پنجاب بھر میں سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹ کے اختیارات دیدیئے گئے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے...
    ویب ڈیسک:  لاہور سے راولپنڈی جانیوالی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جس کے بائث متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 5 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 30 مسافر زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں زخمی ہونیوالے 21 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈی دی گئی جبکہ 9 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔  راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیکر کی سی ای او ریلوے اور ڈی ایس...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ، پشاور،لاہوراور اسلام آباد سمیت کئی اظلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آیا، چارسدہ، کرک اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر...
    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے...
    لاہور: اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا کے پہلے جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی، اینٹی اسموگ گنز کے ذریعے فضا میں پانی چھڑک کر ہوا سے آلودگی کے ذرات کو صاف کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا  کہ دنیا کا پہلا جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم، جس میں 15 اینٹی اسموگ گنز شامل ہیں، لاہور پہنچ چکا ہے اوراس کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جدید فوگ کینن باریک پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات بشمول PM2.5  اورPM10 کو ہوا سے صاف کرتے ہیں، یہ نظام پنجاب کے ریئل ٹائم...
    لاہور: ڈیفنس سی کے علاقے میں دو مزدوروں پر بااثر ملزم آفتاب میو کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفتاب میو نامی شخص پلاسٹک کے پائپ سے دو مزدوروں، آصف اور تنویر پر تشدد کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی پولیس نے حرکت میں آ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے فوری طور پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور...
    سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔ بزرگ سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی۔ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا...
    لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست دائر کرنے سے پہلے داد رسی کمیٹی سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اس لئے درخواست قابل پیشرفت نہیں۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں جلسے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینار پاکستان گراونڈ پر جلسے کرنے کی اجازت کیلئے درخواست کا معاملہ، ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست دائر کرنے سے پہلے داد رسی کمیٹی سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اس لئے درخواست قابل پیشرفت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کا حکم جاری کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے این اے 175 مظفر گڑھ کے انتخابی شیڈول کو معطل کر دیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 جولائی کو جاری انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، جن میں الیکشن کمیشن کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔ بزرگ سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہو گا، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 جوان شہید، 2...
    سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی الیکشن 18ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔آر او عثمان غنی کے مطابق این اے 129 لاہور کے لیے نامزد امیدواروں کے نام 7 اگست کو شائع کر دیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 11 اگست ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست کو شائع کی جائے گی، نام واپس لینے اور حتمی امیدواروں کی فہرست شائع کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔ امیدواروں کو...
    لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔ مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اُسے باندھ کر تشدد بھی کیا۔