2025-07-26@00:05:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1744

«خطرناک نتائج»:

    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات بامعنی ہونے چاہئیں، پاکستان سیاسی گروپنگ یاکسی بلاک کاحصہ نہیں بننا چاہتا، چین سے اسلحہ خریدنے کا مقصد امریکہ سے تعلقات بگاڑنا نہیں، کسی ایک ملک کیساتھ تعلقات کو دوسرے ملک کی عینک سے نہیں دیکھتے، مقبوضہ کشمیر کو حق خودارایت دینا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کا تنازع یواین چارٹر کے مطابق اب تک حل نہیں ہوا۔  نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات مفید رہی، پاکستان امریکہ کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں، امریکی وزیرخارجہ سےملاقات میں مشترکہ شراکت داری پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس کل متوقع ہے تاہم اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام  فائنل نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا بیشتر اجلاس...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ یہاں کے عوام کو نہ صرف آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بلکہ سرحد پار انسانی و ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر بھی رابطوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان، جو دفاعی، تزویراتی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم خطہ ہے، چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان واقع ہے اور اس کی سرحدیں چین، انڈیا اور افغانستان سے ملتی ہیں۔ اس کے باوجود، یہاں کے عوام کو نہ صرف آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بلکہ سرحد پار انسانی و ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایف اے او کے وفد کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر برائے اینیمل پروڈکشن اینڈ ہیلتھ ڈویژن تھاناوت تیئنسن (Thanawat Tiensin) نے کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رول بھی موجود تھیں جو پاکستان میں اپنی چار سالہ تعیناتی مکمل کر رہی ہیں۔ملاقات...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ''بنیان مرصوص'' میں تاریخی فتح قوم کو دلائی،پوری دنیا پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ وار قابلیت کی معترف ہے،وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین...
    چینی اسکینڈل کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی کہ کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا ایک اور بڑا مالی اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں کوکنگ آئل کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھا دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خالد مصطفیٰ کے مطابق دسمبر 2024 سے جولائی 2025 کے درمیان عالمی مارکیٹ میں کھانے کے تیل کی قیمتوں میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم پاکستان میں اسی عرصے کے دوران خوردنی تیل کی قیمتوں میں الٹا 4.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث عوام کو فی لیٹر 150 روپے زائد ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تمام اضافی...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جمعہ کو واشنگٹن میں بات چیت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔ سیکریٹری خارجہ شفقت علی خان نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں رپورٹرز کو بتایاکہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ یہ ملاقات کل شیڈول ہے اور دوطرفہ ایجنڈے پر شامل تمام امور، نیز مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاک بھارت مسئلے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ ہم کشیدگی میں کمی اور...
    اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان کا مؤقف امن، قانون اور اصولوں پر مبنی ہے۔ سفارتکاری کسی پر احسان نہیں بلکہ دوطرفہ مفاد کا ذریعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، انہوں نے یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) امریکہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے عالمی تعلیمی معیار کو اپنانے اور ڈیجیٹل و علم پر مبنی معیشت کے قیام کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این آئی ٹی اور اے ایس یو کے درمیان اشتراک پاکستان کی تعلیمی تبدیلی کی جانب ایک نمایاں قدم ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ...
    پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے، پاکستان غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملوں کی شرید مذمت کرتا ہے، اسحاق ڈار نے دورہ امریکا میں اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک کے دورے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2025ء) نیسلے ایوری ڈے اور ماسٹر شیف پاکستان نے ایک خاص شراکت داری کا اعلان کیا ہے جو ذائقے کی مہارت اور چائے کی روزمرہ خوشیوں کو یکجا کرتی ہے۔ہر پاکستانی گھر کے دل میں نیسلے ایوری ڈے ہمیشہ سے ایک ایسا قابلِ اعتماد ساتھی رہا ہے جو چائے کو ایک سادہ عمل سے ایک دل سے جڑی رسم میں بدل دیتا ہے۔ اب ماسٹر شیف پاکستان کے تخلیقی جذبے کے ساتھ نیسلے ایوری ڈے کے تجربے کو ایک نئی بلندی تک لے جا رہا ہے۔اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئےعبداللہ جاوید بزنس ایگزیکٹو آفیسر (ڈیری) نیسلے پاکستان نے کہا کہ چائے ہماری روزمرہ زندگی کا ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت کا حصہ...
    —فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے،  بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دوران انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، انہوں نے یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بات کی، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار سے کل امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) اسلام آباد میں بدھ کے روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ لڑائی کے دوران کشیدگی کو کم کرنے میں برطانیہ کے کردار کو سراہا۔ ریڈیوپاکستان کے مطابق اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات پر بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار" ہے۔ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کو کشمیر کے تنازعہ اور پانی کی تقسیم سمیت تمام متنازعہ مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ تاہم بھارت نے ابھی تک اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔  جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے،  ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟...
    جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں جو شرمناک کھیل کھیلا گیا، وہ افسوسناک ہے۔سرگودھا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن ان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نوراکشتی دیکھ کر عوام کو ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، پنجاب حکومت سندھ کی طرح بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے...
    کانگریس کے جنرل سکریٹری کے مطابق گزشتہ 11 برسوں میں مودی حکومت نے چند مخصوص کارپوریٹ گھرانوں کو ترجیح دیکر ان صنعتوں کو مسلسل نظرانداز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کے برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) بھارت کی گھریلو مارکیٹ کے متعدد شعبوں اور خاص طور پر ملک کی چھوٹی صنعتوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ جے رام رمیش نے بھارتی وزیراعظم کو طنزاً "سپر پریمیم فریکوئنٹ فلائر" قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سپر پریمیم فریکوئنٹ فلائر آج ایک بار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز یہاں قذافی سٹیڈیم کے باہر اداکی گئی۔شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی ۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھو کھر، مشیر وزیر اعلی پنجاب حافظ میاں محمد نعمان،اراکین صوبائی اسمبلی میاں ہارون اکبر،میجر (ر) غلام سرور،خواجہ احمد حسان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ،سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر ،میاں محمد اکرم عثمان ،فواد چوہدری ،جمشید اقبال چیمہ ، بریگیڈیئر( ر) مشتاق احمد،ابوذر سلمان نیازی ، پی پی پی رہنما شوکت بسرا ، فردوس شمیم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8سے9مقدمات ابھی باقی ہیں،ابھی دیکھنا ہے فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے،پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ مزید :
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب لڑکی اور لڑکے کوغیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی غیرت کے نام پر قتل کا دوہرے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔ Post Views: 3
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس میں سارے نام پہلے ہی فائنل کر لیے تھے، اس میں ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔ مارچ 2024ء میں یہ سارا کچھ فائنل ہو گیا تھا، پھر مخصوص نشستوں کی وجہ سے اس میں بریک آگیا تھا، جب مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ہم سمجھے کہ ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی ہماری بنتی ہیں، ہم اتنے کی ہی توقع کر رہے تھے...
    —جنگ فوٹوز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل جولائی میں نتائج کا اعلان کیا گیا۔چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ ایمان ہاشمی بنتِ شجاعت علی رول نمبر...
    اپنے بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اگر واقعی عوامی خدمت کی دعوے دار ہے تو بتائے کہ اس نے اپنے ادوارِ حکومت میں شہری غریبوں کے لیے کیا کیا؟، تنقید برائے تنقید سے بہتر ہے کہ ان سچائیوں کو تسلیم کیا جائے جو عوام کے مفاد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ ایک شفاف اور غیر سیاسی فلاحی منصوبہ ہے جو 90 لاکھ سے زائد کمزور گھرانوں خصوصاً خواتین کی مدد کر رہا ہے، یہ محض ایک...
    سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں واقع ایک دینی مدرسہ میں مبینہ طور پر استاد کے تشدد سے 14 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مدین سے تعلق رکھنے والا کم عمر طالب علم فرحان ایاز معمول کو سبق یاد نہ کرنے پر مدرسہ کے دو معلمین بخت امین اور عمر فاروق نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہد طالب علم کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب معلمین نے فرحان پر لاٹھی، ڈنڈوں اور ہاتھوں سے مبینہ طور پر مسلسل وار کیے جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق  فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، کچھ عناصرنفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہیدہونے والےفقط پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے، رنگ، نسل اور مذہب کےنام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کومنہ کی کھانی پڑےگی، پاکستان...
    اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی، پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو اسپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دن میں بھڑکیں مارتے ہیں اور شام میں پچھلے دروازوں سے منتیں کرتے ہیں، کسی این آر او پر بات نہیں ہو سکتی ہے، سیاسی جماعتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کی ممکنہ نااہلی کا معاملہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت کل حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کیلئے حکومتی ٹیم فائنل کرلی گئی۔ حکومت اور اسکے اتحادیوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی، اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنی مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ حکومت اور اسکے اتحادیوں کی وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔ حکومتی ٹیم میں مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے چوہدری شافع حسین، سمیع اللہ خان، رانا ارشد اور پاکستان پیپلز پارٹی...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جلد اہم مذاکرات ہونے جارہے ہیں جبکہ معاشی و اقتصادی تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی راہیں کھلی ہیں اور باہمی اشتراک میں وسعت آئی ہے۔رضوان سعید شیخ نے یہ گفتگو ڈیلس میں معروف پاکستانی کمیونٹی لیڈر ڈاکٹر راؤ کامران کی رہائش گاہ پر دیے گئے ظہرانے کے موقع پر کی جہاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے پاک امریکا تعلقات، تجارتی پالیسی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین سٹیٹ ریکوری یونٹ اورسابقہ مشیر خاص برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت، شہزاد اکبر پر الزام ہے کہ اس نے ایک غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر نے6  نومبر2019 ء کو رازداری کے معاہدےDeed of Confidentiality)   ) پر دستخط کیے،190 ملین پاؤنڈ کی رقم بحریہ ٹاؤن، کراچی کے ذمہ داری اکاؤنٹ سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام "نامزد اکاؤنٹ" میں منتقل کی گئی، معاہدے میں شریک ملزم ضیاء المصطفیٰ نسیم نے بھی دستخط کیے اور اس رقم کو سٹیٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ ظاہر کیا گیا۔ ذرائع کے...
    دنیا پور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹے، اپنے پیچھے صرف جنازے نہیں، پورے ملک کو سوگوار کر گئے۔ ان میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر، گجرات کا نوجوان بلاول، فیصل آباد کے شیخ ماجد، مظفرگڑھ کے محمد آصف اور لاہور کے جنید شامل ہیں، جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔دنیا پور میں جب دو بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو پورا علاقہ دھاڑیں مار مار کر رو دیا۔ عثمان اور جابر کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ تدفین کے وقت ان کی والدہ نے آنسو روک کر وطن سے محبت...
    ایک سو نوے ملین پا ئونڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت،غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایسٹ ریکوری یونٹ اور سابق مشیرِ احتساب مرزا شہزاد اکبر کا مرکزی کردار سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے ایک غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا۔ذرائع کے مطابق 6 نومبر 2019 کو شہزاد اکبر نے ایک رازداری کے معاہدے (Deed of Confidentiality) پر دستخط کیے، جس کے بعد 190 ملین پانڈ کی رقم بحریہ ٹان کراچی کے ذمہ داری اکانٹ سے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ، زمینی حقائق اور موجودہ حالات کا غیر جانبدارانہ ادراک حاصل کرنا ہوگا ،بلوچستان کے بارے میں جو بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے وہ اکثر حقائق کے برعکس ہوتا ہے، جس کی اصلاح ضروری ہے تاکہ ایک متوازن اور سچ پر مبنی نقطہ نظر فروغ پا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جس نے یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں...
    پی ٹی آئی کی پختونخواہ اور مرکزی قیادت احتجاج کیلئے لاہور روانہ۔ روانگی سے قبل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور  سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہم صرف بات چیت کے لیے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے روانگی سے قبل کے پی کے ہاوس میں مشاورتی اجلاس بلایا، جس میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے شرکاء کو روانگی کے پلان سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی قیادت رات لاہور میں ہی گزارے گی، چئیرمین پی آئی  آئی بیر گوہر نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اراکین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین اسیٹ ریکوری یونٹ اورسابقہ مشیر خاص برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت، شہزاد اکبر پر الزام ہے کہ اس نے ایک غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا،تحقیقات کے مطابق’’ مرزا شہزاد اکبر نے 6 نومبر 2019 کو رازداری کے معاہدےDeed of Confidentiality) پر دستخط کیے‘‘190 ملین پاؤنڈ کی رقم بحریہ ٹاؤن، کراچی کے ذمہ داری اکاؤنٹ سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام “نامزد اکاؤنٹ” میں منتقل کی گئی، ذرائع کے مطابق معاہدے میں شریک ملزم ضیاء المصطفیٰ نسیم نے بھی دستخط کیے اور اس رقم کو اسٹیٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ ظاہر کیا گیا، مخصوص اکاؤنٹ (بحریہ ٹاؤن...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ عمران خان کیا چاہتے ہیں، جو بھی جیل میں مل کر آتا ہے وہ مختلف بات کرتاہے ، میرا نہیں خیال کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک کی قیادت کر سکیں گے اور اس سے کوئی فرق پڑے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی تو ہر وقت ضرورت ہو تی ہے ، جو ہمارے ملک کے حالات ہیں جہاں کوئی نظام نہیں چل رہا، ملکی ترقی نہیں ہو رہی ، ہر پاکستانی ہر سال غریب ہوتا جارہاہے ، ہماری کوئی پالیسی اور ڈائریکشن نہیں...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر گولیاں ماری گئیں، جو نہایت دلخراش سانحہ ہے، اور بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ جب پنجابیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش رہتے ہیں، یہ دوہرا معیار قابلِ مذمت ہے۔ ہم سب کو بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔ انہوں نے...
    بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی سفاکانہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب کے 9 شہریوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یہ تمام افراد بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے تھے شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر گجرات کے 23 سالہ بلاول فیصل آباد کے شیخ ماجد لاہور کے جنید مظفرگڑھ کے محمد آصف ڈیرہ غازی خان کے محمد عرفان خانیوال کے غلام سعید اور گوجرانوالہ کے صابر شامل تھے شہداء کی میتیں سخت سیکیورٹی میں ان کے علاقوں کو منتقل کی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے غم و اندوہ میں انہیں سپرد خاک کیا دنیاپور میں جب...
      لاہور‘ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ آئی این پی) بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 مغوی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں  اور سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ نے نعشیں وصول کرلیں، مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی نعشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کرلی گئیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق قتل کیے جانے والے تمام 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انتظامیہ نے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ نہایت واضح ہے، بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام کرانا شروع کررکھا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی پر بالکل شفاف ہے، بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے،بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ ہر عالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں چیلنج ہیں، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے معاملے پر افغانستان سے رابطے میں ہیں، امید ہے افغان حکومت مل کر چیلنج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین لاہور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ حمیرا اصغر کو کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور پہنچے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور لائی گئی۔والد حمیرا اصغر کے مطابق پوسٹمارٹم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے پولیس کے رویے سے متعلق کیس پر فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس اسٹیٹ کا تاثر خطرناک ہے پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے عوام کی نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سیتا رام کیس کا 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے فیصلے میں سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے ایف آئی آر میں تاخیر کمزور، غریب اور پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم ہے۔ ملک کو آئینی ریاست کی طرف جانا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کرتے ہوئے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر شدید تنقید کی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سندھ میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر کا رجحان باعثِ تشویش ہے، اور یہ طرز عمل آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ پولیس نے مقدمہ واقعے کے دو دن بعد درج کیا، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سیتا رام کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا گیا کیونکہ...
    طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت اب پراکسیز کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کر کے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے، جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا...
    بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے، بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں،ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ نہایت واضح ہے، بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام کرانا شروع کررکھا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان دہشت کردی پر بلکل کلئیر ہے، بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے،بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ ہر عالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں چیلنج ہیں،...
    بیجنگ : شنگھائی تعاون تنظیم کا ڈیجیٹل اکنامک فورم چین کے شہر تھیئن جن میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فورم کے ایک اہم ایجنڈے کے طور پر، فورم میں ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کے متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔فورم میں دستخط کی تقریب میں چین، پاکستان ، قازقستان، مصر سمیت دیگر ممالک نے کل 12 تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے جن میں سرحد پار ای کامرس، سمارٹ سٹیز سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔فورم میں بیک وقت “چائنا-ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی کوآپریشن کیس اسٹڈیز (2025)” کو بھی جاری کیا گیا تاکہ ایس سی او ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طلب اور رسد کے درمیان براہ راست مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔حالیہ برسوں میں، ایس سی...
    اسلام آباد:فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین پی سی ایم اے شیخ عمر ریحان، ملک سہیل حسین اور کنور قطب الدین خان شامل تھے۔ ملاقات میں پورٹس کی کارکردگی، انفراسٹرکچر میں بہتری، بلیو اکانومی، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بحری ترقی اور ملکی معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ بحری تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے تاجروں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی...
    سٹی42 : سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرین پنجاب مشن کے تحت سموگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران سموگ کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فارسٹ کوریج تصور کی جا رہی ہے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین  انہوں...
    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر سکیل پر زلزے کی شدت 4.1  ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 50 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی علاقوں میں لوگ گھروں سے باہرنکل آئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات اورزلزلہ پیما مرکزصورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ اداروں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ۔
    کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل جاکر چائےپینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا عزم ہے،دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہیں،بھارت نے پلوامہ واقعے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تھا،دنیا پلوامہ واقعہ کی حقیقت جان گئی تو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی،پہگام واقعہ میں بھارت نے جو اقدامات ہمارے خلاف کئے ہم نے بھی ویسے ہی جواب دیا،سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال  ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔  ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
    غزہ کے 2 بڑے اسپتالوں نے مدد کے لیے اپیل کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے محاصرے کی وجہ سے ایندھن کی قلت جلد ہی طبی مراکز کو خاموش قبرستانوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کھانا اور ادویات لینے آئے بیمار بچوں و خواتین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 15 افراد شہید شمالی غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال اور جنوبی خان یونس کے ناصر اسپتال کی جانب سے یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے انکلیو پر بمباری جاری رکھی جس میں کم از کم 74 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی سب سے بڑی سہولت الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے صحافیوں کو بتایا...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے، دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندو انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم  نے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور  دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف  فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک فوج...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں،بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر قرار ہیں۔کانفرنس میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد نے ملاقات کی جس میں زراعت، آبی ذخائر اور موسمیاتی ٹیکنالوجی پر اشتراک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مصر کی خشک زراعت اور ڈرپ ایریگیشن میں مہارت کو سراہا۔ پاکستان اور مصر کے درمیان بیجوں کی بہتری، زرعی تحقیق اور استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ مصر کے ساتھ زرعی شعبے میں پائیدار تعاون کا نیا دور شروع ہوگا، مصر کی موسمیاتی ٹیکنالوجی میں پیش...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی صورتحال، اور قومی دفاعی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ فورم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھوں ہونے والے ان بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس عزم...
    پاکستان میں آبادی میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافے نے تعلیم، صحت اور معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس پر قابو پانے کےلیے حکومت نے شرح پیدائش کم کرنے کو قومی ترجیح قرار دیا ہے۔ ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر وزارت صحت کی کانفرنس میں ماہرین اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے موجودہ صورتحال کو نیشنل کرائسز قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام آباد میں وزارت صحت کے زیر اہتمام ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے صحت اور آبادی کے ماہرین کے ساتھ ساتھ مذہبی اسکالرز نے بھی شرکت کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق کانفرنس کا مقصد آبادی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہاجرین اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کے ہمراہ نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پرٍٍٹھوٹھہ ماڈل ویلج میں کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام’’پیر پنجال میڈیکل سنٹر‘‘ کا افتتاح کیا۔ میڈیکل سینٹر میں مہاجرین جموں و کشمیر کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں ہمہ وقت ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور سٹاف دسیتاب ہو گا اور ٹھوٹھہ ماڈل ویلج کے آٹھ سے دس ہزار نفوس علاج معالجہ کی مفت سہولیات...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ’’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِ عمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج (طالبان) نے قبول کی تھی، جس میں 16 فوجی جوان شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ان حملوں میں...
    جنید اکبر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان نے پارٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل ختم کرنے کا فارمولہ بتا دیا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی احتجاج کی قیادت کرے تو اچھا ہو گا، اس سے پارٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔ ایک ووٹ بھی زیادہ ہوا تو صوبائی حکومت کیخلاف تحریکِِ عدم اعتماد لے آئینگے: فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ صرف محبت نہیں طنز بھی ہو سکتی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکر بانی کی فیملی سے محبت کرتے ہیں، خواہش ہے کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد شہر میں مخدوش عمارتوں کے سروے کا کام جاری ہے۔ کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی ہے۔  دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16 ،لوئر گزری میں 7، چودھری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک  جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں بھی 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔  سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران یہ عمارتیں جانوں اور املاک کے لیےخطرہ بن سکتی ہیں، مالکان اور کرایہ داروں کو عمارتیں فوری خالی کرنے کی ہدایت...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ والد نے اس ملک سے کیا کھلواڑ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ تحریک کا حصہ بننا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں 85 فیصد سیٹیں اب بھی پی ٹی...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما سیلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ‘عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، کوئی وجہ نہیں کہ وہ تحریک کا حصہ نہ بنیں’۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان اکرم راجا نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا یہ حق ہے کہ ان کی سزا معطلی کی درخواست فوری طور پر سنی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے اُس بیان پر کہ ‘اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر احتجاج کریں گے تو انہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کا قدیمی قبرستان سید بابن شاہ کی حالت انتھائی خراب ہوچکی ہے۔ قبرستان کی بانڈری وال تباہ ہے گرچکی ہے جسکی وجہ سے جی۔او۔آر کالونی کی مقامی آبادی کچرا قبرستان میں پھینکتے ہیں اور اہل محلہ نے قبرستان کو کچرا کنڈی تبدیل کردیا ہے جبکے قبرستان میں بانڈری وال نہ ہونے سے آوارہ کتوں کی یلغار ہے کتے قبروں کو کھودنے سے قبرستان کی بحرمتی روز کا معمول بنی ہوئی ہے۔ آدھے سے زیادہ قبرستان باب شاہ گھاس سے بھر چکا ہے جس سے قبریں کو گھاس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ قبرستان میں آنے جانے والیلوگوں کوگھاس سے گزرنے میں تکلیف کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ قبرستان حالیہ طوفانی بارش پڑنے سیدرخت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بندش کو آزادیِ اظہار پر ایک اور خطرناک وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی کی  چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی بھی اپیل۔پارٹی ترجمان نے اپنے یوٹیوب چینلز کی بندش پر اپنے شدید ردعمل  میں کہا کہ ریاستی مشینری پوری بیباکی سے اظہارِ رائے کو کچلنے میں مصروف ہے، اور یہ اقدام نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ ایک سفاک آمریت کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بغیر کسی نوٹس یا عدالتی کارروائی کے یوٹیوب چینلز کی بندش مکمل طور...
    پاکستان اورافغانستان نے علاقائی رابطے بڑھانے کے لیے ازبکستان، افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں افغانستان اور پاکستان کی خارجہ امور کی وزارتوں کے ایڈیشنل سیکریٹریز کی سطح پر مذاکرات کے پہلے دورمیں ہوا۔ مذاکرات میں تجارت، ٹرانزٹ تعاون، سیکیورٹی اورزمینی رابطوں سمیت دوطرفہ دلچسپی کے اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پراتفاق کیا کہ دہشتگردی علاقائی امن وسلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث گروپوں کے خلاف بھرپوراقدامات پر زور دیا اورکہا کہ یہ گروہ پاکستان کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں اور علاقائی ترقی کی راہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے تحت عمل میں آئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے پہلے باضابطہ مذاکرات اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو خطے کے امن و استحکام کے...
    افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی دراندازی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جامع العلوم ملتان میں مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن، امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر، امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب احمد عمار یاسر ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن، میاں مقصود احمد، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا ، نائب امیر جماعت...
    پاکستان اور افغانستان نے علاقائی روابط کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی تذویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر طے پانے والے فیصلوں کے تسلسل میں منعقد کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغان وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ دفتر خارجہ کی...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حالیہ صورت حال کے مطابق پاکستانی وفد نے سیکریٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے جس کے نتیجے میں ایک مفاہمتی معاہدہ طے پایا۔ یہ بھی پڑھیں: تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستانی وفد امریکا پہنچ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ معاہدہ پاکستانی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات پر امریکی محصولات میں نرمی سے متعلق ہے اور 9 جولائی 2025 سے قبل اسے حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔ اس معاہدے سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد اضافی ٹیرف کا خطرہ ٹل سکتا ہے جو پاکستانی معیشت کے لیے اہم...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) قطری شہزادی شیخہ اسما  آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔شیخہ اسما  نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔شیخہ اسما  کا یہ کارنامہ اْن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسما...
    اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی۔ افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دہشت گردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تسلیم کیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح پر مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، جس میں دونوں فریقین نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات چیت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 19 اپریل کو کابل کے دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں عمل میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ کے پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر مفتی نور احمد نور نے کی۔ مذاکرات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورۂ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ ملاقات میں دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ پاکستان اورافغانستان کی وزارتِ خارجہ کےدرمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے پہلے مذاکرات تھے، یہ مذاکرات 19اپریل کو پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کےدورہ کابل کے دوران ہونے والے فیصلوں کے تحت منعقد کیےگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان و مغربی ایشیا) سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزارتِ خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور زیرِ...
    وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 20.5 فیصد اضافے کے ساتھ 489.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 406 ملین ڈالر تھیں۔ پیر کے روز میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ برآمدی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر نے اس قابل ذکر کارکردگی کو مؤثر حکومتی پالیسی، برآمدی تنوع اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کا نتیجہ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق چین 99,238 میٹرک ٹن سمندری خوراک خرید کر 186 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا، جبکہ تھائی لینڈ نے 105.7 ملین ڈالر کی درآمدات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل...
    افغانستان سے مذاکرات، پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا)علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سیکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا، دونوں اطراف نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی تائیوان میں شدید طوفان ’دناس‘ کے باعث خوفناک تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق تائیوان میں طوفان اکثر مشرقی پہاڑی علاقوں سے ٹکراتے ہیں، لیکن طوفان داناس نے غیر معمولی طور پر مغربی ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جو کہ زیادہ آبادی والے علاقے ہیں۔حکام کے مطابق، 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے 700 سے زائد درخت اور سڑک کے اشارے اکھاڑ دیے۔ یونلِن کاؤنٹی میں سب سے زیادہ طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے فیس بک...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے " نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس" کرنے والےمسلح افواج کے  فارغ التحصیل افسران سے خطاب بھی کیا ۔ شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ  کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی آرمی چیف نے  مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے...
    ٹیکساس میں آنے والے شدید اور غیر متوقع سیلاب نے تباہی مچا دی۔  ریاست کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اب تک کم از کم 78 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 41 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کیر کاؤنٹی ہے، جہاں 68 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ 'کیمپ مسٹک' نامی مشہور عیسائی سمر کیمپ میں شدید تباہی ہوئی، جہاں 10 بچیاں اور ایک کونسلر لاپتا ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعے کو متاثرہ علاقے کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،...
    فہد راجہ:ٹنڈوالہ یار پیپلزپارٹی کے ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی کے والد پی پی کے سابق صوبائی وزیر الحاج عبد الستار بچانی کراچی کی نجی ہسپتال میں وفات پا گئے۔ تفصیلات کےمطابق الحاج عبد الستار بچانی ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے تھے، عبد الستار بچانی سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر تھے ۔سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر مرحوم حاجی عبد الستار بچانی کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد دارلعلوم مدرسے کے باہر ادا کی جائے گی ، مرحوم کی جسد خاکی کنڈا وصی قبرستان میں سپرد خاک کی جائے گی ۔ شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ؛ کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا  اہل خانہ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دازہو:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 0-9 سے عبرتناک شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے سری لنکن ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ چوتھے منٹ میں عبداللہ اعوان نے پہلا گول داغا، جس کے بعد زبیر لطیف نے اگلے ہی منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔ ساتویں منٹ میں اعصام حیدر نے پنالٹی پر تیسرا گول کیا، اور اسی کوارٹر میں عاطف نے چوتھا گول...
    پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ پیزا کو دعوتوں کیلئے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ پاکستان نے تازہ ترین سروے جاری کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 45 فیصد پاکستانیوں نے پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے کا اعتراف کیا، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے پیزا نہیں کھایا، اس کے باوجود یہ دعوتوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش قرار پایا۔گیلپ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرز کھانے سے اجتناب کیا، جبکہ تقریباً 49 فیصد افراد نے تلی ہوئی اشیاء سے بھی پرہیز کرنے...
    نئی دہلی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کے معاملے میں شکست خوردہ بھارت بے بسی کی تصویر بن گیا جب کہ ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنے  رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ   سیکورٹی ذرائع  کاکہنا  ہےکہ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ بھارتی آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے جو بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک چھپاتی آئی ہیں۔سیکورٹی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیاء پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان اْس وقت کیا جائے گا جب امریکا اپنے دیگر تجارتی...
    کراچی: لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل جاری ہے، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 24 ہوگئی جس میں سے 23 لاشیں ملبے تلے نکالی گئیں جبکہ ایک زخمی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، 14 افراد جاں بحق لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے المناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جہاں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، اس دلخراش سانحے میں مسلم اور ہندو برادری ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی...