سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوراج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ میں فتنہ  الخوارج  کے  دہشتگردوں  کا حملہ  ناکام  بنانے پر  فورسز  کو  خراج  تحسین کیا۔

وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج کے  3 حملہ  آور  دہشتگردوں  کو  جہنم  واصل کرنے  پر  فورسز کی پیشہ  وارانہ  صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فورسز نے بروقت کاروائی کرکے خوارجیوں  کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار نظام اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرداخلہ محسن  نقوی کا شہید  اہلکار  کے خاندان سے دلی  ہمدردی اور  تعزیت   کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید  پولیس  اہلکار  نظام اللہ  نے جرات  کے  ساتھ  دہشتگردوں  کا  مقابلہ  کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج  کے  دہشتگردوں  کے ناپاک عزائم  خاک  میں  ملانے  پر بہادر  سپوتوں  کو  سلام  پیش  کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس چیک پوسٹ

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار