2025-08-10@18:09:38 GMT
تلاش کی گنتی: 824
«بھارتی جہازوں»:
(نئی خبر)
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ممبئی سے 400 کلومیٹر دور پچورا کے قریب پیش آیا۔مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں افواہ پر مسافر خوف کا شکار ہوئے اور چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی،تاہم انہیں دوسری سمت میں آنے والے دوسری ٹرین نے کچل دیا۔
بھارت میں مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی جس کا تعلق بھارتی علاقے اندور سے ہے اس وقت سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے، اس کی مسکراہٹ اور گہری آنکھوں نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے لیکن یہ شہرت مونا لیزا اور اس کے خاندان کے لیے اب ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔ مونا لیزا کی وائرل ویڈیوز اس کے لیے استحصال اور ذہنی اذیت کا باعث بن گئیں کیونکہ اس وجہ سے وہ اپنا کام جاری نہیں رکھ پائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سیاح اس سے مالا خریدنے کی بجائے صرف سیلفیاں اور ویڈیوز بنانے آنے لگے جس کی وجہ سے اس کا روز مرہ کا کام متاثر...
خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ایک ساتھ کھڑے تصویر وائرل ہوئی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان فنکاروں کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کو جَلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکے گا جس سے متعلق اس جوڑی کے مداح خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) سوشل...
ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایات جموں کی ایک خصوصی عدالت کی طرف سے سماعتوں کے دوران ویڈیو کانفرنس سسٹم کی خرابی سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرلز کو جیل میں بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت کے لئے مناسب ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایات جموں کی ایک خصوصی عدالت کی طرف سے سماعتوں کے...
بھارت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں چالاک مجرم تکنیکی مدد فراہم کرنے کے بہانے معصوم شہریوں کی ذاتی تفصیلات جیسے کہ کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاوٴنٹس تک رسائی حاصل کرکے دھوکہ دہی کا شکار کرتے ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں ایک بھارتی شہری ہتیش مدھو بھائی پٹیل کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی جس نے 2013 اور 2016 کے درمیان بھارت میں قائم کال سینٹرز کے ذریعے امریکی کلائنٹس کو لاکھوں ڈالر کا دھوکہ دیا، دھوکہ دہی کے ایسے واقعات کا ایک بڑا حصہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹس کے مطابق جون 2023...
کراچی: شہر قائد کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور تین بھائی زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، شفیع اللہ، اور امیر عبداللہ شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق، چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے گھر سے کوئی چیز نہیں لوٹی۔ شفیع اللہ نے بتایا...

پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے گرفتار شخص کو ہندو بتانے کے بعد بنگلہ دیشی مسلمان قرار دے دیا
بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان پر چاقو کے وار سے حملہ کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا جس کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی تھی، ملزم کو چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ لیکن اب بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے گرفتار ملزم کو ہندو بتانے کے بعد بنگلہ دیشی مسلمان قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم کا نام محمد شریف الاسلام شہزاد بتایا گیا جو تھانے میں ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کرتا تھا، ہیرانندانی اسٹیٹ کے علاقے میں میٹرو کی تعمیراتی سائٹ کے قریب لیبر کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا...
ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں کے نفاذ اور علاقے میں نام نہاد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری قریب آ رہا ہے، قابض حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیا ں عائد کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں...
سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شرمناک کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے لیے 10 نکاتی سخت ہدایات جاری کی ہیں جن کا مقصد ٹور اور سیریز کے دوران پیشہ ورانہ معیارات کو یقینی بنانا ہے۔ ان ہدایات میں سب سے اہم کھلاڑیوں کی اپنی بیویوں اور فیملیز کے ساتھ گزارے جانے والے وقت کی مدت میں کمی اور کھلاڑیوں کو ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کا پابند بنانا شامل ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی توجہ ان معاملات کے بجائے فیلڈ میں کھیلے جانے والے گیم پر ہونی چاہیئے۔...
امریکا میں وائٹ ہاؤس سے ٹرک ٹکرانے والے بھارتی نژاد شخص کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ سزا کی تکمیل کے بعد بھی 3 سال پولیس کی نگرانی میں رہے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ اس حملے کا مقصد منتخب امریکی حکومت کا تختہ الٹ کر نازی نظریے کی حامل آمریت کو جنم دینا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بھارتی شہری نے اس حملے کی کئی ہفتوں تک تیاری کی تھی۔ اس نے گاڑیوں یا مسلح سیکیورٹی گارڈز تک رسائی حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں۔ بالخصوص 22 اپریل 2023 کو وہ ورجینیا میں واقع ایک سیکیورٹی کمپنی سے 25 مسلح گارڈز اور ایک بکتر بند قافلے کی درخواست...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے کشمیریوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت حاصل تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے کشمیریوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت...
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پوری وادی کشمیر کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سرینگر اور دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں، فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی جامہ تلاشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ حریت کانفرنس نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر 2 جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی تیاری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں 2 جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے‘ یہ جنگی جہاز ایسے وقت میں بھارتی بحری بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں جب نئی دہلی سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی معمول کے گشت کے دوران بارودی سرنگ پر چڑھ گئی، جس سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ بھارتی فوج نے فوری طور پر اضافی نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے، جبکہ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ کچھ زخمی موقع...
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کا واقعہ جنت نظیر وادی کے دارالحکومت سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر افسران اور اہلکاروں کو دوڑیں لگ گئیں۔ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔ اہلکار کی لاش کے قریب ہی اس کی سرکاری رائفل پڑی تھی۔ اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 610 سے...
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ اور کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے قواعد کے تحت ہر بڑے ٹورنامنٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام شریک ٹیموں کے کپتان ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، اس بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور روہت شرما کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال زیر غور ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا اور بھارتی...
ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مارک زکر برگ کی جانب سے نریندرمودی کی موجودہ بھارتی حکومت پر تنقید کرنے پر بھارت نے سخت ناراضی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ’میٹا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکر گرگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا کہ کووڈ 19 کے بعد خصوصاً بھارت سمیت 2024 میں بننے والی تمام موجودہ حکومتیں انتخابات ہار گئی تھیں۔ بھارت نے زکر برگ کے اس تبصرے کو ’مایوس کن‘ قرار دیا اور ٹیکنالوجی کے ارب پتی زکر برگ پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ بھارت کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے پیر کو ’میٹا‘ کے سی ای...
بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان 4 ہزار 156 کلومیٹر طویل سرحدکے 5 مختلف مقامات پر باڑھ لگانے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی دفترخارجہ نے بنگلادیش کے اس بیان پر بھارت میں بنگلا دیش کے ڈپٹی سفیر نورالسلام کو طلب کرلیا۔ بنگلا دیش نے جوابی کارروائی کے طور پر ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمشنر پررنے ورما کو طلب کرکے باڑھ کے معاملے پر بات کی۔ بنگلا دیش کا موقف ہے کہ بھارت کے اس طرح کے اقدامات سرحدی نقل وحرکت سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کیے گئے...
سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل حفاظتی اقدامات میں اضافہ اور پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کل وادی کے دورے پر آئیں گے جہاں وہ ضلع گاند ر بل کے علاقے سونہ مرگ میں 6.4 کلومیٹر لمبی زیڈ موڈسرنگ کا افتتاح کریں گے۔ سونہ مرگ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوج، پیر ا ملٹری فورس اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جہاں مسلسل فوجی گشت بھی جاری ہے۔
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ View this post on Instagram ...
پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کی حسِ مزاح کی تعریف کی ہے۔ چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب جانی اور پسند کی جاتی ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں ہانیہ عامر نے بہت کم عرصے میں اپنی خوبصورتی اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر شہرت حاصل کی ہے۔ اداکارہ ناصرف دورِ حاظر کے ڈراموں کی مصروف ترین اداکارہ ہیں بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر بھی کروڑوں مداح فالو کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر 17.1 ملین صارفین فالو کر...
بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...
بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کے نائب وزرائے تجارت و ٹرانسپورٹ نے شرکت کی، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات پر جامع بات چیت کی گئی۔انسانی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے آئی ای اے کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق ایک اہم علاقائی اور اقتصادی فریق کے طور پر بھارت کے...