2025-08-02@08:40:57 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«فیکٹری کے»:

    خیبر پختونخوا کے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کے جنازے کی ویڈیو کو آئی ویریفائی پاکستان ٹیم نے تحقیق کے بعد جھوٹا قرار دے دیا۔آئی ویریفائی پاکستان نے ویڈیو کے حوالے سے نتیجہ اخذ کرنے کے لیے ریورس امیج سرچ کیا اور اس دعوے کی تصدیق کے لیے خبروں کی چھان پھٹک کی۔27 جولائی 2025 سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی. جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ویڈیو میں خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے تابوتوں نظر آرہے ہیں.تاہم حقیقت میں یہ ویڈیو جون 2025 کی ہے اور وسطی کرم کے علاقے تورغر میں مارٹر شیل...
    کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ایک غریب سائیکل سوار پر 500 روپے کا چالان کر دیا۔ حقیقت: یہ ویڈیو اور واقعہ نیا نہیں بلکہ 5 سال پرانا ہے۔ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کا ہے جہاں ایک ٹریفک آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک سائیکل سوار کا چالان کیا۔ چونکہ سائیکل کے لیے الگ کوڈ موجود نہیں، اس لیے موٹر سائیکل والے کوڈ (70) کے تحت ای- چالان جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں سائیکل سوار کی مالی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس پر تنقید کی، لیکن بعد ازاں پولیس حکام نے وضاحت کی کہ چالان کی رقم...
    اسرائیل مخالف ہیکر گروپ ’سائبر اسناد فرنٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل میں موجود ایک ایسی فیکٹری کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے جو مائیکرو ایئر وہیکلز (MAVs) اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف گروپ کا صیہونی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا اعلان ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق  سائبر اسناد فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ نے اسرائیلی دفاعی فیکٹری SADNAT کو ہیک کرتے ہوئے 3 ٹیرا بائٹس سے زائد خفیہ معلومات حاصل کرلی ہیں اور ساتھ ہی اس پلانٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہدف بنائی گئی فیکٹری SADNAT،...
    راولپنڈی میں ماڈل ٹاؤن ہمک کے قریب واقع ایئر کنڈیشنر تیار کرنے والی فیکٹری میں لگنی والی آگ پر قابو پالیا گیا کولنگ کا عمل جاری ہے 11 فائر فائٹرگاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز اور دیگر سامان کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ Post Views: 2
    گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایک مریض کی پمز اسپتال میں موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد اسے شفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مردہ شخص کو داخل کر لیا گیا اور 7 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایسا ہوا ہے کہ شفا ہسپتال ایک مردہ شخص سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہا؟ اصل معاملہ ہے کیا؟ یہ بھی پڑھیے اسپتال میں مبینہ غفلت سے 6 سالہ زونیشہ کی موت، والدین انصاف کے خواہاں سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ : جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور تامل ناڈو میں پیش آنے والے دو الگ الگ ہولناک حادثات میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا واقعہ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں واقع ایک دوا ساز فیکٹری میں پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ تامل ناڈو کے سیواکاشی علاقے میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع معروف دوا ساز ادارے Sigachi Industries کی ایک یونٹ میں زوردار دھماکہ اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے...
    ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔ ضبط شدہ...
    بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی...
    معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معرکہ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود، بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیوں کو منتشر کرنے کے لیے انتھک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سفارتی اور سیاسی سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنا بہترین ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ ہر سطح پر ذلت آمیز ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی خبروں کی فیکٹریاںسے من گھڑت خبریں وائرل کی جانے لگیں ۔ امریکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ اکنامک پالیسی یہ ہے کہ ملک کی ترقی کو بند کر دیں، امپورٹ کو محدود کرنے سے گروتھ نہیں ہوگی، جب فیکٹریوں کے لیے خام مال نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا، ملکی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہے کہ عوام دوست بجٹ لاسکیں، ہم آج پیسے اکھٹا کرنے کے لیے مستقبل کی گروتھ کو ختم کر دیں گے، ٹیکس دینا ذمہ داری ہے، پارلیمان کا ہر فرد ٹیکس ادا کرے۔سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی، آئینی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ...
    لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
    سیئول: جنوبی کوریا میں عوام نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جائے میونگ کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 61 سالہ لی نے 49 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ملک کے 14ویں صدر بن گئے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت ہوا جب سابق صدر یون سک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کے بعد ان کا مواخذہ ہوا اور عدالتی حکم سے وہ عہدے سے ہٹا دیے گئے۔ لی جائے میونگ نے رولنگ پارٹی کے امیدوار کم مون سو کو شکست دی۔ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 79.4 فیصد رہا، جو گزشتہ 28 سالوں کا سب سے زیادہ تھا۔ لی کو اب بھی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں...
    فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
     سپریم کورٹ کراچی—فائل فوٹو رجسٹری درخواست میں ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ملزم کو ایم کیوایم کا یونٹ انچارج لکھا گیا ہے مگر واقعے میں ایم کیو ایم کا بحیثیت جماعت کوئی کردار نہیں تھا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں شامل کیے جانے والے ریمارکس حذف کروانے کے لیے رجوع کرلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جج نے ریمارکس شواہد کی روشنی میں دیے ہوں گے؟ کراچی: PECHS میں 4 جھیلیں بحال کرنے کا حکمسپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے شہرِ قائد میں پارک کی بحالی سے متعلق سماعت کے دوران پی ای سی...
    جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
    بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور اس نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے۔ پہلے...
    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے محصولات لگائے اور ان کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کیے۔ ڈی ڈبلیو نے وائرل ہونے والے دو دعوؤں کی جانچ کی ہے۔ دو اپریل کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر محصولات کے ایک نئے دور کا اعلان کیا۔ محصولات کے حساب کتاب، اس کے جواز اور اثرات سے متعلق ان کے بیانات جھوٹے دعووں سے بھرپور تھے اور انہوں نے بہت سی معیشتوں پر ایک ہی وقت میں ضرب لگانے کا اعلان کا۔ ان اعلانات کے خلاف کچھ ممالک پہلے ہی جوابی اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں۔ ٹیرف...
    میرپور (نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریونیو ایکسائز سرکل میر پور کی طرف سے لکھے گے مکتوب پر عملدرآمد کرتے ہوئے دفعہ 144کے تحت ضلع میر پور سے کوئی بھی شخص /اشخاص،فیکٹری مالک،ڈرائیور بعداز مغرب اور طلوع آفتاب سے پہلے تمباکو پروڈکٹس ضلع میرپور سے بیرون اضلاع ترسیل نہیں کرسکے گا۔ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریوینیو نے اپنے مکتوب میں نوٹس میں لایا کہ ضلع میرپور میں قائم سگریٹ فیکٹری مالکان تمبا کو پروڈکٹس ضلع کے مختلف راستوں سے علاقہ پنجاب منتقل کرتے ہیں جبکہ اکثر اوقات تمبا کو پروڈکٹس کی ترسیل رات کے اوقات میں خفیہ راستوں کے ذریعے سے کرتے ہیں، جس سے حکومت آزاد کشمیر کو ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مالی نقصان ہوتا...
    لاہور: اوگرا کا غیرقانونی اور ناقص ایل پی جی مصنوعات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے لاہور کے نواحی علاقوں میں واقع ایل پی جی اسٹوریج ٹینکس، باؤزرز اور سلنڈر تیار کرنے والی فیکٹریوں کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ایل پی جی مصنوعات تیار کرنے والی تین فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں ایم/ایس ایلیٹ میٹل ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایم/ایس ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایم ایس یونیک میٹل انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ شامل ہیں۔ اس دوران ضرورت سے بڑے ایل پی جی باؤزرز کی تیاری، اہم سیفٹی سسٹمز کی عدم موجودگی، سائٹ پر غیر لائسنس...
    سعودی ویزوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور چند نیوز ویب سائٹس پر گردش کرتی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی حکومت نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لیکن اس نوعیت کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ یہ جاننے کے لیے وی نیوز نے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو سفارتی حکام نے ان اطلاعات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پابندی ’روایتی اور عارضی‘ ہے۔ سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکریٹری عبداللہ عالم نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ’سعودی عرب کی جانب سے حج سیزن کے آغاز پر پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگائی گئی...
    کراچی کے علاقے نیوکراچی میں فیکٹری کی مال بردار لفٹ گرنے سے ایک شخص سامان کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ گبول ٹائون کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کمپنی میں کام کے دوران مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی، مزدورجاں بحق   پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ یونس ولد یوسف کے نام سے کی گئی۔ لفٹ میں سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے لفٹ کی بیلٹ ٹوٹ گئی۔ یونس لفٹ سے سامان کے...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مومنہ اقبال سے منسوب اس وائرل ویڈیو کو شوبز اور صحافت کے شعبے سے جڑے افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔ تاہم جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دانستہ طور پر ایڈٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022 کو ایک یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یہ مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ مومنہ اقبال کے اس اوریجنل انٹرویو کو مکمل طور پر...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے انٹر سال اول کے ہزاروں طلبہ کے امتحانی نتائج کی کم شرح کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا ہے،  طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسمبلی میں اس معاملے پر آواز اٹھائے جانے کے بعد ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے اس معاملے پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی سربراہی میں اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی جنوری کے آخری ہفتے میں قائم ہوئی تھی۔   کچھ ہی روز بعد اس کمیٹی...
    میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
    میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت) اوباڑو کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد مہیا کرنے کے حوالے سے ایک سیمنار نیشنل پریس کلب اوباڑو میں منعقد ہوا جس میں نجی کھاد فیکٹری فاطمہ فرٹیلائزرز کے ضلع گھوٹکی اور رحیم یار خان کے ٹیکنیکل آفیسر ضلع گھوٹکی راؤ کامران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن مہتاب حسین پٹھان اور بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزرز کے ٹیکنیکل آفیسر راؤ کامران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر مہتاب حسین پھٹان نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی کھاد فیکٹری فاطمہ فرٹیلائزرز کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے جائیں گے جس سے کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد مہیا کی...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نےانٹر سال اول میں فیل ہونے والے طلبہ کو 15 سے 20 فیصد تک گریس مارکس دینے کی سفارش کردی۔  انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کو پیش کردی ہے، اس رپورٹ میں  نتائج ،اسسمنٹ ، بورڈ اور کالجوں کی اکیڈمک صورتحال پر تفصیلی نکات شامل کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی انٹر سال اول میں فیل ہونے والے طلبہ کو 15 سے 20 فیصد تک گریس مارکس دینے کی سفارش کردی ہے ۔...
    اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ پر سخت کارروائی کی گئی، اوگرا کی ٹیموں کی جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ اوگرا کے مطابق اوگرا نے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردی گئیں، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھماکوں پر مقامی عملے کی غفلت کی رپورٹ تیار کرلی۔ اوگرا کے مطابق گیس...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ڈا¶لینس فیکٹری کے قریب لنڈے کے گودام (کپڑوں) میں آتش زدگی، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) ٹیم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوع پر فوراً رسپانس کر کے آگ کو قابو پالیا ہے ،کولنگ کا عمل جاری ہے،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کاٹن مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں وفاقی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں دونوں کی اموات ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود صحافیوں، اور احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے سات افراد کے اہل خانہ کے...
    کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکا بوائلر کی لائن پھٹنے سے ہوا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان
    حیدرآبادبینگل انڈسٹریز ورکر فیڈریشن حیدرآباد واحد رجسٹرڈ شدہ فیڈریشن ہے اور چوڑی صنعت سے تعلق رکھنے والی 13 فیکٹریوں کی جس کے باقاعدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے اور تمام 13یونینیں سی بی اے کی حیثیت سے کام کر رہی ہے سی بی اے سرٹیفکیٹ رجسٹرار آف ٹریڈ یونین حیدرآباد ریجن حیدرآباد میں جاری کیے لیکن ان فیکٹریوں پر لیبر قوانین کا اطلاق نہ ہونے کے برابر ہے جس کی شکایت فیڈریشن نے کئی مرتبہ ILO، سیکرٹری لیبر سندھ ، ریجنل ڈائریکٹر حیدرآ باد کو کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا حیران کن بات یہ ہے کہ چوڑی فیکٹری کے مالکان نہ تو بھرتی لیٹر دیتے ہیں اور نہ ہی ملازمت سے بر طرف کرنے کا کوئی لیٹر...
    کراچی: کاٹن ایئر 2024-25 میں مقامی کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے باوجود جننگ فیکٹریوں میں قابل فروخت روئی کے وسیع ذخائر دستیاب ہیں، جس سے مقامی جننگ سیکٹر مایوسی دوچار ہوگئے ہیں. جننگ انڈسٹری نے موجودہ حالات کے تناظر میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی روئی کے استعمال کے فروغ اور کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق پالیسی سازوں سے ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ کھپت بڑھنے کے نتیجے میں کسانوں کی فی ایکڑ آمدنی بڑھ سکے اور مستقبل میں کپاس کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے. چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کپاس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔ مریم نواز نے...
۱