2025-11-11@10:53:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1206
«سوال نہیں»:
(نئی خبر)
اسلام ٹائمز: بے حسی کے اس دور میں جب کہ حرم کے اماموں کو ظلم کے خلاف اُف تک کہنے کا یارا نہیں ہے کہ کہیں حاکم وقت ناراض نہ ہوجائے، جب کہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لی ہیں کہ بچوں کی چیخیں انھیں پریشان نہ کریں، جب کہ دو ارب مسلمان اور آٹھ ارب انسان ظلم کا ننگا ناچ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، ایسے میں مراکش کی ابتہال اور ہندوستان کی وانیا اگروال نے اس اندھی بہری دنیا کو آئینہ بھی دکھایا ہے اور راستہ بھی سُجھایا ہے۔ آپ جائے ظلم سے بہت دور رہ کر پر امن طریقے سے تن تنہا بہت بڑا احتجاج کرسکتے ہیں اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے۔ تحریر:...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شامل 6 ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر بابر اعظم کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ ٹیم کے موجودہ حالات پر کب بولیں گے؟ کیا جس دن پوری ٹیم ختم ہوجائے گی اس دن آپ بولیں گے کہ پاکستان کی کرکٹ میں کیا ہورہا ہے۔ بابراعظم نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جہاں مجھے بولنا ہوتا ہے میں وہاں پر بولتا ہوں، میں لوگوں کی طرح میڈیا پر بیٹھ کر نہیں بولوں گا کہ...
عمرایوب---فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت کنفرم کر دی۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 9 درخواستوں پر سماعت کی۔ 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اظہارِ برہمی کیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ تفتیشی افسر نے لے کر آنا ہے وہ...
پاکستان میں خواتین جم ٹرینرز کو مختلف مسائل در پیش ہیں۔ اس شعبے سے وابستہ جم ٹرینر ہانیہ ناصر کہتی ہیں کہ معاشرہ اس پروفیشن کو قبول ہی نہیں کرتا۔ ان کے نزدیک ٹیچنگ، نرسنگ اور انجینئرنگ وغیرہ ہی پروفیشن ہیں۔ جبکہ جم ٹرینر ہونا پروفیشن نہیں بلکہ کوئی گھناؤنا کام ہے۔ ہانیہ ناصر کہتی ہیں کہ انہیں معاشرہ منفی نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ اور ان کے کریکٹر کو لے کر لوگ اچھی سوچ نہیں رکھتے۔ میری دوستوں کے گھر والے انہیں ہم سے دوستی نہیں رکھنے دیتے، انہیں کہا جاتا ہے کہ یہ جم ٹرینر ہے، یہ اچھی لڑکی نہیں ہے۔ اس سے دور رہا جائے۔ ہانیہ ناصر نے وزن کم کرنے کے لیے خود جم جوائن کیا۔ انہوں...
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ تمنا بھاٹیا نے ایک تقریب میں اپنے بریک اپ سے متعلق پوچھے گئے بالواسطہ سوالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور صحافیوں کو خاموش کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب اس وقت زعفران زار بن گئی جب ایک دلچسپ سوال کے جواب میں خود صحافی اپنے جال میں آگیا۔ تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد اس موضوع پر گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں لیکن صحافی کب باز آنے والے ہوتے ہیں۔ صحافی نے معنی خیز انداز میں سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ جادو ٹونے کی مدد سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟ وجے چوں کہ تمنا بھاٹیا کے سابق دوست کا نام...
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ تمنا بھاٹیا نے ایک تقریب میں اپنے بریک اپ سے متعلق پوچھے گئے بالواسطہ سوالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور صحافیوں کو خاموش کروا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب اس وقت زعفران زار بن گئی جب ایک دلچسپ سوال کے جواب میں خود صحافی اپنے جال میں آگیا۔ تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد اس موضوع پر گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں لیکن صحافی کب باز آنے والے ہوتے ہیں۔ صحافی نے معنی خیز انداز میں سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ جادو ٹونے کی مدد سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟ وجے چوں کہ تمنا بھاٹیا کے سابق دوست کا نام بھی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے بعد عوام کو صبر اور حوصلے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، "آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے، کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبر کریں، عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔" یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے حال ہی میں چین سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا، جس کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید متاثر ہوئیں۔ یورپ، امریکہ اور ایشیا کی مارکیٹس میں زبردست مندی دیکھی گئی اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی...
کہتے ہیں کہ بچپن سے جو بات دل میں بیٹھ جائے وہ تاعمر برقرار رہتی ہے، اس لیے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اوائل عمری ہی سے بچوں کے اچھے برے کے معیار کو بلند رکھیں۔ اکثر بچوں کے درمیان کسی نہ کسی بات پر جھگڑا یا تنازع بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ کبھی مسابقت اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا جذبہ مسائل بنا دیتا ہے۔ ایسے میں بچوں کو والدین اور اساتذہ کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کل کے بچوں میں عدم برداشت کا رویہ بھی بڑھ گیا ہے، وہ جب ایک دوسرے کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتے، تو سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں، پھر وہ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں، ان میں عقل...
قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ، شہیدہونے والے اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہیدہونے والے اہلکاروں اورڈرون حملہ میں سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اورملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔(جاری ہے) پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پرمولاناعبدلغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
گزشتہ چند برسوں سے لکی مروت اور ملحقہ علاقوں میں عید کے موقع پر نوجوانوں کی ایک نئی اور حیران کن روایت سامنے آ رہی ہے۔ مقامی طور پر چلنے والی کھلی پک اپ یا سوزوکی گاڑیوں میں نوجوان رنگین کپڑے پہنے، چادریں اوڑھے، پھولوں کے ہار گلے میں ڈالے، سڑکوں پر ڈھول کی تھاپ پر ناچتے، تھرکتے اور مختلف قسم کی حرکات کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ مناظر موبائل فونز پر ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام پر وائرل کیے جاتے ہیں۔ ان وڈیوز کو دیکھ کر کئی لوگ تفریح حاصل کرتے ہیں، بعض ہنستے ہیں، جب کہ کچھ شدید تنقید اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان ویڈیوز میں جو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد اس کی شادی شدہ بیٹی کو ملازمت نہ دینے کا فیصلہ غیر قانونی اور امتیازی قرار دینےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اعلیٰ عدالت نے مرحوم والد کی جگہ بیٹی کو ملازمت کے لیے اہل قرار دے دیا، کرک سے تعلق رکھنے والی خاتون کی درخواست پر جسٹس منصور نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست گزار کو 17مارچ 2023 کو متوفی سرکاری ملازم کے کوٹے پر ٹیچر بھرتی کیا گیا تھا، دو ماہ بعد 15 مئی2023 کو ضلعی تعلیمی افسر نے تقرری کا حکم واپس لے لیا تھا۔ وضاحتی مراسلے میں کہا گیا تھا کہ شادی شدہ بیٹی کو متوفی سرکاری ملازم کے کوٹے پرملازمت کا حق نہیں...
لاہور(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کی والدہ انتقال کرگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا لورین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر فینز کیساتھ شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ،’آج میں آپ کو لکھ رہی ہوں کیونکہ دل دکھ اور خلا سے بھرا ہوا ہے۔میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں’۔ اداکارہ نے لکھا کہ،’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اندر کا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنیوالے نوجوان بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی غیر ملکی گرل فرینڈ مل گئی۔ گزشتہ روز مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل 2025 کے میچ کے دوران یشسوی جیسوال کی برطانوی گرل فرینڈ میڈی ہیملٹن اپنی طرف توجہ مبذول کروائی جب وہ کرکٹر کی بیٹنگ پر انہیں سراہا رہیں تھی۔ مزید پڑھیں: "ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو چہل لے ہی لے گا" اس میچ میں یشسوی جیسوال نے 45 گیندوں پر برق رفتار 67 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، راجھستان رائلز نے پنجاب کنگز کیخلاف فتح بھی سیمیٹی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ٹکٹوں کیلئے فرنچائز...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنیوالے نوجوان بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی غیر ملکی گرل فرینڈ مل گئی۔ گزشتہ روز مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل 2025 کے میچ کے دوران یشسوی جیسوال کی برطانوی گرل فرینڈ میڈی ہیملٹن اپنی طرف توجہ مبذول کروائی جب وہ کرکٹر کی بیٹنگ پر انہیں سراہا رہیں تھی۔ اس میچ میں یشسوی جیسوال نے 45 گیندوں پر برق رفتار 67 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، راجھستان رائلز نے پنجاب کنگز کیخلاف فتح بھی سیمیٹی۔ میچ کے دوران میڈی ہیملٹن نے راجھستان رائلز کی جرسی پہن رکھی تھی اور ٹیم کو سپورٹ کررہیں...
سپریم کورٹ— فائل فوٹو سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی۔ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی قرار دیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبی بنیادوں پر ریٹائر سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے...
عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خودمختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ میں لکھا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی سلوک ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، فیصلہ کے مطابق کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائر سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں، سیکشن آفیسر کی جانب...
سپریم کورٹ نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیرقانونی اور امتیازی قرار دیتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن آفیسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتیں، شادی کی بنیاد پر بیٹیوں کو مرحوم ملازم کے کوٹے سے خارج کرنا امتیازی سلوک ہے، ایسا عمل آئین کے آرٹیکل 25، 27 اور 14...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ ،جو لوگ سندھ کے پانی کو سیاست کا موضوع سمجھتے ہیں وہ حقیقت سے لاعلم ہیں، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر منظوری دیں گے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا۔ کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟۔ مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو پیپلز...
خارجی شہریار کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا ظالم خوارج کے ہاتھوں مارا گیا، وہ میرے باقی بیٹوں کو بھی رابطہ کرکے ہراساں کر رہے ہیں، "ہم خوراج سے بہت تنگ ہیں، اور اسی وجہ سے یہ گاؤں چھوڑ رہے ہیں، میری تمام ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہلاک دہشتگرد شہریار کی والدہ کی طرف سے عوام کیلئے خصوصی پیغام سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوراج کی دہشتگردی سے خیبر پختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہاء پسندی کو مسترد کر رہی ہے، اس حوالے سے ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کا پیغام سامنے آیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شہریار کی والدہ...
جہانگیر عالم: ڈہرکی میں اغوا ہونے والی لڑکی سامنے آگئی، نکاح کے اوپرنکاح سے نالاں لڑکی دربدربھٹکتی رہی۔ تفصیلات کےمطابق سلمی ملک کا کہنا تھا کہ والدین زبردستی دوسری شادی کروارہے تھے، پہلے رشتہ دارزاہدسے شادی نکاح کرایاگیا، اب نکاح کے اوپرنکاح کرکہ دوسری جگہ شادی کروا رہےتھے۔ دودن بعد دوسرا نکاح تھا گھرسے بھاگ آئی تھی، علاقے کے معزز جام زوہیب کے پاس پناہ لی تھی، جان کوخطرہ لاحق تھا۔اس سے قبل سلمی کے اہلخانہ نے پولیس اسٹیشن میں احتجاج کیا تھا، پولیس نے سلمی کے والد کی مدعیت میں جام غلام محمد ڈہر سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کیا۔پولیس نے سلمی کو برآمد کرکے مقامی عدالت پیش کیا، عدالت نے سلمی کی رضامندی کے پیش نظر شوہر...
وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے استفسار کیا ہے کہ جب سسٹم میں پانی ہی نہیں تو یہ کینالز کیسے بنارہے ہیں؟کراچی سے جاری بیان میں وزیر آب پاشی سندھ نے کہا کہ پورے سندھ کو پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کےلیے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کینالز کے مخالف ہیں، پارٹی نے وفاق کو باور کروادیا ہے کہ یہ مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ کینالز سندھ کےلیے بڑے نقصان دہ ہیں، اس معاملے پر پی پی اور سندھ حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ شہباز شریف حکومت تکنیکی بنیاد پر نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی سپورٹ سے قائم ہے۔ یہ بھی پڑھیے دریائے سندھ پر مزید نہروں کا منصوبہ کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع ہوجائے گا، بلاول بھٹو سید مراد علی شاہ نے کہا ’صدر زرداری نے پوری...
بنیادی افراط زر اب بھی 8فیصد سے اوپر ہے ، نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے ۔ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے متنازع نہری منصوبے پر پی پی رہنما کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے اس حوالے سے صدر پاکستان سے سوال پوچھ لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ والے کہتے ہمارا پانی ہے آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے۔ انہوں نے چوہدری منظور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی لڑائی نہیں لڑ سکتے؟ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا، کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے...
سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی (انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً...
تیمور جھگڑا---فائل فوٹو پی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمۂ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔ میرے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: تیمور جھگڑا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں کھڑا ہوں، پی ٹی آئی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کے پی آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالے گئے۔سوالنامے کے مطابق محکمۂ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین...
اس سال عید اداکارہ جنت زبیر کے لیے میٹھی عید ’زیادہ خاص‘ ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں اپنے خاندان کے ساتھ عید منا رہی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جنت زبیر نے بتایا تھا کہ ان کی عید ہمیشہ گھر پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ لیکن یہ سال مختلف ہونے والا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی بار مدینہ، سعودی عرب میں عید منائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے، اور آخر کار اسے ہوتا دیکھنا خواب کا حقیقت میں بدلنا محسوس ہوتا ہے‘۔ A post common by Jannat Zubair Rahmani (@jannatzubair29) اب بطور چائلڈ اسٹار بھارتی ٹیلی ویژن پر...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید کیپٹن محمد علی قوم کے ہیرو ہیں، ان کے خاندان کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا۔محسن نقوی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔اس موقع پر انہوں نے شہید کی والدہ، اہلیہ، معصوم بیٹی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی جس نے شہید والد کو ملنے والا میڈل گلے میں ڈال لیا۔ محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے گھر آمدوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی واپڈا ٹاؤن لاہور میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ...
انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں نازیبا سوال کے تنازع میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد یوٹیوب دوبارہ انٹری دی ہے۔ رنویر الہ آبادیہ نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر واپسی کے بعد ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معافی مانگی۔ رنویر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ وقت ان کےلیے اور ان کے خاندان کےلیے بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، سوشل میڈیا پر نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا میں ان کے خلاف خبریں شائع ہوئیں۔ لیکن ان کے مداحوں کے پیغامات نے انہیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ دیا۔ رنویر نے ان لوگوں سے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور...
وقت کم اور مقابلہ سخت، صبح عید سے پہلے چاند رات آ گئی، چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔خواتین کی میچنگ چوڑیوں اور جیولری کی تلاش جاری ہے، تو کہیں جوتے اور دیگر لوازمات کی خریداری ہورہی ہے۔خواتین سجنے سنورنے اور مہندی لگوانے میں مصروف ہیں تو مرد حضرات بھی سیلونز جا پہنچے ہیں۔کہیں خوشبو تو کہیں صبح کے لیے میٹھے کی خریداریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی۔ شوال کےچاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبری آزاد نے کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ مزیدپڑھیں:سائنسدانوں کی بڑی تعداد امریکا کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج...
سٹی42: پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی شوال کا آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو 31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان 30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان 29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی مصدقہ شہادت موصول نہ ہوئی، یوں سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا جا چکا۔ جبکہ پاکستان میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔ برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں...
آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30واں روزہ اور عید پیر کو ہوگی۔ خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔ اسی طرح ملایشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب میں چاند کی تلاش جاری ہے تاہم ماہرین نے آج رویت نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبائی محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ اسکولوں کے نصاب میں ''گڈ ٹچ‘‘ اور ''بیڈ ٹچ‘‘ سے متعلق آگاہی کا مواد شامل کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو جنسی استحصال سے تحفظ کی تعلیم دینا ہے تاکہ وہ خوفزدہ ہونے کی بجائے ''غلط حرکتوں‘‘ کو بے نقاب کریں اور اپنی حفاظت کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ نصاب میں شمولیت اور والدین کی آگاہی پر زور تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسی مہمات تب تک مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتیں، جب تک کہ حکومت اس نصاب کی پرائمری جماعتوں میں شمولیت کو یقینی نہ بنائے اور اساتذہ...
ویب ڈیسک: سوال، کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقہ فطر ادا کرنا جائز ہے؟ جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر نہیں ہوتا۔ البتہ اگر زندگی میں جو صدقہ فطر ادا کرنا تھا، وہ ادا نہیں کیا اور اس کے ادا کرنے کی وصیت کی ہےتو ایک تہائی ترکہ سے ادا کرنا ضروری ہےاور اگر میت/والدین نے وصیت نہیں کی تو ورثا اجتماعی یا انفرادی طور پر ادا کرنا چاہیں تو اداکر سکتے ہیں اور یہ میت/والدین پر احسان ہوگا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان باقی مرحوم والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے عام صدقہ خیرات کرنا درست ہے، اس سے مرحوم والدین کو اجر و ثواب ہوگا۔
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء) مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی، سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کی ممکنہ آخری شب کو نماز تراویح کیلئے مسجد الحرام میں لاکھوں زائرین کا سمندر امڈ آیا۔ دوسری جانب رمضان المبارک کی 29 ویں شب کی آمد پر عید الفطر کی چاند کی رویت سے متعلق سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو مملکت میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ ہدایت کی گئی ہے کہ شوال کا ہلال کا مشاہدہ کرنے پر قریبی عدالت میں گواہی کا اندراج کیا جائے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں...
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی افواہیں، علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلی خطرے میں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے ریاست اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس دوبارہ شروع تو ہوگئی، لیکن کیا آپ یہ گارنٹی دے سکتے ہیں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا؟ ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ جو ہم نے 50، 60 سال سے کھیل رچایا ہوا ہے اسے ہم اس حد تک لے آئے ہیں کہ یہ کھیل اب ہمارے قابو سے باہر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فل اسٹاپ ہونا چاہیئے، اگر یہ فل اسٹاپ آج...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے ریاست اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس دوبارہ شروع تو ہوگئی، لیکن کیا آپ یہ گارنٹی دے سکتے ہیں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ جو ہم نے 50، 60 سال سے کھیل رچایا ہوا ہے اسے ہم اس حد تک لے آئے ہیں کہ یہ کھیل اب ہمارے قابو سے باہر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس کا فل اسٹاپ ہونا چاہیئے، اگر یہ فل اسٹاپ آج نہ ہوا تو کہیں پاکستان کو کل خطرہ نہ ہو‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بلوچستان میں پاکستان کے وجود...
بالی ووڈ کے مشہور ببر خاندان میں ایک نئے ڈرامائی موڑ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کرکے ’’پرتیک سمیتا پٹیل‘‘ رکھ لیا ہے، جو ان کی والدہ سمیتا پٹیل کے نام پر ہے۔ اس فیصلے نے خاندان میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پرتیک نے اپنے نام سے ’ببر‘ ہٹا کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی وراثت سے جڑنا چاہتے ہیں۔ پرتیک نے کہا ’’میں وہی کر رہا ہوں جو میرے دل کو سکون دیتا ہے۔ میں اپنی والدہ جیسا بننا چاہتا ہوں، نہ کہ اپنے والد جیسا‘‘۔ یہ خبر بھی پڑھیے: اختلافات کی انتہا، راج ببر...
MAKKAH: سعودی عرب میں رمضان المبارک کی بابرکت طاق راتوں میں سے ایک ستائیسویں شب آج ہے، جبکہ ماہرین فلکیات کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ مسجد الحرام میں اس اہم موقع پر 34 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی جمع ہیں، یہ مقدس رات شب قدر کی طاق رات ہے، جس میں مسلمان دنیا بھر سے اکٹھا ہو کر اللہ کے حضور اپنی بخشش اور دیگر مناجات کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اس وقت مسجد الحرام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مجموعی طور پر 34 لاکھ 41 ہزار چھ سو سے زائد افراد موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں شوال...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپارکو نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے، ادارے نے کہا ہے کہ سائنسی تجزیہ کے مطابق چاند 27 گھنٹے کا ہوگا، روشنی 2 فیصد رہے گی۔ سپار کو نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، سعودی عرب میں بھی عید 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ سرکاری سکولوں میں عید کی 10 چھٹیاں،طلباء وطالبات کی موجیں لگ گئیں
صحافی وحید مراد کو ان کے اہلخانہ کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع ان کے گھر سے کالے کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے ’اغوا‘ کرلیا ہے۔ وحید مراد کی اہلیہ شنزا نواز نے کینیڈا سے ’انڈپینڈنٹ اردو‘ سے گفتگو میں بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ متعدد نقاب پوش افراد آئے، دروازہ کھٹکھٹایا اور میرے شوہر کو کہنے لگے کہ آپ افغان ہیں، دروازہ کھولیں۔ اس دوران شور سے میری والدہ اٹھ گئیں۔ شنزا کے مطابق ان کی والدہ علاج کے لیے پاکستان آئی ہوئی ہیں اور ان کے گھر پر مقیم ہیں جبکہ وہ اپنے خاندان کے پاس کینیڈا میں...
حیدر آباد: عیدالفطر کے مبارک تہوار کی آمد کے ساتھ ہی نوجوانوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے مقدس مہینے ہی میں ون ویلنگ خونی کھیل کے ذریعے اپنی زندگی سے کھیل رہے ہیں. حیران کن بات یہ ہے کہ صنف نازک کہلانے والی لڑکیاں منچلے لڑکوں کے ساتھ ون ویلنگ کر رہی ہیں. نوجوانوں میں ون ویلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان تشویش کا باعث ہے، یہ شوق تیزی سے نوجوانوں میں سرایت کر چکا ہے۔ ون ویلنگ کرنے والی نوجوان نسل ویوز، لائیک، کمنٹس اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کرتب دکھاتے ہیں. ان نوجوانوں میں شعور کا فقدان ہے. یہ پیدائشی طور پر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں. منچلے نوجوان مختلف علاقوں میں...
پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لیے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی بہتری بنیادی حیثیت رکھتی ہے تاہم اس مقصد کے لیے بنائے گئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ (USF) اور اگنائٹ (Ignite) کی کارکردگی پر خود ٹیلی کام انڈسٹری نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ میں گزشتہ دو سال سے سیلولر کمپنیوں کی کوئی نمائندگی موجود نہیں ہے جبکہ اگنائٹ میں بھی یہی صورت حال دیکھنے میں آ رہی ہے اس صورتحال نے نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کے عمل کو متاثر کیا ہے بلکہ شفافیت پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع...
والدکی موجودگی میں بھائی کا بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے، قتل کیس میں عدالت کے ریمارکس
صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو پانی پلانا اس کو مزید سنگین بناتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس خاتون کے قتل کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) یہ بات وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ سے جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہےکہ والدہ جیسی عزیز ہستی کی وفات کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی فوج نے ہمیشہ مادر وطن کی خدمت کی ہے اور آج ہم اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین اس افسوسناک خبر پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے چیئرمین سینیٹ یوسف...
وائٹ ہاؤس کی جانب سے یمن پر حملے کا خفیہ منصوبہ حادثاتی طور پرصحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے غلطی سے یمن کے ایران سے جڑے حوثیوں کے خلاف امریکی حملے سے قبل جنگ کے منصوبے ایک میسجنگ گروپ میں شیئر کر دیے، جس میں ایک صحافی بھی شامل تھا، وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اس بات کا انکشاف کیا، جس کی تفصیل ”دی اٹلانٹک“ نے فراہم کی۔جیفری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی ہیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔ وزیراعظم کا آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی...
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، 23 رمضان المبارک آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں
اسلام آباد: 24 مارچ اور تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اینکر وسیم بادامی کے بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی شمولیت سے متعلق پوچھے گئے معصومانہ سوال پر مصباح الحق کے دلچسپ جواب پر قہقہے لگ گئے۔ نجی چینل کے پروگرام میں قومی ٹیم کے دو سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں دونوں سے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے سوالات کئے گئے۔ سابق کپتانوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ٹیم کو کامیابی دلوائیں گے۔ جب وسیم بادامی نے بابر اور رضوان سے متعلق پوچھا کہ کیا ان دونوں پلیئر کا جلد ہی ٹیم میں کم بیک ہو...
آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا اگر میں وہیل چیئر پر بھی ہوا تو میں پھر بھی لیگ کا حصہ بنوں گا۔ چنئی سپر کنگز کے ہمراہ دھونی اپنا 18 واں سیزن کھیلنے جا رہے ہیں وہ پانچ مرتبہ ٹیم کو چیمپئن بنانے والے کپتان بھی رہے ہیں۔ ان کی جگہ اب رتوراج گائیکواڈ کو چنئی سپر کنگز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی دھونی کے آئی پی ایل مستقبل پر افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے یہ میری فرنچائز ہے اگر میں وہیل چیئر پر بھی...
معروف گلوکار علی سیٹھی کے عالمی شہرت یافتہ گانے ‘پسوڑی’ نے دنیا بھر میں دھوم مچائی، لیکن حیران کن طور پر ان کی والدہ جگنو محسن کو یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا۔ علی سیٹھی اور شے گل کے گائے گئے اس پنجابی گانے نے 2022 میں میوزک چارٹس پر راج کیا اور اب تک بلین ویوز حاصل کر چکا ہے، لیکن علی کی والدہ نے اسے ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ ایک ویڈیو میں جگنو محسن نے انکشاف کیا، “مجھے پسوڑی پسند نہیں، جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کر چکا ہے۔ علی نے مجھ سے خود کہا کہ ‘امی، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا’، جس پر میں نے جواب دیا...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے ذہنی مریض بھی قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ...
کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پروا ہے ٹرمپ کو عہدہ سنبھالے صرف 8ہفتے ہوئے ہیں، ہمارے ارد گرد بہت کچھ ہو رہا ہے، تبصرہ نہیں کروں گی امریکا نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے سوال پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پروا ہے ۔پریس...
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی دکھانےو الے پاکستانی بلے باز حسن نواز کی والدہ نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں حسن کو ان کی نظر نہ لگ جائے۔ لیہ کے علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے تعلق رکھنے والے حسن نواز کی والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نے ہمت نہیں ہاری، بیٹے کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابلِ شکست دھواں دار اننگز...
لیہ(نیوز ڈیسک)حسن نواز کے والدین نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی۔ حسن نواز کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نواز نے اپنے سفر میں ہمت نہیں ہاری انہوں نےلیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کیا، بیٹے کی عمدہ کارکردگی پربہت خوش اور اپنے رب کے شکرگذارہیں۔ حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی ہی نظر نہ لگ جائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلینے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے کے بعد...
اسلام ٹائمز: سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنے لمبے عروج کے بعد کیا طیب اردوان کا زوال شروع ہوگیا ہے؟ وہ اپنے فطری انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ گزشتہ روز ایک افطار ڈنر میں جماعت اسلامی کے بعض ہمدرد دوست بھی موجود تھے۔ ترکیہ کے حالات کا ذکر آیا تو میں نے کہا کہ طیب اردوان پر تنقید کی جائے تو جماعتی احباب ناخوش اور برہم ہوجائیں گے۔ ان دوستوں نے یقین دلایا کہ نہیں اب جماعت کے سوشل میڈیا پر موجود لوگوں کو جناب طیب اردوان سے کوئی دلچسپی نہیں رہی اور وہ ان سے مایوس ہوچکے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو عجب ہوگیا۔ ترکیہ میں بھی مقبولیت کم ہو رہی، ان کے خلاف لوگ سڑکوں...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کردیا جب کہ اپنے ہی وکیل نے اسے دماغی مریض بھی قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر 9 کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ میرے...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں تاہم جب صحیح شخص زندگی میں آئے گا تب ہی شادی کریں گی۔ حال ہی میں مایا علی ندا یاسر کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ ندا یاسر نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کریں گی۔ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ کا کہنا...
لاہور: پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آ گئی۔ ہر سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے تعین کے حوالے سے عوام میں بےچینی پائی جاتی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے الگ الگ دعوے کیے جاتے ہیں کہ عید کس تاریخ کو ہوگی۔ اس سلسلے میں غیرسرکاری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے چاند کی پیدائش اور رویت کے سائنسی اور فلکیاتی شواہد پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے ملک میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جب کہ عید...
زرتاج گل— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیاپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی...
آج کل ماں باپ بڑے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں پر بے جا پابندیاں نہیں لگاتے، اسی کا نتیجہ ہوتا ہے جو ارمغان جیسے بگڑے نوجوان پیدا ہوتے ہیں۔ اس کی شکل دیکھیں تو چہرے سے ہی بگڑا ہوا لگتا ہے، جو کچھ وہ 2017 سے کر رہا تھا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ والدین خصوصاً والد کو پتہ نہ ہو بلکہ علاقے کی پولیس کو بھی کچھ نہ کچھ علم ضرور ہوگا، حالیہ کیس میں پولیس ابتدا میں اس کی مدد کرتی رہی۔ ایک آڈیو منظر عام پر آ چکی ہے جس میں کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ ’’ آپ کی وجہ سے ارمغان کو ہم نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔‘‘ ہر جگہ پیسہ بولتا...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیٹے کی خواہش میں بیٹیوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے اور ایسا ہی چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے ساتھ بھی ہوا۔ مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایسے جوڑے کی کہانی سامنے آئی ہے جن کی 9 بیٹیاں ہیں اور ان سب کا نام ایک جیسا ہے۔ ان سب کے نام میں Di موجود ہے جس کا مطلب بھائی ہوتا ہے۔ ناموں کے اس غیر معمولی انتخاب سے خاندان کی جانب سے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ چینی صوبے جیانگسو کے گاؤں ہویان سے تعلق رکھنے والی 9 بہنوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے اور ان کے 81 سالہ فادر جائی نے ان کے ناموں...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں تاہم جب صحیح شخص زندگی میں آئے گا تب ہی شادی کریں گی۔ حال ہی میں مایا علی ندا یاسر کے پروگرام میں اپنی کزنز کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ندا یاسر نے مایا سے سوال کیا کہ وہ شادی کر کریں گی۔ جس کے جواب میں مایا علی کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کے گھر والوں کی طرف سے ان پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ...
سابق قومی کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک ایک مرتبہ پھر سے والد بننے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں ’اچھی خبر‘ ہے۔ A post common by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) حال ہی میں سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک شو سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوال اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر سے ذمہ داری واپس لے کر انھیں پی ایس ایل کا سی ای او بنادیا تھا۔ ان دنوں وہ دسویں ایڈیشن کے بااحسن انداز میں انعقاد کیلئے کوششیں کررہے ہیں، حال ہی میں ایک سینئر منیجر کا تقرر کیا گیا، انھیں اگست 2023 میں ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل منیجر بننے کا بھی اعزاز حاصل تھا،کچھ عرصے قبل بعض وجوہات کی وجہ سے فرنچائز سے راہیں الگ ہوگئیں، پھر وہ سرکاری ٹی وی سے وابستہ ہوئیں مگر اب معاہدہ ختم ہو چکا۔ گزشتہ دنوں ان کو...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔ مایا علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلمی دنیا میں بھی انہوں نے طیفا ان ٹربل اور پرے ہٹ لو جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سنگل اسٹیٹس سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں اس معاملے میں...
صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر امریکا نے ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کی جائے گی۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے والدین بننے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں۔ ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ افواہیں شدت اختیار کر رہی ہیں کہ شعیب ملک جو پہلے سے ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والد ہیں، دوسری مرتبہ والد بننے والے ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ثناء جاوید ایک شو کے دوران کھانے کی مخصوص اشیاء کو دیکھ کر متلی محسوس کرتی نظر آئیں اور فوراً وہاں سے ہٹ گئیں۔ مداحوں نے اس ویڈیو کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نامور اداکارہ حریم فاروق نے حالیہ گفتگو میں اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور واضح کیا کہ وہ ایسا شریکِ حیات چاہتی ہیں جو کسی قسم کی شرط عائد نہ کرے بلکہ ایک اچھا اور سمجھدار انسان ہو انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ دنوں میں ان سے شادی کے متعلق سوالات میں اضافہ ہو گیا ہے جس پر وہ خود بھی حیران ہیں ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جیسے واقعی ان کی شادی کا وقت قریب آ گیا ہے کیونکہ ہر طرف یہی سوالات کیے جا رہے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ حقیقت میں دلہن بنیں تو اپنے برائیڈل ڈریس کے انتخاب کے حوالے سے کیا سوچ...
سابق قومی کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک ایک مرتبہ پھر سے والد بننے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں ’اچھی خبر‘ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) حال ہی میں سوشل میڈیا پر شعیب ملک...
محمد صدیق خالد نے جامعہ پنجاب سے بزنس میں پوسٹ گریجویشن کی۔ گزشتہ ایک عشرے سے زائد عرصے سے کال سینٹر انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ آغاز پی ٹی سی ایل کے کال سینٹر سے ہوا بعد میں مختلف موبائل کمپنیوں سے وابستہ رہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اور امریکہ کی ہیلتھ انڈسٹری سے بھی منسلک رہے۔ ایک آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی کے جنوبی افریقی ریجن کو بھی مشاورت فراہم کی۔ سوال: ایک عام آدمی کے لیے کال سینٹر سے کیا مراد ہے؟ جواب: کال سینٹر ایک ایسا سیٹ اپ ہے جہاں کلائنٹس ، کسٹمرز اور کنزیومرز کو کالز کی جاتی ہیں یا کلائنٹ ،کسٹمر یا کنزیومر کال کرتا ہے اور ایک تیسری نوعیت کا کال سینٹر ہوتا ہے جس کو آٹومیٹڈ کال...
سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد کے وکیل کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے والد سے نہیں ملنا، میں یہ وکیل نہیں کروں گا، میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس پر کامران قریشی نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دو۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے اعلان لاتعلقی کردیا جب کہ عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرکو دھمکیوں کا معاملے پر پولیس نے انسدادِ...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خود مختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس...
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کی بیدخلی کی حکمتِ عملی پر نظرثانی کی جائے، خطہ میں امریکہ کے بڑھتے اثرات کے مقابلہ کے لیے پاکستان، ایران اور افغانستان کے تعلقات کا استحکام ناگزیر ہے۔ ایران کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پر عملدرآمد بھی قومی معیشت کے لیے گیم چینجر بنے گا۔ رپورٹ: ثقلین نقوی اسلام ٹائمز۔ مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کا مرکزی آن لائن مشاورتی اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ، سید ناصرعباس شیرازی، علامہ شبیر میثمی، پیر سید صفدرشاہ گیلانی، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ زاہد محمود قاسمی، محمد عبداللہ حمید گل، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، اسداللہ بھٹو، عبدالواسع، سید اسد عباس نقوی، زاہد علی اخوندزادہ، سیدلطیف الرحمن شاہ،...
کراچی(شوبز ڈیسک)ماضی کے مقبول فلمی ہیرو جان ریمبو والدین اور چھوٹی بہن کے انتقال پر بات کرتے ہوئے برہ راست ٹی وی شو میں آبدیدہ ہوگئے اور ان کے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جان ریمبو حال ہی میں اہلیہ صاحبہ کے ہمراہ ایکسپریس ٹی وی پر جویریہ سعود کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ ان کا کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب وہ چھوٹے تھے تو اس وقت ان کی والدہ ایک ہی چولہے پر درجنوں افراد کی سحری اور افطاری تیار کرلیتی تھیں لیکن اب ایک ہی گھر میں متعدد چولہے ہونے کے باوجود بروقت چیزیں تیار نہیں ہو پاتیں۔ ان کے مطابق جو لوگ ان کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کر کے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا سابق چیف جسٹس کے فیصلے کے مطابق ملازم...
سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل...
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،شادی...
سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں آج سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے...