2025-11-04@16:09:15 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 908				 
                «استعمال کرتے»:
(نئی خبر)
	سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔  عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
	قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
	سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوراج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ میں فتنہ  الخوارج  کے  دہشتگردوں  کا حملہ  ناکام  بنانے پر  فورسز  کو  خراج  تحسین کیا۔ وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے اپنے بیان میں...
	ہر سال مون سون کے موسم میں بارشیں جب غیر معمولی طور پر شدت اختیار کر لیں تو دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نہ صرف حد سے تجاوز کر جاتا ہے بلکہ رفتار کی تیزی کے باعث کناروں اور بندوں کو توڑتا ہوا باہر نکل کر آبادیوں کو بھی ڈبو دیتا ہے۔ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔ سیکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے، گھر سے بازار، اسکول یہاں تک کہ پورے پورے دیہات پانیوں میں ڈوب گئے، ان کا نام و نشان تک مٹ گیا۔ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مالی نقصانات بھی...
	اینٹی وائلنٹ سیل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر نوجوان کو بازیاب کروالیا۔ ترجمان کے مطابق اے وی سی سی اور سی آئی اے پولیس نے منگھوپیر کی حدود سے اغواء کئے جانے والے 16 سالہ عبدالمعیز کو بازیاب  کروالیا۔ مغوی 23 اگست 2025 کو گھر سے ٹیوشن پڑھنے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ عبدالمعیز کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 634/25 بجرم دفعہ 364A PPC تھانہ منگھوپیر میں درج ہوا۔ مقدمے کی تفتیش  کرتے ہوئے اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس  ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرکے مغوی عبدالمعیز کو بحفاظت بازیاب کرکے اسکے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کم لڑکے کے مبینہ اغوا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
	بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ میں ایک خاندان کے لیے گوگل میپ پر اندھا اعتماد جان لیوا ثابت ہوا، جب مذہبی سفر سے واپسی پر ان کی وین ایک بند پل سے دریا میں جا گری۔ حادثے میں دو خواتین اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ دلخراش واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وین کا ڈرائیور گوگل میپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گاڑی کو “سومی اپریڈا” نامی پل کی طرف لے گیا، جو کئی مہینوں سے بند تھا اور آمد و رفت کے لیے ناقابلِ استعمال تھا۔ پولیس حکام کے مطابق، جیسے ہی گاڑی پل پر پہنچی، وہ پھنس گئی اور پھر تیز دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی۔...
	بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں ایک ٹیپ بال کرکٹ میچ افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری مقامی میچ کے دوران ایک نوجوان بلے باز چھکا لگانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی جیت سنگھ نے پر اعتماد انداز میں ایک شاندار چھکا لگایا۔ شاٹ کھیلنے کے چند لمحوں بعد اس کا بیٹنگ پارٹنر آگے بڑھا اور داد دی۔ اسی دوران جیت سنگھ اچانک زمین پر گر گیا۔ کھلاڑی، امپائر اور تماشائی حیرت اور صدمے میں ڈوب گئے۔  A batter died of cardiac arrest after hitting a six ???? pic.twitter.com/kJaFIrIVCw — Richard Kettleborough (@RichKettle07) August 24, 2025   فوری طور...
	فرانس نے امریکا کے سفیر چارلس کشنر کو طلب کیا ہے۔ کشنر نے ایک کھلے خط میں صدر ایمانویل میکرون پر الزام لگایا تھا کہ فرانس یہودی مخالف تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ خط امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہوا جس میں کشنر نے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدامات کو یہودی مخالف رویہ قرار دیا۔ مزید پڑھیں: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی تیل کی درآمدات پر ’سنجیدگی‘ دکھانے کا مطالبہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول اور داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس یہودی مخالف تعصب کے خلاف پوری طرح...
	پاکستانی ہدایتکار سیفی حسن نے کہا ہے کہ ایران میں سخت پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود فلم انڈسٹری نے حیران کن ترقی کی ہے، جہاں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی بہترین فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ سیفی حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں میڈیا پر بہت زیادہ قدغن ہے لیکن اس کے باوجود ایرانی سینما نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے کہا کہ "وہاں اداکار دوپٹہ اور برقعہ پہن کر بھی کمال کی اداکاری کرتے ہیں، لیکن شاندار فلمیں تخلیق ہو رہی ہیں۔ ہم ہمیشہ ضیاء الحق کے دور کا حوالہ دیتے ہیں کہ اس وقت دوپٹے کے ساتھ اداکاری کی جاتی تھی، مگر...
	سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے  تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواؤں گا۔  ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دور کے موقع سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔  وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا، کہا کہ سیلاب سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان...
	جب بھی آر ایس ایس اور بی جے پی اقتدار میں آتے ہیں تب تاریخ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، اسد الدین اویسی
	رکن پارلیمنٹ نے تعلیمی مواد میں وزیراعظم کی تصویر کشی کو بھی چیلنج کیا اور آر ایس ایس کی حلف اور بنیادی اصولوں کے بارے میں شفافیت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ "این سی ای آر ٹی" کی نصابی کتابوں میں منتخب تبدیلیوں کے ذریعے منظم طریقے سے تاریخ کو مسخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب جب اقتدار میں آتے ہیں تب تب تاریخ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک ٹیلی ویژن بحث میں اسد الدین اویسی نے اسکول کے نصاب سے اہم تاریخی حقائق...
	مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نائبِ امام، رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں امت مسلمہ کو وحدت و اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، تاکہ سب مل کر اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آلِ محمدؐ کی محبت اور مودت ایمان اور نجات کی علامت ہے، جبکہ آلِ رسولؐ سے بغض اور دشمنی کفر و نفاق کی نشانی ہے۔ چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے ڈی سی چوک جیکب آباد میں منعقدہ سالانہ مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا بھر میں...
	مہذب اقوام اپنے اہم ایام کو بڑے وقار اور بردباری سے مناتی ہیں۔ پوری عیسائی دنیا 25 دسمبرکو حضرت عیسیٰؑ کا یوم ولادت مناتی ہے۔ تقریباً دو ماہ سے وہ لوگ اس جشن کو منانے کی تیاری کرتے رہتے ہیں۔ بے تحاشا پیسہ خرچ کرتے ہیں لیکن اس خاص دن پر عبادت کے بعد ایک دوسرے کو تحفے دیتے، دعوتیں کرتے ہیں اور یہ ساری خوشیاں خوش اسلوبی سے مناتے ہیں، یہی حال دوسری اقوام کا بھی ہے۔ ہمارے بھی کچھ دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں عید، بقر عید ہماری عبادات اور اظہار تشکر کے دن ہیں اور ہم ان عبادات میں مصروف رہتے ہیں،مگر ادھر چند سالوں سے ہمارے یہاں ’’تہوار‘‘ اور ’’منانے‘‘ کے تصورات بدل گئے ہیں...
	تازہ ویڈیو فوئیج جاری کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین نے نشاندہی کی ہے کہ وہ کیسے غاصب اسرائیلی فوج کے اَن پھٹنے بموں کو قابض صیہونیوں کیخلاف استعمال کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں قابض صیہونی فوجیوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں میں غاصب اسرائیلی فوج کے اَن پھٹے بموں کے استعمال سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرایا القدس بریگیڈز کے ساتھ منسلک فلسطینی مجاہدین کیسے اَن پھٹنے اسرائیلی بموں کو سڑک کنارے نصب کئے جانے والے بموں میں تبدیل کرتے اور ان کے ذریعے غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس ویڈیو کے...
	کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر " کنگرو کورٹ " کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ رضیہ سلطانہ کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست...
	کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال بغیر سم کارڈ بھی ممکن ہے؟ جی ہاں! اگر آپ بغیر کسی فون نمبر یا سم کارڈ کے واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ایک نہیں کئی طریقے کار ہیں۔  اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ واٹس ایپ کو بغیر سم کارڈ کے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ابتدائی تصدیق کیلئے آپ کو ایک نمبر کے اندراج کی ضرورت ہوگی لیکن ضروری نہیں کہ یہ نمبر آپ کے موبائل میں موجود سم کا ہی ہو، آپ تصدیق کے لیے لینڈ لائن نمبر، ورچوئل فون نمبرز یا پھر کسی دوسری ایکٹو سم رکھنے والی ڈیوائس کو بھی استعمال کرسکتے...
	اسلام ٹائمز: دوران نماز اپنے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او فخر نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداء میں بندو خان ہوٹل کے سامنے ایم اے جناح روڈ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے...
	واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھ برادری نے زبردست احتجاج کیا جس میں انہوں نے بھارتی سفارتخانے کو گھیرلیا۔    مظاہرین کے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم تھے اور وہ بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔ انہوں نے ’’بھارت مردہ باد‘‘ اور ’’قاتل مودی‘‘ کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ اس صورتحال نے بھارتی سفارتی عملے کو خوفزدہ کردیا جس پر پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ پولیس اہلکار کئی گھنٹوں تک موقع پر موجود رہے تاکہ حالات قابو میں رکھے جاسکیں۔ اس موقع پر خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہی دن واشنگٹن...
	پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ شامل ہے، احسن اقبال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں تیزی سے اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ ہے جس کا براہ راست تعلق غربت اور وسائل کی کمی سے بنتا ہے۔جمعہ کو ایڈوانس سٹریٹجک پاپولیشن ڈویلپمنٹ فریم ورک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ اور دیہی علاقوں میں خواتین کی اکثریت آئرن ڈیفیشنسی اور غذائی قلت کا شکار ہے جس کے نتیجے میں کمزور اور ذہنی طور پر پسماندہ بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال نہ صرف...
	سینیٹر فیصل جاوید کا بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔  اقبال سنگھیڑا کی حد تک...
	ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار علامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر میں ملک کی سلامتی، ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے 91 کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔یہ دستہ دو حصوں پر مشتمل تھا.جس میں پاک بحریہ کے سیلرز اور نیوی کے کیڈٹس...
	آزادی کے 78 برس مکمل ہونے پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت، دعاؤں اور امید سے بھرے پیغامات شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔ ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آزادی کا مطلب ذمہ داری، عاجزی، شہری شعور، اخلاقیات اور قانون پر عمل کرنا ہے۔    View this post on Instagram   A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)  انہوں نے دعا کی کہ ملک میں عام قوانین نافذ ہوں، جانوروں اور انسانوں کے بنیادی حقوق کا احترام ہو اور خواتین محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ ملالہ یوسفزئی نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنی اور شوہر کی فوٹوشاپ تصویر...
	مسلح افواج کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
	ویب ڈیسک: مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل تعلق ہماری اجتماعی طاقت کا سنگ میل ہے۔  جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟   فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری...
	 لاہور:  78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب کے آغاز پر رینجرز اور پاک فوج کے دستوں نے مزارِ اقبال پر سلامی پیش کی، جبکہ گارڈز کی تبدیلی کی رسمی کارروائی نہایت وقار، ترتیب اور فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی۔ تقریب میں طلبہ، شہریوں، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے نہ صرف قومی پرچم تھامے ہوئے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا بلکہ پاک فوج کے دستے کی مہارت پر خراج تحسین...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے غزہ میں 10 اگست کو اسرائیلی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی صحافیوں کو ہلاک کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے کہا ہے کہ انس الشریف، محمد قریقہ، ابراہیم ظاہر، محمد نوفل، مومن علیوا اور محمد الخالدی کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے جس کی مفصل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ہلاک ہونے والوں میں پانچ صحافی قطر کے ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کے لیے کام کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ لوگ غزہ شہر میں الشفا ہسپتال کے داخلی دروازے کے قریب ایک خیمے میں موجود تھے جب اسرائیل کی فوج نے ان پر...
	ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ سی پیک پورے پاکستان خاص طور پر بلوچستان کی خوشحالی کی کنجی ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں سیدال خان ناصر نے کہا کہ سی پیک سے متعلق منفی تاثرات کو مسترد کرتے ہیں، نواز شریف اور راحیل شریف کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے پاکستان خصوصاً بلوچستان کی خوشحالی کی کنجی ہے، اس منصوبے سے زراعت، تعلیم، کاروبار اور تمام شعبوں میں فائدہ ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کو سپورٹ کیا اور ہمارے ساتھ کھڑا رہا، پہلی بار ایسا ہے کہ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔اُن کا کہنا تھا...
	اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ اجلاس میں موجود کئی اراکین اسمبلی نے قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے کمپرومائزڈ قرار دے دیا جب کہ اجلاس میں شدید بحث و تکرار اور بعض مواقع پر جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، متعدد اراکین نے اسمبلی اجلاسوں کے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے زور دیا کہ پارلیمنٹ میں شرکت ضروری ہے تاکہ عوامی نمائندگی مؤثر طریقے سے کی جا سکے۔ بعض اراکین نے شکوہ کیا کہ اسپیکر بارہا ایوان میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہے، تو پھر قیادت کیوں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے؟ پارلیمانی پارٹی...
	ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کپتان شائی ہوپ نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 120 رنز بنائے اور ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کے مستحکم مجموعے تک پہنچایا۔ جواب میں فاسٹ بولر جےڈن سیلز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی ٹیم کو صرف 92 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ 1991 کے بعد پہلی...
	امریکا نے غزہ میں الجزیرہ کے چار صحافیوں کے قتل پر اسرائیل پر تنقید کرنے سے گریز کرتے ہوئے سوالات اسرائیلی حکومت سے کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ  بھی پڑھیں:پریانکا گاندھی نے الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا قتل اسرائیل کا سفاک جرم قرار دیدیا اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ معروف صحافی انس الشریف ایک ’دہشتگرد سیل‘ کے سربراہ تھے جو راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ جنگی علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ان کے بقول حماس کے افراد معاشرے میں ضم ہو کر، بشمول صحافی کے طور پر کام کرتے ہیں۔  یورپی اور عرب ممالک، اقوام متحدہ اور صحافتی حقوق کی تنظیموں نے...
	  لاہور:   پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے...
	انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے رد عمل میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پھر 9 مئی کسز میں ہمارے رہنماوں کو سزا ہوئی، نہ صرف ہمارا مینڈیٹ چوری لیا گیا بلکہ موجود ارکان کو نااہل کیا جارہا ہے ، ہمارے 76 ارکان ایوان میں رہ گئے، ہم چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمشیہ سے 9مئی کے واقعات کی مذمت کی، 9مئی نہیں ہونا چاہیے تھا، آئندہ بھی کبھی نہ ہو، آج جو بھی فیصلے آئے ہیں ہم ان کو مسترد کرتے ہیں، ہم...
	آج سے ایک صدی قبل جب نہ اسمارٹ فون تھے، نہ سیلفی اسٹکس، اور نہ ہی جدید کیمرے۔ تب بھی لوگ یادوں کو قید کیا کرتے تھے اور اس کام کے لیے لکڑی کے ایک سادہ سے ڈبے کا استعمال کیا جاتا تھا۔ جو آج کے ڈیجیٹل کیمروں سے بالکل مختلف اور حیرت انگیز تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص لکڑی کے بڑے سے کیمرے کے سامنے بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اور ایک پرانا اسٹینڈ کیمرا سامنے رکھا تھا جس کے سامنے ایک لینس لگا ہے۔ لینس کے آگے ایک چھوٹا سا ڈھکن موجود تھا، جسے تصویر کھینچنے کے لیے چند سیکنڈ کے لیے ہٹایا گیا۔ اس کے...
	واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے "ساختہ افراتفری" پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیز کے ساتھ عقیدت اور وابستگی ایک کھلی حقیقت ہے، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی بیرون ملک پاکستانی سب سے پہلے امداد کی اپیل پر لبیک کہتے ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے قرآن پاک کی آیات کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب...
	(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو  اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
	پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں امان و امان سے متعلق جرگہ ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہا امن کے لئے حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔ افغانستان سے مذاکرات کیلئے تمام سٹک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔ جرگے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں کرم کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔
	احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی نے آج سرینگر میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئر رشید کی دہلی کے تہاڑ جیل سے رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی دفتر واقع سنگرمال سے باہر...
	پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو رکشا بندھن کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہندو برادری کے آنے والے مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔(جاری ہے) اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رکشا بندھن صرف ایک تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، تحفظ اور اعتماد کی ایک خوب صورت علامت ہے جو بہن بھائی کے رشتے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج جس اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، وہ اسی طرح کے تہواروں سے ممکن ہے، جو انسان کو انسان سے جوڑتے ہیں...
	شہباز شریف جیسی قومی قیادت ،جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف جیسی قومی قیادت اور جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ،’’معرکہ حق‘‘ میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری و عسکری قیادت ایک پیج پر ہو تو قوم بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کر لیتی ہے،چینی کے بحران کا مسئلہ جلد وفاقی سطح پر حل کر دیا جائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ماضی میں کسی کا دباؤ قبول کیا ہے نا آ ئند ہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضمنی گروپ’’لائنز آف مسلم...
	ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ورلڈ بینک یا دوسرے کسی عالمی ادارے کی جانب سے ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو اپنے کاندھے کا تمغہ بنانا سندھ حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے، حکومتی سطح پر تعلیم تعمیر صحت روزگار اور سفری سہولیات کے منصوبے سوائے کاغذوں کے کہیں نظر نہیں آتے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں سفری سہولیات کی کمی اور ناگفتہ بہ صورتحال پر عالمی بینک کی رپورٹ کو سندھ حکومت کے منہ پر طمانچے کے مترادف قرار دے دیا۔ مرکز بہادر آباد سے جاری کردہ بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ وقتاً فوقتاً سندھ حکومت اپنی بدعنوانیوں پر عالمی اسناد بٹورتی رہتی ہے جس پر دس روپے کے...
	قومی صحت کے اہداف معاشی ترقی اور خواتین و بچیوں کے بااختیار ہونے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، سید مصطفیٰ کمال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے قومی صحت کے اہداف معاشی ترقی اور خواتین و بچیوں کے بااختیار ہونے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، یہ ہر بچے کو زندہ رہنے، بڑھنے اور ترقی کرنے کے یکساں موقع فراہم کرتے ہیں، کام کرنے والی ماؤں کو دفاتر میں بریسٹ فیڈنگ کی سہولت، وقفے اور لچکدار اوقات ملنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ موقع پر جاری اہم پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بریسٹ فیڈنگ کے فروغ، تحفظ اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ،ماں کا دودھ صرف غذا...
	ساؤتھ انڈین فلم ‘رانجھنا’ کا آخری سین 12 سال بعد AI کی مدد سے دوبارہ بنایا گیا اور ریلیز بھی کردیا گیا تاہم فلم کے ہیرو دھنوش کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رانجھنا کے اس سال دوبارہ ریلیز ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی اداکار دھنوش نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھنوش نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس تبدیلی نے فلم کی اصل روح چھین لی۔ یہ وہ فلم نہیں ہے جس سے میں 12 سال پہلے جڑا تھا۔ AI کے ذریعے اختتام تبدیل کرنا فن اور فنکاروں کے لیے خطرناک مثال ہے۔...
	ملائشیا میں "یوم استحصالِ کشمیر" کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا
	کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء)پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں یوم استحصال کشمیر کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے تمام آفیسرز ، اسلامی دنیا کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیم MAPIM کے چئیرمن استاد اظمیِ عبد الحمید(ستارۂ پاکستان ) کے علاوہ ، محمد جمال الدین شمس الدین ، ایگزیکٹو آفیسر آف اسلامک آرگنائزیشن کوآرڈینیشن کمیٹی ( ACCIN سابقہ ممبر پارلیمنٹ Ms Rusnah Binti Aluai ، ہیڈ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشن ڈاکٹر عبدالطیف بن محمد ابراہیم کے علاوہ پاکستانی و ملائشین سول سوسائٹی ، بزنس کمیونٹی ، سٹوڈنٹس اور ملائشین میڈیا کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی...
	یومِ آزادی کے موقع پر جب ہم قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تو ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ جیسے عظیم سپوتوں کی کہانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ بن جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ریسرچ آفس کے سربراہ ڈاکٹر جنجوعہ کی زندگی عزم، محنت اور قوم کی خدمت کی لازوال داستان ہے۔ اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب بتاتے ہیں ’’میں نے ابتدائی تعلیم گاؤں کے اسکول سے حاصل کی جہاں مجھے روزانہ 12 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا تھا۔ میرے والد نے مالی مشکلات کے باوجود تعلیم کو ترجیح دی اور کہا کہ رزق پتھر توڑ کر بھی کما لو گے، مگر علم کوئی نہیں چھین سکتا۔‘‘ تعلیمی سفر میں...
	محمد سلمان پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر ہیں جو واپڈا سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے انسان کو کتنی پروٹین درکار ہوتی ہے؟ ان کی اس کامیابی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔ محمد سلمان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے استاد کی وجہ سے...
	فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے؟ آپ آگاہ کریں ہم سیکیورٹی دیں گے، تحفظ بھی دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کل چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی۔ ہم نے میٹنگ میں سب کو کہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے...
	 قومی اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قراردادیں رکن اسمبلی شازیہ مری اور  وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔قرارداد میں کشمیر کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت اپنے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے۔قرار داد  میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ، بھارتی افواج کے کشمیریوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کشمیر کی غیر متزلزل اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھے گا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارت کے اپنے...
	جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے رہنماؤں سے زائرین کے مسائل اور ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں علامہ راجہ ناصر عباس کا بھرپور استقبال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا رکن صوبائی اسمبلی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ہدایت الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین سے رابطہ کرکے انہیں زائرین کو درپیش مشکلات اور زائرین مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے زائرین کی حمایت کا...
	یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزرا نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس روز بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے، اور کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ عطاء تارڑ...
	راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا
	راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی شاہراہ کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اڈیالہ روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ کو سیل کرنے کی منظوری دیدی، اڈیالہ روڈ کو سیل کرکے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا جبکہ اطراف میں پنجاب رینجرز تعینات ہوگی، اسکے علاوہ راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے جوان مشترکہ گشت کریں گے۔اڈیالہ جیل کے قریب آنے...
	ذرائع مالی سال 24-2023 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 20 ہزار ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 23-2022 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالر تھیں۔ اسی طرح مالی سال21-2020 اور 22-2021 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر تھیں جبکہ مالی سال20-2019 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، امریکی پابندیوں کے باعث ایران کیلئے پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ 6 سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ مالی سال...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ  انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس منسوخ کرائی۔  بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آج ملک میں...
	ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع کیچ کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایچ آر سی پی...
	یمنی رہبر انقلاب نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں فضائی راستے سے امداد کی ترسیل کا کوئی جواز نہیں اور یہ اقدام غزہ کے مظلوم و مزاحمت پیشہ عوام کے اعلی وقار کی توہین ہے! اسلام ٹائمز۔ یمنی رہبر انقلاب سید عبد الملک بن بدر الدین الحوثی نے آج کے اپنے خطاب میں عالم اسلام کے مختلف مسائل بالخصوص غزہ اور یمنی فوج کی مزاحمتی کارروائیوں میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے ظالمانہ جنگی جرائم کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کی منافقانہ خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سید عبدالملک الحوثی نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں وسیع انسانی تباہی کا پہلا شکار بچے ہیں اور یہ کہ...
	اپوزیشن  کی ال پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں  تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت مقامی ہوٹل پہنچی، محمود خان اچکزئی ، مصطفے نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ  ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا،  ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت ہے، حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتے رہیں،  جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے اج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانفرنس کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم نے متبادل جگہ...
	اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فوٹو گرافر عمر سعید نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔ عمر سعید نامی فوٹوگرافر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکار وہاں موجود دوسرے افراد کی جانب اشارے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ نے شو کے سیٹ پر ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کی نوکری سے نکلوایا۔ یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید جیتو...
	بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعووں کا سہارا لیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا، جبکہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات انہیں بار بار خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اس خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کی طاقت تباہ کر دی اور آئندہ بھی بھارت کا جواب غیر متوقع ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی...
	 ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں کے قلع قمع کرنے، زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جھنگ کی تحصیل احمد...
	 کراچی:  ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 2025 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 17 بوائز کیٹیگری میں شریک پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سندانے کلب کے خلاف میدان سنبھالا، جہاں حریف ٹیم نے میچ کا پہلا گول کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کاشف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خسارہ برابر کر دیا، جو میچ کا آخری اسکور ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بھی پاکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، جب کہ دوسرے میچ میں ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، فوڈ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)  انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت...
	 کراچی:  پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر منعقدہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر الحق نے کہا کہ ان کے دور میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 50 لاکھ روپے انعامی رقم نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ شائقین بھی بہت بڑی تعداد میں ٹیپ بال کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کرتے ہیں، ٹیپ بال کے نامور کھلاڑیوں کی عوامی مقبولیت بھی قابل فخر ہے۔ سابق...
	—فائل فوٹو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو لورالائی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ میں روکنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پُرامن ورکرز رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ حکومت جان بوجھ کر لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
	مجلس وحدت مسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا،خاتمے کا مطالبہ
	مجلس وحدت مسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا،خاتمے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025  سب نیوز کراچی (سب نیوز)مجلس وحدت مسلمین(ایم ڈبلیو ایم)نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)سندھ و کراچی کے ذمے داروں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی لگانا قبول نہیں۔ رہنماوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا...
	عالمی دباو، اسرائیل کا غزہ کے 3علاقوں میں روز 10گھنٹے کیلئے حملے روکنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025  سب نیوز غزہ(سب نیوز)عالمی دبا وپر اسرائیل نے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا دعوی کیا ہے۔مصر کے میڈیا کے مطابق مصر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان غزہ پہنچایا جا رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے ٹرک غزہ بھیجے گئے ہیں یا مزید امداد کب پہنچائی جائے گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں...
	آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔  آسٹریلیا نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں چھٹی بار 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔ اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ کینگروز نے بھی یہ کارنامہ 5 بار انجام دیا تھا، ویسٹ انڈیز 200 سے زائد رنز کا دفاع کرنے میں ناکامی کے لحاظ سے سرفہرست ہے، ٹیم چھٹی بار اس خفت سے دوچار ہوئی۔ میچ میں آسٹریلیا کی طرف سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں استعمال شدہ (لنڈا کے) کپڑوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف گزشتہ مالی سال کے دوران 51 کروڑ ڈالر مالیت کے 11 لاکھ 37 ہزار 510 میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کیے گئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر میں سیکنڈ ہینڈ ملبوسات کی فروخت کا مرکز کراچی ہے، جہاں ہر ماہ چار سو سے پانچ سو کنٹینرز یورپ، امریکا، جاپان اور کوریا سے پہنچتے ہیں۔ کراچی کی مختلف مارکیٹوں اور گوداموں میں اترنے والے ان کنٹینرز سے مال آف لوڈ کرکے چھانٹی کی جاتی ہے۔ یہاں سے ملک بھر کے ہول سیلر کپڑے خرید کر اپنے شہروں...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کے منظم...
	 کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد کے مطابق کلاوڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی تھی۔  سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پروازریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔ سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار500 سے زائد سیاح...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔  دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے...
	گلاسگو سکاٹ لینڈ میں ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر فکر و نظر میں وسعت ہو تو ہم ایک جیسے نہ بھی ہوں تب بھی ایک ہو سکتے ہیں، تمام مسالک علم و تحقیق کی بنیاد پر ایک دوسرے سے صحت مند مکالمہ کرتے رہیں گے تو سوسائٹی میں خیر ہی خیر برآمد ہو گی۔ اسلام دلوں کو جوڑنے والا الوہی دین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقاری نے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں جامع الفرقان میں ”بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد اُمت کانفرنس“ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیر و توہین سے اُمت کمزور ہو رہی ہے، اگر...
	 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے میاں اظہر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔اُنہوں نے دورانِ ملاقات حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کے لیے دعائے فاتحہ کی۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئےسابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔ امیر جماعتِ اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر مرحوم ہمارے بزرگ تھے، جماعت اسلامی سے میاں اظہر مرحوم کا...
	ہم میں سے تقریباً ہر فرد ہی ناخن تراشنے کیلئے نیل کٹر کا استعمال کرتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہر نیل کٹر کے پیچھے ایک چھوٹا سا سوراخ کیوں دیا جاتا ہے؟ نیل کٹر کو کھولتے اور بند کرتے وقت ہم یہ سوراخ بار بار دیکھتے ہیں لیکن اسے بیکار سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے اس سوراخ کو ہر نیل کٹر کی تیاری کے وقت ایک فائدے کے تحت ڈالا جاتا ہے ۔  نیل کٹر میں موجود سوراخ کا مقصد کیا ہے؟ اگرچہ نیل کٹر کے نچلے حصے میں موجود سوراخ ناخن کاٹنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا لیکن یہ یقینی طور پر آپ کے کاموں کو آسان...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے، اس حوالے سے مجھے کوئی اختلاف یا تردد نہیں ہے۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قانون بناتے وقت عوامی نمائندے اپنی سوسائٹی کو دیکھتے ہیں اور اس کے مزاج کو پرکھتے اور اس کی ویلیوز کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہو سکتیں، سوسائٹی کے اپنے اقدار ہیں، چاہے جاہلانہ ہیں، چاہے جو کچھ بھی ہیں، لیکن ہمیں سب...
	 ملک بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ اور بلیک میلنگ کے کیسز میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جعلی ملازمت، فری لانسنگ اسکیمز، اور ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے فحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اس حوالے سے ایک ہنگامی سائبر الرٹ جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، یہ گروہ خصوصاً نوجوانوں، طلبہ اور فری لانسرز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جنہیں ملازمت یا فری لانسنگ کے جھوٹے دعوے کر کے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے۔  ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو پہلے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے جہاں فحش مواد دکھایا جاتا...
	انگلینڈ کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم ‘لائن لیسز’ کی یورو 2024 کے فائنل میں شاندار رسائی پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ بادشاہ اور ملکہ نے 23 جولائی کو شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم، کوچ سرینا ویگمین اور سپورٹ اسٹاف کو سیمی فائنل میں کامیابی پر سراہا۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم کی شہزادی کی جانب سے پرنس ہیری کی حمایت، کنگ چارلس سے صلح کی کوششوں پر تبصرہ شاہی بیان میں کہا گیا کہ میری اہلیہ اور میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ مل کر آپ بہادر لائن لیسز کو یورپین فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر گرمجوش مبارکباد...
	شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ (بھال) لے کہ کل (قیامت) کے واسطے اس نے (اعمال کا) کیا ذخیرہ بھیجا ہے۔ اور (ہر وقت) اﷲ سے ڈرتے رہو۔ اﷲ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے o سورۃ الحشر (آیت: 18 ) 
	بیجنگ:تیسری چائنا بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو ختم ہو گئی۔ اس سپلائی چین ایکسپو میں 1200 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ موقع پر تعاون کے 6000 سے زائد معاہدوں اور منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش کے موقع پر کثیر القومی کمپنیوں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سپلائی چین ، ردِ عمل کی رفتار، لاگت کی افادیت، جدت کاری اور ترقی جیسے پہلوؤں میں شان دار برتری کی حامل ہے۔’’چائنا صنعتی و سپلائی چین ‘‘کے بغیر دنیا کا تصور محال ہے۔ یہ اعتماد اور ضرورت کہاں سے آتی ہے؟چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں تمام صنعتی شعبے موجود ہیں۔ یہ نہ صرف کمپنیوں کو تیزی...
	یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش...
	چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔سانحہِ 13 جولائی 1931 سرینگر کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم کشمیری محض اپنے حقِ اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت ،سابق صدر خدمت کمیٹی ضلع سکھر عبدالقیوم قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینارہ روڈ سکھر جیم خانہ کے قریب قائم ان کے پٹرولیم اور سی این جی اسٹیشن پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے، حالانکہ سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت جاری ہے جس کی اگلی تاریخ 20 اگست 2025 مقرر ہے اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے غیر قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت کی توہین کی ہے۔عبدالقیوم قریشی نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی ان پر کوئی بقایا رقم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کے 1968 میں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
	حیدر آباد(نیوز ڈیسک)قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے ہم اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کیخلاف ہیں لیکن ہم اس ترمیم کو مکمل کرنے کی بات کرتے ہیں ۔ آبادی کیساتھ صوبوں کی تعداد بڑھنی چاہیے صوبے بنانے کا حق وفاق و قومی اسمبلی کو ہونا چائیے اس کی ترمیم لائیں گے۔ حیدرآباد وفاقی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس مینجمنٹ کے زیر اہتمام  تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  شہر میں یونیورسٹی کا مطالبہ کیا تو کہا گیا حیدرآباد کی یونیورسٹی میری نعش پر بنے گی۔ آج ہم نے ان کی سیاسی نعش پر یونیورسٹی بنادی ہے،انہوں نے کہا جنہوں نے ملک بنایا تھا ان کی اولادیں ہی یہ...
	وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے باضابطہ طور پر وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہماری جماعت کے لیے ناپسندیدہ شخصیت ہیں، اگر پی ٹی آئی خود ان کی تبدیلی کا فیصلہ کرکے کسی اور کو سامنے لائے تو جے یو آئی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا...
	حیدرآباد میں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتانا کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
	پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد، زرداری صدر رہیں گے، فیلڈ مارشل کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، وزیراعظم
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں گردش کرنے والی ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔جمعہ کے روز دی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وہ...
	بین الاقوامی کرکٹ امپائر بسم اللہ جان شنواری طویل علالت کے بعد 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے بسم اللہ جان شنواری آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 25 ون ڈے انٹرنیشنل اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔ بسم اللہ خان شنواری نے دسمبر 2017 میں افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچ سے اپنے بین الاقوامی امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ بسم اللہ جان شنواری کے انتقال پر انکے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کے ایلیٹ امپائرنگ پینل کا قابل احترام حصہ تھے۔...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے افغانستان میں بگڑتے انسانی حالات، سنگین معاشی مسائل اور انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جابرانہ پالیسیاں واپس لے کر مشمولہ حکومت یقینی بنائیں۔اس قرارداد کے حق میں 116 اور مخالفت میں دو ووٹ (امریکہ اور اسرائیل) آئے جبکہ 12 ارکان رائے شماری سے غیرحاضر رہے۔قرارداد میں چار سال قبل افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد ملک کو درپیش کثیررخی بحران پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغان عوام کی بڑے پیمانے پر مدد کرے اور...
	کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹی وی میزبان ندایاسر، جو طویل عرصے سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، حال ہی میں اپنے ایک پروگرام میں والدہ کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ ندا یاسر کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ ایک کامیاب میزبان، پروڈیوسر اور اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔  پروگرام میں ندایاسر نے قریبی عزیزوں اور دوستوں کی جدائی کے موضوع پر گفتگو کی، جس میں ان کے مہمان محسن عباس حیدر، میمونہ قدوس اور زینب رضا شامل تھے۔ دورانِ گفتگو جب ندا یاسر نے اپنی والدہ کے انتقال کا ذکر کیا تو وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔ انہوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخرکار اْن لوگوں نے جو بری سے بری چالیں اْس مومن کے خلاف چلیں، اللہ نے اْن سب سے اْس کو بچا لیا، اور فرعون کے ساتھی خود بدترین عذاب کے پھیر میں آ گئے۔ دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں، اور جب قیامت کی گھڑی آ جائے گی تو حکم ہو گا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو۔ پھر ذرا خیال کرو اْس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ ’’ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے...
	ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ بحرین کیدام میں تیز رفتاری کے باعث سوزکی پک اَپ گہری کھائی میں گرنے سے مدرسے کے 11 طاب علم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق تمام زخمی طلباء بٹ خیلہ سے چھٹی پر کالام اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے حادثہ پیش آگیا۔ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم کی 10ویں تاریخ کو عاشورہ کہتے ہیں۔ اس موقع پر امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی قربانیاں لوگوں کو مشکل وقت میں سچائی پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “حضرت امام حسین ؓ کی جانب سے دی گئی قربانیاں راست روی کے لیے ان کے عزم پر زور دیتی ہیں۔ وہ لوگوں کو مشکلات کے باوجود سچائی قائم رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔”عاشورہ اصطلاح عربی لفظ ‘عشرہ’ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دس ہیں۔ یہ دن مسلمانوں کے بنیادی مکاتب فکر شیعہ اور سنی دونوں کے لیے انتہائی اہمیت...
	یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے تاریخی واقعے کی تفصیل بیان کی اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے یوم عاشورہ کی اسلامی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا حق، انصاف اور وقار کے لیے ڈٹے رہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے تاریخی واقعے کی تفصیل بیان کی اور امام حسین علیہ السلام اور...
	ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ تازہ عالمی رپورٹ میں مردوں کی زلف تراشی کی اوسط قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں مردانہ حجامت کے نرخوں میں حیرت انگیز فرق پایا جاتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں زلف تراشی ایک مہنگی سہولت سمجھی جاتی ہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک میں یہ نسبتاً سستے داموں دستیاب ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ناروے اس فہرست میں سرفہرست ہے جہاں مردوں کی زلف تراشی کی اوسط قیمت 64.50 امریکی ڈالر ہے۔ جاپان میں 56.00 ڈالر، ڈنمارک میں 48.21 ڈالر، سویڈن میں 46.13 ڈالر، اور امریکہ میں 44.00 ڈالر کی قیمت کے ساتھ یہ خدمت مہنگی ترین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینس (آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز کے موضوع سے منعقدہ کانفرنس میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی ۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے دمشق کے صدراتی محل میں ایک تقریب کے دوران ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرا دیا۔ یہ اعلان ملک میں بعث پارٹی کی حکمرانی کے کئی دہائیوں بعد ایک نئی سیاسی مرحلے میں منتقلی کے دوران کیا گیا۔ صدر احمد الشرع نے اس نشان کومتحدہ، ناقابل تقسیم شام کی علامت قرار دیا۔ اس موقع پر احمد الشرع نے کہاکہ آج ہم جو شناخت متعارف کروا رہے ہیں، وہ شام کے نئے تاریخی مرحلے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نشان سنہرے عقاب سے متاثر ہے، جو طاقت، عزم، تیز رفتاری، درستگی اور جدت کا مظہر ہے۔ سنہرے عقاب نے پہلے کے نشان ہاک کی جگہ لے لی ہے اور اس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر نصراللہ چوہدری کی قیادت میں تشریف لانے والے وفد سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں ملک میں صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز، میڈیا ورکرز کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی، اور صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں میڈیا سے جڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایم کیو ایم سینئر رہنما سید امین الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہمیشہ آزادی اظہار رائے، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ سید امین الحق نے مزید...
	سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کیپٹن کرنل شیر خان کے یومِ شہادت پر اِنہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔  وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان جرات و استقامت کا استعارہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ۔  چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان ہر پاکستانی و کشمیری کے دل میں بستے ہیں ۔   شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری