2025-09-18@21:12:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1433

«لیے تو»:

(نئی خبر)
    کراچی میں عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے چھوٹے اور بڑے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عید قرباں جیسے جیسے قریب آرہی ہے جانوروں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ عید الاضحیٰ پر گذشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں کم وزن کی بچھیا کی ایک لاکھ روپے تک دستیابی انتہائی مشکل ہوگئی ہے، بچھیا کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار اور بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کے لیے پہلی میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اگست میں پہلی میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلا نکتہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف وسائل کی فراہمی ہے، مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے، اور دہشتگردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے...
    پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کہا ہےکہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔ پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر  وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ہے یہ بہت...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم انہوں نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو پھر منہ توڑ جواب ملے گا، مودی سرکار...
    پاکستان کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے اور عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس میں توانائی کا شعبہ، خاص طور پر قابل تجدید توانائی، پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس ضمن میں سولر پینلز کا شعبہ غیرمعمولی اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ہر مالی سال کے بجٹ میں عوام کی توجہ ضروریات زندگی کی اشیا پر متوقع ٹیکس کے نفاذ کے امکانات یا پھر انہی ٹیکسز میں متوقع کمی پر ہوتی ہے کیونکہ عوام کے لیے ریلیف یا ان پر مزید بوجھ انہی ٹیکسز میں ردوبدل پر منحصر ہوتے ہیں، رواں مالی...
    مکہ مکرمہ میں حج کے 7 دنوں کے دوران مقدس مقامات کی میٹرو لائن پر جسے المشاعر المقدسہ میٹرو کہا جاتا ہے 4,900 سفر مکمل کیے جانے اور تقریباً 20 لاکھ زائرین کی نقل و حرکت متوقع ہے۔ یہ ریلوے لائن سال میں صرف حج کے ایام میں محدود مدت کے لیے کام کرتی ہے اور زائرین کو عرفات، مزدلفہ اور منیٰ جیسے مقدس مقامات تک پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پیر کو وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے ترجمان صالح الزوید نے حج کے دوران استعمال ہونے والے ٹرانسپورٹ نظام سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی، زمینی، بحری اور لاجسٹک تمام شعبوں میں بھرپور تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے 18 وزارتوں کیلئے اربوں روپے کی تکنیکی گرانٹس کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور کر لی گئیں  جبکہ آئی ایس پی آر کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خزانہ کے لیے 1.259 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی گئی، یہ رقم گندم کےبیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈزکی مد میں سندھ کو دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ...
    بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے چوہدری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقات، ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفی ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ چوہدری،عاطف مغل، رضوان صادق،چوہدری جہانگیر میں موجود تھے ۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے ، اب سب کو مل کر پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا ہو گا،پاکستانی قوم جرات مند، بہادر قوم اسے چیلنجوں سے نمٹنا آتا ہے، قوم کو اپنی افواج اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف...
    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے نے نصحیت کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار پولیس کے مطابق مقتولہ عاصمہ اپنے بیٹے حبیب اللہ کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کے لیے نصیحت  کرتی تھیں، بیٹے نے نصیحتوں کو برا مناکر والدہ کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی پولیس نے کہا ہے کہ بیٹا ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ قتل آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا  تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
    پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی متوسط طبقے کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں فنکار بھی اس معاملے پر تبصرے کر رہے ہیں۔ اداکار بلال قریشی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مقصد دکھاوا نہیں بلکہ خالص نیت سے اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنا ہے۔ انہوں سوشل میڈیا پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی کہ اگر قربانی کا جانور دکھاوے کیلئے لیا جائے تو قیمتیں ایسے ہی بڑھیں گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بلال کی پوسٹ پر اپنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گرینڈ قبائلی جرگے نے مسلح تنظیموں کا قبائلی سطح پر مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلوچ قبائل صوبے میں علیحدگی کی کسی تحریک کا حصہ نہیں ہیں اور وہ صرف پاکستان کے قومی دھارے میں رہ کر اپنے حقوق کے لیے پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ اس قومی جرگے میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے جرگے سے خطاب میں کیا کہا؟ گرینڈ جرگے سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی جرگے کا انعقاد بلوچستان کے عوام کے تحفظات دور کرنے کے لیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔ اس طرح ایک سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوگرا کے مطابق یہ نئی...
    عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی سستی ہوگئی، نوٹیفیکیشن جاری اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کردی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق جون کے لیے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ہے۔ آپ اور...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بازی پلٹ دی، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، 10 مئی کی صبح جب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کال آئی تو وہ پرسکون اور پُراعتماد تھے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے بہترین حکمت عملی سے ثابت کیاکہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے صحیح حقدار ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو زمین اور فضا میں بھرپور جواب دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو درپیش خطرات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) سعودی حکام کا پیغام واضح ہے، ''اجازت نامے کے بغیر حج نہیں‘‘، یہ سادہ مگر دو ٹوک انتباہ پورے ملک میں شاپنگ سینٹرز، بل بورڈز اور میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ باقاعدہ چھاپوں، ڈرون نگرانی اور موبائل پر مسلسل پیغامات کے ذریعے ایسے غیر رجسٹرڈ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے، جو مکہ اور اس کے گردونواح میں بھیڑ کا حصہ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں اکثریت غیر رجسٹرڈ اور ایئر کنڈیشنڈ خیموں اور بسوں کی سہولت سے محروم افراد تھے۔ گزشتہ سال حج کے دوراندرجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ گزشتہ سال ایک ہزار تین سو ایکعازمین...
    لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)جدید خصوصیات سے مزین زکر ایکس جلد پاکستان میں لانچ کرنے کا فیصلہ،مذکورہ جدید ترین گاڑی کی لمبائی 4,432 ملی میٹر، چوڑائی 1,836 ملی میٹر، اس میں 5 نشستوں کی گنجائش ہے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کا انقلاب تیزی سے زور پکڑ رہا ہے، حال ہی میں آنے والی گاڑیوں میں سب سے زیادہ متوقع Zeekr X ہے، جو جلد ہی کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی طرف سے پاکستان میں لانچ کی جائے گی ہے۔ الیکٹرک گاڑی Zeekr X کو جدید خصوصیات سے مزین ہے، ڈائمینشنز (پیمائش) Zeekr X اپنی ساخت میں کمپیکٹ ہونے کے باوجود کشادہ ہے، جو انداز پر سمجھوتہ کیے بغیر شہری آرام کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ گاڑی کی لمبائی 4,432 ملی میٹر، چوڑائی...
    اسلام آباد: حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک کے درمیان ترقیاتی تعاون کے ایک نئے دور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے دونوں فریقین نے آئندہ دس برسوں پر محیط ’’کنٹری پارٹنرشپ فریم ور‘‘ پر اتفاق کر لیا ہے، جو نجی شعبے کی ترقی، معاشی اور ماحولیاتی استحکام کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پر مشتمل ہے۔ ’’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘‘ کے تحت پاکستان میں آئندہ دہائی کے دوران 20 ارب ڈالر کی ترقیاتی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس کا مقصد ملک میں طویل المدتی ترقی، روزگار کے مواقع، ڈیجیٹل انقلاب، معیاری تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور غذائی سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ ورلڈ بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر برائے...
    ملک بھر میں بجلی کے مہنگے داموں کے باعث عوام کی بڑی تعداد مختلف حربوں سے بجلی بلوں میں کمی کے لیے کوشاں ہے، کسی نے سولر پینلز سسٹم لگا لیے، کسی نے کولر اور دیگر کولنگ سسٹم لگوا لیے۔ یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ اگلے 5 برسوں میں بھی جاری رہنے کا امکان نئے گھروں میں موسم گرما میں گرمی انتہائی زیادہ ہو جاتی ہے، جس وجہ سے بجلی کا استعمال مزید بڑھ جاتا ہے، حکومت نے عمارت کی تعمیر کے وقت بلڈنگ کوڈ متعارف کروائے ہیں کہ جس سے گھروں کو اس طرز سے تعمیر کیا جائے گا کہ گرمیوں میں گرمی زیادہ نہ ہو۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ پر مبنی برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور سٹرٹیجک شراکت داری کو ایک نئی سطح تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے، تعلیمی روابط بڑھانے، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، معلوماتی ٹیکنالوجی میں اشتراک کو آگے بڑھانے اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے نئے امکانات کی تلاش پر اتفاق کیا۔ تاجکستان کی حکومت کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف دوشنبے پہنچے تاکہ 29 سے 31 مئی 2025 تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کسی یزید کے کہنے پر 3 سال تو کیا 3 منٹ بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا۔ عمران خان نے کہا کہ " مجھے دو سال پہلے کہا گیا کہ تین سال کے لیے پیچھے ہٹ جاؤں اور موجودہ نظام کو چلنے دوں، لیکن میں کسی یزید کے کہنے پر تین سال تو کیا تین منٹ بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ ‎مجھ پر چھبیسویں ترمیم کو قبول کرنے کا بھی زور ڈالا جا رہا ہے لیکن میری جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی اور صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹینٹ ویلج میں پختونخوا ہ کے ہر ضلع کا اپنا زون ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کال پر تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے تحریک کو عملی شکل دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔(جاری ہے) پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت اور اسلام آباد سے دوری کی وجہ سے صوابی میں دھرنے کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا...
    شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں عارضی کمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے شفافیت، منصفانہ قیمتوں اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ غذائی تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب کیا جا سکے۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اپنی...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
    خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجٹ 2025-26 کو حتمی شکل دے رہی ہے، جو عیدالاضحیٰ کے بعد جون کے وسط میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر بجٹ کی تیاری میں مشیر خزانہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں محکمہ خزانہ کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ایسے منصوبے شامل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو گا اور ایسے منصوبوں کو جلد اور بروقت مکمل کرنا ممکن ہو سکے گا۔ محکمہ خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ...
    متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ جو شہری یا رہائشی بغیر اجازت نامے کے سعودی عرب حج کے لیے جائے گا، اسے 50 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام اماراتی عازمین حج کو محفوظ اور منظم حج کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ حج ادا کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکٰوۃ سے منظور شدہ اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج سے متعلق ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، اور غیر مجاز طریقے اختیار کر کے اپنے وقت، پیسے اور سلامتی کو خطرے میں نہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش مستردکی اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بات کررہا ہے ہم مکمل بندوبست کررہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرسکے اگر بھارت سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کے لیے بھی تیار ہے.(جاری ہے) آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علی یوف اور آذری عوام کو آذربائیجان کے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ...
    میران میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ کہیں لوگ شہید اور زخمی ہوتے ہیں اور کہیں لوگوں کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور پھر ان کا پتہ نہیں چلتا کہ کس نے کس مقصد کے لیے اغواء کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں کہیں بھی امن نہیں ہے، روزانہ کوئی نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے، کہیں لوگ شہید اور زخمی ہوتے ہیں اور کہیں لوگوں کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور پھر ان کا پتہ نہیں چلتا کہ کس نے کس مقصد کے لیے اغواء کرلیا ہے۔ نورڑ سے ایک استاد...
    ترقیاتی کاموں کے لیے 450 سے 500 ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 1751 ارب اوراے ڈی پی کا حجم 420 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے لیے خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا...
    روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔...
    خیبرپختونخوا کا بجٹ 13جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلی نے محکمہ خزانہ کی سمری اور بجٹ تاریخ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے بجائے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے جنہوں نے جاری مالی سال کے لیے بھی بجٹ پیش کیا تھا، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن اسمبلی نہیں نہ ہی ایوان کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے اگلے مالی سال کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر قیادت جاری کردہ اس پلان میں 12 ذیلی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صحت، تعلیم، اربن و رورل ڈویلپمنٹ، معیشت، سماجی تحفظ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، قانونی ڈھانچہ، گورننس کلینڈر،...
    پشاور: آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد کے پی حکومت کی جانب سے بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کا قلم دان مشیر خزانہ کے پاس ہونے کے باعث وزیر قانون آفتاب عالم بجٹ پیش کریں گے، خیبرپختون خوا کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے منگل 27 مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق نج کاری کی ملکی وزارت کی طرف سے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی فروخت کے لیے ممکنہ خریداروں کی طرف سے اظہار دلچسپی کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن، جو پہلے تین جون طے تھی، اب بڑھا کر 19 جون کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے پاس کتنے جہاز، وزیر نجکاری لاعلم؟ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستانی وزارت برائے نج کاری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کوئی وجہ نہیں بتائی کہ اس مدت میں 16 دن کی توسیع کیوں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس وزارت نے یہ بھی نہیں...
    پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے اظہاردلچسپی جمع کرانےکی آخری تاریخ 19جون تک بڑھادی گئی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی کی خریداری کے لیے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے، اظہار دلچسپی کی تاریخ جو پہلے 3 جون تھی اب اسے عید کی وجہ سے 19 جون کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کی دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے اظہاردلچسپی جمع کرانےکی آخری تاریخ 19جون تک بڑھادی گئی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی کی خریداری کے لیے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے، اظہار دلچسپی کی تاریخ جو پہلے 3 جون تھی اب اسے عید کی وجہ سے 19 جون کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کی دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
    خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2025ء ) ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے، صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت وفاقی حکومت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے، ایندھن کی قیمتوں میں متوقع نظرثانی اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یہ کمی اس امکان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا اوپیک پلس 31 مئی کو اپنی آئندہ میٹنگ کے دوران تیل کی پیداوار میں...
    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ایران کی فوج نے اسرائیل کو حملے کی براہ راست دھمکی دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ بیان "مقدس دفاع کے آٹھ جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا کی نقاب کشائی کی تقریب میں میں شرکت کے دوران دیا۔(جاری ہے) ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو ایرانی مسلح افواج اسرائیل کے خلاف نئی فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل...
    خیبرپختونخوا میں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ یتیم بچوں کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور بیواؤں کے لیے سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا ہے۔ تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام بھی شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کس تاریخ کو ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ...
    چین میں 2025 کے لیے ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ (ممتاز نیوز)2025 کے لیے چین میں ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زین میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی شولئی نے اس اجلاس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور گوانگ دونگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوانگ کھون منگ نے شرکت اور خطاب کیا۔ اجلاس میں موجود مہمانوں کا خیال تھا کہ ثقافتی طاقت کی تعمیر...
    امریکہ اور چین دوستی کی راہ اختیار کریں تو دنیا میں حقیقی امن ممکن ہے،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد/کیلیفورنیا(آئی پی ایس)تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ اور چینی سرمایہ و ٹیکنالوجی ایک ایسا امتزاج ہے جو دنیا کے دشمنوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ اور مسلم ممالک کی بڑھتی ہوئی قربت اس بات کی علامت ہے کہ ان کے مفادات اور دشمن ایک جیسے ہیں سرمایہ دارانہ نظام کے حامل اور غیر مسلم طاقتیں۔اپنے ایک بیان میں محمد عارف کا کہنا تھا کہ چین اور روس کی قیادت، اپنے تھنک ٹینکس کے ساتھ، تیزی سے تمام مسلم...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) وفاقی حکومت نے مفت لیپ ٹاپ سکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق طالب علموں کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، نئی تاریخ کے تحت اب طلبا یکم جون 2025ء تک سکیم میں رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس فیصلے سے ان طلبا کو بھی موقع ملے گا جو ابتدائی تاریخ تک درخواست نہیں دے سکے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت جاری اس سکیم کا مقصد ملک بھر میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو ڈیجیٹل سہولیات فراہم...
    ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔ ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا...
    بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ملک میں سیاسی ہلچل اور فوجی دباؤ کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد یونس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کی حکومت مخالف احتجاج ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ تاہم عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا مؤقف تھا کہ جب تک الیکشن سسٹم کی خامیوں کو دور اور ووٹرز لسٹ کو درست نہ کرلیا جائے، شفاف انتخاب کا انعقاد ممکن نہیں۔ عبوری سربراہ محمد یونس نے الیکشن کا شیڈول دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا...
    معروف اداکار نعمان اعجاز عید الاضحیٰ پر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں جان کر حیران اور پریشان رہ گئے۔ عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔ ان منڈیوں میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔   ڈراما اداکار نعمان اعجاز بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے جہاں وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سُن کر دنگ رہ گئے۔ جس کا اظہار نعمان اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا ہے۔ انھوں نے ایک مرغی کی تصویر طنزیہ کیپشن کے...
    حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔ 26 مئی 2025ء سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکر دیا گیا ہے۔ پہلے مختلف روٹس پر کرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سے صرف  ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے میچز کے لیے مناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ فرسٹ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جبکہ دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ صرف نامزد کردہ ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ 25 مئی سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی...
    غزہ میں انسانی بحران “سخت ترین مرحلے” میں داخل ہو چکا ہے، امدادی راستوں کو مکمل کھولا جائے، اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوئتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ میں موجودہ انسانی بحران” سخت ترین ” مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہفتہ کے روز گوئتریس نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت امداد میں کئی رکاوٹیں در پیش ہیں جس میں کوٹہ، منظوری کا طریقہ کار، ایندھن ، پناہ گاہ، کھانا پکانے کیلئے گیس اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اہم مواد پر مکمل پابندی شامل ہیں۔گوئتریس نے یہ بھی ذکر کیا...
    عید قرباں پر سب سے اہم مرحلہ قربانی کا جانور خریدنے کا ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جانور خریدنا ایک چیلنج بن چکا ہے کیوں کہ منڈی کے 2,3 چکر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوسکے لیکن منڈی جانا اور اس گرمی میں تمام اسٹالز دیکھنا اورن اپنا من پسند جانور خریدنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟ تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل ہوتا جا رہا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے تو سب واقف ہوں گے ہی؟ اب باقی اشیا کی طرح آن لائن جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ حسن گوٹ کلب کے نام سے ایک ویب سائٹ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کے صدور کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد معاشی میدان میں کامیابی کے لیے حکومت اور قوم پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے جلد پاکستان عالمی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا، معاشی خود انحصاری کے حصول کے لیے نجی شعبے کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات لے رہے ہیں، کاروبار کی لاگت کم کرنے کے لیے آسان کاروبار کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔اُن...
    بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھائی گئی ہے۔ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔ واضح رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں منگل کو 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و...
    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں آج (بروز جمعہ) سے بارش کا امکان ہے۔   صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے، جو وقفے وقفے سے کل (بروز ہفتہ) تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے...
    چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک 840 ارب ڈالر آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کررہا ہے، ہم صرف 2 ارب ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے۔ عوام کا  آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، اپ لوگوں نے فنانس کے لیے کراچی سے بندہ بلایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ پختونخوا میں کوئی فنانس کا ماہر نہیں کہ کراچی سے بندہ بلایا گیا؟۔ پی ٹی آئی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں اسد قیصر،...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کو احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان ڈرون حملوں کو فوری طور پر رکوائیں جبکہ ہماری کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پاکستان میں امریکی ڈرون حملے رکے تھے.(جاری ہے) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قائم غیر قانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی اموات سے دہشت گردی کم...
    ملک کے کئی حصوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے جمعرات کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ تاہم بالائی اضلاع کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں ان علاقوں میں نسبتاً معتدل موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے جامع ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں پشاور سمیت دیگر اضلاع کے اسکولوں کے لیے سخت سیکورٹی ہدایات دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اسپیشل سیکرٹری قیصر عالم نے بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سیکورٹی سروے کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے، تربیت...
    چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تر...
    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ آج کل میں متوقع ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹم جاری کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت، فضائی حدود پر ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ پابندیاں عائد نہیں کی جا سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارت کو اب تک کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا؟ بھارت نے 23 اپریل کو پاکستان کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو یکطرفہ طور پر بند کر دیا تھا،...
    ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ نجی چینل کے مطابق اس ملاقات میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ میں پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، تینوں وزرائے خارجہ نے سہہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی، معاشی روابط کےفروغ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2025ء ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے عالمی حکومتوں سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، میں ہزاروں بھوک سے مرتے بچوں، سکولوں اور ہسپتالوں کو مسمار کر کے، انسانی امداد کی بندش اور بے گھر خاندانوں کو دیکھ کر دل شکستہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، میں ہر عالمی رہنما سے مطالبہ کرتی ہوں...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا نے پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس نسبتاً سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی ہے، گیس نرخوں میں اضافے اور کمی کی حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہے۔ اوگرا نے دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کو گیس فراہمی ذمہ دار سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے گیس 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے...
    اسلام آباد: اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے لیے نرخوں...
    پی ایس ٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی ایسی قوتیں موجود ہیں جو دنیا میں امن کو قائم رکھنے کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہیں، اگر عالمی طاقتوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر سب کے سروں پر ایک ایسی جنگ مسلط ہوگی جس کا انجام نہایت ہی بھیانک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے زمینی اور فضائی حملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، غزہ میں رہنے والے مظلوموں کے مکانات کو فضائی حملوں کے ذریعے مسمار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جب پاک بھارت جنگ روکنے...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے، اس کیس میں 13 رکنی سے کم بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کے حکمنامہ پر سب ججز نے دستخط کیے، واضح ہے کہ حتمی فیصلہ میں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13 رکنی بینچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، اب فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بینچ میں بیٹھ کر...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں،...
    پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے متوقع تاریخ بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اُس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی، اس لیے امکان ہے کہ 27 مئی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2025ء) مستقبل کی ممکنہ وباؤں سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے آج جنیوا میں ایک نئے معاہدے کے لیے بات چیت شروع ہو رہی ہے۔ اس موقع پر کووڈ۔19 وبا میں لوگوں کی صحت و زندگی کو تحفظ دینے کے لیے بہادرانہ کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اب عالمی رہنماؤں کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کا وقت ہے۔اقوام متحدہ مستقبل کی وباؤں کو روکنے کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ آج سے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہونے والی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں آئندہ ممکنہ وباؤں سے مقابلے کی تیاری کے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس مسودے میں طبی...
    لاہور:پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کے لیے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 550 سیٹوں کے لیے 30ہزار 247 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے لیے 13 ہزار 314 اور سب انجینئرز کے لیے 16 ہزار 933 درخواستیں شامل ہیں۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے گزشتہ برس اشتہار دیا گیا تھا، بھرتی کے لیے امیدواروں کا تحریری امتحان جولائی میں ہوگا۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے تحریر ی امتحان نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ریلویز انتظامیہ نے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور مکینیکل سگنلز سول اور الیکٹریکل سمیت ڈیزائنر کی اسامیاں کئی برس سے خالی...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست ابھی عدالت تک نہیں پہنچیں، رجسٹرار آفس سے درخواستوں کے بارے میں پتا کریں۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستیں کیس: سنی اتحاد کونسل کی 3 متفرق درخواستیں دائر حامد خان کے بعد سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں، میرا بینچ کے کسی ممبر کے وقار پر...
    معروف گیت نگار جاوید اختر اکثر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ متعدد پاکستانی فنکار ان کے دوغلے رویے پر تنقید کر چکے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر پاکستان میں مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بھارت واپس جا کر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ حال ہی میں جاوید اختر ایک بار پھر اپنے پاکستان مخالف بیان کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ اگر ان دونوں فریقوں میں سے اگر کوئی بھی مجھے گالی دینا بند کر دے تو میں پریشان ہونے لگوں گا...
    عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی نادرن بائی پاس کراچی پر قربانی کے لاکھوں جانوروں کے لیے منڈی سج گئی، اس بار منڈی میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹریٹ جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ پاکستان بھر سے آنے والے بیوپاریوں نے اپنے اپنے اسٹالز لگا لیے اور اب خریداروں کا انتظار ہے۔ بیوپاریوں نے اس بار منڈی میں مہیا کی گئی سہولیات کو گزشتہ برس سے بہتر قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔ جانوروں کی قیمتوں سے متعلق بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی قیمتیں بڑھیں گی لیکن اب تک قیمتوں کا تعین نہیں کیا گیا کیوں کہ باقاعدہ خریداری تاحال شروع نہیں ہوئی۔...
    کراچی میں گرمی اور مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل کی وجہ سے یہاں کے مکین اذیت سے دوچار ہیں، متوسط اور غریب آبادیوں میں رہائشی پورشنز کی کثرت کے باعث کئی چھوٹے فلیٹوں میں ہوا کا گزرنا بھی ناممکن ہوتا ہے۔ گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کے لیے اپنے گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، لوگ ان مسائل سے بچنے کے لیے متبادل ذرائع توانائی پر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جو لوگ سولر یا جنریٹر خریدنے کے متحمل نہیں ہو سکتے، وہ بیٹری پر چلنے والے پنکھے اور ایل ای ڈی بلب خرید کر اپنا گزارہ کر رہے ہیں۔ ان اشیا کی طلب بڑھنے کے باعث حالیہ دنوں میں ان کی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل پیرکے روز چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسحاق ڈار کے ہمراہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی ہوں گے۔ نائب وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد دوطرفہ اور علاقائی امور خصوصاً پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے تناظر میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے جواب کے بعد چین کا دو ٹوک مؤقف، بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا پاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر قریبی مشاورت شروع کر رکھی ہے۔...
    بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات اور منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی رو سے یہ 3 دریائے پاکستان کے حصے میں آئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، جے شنکر کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر اصرار ان منصوبوں میں سے ایک رنبیر کینال کی توسیع بھی شامل ہے جسے 60 کلومیٹر سے بڑھاکر 120 کلومیٹر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کینال کی توسیع سے...
    استنبول میں جاری روس یوکرین مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ پیر کو روس اور یوکرین کے صدور سے بات کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول مذاکرات کے پس منظر میں ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہا کہ وہ پیر کو صبح 10 بجے مشرقی (1400 GMT) پر جنگ روکنے پر بات کرنے کے لیے پیوٹن سے بات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں امریکی صدر نے لکھا کہ خونی ہولی روکنا ہوگی، جو اوسطاً ایک ہفتے میں 5000 سے زیادہ روسی اور یوکرینہ فوجیوں کو نگل رہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی زبردست کام کرتے ہوئے عالمی برادری کو انگیج کیا، ہم پرتشدد قوم نہیں،ہم ایک سنجیدہ قوم ہیں، پاکستان کی پہلی ترجیح امن ہے، اسی لیے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں۔ غیرملکی ٹی وی آر ٹی عریبیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے، پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اگلے ہفتے بھارت کے لیے اپنے فضائی حدود کی بندش کو ایک اور ماہ کے لیے بڑھا دے گا۔ بھارت نے یکطرفہ طور پر 23 اپریل کو پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دی تھی، جس پر پاکستان نے اگلے دن اسی طرح کا جواب دیا تھا۔ یہ اقدام پچھلے مہینے پہلگام میں ہونے والے جھوٹے فلیگ آپریشن کے تناظر میں کیا گیا تھا، جس میں 26 سیاحوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ پابندیاں بلاشبہ بھارت پر بھاری مالی بوجھ ڈال رہی ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن موجودہ مدت ختم ہونے سے پہلے ایک نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کرے گا۔ اعلیٰ سطحی...
    ویب ڈیسک:  پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں آج دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اگلا مرحلہ باضابطہ مذاکرات کا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دیا جا چکا ہے۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پانی سے متعلق حکومتی پلان کو فی الحال میڈیا پر لانا مناسب نہیں، تاہم پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے مکمل حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔...
    وفاقی حکومت نے 2025-26 کے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں، آٹو پارٹس، اور صنعتی خام مال پر محصولات کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت موجودہ 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی برائے آٹو اسپئر پارٹس کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ شرحوں میں بتدریج کمی پر بھی غور کر رہے ہیں، جن میں موجودہ 4 فیصد سے 7 فیصد تک کے کسٹمز ڈیوٹی سلائب شامل ہیں۔ حکومت گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد کے موجودہ ٹیکس میں 20 فیصد کمی لانے پر بھی غور کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگو کی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کمی، مگر کیوں؟ اس کے علاوہ برآمدات کو 5...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) ڈارک سائیکالوجی کوئی باقاعدہ یا تسلیم شدہ سائنسی شعبہ نہیں۔ مگر اس کے اثرات جادو جیسے ہیں۔ لوگوں کے اعصاب کو قابو میں کرکے اپنی مرضی کے رزلٹ لینا یہ صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی ہوتا ہے۔ قریبی رشتہ داروں، دفتر کے تعلقات، سوشل میڈیا الغرضیکہ ہر جگہ یہ ٹرکس نظر آتی ہیں کبھی دوست بن کر کبھی عاشق اور کبھی رہنما بن کر لوگ جذبات سے کھیل سکتے ہیں۔ ان کو ٹارگٹ بنا سکتے ہیں۔ جب بھی ڈارک سائیکالوجی کا موضوع زیرِ گفتگو آتا ہے تو لوگ یقیناً یہ زعم کرتے ہوں گے کہ کسی نے کوئی جرم کیا ہے یا کوئی جرائم میں...
    ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدے کے عندیےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائدکمی ہوئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل64 ڈالر اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 62 ڈالرکی سطح  پر آگیا ہے۔ عالمی گیس کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ قطر کےدورے پر امریکی صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ ایران کےساتھ جوہری ڈیل کرنے کےبہت قریب آگئے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طویل مدتی امن کے لیے ایران کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب  اقتصادی تعاون...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 2 مہینے کے اندر تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو محروم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 4.12 روپے فی لیٹر شرح سے اضافی اخراجات عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ اقدام صارفین کو اگلے 15 روز کے لیے ممکنہ ریلیف سے محروم کر سکتا ہے جو آج (جمعرات) اگلے 2 ہفتوں کے لیے قیمتوں کے اعلان کی وجہ سے ملنا تھا۔ یہ تجویز پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو پیش کی ہے، 4.12 روپے فی یونٹ کے اضافے کا سالانہ اثر تقریباً 75 ارب روپے بنتا ہے جو آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم...