2025-11-03@16:09:12 GMT
تلاش کی گنتی: 5733
«کا جنگی»:
(نئی خبر)
فیشن ڈیزائنر زین احمد نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو کر دی گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت،...
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.2 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے مجموعی طور پر 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ فاروق اعظم چوک اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک اور کارروائی میں کالج...
— فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پوری قوم بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیا کے معمول کے اقدام کا مقابلہ غیر معمولی اندرونی استحکام سے دیا جائے۔ حکومت مافیاز کی سرپرست بن گئی ہے: لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی صوبائی حکومتیں نظر انداز کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے مقبولیت کا قلعہ کے پی خود کمزور کرلیا ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی پر...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، اور اب صوبے میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے، مگر یہ فیصلہ بظاہر جتنا سادہ نظر آتا ہے، حقیقت میں اتنا ہی پیچیدہ ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہوچکا ہے۔ منظوری کے بعد گورنر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے، جس میں موجودہ حکومت تحلیل ہونے اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا باضابطہ عمل شروع ہوگا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پی ٹی آئی آسانی سے اپنا وزیراعلیٰ منتخب کرا...
الیکشن کمیشن نے چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جب کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے ون چترال کی نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم این اے عبداللطیف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
اداکارہ، ماڈل اور مشہور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ آمنہ ملک جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مایی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور حالیہ مقبول سیریل شیر میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں۔ گفتگو کے دوران آمنہ ملک جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سات ماہ اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت اعلیٰ سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اس بات کی واضح مثال بن گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان سے قریب دو خواتین ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان کے ساتھ ٹکر لینا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔بدھ کے روز گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، عمران خان نے جیل سے واضح پیغام بھیجا کہ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ کبھی پارٹی کے طاقتور ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے گنڈاپور، علیمہ خان کے ساتھ اقتدار کی کشمکش اور بشریٰ بی بی کے ساتھ پرانی خلیج کے بعد سیاسی طور پر کمزور پڑ گئے تھے۔ذرائع کے مطابق گنڈاپور اور بشریٰ بی بی...
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کی حکومت کے ساتھ مزید اتحاد اب ممکن نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی خطے کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور اب وہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ چوہدری یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اپنی آئندہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے آج کراچی میں خصوصی اجلاس بلائے گی، جس کی صدارت چیئرمین...
پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں — پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی — کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جب کہ اس اہم پیش رفت میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ بحال کیا اور پسِ پردہ بات چیت کے ذریعے سیاسی ماحول کو نرم کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی ان کی دبئی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، جنہوں...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے اور آخر میں...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: نئے تعاون، شراکت داریاں، معاہدے اور ہم آہنگی آپ کے اردگرد ہیں۔ یہ اس موقع پر اٹھنے اور اپنی زندگی میں اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔ چیزوں کا منصوبہ بندی کے مطابق ہونا یا نہ ہونا ممکن ہے، تاہم جو کچھ باقی رہے گا وہ طاقت ہے جسے آپ موجودہ چیلنجوں سے آگے بڑھنے اور ان پُرآشوب وقتوں سے آگے بڑھنے کےلیے جمع کرتے ہیں۔ اس پر توجہ مرکوز کریں جسے آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اور یاد رکھیں کہ تمام لڑائیاں لڑنے کے قابل نہیں ہیں، اور تقریباً تمام لڑائیاں جو صداقت پر مبنی ہیں ان میں آپ کے اعمال اور ان جوابات کے طور پر...
سعودی عرب نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی۔ الاہلی کے کھلاڑی صالح ابو الشامات کے خوبصورت گول اور فِراس البریکان کے 2 گولوں نے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے راؤنڈ کے اس پہلے میچ میں سعودی ٹیم کو ابتدا میں دھچکا لگا جب 11ویں منٹ میں حسن تمباکتی کے ہاتھ سے گیند لگنے پر انڈونیشیا کو پنالٹی ملی۔ کیون ڈکس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ابتدائی گول کے بعد سعودی شائقین میں تشویش پیدا ہوئی، کیونکہ ٹیم نے پچھلے مرحلے کے 10 میچوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط لکھ کر حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محمد سلیم میمن نے اپنے خط میں نشاندہی کی ہے کہ حیدرآباد کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں مریض ڈینگی اور ملیریا کے تشویشناک کیسز کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ محلوں اور بستیوں میں بے شمار غیر رپورٹ شدہ کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی قیمتی جانیں، بشمول بچوں کی جانیں، صرف بروقت تشخیص اور علاج نہ...
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کیلیے وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کیلیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نظیر تارڑ،رانا ثناء اللہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی پہنچا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلیے نواب شاہ روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں سیاسی اختلافات ختم کرکے آگے بڑھیں، رانا ثنااللہ کا مشورہ اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم امور زیر غور آئیں گے اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی سی ای سی کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرےگی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی...
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہےجس سے یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، پی پی ایل نے دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق کنویں کا پریشر بڑھا کر بیس کی پیداوار 55 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہوجائے گی۔ اکیس جولائی سے کنواں کھودا گیا، دریافت تین ہزار 392 فٹ گہرائی پر ہوئی، یونائیٹڈانرجی پاکستان لمیٹڈ 50 فیصد حصص کے ساتھ کنویں کا آپریٹر ہے، پی پی ایل 40 فیصد اور ایشیا ریسورسز آئل دس فیصد کے شراکت دار ہیں۔
پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان امریکا میں جاری اوپن اسکواش کلاسک 2025 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں کھیلے جانے والے 74 ہزار ڈالر انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں نور زمان کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔کوارٹر فائنل میں نور زمان سیڈ4 اور عالمی نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہار گئے۔ نور زمان نے پہلا گیم 5-11 سے اپنے نام کیا۔تاہم، ان کے حریف نے اگلے دو گیمز 7-11 اور 4-11 سے جیت کر 1-2 کی سبقت حاصل کر لی۔ نور زمان نے چوتھا گیم 8-11 اپنے نام کر کےمقابلہ 2-2کر دیا، لیکن پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سے گندم خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ سال کے لیے گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکام نے یقین دلایا کہ صوبے میں گندم کی کمی نہیں اور گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نجی سیکٹر کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا 272 واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت...
اسٹاک ہوم: سویڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2025 کا نوبیل انعام برائے کیمیا جاپان کے سسومو کیٹاگاوا، آسٹریلیا کے رچرڈ روبسن، اور امریکہ کے عمر یاغی کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعام انہیں میٹل–آرگینک فریم ورکس کی ایجاد پر دیا گیا ہے، جو ایک ایسا نیا سائنسی کارنامہ ہے جس نے کیمیا کی دنیا میں انقلابی تبدیلی پیدا کی۔ ماہرین کے مطابق، ان سائنسدانوں نے ایسے مالیکیولر ڈھانچے تیار کیے ہیں جن کے اندر بڑے بڑے سوراخ یا خلا ہوتے ہیں، جن سے گیسیں اور دیگر کیمیائی مادے گزر سکتے ہیں۔ ان فریم ورکس کو صحرا کی ہوا سے پانی حاصل کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے، زہریلی گیسوں کو محفوظ رکھنے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گندم کی خریداری اور کاشت کے حوالے سے جامع اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت اور دستیاب وسائل کی تفصیلی بریفنگ دی۔ آئندہ سال کی خریداری کا منصوبہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کیا جائے گا اور پنجاب میں گندم کی کمی نہیں ہے، وافر ذخائر موجود ہیں۔ کاشتکاروں کے لیے سہولیات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور ان کا ساتھ ہر حال میں دیا جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی. چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے، اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو رہے، یہ صورت حال ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کے روبرو پنجاب حکومت کے اسپیشل سیکرٹری بلدیات پیش ہوئے.(جاری ہے) چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اب فیصلہ کرنا ہے، اسلام آباد...
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران پاکستانی بینکوں نے ایکویٹی کارکردگی کے لحاظ سے ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، لاہور میں قائم بینک آف پنجاب 176.4 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ اُن بینکوں میں سرفہرست رہا جن کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر تک بینک آف پنجاب کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 32 کروڑ ڈالر تھی جو خطے کے دیگر تمام بینکوں سے بہتر کارکردگی ہے، پشاور میں قائم بینک آف خیبر 108.2 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان کے دیگر...
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگی جنون پر مبنی بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل ایک خطرناک روش کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں...
امریکا میں امریکی یہودیوں کی اکثریت جو پہلے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی حامی تھی، اب تیزی سے مخالف ہورہی ہے۔ صرف مخالف ہی نہیں، وہ اسرائیلی کارروائی کو فلسطینیوں کی نسل کشی سمجھنے لگی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی یہودی اسرائیل کے غزہ میں جاری فوجی اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔سروے کے مطابق 61 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کیے ہیں، جب کہ تقریباً 39 فیصد کے نزدیک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔ صرف 29 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب نہیں ہورہا۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ: امریکی یہودیوں نے...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم، وزیر دفاع اور سروسز چیفس کے دھمکی آمیز بیانات ان کی جارحانہ ذہنیت اور پاکستان سے دشمنی ظاہر ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کے اشتعال انگیز اورغیر ذمہ دارانہ جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قیادت کے جنگی جنون سے پورے جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی...
فٹبال کے عالمی اسٹار کریسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے باہر بھی صحت اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں میں سرگرم ہیں۔ وہ ’انسپائر‘ (Inspire) نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو خوداعتمادی، خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں توسیع، ریاض میں کلینکس کا قیام العربیہ نیوز کے مطابق رونالڈو نے سعودی نشریاتی ادارے ایم بی سی کے پروگرام ’لاؤڈ ایف ایم‘کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انسپائر اپنی سرگرمیوں کو مشرقِ وسطیٰ میں توسیع دے رہی ہے، جس میں ریاض میں نئے کلینکس کا قیام بھی شامل ہے۔ ???????????? pic.twitter.com/5SOwwqSFR4 — Cristiano Ronaldo (@Cr7Fran4ever) October 7, 2025 انہوں نے سعودی عرب کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے...
ہائیکورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا‘ سپریم کورٹ جسٹس جہانگیر کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 5 صفحات کا تحریری فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔ ہائی کورٹ پہلے دفتر کے اعتراضات کا فیصلہ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے، توقع ہے کہ ہائیکورٹ پہلے آفس اعتراضات کا فیصلہ کرے گی۔ ہائیکورٹ کو قانون کے مطابق مقدمہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی حکم...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتی ویب سائٹ پر جاری 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا جبکہ فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس شاہد بلال نے 5صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔جسٹس شاہد بلال نے اپنے اضافی نوٹ میں قرار دیا کہ موجودہ کیس میں بینچ نے اعتراضات کے فیصلے کیے بغیر کارروائی آگے بڑھائی، جو قانونی طور پر درست نہیں تھی۔ ان کے مطابق اعتراضات کے فیصلے کے بغیر کارروائی چلانے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
عالمی مالیاتی ادارہ کا علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے معیشت کیلئے خطرناک قرار ،کشیدگی بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں سست روی کا خدشہ ،عالمی سطح پر غیر یقینی صورت حال برقرار پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بھی مشن سے ملاقات متوقع عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے...
سوئی سدرن کادوہفتوں میں ملیر اور اطراف کے علاقوں میں لگاتارآپریشن، متعددافرادگرفتار سرغنہ اللہ وڈھایو اور کارندوںکیخلاف مقدمات درج ، گیس چوری کی رقم ادا کرنے سے انکار کراچی کے چندعلاقوں میں ایک سال کے دوران 5 ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف سوئی سدرن کی گیس چوروں کیخلاف درج ایف آئی آرمیں سامنے آیاہے۔سوئی سدرن کے مطابق گیس چور مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملیر اور اطراف کے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران گیس چوروں کے سرغنہ اللہ وڈھایو اور اس کے کارندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے اور گیس یوٹیلٹی کورٹ کراچی...
پشاور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں سمیت 13 سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم آدم عرف آدمے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گزشتہ شب پنڈی واہ کے علاقے کوہستان کالونی میں کی گئی، جہاں ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا۔ ترجمان پشاور پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں انتہائی خطرناک گروہ کو انجام تک پہنچایا۔ ہلاک ہونے والا ملزم آدم عرف آدمے نہ صرف متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا بلکہ اس نے سوشل میڈیا پر بھی پولیس افسران کو کھلے عام چیلنج کیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات...
پاکستانی ڈاکٹروں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسے مریض کی جان بچالی۔ جس کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے مریض کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے پر 9 دن کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی زندگی بچا لی۔ ڈاکٹر نے مریض کو جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ اور اس پیچیدہ عمل کو کامیابی سے انجام دیا۔ جس کے بعد مریض کو نئی زندگی مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک آپریشن کے بعد نوجوان کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کے بعد اسپتال کے ماہرین نے وی اے ایکمو اور سی سی...
پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے پر 9 دن تک جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ طبی ماہرین نے یہ پیچیدہ عمل کامیابی سے انجام دیا، جس کے بعد مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس پر این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم نے بیک...
چین کا مقابلہ، امریکی محکمہ دفاع نے نیکسٹ جنریشن جنگی طیارے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کئی ماہ کی تاخیر کے بعد نیکسٹ جنریشن سٹیلتھ جہاز کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنی کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس جنگی طیارے کو چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا کی امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے روئٹرز کے مطابق سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزتھ رواں ہفتے دفاعی کمپنی کا اعلان کریں گے جس کا انتخاب اربوں ڈالر کی مالیت کے اس جنگی جہاز کی تیاری کے لیے کیا جائے گا۔ایف اے ایکس ایکس نامی یہ طیارہ نیوی...
برازیل نے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک انوکھا اور حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مچھر فیکٹری کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ فیکٹری ہفتہ وار 19 کروڑ مچھر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟ یہ فیکٹری برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر کمپیناس میں واقع ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 1،300 مربع میٹر ہے۔ یہاں ماہرین مسلسل اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کروڑوں مچھر بالغ ہونے کے بعد افزائش نسل کے لیے چھوڑ دیے جائیں جو سننے میں ڈراؤنا لگتا ہے لیکن اس کے پیچھے ایک سائنس پر مبنی حکمتِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے عوام کو تعلیم دینا چاہی، مگر خود ایکسپوز ہوگئے۔جسٹس عائشہ ملک نے حکومت کے مؤقف سے متعلق استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرے، حکومت اس پر متفق ہے۔کے پی حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی جج پر ذاتی اعتراض نہیں،...
وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت اداروں کے افسران کے لیے ایک اہم پالیسی جاری کی ہے، جس کے تحت اب کسی بھی غیر ملکی شخصیت سے ملاقات یا رابطے سے قبل باقاعدہ اجازت لینا لازمی ہوگا۔ یہ نئی ہدایت ایف آئی اے، اے این ایف، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو جاری کر دی گئی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، اگر کوئی افسر کسی غیر ملکی سفارت کار، مشن یا بین الاقوامی تنظیم کے نمائندے سے ملاقات کرنا چاہے — خواہ سرکاری ہو یا ذاتی حیثیت میں — تو اسے پہلے سیکرٹری داخلہ سے تحریری منظوری حاصل کرنا ہوگی۔ دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت کسی غیر ملکی فرد سے ملاقات یا بات...
آئی سی سی نے ستمبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلان کردہ ناموں پاکستان کی سدرہ امین، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقا کی تزمین برٹس شامل ہیں۔ مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سدرہ امین اور تزمین برٹس نے پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے دو بھارتی کھلاڑیوں سمیت ایک زمبابوین کھلاڑی کو نامزد کیا گیا ہے۔ بھارت کے ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ زمبابوے...
جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، اضافی نوٹ بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔جسٹس امین الدین کا تحریر کردہ 5 صفحات کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔تحریری حکم...
محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے ٹیکس میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دےدی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق علاقائی کشیدگی میں اضافہ بیرونی استحکام کو متاثر کرسکتا ہے، کشیدگی بڑھنے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کشیدگی بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں سست روی کا خدشہ ہے۔ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیاء کے سرکاری دورے کو کامیابی سے مکمل کر کے وطن واپسی کا آغاز کر دیا ہے۔ کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے خود وزیراعظم کو رخصت کیا۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات میں غیر معمولی گرمجوشی دیکھی گئی۔ وزیراعظم کی آمد پر داتو سری انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنی رہائش گاہ پر بھی خوش آمدید کہا۔ ملائیشیاء کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے دورے کی یاد میں تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامی مرکز پتراجایا کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں مسلح افواج کے دستے...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکے جانے اور سپریم کورٹ کی جانب سے اِسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیے جانے کے حوالے سے تحریری فیصلہ آ گیا ہے، لیکن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اس مقدمے میں پہلے آفس اعتراضات پر سماعت کرے گی، اُس کے بعد قانون کے مطابق اِس معاملے میں آگے بڑھے گی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا ہے، جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری...
سٹی42: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی ایئرلائنز کی 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 سے جون 2025 کے درمیان پروازوں کی منسوخی اور بروقت آمدورفت کے اعتبار سے مختلف ایئرلائنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اندرون ملک پروازوں کی سب سے کم منسوخی کے حوالے سے فلائی جناح سرفہرست رہی، جس کی فلائیٹ ریگولیٹری 95.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایئرسیال دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر آخری نمبر پر رہی۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا بروقت پروازوں کی فہرست میں ایئرسیال پہلے نمبر پر آئی، جس کے بعد فلائی جناح دوسرے، پی...
محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع تخفظ...
اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارتِ خزانہ نے تاحال منظوری نہیں دی۔ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے اس حوالے سے عدالت...
پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ معافیوں کا تقاضا ختم نہ ہونے والی کہانی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کس بات کی معافی مانگیں، کیا پنجاب کے وسائل پر بات کرنے کی معافی مانگیں؟ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنازع کو نہ شروع پنجاب نے کیا تھا نہ ختم کرنا ہمارے بس میں ہے، انہوں نے شروع کیا ہے اور وہ ہی ختم کرسکتے ہیں، ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ سے لوگ لاہور آکر یہاں کی تعریف کرتے ہیں تو...
پشاور: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔ امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے...
کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا پر سلیکٹرز و کوچ مہربان ہیں،البتہ بورڈ کارکردگی سے پریشان نظر آتا ہے، ان کی قیادت کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن تسلسل برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، ان کے مطابق ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل ایک بار پھر تبدیلی مناسب نہ ہو گی۔ دوسری جانب بطور بیٹر ایشیا کپ کے 7 میچز میں 72 رنز بنانے والے سلمان کی میرٹ پر ٹیم میں ہی جگہ نہیں بنتی، حکام بطور کپتان ان کے ایشیا کپ فائنل سمیت بعض فیصلوں سے بھی خوش نہیں ہیں۔ بطور متبادل شاہین آفریدی کا نام سامنے آ گیا مگر سلیکٹرز اور کوچ اس سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے...
بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج
بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے پر سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔‘ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران...
اوپن اسکواش کلاسک: نور زمان کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی نور زمان نے عالمی نمبر 20 فرانس کے گریگوار مارش کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ نور زمان نے گریگوار مارش کو 3-2 سے شکست دی۔ یہ دلچسپ مقابلہ 75 منٹ تک جاری رہا۔ کوارٹر فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ورلڈ نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے ہوگا۔
پاکستان کی جی ڈی پی 400 ارب ڈالر کراس کرتے ہوئے 2025 میں 411 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ یہ اعدادوشمار ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ہیں۔ 411 ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ پاکستانی معیشت رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر ہے۔ یہ رینکنگ آئی ایم ایف کے ایسٹیمیٹس کے مطابق ہے جس نے پاکستان کو 250 سے 500 ارب ڈالر جی ڈی پی رکھنے والے ملکوں کے بریکٹ میں رکھا ہوا ہے۔ پاکستان نے 2028 تک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مکمل کرنا ہے۔ ادائیگیوں، ٹیکس اور گورننس کا نظام ڈیجیٹل کیا جانا ہے۔ بنکنگ سسٹم اور ادائیگیوں کا سسٹم کافی حد تک ڈیجیٹل کر لیا گیا ہے۔ جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیوں کو بھی ڈیجیٹل کر دیا جائے...
این اے ایک سوپچاسی ڈیرہ غازی خان ٹومیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری،الیکشن کمیشن نے حلقہ میں تمام انتخابی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دیں،نو سے گیارہ اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں جا سکیں گے-الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدامیدواروں کے ناموں کی اشاعت تیرہ اکتوبر کو کی جائے ،، کاغذات کی جانچ پڑتال بیس اکتوبر کو ہو گی،الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرکے فیصلوں کیخلاف اپیل چوبیس اکتوبر تک دائر کی جاسکے گی،اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں کے فیصلے اکتیس اکتوبرکو سنائے جائیں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبرکو شائع کی جائے گی ،کاغذات نامزدگی واپس لینے اورنظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت تین نومبرہو گی،چارنومبرکو نشانات الاٹ کئے جائینگے،این اے ایک سو پچاس میں پولنگ تیئس نومبرکو ہو...
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
اسلام آباد: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 سے 18 اراکینِ قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نمبر گیم حکومت کے لیے کسی صورت مسئلہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی صورتحال میں حکومت مستحکم ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اگر کوئی عدم اعتماد لانے کی کوشش بھی کی گئی تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بغیر پیپلز پارٹی کے بھی 163 ووٹ ہیں جبکہ اکثریت کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں، لہٰذا صرف چند ووٹوں کا فرق رہ جاتا ہے، پی ٹی آئی کے کئی لوگ ہمارے ساتھ...
کیا زندگی جذبات اور احساسات کے بغیر بھی گزاری جا سکتی ہے، اس کا جواب ہے کہ حقیقتاً گزاری جا سکتی ہے لیکن یہ زندگی انسانی زندگی نہیں ہوگی بلکہ یہ زندگی حیوانی سطح کی ہوگی۔ شعر و ادب میں ہماری روح میں موجود جذبات اور احساسات کو بیدار کرنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ ادب کے ذریعے ہم زندگی کا شعور حاصل کرتے ہیں اس لیے شعر و ادب کے شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن جب ہم اس اہم شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یعنی ادیب اور شاعر کی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں نااہل افراد بھی شامل...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
ادب کی دنیا میں ایسے نام بہت کم ملتے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی تحریروں سے ایک نئی راہ متعین کی بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو بھی ایک طلسماتی رنگ عطا کیا۔ ارنسٹ ہیمنگوے بیسویں صدی کے اْن معدودے چند مصنفین میں سے تھا جن کے کام نے مغربی ادب کو نئی جہتیں دیں۔ وہ نہ صرف ناول نگار تھا بلکہ صحافت، جنگی مشاہدات اور ذاتی زندگی کی مہم جوئی نے بھی اسے ایک منفرد شخصیت بنا دیا۔ ہیمنگوے کی تحریریں ایک مخصوص اسلوب رکھتی ہیں: سادہ مگر اثر انگیز جملے، حقیقت پسندی کی انتہا اور کرداروں کی ایسی تصویر کشی جو قاری کو براہِ راست واقعات میں کھینچ لے جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے جدید امریکی...
میئر کراچی کے ترجمان معظم قریشی نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔ن لیگ کے بیانات پر ردعمل میں ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی پر بے بنیاد الزامات لگانا ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔ ن لیگ والوں کو کراچی کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، جنہیں اپنے دور کی کارکردگی یاد نہیں، وہ آج ہمیں لیکچر دے رہے ہیں۔ مئیر کراچی نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔ معظم قریشی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مخالفین خوفزدہ ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ن...
’ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں‘: پیپلز پارٹی کا سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے، اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ پھر صوبائیت...
کراچی: شہر قائد میں سیوریج اور کچرے کا بگڑتا نظام شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔ اولڈ سٹی ایریا میں جوبلی سے گارڈن کی جانب جانے والی سڑک کا ایک ٹریک گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ کچرا کنڈی سے بہنے والی گندگی نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔ گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کے درمیان آوارہ کتوں نے بھی بسیرا کر لیا۔ متاثرہ ٹریک اب ٹریفک کے لیئے ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ سڑک پر جمع گندا پانی نہ صرف تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ کنارے پر موجود کچرا کنڈی کی غلاظت سیوریج کے پانی میں مل کر صورتحال مزید ابتر کررہی ہے۔ اس گندے پانی و کچرے کے ڈھیروں میں آوارہ کتوں نے بسیرا کر لیا ہے جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 033 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی تاریخ کی نئی...
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی سینیٹ سے واک آؤٹ مریم نواز بیان وی نیوز
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی بینچز یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے، 25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف سخت باتیں کیں، ہمیں نہیں سکھایا گیا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ملتان، ڈی جی خان اور لودھراں پنجاب کا حصہ نہیں، ہم نے اس لیے مشورے دیے کہ ہم ایک ٹیم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہمیں پنجاب کا حصہ نہیں سمجھتے؟ آپ نے ہماری تضحیک کی ہے، کیا ہم اپنے لیے پیسے مانگ رہے ہیں۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ...
پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے 74 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے اوپن اسکواش کلاسک ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے امریکا کے شہر نیویارک میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں نور زمان نے اپنا پہلا راؤنڈ میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ نور زمان نے اپنے حریف اسپین کے برناٹ جومی کو صرف 33 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے قابو کرلیا۔ نور زمان نے پہلا گیم 11-9 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 11-3 سے کامیابی پائی، تیسرا اور فیصلہ کن گیم نور زمان نے 12-14 سے اپنے نام کیا۔ دیگر دونوں پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے، محمد عاصم خان کو اپنے پہلے ہی میچ میں...
ویب ڈیسک : سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کر لیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون کیا۔ صدرِ مملکت اور وزیرداخلہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی ۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے یاد رہے کہ پنجاب حکومت اور سندھ کے درمیان اس وقت ٹینشن جاری ہے، دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے ایک دوسرے خوب تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں ۔
پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل جاتی امرا لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی سطح پر پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجویز دی کہ اگر مریم نواز اپنے بیانات میں نرمی اختیار کریں تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔ تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی...
ویمنز ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی کے متنازع رن آؤٹ نے ناصرف میدان میں کھیل کو کچھ دیر کے لیے روک دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بھارت کے خلاف شدید ردِعمل سامنے آیا۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے اوور میں بھارتی بولر کرانتی گوڑ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد اچانک ایک غیر معمولی رن آؤٹ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔منیبہ علی نے گیند کھیلنے کے بعد اپنا بیٹ کریز کے اندر زمین پر رکھا تھا، تاہم جیسے ہی بھارتی فیلڈر دیپتی شرما نے سلپ پوزیشن سے گیند اٹھا کر اسٹمپس کی طرف پھینکی، منیبہ نے بغیر...
سٹی 42 : پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام کے لیے طلبا و طالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا دورہ کیا۔ مختلف یونیورسٹیز کے 200 طلباوطالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا وزٹ کیا، جہاں انہیں پی آئی بی کی مختلف برانچزکی ورکنگ بارےآگاہی دی گئی۔ سٹوڈنٹس نے مانیٹرنگ سیل، فنگرپرنٹ بیورو، ریجنل مانیٹرنگ یونٹ ،سی ڈی آربرانچ و دیگرشعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ شہزادہ سلطان نے تمام شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سٹوڈنٹس کے مختلف شعبوں کی ورکنگ بارے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے فوری کراچی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔ مزید :
فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے غزہ جانے والے بحری بیڑے صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سماجی کارکن سید عزیر نظامی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے لیے جو کرسکتے تھے کیا، ہمارے لیے پاکستان کے عوام، مذہبی تنظیموں اور جماعت اسلامی نے بھرپور آواز اٹھائی، جب بھی انسانیت کو اندوہناک حادثوں کا سامنا ہوا، اہل پاکستان نے آواز بلند کی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا سید عزیز نظامی نے کہا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں ہے، لگ رہا تھا جیسے غزہ کا مسئلہ معمول بنتا جارہا ہے ایسے میں صمود فلوٹیلا روانہ...
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس کے تنازع سے متعلق امیدوار وسیم شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف دیا کہ سندھ بار کونسل نے نامزدگی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ فی امیدوار کردی ہے، سندھ بار کونسل کے ممبران وکلا کی فلاح بہبود کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں، وکلا کی فلاح بہبود کے لیے زیادہ نامزدگی فیس نامناسب ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ بار کونسل کو نامزدگی فیس کی وصولی سے روک دیا، عدالت نے سندھ بار کونسل کی نامزدگی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا...
راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداداٹھاسی ہوگئی،،ڈینگی کے مشتبہ آٹھ سوپندرہ کیسزکی تصدیق ہوئی ہے-ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کا کہنا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہزار چار سو تیرہ ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،انہوں نے کہا ہے تین ہزار چار سو پچہتر چالان اور ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے-ان کا مزید کہنا ہے ڈینگی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار آٹھ سو تینتالیس مقامات سیل کئے گئے-دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی کیخلاف سرگرم عمل ہے، ڈینگی ایس او پیز کی...
بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ (SMS) اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی شب لگنے والی بھیانک آگ میں کم از کم 6 نازک مریض ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ اسپتال کے ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ کے مطابق آگ نیو رو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جہاں اس وقت گیارہ مریض زیرِ علاج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کی شناخت پنتو (سیکر)، دیلیپ، بہادر (جے پور)، شری ناتھ، رُکمِنی اور خُرمہ (بھرت پور) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: مسافر وین میں آتشزدگی سے...
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے سوائی مان سنگھ نامی سرکاری اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی رات آئی سی یو میں آگ لگنے سے 7 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ عملہ آگ لگنے کے فوراً بعد اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اسپتال کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس کے بعد فلور پر ہر طرف دھواں چھا گیا جس سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے میں آئی سی یو کا...
شکاگو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی جرائم اور امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کو ڈیموکریٹس نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شکاگو میں بھی مقامی ڈیموکریٹک حکام نے ٹرمپ کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسی دوران ایک جج نے ایک اور ڈیموکریٹک شہر پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے وائٹ ہاؤس کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ اس نئے تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ٹرمپ نے ہفتے کی رات شکاگو میں...
نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے دور میں مسلم مخالف پالیسیوں اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، جس سے مسلمانوں کے لیے روزمرہ زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا دی وائر کے مطابق، اتر پردیش کی ریاستی حکومت اور اس کے زیر اثر پولیس، آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کے تحت مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں مزید بڑھا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متھرا کو ستمبر 2021 میں مقدس قرار دیے جانے کے بعد سے مسلم اکثریتی علاقوں میں گوشت کی دکانیں اور ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مقامی مسلمانوں کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے۔ پولیس کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت وسیع اختیارات حاصل ہیں، جنہیں مسلمانوں کے...
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
وئب ڈیسک: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی، دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا بلوم برگ کے مطابق صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے،یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، بلوم برگ کے مطابق صرف ترکیہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرات خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزرات خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے حل کے لیے ایک حقیقی موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...