افغانستان : ہولناک زلزلےمیں ہلاکتوں کی تعداد 1,411 سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
افغانستان ایک بار پھر قدرتی آفت کی زد میں آ گیا، جہاں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ افغان حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 1,411 سے تجاوز کر گئی جبکہ 3,251 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
افغان ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی مشرقی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے، جہاں کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ مجموعی طور پر کم از کم پانچ صوبے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔
ریسکیو کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، کیونکہ کئی افراد تاحال منہدم شدہ مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں محدود وسائل کے باوجود متاثرین کو نکالنے اور امداد پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی صرف 8 کلومیٹر تھی، جس نے تباہی کی شدت کو مزید بڑھا دیا۔ زلزلے کے بعد 4.
کنڑ صوبے کے چھ اضلاع بدترین طور پر متاثر ہوئے ہیں، جہاں بعض مقامات پر پورے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ جلال آباد شہر سمیت دیگر قریبی علاقوں میں بھی شدید نقصان کی اطلاعات ہیں۔
متاثرین کو فوری امداد، رہائش اور طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے، جبکہ افغان حکام اور بین الاقوامی ادارے ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں تعاون کر رہے ہیں۔ Post Views: 5
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔
ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔