2025-07-25@02:17:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2855
«پوزیشن میں نہیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی، جس میں صدر مملکت نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکن ہماری قوت ہیں، یہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کی انتہا پسندانہ سوچ نہ صرف اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔ایوانِ صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے صدر زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں عید کی مبارکباد دی گئی۔ ملاقات کے دوران ملکی حالات، معیشت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔صدر زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے وفاداری اور اس کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بے شمار وسائل اور مواقع سے...
بھارتی ریاست منی پور میں حکومت نے کوفیو نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ معطل کردیا ہے جب کہ اس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث امپھل سمیت 5 اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ ریاستی حکومت نے 5 دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور دیگر ڈیٹا سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران ایک بس کو آگ لگا دی گئی۔ مختلف علاقوں میں سڑکیں بند کر دی...
کراچی:شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے...
کراچی: شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور...
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ آزادی نہ ہونے کی وجہ سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جیل میں ہیں تاہم ان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تحریک کی رہائی عدالتوں سے منسلک ہے اور ہماری عدلیہ آزاد نہیں ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے پہلے بھی تحریک چلائی ہے اور...
فوٹو اسکرین گریپ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے جبکہ 2 پر قابو پالیا گیا ہے۔جن فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انھیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے جبکہ فائر فائٹرز کو 20 گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود عمارت کے اندر جانے کا موقع نہیں مل سکا۔ مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئیجنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیگر تین فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری نے متصل کیمیکل...
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں صوبے کو بھی شامل کیا جائے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ٹیکس فری بجٹ دیں گے، خیبر پختونخوا کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پنجاب میں ایک لاکھ صفائی ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں جو مشینری کے ذریعے الائشوں کو ڈمپنگ سائٹ تک پہنچا رہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں عید صفائی آپریشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کا پیغام ایثار کا ہے، پورے راولپنڈی میں صبح سے آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز پنجاب کے 10 ڈویژن اور 41 اضلاع میں کام کر رہے ہیں، پہلی مرتبہ پنجاب میں تمام گھروں میں بیگز تقسیم کیے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ گلی، محلوں اور بازاروں سے الائشوں کو اٹھا کر ٹرانسفر سٹیشن تک پہنچایا جا رہا ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز...
بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی کی تازہ لہر کے بعد حکام نے متعدد اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ارمبائی تنگول نامی انتہا پسند میتئی گروپ کے کمانڈر سمیت 5 افراد کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے، مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت امپھال میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، ایک بس کو نذر آتش کیا اور کئی علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، بشنوپور اور کاکچنگ اضلاع...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ریاستی حالات کو لیکر مسلسل خاموش رہے، نہ کبھی عوام سے مخاطب ہوئے، نہ کسی نمائندہ وفد سے ملے اور نہ ہی منی پور کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے بھارتی ریاست منی پور میں مسلسل جاری بحران پر بی جے پی کی حکومت اور خاص طور پر نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر جاری کئے گئے تفصیلی بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں تشدد، لاقانونیت اور عوام کی بے بسی کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبال،...
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی سے 3 فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں آہریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں، مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےآپریشن میں شریک ہیں جبکہ مزید دو سنارکل کو طلب کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آگ رات چار سےساڑھے چار بجے کے درمیان لگی تھی، فیکٹری سے تاحال سامان نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اب آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، جلد آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگی تھی جو دوبارہ بھڑک...
ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے اسرائیل کے جوہری ڈھانچے سمیت اس کی “انتہائی اسٹریٹجک اور حساس” معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے ’ الجزیرہ ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران کو اسرائیل سے ہزاروں کی تعداد میں ایسی فائلیں، تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں جوہری تنصیبات اور دیگر اہم سکیورٹی معلومات شامل ہیں۔ رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان دستاویزات کی...
بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، رقیہ عبید، خضدار جیسے قدامت پسند علاقے سے تعلق رکھتی ہیں، جہاں خواتین کو گھر سے باہر کام کرنے کی آزادی محدود ہے۔ اپنی محنت اور عزم سے انہوں نے نہ صرف اس رکاوٹ کو عبور کیا بلکہ خضدار میں لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے دروازے بھی کھول دیے۔ مزید تفصیل جانتے ہیں خصدار سے عامر باجوئی کی اس رپورٹ میں۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو روایات کی امین سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں بسنے والوں کی روایات، ثقافت، تہذیب و تمدن مختلف ہے مگر یہاں بسنے والوں کے دل یکجان ہیں۔ یہاں نہ صرف ثقافتی تنوع پایا جاتا ہے بلکہ خوراک کے ذائقے بھی اسی تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔ خاص طور پر عیدِ قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوشت سے بننے والے روایتی اور منفرد پکوان خصوصی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں، جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ بلوچستان میں مٹن (بکری یا دنبے کا گوشت) کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔...
معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور سیاہ عبایہ میں ملبوس ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے حج کی مبارک باد بھی...
منظور پورہ میں شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر شہید کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے شہیدوں پر ناز ہے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی طرح ہندوستانی فتنوں کو بھی شکست فاش ہوگی، پوری قوم شہداء اور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوجستان میں بھی ہندوستان کے فسادیوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال منظور پورہ میں شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر گئے، شہید کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا، شہید کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ قوم کو...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی اے207، پی اے 208 منسوخ کردی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور کی 8 منسوخ پروازوں میں پی کے 302 اور 303 شامل ہیں۔ موسمی خرابی، 12 پروازیں منسوخکراچی اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب... لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 401، 402، 405 اور 406 منسوخ کردی گئیں۔لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی دو پروازیں 9P842 ،9P843 اور کراچی پشاور کی بھی 2 پروازیں ای آر 550، 551 منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد سکھر کی...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گی جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نماز ادا نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے، مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نماز عید ادا نہیں کی، بانی پی ٹی آئی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کرسکے۔ جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے آگاہ کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرماتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی چوتھی عید جیل میں ہے، بشری بی بی کی...
---فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے، ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن قوانین میں ترامیم کرے، عمران خان قومی مسائل کو اپنی رہائی سے مشروط کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے خسارے کا سودا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا ہمارے آبا و اجداد کا خواب آج پورا ہوتے نظر آرہا ہے، حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور...
تائیوان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر 24 سالہ گواوا شوئی شوئی کی اچانک اور پُراسرار موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی انفلوئنسرز کو سوشل میڈیا پر گواوا بیوٹی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ان کی انفرادیت یہ تھی کہ وہ بہت انوکھے اور کسی حد تک عجیب انداز سے ویڈیوز بناتی تھیں جس میں وہ مختلف بیوٹی پراڈکٹس کو چکھ کر ان کی خصوصیات بتاتی تھیں۔ ان کی ویڈیوز پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا تھا اور آج فالورز نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت واقع ہونے کی پوسٹ دیکھی۔ تاہم اس پوسٹ میں انفلوئنسر کی موت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ اہل...
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر نے کہا ہے کہ تمام مسلم تنظیموں نے وقف ایکٹ کو مسترد کر دیا ہے مگر افسوس ہے کہ اسکے باوجود حکومت "وقف امید پورٹل” قائم کررہی ہے اور اس میں اوقافی جائیداد کے اندراج کو لازم قرار دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتہائی متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ آف انڈیا میں بھی ابھی معاملہ زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے نئے قانون پر تعمیل پر روک لگا دی ہے اور حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔ دریں اثنا مودی حکومت نے "امید پورٹل" کے لانچ کرنے کی تیاری کی خبروں نے ہلچل پیدا کر دی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی اوراپوزیشن رہنمائوں کے اہم سوالات نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے اور آپریشن سندور میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر بھارتی اپوزیشن رہنماں نے شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی حوالے سے کانگریس رہنما پون کھیرہ نے پریس کانفرنس میں مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔کانگریس رہنما پون کھیرہ کا کہنا تھا کہ سارے عوام مودی سے آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کررہے ہیں، مگر کوئی جواب نہیں۔ جو بھی سوال کرتا ہے، اسے پاکستان کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں مودی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ غیر متنازعہ ذخائر کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نئے ڈیمز کی تعمیر تمام صوبوں کے اتفاق سے ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آبی جارحیت ہے۔ معرکہ حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت...
سینئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف جس دلیری پیش کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بین الاقوامی دورہ کے دوران پاکستان کا جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو...
پاک امریکا تعلقات سے متعلق امریکی تھنک ٹینک ہڈسن انسٹیٹیوٹ کی پالیسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کا مفاد مستحکم افغانستان میں ہے تاکہ القاعدہ اور داعش مستقبل میں وہاں سے حملے نہ کر سکیں۔پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا تحفظ اور اُس کی جوہری ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو روکنا ہمیشہ امریکا کی دلچسپی کا موضوع رہا ہے۔ واشنگٹن کو یہ خدشہ رہتا ہے کہ شدت پسند گروہ پاکستان کی جوہری مہارت یا مواد تک رسائی حاصل نہ کر لیں۔ امریکی پالیسی ساز اب اس بات پر بھی فکر مند ہیں کہ بھارت کے ساتھ کوئی تنازع بڑھتے بڑھتے ایٹمی جنگ تک نہ پہنچ جائے۔ لیکن امریکی صدور تسلیم کرتے آئے ہیں کہ واشنگٹن کو پاکستان کے جوہری...
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ذریعے کراچی اور گوادر پورٹ کو نقصان پہنچانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی آڈیو چلائی گئی جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بن قاسم اور کراچی پورٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ آڈیو میں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہینڈلر کو ’استاد‘ کے نام سے مخاطب کر رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے نئی سازش شروع کی ہے، بھارت پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر لانا چاہتا ہے، را کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اہداف دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948...
نیو یارک :”دنیا میں امریکہ کے بارے میں منفی رائے بڑھ رہی ہے جبکہ چین کی طرف مثبت جذبات میں اضافہ ہوا ہے” — امریکی سروے ادارے مارننگ کنسلٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، مئی کے آخر تک امریکہ کا عالمی نیٹ مثبت اسکور منفی 1.5 تک گر گیا جبکہ چین کا اسکور 8.8 تک بڑھ گیا۔ اگرچہ یہ صرف ایک ادارے کا سروے ہے، لیکن 40 سے زائد ممالک اور خطوں پر محیط ہونے اور زیادہ تر امریکہ کے اہم اقتصادی و فوجی اتحادیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس کے نتائج معتبر اور انتباہی اہمیت کے حامل ہیں۔ جیسا کہ ادارے کے سربراہ نے کہاکہ یہ “امریکی سافٹ پاور پر ایک ضرب” ہے۔ یہ ایک واضح رجحان...

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی کے خلاف امریکی محکمہ انصاف نے نئی تحقیقات شروع کردیں
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کاروباری شراکت دار سمجھے جانے والے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف امریکی محکمہ انصاف نے ایران سے ایل این جی خریدنے کے معاملے پر نئی تحقیقات شروع کردی ہیں گوتم اڈانی کے خلاف امریکا میں دو سال سے مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں سال 2023 میں امریکی شارٹ سیلر ہنڈنبرگ ریسرچ کی ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ پر دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیاتھا.(جاری ہے) امریکی جریدے”وال سٹریٹ جرنل“ نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکی استغاثہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا انڈین تاجر گوتم اڈانی کی کمپنیوں...
گذشتہ شب غزہ میں جنگ بندی پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی نسل کشی میں اپنی عملی شراکت کے امریکی اعلان کے بعد غاصب صیہونیوں نے آج المعمدانی ہسپتال سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر ہونے والے سفاک اسرائیلی رژیم کے تازہ انسانیت سوز حملوں میں مزید 4 فلسطینی صحافی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فلسطین الیوم کے صحافیوں سلیمان حجاج اور اسمعیل بدح سمیت شمس نیوز کے رپورٹر سمیر الرفاعی بھی شہید ہوئے ہیں۔ المعمدانی ہسپتال کے احاطے پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے دوران العربی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت کیساتھ شملہ معاہدہ ختم ہوگیا اور ہم 1948 والی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔ اب لائن آف کنٹرول لائن کو سیز فائر لائن سمجھا جائے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پہلے سے بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی برقرار رہنی چاہیے، افغانوں کو اپنے ملک میں جاکر بسنا چاہیے، کیوں کہ افغانوں کی ہماری سرزمین سے کوئی وفاداری نہیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ میں کئی میٹنگز میں موجود ہوتا...
متعدد ڈراموں میں مثالی خاتون اور ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سلمیٰ حسن کا کہنا ہے کہ والدین کو کبھی بھی بچوں کی بے جا ضد پوری نہیں کرنی چاہیے بلکہ انھیں صبر اور برداشت سکھانی چاہیے۔ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب میری بیٹی فاطمہ تین سال کی تھی، تو ایک دن ہم دونوں شاپنگ مال گئے، وہاں فاطمہ نے ایک مہنگا بیگ خریدنے کی ضد کی، جب میں نے انکار کیا تو فاطمہ زمین پر بیٹھ کر تقریباً 15 منٹ تک زور زور سے رونے لگی۔ اداکارہ نے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اب ٹاپ ٹین سےباہر ہوگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرتے ہوئے 30 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب نوجوان بیٹر حسن نواز بھی رینکنگ میں تیزی سے ترقی کے بعد 45 ویں، صائم ایوب 61ویں اور کپتان سلمان آغا 76ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 3 درجہ اور محمد رضوان 1 درجہ تنزلی کے...
ریاض: سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے موقع پر تین ریال مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور پانچ ریال مالیت کا خصوصی پوسٹ کارڈ جاری کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق یہ یادگاری ٹکٹ ضیوف الرحمن (حجاج کرام) کی خدمت میں سعودی عرب کی مسلسل کوششوں اور حج کے دوران فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کو اجاگر کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ سعودی پوسٹ ہر سال حج، مذہبی تہواروں اور دیگر قومی مواقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتی ہے۔ اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں حج کے ارکان، مسجد الحرام، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور دیگر مقدس مقامات پر ہونے والے...
”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن” کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96 ہزار 449 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جنوری 1989ء سے اب تک 930 کشمیری بچوں کو شہید کیا ہے۔ ”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن” کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 37 سالوں میں بھارتی فورسز نے 96 ہزار 449 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 930 بچے بھی شامل ہیں۔ اس...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اب ٹاپ ٹین سےباہر ہوگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرتے ہوئے 30 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب نوجوان بیٹر حسن نواز بھی رینکنگ میں تیزی سے ترقی کے بعد 45 ویں، صائم ایوب 61ویں اور کپتان سلمان آغا 76ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 3 درجہ اور محمد رضوان 1 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب...
واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہےکہ امریکا اگر پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو تسلیم کر لے تو دونوں ممالک حقیقت پسندانہ شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک ہڈسن انسٹی ٹیوٹ نے ماہرین کی آرا پر مشتمل ایک پالیسی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی رابطے برقرار رکھنا کیوں اور کتنے ضروری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں زیادہ حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی اپنانے کا اشارہ دیا، ایک ایسی پالیسی جو اُن ممالک کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھے جن کے نظریات اُن سے مختلف ہیں۔ ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں بہتری...
پی ڈی پی کی خاتون لیڈر نے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شرکت کی ترغیب دی اور کہا کہ کشمیر کے مستقبل کی تشکیل شمولیتی سیاست، بات چیت اور ترقی سے جڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سینیئر رہنما التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کے باوجود وہ عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری۔ بجبہاڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل کانفرنس کو عوام کے بجائے اپنا اقتدار زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام نے پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا، لیکن وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں...
اسلام آباد (صغیر چودھری) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے کہاہے کہ کھیلوں کا کھویا وقار بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔ سیف گیمز کا پاکستان میں انعقاد یادگار ہوگا۔ ٹاپ ایتھلیٹس کی ٹریننگ پر فوکس ہے۔ سیف گیمز سے کھیلوں کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں آنیوالے سپورٹس جرنلسٹوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ یاسر پیرزادہ نے کہاکہ سیف گیمز کی میزبانی قومی وقار کا معاملہ ہے اور ہم انفراسٹرکچر، تربیت، اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے تمام عالمی معیار کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان...
آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ محمد حارث کی لمبی چھلانگ بیٹنگ میں 210 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر آ گئے، ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ کوئی بھی پاکستانی بیٹر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، بابراعظم کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے وہ نویں سے 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیرہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 واں نمبر پر آگئے ہیں۔ صائم ایوب 61 ویں اور سلمان آغا 76 ویں پوزیشن پر ہیں۔آل راؤنڈرز میں شاداب خان دس درجے ترقی کے بعد چودہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔...
بیجنگ :چین اور امریکہ نے جنیوا میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات پر مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس کے بعد سے چین نے انتہائی خلوص اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیے میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق امریکہ کے ” ریسیپروکل ٹیرف ” کے خلاف متعلقہ ٹیرف اور نان ٹیرف اقدامات کو فوری منسوخ یا معطل کیا ۔ تاہم امریکہ کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی۔ مذاکرات کے بعد امریکہ نے چین کے خلاف متعدد امتیازی پابندیاں عائد کیں جن میں مصنوعی ذہانت کی چپس کے لیے ایکسپورٹ کنٹرول گائیڈ لائنز جاری کرنا، چین کو چپ ڈیزائن سافٹ ویئر (ای ڈی اے) کی فروخت روکنا اور یہاں تک کہ چینی طلبا ء کے ویزوں...
بلوچستان میں غیر فعال اسکولوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (اسکولز) بلوچستان کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 3,387 میں سے 2,864 اسکولوں کو فعال بنایا جا چکا ہے، جو کہ مجموعی تعداد کا تقریباً 85 فیصد بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بھارتی ایجنسی کی کٹھ پتلی تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر باقی ماندہ 523 اسکول اب بھی غیر فعال ہیں، جنہیں جلد فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ اعداد و شمار صوبائی وزیر تعلیم کو پیش کی گئی ایک باضابطہ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کو فعال بنانے کا یہ عمل سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن اور...
قومی ٹیم کے سابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ ساتھ وابستگی کی وجہ ٹیم مینجمنٹ کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر فرنچائز کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف کیلئے لابنگ کررہے تھے۔ اس صورتحال کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر محمود کو فی الحال کوچنگ اسٹاف میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ساتھ، محمد یوسف بھی ٹیم مینجمنٹ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، دونوں کو پی سی بی نے بنگلادیش سیریز کے دوران سائیڈ لائن...
واشنگٹن : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل" کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا۔ ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے...
10 جون کو وفاقی حکومت کی جانب مالی سال 2025۔26 کا بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہیں۔ جس پر قریباً ہر فرد کی نظر ہے۔ اس وقت ہر خاص و عام شخص کی دلچسپی ہے کہ بجٹ میں کیا مہنگا ہونے جا رہا ہے اور کن چیزوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟ پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو ہمیشہ موٹر بائیکس اور گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں خاص طور پر گاڑیوں کی قیمتیں گزشتہ چند برس سے بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔ جس کے باعث گاڑی خریدنا نہایت مشکل ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بجٹ میں عوام کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر کتنا...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔ دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی ووٹنگ اکیڈمی میں ’ایکسپریس ‘ کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کو بھی شامل کر لیا۔23 رکنی اکیڈمی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر دوسری پاکستانی ہیں۔ ایوارڈ کے لیے ہر ماہ کے پہلے سے آخری دن تک کی کارکردگی کی بنیاد پر 3،3 مرد اور خواتین کرکٹرزکو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ ان کو آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین ووٹ دیتے ہیں۔ووٹنگ اکیڈمی میں کرکٹ سے وابستہ نمایاں شخصیات بشمول معروف صحافی، سابق کھلاڑی، نشریاتی ماہرین اور آئی سی سی ہال آف فیم کے ارکان شامل ہیں۔ ووٹنگ اکیڈمی اپنے ووٹ ای میل کے ذریعے جمع کراتی ہے ، ووٹنگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر براے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہے، سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرکاری سکولز میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر، ایم این اے انجم عقیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔...
آسلام اباد میں سی پی این ای کے زیر اہتمام pain of chain کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 2024-2025 کے دوران صحافیوں پر حملوں، گرفتاریوں، اغوا اور مقدمات درج ہونے سے متعلق پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کی گئی۔ سی پی این ای کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پیکا ایکٹ جبکہ 2024 میں ہتک عزت قانون کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر حملہ کیا گیا۔ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی ، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ کیوجہ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پی این ای نے متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا ٹیکس قابل قبول نہیں ہے، ان علاقوں کے عوام کی مالی صورتحال ٹیکس دینے کے قابل نہیں ہے، انہوں نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کو شامل کرنے کی بھی درخواست کرتےہوئے کہا کہ اس کے بغیر مذاکرات ادھورے ہوں گے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وہاں کے لوگوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، حکومت...

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)گور نر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اہم قرارداد کی منظوری پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین بلوچستان اسمبلی کا شکرگزار ہوں ۔(جاری ہے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اراکین بلوچستان اسمبلی کو مبارکباددی اور کہاکہ سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد کی منظوری قومی آواز ہے۔انہوںنے کہاکہ 2008 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر...
اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کےویزے کم کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کےچیئرمین سینیٹرذیشان خانزادہ نے کی۔ اوورسیزپاکستانی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نےپاکستانیوں کےویزےکم کردیےہیں کیونکہ بہت سےپاکستانی بھیک مانگتے پکڑے گئے ہیں، اس لئے ویزے کے حصول کیلئے کوائف سخت کردیے گئے ہیں۔ ممبر کمیٹی نے کہا یہ پاکستان کی بدنامی ہے، ایسے مسائل کو کیسے روکیں گے، جس پر حکام کا کہنا تھا کہ افسران کو شوکازکر دیا ہے، تو ممبرکمیٹی نے کہا کہ ایسے افسران کو شوکاز نہیں نوکری سے برخاست کردیں۔ حکام اوورسیز پاکستانی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا ہے کہ سارے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک سے...
ہم عام طور پر آم کو محض ایک لذت کے طور پر کھاتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آم محض ایک لذیذ پھل ہی نہیں بلکہ غذائیت کا خزانہ بھی ہے۔ آم کی غذائیت بخش خصوصیات: 1) وٹامنز کا منبع: آم میں وٹامن سی، اے اور ای کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو قوت مدافعت مین اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 2) اینٹی آکسیڈنٹس: بیٹا کیروٹین اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور آم جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔ 3) فائبر سے بھرپور: آم ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ 4) فولک ایسڈ: آم میں فولک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے جو خون کی کمی اور دورانِ حمل خواتین کے لیے نہایت مفید...
بیروت میں لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کیساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ہم ایران و لبنان کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان کی مکمل آزادی، خود مختاری و جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی، صدر جوزف عون اور اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری سمیت متعدد اعلی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ خوش قسمتی سے مَیں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و...
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم کردی گٸیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے، پہلے اسپورٹس کمپلیکس قومی ایتھلیٹس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا مگر اب سرکاری اسکولوں کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولیات دے دی گئی ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، صحتمند رہنے کیلئے کھیل ضروری ہے۔ رانا ثناء اللہ نے طلبا کو ہدایت کی کہ آج سے...
جنید انور — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور کا کہنا ہے کہ پورٹ سے متعلق ہمیشہ منفی پروپیگنڈے ہوتے رہے ہیں۔وزیر میری ٹائم جنید انور نے کراچی پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پورٹ صرف ٹرانسپورٹ کا کام نہیں کر رہی بلکہ ماحولیات میں بھی حصّہ ڈال رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی فلاحی کاموں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، سالانہ 35 ہزار مینگروو پورٹ لگا رہی ہے، کے پی ٹی نے جنگ کے دنوں میں اچھی پرفارمنس دی۔ اس کے علاوہ پلان بنا رہے ہیں جس میں تعلیم پر فوکس ہوگا، بچوں کی تعلیم مکمل کروائیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وزیر...
بی بی سی کیساتھ گفتگو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے بھارت اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے چھیانوے گھنٹوں کے دوران افواجِ پاکستان نے مکمل طور پر خود پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے بھارت اور پورے پاکستان...
بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے اپنے وسائل پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع میں96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر پاکستان نے خود اپنے طور پر کیا۔ چین سے پاکستان کو مدد ملنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے جنرل ساحر...
رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ باہر نکلتے ہیں لیکن لوگوں کے ساتھ جو ظلم، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، اس سے لوگوں کو روکا جا رہا ہے، لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے، لوگ باہر نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا.رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے جو انڈیا کی بات کی مودی جو ہے وہ...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میری لاپرواہ اور دوستانہ فطرت کے باعث میری فیملی متعدد بار نظرِ بد کا شکار ہوئی ہے۔ ندا یاسر گذشتہ 16 برسوں سے نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، وہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں، جس میں کئی مشہور پراجیکٹس شامل ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں ندا یاسر نے کہا کہ نظرِ بد واقعی ایک حقیقت ہے یہ ہم سب پر اثر انداز ہوتی ہے، خصوصاً بچوں سے متعلق میں نے ذاتی طور پر یہ کئی بار محسوس کیا ہے، جب بھی میں اپنے بچوں...
لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی جو بات ہے چاہے وہ پیپلزپارٹی کرے یا تحریک انصاف کرے ، میں گزشتہ تقریباً 30 سال سے زائد کے عرصہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، جہاں پر دھاندلی ہوتی ہے، دھاندلی کا مارجن اتنا نہیں ہوتا کہ آدھوں آدھ فرق آجائے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن سے ابھی تک دھاندلی کی رپورٹ نہیں آئی ہے، یہ اکثر واویلا کرتے ہیں، تحریک انصاف کے ہمارے ساتھی کہ فارم 47 ، فارم 47، تومیرے خیال میں ان کے پاس جواپنے فارم45 ہے اس کے حساب سے بھی یہ آدھوں آدھ سے زیادہ کے فرق سے...
دنیا کی موجودہ 8 ارب کی آبادی میں سے 7 ارب افراد کو مکمل شہری حقوق میسر نہیں جو مجموعی آبادی کا لگ بھگ 85 فیصد سے زائد ہے۔ ایک جرمن ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی 8 ارب سے زائد کی مجموعی آبادی میں سے سات ارب افراد کو مکمل شہری حقوق میسر نہیں ہیں اور 40 ممالک میں رہنے والے صرف 3.5 فیصد افراد کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ الجزیرہ نے جرمن ادارے کی اسی رپورٹ کو شائع کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو دنیا بھر میں بے مثال حملوں کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف چند ممالک میں 284 ملین لوگ آزاد شہری حقوق...
پاکستان میں مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے اندازے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی۔وزارت خزانہ نے مئی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ رہی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، اپریل 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی جب کہ جولائی 2024 تا مئی 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اٹلی کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اٹلی کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی ایک بھرپور اور قابل فخر تاریخ ہے، جو باہمی اعتماد، تعاون، اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ کوارٹر کے گرد بین الاقوامی برادری کو سفارتی ایجنڈا دینے میں سرگرم ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی وفد...
اسلام آباد (صغیر چودھری) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے جاوید میمن کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نامزدگی کی تھی جو پی ایف ایف میں ایچ ای سی سےمنتخب ہونے والے پہلے رکن ہیں۔جن کا انتخاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات اور ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے احیاء کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف ہے۔جاوید میمن وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی قیادت بھی کر رہے ہیں اور ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت کے قومی منصوبہ کے تحت انہوں...
گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریفرنس لیبارٹری نے ضلع دیامر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، پاکستان پولیو ایریڈیکیشن پروگرام کے مطابق یہ گلگت بلتستان کا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔تیسری قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو کر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی.جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، یہ مہم ملک کے 159 اضلاع میں چلائی گئی جن میں...
سٹی 42 : ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کےتخمینے سے زیادہ ہوگئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح3.46 فیصد رہی، اپریل2025میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 0.28فیصد رکارڈ کی گئی تھی، جولائی2024 تا مئی2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح4.61فیصد رہی، اپریل کےمقابلےمئی میں مہنگائی کی شرح میں0.17فیصد کی کمی ہوئی ۔ عید الاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، لیسکو نے اعلان کردیا ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پرمئی میں شہروں میں مہنگائی میں0.07 فیصد کا اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں0.53فیصد کمی ہوئی، مئی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح3.51 فیصد...
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء) کویت میں پاکستانی کمیونٹی اور انسانی ہمدردی کے رضاکاروں کے لیے فخر کے لمحات میں، پاک ڈونرز کو کویت کی سال 2024-2025 کے لیے خون کے عطیہ کرنے والی سرفہرست 10 تنظیموں میں 6ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ، جس کا اعلان کویت کی وزارت صحت کی سرپرستی میں سینٹرل بلڈ بینک کی جانب سے کیا گیا۔ اعزازی تقریب کا اہتمام وزیر صحت ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی نے کیا، جنہوں نے کویت میں خون کے عطیہ کے لیے تعاون کرنے والی مختلف تنظیموں کی کوششوں کو ذاتی طور پر سراہا۔ تقریب میں پاک ڈونرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انچارج کوآرڈینیٹر عبدالوحید نے پوری ٹیم اور کمیونٹی کی جانب سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 3 سال سے زائد عرصے سے مستفید ہونے والے مستحقین کو 30جون 2025 تک از سرنو سروے کرانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے نجی اخبارکو تصدیق کی ہے کہ دوبارہ سروے کا عمل صرف ان افراد کےلئے ہے جو تین سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی کی امداد وصول کررہے ہیں، ان کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال جاننے کےلئے دوبارہ تصدیق لازمی قراردی گئی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس وقت امداد کے مستحق ہیں یا نہیں۔ اعلامیے کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو 3 سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی...
نئی دہلی(اوصاف نیوز) آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔ دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 3 سال سے زائد عرصے سے مستفید ہونے والے مستحقین کو 30جون 2025 تک از سرنو سروے کرانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے روز نامہ جنگ کو تصدیق کی ہے کہ دوبارہ سروے کا عمل صرف ان افراد کےلئے ہے جو تین سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی کی امداد وصول کررہے ہیں، ان کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال جاننے کےلئے دوبارہ تصدیق لازمی قراردی گئی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس وقت امداد کے مستحق ہیں یا نہیں۔اعلامیے کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو 3 سال سے زائد عرصے سے...
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 1100 سے زائد مہاجرین برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچے ہیں۔ برطانوی میڈیا نےبتایا کہ مہاجرین کی ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں آمد ایک ریکارڈ ہے۔ رواں سال 14ہزار811 افراد غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے، اسی مدت کے دوران برطانیہ آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں برطانیہ نے اپنی سرحدوں کا کنٹرول کھو دیا ہے، مہاجرین کو روکنے سے متعلق فرانس کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باوجود، عسکریت پسند گروہ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر بڑھانے میں ناکام رہے۔ پی آئی سی ایس ایس کے ماہانہ سیکیورٹی جائزے میں مئی میں 85 دہشتگردانہ حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 113 افراد لقمہ اجل بنے، ان میں 52 سیکیورٹی اہلکار اور 46 عام شہری شہید جبکہ 11 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں چار امن کمیٹی کے ارکان بھی شہید ہوئے، واضح رہے کہ اپریل میں 85 حملے ہوئے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے اور عید بھی وہیں گزاریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر کر رہی ہے۔ اس کی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اس کو بتدریج بہتر بنا رہے ہیں۔ ہر چیز میں استحکام آ رہا ہے۔ ملکی حالات بہتر ہو...
ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی کے جج کے اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔” انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم شہید مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔” محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے...

مودی پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، یہ اس کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی بھی اس سے نالاں ہیں:فواد چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی دبائو میں ہیں، پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، مودی کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی اس سے نالاں ہیں، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام دیا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنایا جائے، دہشتگردی اب اندرونی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ایک انٹرویو میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ بلوچستان کے اصل نظام کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام لایا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنا کر وسائل میں شریک کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال...
کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو حکام کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دستی بم گھر کے اندر پھینکا گیا، اس بارے میں بم ڈسپوزل سکواڈ شواہد اور معلومات جمع کر کے حتمی طور پر کچھ بتائے گا، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ گھر خالی تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے...
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ہر اہل ایمان کی کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر جانور اللہ کی راہ میں قربان کرے۔ اس مناسبت سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح میں بھی مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جہاں مختلف اقسام کے جانور موجود ہیں لیکن کوئٹہ کے رہائشی آصف باکری سنت ابراہیم کو منفرد طریقے سے ادا کرتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے آصف باکری نے بتایا کہ ہر سال عید قرباں کے موقع پر سال بھر پالے ہوئے اپنے جانوروں کو راہ خدا میں قربان کر دیتا ہوں اس بار بھی میں نے کجلے نسل کے 2 دمبوں کی پورے سال خدمت کی اور اب عید کے موقع پر انہیں رائے حق میں قربان...
پاسپورٹ ذرائع کے مطابق بلاک ہونیوالے پاسپورٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اس وقت نجی اور سرکاری اداروں میں دوران ڈیوٹی تھے اور ان کے کسی بھی طریقے سے سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ جیو فینسگ میں ان کا موبائل یا لینڈ لائن نمبر آیا، اس بنا پر ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ جن افراد نے اپنے بے گناہ ہونے کے شواہد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دیئے، ان کے نام بھی ابھی تک شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف کیسوں میں ملوث ہزاروں افراد...