2025-11-11@12:48:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1206
«سوال نہیں»:
(نئی خبر)
گرد و پیش کے حالات واضح طور پر بتا رہے ہیں کہ دنیا تباہی کےدہانے پر ہے۔ تقسیم شدہ دنیا جو آنکھوں کے سامنے بکھرنے کا عندیہ دے رہی ہے، ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں۔ جہاں آج کی دنیا خطرناک حد تک تقسیم ہو چکی ہے۔ معیشت، سیاست، عسکریت، اور روحانیت ہر سطح پر۔ عظیم عالمی طاقتیں امریکہ، برطانیہ، اور یورپ اندرونی طور پر متزلزل ہو چکی ہیں۔دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والا عالمی نظام بکھر رہا ہے۔ہربراعظم میں بے یقینی، خوف، اور عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔یہ اشارے اب چھپے ہوئے نہیں، بلکہ کھلے، خوفناک اور عالمگیر ہو چکے ہیں۔ مغرب میں اقتصادی زوال اور سیاسی مایوسی نمایاں ہور ہی ہے،برطانیہ مییں...
پاکستان میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملک میں 60 فیصد بچوں کو کسی نہ کسی سطح پر گھریلو تشدد کا سامنا ہے۔ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج 4 جون کو جارحانہ رویوں کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ لمحۂ فکریہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو گھریلو تشدد، گالم گلوچ، چیخ و پکار اور والدین کے غصے کا براہ راست نشانہ بنتے ہیں۔ ان بچوں کی معصومیت، ان کا بچپن اور ان کی ذہنی نشوونما، سب کچھ ایسے تلخ رویوں کے بوجھ تلے دم توڑ رہے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے رقم ادھار لے لی۔ دنیا بھر میں مقبول یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے اپنی مالی صورتحال سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ اربوں روپے مالیت کی شہرت رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ذاتی طور پر بہت کم رقم رکھتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی تمام آمدنی دوبارہ اپنے مواد (کنٹینٹ) میں لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم پیسہ ہے کیونکہ میں سب کچھ دوبارہ اپنے مواد...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ سات برسوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتا دی۔ شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لینے والی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بڑی عید کے موقع پر ہارر فلم ’دیمک‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخر وہ چند سالوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ کیوں نہیں بن رہی تھیں۔ سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ان کا آخری ڈرامہ ’بلا‘ تھا جس نے انہیں جذباتی طور پر بےحد متاثر کیا تھا، اس ڈرامے میں وہ ایک بوڑھی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جو آہستہ آہستہ اپنی یادداشت کھوتی ہے اور پھر دنیا...
امریکی ریاست کینٹکی کے ایک 16 سالہ لڑکے نے اے آئی ٹیکنالوجی کے جھانسے میں آکر بلیک میل ہونے پر اپنی جان لے لی۔ اس واقعے کو 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن واقعے کا ذمے داران اب تک گرفتار نہیں ہوسکے جس پر ہیکاک کا خاندان ایک مسقتل کرب کا شکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ہراسانی اور بلیک میلنگ سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟ ہیکاک کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ اس کی عریاں تصویر کے ذریعمصے جال میں پھنسایا گیا اور پھر اسے بلیک میل کیا جانے لگا اور اسے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شیئر نہ کرنے کے عوض 3 ہزار ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔...
—فائل فوٹو فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کے ٹرین سے اغواء ہونے کے واقعے میں ریلوے پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر رات گئے گلشنِ اقبال بلاک 13 ڈی میں چھاپہ مارا تاہم چھاپے کے دوران اغواء ہونے بچی بازیاب نہیں ہو سکی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ کے شک کی بنیاد پر تفصیلات حاصل کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، بچی کا والد نشے کا عادی ہے، بچی کی والدہ شوہر سے تنگ آ کر 27 مئی کو گھر چھوڑ کر کراچی آ رہی تھی۔ فیصل آباد سے کراچی آنیوالی 10 سالہ بچی ٹرین سے اغوا، کراچی کینٹ میں مقدمہ درجفیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کو ٹرین سے...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم کو شناخت کرسکتے ہیں،والدہ
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے...
کراچی:گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا، اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی، قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا...
پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ جنت مرزا نے اپنے خاندان کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر کا آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جنت مرزا اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئیں۔ جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جنت کے 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں، ان کی بہن علشبہ انجم اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دلکش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا...
پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی اور اپنے داماد کرکٹر شاہین آفریدی کی ایک خوبصورت تصویر شوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس حوالے سے صارفین سے ایک دلچسپ سوال بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی ان دنوں مع اہل و عیال گھومنے پھرنے دبئی گئے ہوئے ہیں۔ شاہین کی سربراہی میں حال ہی میں لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کا 10 واں ایڈیشن جیتا ہے۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی انشا سے فروری 2023 میں شادی کی تھی۔ View this post on Instagram A post shared...
فوٹو فائل فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کو ٹرین سے اغوا کرلیا گیا، جس کا مقدمہ کراچی کینٹ اسٹیشن تھانے میں درج ہے۔ واقعہ 28 مئی کو پیش آیا تھا۔ بچی عنایہ کی والدہ شگفتہ بی بی نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس میں 3 بچوں کے ہمراہ کراچی آ رہی تھی۔بچی کی والدہ کے مطابق بوگی میں موجود کچھ افراد نے سکھر کے قریب لسی پلائی۔انکا کہنا ہے کہ لسی پینے کے بعد نیند آگئی، آنکھ کھلی تو بچی موجود نہیں تھی اور لسی پلانے والے افراد بھی غائب تھے، پولیس نے ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی۔
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہو گئے۔عدالت نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کروایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے؟شہباز شریف نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ نہیں پڑھا، اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت دے رہا ہوں، میرے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت میرے ساتھ کمرے میں موجود ہیں، میرے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین نے شہباز شریف پر جرح کرتے ہوئے سوال...
کراچی: دنیا میں ہر باپ ہی اپنی اولاد سے بے تحاشا محبت کرتا ہے، اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہت بڑا آدمی بنے اور اس کیلیے سخت محنت بھی کرتا ہے، البتہ بڑی کامیابی صرف چند فیصد کے حصے میں ہی آتی ہے۔ بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ انھوں نے اپنے بیٹے کو انٹرنیشنل کرکٹر بنانے کیلیے جو تگ و دو کی اس میں کامیاب بھی رہے، کسی انسان کیلیے اس سے بڑی کوئی بات ہو ہی نہیں سکتی کہ اس کا بیٹا بڑی شخصیت بن جائے اور دنیا بھر میں نام کمائے۔ زیادہ تر کرکٹرز کو دیکھیں تو ان کے والدین پڑھائی پر توجہ دینے کی...
والدہ شگفتہ بی بی کے مطابق وہ تین بچوں کے ہمراہ شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سفر کر رہی تھیں۔ سکھر اسٹیشن کے قریب انہیں اور بڑی بیٹی کو ساتھ موجود دیگر مسافروں نے لسی پلائی، جس کے باعث انہیں نیند آ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد سے بذریعہ ٹرین کراچی آنے والی 10 سالہ عنایہ نامی بچی کو کراچی پہنچنے سے قبل مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دس سالہ بچی کے اغوا کا واقعہ 28 مئی کو پیش آیا اور اُس کے بعد سے کوئی سراغ نہیں ملا۔ مغوی بچی کی والدہ شگفتہ بی بی کے مطابق، وہ تین بچوں کے ہمراہ شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سفر کر رہی تھیں۔ سکھر اسٹیشن کے قریب انہیں اور...
ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...
کراچی(نیوزڈیسک) والدین اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم والدین ہر سال یکم جون کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہتر تربیت، کردار سازی اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں والدین کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے والدین کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اولاد کے لئے والدین کی خدمت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن وہیں کچھ بد قسمت بچے ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی خدمت کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ جن بچوں کی ایک...
مقبول ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ دنوں میں اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بچپن سے ہی ایسے کپڑے پہنے ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی مرضی سے لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے اور وہ کسی کی منظوری کی محتاج نہیں۔ علیزے شاہ نے لکھا کہ میں نے بچپن سے ہی بغیر آستینوں کے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنی ہیں، میری والدہ نے کبھی مجھ پر روایتی لباس مسلط نہیں کیا، والدہ نے محبت اور آزادی کے ساتھ پرورش دی، نہ کہ پابندیوں...
ایسے لوگ جان لیں کہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے۔ سورۃ الطلاق میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں بتایا ہے جنھوں نے اللہ کے احکام کو نہیں مانا اور اپنی من مانی کی۔ ’’ اورکتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جنھوں نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا سخت حساب لیا اور انھیں سزا دی، ایسی بری سزا جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، چنانچہ انھوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھا اور ان کے اعمال کا آخری انجام نقصان ہی نقصان ہوا۔‘‘ اللہ تعالیٰ آیت نمبر 10(مع تفسیر) میں فرماتے ہیں ’’ اور آخرت میں ہم نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر...
بچوں کی نفسیات ایک نازک اور پیچیدہ مرحلہ ہے جو اُن کی ذہنی، جذباتی، اور سماجی نشوونما کا احاطہ کرتا ہے۔ بچپن وہ دور ہے جب شخصیت کی بنیادیں رکھی جاتی ہیں اور یہ بنیادیں اردگرد کے ماحول،گھرکے رویوں، اسکول کے تجربات اور میڈیا کے اثرات سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے اور اُس کی نفسیاتی ضروریات بھی مختلف ہو سکتی ہیں۔ کچھ بچے نرم دل اور حساس ہوتے ہیں، جب کہ کچھ زیادہ سرگرم اور تجسس پسند ہوتے ہیں۔ جدید دور میں بچوں کی نفسیات پر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بچوں کا رجحان، روایتی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے بجائے اسکرینزکی جانب ہوچکا ہے۔ اسکرین پر نظر آنے...
لاہور(اوصاف نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔ انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی’۔ مزید پڑھیں: “کامیاب...
قومی ٹیم کے سابق بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد سڑک پر نوجوانوں سے لڑ پڑے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم سڑک کے بیچ میں کچھ مداحوں کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں بابراعظم کو مداحوں نے گھیرا ہوا ہے اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں تاہم اسکی آواز واضح نہیں کہ معاملہ کیا ہوا۔ مزید پڑھیں: اپنی حدود میں رہیں! کامران اکمل کی بابراعظم کے والد کو وارننگ بابراعظم نے ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے بھیڑ سے نکلے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے دیکھائی دیے، یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر...
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر بابر کے اعظم کے والد نے سابق کرکٹر کامران اکمل کی جانب سے اپنے بیٹے (بابر اعظم‘ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں کہا ہے کہ کامیاب لوگوں کی پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونے والوں کی مجبوری ہے۔ بابر اعظم کے والد نے انسٹا گرام پر ایک پرانی تصویر پوسٹ کی جس میں اپنی، بابر اعظم، اور کامران اکمل موجود ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ قدرے طویل کیپشن میں کامران اکمل کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ یہی ہے ’عظمتوں کا اصول جاوداں حضور، امیر کو شجاعتیں غریب کو وقار دو۔ کبھی ٹی وی پے بیٹھ کر مجھے مخاطب کر کے کہتے ہو...
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔ انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی'۔ مزید پڑھیں: "کامیاب لوگوں کے...
ماہِ ذوالحجہ اسلامی سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ اس ماہ کی بعض عبادات و اعمال کے ساتھ خاص ہونے کی بناء پر اسے اہمیت و فضیلت اور امتیازی مقام حاصل ہے۔ نیز اس کا شمار بارہ مہینوں میں سے چار حرمت و عظمت اور احترام کے حامل مہینوں میں ہوتا ہے، اور انھیں ’’اشھر حرم‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے، حضور ﷺ نے حجتہ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’زمانہ اپنی اسی ہئیت اور شکل میں آگیا ہے جوا س وقت تھی جب اﷲ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو پیدا فرمایا تھا۔ سال بارہ مہینوں کا ہوتا ہے، ان میں سے چار مہینے حرمت کے حامل ہیں۔ تین تو مسلسل...
مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: کیا جج آئین سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں اور آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھا دیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواستوں کی جمعرات کو بھی سماعت ہوئی ۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دئے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں؟ جمہوریت کیلئے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کوئی آئین “ری رائٹ “ نہیں کیا گیا۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھا کر پندرہ دن کیا گیا۔ سماعت کے دوران فیصل...
ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں ایک بار غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی۔ یہ بھی پڑھیں فلسطینی صدر اور غزہ کے عوام کا پوپ لیو چہاردہم سے امن مشن جاری رکھنے کا مطالبہ سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں جو ظلم ہورہا ہے، اس پر والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے جنگ فی الفور بند کی جائے۔ پوپ لیو نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی...
کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کو دینے کے لیے کیا رہ گیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے یہ طے...
کراچی: شہر قائد کے ایک نجی اسکول میں طالبہ، اس کے والدین اور خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والے طالبہ کے ماموں نے خاتون ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جمشید روڈ پرواقع نجی اسکول میں تاخیر سے اسکول آنے پر طالبہ کومعمولی سزا دینے پرطالبہ کے والدین اور پولیس اہلکارماموں کی جانب سے خواتین اساتذہ کوزدوکوب کرنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹرتھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون اسکول ٹیچرکی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں طالبہ کے والدین اورپولیس اہلکارماموں کونامزد کیا گیا ہے۔ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود جمشید روڈ اسلامیہ کالج کے قریب واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو ہراساں، زدوکوب...
مناظر دل دہلا دینے والے ہیں: بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، بلوچستان کے علاقے خضدار میں فوجی اسکول کی بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخموں اور جلنے کے ساتھ۔ درد اور صدمے کے باوجود، جن والدین سے ہم نے بات کی، وہ اپنے بچوں اور ملک کے حقیقی دشمن — دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسکول بس حملہ خضدار بم دھماکا زخمی شہدا
اسلام آباد(خبر نگار) ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ۔ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس کی صدارت عبدالخبیرآزاد نے کی۔ عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ ملائیشیا اور برونائی میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔ بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہوگا، وقوف عرفات جمعرات 5 جون...
سرگودھا میں کوٹ مومن سے لاپتہ ہونے والی 2 طالبات لاہور سے مل گئی ہیں۔اے ایس پی کے مطابق لاہور میں لاپتہ طالبات کی موجودگی کا علم ہونے پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے انہیں تلاش کیا گیا۔اے ایس پی کے مطابق طالبات کا کہنا ہے کہ والدین ان پر سختی کرتے تھے، تفتیش کے دوران ان کے اغوا کے شواہد نہیں ملے ہیں۔اے ایس پی کے مطابق طالبات کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی۔ اس بات کا اعلان اسلام آباد سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم ذوالحج جمعرات 29 مئی کو جبکہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔ چاند دیکھنے کے لیے زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو پاکستان بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات کو جب کہ عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہفتے کے روز منائی جائے گی۔
پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟...
یکم ذوالحجہ سے 10ذوالحجہ تک کیئے گئے اعمال صالحہ و دیگر عبادات کرنے والے افراد خوش نصیب ہوا کرتے ہیں ، پروفیسر فیض الابرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) جامعہ ابی بکر الا سلامیہ کے پروفیسر اور جامعہ کراچی کے سینئر عربی ٹیچر الشیخ فیض الابرار نے جامع مسجد عمر فاروقؓ سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر کراچی میں نصیحت آموز اور بصیرت افروز خصوصی درس دیتے ہوئے کہا کہ دینی ، دنیاوی اور کاروباری مصروفیات انسان کو دنیاوی امتحانات میں مصروف عمل رکھتی ہیں لیکن دین اسلام اور مصطفوی پیغام کو عام کرنے والے نفوس قدسیہ دنیا سے زیادہ دین کے کاموں کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر بہت جلد ماہِ ذوالحجہ کا پہلا عشرہ سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل و عیال اور خود کو ان10دنوں کیلئے تیار...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے ’آپ کو‘ کیا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکر ہے عمران خان کا کیس لگ گیا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ عملے نے غلطی سے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا۔ یہ بھی پڑھیں ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف طریقوں سے دھمکایا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آ جائےگا، ایسی چیزیں نہ کی جائیں۔ علیمہ خان نے کہاکہ...
مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: عدالت نے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے پی ٹی آئی کی نمائندگی پر سوال اٹھا دیا
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر آج منگل کو بھی سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسے سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ’آپ ریویو کی حمایت کر رہے ہیں یا مخالفت؟‘ جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا، ’آپ کو تو اس کی حمایت کرنی چاہیے تھی‘۔ جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا، ’ہمارا انداز محبت والا ہے، ہم ہار کر بھی جیت جاتے ہیں‘۔ بعد ازاں معروف وکیل سلمان اکرم راجہ بھی روسٹرم پر آ...
بیجنگ: چین کے صوبہ ہونان کے شہر زوزو میں ایک افسوسناک واقعے نے پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں ایک 62 سالہ بیمار خاتون بینک کے باہر دم توڑ گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق، بزرگ خاتون "پینگ" کو شدید بیماری اور حالیہ ٹانگ کی چوٹ کے باوجود بینک کی جانب سے ذاتی طور پر آ کر رقم نکالنے پر مجبور کیا گیا۔ ان کی بیٹی نے پہلے کوشش کی کہ ماں کی طرف سے خود رقم نکال لے، لیکن پاس ورڈ کی غلطیوں اور بینک کے عملے کی سختی کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ بینک اہلکاروں نے خاتون کی صحت سے آگاہ ہونے کے باوجود اصرار کیا کہ رقم نکالنے کے لیے ان کا...
اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی اور ذوالحج کے چاند کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ پر قیاس آرائیاں ختم ہونے کو ہیں۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اگر یہی حساب...
اسرائیلی یرغمالی سابق خاتون فوجی نے غزہ میں جارحیت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اپنے ہی ملک سے تھا، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں حراست میں لی جانے والی ایک سابق اسرائیلی فوجی نعاما لیوی نے انکشاف کیا کہ قید کے دوران اسے سب سے زیادہ خوف اسرائیلی فضائی حملوں کا تھا، جس سے وہ اپنی موت کو قریب محسوس کرتی رہیں۔ نعاما لیوی اُن 5 اسرائیلی خاتون فوجیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں سال جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، تل ابیب کے مشہور ’ہوسٹیج اسکوائر‘ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے لیوی نے اپنی اسیری...
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گجرات میں دیے گئے حالیہ بیان کا نوٹس لے کر اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ایٹمی طاقت کے سربراہ کے شایانِ شان سنجیدگی کی بجائے انتخابی مہم کے انداز میں بیان دیا اور ان کے بیان میں نفرت اور تشدد انگیز لب و لہجہ نہایت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک نظیر قائم کرنے کی کوشش ہے، ہم بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے،...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں...
سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس میں من مانا 200 فیصد اضافے سے طالب علموں اور والدین کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔سال 2019 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی، کالجوں نے 2 سال تک اس پر عمل درآمد کیا اور پھر اس کے بعد اچانک فیسوں میں غیر معمولی اور من مانا اضافہ کر دیا، اب نجی میڈیکل کالجوں میں 5 سال کے دوران ایم بی بی ایس کی تعلیم پر ایک کڑور سے ڈیڑھ کڑور روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔فیس میں اضافے کے نتیجے میں طالب علموں اور ان کے والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے...
احسن عباسی: انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل اور پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار، امتحانات کے انیسویں روز بھی اُردو کا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آؤٹ ہو گیا جس پر والدین، طلبہ اور تعلیمی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کے بارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کا مکمل حل شدہ سوالنامہ امتحان کے دوران ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے لگا۔ صرف سوالنامہ ہی نہیں بلکہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر عام دستیاب تھے جس سے بورڈ کی نگرانی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے نقل روکنے کے...
کراچی (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک پچھلے 3 برسوں سے زیادہ معاشی طور پر مستحکم ہے،ملک میں مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹوں میں تیل سستا ہونا ہے۔یہ بتائیں اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ہے ؟موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں ناکام رہی۔حکومت پنشن اصلاحات ،تاجر دوست سکیم اور وزارتیں ختم کرنے میں ناکام رہی،حکومت پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بیٹرز کے ہاتھوں مسلسل پٹائی اور ناقص بالنگ نے نسیم شاہ کی فٹنس پر سوالیہ نشان اُٹھادیا۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ نسیم شاہ کو لاہور کے خلاف میچ میں آخر کے اوور میں مار پڑی، اسکے باوجود انہوں نے ایک بھی یارکر بال نہیں کروائی کیونکہ اس میں زور لگتا ہے اور وہ مکمل فٹ نہیں ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کو بنگلادیش کیخلاف سیریز میں آرام دینا چاہیے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے متحدہ عرب امارات سے ہار کر آنے والی ٹیم کیخلاف اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو کیوں...
بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بددیانتی کا بڑا الزام ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا: شہباز شریف
لاہور(خبرنگار)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی دو جون تک ملتوی کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ شہباز شریف جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے پہلے وزیراعظم نے تمام افراد کو جنگ جیتنے کی مبارکباد دی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، یہ ساری قوم کی فتح ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح...
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نیلام منیر نے اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جو کچھ وہ آج ہیں، وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہے۔ نیلام منیر نے اپنی ماں کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لکھا: “اللہ میری ماں کو لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔” اپنے پیغام میں نیلام منیر نے نہ صرف اپنی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون...
ملتان، ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صدر علامہ عامر عباس ہمدانی کی ظہور شمسی سے ملاقات، والدہ کی وفات پر افسوس
علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے والدین کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہستیاں رحمت خدا کا باعث ہیں، جن کے والدین زندہ ہیں اُنہیں قدر کرنا چاہیے، والدین کی اولاد کے حق میں دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے، ان کے مقام اور منزلت کے حوالے سے قرآن مجید میں مختلف مقامات پر ذکر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر عامر عباس ہمدانی نے دورہ ملتان کے دوران وفد کے ہمراہ شیعہ میانی میں سید ظہور حسین شمسی چیئرمین امور عزاداری و ممبر مصالحتی کمیٹی ملتان سے اُن کی والدہ محترمہ کی وفات پہ تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے وفدنے...
اﷲ تعالیٰ نے ماہ ذوالحجہ کو بالخصوص اس کے پہلے عشرے کو حرمت، برکت، عظمت اور فضیلت عطا فرمائی ہے۔ اس مہینے کا شمار ان چار مہینوں (ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب) میں ہوتا ہے جن کو حرمت عزت والے مہینے کہا جاتا ہے ان میں خون ریزی، لڑائی جھگڑا، دنگا فساد وغیرہ کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’زمانہ گھوم کر اسی حالت پر آگیا جیسے اس دن تھا، جب اﷲ رب العزّت نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا تھا۔ سال کے بارہ مہینے ہیں اور ان میں سے چار حرمت یعنی عزت و احترام والے ہیں: تین تو اکٹھے ترتیب کے ساتھ ہیں یعنی ذوالقعدہ،...
دوحہ(نیوز ڈیسک)قطر نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔ قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی...
’اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا؟‘، شادی سے متعلق اداکار فیصل رحمان کے بیان پر وسیم بادامی کا سوال
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار فیصل رحمان نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا۔ فیصل رحمان نے چند ہفتوں قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد ان کی عمر پر تبصرے شروع ہو گئے تھے۔ اداکار کے عمر سے متعلق انکشاف اور قائداعظم سے ملاقات کے دعوے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ کسی نے اداکار کو جھوٹا قرار دیا تھا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں یا سچ بول رہے ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ جب ان کی...
زارا نور عباس کی اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ کلاسیکی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔ اسماء عباس ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور ان کی بیٹی زارا نور عباس بھی کسی سے کم نہیں۔ ماں بیٹی کی ڈراموں میں جوڑی کو بھی خوب سراہا جاتا ہے۔ دونوں باصلاحیت اداکارائیں نہ صرف اداکاری میں کمال رکھتی ہیں بلکہ فنِ رقص میں بھی اپنی مہارت کا خوبصورت مظاہرہ کرچکی ہیں۔ اس دلکش جوڑی نے حال ہی میں لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کے لازوال نغمے پر کلاسیکی کتھک ڈانس کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔ View this post on Instagram A post shared...
خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔امدادی کارکنوں نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ایک بھائی اور 2 بہنوں کی میتیں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے .جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ بچہ یومان شامل ہیں۔پولیس حکام نے افسوسناک واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں سوگ کا سما ہے. اہل ملھہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں مٹھائیوں...
پشاور کے مشہور ’سینما روڈ‘ پر واقع شہر کے سب سے پرانے اور آخری فعال سینما ’پکچر ہاؤس‘ کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے، یہ پچھلے 5 ماہ کے دوران تیسرا سینما ہے جو پشاور میں گرا دیا گیا۔ تاریخی ’قصہ خوانی بازار‘ کے ساتھ واقع سینما روڈ جو کسی زمانے میں متعدد سینما گھروں کی موجودگی کے باعث مشہور ہوئی تھی، اب اپنے تمام سینما گھروں سے محروم ہو چکی ہے۔ ’پکچر ہاؤس‘ ان میں سب سے قدیم سینما تھا، جسے مالکان نے منہدم کرکے کمرشل پلازہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں سلطان راہی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار کیوں ہیں؟ سینما کے ایک پرانے ملازم نے بتایا کہ ’پکچر ہاؤس‘ 100 سال سے...
’’کوئی بات نہیں، بھول جاؤ‘‘پرویز مشرف کی زندگی کے آخری دنوں میں بیٹے نے کس وجہ سے معافی مانگی ؟بلال مشرف پہلی بار والد کے آخری ایام، اپنے تعلق اور جذباتی لمحات بارے بول پڑے
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے آخری دنوں میں والد سے معافی مانگی تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں، بھول جاؤ۔ بلال مشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے والد کے آخری ایام، ان کے ساتھ اپنے تعلق اور اُن جذباتی لمحات کا ذکر کیا جو اُن کے دل میں آج بھی تازہ ہیں۔بلال مشرف نے گفتگو کے دوران اپنے والد کے ساتھ تعلق کو کٹھن مگر مقصد پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی باپ بیٹے کا رشتہ سخت ہو جاتا ہے، خاص طور پر اردو...
دوست، ہم راز، ہمنوا اور ان کے دیگر ہم معنی الفاظ جب ہماری سماعتوں سے گزرتے ہیں تو فوراً اپنے ہم عمر ساتھیوں کی تصویر ہمارے ذہنوں میں آجاتی ہے جب کہ میری ذاتی رائے ہے کہ اولاد کے لیے والدین سے بہتر دوست کوئی نہیں ہوسکتا ہے۔ دنیا کے باشعور معاشروں میں ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ تصورکی جاتی ہے، دوسری جانب باپ کی پدرانہ شفقت اور دوستانہ رویہ بچپن میں ہی اولاد کے وجود میں اعتماد کا بیچ بو دیتا ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ پھلتا پھولتا اُس کی جوانی تک کامیابی کے تناور درخت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ہمارے دیسی معاشروں میں پلنے والے افراد کی کثیر تعداد جب اولاد کا کردار...
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ میرے والد شاہ محمود قریشی کی ای سی جی بھی نارمل نہیں تھی، شوگر لیول بھی زیادہ تھا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فجر کے وقت میرے والد شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی۔مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ والد کو سینے میں اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، اسپتال منتقلشاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نمازِ فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ میرے والد شاہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔ کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام...
مولانا قاری محمد سلمان عثمانی دین اسلام میں والدین کیساتھ حسن سلوک کی شدید تاکید کی گئی ہے اور ان سے بد سلوکی کرنے سے منع کیا گیا ہے، اولاد پر والدین کا حق اتنا بڑا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق کے ساتھ والدین کا حق بیان فرمایا ہے۔ یعنی مخلوق خدا میں حق والدین کو باقی تمام حقوق پر ترجیح دی ہے، اسی طرح حضور نبی کریمﷺ نے بھی والدین کی نافرمانی کرنے اور انہیں اذیت و تکلیف پہنچانے کو کبیرہ گناہ قرار دیا ہے، والدین سے بدسلوکی کرنے والے بدنصیب کو رحمت الٰہی اور جنت سے محروم قرار دیا ہے،اللہ رب العزت نے انسانوں کو مختلف رشتوں میں پرویا ہے، ان میں کسی کو باپ...
پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کو ٹی وی پروگرام کے دوران ہنس ہنس کر والدہ کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ جویریہ سعود والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اور والدہ سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں جویریہ کا کہنا تھا کہ ’میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے ان کے ساتھ 2 دن گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے‘۔اور پھر اداکارہ زور زور سے ہنسنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی والدہ کےپاس رہنے گئیں تو والدہ سے پوچھا کہ دن کے 12 بج رہے ہیں انہوں...
لاہور+فیروز والہ +شیخوپورہ(نیوز رپورٹر +نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر اور گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی۔ وزیراعلی مریم نواز نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ خاتون کاشتکار نے وزیراعلیٰ کو چادر کا تحفہ پیش کیا۔ مریم نوازنے چین کی طرف سے تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا۔...
قومی کرکٹر اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے کرکٹ کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔ دوران شو انہیں ایک سیچویشن دی کہ اگر آپ ایک کمرے میں بند ہو جائیں اور چابی کھو جائے، ایسے میں صرف ایک ہی انسان ہے جس کے ساتھ آپ کو اپنی زندگی گزارنی ہے تو وہ کس کے ساتھ گزاریں گے۔ میزبان نے کہا کہ ان کے پاس دو آپشنز ہیں کہ یا...
سٹی42: معرکہ بنیان مَّرْصُوْص/یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے اہل خانہ کا اظہار تشکر،ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں،قوم کے بہادر سپوت میجر ذکا شہید کے والد کا معانی خیز بیان سامنے آیا۔ میجر ذکا شہید نے 2012 میں سیاچن میں گیاری سیکٹر کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے والدکا کہنا تھا کہ’میرے بیٹے نے گیاری میں جام شہادت نوش کیا ، افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف عظیم فتح پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ مودی نے جہاز تو خرید لئے مگر پاکستان کی مسلح افواج کے جذبے جیسا جذبہ کہاں سے...
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت ٹیکس آرڈیننس 2024 منظور نہ کر اسکی، تحریک کی منظوری پر اپوزیشن نے گنتی چیلنج کی اور کورم کی نشاندہی کر دی جس پر کورم مکمل نہ نکلا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں وقفہ سوالات کے دوران ملکی و غیر ملکی اہم امور پر ارکان نے حکومت سے سخت سوالات کیے اور بعض مواقع پر طنز و مزاح کا دلچسپ تبادلہ بھی دیکھنے کو ملا۔ جے یو آئی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے سوال اٹھایا کہ ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب کی متوقع تین ارب ڈالر سرمایہ کاری کب تک ممکن ہے؟ جواب میں پارلیمانی سیکرٹری...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی ستارہ جو گزشتہ 13، 14 برس سے عروج پر تھا، اب بتدریج زوال پذیر ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالیہ سیاسی فضا، معاشی دباؤ اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے رجحانات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مودی کی قیادت کا سحر ٹوٹ رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘، خواجہ آصف کی ٹوئٹ پھر وائرل انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے بھارت کو نہ صرف اندرونی خلفشار کی طرف دھکیلا،...
والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے کہا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے، چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دبا ہو، امریکی صدر سے مدد کی درخواست کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے...
والد کی رہائی کے لیے ہم انسانی حقوق کی علم بردار ہر حکومت سے اپیل کریں گے.عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔ گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اِن سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا؟ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔ صارف نے لکھا کہ میڈم میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟۔ مزید پڑھیں: پریتی زنٹا اپنی ہی فرنچائز کے شریک مالک کیخلاف عدالت پہنچ گئیں جس پر...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا...
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جوریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت ’کول ساس‘ ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی تھی، میری اپنی والدہ سے بہت اچھی دوستی ہے، میں نے حیدرآباد میں اپنی والدہ کو گھر میں دیکھا تو انہیں کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے جو آپ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ View this post on Instagram...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اللہ پر غیر متزلزل ایمان ہے، اِسی طاقت کی بنا پر اُن کے ارادے پختہ ہیں، انہیں توڑنے کی کوشش کرنے والے، آزما لیں! وہ نہیں ٹوٹیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان کو دو سال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر پاتے، ہماری اپنے والد...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) عمران خان کے صاحبزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان...
لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی تکلیف دہ اور انسانیت سوز حالات میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ کوئی ملاقات کی اجازت ہے، نہ کوئی وکیل ان تک پہنچ سکتا ہے، نہ کوئی فون کال ہے اور نہ ہی بجلی۔ ان کے مطابق عمران خان ایک ایسے اندھیرے سیل میں بند ہیں جو دہشت گردوں کے لیے بنائی گئی ایک موت کی کوٹھڑی جیسا ہے، ایک 7 بائے 8 فٹ کا تنگ و تاریک کمرہ جو انسانی روح کو توڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں...
"ہمارے والد تنہائی، اندھیرے اور ظلم کا شکار ہیں لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے" عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی تکلیف دہ اور انسانیت سوز حالات میں قید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے، نہ کوئی ملاقات کی اجازت ہے، نہ کوئی وکیل ان تک پہنچ سکتا ہے، نہ کوئی فون کال ہے اور نہ ہی بجلی۔ ان کے مطابق عمران خان ایک ایسے اندھیرے سیل میں بند ہیں جو دہشت گردوں کے لیے بنائی گئی ایک موت کی کوٹھڑی جیسا ہے، ایک 7 بائے 8 فٹ کا تنگ و تاریک کمرہ جو انسانی روح کو توڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پاکستان...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے ایک ویڈیو انٹرویو میں حالات کی سنگینی اور ان کے والد کو درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو ایسی سزاؤں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو موت کی سزا تک پہنچ سکتی ہیں، جس سے صورتحال انتہائی مایوس کن ہو گئی ہے انٹرویو میں، عمران خان کے بیٹوں نے بتایا کہ یہ انٹرویو دینے کی وجہ حالات کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم بہت پریشان ہیں کیونکہ انہیں سزا دینے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جو موت کی سزا تک پہنچ سکتی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ انٹرویو اپنے والد...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ اپنے پہلے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان کو دو سال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر پاتے، ہماری اپنے والد سے فون پر گفتگو نہیں کرائی جاتی، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا ہے لیکن دو دو مہینوں تک ہمارے بات نہیں کروائی جاتی، ہماری جب والد سے بات کرائی بھی جاتی تھی تو لائن 20 منٹ پر کٹ جاتی تھی، آدھا وقت وہ ہمیں نصیحتیں کرتے، باقی ہماری...
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیٹوں نے کہا ہے کہ ہمارے والد ایک اصول پسند آدمی ہیں، ان کا ایمان بہت مضبوط ہے، اور وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمارے والد کو 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر سکتے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا ہے لیکن 2،2 مہینوں تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کاروبار شروع کر دیا لیکن کون سا؟ انہوں نے کہاکہ ہمارے والد ایک اصول پسند آدمی ہیں، یہ ساری تکالیف وہ اس لیے برداشت...
فیصل آباد:فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ شہید حوالدار محمد نوید معرکہ حق کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، انکی نماز جنازہ و تدفین فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حوالدار محمد نوید شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی بہادری کو...
شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سول و عسکری حکام بھی شریک تھے اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نےشہید حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔ یہ بھی پڑھیے: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک شرکا نے شہید حوالدار محمد نوید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالدار محمد نوید کو زبردست الفاظ...
لاہور‘فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کا ایک سپوت دھرتی پر قربان ہوگیا‘ 7 چک فیصل آباد کے آرمی جوان کے بہادر بیٹے حوالدار محمد نوید انصاری نے 8 مئی کو دشمن کے حملے خلاف والٹن روڈ لاہور میں اپنے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے۔ محمد نوید نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ لاہور اور فیصل آباد سرگودھا روڈ حاجی کیمپ میں ادا کردی گئی۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنازہ گاہ کلمہ توحید اور اللہ اکبر...
’جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں‘ سابق انڈین آرمی چیف کا سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے حکم ہوا تو میں محاذ پر ضرور جاؤں گا لیکن سفارتکاری میری پہلی ترجیح ہوگی کیوں کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے، جنگ یا تشدد آخری چیز ہونی چاہیئے جس کا ہمیں سہارا لینا چاہیئے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، جنگ کوئی کوئی رومانوی چیز نہیں ہے، یہ آپ کی کوئی بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سرحدی علاقوں میں رہنے والے وہ تمام لوگ...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی نے پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ انڈین ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی سے انڈین صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟‘ صحافی نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رافیل طیارے گرائے گئے ہیں۔ کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم حالت میں جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصانات ہوتے ہیں ، اس وقت میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں۔ اگر میں نے تبصرہ کیا تو اس سے...
آذان سمیع خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار، اداکار اور میوزک پروڈیوسر ہیں جو اپنی والدہ زيبا بختيار کے ساتھ گہرے جذباتی رشتے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ زيبا بختيار نے اپنے طویل اور شاندار کیرئیر میں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ماں کے عالمی دن کے موقع پر آذان نے اپنی والدہ کو انتہائی پیار بھرا خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنے بچپن کی پیاری سی تصاویر اپنی اسٹار ماں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ماں، تم مجھ سے جتنی محبت سمجھتی ہو، میں تم سے اس سے کہیں زیادہ محبت کرتا ہوں۔‘‘ لیکن آذان کی محبت صرف اپنی ماں تک محدود نہیں تھی۔ انہوں نے اس موقع...