2025-10-04@16:53:52 GMT
تلاش کی گنتی: 24348
«کامیاب ا پریشن»:
(نئی خبر)
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے...
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو کسی بھی وقت اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو کسی بھی وقت اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی۔ دوسری جانب جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیے گئے، عمران خان کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبین صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے نیویارک میں فلسطین حمایت مظاہرے میں خطاب کیا۔خطاب میں کولمبین صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام عالم سے امریکی فوج سے بڑی عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کیا۔کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو بھی انسانیت کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا کہہ دیا۔ان کاکہنا تھا کہ امریکی فوجی ٹرمپ کا حکم نہ مانیں، اپنے ہتھیار انسانیت کے لیے اٹھائیں۔جواب میں امریکا نے کولمبین صدر کے خطاب کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے صدر کا ویزا منسوخ کر دیا۔وطن واپس پہنچ کر کولمبین صدر نےکہا کہ دنیا...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 ستمبر 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ہونے والے اجتماع عام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس میں شرکت کی، مختلف کمیٹیوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں امرائے صوبہ جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری، امیر جماعت کے معاون خصوصی عمیر ادریس، سلمان بلوچ، رشید احمد اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ نائب امیر جماعت نے کہا کہ یہ اجتماع عام تاریخ ساز ہوگا۔ اس کا بنیادی موضوع بدلو اس نظام کو ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا درحقیقت آئین سے انحراف اور فرسودہ نظام نے لوگوں کا جینا محال بنا رکھا ہے۔...
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی تاہم شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے ٹیکس دہندگان زیادہ سے زیادہ 15 روز کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ واجب الادا ٹیکس 30 ستمبر 2025ء تک جمع کرا دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی تاہم شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے ٹیکس دہندگان زیادہ سے زیادہ 15 روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کا بل منظور کر لیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کنیسے کی قومی سلامتی کمیٹی نے پیر کو ایک بل کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا ہے جس سے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دیے جانے کی اجازت مل جائے گی۔یہ بل دراصل دہشت گردوں کے لیے سزائے موت کا قانون ہے، جو اسرائیلی سیاسی اور قانونی حلقوں میں متنازع ہے، کمیٹی نے بل کو مکمل ووٹ کے لیے آگے بھیج دیا ہے۔دوسری طرف کمیٹی کے قانونی مشیر نے انکشاف کیا کہ یہ ووٹنگ کنیسے کی چھٹی کے دوران ہوئی ہے اس لیے یہ غیر قانونی ہو سکتی ہے، کمیٹی نے مذکورہ بل کو ایک کے مقابلے میں...
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین ایک ہی ٹچ کے ذریعے اسٹیٹس ویو کرنے والے افراد سے براہِ راست چیٹ کرسکیں گے۔ ٹیک ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اب اسٹیٹس ویوئرز کی فہرست میں ہر کانٹیکٹ کے ساتھ ایک بٹن شامل کر دیا گیا ہے، جسے دبانے سے فوری طور پر چیٹ ونڈو کھل جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل وائس نوٹ لگانا اب ممکن اس سے قبل صارفین کو کسی ویو کرنے والے شخص کو پیغام بھیجنے کے لیے پہلے اسٹیٹس اسکرین سے نکلنا پڑتا تھا اور پھر چیٹس ٹیب میں جا کر متعلقہ کانٹیکٹ کو منتخب کرنا پڑتا تھا۔ نیا شارٹ کٹ اس...
پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
پاکستان سے حالیہ بدترین شکست کے بعد بھارت میں پائی جانے والی بے چینی اور خوف کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ باکو سے چنئی جاتے ہوئے ایک کارگو طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ طیارہ 23 ستمبر کو فنی خرابی کے باعث کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا تھا اور پانچ دن تک ایئرپورٹ پر گراؤنڈ رہا۔ غیر ملکی ماہرین کی نگرانی میں مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارے نے اپنی نئی منزل کولمبو کے لیے پرواز بھری، مگر بھارت نے اسے اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا۔ بھارتی اجازت نہ ملنے کے باعث یہ پرواز جو عام حالات میں صرف تین گھنٹے میں مکمل...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے پاس مینڈیٹ ہے، پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل حل کیسے کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں، پنجاب حکومت بس آئی ایس پی...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یَنگو گروپ نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا سپر ایپ متعارف کروا دیا، اس ایپ نے شرکاء کو یَنگو کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا براہِ راست تجربہ فراہم کیا۔وی آئی پی لاؤنج میں قائم یَنگو کے خصوصی اسٹال پر سپر ایپ کے ذریعے Rides، Delivery، Shops، Ads اور B2B جیسی متنوع سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا، جس نے پاکستان کے ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ اور عوام کے روزمرہ استعمال میں نئی آسانیاں پیدا کرنے کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر آنے والے شرکاء کو براہِ راست یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ...
عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشری بی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایک غیر معمولی اقدام ہے اور ہالی وڈ کی عالمی کاروباری حکمتِ عملی کو ہلا کر رکھ سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ امریکا کی فلم سازی کی صنعت غیر ملکی مقابلے کے ہاتھوں پیچھے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی فلم انڈسٹری کو دیگر ممالک نے ایسے لوٹا ہے جیسے کسی بچے سے کینڈی چھین لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ ٹیرف ہٹائے تو امریکا مالی طور پر تباہ ہوجائے گا‘، ٹرمپ نےامریکی عدالت کا فیصلہ مستردکر دیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صدر ٹرمپ اس فیصلے...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ پھل کھانے سے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف لیسٹر کے مطابق آلودگی کے اثرات میں کمی کی وجہ ان پھلوں میں قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہو سکتے ہیں۔ دو لاکھ سے زیادہ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو دن میں زیادہ پھل کھاتے تھے ان میں خواتین پر واضح اثرات دیکھنے کو ملے۔ محققین نے بتایا کہ مرد عمومی طور پر خواتین کے مقابلے میں کم پھل کھاتے پائے گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین میں حفاظتی اثرات کیوں زیادہ تھے۔ تحقیق پر گفتگو کرتے ہوئے چیرٹی استھما + لنگ یوکے...
قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے 80 فیصد شعبے خواتین کے لیے بھرتی کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع زیب جعفر نے کہا کہ اس وقت 5 ہزار سے زائد خواتین پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ گزشتہ 3 برسوں میں تقریباً 700 خواتین کو کمیشن دیا گیا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ایسے شعبے جو انتہائی جسمانی مشقت اور طویل عرصے تک سخت اور دشمنانہ ماحول میں تعیناتی سے متعلق ہیں، وہ خواتین کے لیے بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین بہادری، صلاحیتوں اور حوصلے کا استعارہ ہیں،بلاول بھٹو انہوں نے مزید...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی فتح پر مودی کے بیان پر کرارا جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر مودی نے ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہد آفریدی نے مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں حقیقت اور فرق بہت واضح ہے، ہم (پاکستان) نے ہمیشہ اسپورٹس مین شپ کے ساتھ مقابلہ کیا اور کھیل سے جنگ کو ہمیشہ دور رکھا۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0...
نیوزی لینڈ کے واحد باز ’کَاری آریا‘ کو سال 2025 کے پرندے کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی جہاں اس نے 73 دیگر امیدواروں کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی حدت نے پرندوں کی بقا خطرے میں ڈال دی، سائنسدانوں کی وارننگ دی گارڈین کے مطابق خطرے سے دوچار یہ تیز رفتار شکاری پرندہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مقابلے میں کَاری آریا نے 21 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس سال کے ’برڈ آف دی ایئر‘ مقابلے میں تمام 73 پرندوں کے لیے رضاکار مہم منیجرز مقرر کیے گئے تھے جنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے میمز، ریلز اور ہاتھ سے بنے ہوئے پوسٹرز جیسے...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک مثبت پیشرفت ہے اور اگر ایران بھی اس میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطے میں اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور اُن کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے اور یہاں کے تمام اعشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست...
ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور بھارتی حکومت کے درمیان کنٹینٹ ہٹانے کے معاملے پر قانونی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے۔ بھارتی عدالت نے نئی دہلی کے متعارف کردہ نئے کنٹینٹ ریموول نظام کے خلاف ایکس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک میں کام کرنے والے ہر پلیٹ فارم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ مشروط ہے، اس لیے حکومت کے احکامات کے مطابق غیر قانونی یا متنازعہ مواد ہٹایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عدالت کے اس فیصلے پر ایکس نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا حکومتی میکانزم کسی قانونی بنیاد...
زاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )تاجر رہنما و سابق نائب صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان زاہد اقبال چوہدری نے نومنتخب صدر اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود و دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تاجر قیادت کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ جذبہ سے خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ زاہد چودھری نے معروف کاروباری شخصیات بابر چوہدری، راجہ خالد عباسی، شاہد عمران اور چوہدری وسیم بہادر کے ہمراہ صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر محمود، سینئر نائب...
ناسا کے منتظم شان ڈفی نے چاند پر انسانی بستی یعنی ایک ’گاؤں‘ بسانے کے منصوبے کی مدت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریخ پر زندگی کے آثار: نئے اور مضبوط سراغ مل گئے ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی۔ پیر کو ہونے والی بین الاقوامی خلائی کانگریس میں شان ڈفی سے سوال کیا گیا کہ آئندہ دہائی میں ناسا کی کامیابی کس صورت میں دیکھی جائے گی جس پر انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر انسانی زندگی کو پائیدار بنا دیں گے اور یہ صرف ایک آؤٹ پوسٹ نہیں بلکہ ایک مکمل گاؤں ہوگا۔ کانفرنس میں امریکا، چین، جاپان، بھارت، یورپ اور کینیڈا کی خلائی ایجنسیوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ شان ڈفی نے جس کا اعلان کیا وہ گاؤں عام...
کراچی: ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے رنر اپ کا چیک پھینکے جانے کی حقیقت سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے عہدیدار امین الاسلام بلبل سے رنر اپ کا چیک وصول کرنے کے بعد فوراً تیز انداز میں پھینک دیتے ہیں۔ آغا سلمان کے اس عمل پر بھارتیوں نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستانی کپتان نے بھارتی مہمان سے چیک وصول کرکے سب کے سامنے ہتک آمیز انداز میں پھیک کر انکی توہین کی ہے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار...
جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز برسلز(آئی پی ایس ) یورپی یونین نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ایران پر پابندیاں لگائی ہیں جس کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ یورپی یونین نے کہا ہیکہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی نہیں لیں گے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ صاحب ٹرافی اور میڈلز اٹھا کر اپنے ہوٹل لے جائیں۔ یہ رویہ غیر متوقع اور بچگانہ ہے۔ ہم اس معاملے پر نومبر میں دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں سخت احتجاج کریں گے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایشیا کپ کی چیمپئن ہونے کے...
اوورسیز پاکستانیوں نے سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین کیا جب کہ نیو یارک کی فضا پاکستانی پرچموں اور "پاکستان زندہ آباد" کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے باہر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں نے موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کیے۔ نیویارک کی شاہراہوں پر موبائل ٹرکوں پر آویزاں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے مناظر سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں قوم کا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور اس جدوجہد میں فورسز، پولیس کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے جو سبق دیا وہ بھارت اور عالمی برادری نے دیکھا، پاک فوج نے مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا اور روایتی جنگ لڑ کر اپنا موقف ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور سیلابی صورتحال مشکلات پیدا کر چکی ہیں، مگر حوصلے بلند ہیں اور اللہ کے بھروسے ہم تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بھی بتایا کہ بات چیت خوشگوار...
لاہور میں رائیونڈ ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ نے کہا کہ ملزم 12 سالہ عرفان کو ورغلا کر قریبی کوارٹر میں لے گیا، زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازع بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی ہے، انڈیا جیت گیا! ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔" مودی کی اس ٹویٹ پر جہاں کچھ بھارتی صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں کئی صارفین نے اسے غیر مناسب اور اشتعال انگیز بیان قرار دیا۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا وہ حکم معطل کر دیا جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور انجام دینے سے روکا گیا تھا۔ عدالت نے ساتھ ہی فریقین سمیت اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ عدالتی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے، نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ ہائی کورٹ میں درخواست پر اعتراضات موجود تھے، لیکن رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراضات کے باوجود رٹ پٹیشن کو نمبر کیسے دیا گیا؟ جسٹس شاہد بلال حسن نے یہ استفسار کیا کہ عدالتی کارروائی شروع کرنے سے پہلے قانوناً اس پہلو کو کیسے نظر انداز کیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوراک کے ضیاع اور فضلے میں کمی سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام اب ایک قومی ضرورت بن چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خوراک کے مؤثر استعمال، بچت اور ضیاع میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہی ہے۔خوراک کا ضیاع براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اس مسئلے کے تدارک کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں خوراک کا...
سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ اور حب چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں۔ سندھ رینجرز کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ اورحب چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں۔ برآمد شدہ سامان میں ٹائر و ٹیوب، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایرانی کپڑا، انجن آئل، ملک پیک، شیمپو، چھالیہ اوردیگر اشیائے خردونوش شامل ہیں، برآمدکی گئی اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک...
کراچی: ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور وہ کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا جس میں پہلے آپ نے ہینڈ شیک نہیں کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی، کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے ہیں۔ بھارتی کپتان صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے بوکھلا گئے، انہوں نے صحافی پر غصہ ہونے کا الزام لگادیا اور سوال سمجھ نہ...
پی ٹی آئی جلسے میں قیادت کو جوتے اور لعنتیں، عمران اسماعیل و عامر کیانی کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ لیڈرشپ نہ صرف غیرمخلص ہے بلکہ پارٹی کو درست سمت میں لے جانے کی اہل بھی نہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے جلسے میں پارٹی قیادت کو جوتے دکھائے گئے، گالیاں دی گئیں اور لعنتیں بھیجی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ...
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر شادی کا جھوٹا وعدہ کرنے، استحصال کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ فاطمہ خان گزشتہ کئی ہفتوں سے رجب بٹ کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔ اور حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں ایک بار پھر اپنے الزامات دہرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ سمیت 3 یوٹیوبرز کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمات درج ٹک ٹاکر نے الزام لگایا کہ رجب بٹ شراب کے عادی ہیں۔ لڑکیوں کو پھنسانا اور ان کا استعمال کرنا ان کی پرانی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب بٹ نے مجھ سے تعلق قائم کرنے سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کے...
تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد اقوام متحدہ نے ایران پر معاشی اور عسکری پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی ہیں۔ یہ اقدام ایران کے جوہری پروگرام پر 2015 کے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ سلامتی کونسل میں ان پابندیوں میں نرمی کی توسیع کی قرارداد کو مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد پابندیاں ہفتے کی شام 8 بجے سے مؤثر ہو گئیں۔ معاہدے میں شامل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو کشیدگی سے گریز اور مذاکرات کی راہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم ایرانی پارلیمنٹ اور حکومت نے ان پابندیوں کو’’غیر قانونی‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے دفاع کا حق محفوظ...
پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔ ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...
سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کر دیا اور انہیں فوری طور پر بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پیر کے روز اس وقت سنایا جب جسٹس جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس موقع پر اٹارنی جنرل آفس، مرکزی درخواست گزار میاں داؤد، اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کو بھی فریق بنانے کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ، “یہ معاملہ صرف ہائیکورٹ کے عبوری حکم سے متعلق ہے، اور سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ معطل کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں ججز عام سائلین والے راستے سے سپریم کورٹ میں داخل ہوئے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس تو کیس صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کی حد...
سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام کرنے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اُس حکم کو معطل کر دیا ہے جس میں انہیں بطور جج اپنے فرائض سرانجام دینے سے روک دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے اور واضح کیا کہ فی الحال معاملہ صرف ہائی کورٹ کے عبوری حکم تک محدود ہے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ مندوخیل نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس...
کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک امریکی شہری امیر امیری کو جیل سے رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ نے بیان میں بتایا کہ امیر امیری کو امریکا کے یرغمالیوں کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کے حوالے کیا گیا۔ بوہلر نے رواں ماہ کے آغاز میں کابل کا غیر معمولی دورہ کیا تھا جس میں طالبان حکام کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی گئی تھی۔ افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق حکومت شہریوں کے معاملات کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی بلکہ سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر امیری کے کیس کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور یہ...
کوٹری بیراج میں ہفتے کے روز درمیانے درجے کے سیلاب کی بلند ترین سطح گزرنے کے باوجود اتوار کی شام تک درمیانے درجے کا سیلاب برقرار رہا۔ ہفتہ کی صبح کوٹری میں اپ اسٹریم 4 لاکھ 21 ہزار 75 اور ڈاؤن اسٹریم 3 لاکھ 93 ہزار 560 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جو دوپہر تک کم ہو کر بالترتیب 4 لاکھ 12 ہزار 965 اور 3 لاکھ 86 ہزار 650 کیوسک رہ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنے اسکولز تباہ ہوئے؟ اتوار کو اپ اسٹریم 3 لاکھ 87 ہزار 808 اور ڈاؤن اسٹریم 3 لاکھ 62 ہزار 253 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ 4 نہروں کے لیے 25 ہزار 555 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ دوسری جانب گڈو...
ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اس ٹورنامنٹ میں ہوا مایوس کن ہے، اگر بھارتی ہم سے ہینڈ شیک نہیں کر رہے تو ہماری نہیں کرکٹ کی توہین کررہے ہیں، اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے دی جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے انہوں نے کہا کہ ایک اچھی ٹیم ایسا کبھی نہیں کرتی، بھارتی ٹیم کے کپتان نے میچ...
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاست میں گھسیٹنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے کرکٹ جیسے عظیم کھیل کی روح اور اس کی اسپورٹس مین شپ کو اپنی گندی سیاست کے لیے تباہ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی کرکٹ کلچر اور برصغیر میں امن کے امکانات کو دفن کر رہا ہے تاکہ اپنی سیاسی دکان چمکا سکے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا اسکور 6-0 پتھر پر کندہ ہو چکا ہے۔ وزیردفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے تحمل...
اسلام آباد: پاک، امریکا تعلقات میں بہتری بڑی کامیابی ہے تاہم اسے فوری فوائد ملنے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں دوسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے بہت سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، یوکرین کے صدرکے ساتھ ہونیوالا تماشا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس پس منظر میں 25 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہائوس کے دورے کے حوالے سے مبصرین متجسس تھے کہ ان کا استقبال کیسا ہوگا۔ صدر ٹرمپ جو ہر ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے اس مصروفیت کو...
بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیئن کرکٹ کونسل کے سربراہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایما پر ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔ اُدھر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انعامی تقریب تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم پر موجود رہے۔ بھارتی کرکٹرتلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کیے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ...
لاہور: پنجاب کی صوبائی حکومت نے اکتوبر سے ایک ایسا منفرد اقدام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کی 40 جیلوں میں قید 40 ہزار افراد کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک ماہ کی مفت تربیت دی جائے گی جس میں قیدیوں کو مہمان نوازی، ویٹرنگ اور کھانا پکانے جیسی مہارتیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ محکمہ سیاحت پنجاب نے اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا، جس سے محکمہ سیاحت نے وزیر اعلیٰ اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر تیار کیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ تربیت ٹورازم...
ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی کیونکہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے آج میچ کے دوران ٹاس اور میچ کے بعد بھی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ اسی لیے وہ پاکستانی شخصیت سے ٹرافی وصول نہیں کرنا چاہتے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا ادھر بتایا جا رہا ہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما مشکل وقت میں ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔ میچ کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز نے اپنی گفتگو میں کامیابی کو ٹیم ورک اور مشکل حالات میں اعصاب پر قابو رکھنے کا نتیجہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا رنکو سنگھ نے کہا کہ انہیں جب بھی موقع ملا تو وہ ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہونا چاہتے تھے، اور آج وہ موقع مل گیا۔ مرنے مورکل نے نوجوان کھلاڑی دوبے کی...
دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ تو حارث رؤف کی نقل اتارتے ہوئے ہاتھ سے جہاز گرنے کا اشارہ کر دیا۔ جسپرت بمرا نے اپنے طور پر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کا جشن منایا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ وہ اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپرت بمرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بن گیا۔ سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ آئی سی سی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اب بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف درکار ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز شاندار تھا اور ابتدائی اوورز میں فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ دونوں اوپنرز نے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ فاران نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی رہی۔ پاکستان کے مڈل آرڈر...
بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم کے مشیر اور سینیٹررانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، کل یہاں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فیصل آباد کے لیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں، یہاں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، یہاں میٹروبس کا پراجیکٹ اِسی سال مکمل ہوگا، عوام کوآسان سفری سہولت...
وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔ وہ زوم کے ذریعے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ چارسدہ کے یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر یوتھ ونگ چارسدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو سراہا اور کہا کہ یہی نوجوان پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انسانیت سے محبت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے مشن پر گامزن ہے۔ انجینئر امیر مقام نے بعض سیاسی عناصر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صرف پروپیگنڈہ...
ایشیا کپ فائنل کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔ اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا یہ پہنچا کہ ہاردک پانڈیا فٹ نہ ہوسکے۔
ایشیا کپ فائنل میچ سے قبل بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو راویت کے مطابق ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا تھا۔ میچ کے قبل دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو پاکستانی کپتان ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلیے پہنچے، اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادوو نہیں آئے جس پر سلمان علی آغا کا ٹرافی کے ساتھ اکیلے فوٹو شوٹ کیا گیا۔ اس سے قبل دو میچز میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا تھا۔...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالےسے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اُسے بغور سنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونےسے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی۔ Post...
سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایشیا کپ کے پاک بھارت فائنل سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’مشن ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی ٹیم کی فتح کے ساتھ مکمل ہوگا۔‘ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے جنٹلمین گیم کو سیاست سے آلودہ کر دیا ہے، مگر اسے سمجھنا چاہئے کہ ایشیا کپ اور لگان فلم میں بہت فرق ہے۔ فردوس عاشق نے دعویٰ کیا کہ آج بھارت کرکٹ کا رام رام ستے ہوگا۔ جس طرح آپریشن سندور میں سبق سکھایا گیا ویسے ہی آج کرکٹ کھیلنا سکھائیں گے۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کی قیادت تبدیل، ایشیا کپ فائنل سے متعلق اہم فیصلہ بھی کرلیا اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ...
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالےسے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اُسے بغور سنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونےسے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی۔
اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد میں موجود خاتون ڈاکٹر شمع جونیجو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اب متعلقہ خاتون کا تفصیلی بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کی ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحتی پیغام میں شمع جونیجو نے لکھا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کام کر رہی تھی، پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس اور پوائنٹس سب کچھ ریکارڈ کا حصہ اور محفوظ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے بے بنیاد الزامات کو منطقی، مدلل اور ٹھوس انداز میں مسترد کر دیا۔ پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری برائے امورِ خارجہ، محمد راشد نے اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ محمد راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے، جو کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین...
معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاو شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، جو قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ...
کراچی: میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ ساؤتھ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس اہلکار زریاب کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مبینہ زیادتی اور دھمکیوں سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ کے کمپلین سیل میں شکایت درج...
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور انڈیا فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج کا میچ بہت شاندار ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے جذبے پر فخر ہے، امید ہے کھلاڑی آج اچھا پرفارم کریں گے۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑے مقابلے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ Proud of the spirit this team has shown in the lead up and during the Asia Cup. We may not have been perfect but...
ڈاکٹر شمع جونیجو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تاریخی دورے میں ان کا کردار ریکارڈ کا حصہ ہے اور خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ڈاکٹر شمع جونیجو نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ کئی ماہ سے وزیراعظم اور حکومت کے لیے کام کر رہی ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران ان کے پالیسی بریفز اور ایڈوائس محفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا تھا اور باضابطہ طور پر وفد میں شامل کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ نور بلوچ 53 سال کی ہیں یا نہیں؟ شمع جونیجو اور ریحام خان کے درمیان بحث انہوں نے بتایا کہ انہیں ایڈوائزر کے طور پر سیکیورٹی پاس جاری ہوا، وہ وزیراعظم اور...

پی ٹی آئی کا پشاور جلسہ فلاپ یا کامیاب؟ 29ستمبر ہڑتال کے پیچھے بھارت کا ہاتھ،کشمیر میں کیا ہونے جارہا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آزاد کشمیر ہڑتال ایکشن کمیٹی بھارت پاکستان پشاور جلسہ پی ٹی آئی
بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کو ’بحران کی کیفیت‘ میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ موجودہ عالمی چیلنجز پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں یوکرین، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیا سمیت متعدد تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی ایسے ’ہاٹ اسپاٹس‘ بھی ہیں جو میڈیا کی توجہ تک حاصل نہیں کر پاتے۔ جے شنکر نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر سست رفتاری کو ’مایوس کن تصویر‘ قرار دیا اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کو پرانے وعدوں کی بازگشت اور تخلیقی حساب کتاب سے تشبیہ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر ممالک توانائی اور خوراک کی کمی سے خود...
پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔ میچ سے قبل ٹائٹل بیلٹ کے ساتھ فوٹوشوٹ کے وقت پاکستانی باکسر نے طیارہ گرنے اور 0-6 کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دے دیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا۔ سمیر خان نے بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔ https://www.facebook.com/reel/3959213534342149 یاد رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے پر حارث رؤف نے بھی رافیل گرنے اور 0-6 کا اشارہ کیا تھا جس پر بھارتی...
روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...
ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا، تمام کارکنوں کو تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جلسے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے، کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے، مخالفین نے...
چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل باضابطہ فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل” ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل” باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس پل کا مرکزی سپین 1420 میٹر ہے جو پہاڑی علاقوں میں دنیا کے کسی بھی پل سے زیادہ ہے ، جبکہ پل کے فرش اور دریا کی سطح کے درمیان 625 میٹر کا فرق بھی اسے دنیا کے بلند ترین پل کا درجہ دیتا ہے ۔ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل کی کل لمبائی 2890 میٹر ہے اور یہ ہوا جیانگ گرینڈ کینیون کے اوپر سے گزرتا ہے۔ پل کی فعالیت کے...
’سب کچھ محفوظ اور ریکارڈ کا حصہ ہے‘: شمع جونیجو نے خواجہ آصف کے بیان کا پوسٹ مارٹم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہِ اقوامِ متحدہ پر پاکستانی وفد میں شامل شمع جونیجو سے متعلق سامنے آنے والے تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ خود کو صحافی اور تجزیہ کار کہنے والی خاتون شمع جونیجو نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی تردید کے جواب میں ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف انہیں اچھی طرح جانتے تھے۔ جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں شمع جونیجو کو...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پوری قوم پرامید ہے کہ آج پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم پاکستانی ٹیم کو دعا ہی نہیں دوا بھی کرنی ہوگی، جو کھلاڑی نہیں کھیل سکتے ان کا متبادل لانا ہوگا، ہمارے پاس بہت سارے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے گورنر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم انڈیا کےخلاف پریشر میں کھیلتی ہے، اگر بغیر کسی دباؤ کے کھیلے تو ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ میچ جیت سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20...
دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ نجی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف مکمل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کی صورتحال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل درپیش...
پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑہ بھاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ملٹی نیشن ایونٹس کے باہمی فائنل مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، ٹیم اب تک کھیلے گئے ایسے پانچ میں سے تین فائنلز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ 1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے مات ہوئی تھی۔ اگلے برس 1986 میں شارجہ میں پاکستان نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک وکٹ سے زیر کیا تھا۔ اسی وینیو پر 1994 میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں ہی...
سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
کراچی: شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی ہے۔ کراچی میں 30 ستمبر کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح، 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سجاول، جامشور اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے...
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار پاکستان اور بھارت کا فائنل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس) ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں آج پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے ہوں گے۔41 برس بعد دونوں روایتی حریف ایک ہی ٹائٹل کیلئے براہِ راست میدان میں اتریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج شام ساڑھے 7 بجے دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔اگرچہ بھارتی پہلے ہی دو بار پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں شکست دے چکا ہے، لیکن فائنل اصل معرکہ ہے جس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔شائقین کرکٹ کو مقابلے کا شدت سے انتظار ہے اور قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرجوش ہیں، شائقین کرکٹ...
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی۔ ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی کی خبر میں صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر سیاحوں کو نکاح نامے ساتھ لانے کی وائرل فوٹو کسی اور ملک کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیک تصویر اور غلط پروپیگنڈا کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات ہیں۔ Post Views: 2
ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم میں ردوبدل متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کیا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ البتہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پانڈیا فائنل میں...
نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا ایشیا کپ میں پاک بھارت فائنل میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے بھارتی شائقین کے لیے فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈیا کا میچ ہے، اور میں بھارتی شائقین کے لیے پریشان ہوں کہ وہ جیتنے کے بعد ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے روسٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ان (بھارتیوں) سے زیادہ تو ہمیں پتہ ہے کہ کیا ہوگا میچ میں، ہم کسی خیالی دنیا میں نہیں ہیں تو وہ ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے پاکستانیوں کے لیے پریشانی ظاہر کی اور مزید روسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ہم الٹا...
ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے 5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران تمام افزودوہ یورینیم حوالے کرے تاہم ہم ایسا ہر گز نہیں کریں گے۔ ہفتے کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے امریکا کی جانب سے ایران سے اس کا افزودہ یورینیم حوالے کرنے کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس نے بھی پابندیوں میں ایک ماہ کی تاخیر کی پیشکش کی تھی۔ امریکا یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جوہری مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر اقوام متحدہ کی وسیع پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے...
ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھارت میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کا بائیکاٹ کرنے کی باقاعدہ مہم جاری تھی، لیکن اب پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا شور کرنے والے انتہا پسند بھارتی بڑی اسکرینز پر فائنل دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا فائنل بھارت میں 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ بھارت کی معروف ملٹی پلیکس چین پی وی آر انوکس (PVR Inox) نے ملک بھر میں 100 سے زائد اسکرینوں پر اس میچ کی براہِ راست نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب ٹورنامنٹ شروع ہوا تو بھارتیوں کا غصہ اور حب...
گاڑیوں کی دنیا میں صدیوں سے بُگاٹی (Bugatti) کا نام ہمیشہ ’اسپیڈ کے بادشاہ‘ کے طور پر لیا جاتا رہا ہے۔ یورپ کی یہ مشہور کمپنیاں تیز ترین کاریں بنانے میں سب سے آگے تھیں اور ان کا انجن طاقت کا دوسرا نام تھا۔ لیکن اب ایک نیا اور طاقتور کھلاڑی میدان میں آ گیا ہے، اور وہ بھی ایک الیکٹرک کار۔ چین کی بڑی کار کمپنی بی وائی ڈی کے لگژری برانڈ یانگ وانگ نے اپنی نئی ہائپر کار یو 9 ایکسٹریم (U9 Xtreme) کے ساتھ یہ ثابت کر دیا ہے کہ مستقبل پٹرول کا نہیں بلکہ بجلی کا ہے۔ انہوں نے جرمنی کے ایک ٹریک پر اپنی کار کو تقریباً 496 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر پوری دنیا میں اجتماعات ہوئے, جو خود ایک انقلاب ہیں اور مقاومتی محاذ کے زندہ ہونے کی دلیل ہے، نتن یاہو کی یو این کی جنرل اسمبلی میں تقریر محض ایک فریب ہے، مقاومتی محاذ کا خاتمہ ہرگز نہیں ہوگا بلکہ یہ روز بروز مضبوط ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ بھارتی فاسٹ بولر...
سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف فائنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 21 ستمبر والی پلیئنگ الیون برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں پانڈیا کو کریمپس اور ابھیشیک کو پنڈلی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کے سب بڑے ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ایشیا کپ کے ایک شاندار فائنل کا منتظر ہوں۔ ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ مجھے فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایشیا کپ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کے جنون، ایشیائی ٹیموں میں مقابلے کا جذبہ اور میدان میں بہترین کارکردگی نے اسے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جھوٹی نکلی ہے۔ اس معاملے پر ڈی پی او مانسہرہ عمر طارق نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی پابندی نہ لگائی گئی ہے اور نہ ہی زیر غور ہے۔ ڈی پی او کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر جس میں مبینہ طور پر نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کا بینر دکھایا گیا ہے کسی دوسرے ملک کی ہے اور پاکستان یا ناران سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر اور اس کے ساتھ کیا جانے والا پروپیگنڈا غلط اور گمراہ کن ہے...
ویب ڈیسک:خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے عمل کا اعلان کردیا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور سٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جبکہ...
نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے، جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’بلیک ہولز‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ...