2025-11-19@23:09:04 GMT
تلاش کی گنتی: 64907
«اور دہی»:
(نئی خبر)
پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے،طلال چودھری
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمے داریاں نبھائیں،ان کاکہناتھا کہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے،یہ استعفے سیاسی ہیں، یہ بہت جانبدار رہے ہیں،پارلیمنٹ جب چاہے گی ترمیم کرے گی،ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا،طلال چودھری نے کہاکہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے...
پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ سری لنکا نے بھی اپنی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ مضبوط کم بیک کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور فیصل اکرم۔ سری لنکا کی پلیئنگ الیون پاتھم...
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلموں میں بار بار مار کھانے والے کرداروں کی وجہ سے ان کے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا۔ ایک تازہ انٹرویو میں نوازالدین نے بتایا کہ سرفروش اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی فلموں میں ان کی پٹائی والے مناظر والد کے لیے باعث شرمندگی بن جاتے تھے، جب کہ گاؤں والے بھی انہیں طعنے دیتے تھے کہ ان کا بیٹا فلموں میں ہمیشہ مار کھاتا نظر آتا ہے۔ اداکار نے کہا کہ اس دور میں انہیں چور، جیب کترے اور کمزور کردار ہی ملتے تھے اور وہ اچھے رول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے مگر والد نے واضح...
فائل فوٹو ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں، ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان غیرقانونی راستوں سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ...
—فائل فوٹو اسلام آباد کچہری میں ہوئے حملے کے خودکش حملہ آور کے گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے جوڈیشل کمپلیکس سے پہلے فیض آباد ناکے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، خودکش حملہ آور فیض آباد ناکے پر حملہ کے لیے پہنچ چکا تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے کی کوشش کے دوران خودکش حملہ آور بارودی مواد کی پن نہ نکال سکا۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس دھماکا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو دھماکا کرنے میں ناکامی ہوئی، پن...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کے زخمی ہوکر میچ سے باہر ہونے سے انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کے تیسرے روز آغاز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ شبمن گل کو دوسرے دن کھیل کے دوران گردن میں تکلیف کے باعث فوراً کولکتہ کے ووڈلینڈز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گل کی حالت مستحکم ہے مگر طبی ماہرین ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: شبمن گل جولائی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار ان کے علاج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے...
ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی سطح پر خشک سالی اور پانی کے بحران کے پیش نظر بارشوں کیلئے کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو تہران جو کہ 1 کروڑ سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، جلد ہی ناقابل رہائش ہو سکتا ہے۔ ایرانی خواتین نے تہران میں امام زادہ صالح کے مزار پر بارش کے لیے دعائیں کیں۔ صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا شکایتی بیان، بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔ بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ...
بیان کے مطابق حنظلہ گروہ نے صہیونی رژیم کے ایئرپورٹس، خصوصاً بن گوریون ایئرپورٹ کے سیکیورٹی کیمروں میں بھی گھس کر اُن تک رسائی حاصل کر لی ہے، صہیونیوں کی آمد و رفت کا مکمل کنٹرول اب ہیکرز کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حنظلہ نامی ہیکر گروہ نے صہیونی حکومت کے مختلف فوجی اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 9 صہیونی افراد کی معلومات افشا کر دی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق حنظلہ گروہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس گروہ کے ہیکرز نے صہیونی فوج، فوجی صنعتوں اور صہیونی میڈیا سے وابستہ 9 افراد کی تفصیلی معلومات حاصل کرکے شائع کر دی ہیں۔ بیان کے مطابق حنظلہ گروہ...
ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی امیگریشن برداست نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش اور سست روی دیکھ کر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور عملے کو جلد پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی، دونوں وزراء نے بیرونِ ملک...
اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے متعلق ایک نیا معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔ حال ہی میں علیزہ سلطان نے فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا جس کے بعد فیروز کی موجودہ اہلیہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ علیزہ سلطان نے کمنٹ میں لکھا ’براہ مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیج دیں‘۔ مذکورہ کمنٹ کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں لکھا کہ ’پہلی بات یہ کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں اور دوسری بات یہ کہ اس طرح کے رویوں سے تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر بری...
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔ ہلال احمر نے بتایا کہ حسن شرقاسی اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے کے بعد شہید ہوگیا۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو بھی گولی لگی۔ ہلال احمر کے مطابق شرقاسی کو پیٹ میں گولی لگی۔ پیرامیڈیکس نے اسے نابلس کے رفیعہ اسپتال لے جانے کے دوران اسے زندہ رکھنے کی کوشش کی لیکن ہستپال پہنچنے کے فوراً بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے رات بھر عسکر...
یہ چاروں دلی دھماکے کے سلسلے میں پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کے تحت زیر حراست ہیں۔ بھارت کے "نیشنل میڈیکل کمیشن" نے تین کشمیری ڈاکٹروں اور لکھنو کی ایک خاتون ڈاکٹر کے نام اپنی فہرست سے حذف کر دیے ہیں۔ ذرائٰع کے مطابق کشمیری ڈاکٹروں مظفر احمد، ڈاکٹر عدیل احمد راتھر اور ڈاکٹر مزمل شکیل کے علاوہ بھارتی شہر لکھنو کی ڈاکٹر شاہین سعید کو کمیشن کے اگلے احکامات تک ادویات کی پریکٹس یا بطور میڈیکل پریکٹیشنرز کی تقرری کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ چاروں دلی دھماکے کے سلسلے میں پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کے تحت زیر حراست ہیں۔ یاد...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا شیڈول مسئلہ بننے لگا، فرنچائزز اور پی سی بی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے البتہ میچز کی تعداد پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ ابتدائی طور پر 44 سے 60 میچز کی تجویز سامنے آئی ہے، فرنچائزز چاہتی ہیں کہ آمدنی میں اضافے کیلیے زیادہ میچزرکھے جائیں۔ فرنچائزز کا خیال ہے کہ ابتدائی راؤنڈ میں ہر ٹیم کو کم از کم 14 میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے، البتہ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ونڈو میں...
اسرائیلی فورسز نے الخلیل (ہیبرون) کے قدیم شہر میں فلسطینیوں پر کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور غیر قانونی آبادکاروں کو ایک یہودی تہوار منانے کی اجازت دینے کے لیے مسجدِ ابراہیمی مسلمانوں کے لیے بند کر دی ہے۔ ہیبرون ڈیفنس کمیٹی کے رکن اور مقامی رہائشی عارف جابر نے انادولو کو بتایا کہ جمعے کی صبح سے پرانے شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قدیم شہر جانے والے تمام فوجی چیک پوائنٹس بند کر دیے ہیں اور آمدورفت مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں بہت سے فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت نہیں ملی اور...
ویب ڈیسک :بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے اپنے حالیہ بیان میں بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سنجیدہ تحفظات اٹھا دیے ہیں۔ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔ بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن کی ہرگز اجازت نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ضروری دستاویزات کے کسی مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے دو گھنٹے تک امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور عمل کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔دونوں وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ چوہدری سالک حسین نے پروٹوکراسٹیکرز کی جانچ پڑتال کی اور ایک نوجوان...
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی معمولی باتیں بھی کس طرح غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔ ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’ اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج ہوگا۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ فارم میں واپس لوٹنے والے بابراعظم سے ایک اور بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ کر لی گئی ہیں، ٹاپ آرڈر پھر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔ سیریز میں فتح کے باعث پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیاں کرکے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم وائٹ واش کی خفت سے بچنے کی خواہاں ہوگی، بیٹرز میں کپتان چارتھ اسالنکا اور کوشل مینڈس سے توقعات...
تلہ گنگ ( نیوزڈیسک) تلہ گنگ کے گاؤں سگھر میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہداء کی تعمیر کر لی۔ تلہ گنگ کے گاؤں سگھر کو شہداء اور غازیوں کی سرزمین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، مقامی افراد کی جانب سے یادگارِ شہداء پر ایک شاندار اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا،علاقہ کے معززین کے علاوہ مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، سگھر کے 30 بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں 25 پاک آرمی اور 5 پاک فضائیہ کے شہداء شامل ہیں۔...
خاتون یاتری سربجیت کور ( اب ’نور‘) نے کہا ہے کہ اسلام قبول کرنا اور شادی کرنا دونوں ان کے اپنے فیصلے ہیں، اور اس میں کوئی زبردستی شامل نہیں۔ پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں ایک بھارتی سکھ خاتون، سربجیت کور، نے عدالت میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا ہے اور پاکستانی شہری نصیر حسین سے شادی کی ہے۔ انہوں نے مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کو بتایا کہ ان پر نہ کوئی دباؤ تھا اور نہ کسی نے انہیں مجبور کیا۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتری خاتون کی پاکستانی شہری سے شادی، اداروں کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری عدالت میں ان کی وکیل...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتشار کی حالت میں ہے، بانی پی ٹی آئی سے بدنیتی پر مبنی فیصلے کروائے جاتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی پر بشریٰ بی بی کا بہت اثر ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان کے طریقہ حکمرانی پر تصوف کا اثر تھا، پی ٹی آئی برطانوی جریدے کے خلاف بہت اچھا کیس کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، محمود خان، عثمان بزدار اور سہیل آفریدی بھی بشریٰ بی بی کے فیصلے ہیں، علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ بھی...
وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔ اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکٹر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین...
بالی ووڈ کی اداکارہ نورا فتیحی نے ڈرگ سنڈیکیٹ کی تحقیقات میں سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کردی اور میڈیا کو خبردار کیا ہے کہ میرا نام کلیک بیٹ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ ممبئی پولیس کی جانب سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے مبینہ طور پر جڑے ڈرگ سنڈیکیٹ کی تحقیقات میں نام آنے کے دو روز بعد انسٹاگرام پر جاری اپنے سخت بیان میں ساکی ساکی کی فیم اداکارہ نے لکھا کہ میں پارٹیز میں نہیں جاتی، میں ہر وقت فلائٹس میں ہوتی ہوں، میں ورکوہولک ہوں، میری کوئی پرسنل لائف نہیں، میں ایسے لوگوں سے میل جول نہیں رکھتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں فارغ وقت صرف دوستوں...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں بشریٰ بی بی کے اثر میں رہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عمران خان کے فیصلہ سازی کے انداز اور رہن سہن میں واضح تبدیلی آئی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے سادہ نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہو اور انہیں معلوم نہ ہو۔ باجوہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی بات زیادہ سنتے ہیں، مگر "جادو" والی بات نہیں کی۔واضع رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران شدید انجری کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں، جس سے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ باقی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز شبمن گل صرف 4 رنز بنانے کے بعد اچانک میدان چھوڑ گئے اور فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران اُن کی گردن میں شدید کھچاؤ...
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے، اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ ڈھاکا میں عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے، تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علما متفق ہیں...
کانفرنس میں فرانس، اٹلی، یونان، لبنان، عراق، آئرلینڈ، سلوواکیہ، برطانیہ، فن لینڈ، روس اور خطے کے دیگر ممالک کے سفارتی وفود، پروفیسرز و تجزیہ کار چار پینلز میں بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں جارحیت اور دفاع کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی و بین الاقوامی مطالعاتی مرکز میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا، جس کا عنوان "بین الاقوامی قانون پر حملہ، جارحیت اور دفاع" ہے۔ مذکورہ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" شریک ہیں۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں 350 ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔ کانفرنس میں فرانس، اٹلی، یونان، لبنان، عراق، آئرلینڈ، سلوواکیہ، برطانیہ، فن لینڈ، روس...
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ (UV) شعاعیں جلد کے خلیوں میں سوزشی پیدا کرتی ہیں جو جلد کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق طویل عرصے تک یو وی شعاعوں کے سامنے رہنے سے جلد کے خلیوں میں موجود YTHDF2 نامی اہم پروٹین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، جو عام حالات میں سوزش اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق YTHDF2 ایک بنیادی پروٹین ہے جو خلیوں میں مدافعتی نظام اور RNA میٹابولزم کو منظم کرتا ہے اور یہی پروٹین سوزش کو قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا...
بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑا دھچکا لگا ہے، کپتان شبھمن گل گردن کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر باقی میچ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز شبھمن گل صرف 4 رنز بنا کر میدان سے باہر چلے گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی کپتان کو یہ انجری جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران آئی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن میں شدید کھچاؤ پیدا ہوگیا، ڈریسنگ روم میں ابتدائی طبی امداد کے دوران انہیں گردن پر کالر پہنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبھمن گل کو...
توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے سیاسی اثرات سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، تاہم ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پوری سیاست اس بات پر ٹکی ہوئی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے، رپورٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان توہمات پر یقین رکھتے تھے، اور ایسے شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس منیر سے...
وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں اور میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قوم نے شہداء کے بلند حوصلے، شجاعت اور عزم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ میجر واصف حسین شاہ شہید نے 15 نومبر 2014ء کو آپریشن ضربِ عضب کے دوران دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں...
ویب ڈیسک: وزارت منصوبہ بندی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے پانچ سے سات سال کے دوران پاکستان بھر میں 95ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ یہ ملازمتیں ملک بھر میں مختلف شعبوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے پیدا ہوں گی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صرف اکتوبر 2025میں 12ترقیاتی منصوبے منظور کیے۔ منصوبے توانائی، پانی، زراعت، حکومت، صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق ہیں اور قومی ترقی کی وسیع ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا وزارت منصوبہ بندی نے مزید تصدیق کی کہ چھ بڑے ترقیاتی منصوبے...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں، یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا، ان ججز کی سزا صرف ایک پارٹی کیلئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لائن لمبی ہے، عمر عطا بندیال کے فیصلے بائسڈ تھے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمنٹ کا ہے، ججز کی تعیناتی پارلیمنٹ کا حق ہے کیا نواز شریف کو حکومت...
بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ایک روز بعد لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے شکست سے دل برداشتہ ہوکر نہ صرف سیاست چھوڑنے بلکہ خاندان سے قطع تعلق کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر روہنی آچاریا نے لکھا:’میں سیاست چھوڑ رہی ہوں اور خاندان سے بھی خود کو الگ کر رہی ہوں… یہی سنجے یادو اور رمیز نے مجھ سے کہا تھا… اور میں اس کا سارا الزام اپنے سر لے رہی ہوں۔‘ روہنی کے مطابق یہ دباؤ 2 افراد کی جانب سے آیا جنہیں تیجَسوی یادو کے قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سنجے یادو راجیہ سبھا کے رکن اور آر جے ڈی لیڈر تیجَسوی کے بااعتماد معاون ہیں، جبکہ رمیز اُتر...
میکسیکو میں ہزاروں افراد ہفتے کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے، جو بڑھتے ہوئے جرائم، بدعنوانی اور حکومتی عدم احتساب کے خلاف جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے۔ مظاہروں میں مختلف عمر کے شہریوں نے حصہ لیا، جن میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیئر کارکنان اور حال ہی میں قتل ہونے والے میچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال میں ‘جن زی’ احتجاج: پارلیمنٹ نذر آتش، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد فوج میدان میں آگئی میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش مظاہرین نے نیشنل پیلس کے باہر لگے حفاظتی باڑ توڑ دیے، جہاں صدر کلاودییا شین باؤم رہائش پذیر ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور...
عمران حکومت کے فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے بشریٰ کرتیں، رپورٹ حقائق پر مبنی: خواجہ آصف، رانا ثناء، عطا تارڑ، اعظمیٰ بخاری
اسلام آباد‘ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کو اکانومسٹ کے خلاف ضرور قانونی ایکشن لینا چاہئے۔ اگر بیرسٹر گوہر نہ گئے تو میں خود عدالت جاؤں گا۔ یہ ثابت ہونا چاہئے کہ عدالتوں نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کو ضرور برطانیہ میں کیس کرنا چاہئے۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ عدالت نہیں جائیں گے۔ یہ بھی پتا چلنا چاہئے کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی۔ انہوں نے کہا جو استعفے نہیں دے رہے وہ...
راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ اس نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا، سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے...
پاکستان، افغانستان کشیدگی، ثالثی کیلئے تیار، روس: فیلڈ مارشل نے دہشتگردی قبول نہ کرنے کا واضح پیغام بھیجا، محسن نقوی
وانا+ ماسکو+ اسلام آباد (آئی این پی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور وانا حملے کرنے والے افغانستان سے آئے، ہمارے مقامی ملوث نہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغانستان کو کئی بار پیغام بھجوایا کہ دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا جہاں آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپی کے ساتھ میجر جنرل مہر عمر خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے، کیڈٹس اور ٹیچرز کو ریسکیو کرنے والے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ دورے کے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ زرداری نے یومِ برداشت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مکالمے، ہمدردی اور تعاون کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔ برداشت کے اصول اسلام کی ان اعلیٰ تعلیمات میں گہرائی سے پیوست ہیں جو انسانیت کے لیے رحم، عدل اور احترام کا درس دیتی ہیں۔ اپنی نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر قسم کے تعصب، امتیاز اور نفرت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز کی بنیادی روح‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور تحمل و برداشت کا پیغام لئے ہوئے ہے، تحمل و برداشت نہ صرف معاشرتی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاپ 30 کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ گرین کلائمیٹ فنڈز سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، گرین کلائمیٹ فنڈز سے استفادہ کیلئے رکاوٹیں دور کرنا ہوںگی، ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے عالمی مربوط تعاون ضروری ہے۔ ملکی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے گرین سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے سادہ اور تیز رفتار کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کرتے کہا ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے وجود کیلئے خطرہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں سے مالیاتی امداد...
لوئر دیر (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزیر اعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی خودساختہ شروع کی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے این او سی نہیں مل رہا ہے اور وفاق ہمارے 3 ہزار ارب روپے بھی نہیں دے رہا ہے۔ لوئردیر میں 41 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپی کے سستی بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، بانی نے جو منصوبے شروع کیے تھے، اس پر فخر ہے اور ان کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہیں مل رہے ہیں، جس کی وجہ...
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج مہنگائی، غربت سے عام آدمی ناراض اور غصے میں ہے، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا نفرت، بغض اور کینے کی سیاست نے ملک کوْ کچھ نہیں دیا۔ جو دوسرے کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے، گڑھے میں گر کر واویلا کرتا ہے جو کرو گے وہ بھرو گے، ایک حکومت نے میرے خلاف ناجائز ہیروئن کا کیس بنایا، نفرت اور سازشیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،...
کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری او ر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں جبکہ زرداری اور بلاول کو ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کی طاقت ہم نے دلوائی۔ایک انٹرویو میں فاروق ستار نے کہا صدر زرداری اور بلاول بھٹو کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، انھیں گھمنڈ ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن میں انھیں بے پناہ وسائل اور طاقت مل گئی ہے، لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وسائل اور طاقت ہم نے دلوائی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہو سکا تھا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ڈھاکہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ اور اگر کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے تمام علماء کرام صرف ایک حاضری دینے کے لیے نہیں آئے بلکہ وہ پاکستان کے برادر اسلامی عوام کا خیر سگالی کا پیغام بھی بنگلہ دیش کے برادر مسلمانوں تک لے کر آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا مسلمان ہو یا پاکستان کا، وہ ایک مسلمان قوت ہے، ایک امت ہے، ایک جماعت ہے۔ ان...
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بھارت سے آنے والی سکھ یاتری خاتون سربجیت کور اور اسکا شوہر ناصر حسین منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔ مقامی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دونوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔ مگر دونوں کا کو سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب سربجیت کور (نور) واپس جانے والے سکھ یاتریوں کے جتھہ میں شامل نہ تھی۔ یاد رہے بھارتی خاتون بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی تھی۔ جالندھر کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر فاروق آباد کے نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔ نومسلم خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخوپورہ کی...
پشاور(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما و گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں ہر دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہوتے ہیں۔اپنے بیان میں گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملے کو سکیورٹی فورسز نے بہترین صلاحیت سے ناکام بنایا، اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں بھی افغان باشندے ملوث ہیں، پاکستان نے برسوں افغان باشندوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں نہ کھیلے۔انہوں نے کہا کہ قطر اور ترکیہ میں افغانستان کے خلاف شواہد پیش کیے، پاکستان اس قسم کی افغان دہشت گردی مزید برداشت نہیں کر سکتا، بھارت کو چار دن میں منہ توڑ جواب...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام لے کر ڈھاکہ آئے ہیں۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عالمی ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش 2 برادر اسلامی ممالک ہیں جو مختلف شعبوں میں مضبوط اور دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک ایک دوسرے کی طرف چند قدم بڑھائیں تو یہ قربتیں مزید مضبوط ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بنگلادیش: ختم نبوتؐ پر بین الاقوامی کانفرنس، سال بھر...
فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ایہاب ابو جزار اور ان کے کھلاڑی اسپین میں ایک خصوصی مشن پر ہیں، جہاں وہ باسک کنٹری اور کیٹالونیا کی نمائشی ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچ کھیل رہے ہیں۔ ان میچوں کا مقصد دنیا کی توجہ فلسطینیوں کی سلامتی، آزادی اور غزہ میں انسانی بحران کی طرف مبذول کرانا ہے۔ ہفتے کو سان مامیس اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے سامنے یہ مقابلہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ فلسطینیوں کی جدوجہد کی علامت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات فلسطینی ٹیم، جو فیفا رینکنگ میں 98 ویں نمبر پر ہے، 2 سالہ جنگ اور مسلسل بمباری کے باعث شدید...
اجتماع عام ٗتیاریاں و عوامی رابطہ مہم تیز ٗ شہربھر میں کیمپ قائم ، موٹر سائیکل سوار قافلہ آج لاہور روانہ ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام منعقدہ 21تا23نومبر مینارپاکستان لاہور کی تیاریوں اور اس میں شہریوں و دیگر طبقات سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، اس سلسلے میں شہر بھر میں کیمپس لگادیے گئے ہیں ،جہاں جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمے داران عوام کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ تاجر ،وکلا،علما کرام ،ڈاکٹرز ، انجینئرز ،اساتذہ ودیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں اور انہیں دعوت دی جارہی ہے ۔اجتماع میں کراچی سے ہزاروں مردوخواتین ،نوجوان ، بزرگ ،بچے ،طلبہ وطالبات سمیت مختلف طبقات و شعبہ زندگی...
2025 کے ویڈنگ سیزن میں فیشن انڈسٹری ایک بار پھر ونٹیج گلیمر کی طرف لوٹ آئی ہے۔ اور ماضی کی یاد تازہ کررہی ہے۔ 1970 کی دہائی کے اسٹائلز جن میں نفاست، نسوانیت اور روایتی خوبصورتی نمایاں تھی، اب جدید ٹچ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔ اس سال دلہنوں کے لیے لانگ شرٹ کے ساتھ لہنگا سب سے نمایاں رجحان بن چکا ہے۔ لمبی قمیضوں پر نفیس ہینڈ ایمبریڈری، گوٹا، دَبکہ اور زری کا کام کیا جا رہا ہے، جو پرانے زمانے کی شاندار جھلک کو دوبارہ زندہ کررہا ہے۔ لہنگے کے کپڑوں میں ریشم، آرگنزا اور خام کرنڈی، سلک، ویلوٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ لباس میں نرمی اور بہاؤ برقرار رہے۔ رنگوں کے انتخاب میں...
بچے جب اسکول سے گھر لوٹے تو ان کے ہاتھوں میں کوری ماؤنٹ اسکول کا سہ ماہی رسالہ تھا۔ میں نے یونہی وقت گزاری کے لیے اس کے اوراق پلٹنے شروع کیے تو ایک اشتہار پر نگاہ ٹھہر گئی۔ اشتہار میں تحریر تھا: ’ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کے لیے فوسٹر کیریئرز کی فوری ضرورت۔ تین ماہ کا مفت کریش پروگرام، اسمارٹ تنخواہ، اور تربیت کے اختتام پر روزگار کے مواقع۔‘ نیچے ایک رابطہ نمبر اور ادارے کا پتا درج تھا۔ دل میں تجسس جاگا، فوراً نمبر ملایا۔ دوسری جانب سے نہایت عجلت بھری آواز سنائی دی، جیسے انہیں واقعی فوری طور پر لوگوں کی ضرورت ہو۔ چند رسمی سوالات کے بعد اگلے ہی روز کے لیے میرا انٹرویو طے...
عمران دور‘بشریٰ بی بی سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ۔آرٹیکل اسپانسرڈ ہے‘ قانونی کارروائی کرینگے ، پی ٹی آ ئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن /اسلام آباد/پشاور /لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔ سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ’روحانی مشاورت‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی‘ بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں...
غزہ میں بارش: پناہ گزینوں کے خیمے ڈوب گئے‘ بچا کھچا سامان پانی کی نذر، اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کر دیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی پہلی بارش سیغزہ میں اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کے شکار فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے۔ فلسطینی رات گئے عارضی پناہ گاہوں میں سو رہے تھے کہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس سے پناہ گزینوں کے خیموں میںپانی جمع ہوگیا، رضائیاں، کمبل سمیت فلسطینیوں کا بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے یہ خیمے ان کے لیے بنائے تھے مگر وہ شہید ہو چکے ہیں اور اب یہ خیمے بھی تباہ ہوگئے ہیں، غمزدہ والدہ نے سوال کیا کہ اب میں کیا کروں؟ اب میں کہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-19 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔ کامیاب آپریشن میں اب تک 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عوام پولیس کے شانہ بشانہ ہیں، امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-14 ڈھاکا(صباح نیوز) امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کا مسلمان ایک قوت ہے، ختم نبوت? کانفرنس کااجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا،دونوں برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں،اگر آپ(بنگلہ دیش) پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ انشااللہ اور مضبوط ہوگا۔ان خیالات کاظہار امیر جمعیت علماء اسلام (ف)مولانافضل الرحمن نے سہرودی گراؤنڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-10 ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری بڑی ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ہم ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-4 بہار(مانیٹر نگ ڈ یسک )بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اْسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی موجود ہو۔ریاست بہار کی آبادی کے 18 فیصد غیور مسلمانوں کو امیت شاہ کا یہ گھمنڈی بیان ایک آنکھ نہ بھایا...
کیلیفورنیا کے گرم ترین صحرائی علاقے ڈیتھ ویلی میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جو فطرت کے تمام اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے وہاں بڑھتا ہے جہاں زیادہ تر جانداروں کی بقا ممکن نہیں۔ یہ پودا Tidestromia oblongifolia ہے جو سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ یہ انتہائی درجہ حرارت میں جینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے جو مستقبل کی زرعی تحقیق میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ یہ پودا اپنے اندرونی عمل کو مکمل طور پر دوبارہ ترتیب دیتا ہے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔ ڈیتھ ویلی کے انتہائی حالات کو تجربہ گاہ میں نقل کرتے ہوئے محققین نے مشاہدہ کیا کہ...
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی شاندار فٹنس کے ایک نئے مظاہرے سے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ زبردست لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ بے حد اونچی اٹھائے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے بھائی سہیل خان اسے اپنے کندھے پر تھامے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے پوسٹ کے کیپشن میں مختصراً لکھا، ’’آہاا‘‘۔ 59 سالہ اداکار کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ شیئر کی گئی تصویر میں سلمان خان گہرے سبز رنگ کی ٹی شرٹ، نیلی جینز اور بلیک بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں اپنی پسند اور ترجیحات واضح کر دیں۔ کینیڈا سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی انیقہ آج کل ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے خوب مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں میں ان کے حقیقت پسندانہ کردار خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور اپنی مرضی سے کسی رشتے میں نہیں جانا چاہتیں، البتہ مستقبل میں شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی واضح ترجیحات موجود ہیں۔ اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسا شوہر چاہتی...
پاکستان کے مشہور اداکار فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب اور سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے درمیان انسٹاگرام پر جھڑپ ہو گئی۔ سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے انسٹاگرام پوسٹ (جس کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا) پر کمنٹ کیا کہ ’برائے مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھجوا دیں۔‘ یہ کمنٹ دیکھ کر ڈاکٹر زینب نے علیزہ سلطان کو آڑے ہتھوں لیا اور کہا کہ ایسی باتیں عوامی پلیٹ فارم پر نہیں کی جاتیں اور انہوں نے پہلے ہی فیروز خان کو اس طرح کے رویوں سے ذہنی طور پر متاثر کیا ہے، اس لیے مزید ایسا کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے علیزہ سلطان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والد اور بھائی کے فون نمبرز...
کراچی: پاکستان کاای کامرس کاشعبہ آئندہ پانچ برس میں ہزاروں روزگارکے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے، تاہم ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر انسانی وسائل کی ترقی، اسکلڈورک فورس کی کمی اور تربیتی نظام کی بکھری ساخت کو درست نہ کیا تو یہ صلاحیت عملی شکل اختیار نہیں کرسکے گی۔ تیز رفتار ڈیجیٹل اپنایاجانے اور متوقع ای کامرس پالیسی 2.0 کے باوجود، ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان اپنے ہدف حاصل نہیں کر پائے گا،جب تک انسانی سرمائے،جدید اسکلز اور جدید لاجسٹکس و پیمنٹ انفراسٹرکچر میں فوری سرمایہ کاری نہیں کی جاتی۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا ای کامرس اور اس سے منسلک شعبے اگلے چندبرسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیداکرسکتے ہیں،تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان میں اسکول کے پہلے تین سالوں میں کوئی امتحان نہیں ہوتا بلک بچوں کو اخلاق، آداب اور اقدار سکھائی جاتی ہیں۔قطار میں کھڑا ہونا سکھایا جاتا ہے۔وقت پر کھانا اور برتن سمیٹنا۔دانت صاف کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔وقت کی پابندی اور سچ بولنا۔مل جل کر کام کرنا سکھایا جاتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی مدد ہو پھر اس طرح وہ بڑے ہوتے ہیں اور عظیم قوم بنتی ہے جن کی دیانتداری کی مثالیں پوری دنیا دیتی ہے اور ٹوکیو جیسی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والا شہر آپ کو پرامن اور صاف ستھرا ملتا ہے۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر لوگوں کے بال کمزور، بے جان اور جھڑنے لگتے ہیںحالانکہ وہ مہنگے شیمپو اور تیل سب کچھ استعمال کر رہے ہوتے ہیں؟اصل مسئلہ بالوں کے باہر نہیں، اندر ہے… جسم میں پروٹین اور آئرن کی کمیاور اس کا بہترین قدرتی حل ہے کالے چنے کا پانی۔جی ہاں، وہی چنے جو عام طور پر صرف ناشتے میں کھائے جاتے ہیں،مگر اگر صحیح طرح استعمال کیے جائیں تو یہ بالوں اور جسم دونوں کے لیے حیرت انگیز ہیں۔ قدرتی علاج:کالے چنے پروٹین، آئرن، بایوٹن اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتے ہیں،بالوں کی جڑوں تک غذائیت پہنچاتے ہیں،اور جھڑنے کے عمل کو روک دیتے ہیں۔ طریقہ استعمال:رات کو ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر بچوں سے غیر معمولی کارکردگی کی امید ہے، تو ان کی زندگی کو ابتدا سے ہی مقصد، نظم اور چیلنجز سے بھرپور بنائیں۔اگر آپ نے خود مشکلات سے نکل کر کامیابی حاصل کی ہے، تو یہ نہ سوچیں کہ نرمی اور سہولت میں پلنے والے آپ کے بچے ویسی ہی بھوک اور لڑنے کا جذبہ لے کر آئیں گے۔یاد رکھیں سہولتیں اکثر قربانی، محنت اور صبر کی اصل تربیت کو دبا دیتی ہیں۔اولاد کی کامیابی چاہتے ہیں تو ان کی زندگی میں تھوڑی سی سختی، مقصد اور خود اعتمادی کا بیج ضرور بوئیں۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ ہفتے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلستان جوہر بلاک 13،میں انسدادِ منشیات کے پروگرام کا انعقاد کالج کے ھال میں کیا گیا،تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے مہمان مقرر کی حثیت سے شرکت فرمائی، تقریب منعقد کرنے میں پروفیسر اقبال خاتون ابڑو کی معاونت نمایاں رہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے طالبہ مصباح نے کیا،نعت مقبول طالبہ زینب بتول اور منشیات پر نظم طالبہ عروسہ نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی، نظامت کے فرائض طالبہ انعمتا عظمت اللّہ نے انجام دیے۔ رفیع احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ ایک حقیقت بن چکی ہے کہ پاک افغان تعلقات کی بہتری فوری طور پر نا ممکن ہا تا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں ہونے والے ممذاکرات ترکی میں نا کامی سے دوچار ہو چکے ہیں ۔ٹی ٹی پی اس پورے معاملے کا مرکزی مسئلہ ہے، اور جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ اس ان مذکرات میں ایک نئی بات یہ بھی ہے پاکستان پر ٹی ٹی پی کے نئے حملے شروع ہو گئے اور شاید بھارت کے کہنے پر وانا اور اسلام آباد پر بھی حملے کیے گئے ہیں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اپنے افغان ہم منصب ملا محمد یعقوب سے 19...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈومحمدخان (این این آئی)ٹنڈو محمد خان کے گاؤں نور محمد گوپانگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع اشفاق گوپانگ، آچر گوپانگ اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم فراہمی نے نہ صرف عوام کی روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے بلکہ پورا علاقہ شدید اذیت اور بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے۔ گائوں میں کئی روز سے پینے کے پانی کی مکمل بندش ہے۔ خواتین اور بچے دن بھر پانی کی تلاش میں دربدر بھٹکتے رہتے ہیں، جبکہ پانی بھرنے کی خاطر کئی کئی میل طویل سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں۔ گائوں بھر میں خشک نلکے، ٹوٹی نالیاں اور...
حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈومحمدخان (این این آئی) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری نے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے حیسکو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ٹنڈومحمدخان کے آبادگارجنرل فیڈر کے وی132گرڈ اسٹیشن کو ایکسپریس کر کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں نجی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے اب تک 13 جنرل فیڈر کام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ کر کے حیسکو کے 12 لاکھ صارفین کو بجلی کی بہتر سہولیات اور لوڈ شیڈنگ سے مستشنی کیا جائے جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے ”بدلو دو نظام” کے عنوان کے تحت مختلف علاقوں میں پبلسٹی کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے منعقدہ کیمپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے خطاب کیا۔فضل احد نے اجتماع عام کو نوجوانوں کے لیے ”امید سحر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی سیاست اور ملک میں برسوں سے قائم ظلم کے نظام کو بدلنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام اور ترقی ایک ساتھ ممکن نہیں ہے۔ آج عوام غربت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما کو یہ شکوہ ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں۔سینئیر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’صدر زرداری اور بلاول بھٹو کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، انھیں گھمنڈ ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن میں انھیں بے پناہ وسائل اور طاقت مل گئی ہے، لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وسائل اور طاقت ہم نے دلوائی۔‘‘فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہو سکا تھا جب اُن کے اور سردار احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثنا اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیا مسافر بس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر ) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا کہ نوجوان ملک و ملت کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی درست رہنمائی، علم و تربیت اور مثبت کردار امت مسلمہ کی ترقی، اسلام کی عظمت کی بحالی، وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک پروقار استقبالیہ عشائیہ کے موقع پر کہی، جو نوجوان رہنما اور چیئرمین محافظ فاؤنڈیشن پاکستان رائو عبدالرحمٰن کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیا قت یو نیو رسٹی اسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ میرے تمام مریضوں اور اُن کے تیمادارں کیلئے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور اسپتال میں آنے والے تمام مریض خواہ وہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں ہمارے لیے سب برابر ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم بلا امتیاز و تفریق کے مریضوں کو طبی سہولیات بہم فراہم کر رہے ہیں جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال حیدرآباد کے کانفرنس ہال میں اسپتال کے تمام اے ایم ایس، آر ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر چیف آف ڈیفنس فورسز بنے پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بات پیش کرتے ہیں اور تمام ذمہ داران خوشی کے اس موقع پر استقبالیہ پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گے۔ جس کا آغاز حیدرآباد سے کیا جائیگا ، وہ حیدرآباد کے مارکیٹ ٹاور یونین کے صدر اور معروف سماجی رہنما عمران قادری کی ہمار ااعلان پرامن پاکستان میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہے ، اس موقع پر عمران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماہر امراض ذیابیطس و سی ای او ٹیلی کیئر ڈائبیٹیز ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تقریباً 589 ملین کے قریب ہے جبکہ پاکستان میں شوگر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور وطنِ عزیز میں شوگر کے مریضوں کی تعداد تقریباً33 ملین ہے۔شوگر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے مزید کہا کہ ہر سال نومبر کے مہینے میں ذیابطیس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے عوام الناس میں ذیابطیس کے دائمی مرض کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوںنے بتا یاکہ ورلڈ ڈائبیٹیز فیڈریشن...
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اگلے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران واضح کیاہے کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ چاہے وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں جب کہ طالبان نے پاکستان میں پشتون نیشنلزم کو ہوا دینے کی کوشش بھی کی۔ پاکستان میں پشتونوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ ہے، لہٰذا پشتون شناخت کے نام پر پروپیگنڈا گمراہ کن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ...
ستائیسویں ترمیم؟ ایسی کیا وجوہات تھیں کہ اتنی عجلت میں ستائیسویں ترمیم پیش کی گئی اور پاس بھی کردی گئی؟ بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف ان کے دروازے تک جا پہنچے، بہت سی ترامیم کی بات کی گئی مگر بقول بلاول بھٹوکہ انھوں نے بہت کم ترامیم پر اپنی رضامندی دی اور چونکہ آئینی عدالت کا وعدہ بے نظیر بھٹو نے بھی کیا تھا، سو اس وعدے کو پورا کیا گیا۔ کیا یہ ممکنات میں سے ہے کہ سینتالیس صفحوں پر مبنی، ستائیسویں ترمیم دونوں جماعتوں کے مابین صرف چند ملاقاتوں میں طے پا گئی۔ سیلاب آنے کے بعد مریم نواز نے جس طرح سے سندھ حکومت کے لیے بیانیہ بنایا، اس سے ایسا لگ رہا...
بنگلہ دیش کے بھارت کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد مودی حکومت سخت تذبذب کا شکار تھی کہ اس کی یہ ناکامی اس کی انتخابی مہم جوئی پر اثرانداز ہو کر اس کی عوامی حمایت کو کم نہ کر دے۔ ایسے میں مودی نے طالبان کا انتخاب کیا کہ وہ بی جے پی کی ڈوبتی ہوئی ساکھ کو بچا سکتے ہیں۔ کہاں تو مودی ہی کیا تمام ہی بی جے پی کے رہنما طالبان کو قاتل، جاہل اور دہشت گرد قرار دیتے تھے اورکہاں انھوں نے انھیں اپنے گلے لگا لیا، کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے طالبان کے تعلقات پاکستان کے ساتھ روزبروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، چنانچہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کو کابل بھیجا گیا...
یہ کیسا زمانہ ہے کہ جہاں زمین پر بسنے والا ہر انسان خوف کے سائے میں جیتا ہے۔ کوئی فلسطین میں اپنے بچوں کے جسم کے ٹکڑے ڈھونڈ رہا ہے،کوئی یوکرین میں ملبے کے نیچے دفن اپنے خواب تلاش کر رہا ہے اورکوئی سوڈان میں بھوک اور جنگ کے درمیان اپنی آخری سانسوں سے امید کا چراغ روشن رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دنیا کے ایک کونے میں جنگ کے طبل بج رہے ہیں، تو دوسرے کونے میں سفارت کاری کے نام پر سرد تجارتی سودے ہو رہے ہیں۔ کہیں امن کے نعرے ہیں، مگر ان کے پیچھے بارود کی مہک چھپی ہے۔ انسانیت کے علمبردار خود کو مہذب کہنے والے ملک وہ عالمی ادارے جوکبھی امن اور انصاف...
اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ خطے میں تنازعات کبھی کم نہ ہونگے اور یہ کہ انکا مرکز مسئلہ فلسطین ہے، لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کیساتھ منسلک اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے رکن نے تاکید کی ہے کہ امریکہ خطے بھر کیخلاف جاری اپنے مذموم منصوبوں میں اسرائیل کو "آلہ کار" کے طور پر استعمال کر رہا ہے کیونکہ وہ پورے خطے کے وسائل اور آبی گزرگاہوں پر تسلط کا خواہاں ہے! اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے سینیئر رکن حسن عزالدین نے، یوسف احمد کی سربراہی میں آئے ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ یورش، دباؤ...
پاکستان بننے کے بعد مختلف مہم جو حکمرانوں نے تحریک پاکستان کی تاریخ کو اپنی مرضی کے نین نقش دے کر تقاضا کیا کہ اسی پر آمنا و صدقنا کہا جائے۔ اس عمل کو مزید پختہ کرنے کے لیے نصابی کتابیں خاص ’’ہدف‘‘ رہیں۔ معروف تاریخ دان ڈاکٹر کے کے عزیز نے اس موضوع پر عرق ریز تحقیق کے بعد Murder of History کے نام سے ایک معرکتہ الآرا کتاب لکھی جس میں دلائل اور مصدقہ حوالوں سے ان متعدد اغلاط اور حقائق سے دانستہ انحراف پر مبنی واقعات کو محفوظ کرکے ناقابل تردید تاریخ کا حصہ بنا دیا۔ اس کتاب کا ترجمہ ’’تاریخ کا قتل‘‘ تاریخ کے طالب علموں کے لیے خاصے کی شئے ہے۔ تاریخ کے ساتھ اس...
14 نومبر کو دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں کئی سیمینار اور سمپوزیمز منعقد کیے گئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے ایک سمپوزیم میں مجھے بھی شرکت کا موقع ملا۔ اس موزی مرض کے حوالے سے جو معلومات حاصل ہوئی وہ انتہائی تشویش ناک اور پریشان کن تھیں۔ یہ مرض نام کے اعتبار سے بظاہر ’’میٹھا‘‘ مگر دراصل ’’خاموش قاتل‘‘ کہلاتا ہے۔ دنیا میں اس وقت تقریباً 54 کروڑ افراد ذیابیطس کے مریض ہیں اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو اگلی دو دہائیوں میں یہ تعداد 70 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ ایشیا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس...
’’ کون سی کتاب پڑھ رہے ہو آج کل بیٹا؟‘‘ میںنے سامنے بیٹھے بچے سے سوال کیا، اس نے لگ بھگ پچیس منٹ کے بعد اپنے فون سے سر اٹھایا تھا، وہ مسلسل فون پر انگلیاں چلا رہا تھا۔ ’’میں؟‘‘ اس نے میری طرف دیکھ کر پوچھا، ’’میں کوئی کتاب نہیں پڑھ رہا ہوں ‘‘۔’’ آپ نے اس سے پہلے آخری کتا ب کب پڑھی تھی؟‘‘ میں نے اگلا سوال کیا۔ ’’ اپنے کورس کی کتابیں ہی پڑھی ہوں گی۔‘‘ اس نے سوچنے کے بعد کہا۔’’کورس کے علاوہ کوئی آخری کتاب کون سی پڑھی ہو گی؟‘‘ میںنے ایک اور سوال کیا۔’’ وہ تو اب یاد بھی نہیں، شاید سات آٹھ سال کا ہوں گا تب کوئی کتاب پڑھی ہو گی۔‘‘...
اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم اکثریتی ریاست ہے۔ یہ دینی اداروں اور مدارس کے دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا گھر ہے۔ اس کے باوجود اس نے ریاست اور معاشرے کی اصلاح کے بارے میں مسلم معاشروں میں بڑھتی ہوئی بحث میں نسبتاً چھوٹا کردار ادا کیا ہے۔ اب مسلم ریاستوں بالخصوص خلیجی عرب ممالک میں سیاسی اور بنیادی تبدیلی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مسلم ریاستوں اور معاشروں کو اس وقت جیواسٹرٹیجک اور جیو پولیٹیکل توازن، جمہوری اصلاحات اور سماجی، سیاسی اور نظریاتی تبدیلی کے راستے پر بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے۔ دوسری طرف یہ اقدامات ریاستوں کو تیزی سے اصلاحات کی طرف لے جا رہے ہیں۔ عالمی سطح...