سرگودھا: ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص کے فون سننے پر ڈرائیور کا ای چالان
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
علامتی فوٹو
پنجاب کے شہر سرگودھا میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص کے فون سننے پر ای چالان بھیج دیا گیا۔
گاڑی لیفٹ ہینڈ ڈرائیو تھی، جس کے سبب ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص کے فون سننے پر چالان بھیجا گیا۔
سیف سٹی حکام کے مطابق 7 نومبر کو چالان جاری ہوا تھا، تاہم تصدیق ہونے کے بعد چالان منسوخ کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔