2025-09-18@10:15:17 GMT
تلاش کی گنتی: 2725

«سیلابوں نے»:

(نئی خبر)
    جھنگ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر دیا ہے، جس کے دوران سیکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ، جھنگ اور چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ دن رات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان کشتیوں کے ذریعے بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت متعدد خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں، جبکہ مال مویشی بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں کپڑے، راشن اور ادویات متاثرین کو فراہم کی جا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ دریائے ستلج میں **ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب** کا خدشہ ہے۔ اسی طرح دریائے توی میں جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ وزارتِ آبی وسائل نے بھارت سے موصولہ اس انتباہی پیغام کی بنیاد پر فوری طور پر 28 اہم محکموں کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ اس سے قبل بھارت نے دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال...
    سیلاب جب اپنی طغیانی دکھاتا ہے تو زمین صرف پانی میں نہیں ڈوبتی، امیدیں اور خواب بھی بہہ جاتے ہیں۔ کھیتوں کی سبزیاں تو اگ سکتی ہیں، مکانوں کی دیواریں اور سڑکوں کی راہداریاں بھی دوبارہ بن سکتی ہیں، لیکن ماں اور بچے کی سلامتی اگر ایک بار خطرے میں پڑ جائے تو اس کی تلافی آسان نہیں۔ رواں برس کے سیلاب نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں جو قیامت ڈھائی، اس کی اصل تصویر خیموں، کیچڑ بھری گلیوں اور بے یار و مددگار عورتوں کے چہروں پر دیکھی جا سکتی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، بستیاں اجڑ گئیں اور انسانیت ایک بار پھر قدرتی آفت کے امتحان میں مبتلا ہوئی۔ ان متاثرین میں سب سے زیادہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی (عبدالحکیم) کے مقام پر سیلابی ریلہ ریلوے پل سے ٹکرا گیا، پانی ٹریک کے اوپر سے گزرنے لگا۔ ریلوے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خانیوال سے فیصل آباد سیکشن عارضی طور پر معطل کر دیا تاکہ کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس لالہ موسی سے 8 بجکر 54 منٹ پر بروقت روانہ ہو کر براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔ کراچی جانے والی 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس بھی لالہ موسی سے 10 بجکر 33 منٹ پر بروقت...
    مریم نواز شریف جاپان کے دورے سے 26 اگست کو لاہور پہنچیں، لیکن کچھ دیر کے بعد وہ شانگلہ گلی چلی گئیں جہاں نواز شریف اور شہباز شریف کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں کئی فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم اسی دن شام کو مریم نواز واپس لاہور پہنچیں اور دریائے راوی پر جا کر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جاپان میں قیام کے دوران سیلاب مریم نواز جب جاپان میں تھیں، سیلاب اس وقت پنجاب میں آچکا تھا اور سیالکوٹ، ناروال کے اضلاع میں تباہی پھیلا چکا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کی کہ وہ سیلاب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل عرصے سے زیر التواء 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے عمل کو دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے کی۔ وزارتِ خزانہ کے تحت قائم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی، جس کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، پیر کو عالمی کنسلٹنٹ کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (FAB) کے مطابق 606 میگاہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے، جن میں سے 154 میگاہرٹز مختلف مقدمات کے باعث زیر التواء ہے۔ یہ بھی پڑھیے سینیٹ کمیٹی کا اسپیکٹرم...
    بھارت دنیا کے سامنے خود کو ’ذمہ دار عالمی طاقت‘ کے طور پر پیش کرتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کی پالیسیوں کا اصل مقصد سرمایہ دار دوستوں کو نوازنا اور منافع خوری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روسی تیل اور بھارتی ریفائننگ، پیسے کس نے کھرے کیے؟ روس پر عائد عالمی پابندیوں کے باوجود مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز بھارتی حکومت کی آشیر باد سے سب سے بڑی فائدہ مند کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔ روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار وزیراعظم مودی کے قریبی دوست مکیش امبانی روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار اور بیوپاری ثابت ہوئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز نے اربوں ڈالر کے سودے کر کے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کیا، جس...
    اسلام آباد: پنجاب میں ایک طرف سیلاب سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج ہی غائب ہوگئی۔ گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی، اس وقت پانی کا بہاؤ اندازاً 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ، چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورک کا پانی کا بہاو 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ نالہ پلکھو سے بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 8 ہزار 386 کیوسک ہے۔ دوسری جانب،...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
    نارووال: پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔ سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کے دورے کے دوران جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی، دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی نکاسی کے بعد صفائی کے عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ...
    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی۔  پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔  جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا۔  جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
    زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
    کراچی: دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر 6 سے 7 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر کچھ اتار چڑھاؤ کے بعد اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 369,649 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 354,224 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر بھی کچھ اضافے کے ساتھ اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 300,575 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پاکپتن کے نواحی علاقے دھاکڑ میں سیلاب متاثرین کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کے لئے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے استقبال کے لئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا جبکہ قیام کے دوران ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا باقاعدگی سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ کسانوں کے مویشیوں کے لئے مفت چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کیمپ میں صفائی ستھرائی کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ کی ٹیمیں تعینات ہیں...
    بھارت نے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، خوفناک سیلابی ریلا ملتان میں داخل، راوی میں صفورہ بند توڑ دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور ( آئی پی ایس) دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔ بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے،...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیا۔ اسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس...
    کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے، امداد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا، دیر پائیں، صوابی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز مختص کیے ہیں، ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre begins distributing emergency relief to families severely affected by #floods in Khyber...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومتِ پنجاب نے عید میلاد النبیؐ  کے موقع پر صوبہ بھر میں مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں تقاریب کے اہتمام کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی جبکہ اہم اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔ جمعہ المبارک 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں محافلِ میلاد منعقد ہوں گی۔ مزید برآں، سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں اور پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔...
    ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب آئے جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیاء کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس وقت دریائے ستلج، چناب اور راوی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ مال مویشیوں کی ہلاکت سے کسان شدید معاشی نقصان سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب کے بعد گندم 5 ہزار روپے من ہونے کا خدشہ، کسان اتحاد کا انتباہ چیئرمین پاکستان کسان...
    لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب سے صورتحال انتہائی سنگین ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کی خبروں پر مت جائیں، سرکاری طور پر کوئی مستقل خبر نہ ہو اسے نہ پھیلایا جائے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے اور نہ کوئی پاکستانیت ہے جو پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں، کھانا دینے سے منع نہیں کیا فساد پارٹی کا کوئی ریلیف کا کام نہیں وہ تو ہر وقت چندہ گلی محلوں سے لیتے ہیں، انہیں نہیں پتہ لوگ ڈوب گئے ہیں بس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار رہے گا جبکہ 4 سے 5 ستمبر کے دوران دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت کی جانب سے آج صبح بھی دریائے ستلج میں مزید...
    لاہور: سیلاب کی تباہ کاری اور مسلسل بارشوں نے ملکی فوڈ سیکیورٹی کیلیے خطرات پیدا کر دیے ہیں،چاروں صوبوں میں گندم، آٹا قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری ہے جبکہ طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی آگئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم، آٹا ترسیل پر پابندی نے تینوں صوبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ چند روز کے دوران ہی کراچی میں ایک سو کلو گرام گندم کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی میں گندم کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں 50 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 5 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔  پشاور میں 100 کلوگرام گندم...
      بھارت نے ستلج کے بعد دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا  ۔ وزارت آبی وسائل نے اطلاع ملتے ہی ایک دن میں دوسرا ہنگامی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے اور 28 اداروں کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جان ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور دریائے توی میں ہائی فلڈ کا خطرہ موجود ہے۔ ڈی جی نے بتایا کہ جموں توی میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ شمالی پنجاب میں بھی بارشوں کا...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق...
    یورپی یونین کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز)یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان کیا گیا۔یورپی یونین کے مطابق سیلاب متاثرین کو 350 ملین روپے امداد فراہم کی جا رہی ہے، سیلاب متاثرین کو امداد بااعتماد این جی اوز کے ذریعے دی جائے گی۔رقم جان بچانے والی ادویات پانی، نکاسی کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکے گی، متاثرین کو بنیادی اشیا کی خریداری کیلئے نقد رقم بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 881 افراد جاں بحق اور 1176 زخمی ہوئے جن میں سے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور  ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
    وفاقی حکومت کا عید میلاد النبی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کر اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6ستمبر 2025 بروز ہفتہ کو عید میلاد النبی (12ربیع الاول 1447ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوتا...
    بھارتی فلموں میں سخت گیر ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود ایک رحم دل انسان اور سماجی کارکن ہیں جو اس بار سیلاب متاثرین کے لیے میدان میں آگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود ایک بار پھر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اداکار سونو سود نے ریاست پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری ریلیف آپریشن شروع کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا سامان، دوائیاں اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو سروس فراہم کی۔ سونو سود نے کہا کہ سیلاب متاثرین اکیلے نہیں، ہر خاندان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے تک ہم مدد کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی سونو سود نے لاکھوں افراد کی...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کوامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی پوری قیادت اس وقت سرگودھا میں موجود ہے اورمسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پربراہ راست نقد مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے پاس متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ سیلاب کی شدت ابھی جنوبی پنجاب میں برقرار...
      وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر بروز ہفتہ کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسکولز، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے۔ اعلان کے بعد سرکاری و نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کوایک ساتھ دو چھٹیاں (ہفتہ ، اتوار) ہونگی۔ شہری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں اور محافل میلاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی...
    وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کر اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، سلمان رفیق کی علما وفد کو یقین دہانی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام بڑے انگریزی و اردو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر عوام کو آگاہ کیا جائے۔ آپ اور...
    آپ کو ہر قومی سانحہ پر پوائنٹ اسکورنگ کی عادت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر عظمی بخاری کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے...
    کبھی کبھار ملتے جلتے نام بھی بے پناہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ جس کا بخوبی اندازہ صرف 16 ہزار نفوس پر مشتمل کیریبین کے ایک چھوٹے سے جزیرے انگوئیلا کی بدلتی قسمت دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ انگوئیلا آج دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی بدولت کروڑوں ڈالرز کما رہا ہے اور اس کی وجہ ہے صرف ایک انٹرنیٹ ایڈریس ہے جو اتفاقاً اس جزیرے کے نام کی مناسبت سے اے آئی ہے نا کہ مصنوعی ذہانت کے۔ یعنی ملتے جلتے نام نے جزیرے کی قسمت چمکادی۔ 80 کی دہائی میں لگی لاٹری جب انٹرنیٹ نیا نیا آیا...
    ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال(مال آف اسلام آباد)کی نیلامی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی...
    سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو...
    ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا  کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں...
    پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اب تک 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ قریباً 10 لاکھ لوگوں کو ریسکیو ٹیمیں محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔ حکام کے مطابق آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں سندھ سے 13 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے۔ جنوبی پنجاب کی صورتحال دریائے چناب کا بڑا ریلا جنوبی پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ محمد والا کے قریب پانی قریبی دیہات میں داخل ہونے کے بعد متاثرہ بستیوں کے مکینوں کو کشتیوں اور ریسکیو آپریشن کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ملتان میں اکبر فلڈ بند کے نزدیک پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت ہیڈ محمد والا روڈ بند کر دیا...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کلاس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کایا کلاس نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری ریسکیو اور ریلیف اقدامات کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یورپی یونین کی ہمدردی اور حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔” انہوں نے کایا کلاس...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلاب اور بہاؤ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر کو دریائے چناب میں تریموں سے 5 لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کی طرف رواں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے بر وقت اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی کے نتیجے میں چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور دو مقامات پر بند توڑنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک  محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے دورے کے دوران بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے ملک میں جاری مون سون اسپیل اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اپنی مصروفیات وقتی طور پر ترک کرکے ریسکیو و ریلیف اقدامات کا خود جائزہ لیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے وزیراعظم کو موجودہ سیلابی حالات، ریسکیو آپریشنز اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارت توانائی کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں...
    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر نے سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں جہاں بیجنگ میں ان کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی تجارت میں اضافے سمیت، پاکستان میں سیلاب اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ روسی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی ائی عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفوں اور پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق آگاہ کیا، ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ہماری ملاقات اج بانی پی ٹی ائی سے ہوئی ہے، 15سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، لیکن یہ سب اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے سیاست نہیں ہونی چاہیے، اس معاملے پر نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بھی نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آج کی ملاقات میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بارے میں بتایا، جبکہ خیبرپختونخوا میں جلسے...
    مال آف اسلام آباد کی نیلامی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم  واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے الاٹیز کی تصدیق کی جائے گی، اس کے بعد نیلامی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ الاٹیز...
    عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلی کے پی کے بیان کی حمایت کردی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمی بخاری نے کہا کہ اس وقت سیلاب کی بہت خطرناک صورتحال ہے تاہم دریائے راوی میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے چند گھنٹوں میں شکایات کا ازالہ کیاجاتا ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 30 افراد کو سیلاب زدہ علاقے سے ریسکیو کیا، ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیوز میں سہولیات کی کمی کو دور کرنا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ...
    لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکستان کو انڈس واٹر کمیشن کے بجائے غلط طریقے سے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کےبارے میں آگاہ کیا، جس کے بعد پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ راوی، ستلج اور چناب میں 5 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، صوبے کے مخلتف مقامات پر سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بند میں شگاف ڈالے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کردیے گئے ہیں۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگا دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے۔ علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی موجود ہے جبکہ متاثرین کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیمپ میں عارضی ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں سیلاب کب داخل ہوگا، حکومت کی تیاریاں کیا ہیں؟ اسی طرح کوٹ خیرا اور گورنمنٹ ہائی اسکول احمد پور سیال میں بھی متاثرین کے لئے...
    چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیا نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک پیش کیا۔منگل کو ترجمان پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق چیک میپکو ملازمین کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ کے مد میں پیش کیا گیا،میپکو ملازمین نے رضاکارانہ طور پر وزیراعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ جمع کروائی ہے۔اس سے قبل لیسکو ملازمین کی طرف سے بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر...
    لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر  قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگر کسی معجزے کے تحت کالا باغ ڈیم بن بھی گیا تو ملک میں سیلاب پھر بھی آتے رہیں گے۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ہے۔ اگر وہ اس حوالے سے کوئی پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں۔ ان کے صوبے نے پہلے ہی اس منصوبے کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ماحولیاتی تبدیلیاں آتی ہیں تو صرف ڈیم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ملک کے تینوں بڑے دریا...
    پنجاب میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے جس سے مزید علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات ہیں۔ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لاہور کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جن میں پارک ویو سوسائٹی بھی شامل ہے۔ کئی گھروں میں پانی گھسنے کے بعد متاثرہ رہائشی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اسی پس منظر میں سوشل...
    سکھر میں پریس بریفنگ کے دوران سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ صوبے میں چار ستمبر کو بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا، جس دوران ہائی فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگی تاہم سپر فلڈ سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے پیش نظر 36 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، جب کہ اس صورتحال سے 16 ہزار دیہات اور لگ بھگ 16 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ گڈو بیراج ساڑھے 12 لاکھ اور سکھر بیراج ساڑھے 9 لاکھ کیوسک پانی سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے کسی بیراج کو خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی...
    ملتان(نیوز ڈیسک) چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیاء نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور سیکریٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو سیلاب متاثرین کے لیے 19 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم میپکو ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر وزیر اعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل لیسکو کے ملازمین بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے میپکو ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے چیئرمین بورڈ عامر ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔ Post Views: 7
    لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانچ ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ تین ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دریائے چناب کی صورتحال دریائے چناب میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ طوفانی ریلے جھنگ تک جا پہنچے جس سے دو سو سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔ مظفر گڑھ کے قریب پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں...
    لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہریکے اور فیروز پور پر اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کو آگاہ کیا، بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑا تھا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ترجمان پی ڈی ایم...
    دریائے راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےچناب میں تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی پر اونچےدرجےکاسیلاب ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزارکیوسک ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ریلیف کمشنر کا بتانا ہے 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ بالائی علاقوں...
    بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے مرحوم شوہر اور بھارت کے سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ ’ پہلی نظر کی محبت ‘ والا نہیں تھا، بلکہ اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوا۔ سنہ 1968 میں، جب شرمیلا اپنے فلمی کیریئر کی بلندی پر تھیں، انہوں نے پٹودی سے شادی کی۔ دی کپل شرما شو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کرکٹ دیکھنے کی شوقین تھی۔ میرے والدین بھی کرکٹ کے دیوانے تھے۔ کولکتہ میں ہم سب کھیلوں کے شوقین تھے۔ اُس زمانے میں ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے لائن میں لگتے تھے۔ اسی دوران نواب صاحب سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 2 ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ڈسکوز میں گرڈ اسٹیشنز اور سینکڑوں فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑی حد تک بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 10 گرڈ اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 82 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہوگئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 62 متاثرہ فیڈرز میں سے 43 جزوی طور...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اس وقت سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور امکان ہے کہ 4 سے 5 ستمبر کو یہ سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ اتھارٹی کے مطابق سیلاب کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاں جہاں سے یہ گزرے وہاں تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ صوبہ سندھ کے زیادہ مقامات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے تاہم جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، کمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اس وقت گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ...
    سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
    لاہور: لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے چھ شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب آپریشن کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہونے والے اس آپریشن میں طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے جانفشانی سے فرائض انجام دیے۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک نہایت مشکل اور حساس کارروائی تھی جس میں چار کشتیاں اور ویٹنری ڈاکٹرز بھی شریک تھے، شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد فوری طور پر ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ان کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن نے نہ صرف...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راو ی میں جسر کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے، تھین...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں پیر بابا اور اطراف کے علاقے گزشتہ رات اچانک سیلابی تباہی کا منظر پیش کرنے لگے، جب موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی، اور پانی گھروں، گلیوں اور بازاروں تک جا پہنچا۔ مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں، جن میں مقامی آبادی کو فوری انخلا کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ درجنوں خاندان محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق، بٹئی اور قدر نگر کے علاقوں سے پانی کا بہاؤ تیزی سے پیر بابا خوڑ کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید...
    اسلام آباد: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی، جوگزشتہ دو ماہ میں سب سے کم سطح ہے، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ دیہی اور شہری علاقوں میں خراب ہونیوالی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد کمی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے اگست کیلیے مہنگائی کی پیشگوئی 4 سے 5 فیصد تھی، جس کے برعکس اصل شرح کہیں کم رہی، تاہم وزارت نے خبردارکیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ زرعی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث خوراک کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔  مہنگائی کے اعداد و شمار ایسے وقت پر جاری کیے گئے ہیں جب اسٹیٹ بینک...
    پاکستان میں سیلاب کی خطرناک صورتحال برقرار ہے۔ پنجاب کے تمام دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ سیلاب کی اس خطرناک صورتحال سے نبٹنے کے لیے صوبائی حکومتیں اپنے اپنے طور پر کام کر رہی ہیں۔ کوئی اچھا کام کر رہا ہے کوئی کم کام کر رہا ہے۔ اس پر بحث اور بات ہو سکتی ہے۔ لیکن ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ابھی صرف ریسکیو کاکام ہو رہا ہے۔ ابھی لوگوں کو زندہ بچانے اور انھیں سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچانے کا کام ہو رہا ہے۔ جو تباہی ہو گئی ہے وہ اپنی جگہ موجود ہے۔ جب پانی گزر جانے کے بعد لوگ واپس اپنے گھروں پر جائیں گے تو پھر مصیبتوں کا ایک پہاڑ...
    پاکستان اس وقت قدرتی آفات،سیلاب کی تباہ کاریوں،شدید بارشوں کے ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد یا پنڈی اور پنجاب میں شدید بارشوں سمیت سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے دنوں کراچی میں شدید بارش نے بھی شہر کی عملی تباہی کا منظر پیش کیا ۔ سیلاب پنجاب کے بعد سندھ میں داخل ہوگا ہے۔ بارش، سیلاب ، قدرتی آفات کا آنا فطری امر ہوتا ہے اور اسے روکنا ممکن نہیں ہوتا۔لیکن ریاست، حکومت اور ادارہ جاتی نظام کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی مختلف سطح کی حکمت عملیوں کی مدد سے ان سے نمٹنے کی نہ صرف صلاحیت پیدا کرتی ہے بلکہ عملی طور پر اپنے نظام...
    ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا۔ عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے چناب کا پانی ہیڈ تریموں سے ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف رواں ہے اور تریموں ہیڈ ورکس پر کوئی خطرہ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بدترین سیلابی صورت حال برقرار، مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہیڈ قادرآباد میں بروقت بریچ کرنے کے مثبت اثرات نچلے اضلاع میں واضح ہو رہے ہیں، خاص طور پر جھنگ میں رواز برج کی گنجائش کم ہونے کے باوجود پانی زیادہ تھا، لیکن بریچنگ سسٹم نے فائدہ پہنچایا۔ عرفان علی کاٹھیا نے...
    دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں افراد ابھی بھی سیلابی علاقوں میں محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی عمرانہ توقیر کے مطابق جن علاقوں میں مزید سیلابی پانی...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )  سیلاب کتنی تباہی  اور کتنا نقصان پہنچا؟سیلاب کے بعد  مہنگائی کے طوفان کاخدشہ،ڈیلی ممتاز کی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ۔  رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے مجموعی طور پر پاکستان میں3 کروڑ افراد متاثر ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر سے زائد کا مالی اور اقتصادی نقصان ہوا جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور کئی ہزار مویشی ہلاک یا لاپتا ہوئے ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ذخیرہ اندوز بھی گھناونے کھیل کے لیے متحرک ہوگئے  جبکہ متعلقہ اداروں اور حکومت کی نااہلی سے درآمدی گندم ناقابل استعمال ہو گئی ۔  رپورٹ کےمطابق چینی کے بعد اب اٹے کا بحران شروع ہو گیا ہے اور سیلاب کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں شدید سیلاب کی وجہ سے صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ ہیڈ بلوکی، ہیڈ تریموں اور ہیڈ سدھنائی کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ بغیر اطلاع کھول دیے، جس کے باعث تقریباً 8 لاکھ کیوسک کا پانی دریائے چناب میں آیا اور یہ ریلا پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔ اس وقت جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا پانی گزر رہا ہے۔ پنجاب کے تینوں بڑے دریا — چناب، راوی اور ستلج — میں سیلاب...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے...
    بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کردیا۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر ستلج میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اطلاع دی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہری کے زیریں اور فیروزپور زیریں پر یکم ستمبر صبح 8 بجے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںموسلا دھار بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا، وہیں شہر بھر میں خوشگوار موسم کا سماں باندھ دیا۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی رم جھم سے ماحول معطر ہو گیا، اور کئی علاقوں میں نوجوانوں نے گھروں سے نکل کر موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔ بارش کے باعث کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔ تاہم، انتظامیہ الرٹ نظر آئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں پر مسلسل نظر رکھی جائے، تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ڈی...
    اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں جاری تباہ کن بارشوں اور شدید سیلابوں کے نتیجے میں ملک کو خوراک کی شدید قلت اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے پنجاب سمیت ملک کے بڑے حصوں میں کھڑی فصلیں تباہ کر دی ہیں، دیہات، اسکول اور ہیلتھ سینٹرز زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث شرح نمو صفر کے قریب گرنے کا خدشہ، سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 50 افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں  اور غیر سنجیدہ سیاسی رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھی سیلاب آتا ہے، ہم فوراً اقوامِ متحدہ اور دنیا سے مدد مانگنے لگتے ہیں، لیکن کبھی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے کہ اس حال کو ہم خود لائے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے حلقے سے دو دریا گزرتے ہیں، لیکن وہاں آبی گزرگاہوں پر اسکیمیں اور تعمیرات کر کے پانی کے قدرتی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت دوسروں پر انگلی اٹھانے کا نہیں، خود احتساب کا ہے۔ ہمیں پوچھنا ہوگا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے ڈیم صرف آمروں کے دور میں بنائے گئے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے اور وہ اس طاقت کے ذریعے قومی اتفاق رائے پیدا کرا لیتے ہیں، لیکن سیاست دان اختلافات اور سیاسی دکانداری کی وجہ سے قومی سطح پر یکجہتی قائم نہیں کر پاتے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے نئے ڈیمز تعمیر کیے جائیں تاکہ مستقبل میں تباہ کن سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کہیں کوئی نہر یا ڈیم بنانے کی بات کی جائے تو سڑکیں نہیں بند کرنی چاہییں، ہمیں فوری طور پر چھوٹے ڈیم بنانے کی...
    لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے قائم ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری یہ ریسکیو آپریشن سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہوا، جہاں شدید بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے غیر معمولی محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ترجمان کے مطابق یہ نہایت نازک اور پیچیدہ مشن تھا، جس میں 4 کشتیوں اور ویٹرنری ماہرین کی خدمات بھی شامل کی گئیں۔ شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ان کا فوری طبی معائنہ...
    گجرات (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعیْن قریشی نے سیلاب متاثرین کو غیر مجاز، غیر سرکاری افراد، نامور شخصیات اور این جی اوز کی جانب سے غیر معیاری اور بغیر چیک شدہ کھانا تقسیم کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق مختلف افراد اور تنظیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے کی اشیاء اور پینے کے پانی کی غیر معیاری تقسیم سے عوامی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدامات لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی یا ڈسٹرکٹ...
    دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بلوچستان کے اضلاع جعفرآباد، روجھان، اوستہ محمد اور صحبت پور میں 2 اور 3 ستمبر کو سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔  حکومتی اداروں کے ہنگامی انتظامات صوبائی وزیر آب پاشی صادق عمرانی کے مطابق حکومت سندھ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، محکمہ آب پاشی نے 16 مختلف مقامات پر فلڈ کنٹرول سینٹرز قائم کرکے ضروری مشینری منتقل کردی ہے۔ اسی دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ان کا کیمپ آفس نصیر آباد میں قائم کر دیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے محفوظ مقامات مختص کیے جا چکے ہیں۔ یہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں...
    سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 26-2025 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کی شرح نمو صفر سے ایک فیصد تک سکڑ سکتی ہے، جو کہ عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کی 3.6 فیصد کی پیش گوئی سے کہیں کم ہے۔ آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 4.2 فیصد شرح نمو کا ہدف زمینی حقائق کے برعکس ہے کیونکہ زرعی شعبہ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا ڈاکٹر پاشا نے یاد دلایا کہ...
    لاہور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے جانے کے باعث دریائے ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے ہیڈ تریموں اور ہریکے پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی، پنجاب میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر انڈس واٹر کمیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط طریقے سے پاکستان کو اطلاع دی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو اطلاع دی کہ ستلج ہریکے اور فیروزوالہ کے علاقے میں سیلاب آئے گا۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا، بھارت کی جانب سے سیلاب سے متعلق ڈیٹا شیئر...