2025-11-04@10:40:12 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 908				 
                «استعمال کرتے»:
	پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے...
	چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی دفترِخارجہ ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی جانب سے جوہری تجربات پر عرصہ دراز سے جاری غیر رسمی تعطل کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔  چینی دفتر خارجہ ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ چین اب بھی ایٹمی تجربات نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری کر رہا ہے۔ ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ ’چین بطور ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست پر امن مقاصد کے لیے چینی ایٹمی پروگرام پر کاربند ہے اور ہماری جوہری حکمت عملی میں استعمال میں پہل کی کوئی پالیسی...
	 اسلام آباد:  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔  پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز...
	کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کو انٹریو میں ترجمان طالبان نے اس عمل کو افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ جس طرح پاکستان یہ مطالبہ کرتا ہے کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال نہ ہو، اسی طرح ہم نے بھی استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی زمین اور فضائی حدود افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔  ملکی سیاسی صورتحال ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی...
	قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی حالیہ اننگز نے نہ صرف ان کی بیٹنگ فارم کو بحال کیا ہے بلکہ پوری ٹیم پر مثبت اثرات ڈالے ہیں۔ شاہین کے مطابق بابراعظم ایسے کھلاڑی نہیں جنہیں 2 یا 3 میچوں کی ناکامی کی بنیاد پر پرکھا جائے، وہ گزشتہ 4 سے 5 سال سے پاکستان کے لیے مستقل پرفارم کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو اپنی پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے اور بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا...
	 اسلام آباد:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ...
	اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں۔ سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، ہماری طالبان گروپوں کے ساتھ لڑائی ہے، ٹی ٹی پی ،بی ایل اے اور دیگر تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔  ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں، ڈرون کے حوالے سے طالبان رجیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی، امریکا کے...
	لاہور(نیوز ڈیسک)عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔  درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-2 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) غازی علم الدین شہید کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں عاشقان رسول کو غازی علم دین کے راستے کو اپنا نہ ہوگا امریکہ سمیت اسلام دشمن ممالک توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی جانب سے مسجد انوار ختم نبوت ٹنڈو آدم میں راجپال گستاخ رسول کو قتل کرنے والے عظیم مجاہد غازی علم الدین شہید کی یوم شہادت 31 اکتوبر کے حوالے سے عظیم الشان محافظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی مرکزی نائب امیر حافظ محمد طارق الحمادی ختم جچوت لائیرز فورم کے چیئرمین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی ، علمی، ادبی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسّم نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے تمام پاکستانی صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہیں صحافی حضرات تمام اختلافات سے بالا تر ہو کر اپنے قلم ، اخلاق اور کردار کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تمام صحافی...
	علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
	ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،اب فیصلہ کرنا ہے کس سڑک پر اکٹھے ہونا ہے،قاری حنیف جالندھری کا وفاق المدارس کنونشن سے خطاب سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،مدارس کے آئمہ کرام کو 25 ہزار دینے کا اعلان...
	ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مدارس کے کردار کوختم کیا جا رہا ہے۔ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا۔ بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول۔ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں سعودی عرب، یو اے ای میں ایسا ہو رہا ہے، تو پھر وہی نظام لایا جائے۔ سیلاب آیا اس وقت حکومت کہاں گئی تھی۔ میدان میں یہ فقیر نظر آرہے ہیں تو حکومت کرنا بھی ان کا حق ہے، تمہارا نہیں۔ امریکہ پر تنقید کرتے کہا افغانستان عراق کو برباد کر دیا پھر کہتے ہیں امن کے لئے آئے ہیں۔ ملک...
	اپنے سوڈانی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دہشتگردوں کو اچھوں اور بروں میں تقسیم کرتے ہیں، ان کی حمایت کرتے ہیں جو ان کے اپنے الفاظ میں، ان کے مفادات کو پورا کرنے کیلئے ہر بُرا کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے سوڈان میں جاری صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کے خلاف دہشت گردی اور تشدد، ہمیشہ مذموم ہے، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو۔ گزشتہ شب انہوں نے اپنے سوڈانی ہم منصب "محی الدین سالم" سے ٹیلی فون پر بات کی۔ اس حوالے سے سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس...
	 پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،وزارت اطلاعات اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت اطلاعات و نشریات نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔ پاکستان نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی اینٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔وزارتِ اطلاعات نے کہا: پاکستان کے مؤقف کو...
	 سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مظالم پر خاموشی دراصل شریکِ جرم ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوڈان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری کے لیے ایک اخلاقی اور سیاسی آزمائش قرار دیتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود سلامتی کونسل ظلم و ستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سوڈان میں جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بے عملی ترک کرے اور فوری جنگ بندی اور سوڈانی قیادت میں سیاسی حل کے لیے موثر اقدامات کرے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق سلامتی...
	اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آرگنائزر اور سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ کانفرنس کا بنیادی مقصد اسرائیل کا بدنما امیج بہتر بنانے اور اس کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی، مقاومت اس دو سالہ جنگ میں ہر لحاظ سے کامیاب رہی، اسرائیل کو محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔ حزب اللہ اور حشد الشعبی کو غیر مسلح کرنا خود عراق اور لبنان کی حکومتوں کیلئے ناممکن ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے...
	اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آرگنائزر اور سینیئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ کانفرنس کا بنیادی مقصد اسرائیل کا بدنما امیج بہتر بنانے اور اس کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی، مقاومت اس دو سالہ جنگ میں ہر لحاظ سے کامیاب رہی، اسرائیل کو محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔ حزب اللہ اور حشد الشعبی کو غیر مسلح کرنا خود عراق اور لبنان کی حکومتوں کیلئے ناممکن ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے...
	حکومت پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کابھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان
	جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کےذریعےحل کیا جائے۔
	مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں افغانستان کو ساتھ ملانا چاہیے تھا بجائے کہ وہ بھارت جاتا۔چنیوٹ  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان اور ہم دو برادر اسلامی ملک ہیں، سرحد کے آر پار ایک ہی قوم بستی ہے، جنرل مشرف کےدور میں افغانستان کامسئلہ بگڑا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں کچھ نہیں ہو رہا لیکن کارکن تیاری کریں، علماء کرام کو 25 ہزار وظیفہ دینے کو مسترد کرتے ہیں، یہ 25 لاکھ بھی دیں تو ان کے کنٹرول میں نہیں آنے والے۔
	وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آوارہ گفتگو کرتے ہیں اور وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چیک کروانے کی ضرورت ہے۔ رانا ثنااللہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ وہ تقریر میں کچھ اور کہتے ہیں، عمل میں کچھ اور۔ ان کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، انہیں چیک اپ کروانا چاہیے۔ ’عمران خان سے سیاسی مشاورت کی اجازت نہیں‘ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے، ایک ایسا شہر جو معاشی سرگرمیوں، ثقافتی تنوع اور انسانی استقامت کی علامت ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور حکومت سندھ کا وژن ہے کہ کراچی کو عالمی شہروں کی صف میں شامل کرایا جائے جہاں جدید شہری سہولیات، ماحول دوست ٹرانسپورٹ، صاف توانائی اور متوازن شہری منصوبہ بندی کو فروغ دیا جارہا ہے، دبئی ایشیا پیسیفک سٹیز سمٹ جیسے عالمی فورم پر کراچی کا مؤقف پیش کرنا باعثِ فخر اور اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی عالمی سطح پر ترقی اور تعاون کے نئے دروازے کھول رہا ہے، دنیا کے بڑے شہروں کے درمیان کراچی کو ایشیائی ترقی کا سنگِ...
	آسٹریلیا کے ساحل سے جنگِ عظیم اول میں سمندر میں پھینکا گیا ایک بوتل میں بند پیغام ملا ہے۔ اس بوتل میں 109 برس قبل دو سپاہیوں نے اپنے خطوط بند کر کے پھینکے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیبرا براؤن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان وارٹن بیچ پر ساحل کی صفائی کر رہی تھیں جب ان کی بیٹی کو ایک بوتل ملی جس میں میلکم الیگزینڈر نیویل اور ولیم کرک ہارلے (1916 میں جنگِ عظیم اول میں حصہ لینے والے سپاہی) کے خطوط تھے۔ میلکم کے خط سے معلوم ہوا کہ وہ جنوبی آسٹریلیا کے علاقے ولکاواٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ ڈیبرا براؤن نے فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے ان کے...
	حامد میر کی پاکستانی فورسز کی غزہ میں تعیناتی سے متعلق پوسٹ پر اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان کے داخلی اور خارجی فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان فقط "ربڑ اسٹیمپ" ہے، اصل فیصلے جی ایچ کیوں میں ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی حامد میر کے ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ حامد میر نے پاکستانی فورسز کی غزہ میں ممکنہ تعیناتی سے متعلق ایک رپورٹ شئیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں اس پر بحث کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ پارلیمان میں اب تک اس پر بات...
	اسلام ٹائمز: اول یہ کہ طالبان ایک حقیقت ہیں۔ دوم یہ کہ ان کا افغانستان کے نوے فیصد علاقے پر قبضہ ہے۔ طالبان کی اس سے بڑھ کر ترجمانی عمران خان کرتے تھے۔ اپنے اقتدار کے آخری دور میں انہوں نے جنرل فیض حمید سے مل کر دوبارہ طالبان کو افغانستان میں اقتدار دلوایا۔ بہرحال ہماری ناکامی کہ ہم افغانستان میں دور تک تزویراتی گہرائی کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک ایسے گڑھے میں چھلانگ لگا بیٹھے ہیں جہاں سے نکلنا جہنم کی تہ سے نکلنے کے مترادف ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی  قتیل شفائی کا ایک معروف شعر ہے کہ: یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو اپنے ہی گلے کے لیے تلوار نہ منگو اچھے شعر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے، ملک بھر میں اس موقع پر احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں مختلف وزارتوں کے نمائندے، طلبہ، سول سوسائٹی کے ارکان اور شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک کو ’’کشمیر بنے گا...
	لیجنڈری بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اکشے کمار کی تعریفیں جب کہ شاہ رخ خان کی اداکاری کی برائیاں کرتے دکھائی دیے، ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان کو ’بورنگ ایکٹر‘ بھی قرار دیا۔ ’بھارتی خبررساں ادارے‘ کے مطابق نصیر الدین شاہ کے پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بولی ووڈ کے معروف اداکاروں کے بارے میں کھل کر بات کرتے دکھائی دیے۔  ویڈیو میں انہو نے شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’بورنگ ایکٹر‘ قرار دیا جبکہ اکشے کمار کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا۔ نصیر الدین شاہ نے انٹرویو میں کہا کہ وہ عام طور پر بولی ووڈ...
	پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کشمیر کے جوانوں نے بے شمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان شہداء کی قربانیوں اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے 27 اکتوبر کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضے کی مناسبت سے یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ انڈیا نے 1947ء کے تقسیم ہند کے طے شدہ فارمولے اور معاہدے کو رد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اپنی فوج داخل کر کے غاصبانہ قبضہ کیا، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست...
	بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں جونی لیور نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کو بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر ہے، کیا ڈائریکشن ہے‘۔   View this post on Instagram   A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama)  اداکار نے ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، آپ بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں۔ جونی لیور نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر...
	پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ترک انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) کے سربراہ اور صدر رجب طیب ایردوان کے انتہائی قریبی ساتھی ابراہیم قالن ایک بار پھر عالمی سفارتی منظرنامے پر نمایاں ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق دوحہ میں ہونے والے حالیہ پاک–افغان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں ابراہیم قالن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو پُرامن انداز میں آگے بڑھانے میں بھرپور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم قالن نے یہ بھی یقینی بنایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کار ہاتھ ملائے بغیر مذاکراتی اسٹیج نہ...
	 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی یومِ فنکار کے موقع پر فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فنکار معاشرے کے جذبات کو اپنے فن کے ذریعے آواز دیتے ہیں، اور اُن کے بغیر تاریخ و ثقافت کا تصور ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ فنکاروں کی فلاح و بہبود اور آرٹ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے صوبے میں اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ اینڈ کلچر کا قیام آرٹ کے فروغ کی ایک بڑی مثال ہے، جبکہ محکمہ ثقافت فنکاروں کی مدد کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے آرٹس کونسل کراچی جلد ورلڈ کلچرل فیسٹیول...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بزرگ مزدور رہنما کامریڈ احمد حفیظ جمال کا 99 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال ہوگیا۔ کامریڈ حفیظ جمال نے تمام زندگی محنت کش عوام اور محکوم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، وہ پاکستان کو ایک سوشلسٹ ریاست بنانے کا خواب اپنے دل میں سجائے اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ آپ نے اپنی زندگی کا آغاز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے شروع کیا، پاکستان میں جن سیاسی شخصیات کے ساتھ آپ نے سیاسی کام کیا ان میں مولانا بھاشانی، خان عبدالولی خان، میر غوث بخش بزنجو، ڈاکٹر م ر حسان، فیصح الدین سالار، حسن عسکری، لعل بخش رند، فیض احمد فیض، عابد حسن منٹو، کامریڈ انیس ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات شامل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ،اس لیے حمایت ترک کر دی۔ نجی ٹی وی کو انٹریو میں طلال چوہدری نے کہا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے ، اب وقت آگیا کہ وہ فیصلہ کرلیں۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چوہدری انوار الحق کی حمایت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ نئی نسل کے دلوں میں ایمان، علم اور کردار کی روشنی پیدا کرکے ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور قوم میں شاہین صفت نوجوان تیار کرتے ہیں جو ملک و قوم اور دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان 1969 میں اسی مقصد کے ساتھ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کی ناظمہ ناہید ظہیر ودیگر ذمہ داران نے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کی سینئر رکن حسنہ آراء (حسنہ خالہ)کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔ناظمہ ضلع ناہید ظہیر نے تعزیتی بیان میں کہا کہ حسنہ خالہ نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی خدمت میں صرف کی اور انتقال کے وقت بھی وہ اپنے بچوں کو جمع کی گئی اعانت کے بارے میں مطلع کررہی تھی اور کلمہ پڑھتے ہوئے وہ سفر آخرت پر روانہ ہوگئی۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی...
	چیئرمین مین کمیشن فار مینارٹیز رائٹس شعیب سڈل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مکالمہ کے ضمن میں منہاج یونیورسٹی کا کردار اہم اور قابل تقلید ہے۔ انتہا پسندانہ رویوں اور عدم برداشت کیساتھ قومی یکجہتی کا حصول ناممکن ہے۔ اسلام میں کسی قسم کی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ 8ویں بین المذاہب کانفرنس کے پہلے روز سفارشات پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ پاکستان تمام مذاہب و مسالک سے سجا ہوا پھولوں کا گلدستہ ہے۔ مذہبی رواداری سے ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ تمام مذاہب اور ان...
	امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پرپابندیاں عائد کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں امریکی شہریوں کو کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا گیا۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے صدر پر پابندی کا یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر گستاؤ پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا، یہاں تک کہ شمالی امریکا تک بھی ترسیل کی اجازت دی۔ صدر پیٹرو...
	اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث پرویز الہٰی کی جانب سے ایک پیشی سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کی ایک معروف سی بی ایم یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ انچارج نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی انچارج کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں سی بی ایم پرائیوٹ یونیورسٹی میں جمعہ 24 اکتوبر کویونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج جلال نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ واقعہ کے وقت طالبہ انتظامی دفتر میں موجود تھی جب جلال نے دروازہ بند کرکے کمرے کی کنڈی لگا لی، تاہم طالبہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کر دی، جس سے عمارت کے باہر طلبہ اور طالبات جمع...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کی بورڈ ایک ایسی چیز ہے جو تقریباً ہر شخص روزانہ استعمال کرتا ہے، چاہے دفتر میں کمپیوٹر پر کام کے لیے ہو یا گھر میں لیپ ٹاپ پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے۔ بظاہر عام سا لگنے والا یہ آلہ دراصل کئی دلچسپ رازوں سے بھرا ہوا ہے جن کے بارے میں زیادہ تر افراد نہیں جانتے۔اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ساتھ کی بورڈ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس کے نیچے دائیں اور بائیں جانب دو چھوٹے “پیر” یا “فِیٹ” ہوتے ہیں۔یہ عام طور پر ٹائپنگ کے زاویے کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص کی بورڈ کو دیکھ کر ٹائپ کرتا ہے...
	اسلام ٹائمز: ہم پاکستانی شیعہ طلاب و علماء دین، جامعۃ الرشید کے اس موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو انقلاب اسلامی اور تشیع کی فروغ وحدت امت کے لیے کوششوں اور قربانیوں کی عظمت کو مجروح کرتا ہے۔ ہم اسے پرامن بقائے باہمی اور امت اسلامی کی وحدت کی روح کے خلاف سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعۃ الرشید اپنے بیانات میں وحدت اسلامی کے تقاضوں کا خیال رکھے۔ تحریر: محمد احمد فاطمی  کراچی پاکستان کے اہل سنت (دیوبندی) کے دینی مدرسوں میں سے ایک ممتاز درسگاہ "جامعۃ الرشید" کے مدیر مفتی عبدالرحیم صاحب نے ایک بیان میں انقلاب اسلامی ایران پر بے بنیاد اتہامات عائد کیے ہیں۔ مفتی صاحب کا دعویٰ ہے کہ 1980ء کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی کرکٹر اور آل راؤنڈر عامر جمال ایک بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے، ان کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔ اس افسوسناک خبر نے نہ صرف کرکٹ برادری بلکہ عام مداحوں کو بھی گہرے دکھ میں مبتلا کردیا۔عامر جمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ننھی بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک کو چھو لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس سانحے کی اطلاع دی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، “اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف”۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، “میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا ہمیشہ تمہیں یاد کریں گے۔کرکٹر نے اپنی مرحوم بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے...
	کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) جیسے گروپس نوجوانوں کو مبینہ طور پر اپنے جال میں پھنسانے کے لیے نوکری، مالی امداد، تعلیم اور تحفظ کے فریب آمیز وعدے کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں، ضبط شدہ پیغامات اور گرفتاریوں سے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچ عسکریت پسند گلزار امام عرف امام شنبے کی گرفتاری کا ایک سال، بلوچستان کے حالات پر کیا اثر پڑا؟ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروپس سماجی رابطوں، ذاتی روابط اور پروپیگنڈے کے ذریعے تعلیم یافتہ اور کمزور مالی پس منظر کے حامل نوجوانوں کو بھرتی کرتے ہیں جب کہ گرفتار شدہ رہنماؤں کی خودی وضاحتیں اور افسوس کے بیانات ان حکمت عملیوں کی تصدیق کرتے ہیں۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-4 جنیوا (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو انسانی ہمدردی، انصاف اور بین الاقوامی اصولوں کے استحکام کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کیا۔ سیف اللہ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید دور میں بجلی کا استعمال زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور ہر گھر میں درجنوں برقی آلات مسلسل بجلی خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔ بیشتر لوگ اپنے بجلی کے بل میں کمی لانے کی کوشش تو کرتے ہیں، مگر ایک بڑی وجہ جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے وہ ان ڈیوائسز کا “ان پلگ” نہ کرنا ہے۔ یہ وہ آلات ہیں جو بظاہر بند ہوتے ہیں، لیکن پلگ سوئچ میں لگے رہنے کے باعث مسلسل تھوڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس صورتحال کو “ویمپائر انرجی” کہا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق دنیا بھر میں گھریلو صارفین ہر سال اس غیرضروری بجلی خرچ پر تقریباً 100 سے 200 ڈالرز...
	برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نام پر جعلی موت کی دھمکیوں والے خط پیسے لے کر جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) کے لیے بطور ثبوت استعمال کیا جا سکے۔ دی ٹیلگراف کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے بعض افغان پناہ گزین ایسے خطوط پیش کر رہے ہیں جو بظاہر طالبان کے دستخطوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ خط کا وصول کنندہ طالبان کی نظر میں خطرناک یا ‘دشمن’ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدعنوان مقامی حکام رشوت لے کر ایسے دھمکی آمیز خطوط جاری کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں افغان پناہ گزین اپنی اسائلم درخواستوں میں شامل کر کے...
	پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کے ٹکٹ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔  پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کیخلاف بیانات دینے والے اداکار ہرشوردھن رانے کے فلاپ فلمی کیرئیر نے انہیں مداحوں کے سامنے اپنی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرتے ہوئے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا۔  ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار پلیز 9 سال انتظار مت کروانا پلیز ٹکٹس خرید لینا‘۔          View this post on Instagram        ...
	نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جاہل آدمی کم نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر بدکردار پڑھ جائے تو زیادہ خطرناک ہے، صرف ڈگری دینے سے معاملہ نہیں بن رہا، سوسائٹی صرف تعلیم دینے سے نہیں بن پارہی، لوگ کہہ دیتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ باوقار معاشرے کیلئے اعلی تعلیم اور کردار ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آج اس یونیورسٹی کا افتتاح بہت خوشگوار بات ہے۔ انہوں نے کہا...
	سرینگر میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریزرویشن پالیسیوں میں شفافیت اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کو بروقت جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں میڈیکل انٹرنیز کو جو ہسپتالوں میں کام کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرتے ہیں اور ہنگامی حالات کو سنبھالتے ہیں، یومیہ معاوضہ 410روپے دیا جا رہا ہے جو ہسپتال کی کینٹین میں ایک وقت کا کھانا پورا کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں انٹرن ڈاکٹروں اور نرسوں کو کئی ناانصافیوں کا سامنا ہے جن میں وظیفے کی عدم ادائیگی، کام کی جگہوں پر تشدد، طویل شفٹوں اور کم...
	ویب ڈیسک:آئی سی سی نے بنا تصدیق افغانستان کی طرف سے کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ۔   آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا کہ فضائی حملے میں افغان کرکٹرز مارے گئے جو دوستانہ میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔  پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں سے متعلق دعویٰ مسترد  کرتے ہوئےغیر مصدقہ  اور جانبدرانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق   وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی آزاد ذریعے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف حوثیوں (انصاراللہ) کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے کے خلاف الزامات نہایت سنگین اور ناقابل قبول ہیں جن سے امدادی کارکنوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور انسانی جانوں کو تحفظ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ Tweet URL یمن کے بڑے حصے پر قابض حوثیوں نے گزشتہ دنوں الزام عائد کیا تھا کہ ملک میں اقوام متحدہ کے اہلکار امریکہ اور...
	 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔  اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر رابطہ عالمِ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد بھارت کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہے اور پاکستان اور افغانستان کی محبتیں نفرتوں میں بدل گئی ہیں۔ ’سعودی عرب اور قطر کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ ہماری 40 سال کی قربانیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا۔‘ اس موقع پر انہوں...
	وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے پریس کانفرنس میں استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں، انوارالحق حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اپنے افق پر پہنچ گیا ہے، آزاد جموں و کشمیر کی اتحادی حکومت میں شامل مزید تین وزراء نے استعفیٰ دیدیا ہے، مستعفی وزراء کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید کے استعفیٰ کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر خوراک اکبر ابراہیم اور وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر نے بھی وزیراعظم انوارالحق کو استعفیٰ دیدیا ہے۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-2ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیرِ اہتمام شہید سید جمال شاہ کی 26ویں برسی کی مناسبت سے جیم خانہ ہال میں ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کی مرکزی و ضلعی قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں حیدر چانگ، ڈاکٹر احمد نوناری، بابو جہجھو، اسلم مہندھو، راجہ سوٹھار، شاہنواز سیال، علی حیدر پہنور، گل محمد شاہ، خالد منگسی، ذوالفقار شاہ اور ہوتھ خان گاڈانانی نے سندھ کے موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے لیکن یہاں کے باسی آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے افسوس کا...
	جاپان میں ایک شہری نے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم میں خامی کو استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا مفت کھانا کھا لیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شخص نے Demae-can نامی پلیٹ فارم میں موجود خامی کو استعمال کرتے ہوئے ری فنڈ پالیسی کا غلط کرتے ہوئے 24 ہزار ڈالر (67 لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کا کھانا کھا لیا۔ ٹاکویا ہگاشیموٹو نامی شخص پلیٹ فارم پر آرڈر دیتے اور کھانا موصول ہونے کے باوجود کھانا نہ ملنے کی شکایت کرتے تاکہ ری فنڈ کو بچا سکیں۔ دو سال کے عرصے میں انہوں نے 1095 آرڈر حاصل کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاکویا (جو کہ برسوں سے...
	ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔  ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا...
	افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کے خلاف ملک بھر میں عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عوام نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دیے۔ ’’ہم نے افغانیوں کی چالیس سال تک خدمت کی، مگر انہوں نے ہماری پشت میں چھرا گھونپا اور مودی کی گود میں جا بیٹھے۔‘‘...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاق، حکومتِ پنجاب اور فیصلہ ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ مدارس و مساجد کو معمول کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے اور اس اندھا دھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مرید کے پر محتاط ترین الفاظ میں اپنا مؤقف دے چکے ہیں، ابتداء میں مخصوص لوگوں کی گرفتاریوں کی حکمت تو سمجھ میں آتی تھی کہ بڑے پیمانے پر رد عمل نہ آئے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا نہ ہو لیکن اب اطلاعات آرہی ہیں کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں، مساجد و مدارس...
	 معروف امریکی گلوکار اور نیو سول موسیقی کے بانی ڈی اینجیلو (D’Angelo)  51 سال کی عمر میں کینسر سے جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینسر سے زندگی کی جنگ ہارنے والے ڈی اینجیلو کے خاندان نے گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ’’ہم انتہائی غمگین ہیں کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے، لیکن ان کی لازوال موسیقی اور فن کے ورثے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔‘‘ ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، نے 1990 کی دہائی میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والا ان کا پہلا البم براؤن شوگر ان کے کیرئیر کی زبردست کامیابی ثابت ہوا...
	 پاکستان شوبز کے اداکار اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید جبران نے حال ہی میں اوزیمپک اور ہیئر پیچز کے استعمال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔  راولپنڈی سے طب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سید جبران نے شوبز کو بطور پیشہ اپنایا اور کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر کھائے، حال ہی میں سید جبران ساتھی اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے اور مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ سید جبران نے وزن کم کرنے کے جنون کیلئے اوزیمپک کے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے استعمال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اوزیمپک ذیابطیس کے علاج کی دوا ہے جو آج کل دنیا...
	وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سپن بولدک میں دشمن کی بزدلانہ حملے کی کوشش بروقت ناکام بنا کر قابل فخر کارنامہ انجام دیا۔(جاری ہے)  اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستانی قوم کا عزم لا زوال ہے، ہمارے جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کی حفاظت کرتے ہیں، ہمیں ان بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا...
	وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے عزیز بھائی تھے ان کے جانے پر دل غمگین ہے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی باوقار، شفیق اور مخلص رہنما...
	آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
	ٹی ایل پی کے فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت، شیلنگ اور فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل
	ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے ہی شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال ریاست کے اس مقدس کردار کے منافی ہے، ظلم و جبر سے کسی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر عائد ہوتی ہے، لہذا فوری مستعفی ہوں، پریس کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ممتاز، شیعہ علما...
	افغانستا ن کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پانے والے 12 جوانوںکی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرت، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، سول و فوجی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ پاکستان کے عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں...
	نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی امیر نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار کو ملک و قوم کیلئے تباہی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتشار اور سیاست کو بند گلی سے نکال کر صحیح راستے پر ڈالنے کیلئے کردار ادا کرے، کے پی اور پنجاب میں کشیدہ صورتحال جمہوری قوتوں کے مفاد میں نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نئے تعمیر شدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکھر ریجن ڈاکٹر...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم نہ ہوتی تو  یحییٰ  آفریدی چیف جسٹس نہ بن پاتے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔  دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں چونکہ معاملہ آئینی ترمیم سےمتعلق ہےاس لیے فل کورٹ بنایاجائے، اس پر وکیل عابد زبیری نے کہا  کہ فل کورٹ کے ذریعے معاملے پر تمام ججز کا اجتماعی وزڈم آجائے گا، اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">*تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، اسماعیل بقائی، نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے، اور ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن قائم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل سعودی عرب اور قطر نے بھی پاک افغان کشیدگی...
	فائل فوٹو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، جبکہ کچھ راستے کھول دیے گئے ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں...
	مذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز   اسلام آباد(آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کئی روز سے بند جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں میں سے کچھ اہم شاہراہوں کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ متعدد مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند کیے گئے تھے، جس سے...
	راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند
	فائل فوٹوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکمِ ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔مری روڈ کی طرف آنے والی تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ فیض آباد سے صدر تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، فیض آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مختلف علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے دفاتر جانے والے افراد اور مریضوں کو...
	ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت...
	 اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کر دیئے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد سے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن ہو گی، شہری متبادل راستے استعمال کریں، ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند ہوگا۔ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے راول ڈیم چوک سے پارک روڈکااستعمال کریں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ( islamabad ) سے راولپنڈی جانے والے لہتراڑ روڈ،کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے...
	 فائل فوٹو جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی، اترتے ہوئے حادثہ ہوا۔طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔
	 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت لیڈرشپ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے  جب کہ ہمیں موجودہ معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میپ نے مینجمنٹ اسکلز کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے، پروفیشنلز پیدا کیے ہیں اور ورکشاپس کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھایا ہے۔ میپ نے بہتر مینجمنٹ کرنے والے نئے افراد کو موقع فراہم کیا۔ انہوں نے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان تاریخی معاہدے پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ مختلف ممالک کے سربراہان نے جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کے اس اقدام کو ’’بڑی کامیابی‘‘ اور ’’پائیدار امن کی طرف پہلا قدم‘‘ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام مغوی جلد رہا ہوں گے اور اسرائیل اپنی افواج کو متفقہ لائن تک واپس لے جائے گا۔ یہ امن کی طرف پہلا مضبوط قدم...
	’ٹرمپ اور ثالثوں کا تہہ دل سے شکریہ، لڑائی اب ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے‘: غزہ امن معاہدے پر عالمی ردعمل
	 اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد فریقین نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں باصابطہ طور پرر دستخط بھی کر دیے ہیں۔  اس تاریخی معاہدے پر دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جاری دو سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے ان کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت ایک طویل عرصے سے مطلوب جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کر...
	طارق فضل چودھری(فائل فوٹو)۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے، عدم اعتماد یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تذکرہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفے یا ہٹائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا...
	بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں، یہی تاریخ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرائی جا رہی ہے۔   اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے، عدم اعتماد یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تذکرہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفے یا ہٹائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ...
	خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری اسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (اے آئی) اب ہماری روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے، جس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ معلومات اور مواد تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔ تاہم، جہاں یہ تعلیمی اور تخلیقی شعبوں میں انقلاب برپا کر رہی ہے، وہیں بعض اوقات تجارتی اور منفی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ اے آئی ہمارے کام کو آسان بناتی ہے، مگر اس کے استعمال کی ایک بڑی قیمت توانائی کی صورت میں ادا کی جا رہی ہے۔ جنریٹو اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے اور چلانے کے لیے بے پناہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ماڈل کی تربیت دراصل اسے وسیع اور پیچیدہ ڈیٹا فراہم کرنے کے مترادف ہے،...
	دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود احمد خاں
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔(جاری ہے)  آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے...
	 ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔ ہسپانوی وزیراعظم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیے ہیں۔ حماس کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو اقلیت برادری کا پچاس سال سے زائد پرانا قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا کھپرو انتظامیہ کی بے حسی ۔ تفصیلات کے مطابق۔ اقلیت برادری کا قدیمی قبرستان جو 50 سال سے بھی زائد پرانا ہے کھپرو انتظامیہ کی بے حسی ہے جو کہ پورے شہر کی صاف صفائی کرتے ہیں صاف کرنے میں اپنے ادا کرتے ہیں دن رات محنت کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ڈیوٹی کا دوران بھی اس دنیا سے جا چکے ہیں اج عالم یہ ہے کہ ان کی اخری ارام گاہ شہر کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے شہر کا گندا پانی یہاں جمع ہوتا ہے جبکہ کچھ ہی فاصلے پر ڈسپوزل بھی ہے یہاں...
	سٹی 42: صدر پاکستان آصف علی زرداری  صوبائی وزیر داخلہ  سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کرنے لنجار ہاؤس  پہنچ گئے ۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور طارق علی سولنگی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔ لنجار ہاؤس میں سوگوران سے تعزیت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں جیسے رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات کو انکے اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوگواروں  کے غم اور دکھ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گریاں اپنی غذائیت، توانائی اور صحت بخش خصوصیات کے باعث انسانی خوراک کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں بادام ایک ایسی گری ہے جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ اپنے بے شمار طبی فوائد کے باعث ماہرینِ صحت کے نزدیک “قدرتی سپر فوڈ” کی حیثیت رکھتی ہے۔ماہرین کے مطابق باداموں میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش اجزا جسم کو کئی دائمی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا کہ بادام کے باقاعدہ استعمال سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے — یعنی جسم میں مفید کولیسٹرول بڑھتا ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کم ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں دل کے امراض، فالج...
	سنی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اوران کے ساتھیوں کو اسرائیلی حراست سے رہائی دلائے اور وطن واپس لائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکائ کی گرفتاری کے خلاف غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لئے اسرائیل مردہ باد احتجاجی مارچ منعقد کیاگیا ۔ جس میں علمائے کرام، مشائخِ عظام  اور قائدین نے شرکت کی۔ معروف میلادی رکن الدین حامدی، سماجی وسیاسی رہنما ملک یوسف، علامہ سعیداخترقادری، علامہ کامران عالم نقشبندی، ملک عبدالقدیر کھوکھر سمیت دیگر افراد شریک تھے۔ مقررین نے کہا کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل کی غزہ، فلسطین پر...
	ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ گلگت بلتستان کی وحدت اور امن کو سبوتاژ کرنے کی عالمی استعماری طاقتیں بالخصوص امریکہ کی سازشوں کا شاخسانہ ہے،گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹنے ،حقوق سے محروم رکھنے اور مشترکہ بیانیہ سے ہٹانے کےلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ماضی میں بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں اہلسنت والجماعت کے امیر قاضی نثار احمد پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ گلگت بلتستان کی وحدت اور امن کو سبوتاژ کرنے کی عالمی استعماری طاقتیں بالخصوص امریکہ کی سازشوں کا شاخسانہ ہے، گلگت بلتستان کے وسائل کو...
	پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری تنخواہ حلال کرتے کرتے ماسی مصیبتے بن گئی ہیں۔پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں قرۃ العین مری نے استفسار کیا کہ جب بھی پی پی پی سیلاب متاثرین کی بات کرتی ہے، ن لیگ اسے پنجاب پر حملہ کیوں قرار دیتی ہے؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور پنجاب حکومت کی ترجمان کو سندھ فوبیا ہوا ہے۔ سندھ کے خلاف مسلم لیگ ن کا...
	 پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ ن لیگ ہر بار پیپلزپارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بات کو پنجاب پر حملہ قرار دیتی ہے، جو افسوسناک رویہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کی بات کرتی ہے، ن لیگ اسے پنجاب پر حملہ کیوں سمجھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ان کے مطابق پنجاب اس وقت سیلاب سے دوچار ہے لیکن عظمیٰ بخاری کو ’سندھ فوبیا‘ لاحق ہوگیا ہے۔ Whenever PPP talks about flood victims, why does PML-N call it an attack on Punjab? Uzma Bukhari became a Maasi Musibati while making her...
	ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولیئن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال ہفتہ کے روز شمالی ٹرینیڈاڈ کے قصبے والسائن میں ہوا۔ جولیئن 1975 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ اور 12 ایک روزہ میچ کھیلے۔ جولیئن نے 1975 کے پہلے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ گروپ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف 20 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 26 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے انہیں جارح...