2025-11-04@13:23:14 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 6631				 
                «قطر کے وزیر داخلہ»:
(نئی خبر)
	 سٹیٹ بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔   سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 3 اکتوبر 2025 کو 19 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔   سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 اکتوبر کو 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔  خیال رہے 3 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضے کی ادائیگیاں کیں جن میں پاکستان ساورن یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر...
	مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستانی مجرم کو مجاز عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ تمام عدالتی مراحل مکمل ہونے کے بعد آج مجرم کی سزا پر عمل کیا گیا۔ دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ دمام ریجن میں دہشت گردی کے الزامات میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دی گئی۔ مجرم پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملے، جج کے اغوا اور...
	ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحہ لہرانے والے ANP کےدرجنوں کارکنوں پرمقدمہ درج، میئر بھی نامزد
	اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔ کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این...
	پنجاب میں انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول اجلاس میں پیرا کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز کی...
	تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں اور ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے بعد 70 سے زائد کنٹینر اسلام اباد پہنچا دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری داخلی راستوں پر تعینات کیا جائے گا اور ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کو کل تک بند کردیا ہے...
	 اسلام آباد:  خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد متحرک ہوگئے اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر چترال اور ہری پور میں انتخابات کے امور کے...
	افغانستان کے وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ بھارت؛ افغان پرچم کا معاملہ بھارتی حکام کے لیے آزمائش بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز نئی دہلی(آئی پی ایس )افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی ایک ہفتہ دورے پر بھارتی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں، تاہم اِس دوران ایک غیرمعمولی سفارتی مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے جو بھارتی حکام کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیر خان متقی کے بھارتی وزیرِ خارجہ سے ملاقات سے قبل نئی دہلی حکام کو ایک اہم سفارتی مسئلے کا سامنا ہے۔ سفارتی آداب کے مطابق بھارتی پرچم کو مہمان ملک کے پرچم کے ساتھ پسِ منظر میں یا میز پر رکھا جاتا ہے تاکہ فوٹو آپس کے...
	مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک بین الاقوامی این جی او کے آٹھ ملازمین کو جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا  ۔  برکینا فاسو (Burkina Faso) کے وزیرِ داخلہ محمدو سانا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 4 غیر ملکی اور 4 مقامی افراد شامل ہیں، جن میں ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔  حکام کا الزام ہے کہ یہ افراد ملک میں فوجی کارروائیوں، شدت پسندوں کی نقل و حرکت اور حملوں کے بعد ہلاکتوں سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کر رہے تھے، جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ سرگرمیاں برکینا فاسو کے سلامتی سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں،...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا...
	برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کوہرجانے اورعدالتی اخراجات کی مد میں13کروڑروپے دیناہوں گے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیرکوبدنام کیا،جھوٹے الزامات لگائے۔ عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشدنصیرکو50ہزارپاؤنڈ ہرجانہ اداکرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر کوعدالتی اخراجات کےتقریباً3لاکھ پاؤنڈ بھی دینے کاحکم دیا گیا ہے۔ عدالت کی جا نب سے عادل راجہ کواپنے تمام میڈیاپلیٹ فارم پر راشد نصیر کےکیس جیتنےکی خبربھی دینےکاحکم دیا گیا ہے۔
	اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کی رہائش گاہ  پہنچ گئے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی   نےمراد خان سے ان کے والد سابق ڈپٹی میئر  سواتی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔  محسن نقوی نے  مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نےسواتی خان مرحوم کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل    محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔  
	البانیہ: ملزم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہی جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز البانیہ کی عدالت میں مسلح شخص نے دوران سماعت فائرنگ کر کے جج کو قتل کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانا کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے جج پر فائرنگ کر دی۔حکام کے مطابق پراپرٹی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے جج ایسترت کلاجا اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے جبکہ فائرنگ سے دو افراد جو رشتے میں باپ اور بیٹا ہیں وہ بھی زخمی ہوئے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔البانین پولیس نے فائرنگ کرنے والے 30 سال...
	 اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی مسائل کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات امن فوجیوں (پیس کیپرز) اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی غیر یقینی ہونے پر تنظیم کو شدید فنڈز کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔  اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہمیں تقریباً 13 سے 14 ہزار امن فوجی، پولیس اہلکار اور ان کا ساز و سامان واپس بلانا پڑے گا، جبکہ بہت سے سول ملازمین بھی متاثر ہوں گے۔‘ یہ کمی ان ممالک میں ہوگی جہاں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز جاری ہیں، جن میں جنوبی سوڈان، جمہوریہ کانگو، لبنان،...
	26ویں آئینی ترمیم کیس؛فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر سکتا ہے،وکیل منیر اے ملک کے دلائل
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ 8رکنی بنچ فل کورٹ تشکیل دینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے،وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی  کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر  سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔  جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا  وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فل کورٹ...
	پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی  بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ کاسلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے) جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ ستمبر2025میں بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.2ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3فیصدزیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے۔ مشیرخزانہ نے کہاکہ پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران ترسیلات زرکی مدمیں 9.5ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرصرف پیسہ نہیں بلکہ لچک واستقامت...
	 الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ گیدون سارنے پیرس میں جمعرات کو ہونے والی میٹنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’غیر ضروری اور نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔  یہ سمٹ فرانس کی قیادت میں 9 اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے، جس میں یورپی، عرب اور دیگر سفارتکار شریک ہو کر غزہ کے بعد کے انتظامات اور مستقل جنگ بندی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو ہیں۔ سار نے کہا کہ یہ اقدام شرم الشیخ میں جاری اسرائیل–حماس مذاکرات کے حساس مرحلے میں اسرائیل کی نظراندازی کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے اور اسے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاس ویگس کے مشہور و قدیم ایل کورٹیز ہوٹل نے ایک غیر معمولی اعلان کر کے دنیا بھر کے مہم جو افراد کو حیران کر دیا ہے۔ہوٹل انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسا مقابلہ منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں شرکا کو موقع ملے گا کہ وہ پورا ویک اینڈ اس ہوٹل میں گزاریں ۔ یہ وہی ہوٹل ہے جو دہائیوں سے  بھوتوں اور پراسرار سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور ہے۔انتظامیہ کے مطابق مقابلے کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اور سیکڑوں خواہش مندوں میں سے صرف ایک خوش نصیب شخص کو منتخب کیا جائے گا جو ہفتہ اور اتوار کی رات اس مبینہ طور پر آسیب زدہ عمارت میں تنہا قیام...
	اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن  نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔...
	اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی مسابقتی قیمتوں سے متعلق مقدمے میں شوگر ملز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کے چیئرپرسن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالتِ عظمی نے کیس کو دوبارہ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔یہ فیصلہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جبکہ 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اگر چیئرپرسن پہلے ہی کسی رائے کا اظہار کر چکی ہوں...
	نواب شاہ : صدر زرداری صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجارسے والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، ارکان نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں آج سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چودھری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی کے طلبہ کے داخلے کی منسوخی کا معاملہ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔متاثرہ طلبہ کی یونیورسٹی فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو 17 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کاکہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں، اگر طلبہ کو امتحانات کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، عدالت کا کہناتھا کہ امتحانات سے قبل فریقین سے جواب طلب کرلیتے ہیں، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبہ کا داخلہ بند کردیا گیا،بغیر کسی انکوائری یا...
	پراسکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ بات درست ہے راہنما پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی ایف آئی آر میں نامزد ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اعجاز چودھری کی جانب سے کارکنوں کو اکسایا گیا اور ان کے گھر سے 10 پٹرول بم برآمد ہوئے لہٰذا عدالت تینوں مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرے۔ اسلام ٹائم۔ لاہور ہائیکورٹ نے راہنما پی ٹی آئی و سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی...
	اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 8 ہزار 595 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ...
	 لاہور:  لاہور قصور اور پاکپتن کے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق ملکی نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز انتظامیہ کو شٹل سروس شروع کرنے کی پیشکش کردی کہ ہم پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر باہمی اشتراک سے شٹل سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی کے ڈائریکٹر مرزا ناظم بیگ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شٹل سروس کی تجاویز اور منصوبے کے بارے میں پاکستان ریلویز کو باقاعدہ تحریری طور پر پیشکش کردی ہے اب پاکستان ریلویز کی طرف سے جواب آنا ہے اگر پاکستان ریلویز ہماری تجویز کردہ منصوبہ پر کام کرنے کو تیار ہے...
	لاہور:۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان آفتاب حسین نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر “سرکاری یونیورسٹیوں سے طلبہ تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ” پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور نوجوانوں کے مستقبل پر براہِ راست حملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں دراصل جمہوریت کی نرسریاں ہیں، جو نوجوانوں میں قیادت، مکالمے، تنظیمی شعور اور برداشت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ان کا خاتمہ قوم سے قیادت کے ایسے قیمتی درخت کو کاٹ دینے کے مترادف ہے جو آنے والے کل کو سنوار سکتا ہے۔ آفتاب حسین نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کی کھلی خلاف ورزی...
	پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے،پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر جبکہ  محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔اس کے علاوہ محمد سہیل احمد خان فنانس سیکرٹری ، اخترعباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری، رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو اراکین میں سلطان سید شاہ، حمیرا لطیف،فائزہ بتول،فریحہ شبیر،صبا ناز شامل ہیں۔الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک، اراکین بابر سہیل، زوہیب حسن گوندل کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی...
	قاہرہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے بدھ کے روز بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں نے قیدیوں اور یرغمالیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، جو کسی ممکنہ معاہدے کی صورت میں رہا کیے جائیں گے۔ النونو نے کہا کہ حماس مذاکرات میں مثبت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پر امید ہے۔ بدھ کو قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم کالن، امریکہ کے خصوصی مشرقِ وسطیٰ ایلچی اسٹیو وٹکوف، اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں...
	لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر حالیہ مؤقف نہ صرف اصولی کمزوری کی علامت ہے بلکہ یہ قدم تنازعِ کشمیر کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر کمزور یا مبہم پالیسی پاکستان کی خارجہ سمت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس پر کسی...
	 میانمار کے صوبے ساگائنگ میں بدھ مت کے مذہبی فیسٹیول پر فوج کے پیرا گلائیڈر حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب چاُنگ یو ٹاؤن شپ میں تقریباً 100 افراد ایک قومی تعطیل کے موقع پر فیسٹیول اور فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی، خصوصاً آنگ سان سوچی کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار فضائیہ کے اقلیتی باشندوں پر حملے، 2 اسکول تباہ، 19 طلبہ ہلاک چانگ یو ٹاؤن شپ پیپلز ڈیفنس فورس کے اطلاعاتی افسر کو تھانت کے مطابق، فوج اس علاقے میں اس سے...
	 پشاور:  تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کر صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خبریں سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے پی حکومت کے وزیر تعلیم سہیل آفریدی نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،...
	افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز  پشاور(آئی پی ایس )چیئر مین تحریک انصاف گوہر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں ،جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، ایسی بکھیرنے والی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم ہر قسم کے حالات میں متحد رہیں گے۔علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلی ہیں، ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی طور پر بے بنیاد...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے کرانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں جمعرات سے سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا.(جاری ہے)  قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ...
	معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود پر ہونے والے جان لیوا حملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور کے پاس دو چاقو تھے اور وہ ان کے بیٹے کے کمرے میں موجود تھا۔ سیف علی خان اور اکشے کمار ایک چیٹ شو ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوِنگکل کی تیسری قسط میں بطور مہمان شریک ہوں گے۔ اس شو کے دوران سیف علی خان نے اس حملے کا واقعہ یاد کیا جب وہ رواں سال کے اوائل میں اپنے باندرہ کے گھر میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان 15 ہزار کروڑ کی جائیداد سے محروم ہو جائیں گے؟ اداکار نے بتایا کہ میں...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے دو بڑی کمپنیوں عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈکو قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث قرار د یا اور مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے. کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی، اوسطا 111 فیصد اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں فی ٹن قیمت میں ایک لاکھ 46 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا اس اقدام سے صارفین پر بھاری مالی بوجھ پڑا.(جاری ہے)  عائشہ اسٹیل ملز پر 64 کروڑ 83 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی مسابقتی قیمتوں سے متعلق مقدمے میں شوگر ملز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کے چیئرپرسن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.(جاری ہے)  عدالت عظمی نے کیس کو دوبارہ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا یہ فیصلہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جبکہ 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اگر...
	عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
	آزاد  کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔
	آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔  روزانہ مستند...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر 2025ء کے آخری ہفتے میں کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025ء کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022ء کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا، صوبے میں 2...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ای سی پی ممبران کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس لے لیا اورآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات ہوٹل کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا،ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس  لے کرآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر داخلہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کاحکم  دیدیا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا  مزید :
	دو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 برس مکمل ہوگئے، لیکن دو دہائیاں گزرنے کے باوجود تعمیرات کے معیار اور شہری منصوبہ بندی میں بہتری کا سفر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں آج سے 20 برس قبل صبح 8 بج کر 52 منٹ پر زمین لرز اٹھی، 7.6 شدت کے زلزلے سے چند لمحوں میں بستیاں ملبے میں بدل گئیں اور 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔کے پی کے صوبے کا ایک خوبصورت شہر بالاکوٹ...
	وفاقی دارالحکومت کے مرکزی علاقے بلیو ایریا میں وزارتِ ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہیٰ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب احسان الہیٰ ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: چند گھنٹوں میں اسلام آباد کے معروف مراکز میں 2 افراد قتل ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ لینڈ مافیا کی جانب...
	ایدھی رضاکار کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف 5 تابوت دیں، جبکہ میتیں زیادہ تھیں۔ جسکے باعث تابوت و کفن کا خرچہ ورثا سے لینے پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ورثا سے پیسے لینے کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت اور سول ہسپتال کے انتظامیہ کے موقف کے بعد پیسہ وصول کرنے والے رضاکار کا موقف سامنے آ گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار محمد عارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ حکومت نے دھماکے کے بعد صرف پانچ میتوں کے لئے تابوتیں دیں، جبکہ اموات زیادہ تھیں۔ ہم اپنی تنخواہ سے تابوت اور کفن خرید کر نہیں لا سکتے ہیں۔ رات کے 2 بجے ورثا...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بلدیاتی انتخابات تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے،پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے،الیکشن کمیشن 2022کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ مزید :
	اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہو گا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے...
	 جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں صدر ڈینئل نوبوآ (Noboa) پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔   صدر نوبوآ کی گاڑی کو 5 سو سے زائد مظاہرین نے گھیر کر پتھراو کیا اور ایک سینئر وزیر کے مطابق گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم وہ محفوظ رہے۔  وزیر کے مطابق صدر کی گاڑی پر گولیاں لگنے کے واضح نشانات ہیں۔  صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ صدارتی حکمنامے کے تحت پندرہ ستمبر سے ایکواڈو میں ڈیزل پر سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد سے صدر نوبوآ کیخلاف...
	کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا،کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈکو قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی، اوسطاً 111 فیصد اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں فی ٹن قیمت میں ایک لاکھ 46 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اس اقدام سے صارفین پر بھاری...
	پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔ درخواست گزار کے...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی عزم، یکجہتی اور استقامت کی روشن علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 2005 کے اس تباہ کن زلزلے کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان پہنچایا، لیکن قوم نے اس آفت کا مقابلہ بے مثال اتحاد و یکجہتی سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 کے زلزلے نے قوم کے اندر رواداری، ہم آہنگی اور ملی جذبے کو مزید مستحکم کیا، اور یہ جذبہ آج بھی ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و...
	 لاہور:  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
	چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ Competition Appellate Tribunal کو بھیج دیا، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق نے شوگر ملز کی ٹریبیونل کیخلاف اپیل پر سماعت کی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا کہ  آئین کا آرٹیکل 10-A منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، چیئرپرسن کا کاسٹنگ ووٹ غیر جانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے، چیئرپرسن اگر پہلے ہی ایک رائے دے چکا ہو تو فیصلہ کن ووٹ کا استعمال منصفانہ...
	 علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات  پرصوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری ہے۔   ترجمان ٹریفک  کے مطابق اکتوبرکےپہلےہفتےمیں2لاکھ17ہزارسےزائدشہریوں نےلائسنسنگ سہولیات سےاستفادہ کیا،گزشتہ ہفتےمیں71ہزارنےلرننگ اور 66ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرلائسنس بنوائے،رواں ماہ 78ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ریگولروانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔  محکمہ خزانہ نے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا  گزشتہ1ہفتےمیں11ہزارسےزائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،گزشتہ 1ہفتے میں 49 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مزید جدت لائی جا رہی ہے،رواں ماہ موبائل لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کیلئے آپ کی دہلیز پر ہوں گے۔
	پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...
	ایکواڈور میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی پُرتشدد احتجاجی لہر کے دوران صدر ڈینیئل نوبوآ پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ منگل کے روز ایکواڈور کی وزیرِ ماحولیات و توانائی اینیس مانزانو نے بتایا کہ صدر نوبوآ کی گاڑی پر اُس وقت حملہ ہوا جب وہ صوبہ کانیار میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ تقریباً 500 افراد نے صدر کے قافلے کو گھیر لیا اور پتھراؤ کیا۔ گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ وزیر کے مطابق، صدر نوبوآ محفوظ ہیں جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنا، پتھراؤ کرنا اور سرکاری املاک کو...
	 کراچی:  شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس اور نعیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
	ہائیکورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا‘ سپریم کورٹ جسٹس جہانگیر کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم
	اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 5 صفحات کا تحریری فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔ ہائی کورٹ پہلے دفتر کے اعتراضات کا فیصلہ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے، توقع ہے کہ ہائیکورٹ پہلے آفس اعتراضات کا فیصلہ کرے گی۔ ہائیکورٹ کو قانون کے مطابق مقدمہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی حکم...
	  اسلام آباد:   وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے منظورکرنے کی بجائے کہاہے کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔یہ ریمارکس جسٹس راجا انعام امین منہاس نے منگل کے روزدیے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجاانعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بیلاروس کے مابین ایک لاکھ 50 ہزار تربیت یافتہ ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار فراہمی کا معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا، معاہدے کی آڑ میں غیرقانونی طریقوں سے سرحد پار کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے جس پر حکومت نے معاہدہ کی تفصیلات طے ہونے تک پاکستانیوں کو بیلاروس کے سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے مابین اپریل میں ہوئے روزگار کی فراہمی حالیہ معاہدے سے متعلق پائے جانے والے ابہام کے باعث یکم جنوری سے دو اکتوبر تک کے عرصے میں بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر آٹھ ممالک کے باشندوں کی جانب سے غیر قانونی طورپر سرحد پار کرنے کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شامی سیکورٹی فورسز اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے بعد فریقین کے درمیان جنگ بندی طے پاگئی۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب دمشق کی مرکزی حکومت اور شمال مشرقی شام کی کرد انتظامیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عسکریت پسند شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے داخلی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ ایس ڈی ایف نے حلب کے شیخ مقصود اور اشرفیہ کے رہائشی علاقوں میں مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی، جس سے شہری اموات...
	 بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے، بار بار لوہے کی چوری سے پل کی مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تفصیلی سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے اور رپورٹ جمع ہونے کے فوراً بعد متبادل سڑک کا تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ازالہ کرنا اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہماری اولین زمہ داری ہے، اس منصوبے کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے۔
	سٹی 42: صدر پاکستان آصف علی زرداری  صوبائی وزیر داخلہ  سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کرنے لنجار ہاؤس  پہنچ گئے ۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔ لنجار ہاؤس میں سوگوران سے تعزیت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات کو انکے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگواروں  کے غم اور دکھ...
	تہران: ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار شہیداور تین زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کردیا،دہشت گردوں  نے اچانک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دھماکے کے فوراً بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے بعد ختم ہوئی تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پاسدارانِ انقلاب کی بیت المقدس یونٹ کے ترجمان نے کہاکہ شہید  ہونے والے اہلکاروں کی شناخت علی رضا ولی زاده اور ایوب شیری کے نام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔ اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سے ملاقات یا بات چیت کو...
	ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔  ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب مسلح افراد نے کردستان کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ ذرائع کے مطابق دستی بم پھٹنے کے بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم اس سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد جھڑپ ختم ہوگئی۔ ایران میں مختلف علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں لیکن اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پاسدارانِ انقلاب کی...
	سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی. جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدرِ مملکت نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف صوبوں کے درمیان رابطوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی نگران حکومت کے...
	وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم...
	صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا ئو پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا پر گفتگو کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا پر گفتگو ہوئی۔ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال...
	جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، اضافی نوٹ بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔جسٹس امین الدین کا تحریر کردہ 5 صفحات کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔تحریری حکم...
	—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری آرڈر جاری کر دیا۔جسٹس امین الدین کا تحریر کردہ آرڈر 5 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم سے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔  یہ بھی پڑھیے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ پہلے دفتر کے اعتراضات کا فیصلہ کرے،  ہائی کورٹ قانون کے مطابق...
	 سٹی42:  پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک سرکاری لائف انشورنس کمپنی قائم کر دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین سمیت کم آمدنی والے افراد کو سستا اور مؤثر انشورنس تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں اس کمپنی کے قیام، بورڈ آف ڈائریکٹرز، سلیکشن کمیٹی اور ابتدائی فنڈنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔کمپنی کے قیام کی اہم تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام پنجاب لائف انشورنس کمپنی ہوگا، جو محکمہ خزانہ کے ماتحت کام کرے گی۔ کمپنی کو ایس ای سی پی کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا اور یہ مکمل طور پر سرکاری نگرانی میں شفاف انداز سے اپنے امور سرانجام دے گی۔  صنم...
	صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔