2025-07-27@10:40:09 GMT
تلاش کی گنتی: 4330
«بدترین گستاخانہ مواد کی»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بجٹ 2025 2026 میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قومی حکومت نے خصوصی کاوشیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے لیے کچھ ریفارمز ابھی بھی ہورہی ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔(جاری ہے) وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ موجودہ بجٹ تجاویز میں اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل، مقدمات کی پیروی ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت مکمل کروانے کے لیے خصوصی اقدامات...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو 2014ء کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سنایا، یہ فیصلہ بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر سنایا گیا۔ انتظامیہ نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے طاہر القادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔ مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔
لاس اینجلس میں پرتشدد واقعات کے پیچھے امریکی صدر اور گورنر کیلیفورنیا کی مخالفت ہے ، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے امریکا میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث لاس اینجلس سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث حکومت کو لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرنے پڑے، جو ایک سنجیدہ صورتحال کی نشاندہی ہے۔محمد عارف نے واضح کیا کہ ان پرتشدد واقعات میں پاکستانی کمیونٹی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔ تمام اتحادیوں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح، پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان بجٹ...
کوئٹہ سفر کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر کو کالعدم تنظیم نے سات روز قبل اغواء کر لیا تھا، تاہم تاحال انکی بازیابی عمل میں نہیں آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اپنے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کروا سکی۔ تفصیلات کے مطابق 7 روز قبل اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو کالعدم تنظیم نے تربت سے کوئٹہ سفر کے دوران اغواء کر لیا۔ مغوی سول افسر کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، تاہم حکومت کی جانب سے ان کی بازیابی کے حوالے سے تاحال کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی کی عدم بازیابی کے باعث ان کے اہلخانہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا...
پاکستان 22 جون 2025 کو لاہور سے روس تک اپنی پہلی فریٹ ٹرین سروس شروع کرنے جا رہا ہے، جو بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کے تحت چلائی جائے گی۔ یہ تاریخی اقدام پاکستان کی جدید ریلوے کو مضبوط کرنے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو ریلوے لائن رابطے کے ساتھ جوڑنے اور لاجسٹکس خدمات کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی حکومتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب اس منصوبے کے تحت پہلی تجارتی ٹرین میں 15 سے 16 TEUs کنٹینرز (ہر ایک کنٹینر 20 فٹ) بھیجے جائیں گے، جن میں بیشتر چمڑے کے ملبوسات، برقی طبی آلات اور ٹیکسٹائل...
حکومت پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لیے مجموعی طور پر قریباً 769.7 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، جس میں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت حصہ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے علیحدہ فنڈز شامل ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے لیے مختص 57.5 فیصد مالیاتی حصے میں سے 9.09 فیصد حصہ دیا گیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے لیے قریباً 743 ارب روپے بنتا ہے۔ اس کے علاوہ وفاق نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 26.73 ارب روپے کا اضافی بجٹ بھی مختص کیا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ تاجر...

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز اے پی پی کے مطابق اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایئرلائن کے اعلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمانوں کو زیادہ سفری سہولیات اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔ ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے...

بجٹ میں جتنا ہو سکتا تھا عوام کو ر یلیف دیا ‘پاکستان کی معیشت بتدریج بحالی کی جانب بڑھ رہی ہے، محمد اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے تنخواہ دار طبقے کو موجود وسائل اور مہنگائی کی شرح کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ دیا ہے‘ ٹیکسوں کی وصولی کیلئے اگلے سال سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اگر اس حوالے سے قانون سازی پوری نہ ہوئی تومذید ٹیکس عائد کرنے پڑیں گے‘ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 9سال بعد اضافہ کیا گیا ہے اگر یہ اضافہ ہر سال ہوتا تو کسی کو بھی زیادہ نہ لگتا۔ پاکستان کی معیشت بتدریج بحالی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں...
جنرل کوریلا نے کہا کہ انہیں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے کال موصول ہوئی، او ر انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے پکڑ لیا ہے، میں اسے واپس امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہوں، براہ کرم سیکریٹری دفاع اور صدر کو بتائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک غیر معمولی شراکت دار قرار دیتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اور داعش خراسان جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کو سراہا ہے۔ پاکستان اور امریکا نے 10 مئی کو واشنگٹن میں بات چیت کے دوران انسداد دہشت گردی کے تعاون کو جاری رکھنے کی توثیق کی تھی۔...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 78.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ تارکین وطن مخالف نظریے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو امریکہ کے تاریخی ترقیاتی عمل کے منافی ہے۔ سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امیگریشن پالیسی پر امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازع امریکی معاشرے میں تقسیم کو مزید بڑھائے گا۔ 71.8 فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ امریکی حکومت کی غیر قانونی تارکین وطن کی وسیع پیمانے پر تلاش اور گرفتاری بالآخر ایک سنگین انسانی بحران کا باعث بنے گی۔...
ویب ڈیسک:پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے ،بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے، پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی نئی تاریخ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آبا د(آئی پی ایس) 190 ملین پاؤنڈ کے اہم مقدمے میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب اس کیس کی اگلی سماعت 26 جون کو مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا، “ہمیں کہا جا رہا تھا کہ اگلے ہفتے بتایا جائے گا کہ نئی تاریخ کیا ہو گی، لیکن ہم نے واضح کر دیا تھا کہ اگر تاریخ نہیں دی گئی تو ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔”علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عدالت نے اب بانی و بشریٰ بی بی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔ قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ آج دستیاب نہیں ہوگا، قائم مقام چیف جسٹس بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا مزید :
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ مریم نواز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ ثنا میر کا یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔ انہوں نے ثنا میر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، استقامت اور لگن پاکستان کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ثناء میر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا واضح رہے کہ آئی...
صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی آئین میں حاصل جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیری عوام کو اپنی شناخت سے محروم کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے اور ہر محاذ پر وطنِ عزیز کا دفاع کریں گے۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔کشمیر کی وادی میں کشمیری عوام کو بھارتی فورسز کی جانب سے بدترین مظالم کا سامنا ہے۔مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سردار عتیق...
امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹک ٹاک پر مقبول بیوٹی ٹپس ویڈیوز نوجوان لڑکیوں کی جلد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ جریدہ ’پیڈیاٹرکس‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق 13 سے 18 سالہ لڑکیوں کی ویڈیوز میں مہنگی مصنوعات اور طویل بیوٹی روٹین دکھائے جاتے ہیں، جن میں جلد کو جِھلسا دینے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: جلد کی حفاظت ہر عمر میں کرنا کیوں ضروری ہے؟ تحقیق میں 100 ویڈیوز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں استعمال ہونے والی مصنوعات میں اوسطاً 11 ایسے اجزاء تھے جو جلن، الرجی اور سورج سے حساسیت پیدا کرتے ہیں۔ نصف سے زائد مصنوعات میں خوشبو شامل تھی، جبکہ صرف 26 فیصد میں سن اسکرین موجود تھی۔ ماہرین کے...
ویب ڈیسک: سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جدہ سے پہلی پرواز پی کے 732 اسلام آباد پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا، اس موقع پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔ بجٹ سیشن ؛ اجلاس شروع؛ وزیر خزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ...
سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوشی اور روحانی جوش کا سماں اس وقت دیکھا گیا جب پہلی حج پرواز سعودی عرب سے حجاج کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی خصوصی پرواز جدہ سے روانہ ہو کر پیر کی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے پاکستانی عازمینِ حج شامل تھے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا استقبال کیا۔جب کہ اس موقع...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر ہو ئی ہے ۔ عرب ٹائمز آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر اعتماد کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صحافتی معیار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے قوم پرستی کے رجحان نے میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی جانب دھکیل دیا ہے، جس کے باعث اس کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز کی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، جس سے عوام میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا ملازمین، کسان ، صنعتکار اورعوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کیا گیا جس پر وزیراعظم اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںْ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ...
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی راہنمائی اور وزیراعظم محمد نواز شریف...

ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سعودی وزیر حج کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا
مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کے ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف پر سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ ڈی جی عبدالوھاب سومرو شاندار انتظامی حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
پاکستان کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اس حوالے سے کہا کہ حالیہ دنوں میں شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے کہ انہیں جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے گئے۔یہ موبائل فونز عام طور پر پرانے، ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے۔پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز سستے کرکے بیچے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق...
سعودی عرب سے حاجی بدھ کو وطن واپس پہنچنا شروع ہوجائیں گے،حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہو گا۔حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہو گی۔ اور یہ حج پرواز 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے مختصر دورانیے کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ 11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔ یہ حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی۔حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہو گا۔ حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یو این ایڈز (UNAIDS) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی بی (تپ دق) اور ایچ آئی وی (HIV) جیسے مہلک امراض کی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنائے تاکہ بھارت پر انحصار کم کیا جا سکے، عالمی اداروں نے پاکستان کی دوا ساز کمپنیوں کو WHO سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز کےترجمان نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں جبکہ ہر سال 6 لاکھ سے زائد نئے ٹی بی مریض سامنے آتے ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میں سے...
محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاوٴس...
بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے کے بعد بین الاقوامی سطح پر انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت اعتماد کے معاملے میں شدید بحران کا شکار ہے، وہاں صحافتی معیار انتہائی گر چکا ہے۔ بھارت میں قوم پرستی کے عروج نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز سے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں۔ بھارتی میڈیا پر حکومتی بیانیہ اجاگر کرنے اور مخالف آوازوں کو دبانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارت...
بلوچستان کا سماج ایک قبائلی روایات پر مشتمل سماج ہے جہاں 21ویں میں بھی خواتین کو گھروں سے باہر نکل کر کام کرنے کی ازادی نہیں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب سرزمین بلوچستان کی بیٹیاں مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پشتون معاشرے سے تعلق رکھنے والی نور صبا میں کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی جم کھولا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے صبا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فٹنس اور خواتین کا تصور بہت ناپختہ ہے۔ اگر آپ جم جانا چاہیں تو لوگ ہنستے ہیں، کہتے ہیں یہ خواتین کا کام نہیں۔ خواتین کا دائرہ کچن اور بچوں کی دیکھ بھال تک محدود سمجھا جاتا ہے۔ مگر میں نے سوچا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کیانتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے23 جون 2025ء کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور 24 جون سے 27 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے بعدازاں 28 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔شیڈول کی مطابق 30 جون سے 2 جولائی 2025ء تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح 3 سے 8 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اور 9 جولائی سے 11 جولائی تک...
بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جامع و بامقصد مذاکرات کے آغاز کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خصوصاً جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسئلے کے حل میں جو خطے میں پائیدار امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں ایٹمی خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں برطانیہ کا اہم دورہ کیا۔ دورے کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور...
پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز کل سے ہوگا، 307 پاکستانی حجاج کو لے کر پہلا طیارہ 11 جون بروز بدھ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا بعد از حج وطن واپسی کا آپریشن 10 جون سے شروع ہو رہا ہے، پہلا طیارہ رات 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگا اور 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گا، اس پرواز کے ذریعے مختصر مدتی حج اسکیم کے تحت 307 عازمین وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین ابتدائی مرحلے میں 11 جون کو 8 پروازیں اسلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے چیئرمین بلاول زرداری اس وقت ایک اہم مشن کی سربراہی کر رہے ہیں اور پاکستان کا موقف دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں،یہ ایک تاریخی عید ہے کیونکہ آج ہم ایک فاتح قوم کی حیثیت سے عید منا رہے ہیں اور اللہ پاک ہماری قوم اور فوج کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راول ہائوس راہوکی ٹنڈو جام میں نماز عید الاضحی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے غزہ، افواج پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شہدا ء کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ سنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل 11 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ملک کے مختلف ایئرپورٹس پرآج سات حج پروازیں حجاج کو واپس لیکر پہنچیں گی، جن میں پہلی پرواز صبح 3 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ دوسری پرواز سعودی ایئرلائن کی SV-3722 ہوگی، جو صبح 9:10 بجے اسلام آباد پہنچے گی، تیسری پرواز 11:50 بجے لاہور میں لینڈ کرے گی، چوتھی پرواز 12:10 بجے اسلام آباد آئے گی، پانچویں پرواز 12:35 بجے ملتان میں پہنچے گی، چھٹی پرواز 1:35 دوپہر کو کراچی میں لینڈ کرے گی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) پاکستان کی معیشت مالی سال 2025 (جون 2025 تک) میں 2.7 فیصد ترقی کرے گی، جو کہ گزشتہ سال کی 2.5 فیصد نمو سے قدرے بہتر ہے۔ یہ بات حکومت کی طرف سے پیر کے روز پیش کردہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ پاکستانی وزارت خزانہ نے یہ رپورٹ وفاقی بجٹ سے ایک دن قبل جاری کی ہے، جو منگل کو پیش کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان ابتدائی طور پر رواں مالی سال کے لیے 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف رکھا تھا لیکن گزشتہ ماہ اسے 2.7 فیصد تک کم کر دیا گیا تھا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2025...
لندن: سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح پاکستانی پارلیمانی وفد نے لندن کے ممتاز تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں برطانوی پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینک اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا۔ وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں اور علاقائی امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ...
پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری مواد کی چوری اور فروخت پر بھارت سے پوچھ گچھ کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی...
ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،جنگ بندی ہوئی ہے،امن قائم نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، کہاکہ پاکستان ڈائیلاگ اورسفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دہشت گردی،کشمیر، پانی، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں ملوث رہاہے، بھارت پانی کو ہتھیار کےطورپر استعمال کرکے پاکستان کے 24 کروڑ انسانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 411ارب ڈالر ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 372ارب ڈالر تھا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کرتےہوئے کہا کہ مالی سال 2024-25میں صنعتی ترقی کی شرح 4.7فیصد رہی ہے، گزشتہ مالی سال صنعتی ترقی کی شرح 1.37فیصد تھی،انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 1.53جبکہ گزشتہ مالی سال لارج سکیل مینو فیکچرنگ شرح نمو0.94فیصد تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں وفاقی وزیرخزانہ کاکہناتھا کہ رواں مالی سال میں تعمیراتی شعبے میں ترقی...
شہر قائد کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے Post Views: 2
القسام بریگیڈز نے تازہ کارروائیوں کے دوران خان یونس کے جنوب میں ایک فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنانے اور غزہ کے مشرق میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائیوں میں مزید دو صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ القسام بریگیڈز نے تازہ کارروائیوں کے دوران خان یونس کے جنوب میں ایک فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنانے اور غزہ کے مشرق میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس نے کل ہفتہ کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے جنوب میں المنارا محلے میں یرموک سائٹ کے قریب یاسین 105 میزائل سے D9 فوجی بلڈوزر کو نشانہ...
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ "ایکس" پر وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی صفائی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ "ایکس" پر مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔ عید الاضحی پر پنجاب بھر میں جس طرح ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے، پنجاب...
فوٹوز فائل وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر جومارٹ توکائیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے صدر قازقستان اور وہاں کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی گفتگو کی، وزیراعظم نے صدر قازقستان کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی ترک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہاردونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا...

وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ ، پنجاب ، پختونخوا ، بلوچستان کے گورنرز سے رابطہ ، عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، گورنر پنجاب ، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی .انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک...
ویب ڈیسک : بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے وزیر داخلہ اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے بحرین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا ۔ عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز
ذرائع کے مطابق سری نگر کے علاقے علی کدل کا رہائشی زبیر احمد مئی کے آخر میں کاروباری مقاصد کے لیے دہلی گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 30 سالہ کشمیری تاجر زبیر احمد بٹ کی حراستی موت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے اور بھارت میں مقیم کشمیری طلباء اور تاجروں کی سلامتی کے حوالے سے تحفظات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری نگر کے علاقے علی کدل کا رہائشی زبیر احمد مئی کے آخر میں کاروباری مقاصد کے لیے دہلی گیا تھا۔ 3 جون کو وہ وہاں کے ایک پارک میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ نوجوان کے...
افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے لیے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ مزید برآں انھوں نے حکام کو باہمی تعاون کی ہدایت کی کہ واپس آنے والے افراد کو رہائش، تعاون اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی...
پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو روایات کی امین سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں بسنے والوں کی روایات، ثقافت، تہذیب و تمدن مختلف ہے مگر یہاں بسنے والوں کے دل یکجان ہیں۔ یہاں نہ صرف ثقافتی تنوع پایا جاتا ہے بلکہ خوراک کے ذائقے بھی اسی تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔ خاص طور پر عیدِ قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوشت سے بننے والے روایتی اور منفرد پکوان خصوصی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں، جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ بلوچستان میں مٹن (بکری یا دنبے کا گوشت) کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔...
تقریب میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، معروف منقبت خواں میر حسن میر، معروف شاعر اہل بیتؑ میر تکلم اور میر معروف نوحہ خواں شاہد بلتستانی نے خصوصی شرکت کی اور شہداء کے بچوں میں بکرے تقسیم کئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےکراچی میں خانوادہ شہداء میں بکروں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد...
لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں کتنی میٹنگز کیں۔۔۔؟ پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔لندن پہنچنے پر پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں 50 سے زیادہ میٹنگز کیں۔ امریکی کانگریس اور سینیٹرز کے ساتھ مثبت ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا، سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔ ...
سٹی42: سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا اور نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کو روایتی جنگ میں شکست ہوئی، اسی طرح اگر پانی کو لے کر جنگ چھڑی تو وہ اس میں بھی ناکام رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:شملہ معاہدہ ختم ہونے کی بات کیوں کی؟ خواجہ آصف نے بتادیا میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پانی کے معاملات پر بھارت سے نمٹنے کی مکمل حکمت عملی موجود ہے۔ خواجہ آصف نے زور دے کر کہا ہم نے ماضی میں ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دریائے سندھ معاہدے سمیت تمام...
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈکوارٹر وانا میں جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز بھی ادا...
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دے دی۔ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا، سرفراز بگٹیوزیراعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کارنگ ہوگا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام اہلِ وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بنیاد ہے، عید کے موقع پر ہم سب کو محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے یہ عید ہم سب کے لیے سلامتی،...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر لی۔ عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے۔ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف سے (ن) لیگ کے ورکرز نے ملاقات کی۔ (ن) لیگی ورکرز نے نواز شریف کو پارٹی نغمہ سنایا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا۔ شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی قیادت...
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی نوجوانوں نے چاند رات کی خوشیوں کو منانے کے لئے ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پردیس میں دیسی رنگ کا تڑکا لگانا اور آپس میں محبت و خوشی کو بانٹنا تھا۔ یہ محفل دیسی روایتی کھانوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے بھری ہوئی تھی، جس نے تمام شرکاء کا دل موہ لیا۔ خاص طور پر اس موقع پر بزرگ نسیم احمد صاحب اپنے گھر سے دو ہزار سے زائد کلومیٹر کا سفر طے کرکے اس محفل میں شریک ہوئے۔ ان کی شرکت نے تقریب میں جوش و خروش کا اضافہ کیا۔ دیگر بزرگوں میں طارق محمود خان صاحب اور عزیز قادر صاحب بھی شامل تھے،...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ دفتر...
لندن میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف نے عید لاضحیٰ کی نماز ادا کر لی۔ عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ نون نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے، عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے، اللہ تعالی پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔...
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ...
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ نمبر غازی آباد کرسچن قبرستان کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ نوجوان کی شناخت 27 سالہ احمد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد نواز شریف نے ن لیگ کے کارکنوں سے ملاقات کی۔ لیگی ورکر نے نوازشریف کو پارٹی نغمہ سنایا۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کے...
حافظ آباد: تاجروں اور عوام نے حافظ آباد میں گینگ ریپ کے ملزم کی ہلاکت پر سی سی ڈی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جلوس نکالا، وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ٹی ڈی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گینگ ریپ کا ایک ملزم اپنے گرفتار ساتھیوں کی نشاندہی کے دوران پولیس پارٹی کے ہمراہ جاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ یہ پڑھیں : شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک ملزم کی ہلاکت پر شہریوں اور تاجروں نے خوش ہوکر جلوس نکالا، سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سی ٹی ڈی کے حق میں نعرے بازی...
سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے لندن میں ریجنٹس پارک مسجد میں نمازعید ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ خوشیاں نصیب فرمائے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے جو کام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کو بھی ڈھیروں خوشیاں عطا کرے
آئی ایس پی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کولپور میں آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 جون 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی میں کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان کے دو دہشتگرد وں کوہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ضلع کچھی کے علاقے کولمپور میں فتنة الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔(جاری ہے) سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن بھارتی پراکسی فتنة الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فتنة الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد متعدد بھارتی اسپانسرڈ شدہ...
NASIRABAD: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے...

کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے ظہرانے میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے ان کے دفتر میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔(جاری ہے) بعد ازاں 11 جون 2025 کو اوورسیز کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی "یوم تشکر" تقریب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)امریکا میں موجود پاکستانی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی، حالیہ87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا جو پاکستان کے مربوط ردعمل کا مظہر تھا۔پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ جنگ بھارت کی اس اسٹریٹجی کا حصہ ہے جو خطے کو بالی ووڈ طرز کی کشیدگی میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے، بھارتی میڈیا امن کے بیانیے کو محدود کر کے جنگی جذبات کو فروغ دے رہا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ مرکزی بھارتی ٹی وی چینلز لاہور پر قبضے جیسے اشتعال انگیز دعوے کر...
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے اور ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن...
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے، لندن میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے اور عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے۔پاکستان مزید اسی طرح ترقی کی منازل طے کرے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نماز عید کی ادائیگی کیلئے سنٹرل لندن ماسک پہنچے ۔سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے بیٹے...
دفتر خارجہ نے بیروت اور لبنان کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ’واضح طور پر‘ مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب کو جوابدہ ٹھہرائے اور جارحیت کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا یہ حملہ نومبر 2024 میں جنگ بندی پر دستخط ہونے کے بعد اسرائیل کی بیروت پر چوتھی بمباری ہے۔لبنانی صدر جوزف عون نے حملوں کے بعد ایک بیان میں ’اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت‘ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے حملے کو ’بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔اسرائیل نے حملوں سے قبل شہریوں کو انخلا کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔(جاری ہے) پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
لندن: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے نماز عید سنٹرل لندن میں ادا کی ،حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمرا ہ تھے زبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی سنٹرل لندن ماسک میں ان کے ہمراہ موجودتھے۔ نواز شریف نے عید کی نماز ادا کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے، عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے،پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے ، Post Views: 6
سٹی 42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نماز عید کیلئے سنٹرل لندن ماسک پہنچ گئےحسن نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمرا ہ تھے زبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی سنٹرل لندن ماسک میں موجود ہیں نواز شریف نے عید کی نماز ادا کرنے کے بعد گفتگو بھی کی، نواز شریف کا کہنا تھا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے، عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے،پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے ، کل کی سرکاری چھٹی منسوخ

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب؛ عمرہ کی ادائیگی، پاکستانی وفد کیلئے کعبہ کا دروازہ کھولا گیا
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر دورہ سعودی عرب کیا، گذشتہ شب عمرہ کی سعادت، خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، نوافل کی ادائیگی، بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔ پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ...
پاکستان نے 5 جون 2025 کو بیروت اور لبنان جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی افواج کے فضائی حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شروع کیے گئے یہ حملے بین الاقوامی قانون، لبنان کی خودمختاری اور 24 نومبر کے جنگ بندی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ طاقت کا لاپرواہی سے استعمال شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے، علاقائی عدم استحکام کو فروغ دینے اور دیرپا امن کی کوششوں کیلئے نقصاندہ ہے ۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی،تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کرکے نجی ہسپتال منتقل...
سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 102 آسامیاں مکمل طور پر پر کر دی گئی ہیں جن پر 102 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عامر، ذیشان علی، حمزہ طیب، علی رضا، علی شیر، عمر دراز، فہد اقبال، عاطف محمود، وقاص عظیم، شعیب حسن، شاہ زیب خان، رضوان قریشی، طلحہ نعیم، مدثر حسین، خالد یاسین، منیب جاوید، حسن بلال، کاشف جنید، اسامہ نعیم، مبشر عباس اور دیگر شامل ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ادھر محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار میڈیسن کی 53 آسامیوں میں سے 50 پر تقرریاں عمل میں لائی گئی...

نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پر ڈیجیٹل اکانومی میں شفافیت ، آسان رسائی ، طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے، وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی امریکی حکام سے ملاقات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی کے شعبہ میں قیادت کیلئےتیار ہے ، ملک کی نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پرمستقبل میں شفافیت ، آسان رسائی اور طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے متعدد امریکی حکام اور قانون سازوں سے ملاقات کے موقع پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ،بلاک چین قوانین اور مالیاتی جدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قریبی بین االاقوامی شراکتداری اور پاکستان جیسی ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈیجیٹل اکانومی میں...
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پاک-امریکا تعلقات، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام، مسئلہ کشمیر اور اقتصادی تعاون جیسے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقاتوں میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور سفارتی کوششوں پر ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ پاکستانی وفد نے چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، بل ہوزینگا، بریڈ شرمین، گریگوری میکس، سینیٹرز جم بینکس، کرس وان ہولن، کوری بوکر، سڈنی کملاگرڈو، ٹام کین جونیئر، ایلیسا سلوٹکن اور جان مولینار سے ملاقاتیں کیں۔ بلاول...
جدہ (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دو روزہ دورہءِ پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان دورے کے سلسلے میں جدہ پہنچے تھے ، جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے استقبال کیا۔اس کے بعد وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عیدالاضحی پر فول...
قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ میں درپیش چیلنجز اور توقعات سے پردہ اُٹھادیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ہیڈکوچ کا عہدہ قبول کرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں، میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ میری کوشش ہوگی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ اس بات کو یقینی بناؤں کہ ہم ایک صف میں کھڑے ہوں اور گرین شرٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں، پھر چاہے ہمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی خدمات درپیش ہوں، چیئرمین، سلیکٹرز یا سینئر کھلاڑی کی، انہیں بروئے...
اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے...
اسلام آباد: قازقستان کے سفری یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عزم کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے، اکنامک گروتھ کے لیے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ قازقستان کے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں بتا دیا کہ ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس وقت فوج نے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں حال ہی میں پاکستان کو ملنے والی اہم ذمے داریوں کا سہرا پاکستانی قوم کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر انڈیا میں ماتم ہو رہا ہے، اسحاق ڈار کی اہم بریفنگ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے اقوام متحدہ کو طالبان پر پابندیوں کی فیصلہ کرنے والی کمیٹی کا سربراہ، انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر اور دستاویزات اور پابندیوں پر ایس سی کے غیر رسمی ورکنگ گروپس کا شریک چیئرمین بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کامیابی کو پاکستانی قوم کی طرف سے دی گئی قربانیوں کے...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو سنوارنے کے بجائے انہیں مزید خراب کیا جا رہا ہے۔ حکومت اور مقتدر ادارے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے عام شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بلوچستان میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ شام پانچ بجے کے بعد بلوچستان کے اکثر علاقوں میں سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں، اور ایف سی، لیویز و پولیس شہریوں کو روک کر کہتی ہے کہ اس وقت سفر کی اجازت نہیں، جس کے نتیجے میں...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے شملہ معاہدے کے حوالے سے بیان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے تناظر میں دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے انڈس واٹر ٹریٹی کے کنٹیکس میں یہ بات کہی کہ چونکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تو اس صورت میں شملہ معاہدے کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی، اب لائن آف کنٹرول سیز فائر لائن ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: شملہ معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا، وزارت خارجہ کی خواجہ آصف کے بیان کی تردید خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر پر 1948 میں ایک تصادم ہوا تھا، اس...