2025-07-27@10:37:36 GMT
تلاش کی گنتی: 4330
«بدترین گستاخانہ مواد کی»:
(نئی خبر)
اسلام ٹائمز: کراچی میں لگائے گئے گلوبل مارچ ٹو غزہ یکجہتی کیمپ کے شرکاء سے اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر سدرہ، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، قاضی زاہد حسین، علامہ عقیل انجم قادری، اسرار عباسی، پیر خرم شاہ، محمد حسین محنتی، مسیحی رہنما پاسٹر ایمانئویل، یونس بونیری، جمشید حسین، چوہدری محمد طارق، نوید عالم، پیر معاذ نظامی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور...
پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا، جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ ایرانی...
ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چینی صدر آستانہ: چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران ازبک صدر شوکت میرزی یوئیف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں یکدم کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو اس پر گہری تشویش ہے۔ ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ فوجی کارروائی مسائل کے حل کا راستہ نہیں ہے اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ عالمی برادری...
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں لے کر خصوصی پرواز آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کا ایران سے غیر ضروری سفارتی عملے کے انخلاء کا فیصلہ پاکستان کے ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلاء کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچانے کےانتظامات کیے گئے تھے۔قومی ایئر لائن کے خصوصی طیارے نے آج پشاور سے اشک آباد کےلیے اڑان بھری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران...
خیبرپختونخوا کا ٹوٹل بجٹ شرینی کی طرح آپس میں بانٹنے میں ہی پورا آتا ہے، عظمی بخاری کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جتنا صحت و تعلیم کیلئے بجٹ رکھا اتنا خیبرپختونخوا کا ٹوٹل نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہیں، پنجاب فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویلز،مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں، کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی جیسی مہنگی ترین ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے مریض پنجاب کے اسپتالوں میں علاج کروانے آتے ہیں، پنجاب کے دروازے تمام صوبوں کی...

بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
سٹی 42: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورہ پر ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےطالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے...
سٹی 42: منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں شہدا ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی منائی جا رہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماڈل ٹاؤن آمد جاری ہے ، رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ کے آئی ٹی پر سٹے ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔رہنماؤں،کارکنوں نےیادگارشہداپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل عوامی تحریک نے کہا 17 جون 2014 سے 2025 تک 11سال ہوگئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو روندتے ہوئے پنجاب حکومت نے جو ظلم و زیادتی...
وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کیساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل...
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایئر پنجاب اور ہائی اسپیڈ ترین منصوبوں کی فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے ابتدائی فنڈ مختص کیے گئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایئر پنجاب کی پہلی پرواز ایک سال کے اندر پہلی اڑان بھرے گی۔ وی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑنا بجٹ کی مخالفت نہیں ہوتی۔ ’مخالفت یہ ہوتی ہے کہ آپ اصلاح کریں، اسمبلی میں فائنانس بل میں ترمیم اور تجاویز پیش کریں جس کے حساب سے حکومت فیصلہ کرتی ہے اور یہ پورا ایک طریقہ کار ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار پنجاب اسمبلی میں بجٹ...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کر دی گئی، جنگ ختم ہونے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریلوے ذرائع نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی مال بردار ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے بارڈرز بند ہیں، مال بردار ٹرین روانہ نہیں ہو سکتی، کب روانہ ہوگی اس کی تاریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔...
تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے سفیر قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا نمایاں کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستانی تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا نہایت ضروری ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کے مسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بٹھانا ضروری ہے۔

اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار کی وارننگ
اسحاق ڈار نے کہا کہ اومان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مجھے اپ ڈیٹ کیے رکھا، 15 جون کو مذاکرات ہونے تھے لیکن یہ کام ہوگیا، یو این سیکیورٹی کونسل کی 24 گھنٹے میں میٹنگ ہوئی، یو این سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ سے متعلق ہم نے اپنا کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد ایوان، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ فلور سے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ایٹمی ہتھیار ہمارے دفاع کے لیے ہیں، پاکستان کی اسرائیل پرنیو کلیئر حملے کی دھمکی کی خبر بے بنیاد ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی۔ بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکا میں...
ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے صبح سویرے ایران پر تازہ ترین حملے کے بعد دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں زوردار دھماکے سنائی دئیےگئے ہیں، دھماکوں کے ساتھ ہی ائیر ڈیفنس نظام فعال ہوگیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے تہران کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں میں کیے گئے ہیں جب کہ جنوب مغربی خوزستان صوبے کے شہر اہواز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دھماکے امریکی صدر کی وارننگ کے فوراً بعد ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں سے فوری طور پر تہران خالی کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ملکوں نے ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے والوں میں پاکستان، سعودی عرب، الجزائر، بحرین، برونائی، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر،عراق، اردن، کویت، لیبیا، اسلامی موریطانیہ، قطر، صومالیہ، سوڈان، ترکی، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزائے خارجہ شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا...
نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہونے والی ویڈیو سعودی عرب کی فضائی حدود کے دوران دمام سٹی میں بنائی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں درجنوں میزائل ایران سے اسرائیل کی جانب گزرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی طیارے کا کاک پٹ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ پی آئی اے کی پروز سعودی عرب سے پاکستان آرہی تھی، اس دوران جب طیارہ دمام سٹی کے قریب پہنچا تو پائلٹ کو فضا میں اسرائیل کی جانب داغے گئے درجنوں ایرانی میزائل دکھائی دیے جس پر پائلٹ نے ویڈیو بنادی۔ پائلٹ کی...
سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ایران کیساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے ۔ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں،عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے،شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے،مریم نواز میڈیکل سٹی بنا رہی ہے، پنجاب کے دیگر...
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔ اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مثبت اور حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے خواجہ آصف کے پاکستانی مؤقف کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سراہا اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر فلسطین کے مظلوم عوام کی عملی حمایت کریں۔ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا کہ وزیر دفاع نے جس جرات مندی سے اسلامی دنیا کے اتحاد کی بات کی اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا، وہ قابل تحسین ہے، اسرائیل کے خلاف مزاحمت اب محض بیانات سے نہیں جیتی جا سکتی، بلکہ اس...
ایران نے دن بھر کی اسرائیلی جارحیت کے بعد چوتھے روز بھی آپریشن وعدہ صادق 3 کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیئے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں، اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، حیفہ اور دیگر علاقوں میں سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں تک جانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر گرسکتے ہیں، میزائل حملے کو ناکام بنانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، تاہم شہری اگلی ہدایات تک محفوظ مقامات شیلٹرز میں اور پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران...
لندن:مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بنا،ایران پر حملہ کونسی انسانیت ہے؟ میڈسے گفتگو کرتےہوئے نوازشریف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا یہ اقدام زیادتی ہے،ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ ایٹمی قوت ہے ،انہوںن ے واضح کیاکہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بناہے۔ Post Views: 5
عراق سے 268 پاکستانی زائرین کی دو پروازوں کے ذریعے وطن واپسی ہوگئی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عراق سے 268 پاکستانی زائرین کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد واپسی ہوئی ہے جبکہ یہ پروازیں بصرہ سے چلائی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ عراق میں موجود باقی پاکستانی زائرین کی محفوظ اور بروقت واپسی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ زائرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ ترجمان کے مطابق عراقی ایئرویز اس وقت بصرہ، دبئی روٹ پر روزانہ پروازیں چلا رہی ہے اور تمام زائرین کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختصر نوٹس پر سفر کیلئے تیار رہیں۔ Post Views:...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان ایران اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ...
حالیہ پاک بھارت تنازع کے بعد دنیا کو پاکستان کا موقف بیان کرنے کیلئے آئے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برسلز کے ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے منتخب کارکنان سے خطاب کیا۔تقریب میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم اور سینئیر کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، جمہوری استحکام اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے شیراز بٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے...
— فائل فوٹو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے بتایا کہ مظفرآباد میں 21واں اٹامک انرجی کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔پی اے ای سی کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو کینسر کیئر کا 6 دہائیوں کا تجربہ ہے۔پی اے ای سی نے مزید بتایا کہ 20 اٹامک انرجی کینسر اسپتال کینسر سے جنگ میں سب سے آگے ہیں۔پی اے ای سی کے مطابق یہ 20 اسپتال سالانہ کینسر سے متاثرہ 40 ہزار مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ پی اے ای سی نے بتایا کہ اسپتالوں میں سالانہ تشخیص و علاج کے 10 لاکھ سے زائد پروسیجر ہوتے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وزارت صحت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ۔قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، پولیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس وقت خطے کی صورتحال خطرناک طور پر ٹھیک نہیں ہے اور بالخصوص ہمارا ملک پاکستان ان یہود نصاریٰ کے نشانے پر ہے اور ہمیں اس وقت حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ ہم پاکستانی عوام کے اپنے کرپٹ حکمرانوں کے اس نظام سے اختلافات ضرور برقرار ہے اور ہونے بھی چاہئیں۔ مگر آج دشمنوں کی نگاہیں ہم پر لگی ہوئی ہیں اوروہ تاک لگائے بیٹھے ہیں ہم پر چڑھائی کرنے کے لیے۔ اس لیے ہمیں اپنے دفاع کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ہر پاکستانی کو چاہیے کہ اپنی فوج کے ساتھ خصوصی تعاون کرے، یعنی ہر پاکستانی اپنی افواج کو چندہ دیں اپنی اپنی جیب سے کیونکہ مجھے اس...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 15 اور 16 جون 2025ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں ہندوستانی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ ہندوستانی سپانسر شدہ...
لاہور (ویب ڈیسک) سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ گیری کرسٹن نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق چند مہینے ہنگامہ خیز تھے، بہت جلد محسوس کر لیا تھا کہ یہاں کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔ کرسٹن نے کہا ہے کہ جب انہیں سلیکشن معاملات سے علیحدہ کیا گیا تو ان کے لیے کوچ کی حیثیت سے گروپ پر کسی بھی طرح کا مثبت اثر ڈالنا بہت مشکل ہو گیا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں کو ہی چلانا چاہئیں، جب ٹیم...

اسرائیل ،ایران جنگ:2 روز میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ،غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-11 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائر پورٹ متاثر ہوا ہے جب کہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جب کہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائر پورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائرپورٹس کی...
پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے جب کہ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔
ایک بیان میں چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں ایران اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، اسرائیل کا غرور، تکبر اور ظلم پر مبنی تسلط بہت جلد زمین بوس ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقِ وسطی میں مسلسل جارحیت اور کشیدگی کو ہوا دینا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ منصور احمد شیخ نے کہا کہ اسرائیل کی مسلمان ممالک کے خلاف...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی تمام کوششوں کے باوجود پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی سفارتی فتح ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ فیٹف کے ذیلی ادارے ’انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ‘ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں چین نے پاکستان کے حق میں واضح اور مضبوط مؤقف اپنایا، جس کی ترکیہ نے بھی مکمل تائید کی، جبکہ جاپان جو ایشیا پیسیفک گروپ کا شریک...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ (آئی سی آر جی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ ہوا، اجلاس کے دوران چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترکی نے بھی چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی چونکہ وہ ایشیا...
بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اتوار کے روزعباس عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اسرائیل نے حال ہی میں ایران پر شدید حملے کیے، جس میں ایرانی فوجی اہلکاروں اور شہریوں کو جانی نقصان پہنچا، خاص طور پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی فوجی کارروائی انتہائی خطرناک ہے اور پورے خطے کو مکمل جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔ امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل سے فوجی کارروائی روکنے کا متفقہ مطالبہ کرے گی۔انہوں نے ایرانی موقف کی مستقل تائید اور حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور اعتماد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک منظم اور مربوط “ڈس انفارمیشن مہم” جاری ہے، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت ملوث ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس مہم کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور اس مقصد کے لیے “بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ” کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ “میمری” (MEMRI) ویب سائٹ کی زیرِ نگرانی چلایا جا رہا ہے، جسے اسرائیل کی حمایت حاصل ہے اور اس کا تعلق موساد سے جوڑا گیا ہے...
پاکستان کے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرکے اپنا پیغام موقف دنیا پر واضح کر دیا ہے، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کی خاطر ایک عرصہ سے مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، جس کی فوجی کارروائیوں سے کوئی ہمسایہ ملک محفوظ نہیں اور اب ایران پر حملہ کرکے اس نے جنوبی ایشاء میں بھی اپنی جارحیت کو وسعت دی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے اس حملے...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش سامنے آ گئی۔اسرائیلی ویب سائٹ کے نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا۔میر یار نامی بھارتی مہرہ بھی پاکستان مخالف سازش کا حصہ ہے۔مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ یا (MEMRI) واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ہے اور جسے سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر ایگیل کارمن نے قائم کیا تھا۔’’بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ‘‘ کے لیے بھارت کی آشیرباد سے...
ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے تناظر میں عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں رکاوٹوں کے باوجود حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں، اتوار 15 جون کو مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام 20 مختلف پروازوں کے ذریعے وطن واپس لوٹیں گے۔آج اتوار کے روز اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 12 پروازیں، کراچی میں 4، ملتان میں 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز کے اترنے کا شیڈول ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن کی 5، ایئر بلیو کی 4، ایئر سیال کی 2...

اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، چوہدری عبدالمجید
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب کھل کر اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی شدید مذمت اور اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر مذاکرات چل رہے تھے لیکن اسرائیل نے خلیج میں اپنی علاقائی چوہدراہٹ اور فلسطینیوں کے بلا روک ٹوک قتل عام کرنے کے لیے ایران پر بلاجواز حملہ کیا۔ چوہدری مجید نے کہا کہ اسرائیل کے یہ حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین...
عثمان خان: حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ,ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچے,اتوار 15 جون کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اترے گی، آج اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آئے گی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان...

fact check, پاکستان کی ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایٹمی حملے سے جواب دینے اور فوج کو اسرائیل کیخلاف جنگ میں اتارنے کی دھمکی کی حقیقت سامنے آگئی
اسلا م آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ دعویٰ بے بنیاداور جھوٹا نکلا ۔ اسرائیلی چینل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیاہے کہ’’ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا، پاکستان نے فرانس کو بھی بتایا کہ کوئی بھی ملک اگر براہ راست ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو پاکستانی فوج اسرائیل...
گلگت بلتستان کی وادیوں میں چیری کا موسم پوری آب و تاب سے جاری ہے، یہ خوبصورت اور رسیلی چیریاں نہ صرف اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے ملک بھر میں پسند کی جاتی ہیں، بلکہ اب چین سمیت کئی ممالک کو ایکسپورٹ بھی کی جا رہی ہیں۔ مقامی کسان اپنی محنت سے ان پہاڑی وادیوں میں ’سرخ سونا‘ اگا رہے ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ قومی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم ٹرانسپورٹ، کولڈ اسٹوریج اور مارکیٹنگ جیسے مسائل اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ اگر حکومتی سرپرستی اور نجی شعبے کا تعاون میسر آ جائے، تو گلگت بلتستان کی چیری عالمی منڈی میں پاکستان کی ایک مضبوط...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کیلئے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ہفتہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں اصلاحاتی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن میٹرکس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام اور انسانی وسائل کے انتظام (HRM) کو مضبوط بنا کر عوامی مرکزیت پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔سپریم۔کورٹ سے جاری اعلامیے کیمطابق رجسٹرار کو ڈیجیٹلائزیشن، کیس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اب تک...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘جب کاروبار کرنے والے کا کاروبار محفوظ نہیں ہوگا تو اپنا پیسہ بیرون ملک لے جائے گا ‘ قوم پرست،وطن پرست اور پاکستان پرست لوگوں کو سامنے آنا ہوگا ۔ کراچی میں قیصر شیخ کی رہائش گاہ پر کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی زمانے میں فری ٹیکس بجٹ بہت قابل تحسین ہوا کرتا تھا ‘آج ٹیکس پہ ٹیکس لگا کر بھی بجٹ کو قابل تحسین کہا جارہا ہے ‘افراط زر اور ملک کی مجموعی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: پاکستان آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے...
وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ،اسرائیلی حملوں کی مذمت ،بھرپور حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں، جہاں55 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی انقلابی منصوبہ پیش کیا گیا، جبکہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی ’ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف واضح‘ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں...
پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کی مالی خودمختاری کے لیے ڈیجیٹل وژن پر مبنی ‘SheWins’ پروگرام کامیابی کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے این سی ایس ڈبلیو اور پی پی اے ایف میں معاہدہ پروگرام کو صوبے بھر میں خواتین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور یہ اقدام خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت دی...
انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے،بیان صدرمملکت آصف علی زداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ تشویشناک ، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔صدرنے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے، میں حملے میں جانوں کے ضیاع...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکا نے واضح الفاظ میں ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی قیادت نے کسی بھی امریکی شہری، فوجی اڈے یا اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، تو اس کے سنگین اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ انتباہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی نمائندے کی جانب سے دیا گیا، جہاں حالیہ اسرائیلی حملوں اور ایران کی جوابی کارروائیوں پر شدید بحث جاری ہے۔ امریکا نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو اُس کا ’’حقِ دفاع‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو اپنے تحفظ کےلیے جو اقدامات ناگزیر محسوس ہوئے، وہ اس کےلیے لازم تھے۔ امریکی بیان میں یہ بھی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو پاکستان کا ’سرنڈر‘ قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2019 میں بھارتی پائلٹ کی فوری واپسی ایک غلط فیصلہ تھا، جس پر آج بھی افسوس ہے۔ یہ بھی پڑھیں ‘عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ابھی نندن کی جگہ وجاہت سعید خان کو انڈیا کے حوالے کردیتے’ خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مل کر یہ فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے اندر اندر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کے مطابق یہ اقدام ہماری عسکری کامیابی کو کمزور کرنے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا بجٹ ہے، جب بجٹ پیش کرنے والا خود کہتا ہے کہ یہ قرضوں کا بجٹ ہے تو پھر میں کیا کہوں گا؟انہوں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لیے بنایا گیا...
اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش سامنے آ گئی۔ اسرائیلی ویب سائٹ کے نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا۔میر یار نامی بھارتی مہرہ بھی پاکستان مخالف سازش کا حصہ ہے۔ مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ یا (MEMRI) واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ہے اور جسے سابق اسرائیلی انٹیلیجنس افسر ایگیل کارمن نے قائم کیا تھا۔ ’’بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ‘‘ کے لیے بھارت کی آشیرباد سے میر یار بلوچ کو اس کا خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔ بی ایل اے کا حامی میر یار بلوچ ہائبرڈ وارفیئر میں بھارت کی کٹھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدر آباد کے اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین اور پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد ہے حیدرآباد کے شہریوں کے لیے میئر حیدرآباد و ایچ ڈی اے، واسا بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، ایچ ڈی اے کے کارپوریشن بننے کے بعد حیدرآباد کے عوام کو یہ امید ہو چلی تھی کہ حیدرآباد کے مسائل بلدیہ،ٹائون،واسا ملکر حل کریں گے لیکن آج حیدرآباد میں نالوں کی ڈی سلٹنگ نہیں کی گئی ویج مشین کے ذریعے مین ہولز کی صفائی ناپید ہے پمپنگ اسٹیشنز پر طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کوئی متبادل انتظامات نہیں کیے گئے ہیں سینٹری ورکرز کی تعداد انتہائی کم اور...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کاٹنوں میں چھپائی گئی 13,000 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شراب ملک کے اندر اسمگل کی جانی تھی۔ برآمد شدہ شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میران شاہ (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ کے علاقے محمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں 4 افراد جان سے گئے۔ گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال میرانشاہ منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوششیں بھی شروع کردیں۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 500 تکنیکی وجوہات کی باعث روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز میں تاخیر کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں مسافروں کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ سیرین ائیر پرواز کی روانگی کا مقررہ وقت صبح 7 بجے تھا، جسے اب تک 3 بار روانگی کا عندیہ دیا جاچکا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے پرواز کی تاخیر کے معاملے پر کوئی مستند وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کے ذریعے روانگی کےلیے آج صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔ سیرین ائیر کے ترجمان کے مطابق پرواز میں تاخیر تکنیکی...

خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر چڑھائی کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا جس کی مدد سے وہ مستقبل میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا تھا ، اب اس صورتحال میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قد رہوتی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے سلسلہ وار دو بیانات میں عمرچیمہ نے لکھا کہ 1981 میں اسرائیل نے عراق کا ایٹمی پلانٹ تباہ کیا پھر 2003 میں امریکہ یااتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے حملہ کرکے صدام کا تحتہ الٹ دیا، لیبیا نے ڈر کر 2004 میں ایٹمی پروگرام پر کام روک کر سامان امریکہ کے حوالے کر دیا لیکن 8 سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے ائرپورٹ حکام کے مطابق پھوکٹ سے دہلی جانے ہونے والے ائرانڈیا کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز بم کی دھمکی ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرتے ہوئے طیارے میں موجود تمام 156 مسافروں کو نکال کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق ائر انڈیا کی پرواز ’اے آئی 379‘ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی کیلیے روانہ ہوئی، لیکن مسافر طیارے نے بم کی اطلاع ملتے ہی بحیرہ انڈمان پر ایک لمبا چکر کاٹنے کے بعد واپس تھائی لینڈ...

اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری، یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی، عالمی برادری احتساب کرے: صدر زرداری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف زرداری نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔ حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال پوچھا کیا حکومتِ پاکستان امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق عدالتی معاونت کا جواب جمع کرائے گی؟۔ حکومت عافیہ صدیقی کی اپنی رہائی کے لیے دائر کردہ درخواست میں بطور معاون عدالتی بیان جمع کرانے کے لیے تیار ہے تاکہ انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کیا جا سکے؟۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے...
دنیا میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں خون کے کینسر ملٹی پل مائیلوما کے لیے جدید ترین ’ٹروجن ہارس‘ طرز کی تھراپی کے استعمال کے آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خواتین کی نصف تعداد نان اسموکر، پھر عارضے کی وجہ کیا؟ بی بی سی کے مطابق یہ جدید دوا بیلانٹامیب میفووڈوٹن مریضوں کو ایک خاص اینٹی باڈی کے ذریعے براہ راست کیموتھراپی فراہم کرتی ہے۔ یہ دوا کینسر کے خلیوں میں جا کر اندر سے انہیں تباہ کردیتی ہے۔ برطانوی شہر شیفیلڈ کے 60 سالہ رہائشی پال سلویسٹر اس علاج سے فائدہ اٹھانے والے ابتدائی مریضوں میں شامل ہیں۔ ان میں 2 سال قبل مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی۔ بیماری کی...

ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہوکر رہے گی ، طاہر محمود اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ...
ایران پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے، جن میں ایرانی فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغانستان میں سخت ردِعمل کا باعث بنے ہیں۔ ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت اور سابق اعلیٰ سیاسی شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔ عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس کارروائی کو ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری،...
امریکہ میں قید پاکستانی نیوروسائنٹسٹ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے ایک بار پھر واضح مؤقف طلب کر لیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھائے اور حکومت کو عدالتی معاونت سے متعلق حتمی جواب دینے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے وفاق سے استفسار کیا کہ آیا حکومت پاکستان بطور عدالتی معاون، امریکہ کی عدالت میں بیان جمع کرانے پر آمادہ ہے یا نہیں؟ عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری واضح کرے۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ...
کوئٹہ: پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکمرانوں کے لیے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے، ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے ان کے وسائل سے زیادہ جائیدادیں ضبط کر کے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جائے۔ پشتون خوا میپ کے چیئرمین...

ایران کیخلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی ’’بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے ، بیرسٹر دانیال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو ’’بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ‘‘قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد (13 جون 2025) پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر...
چینگدو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)چائنہ سوسائٹی آف انجینئرز (سی ایس ای )اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی ) کے درمیان پروفیشنل انجینئرز کیلئے باہمی منظوری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ یہ دستخط ’’بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے انجینئرنگ کیپیسیٹی بلڈنگ‘‘کے دوران ہوئے، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے تبادلے پر دوسری بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کا ایک اہم ایونٹ تھا۔گوادر پرو کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان انجینئرنگ کی اسناد کی باہمی منظوری کے لیے ایک فریم ورک فراہم کر یگا، جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے اور ہر ملک کے ریگولیٹری ڈھانچے کا احترام کریگا۔ دونوں فریقوں نے صلاحیتوں کے جانچ کے نظام، جائزہ لینے کے طریقہ کار، اور کوالٹی...
اپنے بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں تاکہ جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اقوام...

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی یورپی حکام سے ملاقات: علاقائی صورتحال پر بریفنگ
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے آج یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی سیکرٹری جنرل بیلن مارٹنز کاربونل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کی قیادت کو جنوبی ایشیا میں بگڑتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، خاص طور پر بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے بھارت کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اقدامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے “جھوٹ پر مبنی بیانیے” سے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ غزہ اور ایران کے بعد صہیونیوں کا اگلا ہدف اب پاکستان ہے، اسرائیل نے ایران پر حملہ امریکہ کی مدد سے کیا، اگر پاکستان نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے میں کوتاہی کی، تو یاد رکھو، یہی درندے کل پاکستان کی زمین کو اپنے پنجوں تلے روندنے کی کوشش کریں گے۔ آج ایران ہے، کل تم نشانہ ہو گے۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید جواد نقوی نے امریکہ کی مدد سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کی سرزمین سے شروع ہونیوالا یہ معرکہ، جس نے باطل کی بنیادیں ہلا دیں، اب ایران کے دہلیز پر آ پہنچا ہے اور ہمیں یاد رکھنا...
سندھ کے سابق وزیر بلدیات نے کہا کہ اسرائیل کھلے عام اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینیوں، لبنانیوں، عراقیوں اور شامی عوام پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے، مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاسی رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ محمد حسین خان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کو شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرناک قدم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے مشرق وسطیٰ میں جارحیت کرتا چلا آ رہا ہے اور اب بلا اشتعال ایران پر حملہ کر کے اس نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا...
اقوامِ متحدہ، جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انسانی امداد تک رسائی کو بھی یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 149 ممالک نے ووٹ دیے، جب کہ 19 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، اسرائیل اور 10...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ فوجی کارروائی ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں، اس لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر اس جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ عالمی...
پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی یہ جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایسے اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔...
ویب ڈیسک:پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔ وزارت خارجہ کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں، عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔(جاری ہے) اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور واضح طور پر اس اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی اور اسرائیلی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے منافی ہیں۔ شفقت علی خان نے واضح کردیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اسرائیلی حملے کے جواب میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل کو خطے میں جارحانہ اقدامات کرنے پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔ ترجمان نے...
— فائل فوٹو پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔وزارت خارجہ کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں، عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوجاسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف...

"فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طورپر سعودی عرب پہنچ گئے" سینئر صحافی رضوان رضی کا دعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے کے بعد خطے کی صورتحال کشیدہ ہوچکی ہے اور کئی ممالک کی فضائی حدود کی بندش اور ایئر الرٹ ہے ، ایسے میں سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں رضوان رضی نے لکھا کہ "فیلڈ مارشل حافظ سیدجنرل عاصم منیر امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے، حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کی دفاعی پالیسی کی بنیاد اور ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔ کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار فیلڈ مارشل حافظ سیدجنرل عاصم...
سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو 2014ء کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔کیس کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سنایا، یہ فیصلہ بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر سنایا گیا۔انتظامیہ نے سینیٹر علامہ راجاناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجا ناصر عباس نے طاہر القادری کیساتھ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا تحفہ بھجوایا۔یہ اقدام ان کی برطانیہ سے یورپ روانگی سے قبل کیا گیا۔پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے بلاول بھٹو کی جانب سے یہ پھول ایون فیلڈ ہاؤس پہنچائے. جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف مقیم ہیں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو نے لندن میں تین روزہ قیام کے دوران برطانوی پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس، میڈیا اداروں اور برطانوی دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پاکستان ہاؤس اور پاکستان ہائی کمیشن میں بھی مختلف ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے...
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو 2014ء کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سنایا، یہ فیصلہ بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر سنایا گیا۔ انتظامیہ نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے طاہر القادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔ مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔ Post Views: 5