2025-09-18@10:35:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2612

«حکومتی رکن سونیا عاشر»:

(نئی خبر)
     پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرات وریندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے ٹائٹل کی جیت پاکستانی قوم کے نام کر دی۔پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔
    اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیاں انسانیت سوز ہیں۔ یہ پابندیاں ایران پر دباو کی پالیسی بڑھانے کی ناکام کوشش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے نئی امریکی پابندیوں کی مذمت  کی۔  انہوں نے کہا کہ تجارتی و بینکاری کے شعبوں میں تعاون کے بہانے متعدد ایرانی و غیر ایرانی اشخاص و اداروں کے خلاف امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے پابندیاں عائد کرنا قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکی وزارت خزانہ نے ایران سے تعاون کے الزام میں 10 افراد اور 27 اداروں کو پابندیوں کی نئی فہرست میں شامل کیا۔ پابندی کا شکار ہونے...
    جگ ہنسائی کے باوجود بھارتی میڈیا نے فیک نیوز کا دھندا بند نہ کیا اور پھر بے بنیاد دعوے کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کے دو ماہ بعد نئی دلی کو چار خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ تاہم وزارت پانی کے ذرائع نے جیونیوز کو تصدیق کی ہے کہ یہ یکسر فیک نیوز ہے جس کا مقصد جنگ میں ہوئی بھارت کو عبرتناک شکست سے بھارتی عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے صرف دو خطوط لکھے ہیں اور وہ بھی محض بھارت کے خطوط کا جواب ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ...
    کراچی: خواجہ اجمیر نگری شاہنواز بھٹو کالونی میں کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کم عمر بہنوں کے ماموں نے ان کے سوتیلے باپ کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا جو کہ تاحال فرار ہے ۔ دونوں بہنوں کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے نمونے تجزیے کے لیے محفوظ کیے گئے تھے ۔ نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور شاہنواز بھٹو کالونی میں سوتیلے باپ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی 2 کم عمر بہنوں میں سے چھوٹی بہن کے ساتھ زیادتی جب کہ بڑی بہن کے ساتھ زیادتی...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں سے بھارتی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے معروف بھارتی تجزیہ کار شوشانت سنگھ نے مودی سرکار کی شفافیت اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور: بھارتی چیف کا طیارے گرنے کا اعتراف، اپوزیشن کا پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو میںییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا۔ یاد رہے کہ انیل چوہان نے کہا تھا کہ...
    چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دباؤ بڑھائے تاکہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو خودارادیت کا حق دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی یونین کے حکام سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات پر مبنی جھوٹے پروپیگنڈے میں ہرگز نہ آئیں۔ یاد رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ روی شنکر پرشاد کی قیادت میں ایک وفد ان دنوں بیلجیئم کے 3 روزہ دورے پر ہے جہاں وہ یورپی حکام اور بیلجیئم کی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقاتیں...
    حریت رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقل حمایت مظلوم کشمیری قوم کے لیے باعث تقویت ہے۔ ہم اس لازوال رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور حریت کانفرنس کے اسیر قائدین و کارکنان کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی، ایثار، اخوت اور تقویٰ کے پیغام کی یاد دہانی کراتی...
    امریکی سپریم کورٹ نے حکومتی کارکردگی کے محکمے کو امریکیوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کی اجازت دے دی۔محکمہ انصاف کی درخواست پر عدالت نے میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج نے ڈوج (DOGE) کو شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی سے روک دیا تھا۔میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج نے شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  انڈین ایجنسی ’را‘ کے تین دہشت گردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں۔ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے والے افسران ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج و ہندوستان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک مرتبہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق دیے گئے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے  بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس قسم کے بیانات مقبوضہ علاقے سے سنگین اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کی دانستہ کوششیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شدید افسوس ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر بغیر کسی  ثبوت کے پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات لگائے، جموں و کشمیربین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حتمی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقیقت کے برخلاف ہیں، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات قابل افسوس ہیں۔ بھارت نے آج تک کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ یو این قرار دادوں کے مطابق ہونا ہے، بھارتی دعوے فوجی تسلط، آزادیوں کی پامالی اور آبادیاتی تبدیلی کی کوششوں کے تناظر میں کھوکھلے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت بین...
    چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔ حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔ حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔ Post Views: 4
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ علاقائی یا عالمی طاقتیں استحکام کو جنگ سے نہیں بلکہ امن کے ذریعے قائم رکھتی ہیں، بھارت اس روایت سے ہٹ رہا ہے،بھارت پانی کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ڈیجیٹل دنیا میں الفاظ کا ہتھیار بن جانا امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ جمعہ کو پارلیمانی سفارتی وفد کی پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بھارت ایک نیا اسٹریٹجک ’’نیو ایب نارمل‘‘ ترتیب دے رہا ہے جو معمول کی حکمت عملی سے بالکل مختلف...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...
    — فائل فوٹو کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات ہے۔ کراچی: بوہرہ برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے ملک بھر کی طرح کراچی میں بوہری برادری آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔  بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکننگ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں عیدگاہوں اور مساجد کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا گیا...
    عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے ،چیئرمین جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے،امریکی کانگریس اراکین سے گفتگو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یک طرفہ اقدامات اور جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے۔پاکستان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفد نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں ،وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی،...
    واشنگٹن میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین کے سامنے بھارتی آبی جارحیت کا مقدمہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع کے دوران مثبت کردار ادا کیا، اگر بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی کو نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین سے ملاقات ہوئی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے...
    واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔  احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔   خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔  اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے باقی 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا امریکی ناظم الامور ڈوروتھی شیا نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یہ قرارداد حماس کی مذمت یا اس کے ہتھیار ڈالنے کی بات نہیں کرتی اس لیے امریکہ اس کی حمایت نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ اس قرارداد سے امریکہ کی قیادت میں جاری جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا.(جاری ہے) ادھر اسرائیل نے جنگ بندی کی کسی بھی غیر مشروط تجویز...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور محصور علاقے میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کی اپیل پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکہ نے اپنے اقدام کو اس دلیل کے ساتھ درست قرار دیا کہ یہ متن اس تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس اور برطانیہ کے سفیروں نے ووٹنگ کے نتائج پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ چینی سفیر فو کونگ نے براہ راست امریکہ کو اس صورت حال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے سیاسی...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) چیئرمین ارون دھومل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ میں ہلاکتوں کے بعد دامن چھڑالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید پڑھیں: "اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھے" کوہلی وکٹری پریڈ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
    لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نیاز بیگ کی رہائشی 14 سالہ لڑکی گھر اکیلی دیکھ کر ملزم گھر میں گھس گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم اسد نے گھر داخل ہو کر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، لڑکی کے شور مچانے پر والد عظیم فوری گھر آیا تو ملزم اسد فرار ہو گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ شہری عظیم کی درخواست پر ملزم اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ہیومین ریسورس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
    جکارتہ(اوصاف نیوز)پاک ، بھارت مختصر جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے فرانس سے طیارے خریدنے کی ڈیل منسوخ کرکے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔ نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر...
    ---فائل فوٹو کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل چھریوں کی خرید و فروخت اور قصابوں کی تیاری عروج پر ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کےلیے کوئٹہ میں ایک طرف شہری چاقو اور چھریاں تیز کروانے میں مصروف ہیں، تو دوسری جانب قصابوں نے بھی اپنی چھریاں تیز کر کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔قصابوں کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز ایک بکرے کی قربانی کا معاوضہ پانچ ہزار روپے تک وصول کیا جائے گا۔دکانداروں کے مطابق اس سال نئے چاقو اور چھریاں خریدنے والوں کی تعداد نسبتاً کم ہے جبکہ زیادہ تر لوگ اپنے پرانے اوزار تیز کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔عیدالاضحیٰ پر قربانی کے بعد کھانوں کی تیاری، خاص طور پر باربی کیو...
    سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ قرارداد کے حق میں 15 رکنی کونسل کے 14 ارکان نے ووٹ دیا، تاہم امریکا کے ویٹو نے اسے منظور ہونے سے روک دیا۔ یہ قرارداد 10 ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ووٹنگ سے...
    سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد پیش کرنیوالے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد مسترد، قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔ سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد پیش کرنے والے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔
    اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہے جو عربوں کے ذخائر کو بلا تفریق لوٹتی ہے، مجرم صیہونی رژیم کو ہتھیار و گولہ و بارود فراہم کرتی ہے اور اپنے جرائم کو جاری رکھنے کیلئے سیاسی پردہ ڈالتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ واشنگٹن کا یہ امر اس بات کی غمازی ہے کہ امریکی حکومت، نتین یاہو کے جنگی جرائم کی مکمل طور پر ذمے دار ہے۔ نیز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے لیبیا میں سکیورٹی ادارے کے حراستی مراکز میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے انکشافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان جگہوں کو فوری طور پر بند کرنے اور ایسے واقعات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ سرکاری و غیرسرکاری حراستی مراکز پر تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے انکشافات اس معاملے میں اقوام متحدہ کے معاون مشن، حقائق کی تلاش کے لیے ادارے کے غیرجانبدارانہ مشن اور عینی شاہدین کی تصدیق کرتے ہیں جو بتاتے آئے ہیں کہ ان جگہوں پر لوگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقے اس وقت کالعدم تنظیموں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کشمور، شکارپور اور بلوچستان میں بدترین بدامنی،  جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت اور ریاستی ادارے قیام امن میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مسلح ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور ریاستی اداروں کی مسلسل ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد...
    پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
    فائل فوٹو   نوشہرہ میں تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اپنے بیان میں مدعی بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے گھریلو ناچاقی پر میری بیوی بچوں کو زہر دیا، بیوی تو بچ گئی، لیکن بچے زہر خورانی سے جانبر نہ ہو سکے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں گزشتہ ماہ زہر خورانی سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔
    سفارتی میدان میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔ اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں فعال کردارادا کرے گا، پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی (CTC) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس اہم...
    سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی کی صورت میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ دفن ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے۔ جبکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی پاکستان کرےگا۔ طالبان کے اثاثے منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق فیصلے بھی یہی کمیٹی کرےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں پی...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس بریفنگ کی صدارت کی۔ ایک صحافی نے حال ہی میں یورپی ملک کے ایک رہنما کی جانب سے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران تائیوان اور یوکرین کے مسئلے کے درمیان موازنہ کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔اس بارے میں لین جیئن نے کہا کہ ہم مذکورہ بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے اور یوکرین کے بحران سے اس کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ چین تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کو الجھانے یا مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے ایک...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں خاتون کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا  اور فرار ہوگیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو وری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ خاتون کے والد کے مطابق وہ شوہر سے ناچاقی کے باعث والدین کے پاس رہ رہی تھی اور خاتون کا شوہر بھی کچھ دن سے ان کے پاس ہی رہ رہا تھا، جس نے...
    مظفر آباد(اوصاف نیوز) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تنزیلہ شکیل بنام ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی اپیل کے فیصلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے 144 مستقل سوشل موبلائزر کا ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ بہبودآبادی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے سیکرٹری بہبود آبادی آزادکشمیر نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں114سوشل موبلائزر کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ آزادکشمیر بھر میں144سوشل موبلائزر کو 3فروری 2021میں سکیل بی 7میں مستقبل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا جن کی تقرریاں اب منسوخ کردی گئی ہیں۔ ملازمین کو اشتہار جاری کرکے بھرتی کیا گیا تجا جس پر ایک امیدوار تنزیلہ شکیل نے اپیل کی جس پر بے قاعدگی ثابت ہونے پر...
    میکسیکو کی ریاست نیولیون میں تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست نیولیون کے گورنر سیموئل گارسیا نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کیا کہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو...
    لندن کی مشہور ٹیک کمپنی Builder.ai جو خود کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایپ بنانے والا پلیٹ فارم ظاہر کرتی تھی، آخر کار دیوالیہ ہو گئی۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی نے جو کام AI یعنی مصنوعی ذہانت سے منسوب کیا، وہ اصل میں بھارت میں بیٹھے 700 انجینئرز ہاتھ سے کرتے تھے۔ وہی انجینئرز گاہکوں کے آرڈر پر کوڈ لکھتے رہے اور کمپنی اسے AI کا کمال قرار دیتی رہی۔ Builder.ai کو مائیکروسافٹ اور قطر کے سرمایہ کاروں سمیت کئی بڑے اداروں نے سرمایہ دیا تھا۔ کمپنی نے کہا تھا کہ اس کی AI اسسٹنٹ ‘نتاشا’ کے ذریعے ایپ بنانا اتنا آسان ہو گیا ہے جیسے کوئی پیزا آرڈر کرے لیکن اصل میں یہ سب ایک بڑا...
    بھارت میں نریندر مودی حکومت کے دور میں مذہبی تیوہار منانا مسلمانوں کے لیے جرم بنتا جا رہا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کے مطابق، مودی کی سرپرستی میں اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے موقع پر مسلمانوں کی مذہبی آزادی محدود کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اُتر پردیش میں گائے، اونٹ اور دیگر جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی اور جانوروں کے ذبح پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے واضح ہدایت دی ہے کہ...
    جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر ’لی جے مینگ‘ نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لی جے مینگ نے اپنی تقریر میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی اتحاد اور معاشی اصلاحات کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ممکنہ فیصلہ جنوبی کوریا کو جنگ میں دھکیل سکتا ہے، امریکی جنرل انتخابی نتائج کے مطابق، لی جے مینگ نے حریف امیدوار کو کافی بڑے فرق سے شکست دی ہے، جسے سیاسی مبصرین ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ قرار دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کو جنوبی کوریا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر معیشت اور شمالی کوریا کے ساتھ...
    اسلام آباد+نیویارک (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس‘ او آئی سی حکام‘ سلامتی کونسل کی صدر، امریکی اور فرانسیسی مندوب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سابق وزیر خارجہ نے چینی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اعلیٰ سطح کے وفد میں سابق وزرائے خارجہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمٰن، مصدق...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    بھارتی حکام کے مطابق 2020ء کے بعد سے اب تک آرٹیکل 311 کے تحت 80 سے زائد ملازمین کو سکیورٹی یا قومی سلامتی پر خطرات کی بنیاد پر نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی انتظامیہ نے آج تین سرکاری ملازمین کو عسکری تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا اور انہیں جیل بھیجا گیا۔ یہ کارروائی بھارتی آئین کے آرٹیکل 311 (2)(c) کے تحت انجام دی گئی، جس کے تحت ملازمین کو بغیر کسی رسمی انکوائری کے ریاستی "سلامتی کے مفاد" میں برخواست کیا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق برطرف ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل ملک اشفاق نصیر (ضلع اننت...
    انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا، فون اٹھا کر بھارتی وزیر اعظم مودی سے کہا کہ نریندر سرنڈر۔ اور ’جی حضور‘ کہتے ہوئے مودی نے  ٹرمپ کے اشارے پر عمل کیا  کیونکہ انہیں سرینڈر والی چٹھی لکھنے کی عادت ہے۔ یہ بھی پڑھیے مودی بھگوان کو بھی بتائیں گے کہ کائنات کیسے چلائی جاتی ہے، راہل گاندھی کا امریکا میں طنزیہ خطاب کانگریس کے رہنما میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنی پارٹی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک سیکنڈ میں سرینڈر کر جاتے ہیں، تھوڑا سا دباؤ پڑے تو کہتے ہیں کہ بھیا! یہ لو سرینڈر۔ راہل...
    —علامتی تصویر ضلع اٹک میں عدالت نے بچے سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم محمد ساجد کو 14 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مجرم نے 2023ء میں چھٹی جماعت کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کی تھی۔
    بھارتی پروفیسر نے مودی حکومت کے دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بننے اور جی ڈی پی گروتھ جاپان سے بھی زیادہ ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے ریٹائرڈ پروفیسر ارون کمار نے کہا کہ بھارتی سرکار نجی شعبوں کو چھوڑ کر صرف عوامی شعبوں کے محدود اعداد و شمار سے جی ڈی پی گروتھ دکھا رہی ہے۔ ارون کمار کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، ایم سی جی، ٹریڈ، لیدر گڈز سیکٹرز سمیت اور دوسرے اہم سیکٹر میں تنزلی کے باعث ماہرین بھی حکومتی اعداد و شمار کو غلط قرار دے رہے ہیں۔ ریٹائرڈ پروفیسر نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف ) بھی حکومتی...
    تجزیہ کاروں کے مطابق ٹی ٹی کے را سے وابستہ ایک پراکسی تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان کو کمزور، آزاد جموں و کشمیر کو غیر مستحکم اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو غیر قانونی قرار دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان کشمیر کے نام سے ابھرنے والے ایک مشتبہ عسکریت پسند گروپ نے سکیورٹی تجزیہ کاروں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر دونوں میں کارروائیوں کے دعویدار تحریک طالبان کشمیر نے ایک بیان میں خود کو ایک "آزاد مزاحمتی گروپ” کے طور پر...
    انتہا پسند بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بن چکا جہاں آئے روز خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات معمول بن گئے۔ مودی اور بی جے پی خواتین سے زیادتی کرنے والے درندوں کی حمایت کرنے لگے۔ بی بی سی کے مطابق بی جے پی نے سیکڑوں خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرم ریوانا کو 2024ء کے انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کیا۔ جون 2024 میں ریوانا پر 2,960 جنسی ویڈیوز بنانے اور خواتین کو نشانہ بنانے کا الزام لگا۔ جنسی زیادتی کے واقعات پر آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکالامبا نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار جنسی زیادتی کرنے والوں کی محافظ ہے...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
     پاکستانی پارلیمانی وفدکی اقوام متحدہ میں او آئی سی رکن ممالک کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی جارحیت اور بے بنیاد الزامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو بغیر کسی تحقیق کے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کر دیا پاکستان وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات کو سرحد پار حملوں کا جواز بنایا، پارلیمانی وفد نے انڈس واٹرز ٹریٹی کی بھارت کی یکطرفہ معطلی کو ''پانی کا ہتھیار''بنانے کی کوشش اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا کہا بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ دنیا کو اس خطرناک رجحان کو معمول بننے سے روکنا ہوگا پاکستان نے...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات، بشمول بہار میں دیے گئے بیانات، ایک انتہائی تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اور امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں۔ بھارتی قیادت اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوئی بھی کوشش حقیقت سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے دہشت گردی کی پشت پناہی اور پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ریکارڈ سے بخوبی آگاہ ہے، ان حقائق کو کھوکھلی کہانیوں یا توجہ ہٹانے کی...
    پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین سے ملاقات کی۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرالیون اور سلووینیا کے نمائندوں کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھا۔بلاول بھٹو زرداری نے بے بنیاد بھارتی الزامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے سامنے دلائل کے ساتھ مسترد کیا اور دنیا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تحقیق یا شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی ناقابلِ قبول ہے۔بلاول بھٹو نے کہا عالمی برادری صرف تنازع کے بعد حل کی کوششوں تک محدود نہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ کوارٹر کے گرد بین الاقوامی برادری کو سفارتی ایجنڈا دینے میں سرگرم ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی وفد...
    شہریار شر : فائل فوٹو  سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شہریار شر پر حملے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ  نے گرفتار انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔ کچے کے علاقے میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے اور رہنما پیپلزپارٹی سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پیپلزپارٹی کے رہنما شہریار شر پر رونتی کے کچے میں حملہ ہوا...
    نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف من گھڑت بیانیے کو اس بار سچ کا روپ لینے نہیں دیا جائیگا۔ الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹا بیانیہ زمین بوس کرنے کے مشن پر نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکا کے بعض حالیہ  بیانات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فریق کی جانب سے مسلسل یہ معلومات گردش کر رہی ہیں کہ چینی فریق چین-امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس بارے میں وزارت تجارت کا کیا تبصرہ ہے؟ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ  چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے جواب دیا کہ چین اور امریکہ نے “چین-امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ”  جاری کیا تھا۔ اس کے بعد چینی فریق نے مشترکہ اعلامیے میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق امریکہ کے “مساوی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لئے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لئے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پہلا وفد امریکہ میں موجود ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق دو سابق وزرائے خارجہ، دو سابق خارجہ سیکرٹریز، امریکہ...
    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا.(جاری ہے) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق قدامت پسند رہنما اور مورخ کارول ناوروکی نے اپنے حریف اور لبرل امیدوار رافال ٹرزاسکوسکی کو شکست دے دی ہے۔ قومی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز نتائج کا اعلان کیا، اس کے مطابق قدامت پسند رہنما نوروکی کو رن آف پولنگ میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل قدر لبرل رہنما ٹرزاسکوسکی کو 49.11 فیصد ہی ووٹ مل سکے۔ نیٹو کو یوکرین پر حملہ آور روسی ڈرونز مار گرانا چاہییں؟ پولنگ مکمل ہونے کے فوری بعد دونوں حریف امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم پیر کی صبح آنے والے حتمی نتائج کے مطابق قوم...
    آپریشن سندور کے نقصانات پر سی ڈی ایس کے بیان نے بھارتی سیاست میں شدید تشویش پیدا کر دی جس پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی جانب سے آپریشن سندور میں نقصانات کو جنگ کا معمول اور حصہ قرار دینے پر بھارتی سیاست میں طوفان برپا ہے۔ جنرل انیل چوہان نے سری لنکن میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آپریشن سندور کے نقصانات کو جنگ کا معمول قرار دیا تھا جس پر بھارت میں سیاسی ہنگامہ آرائی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں اپوزیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مودی حکومت پر ملک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اور امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہندوستان کے رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے، عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے، بھارتی دہشتگردی کے حقائق کو کھوکھلے بیانیے اور ہتھکنڈوں سے چھپا نہیں سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن و...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر دفتر خارجہ پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں، کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششیں سچ کو چھپا نہیں سکتیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں، دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے، بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراناحقائق سے انحراف ہے۔ترجمان...
    پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر...
    بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے آپریشن سندور کے نقصانات کو جنگ کا معمول قرار دینے والے انٹرویو نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں اپوزیشن نے اسے حقائق چھپانے کی حکومتی روش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جنرل چوہان نے سری لنکن نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں غیر معمولی نہیں کہا جا سکتا۔ اس بیان نے بھارتی اپوزیشن کو مشتعل کر دیا ہے، جو پہلے ہی اس آپریشن سے متعلق شفافیت نہ ہونے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا...
    بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے آپریشن سندور کے نقصانات کو جنگ کا معمول قرار دینے والے انٹرویو نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں اپوزیشن نے اسے حقائق چھپانے کی حکومتی روش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جنرل چوہان نے سری لنکن نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں غیر معمولی نہیں کہا جا سکتا۔ اس بیان نے بھارتی اپوزیشن کو مشتعل کر دیا ہے، جو پہلے ہی اس آپریشن سے متعلق شفافیت نہ ہونے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا...
    شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراؤں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟ یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ...
      ممبئی: بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سال کے لیے 20ارب ڈالر زکا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود ورلڈ بینک نے 20ارب ڈالر زکے بجائے 40ارب ڈالر زکا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر کیوں قربان ہو رہی ہے، ورلڈ بینک 20ارب ڈالرز پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر زپرائیویٹ سیکٹر کو اٹھانے...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بنک نے پاکستان کو دس سال کے لیے 20ارب ڈالر کا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا  لیکن اس کے باوجود ورلڈ بنک نے 20ارب ڈالر کے بجائے 40ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر  کیوں قربان ہو  رہی ہے، ورلڈ بنک 20ارب ڈالر پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر پرائیویٹ سیکٹر...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)نریندر مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا جس پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مودی سرکار نے کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو اپنی تشہیر کے لیے روڈ شو میں شرکت کے لیے مجبور کیا جس سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ مسلمان خاتون آفیسر کے خاندان کو پھول برسانے پر مجبور کرنے سے مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی۔ کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو مودی روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم دیا گیا۔ کرنل صوفیہ کے خاندان کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔ کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا کہ لوکل کلیکٹر آفس...
    مودی حکومت کی جانب سے ایک اور متنازع قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی فوج کی مسلمان خاتون آفیسر کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو زبردستی وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’مقامی کلیکٹر آفس سے فون کر کے اہلِ خانہ کو باضابطہ بلایا گیا اور انہیں پھول برسانے پر مجبور کیا گیا۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب مودی سرکار پہلے ہی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مذہبی تعصب کی بنیاد پر الزامات لگانے کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔ یاد رہے کہ بی جے پی کی جانب سے اس سے قبل...
    بھارتی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر کانگرس لیڈر اُتم کمار نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے مودی سرکار کی سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اُتم کمار نے مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے، جب امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس کا اعترافی بیان؛ صدر کانگریس آپریشن سندور پرسوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا کہ ’’ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔‘‘ دوسری جانب، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیے کے لیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے،...
    جدید رائفلوں سے لیس اور آر ایس ایس سے متاثر خصوصی پولیس افسران کی قیادت میں وی ڈی جیز کو آزادی پسند آبادی کو ختم کر کے بھارتی فوج کے لئے راستہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں مسلم آبادی کا قتل عام کرنے کے لئے بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں خطے میں نجی مسلح گروہ ”ولیج ڈیفنس گارڈز” (VDGs) کو جسے مقامی طور پر کرائے کا گینگ کہا جاتا ہے، متحرک کر دیا ہے اور اس کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نام نہاد دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے ہوگئی۔ بقیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ مزیدپڑھیں:کوئٹہ سے انتہائی افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات
    پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کیساتھ ایک طے شدہ طریقے سے نمٹے اور ہندوستانی مسلمانوں کو بلاوجہ نشانہ نہ بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو بغیر کسی تصدیق کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ ایک طے شدہ طریقے سے نمٹے اور ہندوستانی مسلمانوں کو بلاوجہ نشانہ نہ بنائے۔ ایک بیان میں سی پی آئی (ایم) کے لیڈر پولٹ بیورو نے کہا کہ وہ مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کی ملک بدری کی...
    پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریرہوتی ہیں، ریاستی معاونت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کیلئے باعثِ تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی مقاصد کیلئے ہوا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی منافرت علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی اداروں کی ملی بھگت سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میڈیا سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اسلاموفوبک واقعات میں اضافے پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کو ہوا دینا علاقائی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔