2025-05-25@08:39:11 GMT
تلاش کی گنتی: 16896

«کا دہی»:

(نئی خبر)
     زمانہ طالب علمی کی بات ہے، اس وقت میں انٹرکامرس کا طالب علم تھا، کالج میں میری دوستی جہاں میرے ہم جماعت طالب علم ساتھیوں سے تھی وہاں میرے مراسم کالج میں موجود سیاسی اور دینی سیاسی جماعتوں سے منسلک طلبا تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان سے بھی تھے۔ یہ کارکنان عمومی طور پر کالج کے طلبا کو نہ صرف اپنا ہم خیال بنانے میں مصروف عمل رہتے تھے بلکہ ان طلبا کو اپنی اپنی تنظیموں میں شمولیت کی دعوت بھی دیتے تھے۔ میں کیونکہ آزاد سوچ کا حامل رہا ہوں اس لیے کسی سیاسی اور دینی سیاسی جماعت کا حصہ نہ بن سکا، تاہم ان طلبا تنظیموں کے عہدیداران کے توسط سے ملنے والے لٹریچر کے ذریعے مجھے سیاسی...
    اسٹیج اور ڈراما انڈسٹری کے مقبول مزاحیہ اداکار اور میزبان افتخار ٹھاکر نے بھارت کی پنجابی شوبز ستاروں کو کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے نفرت آمیز بیانات دینے والے بھارتی فنکاروں اور سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہو یا حب الوطنی، شائستگی اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں وہ پہلا پاکستانی فنکار تھا جس نے بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا اور شاید اب آخری بھی ہوں کیوں کہ میں اس دروازے کو بند کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرے ایک بیان پر چند بھارتی فنکار ناراض ہوگئے۔ سِمی چوہل، دلجیت دوسانج، اور امرندر گِل میرے دوست ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان سب نے میرے ایک بیان پر ناراضگی...
    معروف اداکارہ فائزہ حسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں فنکاروں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے عمل کو افسوسناک اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں فائزہ حسن نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں شوبز ستاروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس عمل میں خود ہماری برادری کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔ اداکارہ فائزہ حسن نے کہا کہ فنکاروں کی حب الوطنی بھی عام شہریوں کی وطن سے محبت کی طرح کسی بھی شک اور شبے سے بالاتر ہے۔ فائزہ حسن نے کہا کہ ہر فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتا ہے وہ ملکی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے، پھر چاہے وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور عالمی حدت میں ریکارڈ اضافے سے اس پگھلاؤ کی شدت بھی غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جسے روکنے اور ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ ساگر ماتھا سمباد (ایورسٹ ڈائیلاگ) کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمالیائی خطے کے صدیوں پرانے گلیشیئر تازہ پانی کے بہت اہم ذخیرے ہیں۔ ان کے تیزرفتار پگھلاؤ سے ناصرف مقامی آبادیوں بلکہ میدانی علاقوں کے لوگوں کو بھی خطرات لاحق ہیں جن کا انحصار ان پہاڑوں سے آنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین مسئلے کا دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہو گا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس خطے اور دنیا کو ہر محاذ پر امتحان درپیش ہے جس کا آغاز غزہ کے حالات سے ہوتا ہے۔ Tweet URL انہوں نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گرد حملوں کا کوئی جواب نہیں اور اسی طرح فلسطینی لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بھی ناجائز ہے۔(جاری...
    اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر یہ اجلاس اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ بعض عرب بادشاہتیں نااہل اور بعض ان جرائم میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ بغداد میں ہونے والا عرب سربراہی اجلاس، اگر غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی بند اور وہاں کا محاصرہ ختم کروا سکتا ہے تو ٹھیک، ورنہ صرف مذمتوں پر مشتمل بیان بے سود ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر یہ اجلاس اجتماعی قتل نہیں رکوا سکتا اور اس پٹی میں انسانی امداد داخل...
    پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہیکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں،ملکر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ، برطانیہ نے پاکستان...
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے موثر سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے، بھارت نے بلا جواز سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے عوام نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جس قوم میں شہادت پانے کا جذبہ موجود ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انڈیا کو بلا جواز مسلط کی گئی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ ایل او سی زیرو پوائنٹ بگنہ پہنچ گئے، لائن آف کنٹرول...
    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ترکیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ ترک سفیر نے کہا کہ ہمارے...
    برطانوی وزیر خارجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں، ملکر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے...
    پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے اپنے ملک کی معروف ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو حراست میں لے کر5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ خاتون ولاگر کو ہریانہ سے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کمل جیت نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون ولاگر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔ کمل جیت نے مزید بتایا کہ جیوتی ملہوترا کافی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے لیے محبت کا اظہار کیا اس سے میں ایک بات بہت وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی ملک کے لیےکاوشوں کو نہایت اہم...
    انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماء رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ دکانوں کو بلاجواز سیل کردیا گیا اور ذاتی طور پر دکانداروں کو سیل کھولنے کے حوالے سے بارگینگ کرکے پیسے مانگے جارہے ہیں اور اس کیلئے سرکاری اکاؤنٹ کی بجائے اپنے ذاتی اکاؤنٹ اور ایزی پیسہ کے نمبرز دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے محکمہ اوقاف کوئٹہ کے حکام کی طرف سے بغیر کسی نوٹس کے رات کے اندھیرے میں دکانوں کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیل کی گئی دکانوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔ بصورت دیگر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان احتجاج اور شٹرڈاون ہڑتال پر مجبور ہوگی۔ یہ بات انہوں نے آج کومیر...
    خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی انکے قائد سے ملاقات کروائے: خواجہ سعد رفیقمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے قائد کی ملاقات کروانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے...
    جو لوگ فوج مخالف باتیں کرتے تھے کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور...
      راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو...
    پشاور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے ایک کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 108 روپے کی خطیر رقم ریکور کر لی۔ کارروائی اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی ایک شکایت پر عمل میں لائی گئی جس میں الزام تھا کہ 2022 میں جنرل بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ تین سالہ مدت کے لیے دیا گیا، مگر ٹھیکیدار نے طے شدہ مدت کے دوران ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں الزامات درست ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھیکیدار کی عدم ادائیگی کے باعث قومی خزانے...
    بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا ایک اہم مسئلہ ملک میں پیسوں کی منتقلی ہے۔ بے شمار آپشنز کی موجودگی کے سبب ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آسان، محفوظ اور فائدہ مند طریقہ کونسا ہے؟ اس مشکل کو دور کرنے کے لیے ہم آپ کو پروفی (Profee) کے بارے میں بتاتے ہیں جو اپنے سہل، تیز اور شفاف طریقے سے رقم کی منتقلی کو شاندار تجربے میں تبدیل کردیتی ہے۔ پروفی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایک فن ٹیک کمپنی ہے جو دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں محفوظ، قانونی اور ہموار بین الاقوامی ترسیلاتِ زر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 2017 میں قائم کی گئی اس کمپنی کی آمدنی میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لئے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی میدانی علاقوں میں موسم کی شدت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم میں کسی قسم کی بہتری کی توقع نہیں، بلکہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں سورج کی تپش معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی کمی نے گرمی کے اثرات کو دوچند کر دیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے...
    حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار کرلیا ہے۔ حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیسن ایجنسی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی سائبرکرائم نیٹ ورک کے کارندوں کو دھر لیا ہے، ملزمان امریکی شہریوں اور مالیاتی اداروں کو لوٹنے والے نیٹ ورک سے منسلک ہیں، ہارٹ سینڈر گروپ کے خلاف ایف بی آئی اور ڈچ پولیس کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان کی سربراہی میں سائبر کرائم انویسٹی گیسن ٹیم نے 21 رکنی گروہ کےمتعدد ارکان کو پکڑا، رمیض شہزاد کا گروہ امریکی شہریوں اور...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر  مملکت  آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا،صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔ صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے "معرکۂ حق" کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔ شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے...
    ہریانہ (ویب ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1) رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ...
    بیجنگ :کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے چین میں ہونے والی چین- لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ چین نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور صاف توانائی کو یکجا کرنے کی چین کی صلاحیت مستقبل میں عالمی معیشت کا مرکز...
    اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں ایف بی آر افسران کو بہت زیادہ اختیارات دے کر ٹیکس دہندگان سے اپیل تک کا حق چھین لیا گیا ہے اس سے کرپشن کا ایک نیا بازار کھلے گا۔ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2025 کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیمی ٹیکس آرڈیننس میں ٹیکس دہندگان کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے، ایف بی آر حکام کو بہت زیادہ اختیارات دے دیے گئے ہیں، ٹیکس دہندگان سے اپیل کا حق تک چھین لیا گیا ہے ٹیکس دہندگان پر ایف بی آر حکام کو صرف الزام عائد کرکے سزا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) ڈارک سائیکالوجی کوئی باقاعدہ یا تسلیم شدہ سائنسی شعبہ نہیں۔ مگر اس کے اثرات جادو جیسے ہیں۔ لوگوں کے اعصاب کو قابو میں کرکے اپنی مرضی کے رزلٹ لینا یہ صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی ہوتا ہے۔ قریبی رشتہ داروں، دفتر کے تعلقات، سوشل میڈیا الغرضیکہ ہر جگہ یہ ٹرکس نظر آتی ہیں کبھی دوست بن کر کبھی عاشق اور کبھی رہنما بن کر لوگ جذبات سے کھیل سکتے ہیں۔ ان کو ٹارگٹ بنا سکتے ہیں۔ جب بھی ڈارک سائیکالوجی کا موضوع زیرِ گفتگو آتا ہے تو لوگ یقیناً یہ زعم کرتے ہوں گے کہ کسی نے کوئی جرم کیا ہے یا کوئی جرائم میں...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں پر قبضے اور حماس کو ’شکست دینے کے لیے‘ ایک وسیع آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ ایکس پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے عبرانی زبان میں پیغام دیا کہ اس نے غزہ کے پٹی کے سٹریٹیجک علاقوں پر قبضے کے لیے فوجی دستے فعال کیے ہیں۔ حماس کے زیرِ انتظام سول ڈیفنس اور وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اسرائیلی حملوں میں قریب 250 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے دو ماہ کے سیزفائر کے خاتمہ کے بعد مارچ سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ غزہ میں کئی لوگ بھوکے پیاسے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وفد میں شامل ہونے کی حامی بھرلی ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ششی تھرور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز کہا ہے۔ بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان فضا علی کو اپنے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہن کر پروگرام کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ فضا علی نے دو دن قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بولڈ لباس اور انتہائی باریک لباس پہنا تھا اور انہوں نے پروگرام کی ویڈیوز کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا تھا۔ ان کی جانب سے پہنے گئے لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ٹی وی میزبان کو آڑے ہاتھوں لیا اور بعض افراد نے ان کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا۔ پروگرام کے دوران ان کی جانب سے کتوں کے ہمراہ بنائی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے ان...
    پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو تقریباً 5 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نہ صرف بھارتی ایئرلائنز بلکہ کارگو سروس کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے بھارت کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارتی پروازوں کو امریکا، یورپ اور کینیڈا جانے کے لیے...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں پر قبضے اور حماس کو شکست دینے کے لیے ایک وسیع آپریشن کا اعلان کیا ہے ”ایکس“ پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے عبرانی زبان میں پیغام دیا کہ اس نے غزہ کے پٹی کے سٹریٹیجک علاقوں پر قبضے کے لیے فوجی دستے فعال کیے ہیں. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے زیرانتظام سول ڈیفنس اور وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اسرائیلی حملوں میں قریب 250 افراد ہلاک ہوئے ہیں اسرائیل نے دو ماہ کے سیزفائر کے خاتمہ کے بعد مارچ سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا...
    ویب ڈیسک :  پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اُڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیے جاؤ گے ۔  کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا، انہوں نے کہا کہ جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں...
    پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان امریکی پابندیوں کے بعد شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ خان کی ای میل تک رسائی ختم کر دی گئی ہے اور ان کے برطانیہ میں موجود بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں، جب کہ اس عدالت کے امریکی عملے کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ امریکا واپسی کا سفر کریں، تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں کریم خان اور عدالت کے دیگر اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ان...
    لاہور: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں  اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں، جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے  خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہوش کے ناخن لے، عدلیہ کو آزاد کریں، صحافت کو...
    سٹی 42 : آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا۔ پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بڑے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔ لہو کو گرما دینے والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول  پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمد رسول اللہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں، ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں،...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے...
    سٹی42 : آج 17 مئی 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر (hypertension) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: "اپنا بلڈ پریشر درست طریقے سے ناپیں، اسے قابو میں رکھیں، اور لمبی زندگی گزاریں!"۔ ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی بروقت تشخیص اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو اکثر "خاموش قاتل" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں 1.13 ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، جن میں سے بہت سے افراد...
    اسلام ٹائمز: مہمان نوازی عربوں کا کلچر رہا ہے۔ کل تک جو عرب اپنے مہمانوں کی خاطر مدارت کھجوروں سے کرتے تھے آج پیٹرو ڈالر سے حاصل ہونے والی ترقی کی وجہ سے وہ اپنے خاص مہمانوں کی مہمان نوازی کھجوروں سے زیادہ ”حوروں“ سے کرتے ہیں۔ عربوں کے مہمان خانے اب مہمانوں سے زیادہ صنم خانے بن گئے ہیں۔ جہاں ان کے ”صنم“ سمندر پار سے بھی آ کر ٹھہرتے ہیں۔ کعبے میں کبھی جو صنم ہوا کرتے تھے وہ اب اپنے نئے رنگ روپ کے ساتھ عربوں کی دعوت پر ان کے گھروں میں بھی قدم رنجہ فرماتے ہیں۔ تحریر: سید تنویر حیدر                        صدر ٹرمپ کے خلیج فارس کے دورے پر شیخان عرب نے اپنے اس...
    سرینگر(اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعدبھارتی ایئرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو ا ب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو تقریباً 5 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نہ صرف بھارتی ایئرلائنز بلکہ کارگو سروس کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے بھارت کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ ان کا ملک انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات اور بات چیت بھی ہو پاکستان کہہ چکا ہے کہ امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان گذشتہ ہفتے دہائیوں بعد ہونے والی شدید ترین کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس سیزفائر کے لیے تیز رفتار سفارتی کوشش 10 مئی کو کامیاب ہوئی لیکن سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سیزفائر اب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) اہم ترین خبریں: اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یورپی کونسل اور اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ نے غزہ میں اسرائیلی عسکری طریقوں پر شدید تنقید کی ہے۔ امریکہ نے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ امریکہ 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، رپورٹ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے پانچ مختلف ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا میں آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی...
    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی عہدیدار کنول شوذب کا آمنا سامنا ہوگیا، اس دوران علیمہ خان اور کنول شوذب کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔تفصیلات کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔کنول شوذب نے...
    استبول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )یوکرین اور روس کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکراتی عمل کے آغاز پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین جنگ کے تین برس بعد پہلے باضابطہ بات چیت کے عمل کا آغاز ہوا ہے. گزشتہ روز سفارت کاری میں ایک اہم پیشرفت کے نتیجے میں یوکرین اور روس کے وفود مارچ 2022 کے بعد پہلی بار بات چیت کے لیے آمنے سامنے آئے ان مذاکراتی عمل کے لیے ترکی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک نے دنوں فریقین پر دباﺅڈالا اور بات چیت کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد یہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘پاکستان اور انڈیا جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے لیکن اب سب خوش ہیں. امریکی نشریاتی ادارے”فوکس نیوز“ سے انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے یہ بات دہرائی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تہران کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ ایران کے لیے نہایت مفید ہو گا.(جاری ہے) امریکی صدر...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ساڑھے 29 کروڑ سے زائد افراد کو شدید بھوک کا سامنا کرنا پڑا جو دیگر بحرانوں کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے ایک نئی بلندی ہے اور 2025 کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں کمی آنے کا منظر تاریک ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق خوراک کے بحران پر عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شدید غذائی عدم تحفظ کی بلند سطح سے متاثرہ افراد کی تعداد میں لگاتار چھٹا سالانہ اضافہ ہے گزشتہ سال مجموعی طور پر 29 کروڑ 53 لاکھ افراد نے شدید بھوک کا سامنا کیا جو رپورٹ کے لیے تجزیہ کردہ 65 ممالک میں سے...
    غزہ کی پٹی میں غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں جاری نسل کشی میں شدت آ جانے پر اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کمسن بچوں کی وسیع شہادتوں کی زیادہ تعداد کے بارے چونکا دینے والے اعدادوشمار جاری کئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم نے گذشتہ صرف 2 دنوں میں ہی غزہ کی پٹی میں 45 فلسطینی بچوں کو کا قتل عام کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں یونیسیف نے غزہ کی پٹی میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں کمسن فلسطینی بچوں کے وسیع قتل...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے افسوسناک واقعے کو امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی...
    نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔ اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)،...
    ’’پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے چھڑ سکتی تھی‘‘؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ جس اقدام پر سراہا گیا وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کروانا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔” انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور...
    خضدار میں صمند لیویز چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4  لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور لاشیں ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردی گئیں ۔ واقعہ کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع...
    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دلچسپ مرحلے میں لاہور قلندرز کو بڑا بوسٹ مل گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ یہ کھلاڑی اب مکمل طور پر ایکشن کے لیے تیار ہیں۔ "اوورسیز قلندرز" مکمل طور پر لاک اِن ہو چکے ہیں اور پی ایس ایل 2025 کے میدان کو روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندرز کے شائقین کو...
    بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی امور کی جانی پہچانی ماہر اور امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام کے دوران انہوں نے بھارتی بیانیے پر نہ صرف کھل کر تنقید کی بلکہ بھارت کے کردار کو بھی بے نقاب کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹین فیئر نے گفتگو کے دوران کہا کہ جس طرح بھارتی عوام یہ ماننے پر تُلے ہوتے ہیں کہ کشمیر میں پیش آنے والے ہر واقعے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے، بالکل اسی طرح پاکستانیوں کو بھی یہ پختہ یقین ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے بیشتر دہشتگرد حملے بھارت کی کارستانی ہیں۔ انہوں نے...
    مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سرکاری دفاتر، کالونی اور دیگر مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں۔مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بے کار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں...
    دوحہ(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانیوں کی ذہانت اورصلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز اشیا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارت سے متعلق موثر بات چیت ہوئی،ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں احتجاجی سیاست تیز ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہمیں بہت جلد احتجاجی سیاست کرتے ہوئے دیکھیں گے، جبکہ عالیہ حمزہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے اوپر قائم مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر بیس مقدمات ہیں جن کا مجھے خود بھی علم نہیں۔ ہم اس نظام کے خلاف لڑ کر رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا...
    بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صمند میں چیک پوسٹ پر مسلح دہشتگردوں نے حملہ کرکے لیویز فورس کے 4 جوانوں کو شہید کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہید لیویز اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملے کا مقابلہ کیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد لیویز فورس نے پورے علاقےکو گھیرے میں لےلیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کے 4 جوانوں کی شہادت قومی سانحہ...
    (گزشتہ سےپیوستہ) معاشرہ اور عادات اور قومی شعائر میں مشابہت اختیار کرنا ، مثلاًکسی قوم کا مخصوص لباس استعمال کرنا جو خاص ان ہی کی طرف منسوب ہو اور اس کا استعمال کرنے والا اسی قوم کا فرد سمجھاجانے لگے جیسے سر پر عیسائی ٹوپی(ہیٹ) رکھنا، ہندوانہ دھوتی، جوگیانہ جوتی وغیرہ یہ سب مکروہ تحریمی اور ناجائز وممنوع ہیں اور فخر کی نیت سے استعمال کی جائیں تو اور بھی زیادہ گناہ ہے۔اسی طرح انگریزی زبان، ان کے لب ولہجے اور طرز کلام کو اس لئے اختیار کیا جائے کہ ہم بھی انگریزوں کے مشابہ بن جائیں اور ان کے زمرے میں داخل ہوجائیں یا سنسکرت اس لئے سیکھی جائے کہ پنڈتوں کی مشابہت ہو اور وہ بھی ہمیں اپنے...
    عسکری میدان میں فیصلہ کن شکست بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار ہزیمت کے دھچکے کھا کر اب منہ چھپاتی پھر رہی ہے۔ مودی کے تباہ کن جنگی جنون کے مقابل ریاست پاکستان نے تحمل، عزم اور اتحاد کا راستہ اپنایا۔ پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دشمن کے عزائم بھی خاک میں مل گئے اور ایٹمی جنگ کے پھیلائو کے امکانات بھی ختم ہو گئے۔ ازلی دشمن بھارت میں بھونچال آیا ہوا ہے ۔رب ذوالجلال کے فضل و کرم سے پاکستان میں اتحاد کی فضا بن چکی ہے۔ پاکستان کی فاتحانہ شان دیکھ کر دشمن تلملا رہا ہے۔ قوم میں تقسیم کی دراڑیں مٹ رہی ہیں اور ملی یکجہتی کا منظر نامہ...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی سفر میں کسی جماعت کو تنظیم کے طور پر اتنا مضبوط نہیں دیکھا جتنا بی جے پی، یہ ایک مشینری کے طور پر کام کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم نے بی جے پی کی تنظیمی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ اس پر بی جے پی نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے کہہ رہے ہیں کہ خود غرضی کی وجہ سے بنائے گئے الائنس کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس کے مستقبل پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ انڈیا الائنس کے اہم اتحادی اور کانگریس کے سینیئر لیڈر پی...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کے کردار اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب ڈاکٹر یا وکیل کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرتے ہیں تو ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا، لیکن جب کوئی اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کیونکہ وہ محبت اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بھارت کو بغیر...
    قصابوں کا اتحاد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال تاریخ نے کئی جابر حکمران دیکھے ہیں جن کے نام ظلم، خون اور تباہی کی علامت بن چکے ہیں — ایڈولف ہٹلر، بینیٹو مسولینی، جوزف اسٹالن اور دیگر، جنہوں نے پورے بر اعظموں کو خون اور آنسوؤں میں نہلا دیا۔ ہٹلر کے دورِ حکومت میں ہونے والا ہولوکاسٹ لاکھوں یہودیوں کے قتلِ عام کا باعث بنا، جب کہ اس کی جارحانہ جنگوں میں عالمی جنگ دوم کے دوران 7 سے 8 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے۔ مسولینی، اٹلی کا فاشسٹ آمر، 1935 میں ایتھوپیا پر حملہ آور ہوا اور لاکھوں انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ وہ نازی مظالم میں برابر کا شریک تھا۔ اسٹالن،...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 3.29 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔ کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یومِ تشکر کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل ہی پیچیدہ محرکات سے عبارت رہی ہے، اور گذشتہ اٹھتر برس کے واقعات نے ان پیچیدگیوں کو مزید بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بخوبی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی...
    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
    مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر رجب کے ہمراہ 2 اور افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’رجب بٹ اچھے بیٹے تو ہوسکتے ہیں مگر شوہر نہیں‘، اہلیہ سے بدسلوکی کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید متاثرہ شخص اپنے فیملی کے ہمراہ سفر کررہا تھا جب مبینہ طور پر رجب بٹ نے اپنی گاڑی شہری کی گاڑی کے سامنے آکر روکی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے تھانہ...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے حالیہ دہشتگردی کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں کیا ہوا؟ عاصم افتخار نے انکشاف کیا کہ حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں، جو بھارتی مظالم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مظالم چھپانے کے لیے اجتماعی قبروں کی تحقیقات سے گریز کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لاپتا افراد کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد عاصم...
    لندن (نیوزڈیسک) پاک بھارت مختصر جنگ کے بعد بھارت کا آبی حملہ کرنے کی تیاریاں، دریائے سندھ کا پانی بھی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ انٹرنیشنل میڈیارپورٹس کے مطابق 22 اپریل کے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکام کو دریائے چناب، جہلم اور سندھ پر پانی روکنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔ یہ تینوں آبی ذخائر دریائے سندھ کی شاخیں ہیں اور انہیں بنیادی طور پر پاکستان کے استعمال کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دریائے چناب پر واقع رنبیر نہر کی لمبائی کو دگنا کر کے 120 کلومیٹر تک بڑھانا ہے جو بھارت سے گزر کر پاکستان کے اہم زرعی مرکز پنجاب کے علاقے تک جاتی ہے، یہ...
    جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی...
    بیماری کی روک تھام کیلئے 1 ارب 21 کروڑ روپے مختص ، اینٹی ملیریا اسپرے پر تشویش منظور شدہ کیمیکلز کے بجائے ناکارہ مادے کا استعمال ،ڈبلیو ایچ او اُصول کی خلاف ورزی انسداد ملیریا پروگرام کیلئے1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے، تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم...
    لاہور (نامہ نگار) ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والے کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ اب مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وقت ہے۔ اس کے حل تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو گا۔ بھارت کشمیری قوم اور قیادت سے رائے شماری کے وعدے پر عمل درآمد کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک کی رہائش گاہ پر سید حسن مرتضی، چودھری منظور احمد اور چودھری اسلم گل کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو گھمنڈ میں شکار قوم کیخلاف فتح...
    اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد  ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو  ہفتہ وار  میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
    ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ  ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات...
    22 اپریل کو بھارت کی آبی جارحیت پر بھی پی ٹی آئی والے بہ مشکل کچھ بولے نہ انھوں نے دیگر پارٹیوں کی طرح فوج سے ہم آہنگی دکھائی نہ حمایت میں نظر آئی۔ دس مئی کو پاک فوج کے سربراہوں کی مشترکہ حکمت عملی سے شان دار کامیابی حاصل ہوئی کیونکہ 6 مئی سے بھارت نے پاکستان میں جو دراندازی کی اس کے جواب میں تینوں افواج نے مشترکہ طور پر کہا تھا کہ ہم بدلہ ضرور لیں گے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو دس مئی کو دیا گیا۔ چار روزہ بھارتی جارحیت پر تینوں افواج کے سربراہ آپس میں مل کر بیٹھے رہے اور آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں پاک فوج...
    جمعرات (پندرہ مئی) کو اسرائیل کی ستترویں سالگرہ اور فلسطینی نقبہ (قیامتِ صغری) کا ستترہواں یوم ِ سیاہ تھا۔جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے صرف ساڑھے سترہ سو کیلومیٹر پرے قطر میں تھے۔اسرائیل نے اپنے جنم دن پر ساتھ کے محلے میں موجود ٹرمپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں دن بھر کی بمباری کی سلامی دیتے ہوئے کم ازکم ایک سو بیس بچوں ، عورتوں اور جوانوں کی لاشوں کا تحفہ دیا۔اس پرمسرت موقع پر غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے پچھتر دن سے بھوکے پیاسے چوبیس لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے سامنے بار بی کیو کی دعوتیں اڑائیں اور ان دعوتوں کی تصاویر فخریہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مشتہر کیں۔ اس وقت لگ بھگ چھپن یرغمالی حماس کی...
    سٹی42:  پاکستان کی  کرکٹر لڑکیوں نے یوم تشکر   پر اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میچوں کا آغاز شہیدوں کی قربانی کو یاد کر کے کیا۔ قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچوں سے پہلے  تمام کھلاڑیوں نے وطن کی آزادی کے دفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کے لیے دعا کی۔ چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک اسٹیڈیم کراچی جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر  شہیدوں کے لئے دعا کی گئی۔  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنی گفتگوؤں میں معکہِ حق کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 کرکٹر...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہم کسی شرط کے بدلے غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنے فوجی حملے بند نہیں کریں گے۔ ہم ہر جارحیت کا سختی سے جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو چیف "محمد البخیتی" نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دراندازی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے اپنی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر محمد البخیتی نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف ہماری عسکری کارروائیاں روکنے کی کوشش بےکار جائیں گی۔ انہوں نے صیہونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ کسی شرط...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) جسٹس سرفراز ڈوگر کے فیصلے پر جسٹس سردار اعجاز کا سخت ردعمل، کہا میں توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھاؤں گا، فیصلہ لکھوں گا کہ کیا چیف جسٹس کے پاس ایک جج سے توہینِ عدالت کیس واپس لینے کا اختیار ہے؟ یہ اس ادارے کی بنیاد پر زوردار حملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اپنی عدالت سے توہین عدالت کیس لارجر بینچ منتقل ہونے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ججز میں تنازع ہے میں یہ دکھاوا کیوں کروں کہ تنازعہ نہیں ہے؟ جمعہ کو جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اپنی عدالت سے توہین عدالت کیس بغیر رضامندی کے لارجر بینچ...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ ریاست پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اگر کسی نے مادرِ وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی۔ پاکستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نے جمعہ کے روز یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول...
    کوئٹہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے عالمی استعمار اور صیہونی طاقتوں کے گٹھ جوڑ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا یہود و نصاریٰ ہرگز امت مسلمہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل ایمان آپس میں نرم دل اور باہمی محبت و اخوت سے سرشار ہوتے ہیں، جبکہ کفار و مشرکین کے مقابلے میں سخت اور باہمت ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام اپنے ایمانی جذبے سے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن کی مکروہ سازشیں، خصوصاً مودی سرکار کے ناپاک عزائم، خاک میں ملا دی جائیں گی۔ ان...
    اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی کے صدر کامران عطا اللہ خان نے کی، جبکہ اس میں پاکستان میں کام کرنے والی معروف امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے، اس موقع پر وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں اصلاحات اور تمام شعبوں میں منصفانہ ٹیکسیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج وزارتِ خزانہ میں امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے، قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں۔ یوم تشکر منانے کے لیے حافظ نعیم الرحمان آزاد کشمیر کنڑول لائن پر پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن عباس پور پر یوم تشکر منایا، اُن کا آزاد کشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم  شہباز شریف نے’’ یوم تشکر ‘‘کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہےکہ  وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ءکو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج کا دن تشکر کا ہے، یہ دن صدیوں بعد کسی کسی کو ملتا ہے۔جنگ جیت لی لیکن امن چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مونومنٹ پر’’ یوم تشکر‘‘ کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت  دیگر وزراء بھی شریک تھے۔تقریب میں...
    کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور کماؤ پوت شہر ہے، یہ شہر زرِمبادلہ، کمائی اور ٹیکس آمدنی میں بڑا حصہ ڈالتا ہے لیکن اس پر وفاق اور نہ ہی صوبائی حکومت کی توجہ ہے۔کریم آباد انڈر پاس منصوبے کو اس سال جون میں مکمل ہو جانا تھا لیکن یہ بھی نہیں ہوا، کوئی جوابدہ ہے، مئی 2023ء میں جب یہ منصوبہ شروع ہوا تو مہنگائی بڑھنے کی رفتار 38 فیصد تھی، جو اب آدھی فیصد بھی نہیں ہے، اس دوران شرحِ سود کم ہوئی، سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتیں کم ہوئیں، مزدوری نہیں بڑھی، پھر کیوں یہ منصوبہ 1 ارب 35 کروڑ سے 3 ارب 81 کروڑ روپے کر دیا گیا، کوئی جوابدہ ہے؟ کراچی کی خوبصورتی و ترقی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے دعا کی گئی۔ خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن...
    برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی پشتو‘‘ نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر بھارت کے خفیہ دور پر گئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دنوں میں کیا گیا اور ابراہیم صدر کو طالبان کے امیر ملا ہبتہ اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ابراہیم صدر کو طالبان حکومت کے اہم اور اسٹریٹیجک سیکیورٹی کے امور میں مہارت کے باعث فیصلہ سازی میں اہمیت دی جاتی ہے۔ بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈیئن‘ نے طالبان حکومت کے ایک اہم عہدیدار کے بھارت دورے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس دورے کی...
    روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کے روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایک نچلی سطح کا وفد مجوزہ امن مذاکرات کے لیے بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وکرینی اور روسی حکام کے مابین جنگ بندی کے حوالے سے استنبول میں مذاکرات جاری ہیں، جبکہ یوکرینی صدر نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں عالمی رہنماؤں سے سخت ردعمل کی اپیل کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ قبل ازیں البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں یورپی سربراہی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی...