2025-11-27@22:03:43 GMT
تلاش کی گنتی: 3048

«منیر اکرم نے کہا»:

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ روڈ پر دھرنا جاری ہے اور پولیس سے مذاکرات ناکام ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھرنا 8 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے جو انہوں نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر دے رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے ان کے نمائندوں کے جیل انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات جاری ہیں جو فیکٹری ناکے کے قریب نجی عمارت میں جاری ہیں۔ مذاکرات میں اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سی ایس او، پولیس نمائندے اور...
    شہرام تراکئی فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام تراکئی کا کہنا ہے کہ ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، مگر ہمارے لیڈر سے ملاقات تو کروائیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شہرام تراکئی نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو کوئی اور شکل اختیار کرلیتا ہے، سہیل آفریدی اگر جائیں گے تو ایک اور سہیل آفریدی آجائیں گے۔شہرام تراکئی نے کہا کہ ایک جیل سپرنٹنڈنٹ حکومت پر حاوی ہے، آپ بات چیت کا ماحول پیدا کریں گے تو بات چیت ہوسکے گی۔پروگرام میں شریک مصدق ملک نے کہا کہ قانون قاعدے کے تحت ملاقات ہونی چاہیے، جس حال میں رانا ثناء اللّٰہ کو جیل میں رکھا گیا تھا کیا بانی پی ٹی آئی...
    سرکاری ویب سائٹ پر شائع شدہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 56 فیصد فرانسیسی سمجھتے ہیں کہ فوج کے سربراہ نے ایسے بیانات دے کر غلطی کی ہے اور اس معاملے کو حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق، فرانس کے 67 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ روس ان کے ملک پر براہِ راست اور فوجی حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اور فرانسیسی فوج کے سربراہ کی اس بارے میں وارننگ بے بنیاد اور ماسکو کی جانب سے خطرے کی مبالغہ آمیز تصویر پیش کرنا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، خبر رساں ادارے "نووستی" نے رپورٹ دیا کہ سروے ادارے Elabe...
        لندن:(نیوزڈیسک)پاکستان نے علمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل مباحثے کے لیے لندن میں موجود رہے لیکن بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کر سکا۔ بیان میں کہا گیا کہ قرارداد یہ تھی کہ بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے، بھارتی مقررین نے اسی بحث سے راہ فرار اختیار کی اور یوں بھارتی وفد کی دست برداری نے آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانب دار فورم پر...
    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ یہی ہاؤس تھا اور اسی ہاؤس کے اندر اسپیکر کی کرسی پر اسد قیصر براجماں تھے، اس وقت اپوزیشن کی آدھی فرنٹ لائن جیلوں میں تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی چیرہ دستیاں جاری تھی، ان کی فسطائیت عروج پر تھی، اس کے باوجود ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے، اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تھا وہ میثاق معیشت کرنے پر تیار ہیں، آؤ ہم سے بات کرو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ لوگ ہمیں برا بھلا کہتے تھے، ہم تو اس ملک کی بات کر رہے تھے، اب بھی...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، ہم تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں ان کو شامل کرنے کے لیے بہت کوشش کی، مولانا ہمارے پاس نہیں...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی، لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو سونپا ہے، اور اگر وہ مجھ سے مشورہ مانگیں تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس قائم ہے اور تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں، انہیں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ ہمارے پاس نہیں آئے۔ “ہو سکتا ہے مستقبل میں شامل ہوں،...
    ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، اب مذاکرات کا اختیار  عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، ہم  تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔  کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ چیئرمین پی ٹی...
    دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے آغاز سے قبل لیگ انتظامیہ اور براڈکاسٹ پارٹنر زی نیٹ ورک نے نئے اور تجربہ کار کمنٹیٹرز پر مشتمل ایک جامع کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پینل میں اس سال تین اہم چہروں کی شمولیت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے جن میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، بھارت کے سابق اسٹار محمد کیف اور زمبابوے کے معروف کرکٹر و کوچ اینڈی فلاور شامل ہیں۔نئے شامل ہونے والے ماہرین کے ساتھ موجودہ پینل میں وسیم اکرم، سائمن ڈول، ایان بشپ، ہربھجن سنگھ، روہن گواسکر، الن ولکنز، وقار یونس، ڈیرن گنگا، اویس شاہ، مائیک ہیزمین، عروج ممتاز، انجم چوپڑا، نکھل چوپڑا، ویوک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم انہوں نے...
    اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گہرا اعتماد پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ ہم ہمیشہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ مگر مذاکرات میں اصل رکاوٹ امریکہ کا رویہ ہے۔ امریکی فریق ہی ہے جس نے حقیقی اور منصفانہ مذاکرات کے لیے کبھی سنجیدہ رویہ نہیں اپنایا۔ وہ مذاکرات کی بجائے ڈکٹیشن اور اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتا ہے۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار فرانس24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ماضی میں ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی کے باوجود، واشنگٹن_تہران کے درمیان ثالث کے طور پر سعودی عرب کے کردار کے...
    اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔ اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔ انھوں...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اکثر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تو اگر اس کی پالیسی یہی ہے تو وہ خیبرپختونخوا کے 12 میں سے کم از کم ایک ضلع دہشتگردوں کے قبضے سے واپس لے کر دکھائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے غلام دستگیر خان نے کہا کہ سنہ 2014 میں جب پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوانین پہلی مرتبہ متعارف ہوئے تو تحریک انصاف نے ان کی مخالفت کی اور وہ ان قانون سازی کا حصہ ہی بننا نہیں چاہتی تھی۔ انہوں...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کے احتجاج اور 27 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد ناک اور غم ناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں ماری...
    فوٹو: جنگ کراچی میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء کے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، وکلاء کا وفد کمشنر ہاؤس سے واپس روانہ ہوگیا۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ کراچی، وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپوزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔ ناصر شاہ نے وکلاء سے کہا کہ آپ کی اور ہماری جہدوجہد مشترکہ ہے، کینال اور پانی ہمارا بھی ایشو ہے، یہ بھی حقیقت ہے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا۔ سعدیہ امام 2012 میں شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں ان کی بیٹی میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔ حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی بیماری کو اپنی ہی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔ سعدیہ امام نے بتایا کہ میرب اگست میں پیدا ہوئی تھی اور جرمنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر کا موسم بہت شدید ہوتا ہے۔ مجھے مشورہ ملا کہ اسے گرم رکھوں لیکن میں یہ بھول گئی کہ گھر پہلے ہی ہیٹر سے گرم تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا  ہے کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وفاقی آئینی عدالت کے باہر صحافی نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟  سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں مشاورت کریں گے، عدالت اب قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے، فیصلہ کریں گے ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ  وفاقی آئینی عدالت سے متعلق ہم نے فیصلہ کرنا ہے...
    پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے معاملے پر پارٹی میں مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت میں الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس کے دوران صحافیوں نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے عدالت کا بائیکاٹ کر دیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور پارٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عدالت اب قائم ہو چکی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی سے متعلق درخواست بھی زیر...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وفاقی آئینی عدالت کے باہر صحافی نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں مشاورت کریں گے، عدالت اب قائم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے، فیصلہ کریں گے ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے کہا ک آئینی عدالت سے متعلق ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں...
    تمام پارٹیوں کیلئے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں تو حالات بہتر ہوجائیں گے میرے پاس عمران خان سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بیاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،تمام پارٹیوں کیلئے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہو جائیں گے ،میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کیلئے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا فائدہ نہیں، میرے پاس لیڈر سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر پارٹی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 کے آئین کے مطابق پارٹی کا آفیشل سوشل میڈیا، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے والنٹئیرز اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر سوشل میڈیا پر عمران خان کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس میں یہ جملہ کہ ’انفارمیشن کا پی ٹی آفیشل سے کوئی تعلق نہیں‘ ادا نہیں کیا۔   وقاص اکرم نے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کےلیے ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا فائدہ نہیں، میرے پاس لیڈر سے ملنے کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومتوں کیساتھ خفیہ روابط جاری رکھے اور کشمیری عوام کو دھوکہ میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈروں کی فریب کاریوں سے ہی بی جے پی ہم پر مسلط ہوگئی۔ متعلقہ فائیلیںشیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ  ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک نشست کے دوران شیبان عشائی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے حریت کانفرنس کے موقف میں...
    یوکرین اور امریکا صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )یوکرین نے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں ملاقات کرے گا تاکہ واشنگٹن کے اس منصوبے پر بات چیت کی جا سکے جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت دیا ہے کہ وہ 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے، جس کے تحت یوکرین کو اپنی کچھ سرزمین چھوڑنی، فوج کم کرنی ہوگی اور نیٹو میں شمولیت کا وعدہ ترک کرنا ہوگا۔ ادھر، یورپی اتحادی جنہیں اس منصوبے...
    مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت بے نقاب کر دیے ہیں، اور اب وفاقی حکومت کی حقیقت اور اس کی حیثیت سامنے آ گئی ہے۔ ان کے مطابق، ستائسویں ترمیم نے بھی عالمی سطح پر حکومت کے معاملات کو بے نقاب کیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر غیرقانونی پابندی عائد کرکے آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، حالانکہ قانون کے مطابق ہر قیدی کو ہفتے میں ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے۔ شیخ...
    آئی ایم ایف رپورٹ ملکی معاشی نظام کو درپیش حقیقی مسائل کواجاگر کرتی ہے ،عاطف اکرام شیح WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز گورننس اور بدعنوانی کے خدشات پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کیلئے بڑے رکاوٹ ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی نجکاری کے ذریعے نقصان کے حامل اداروں کی شفاف فروخت حکومتی نقصانات کو کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہے، بیان اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکومتی اور انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے آئی ایم ایف رپورٹ تشویش ناک ہے، رپورٹ نے ملکی معاشی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جنہیں فوری دور کرنیکی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ہر کوئی مانتا ہے کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور یہ لڑائی اب سیاسی حل سے بہت دور جا رہی ہے۔ عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں فریقین تصادم اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں‘ پاکستان مذاکرات کے ذریعے حل کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے‘ پاکستان ہمیشہ سے ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے۔ علاوہ ازیں وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امن منصوبہ روس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے لئے سب سے بڑی دولت اس کے نیک اعمال ہیں، اور ان اعمال کی حفاظت کرنا آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں نوجوان مختلف فتنوں، لغویات اور گمراہ کن نظریات کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسے میں عبادت، کردار اور اخلاق کی مضبوطی ہی انہیں محفوظ رکھ سکتی ہے۔مفتی اکرام اللہ واحدی نے کہا کہ نیک عمل صرف انجام دینا کافی نہیں، بلکہ اسے ریا، دکھاوے، غفلت اور گناہوں سے بچا کر رکھنا اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وار فیئر کا ایک ٹول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی...
    نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور پراکسی وار کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، یہ پچھلی کئی دہائیوں سے چل رہی ہے اور ماڈرن وار فیئر کا ایک ہتھیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف پراکسی وار کی شدت خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پراکسی وار رک گئی تھی، تاہم اب پھر تیز ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کو بڑی مار پڑی ہے اور وہ اپنی خفت...
    ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ...
    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگی محاذ پر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی گونج عالمی سطح پر بھی سنی گئی اور امریکی کانگریس نے بھی پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کی توثیق کی۔دانش اسکول کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں پاکستان کی افواج نے عملی کارکردگی سے ثابت کیا کہ قوم کی حفاظت کے لیے وہ ہر لمحہ تیار ہیں،جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا اور امریکی کانگریس نے بھی اس پر مہر لگا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ نے صرف چار دن...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس، فلسطینی اتھارٹی سمیت تمام گروپوں کا اتفاق ہے کہ غزہ کے اندر کوئی بھی فورس باہر کی نہیں آنی چاہیئے، جتنی بھی مذاکرات میں یہ بات نہیں لکھی اور مذاکرات کرانے والے ممالک بھی سمجھتے ہیں یہ کام نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم والی پوزیشن میں رہنا چاہیئے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان کو صرف ایک فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیئے۔...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش برقرار ہے اور اسلام آباد اب بینک ایبل پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک بحران پر مبنی مالی امداد سے ہٹ کر طویل مدتی تجارتی اور کاروباری تعلقات کی جانب بڑھ سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور پیشرفت، اقتصادی روابط اور مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم پاکستان اور سعودی عرب نے ستمبر میں اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ کیا جبکہ اقتصادی مذاکرات بھی سعودی پاکستان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت جاری ہیں۔ دہائیوں تک سعودی عرب نے پاکستان کی مدد مرکزی بینک کے ذخائر اور تیل کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہری پور:صوبائی صدر تحریک انصاف جنید اکبر خان کہا کہ وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے۔ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہری پور سے اسلام آباد اور ڈونگا گلی سے مری جانے والا پانی بند کرکے وفاق کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز ہونا چاہیے۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ا ±نہوں...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبرنے کہا ہےکہ کچھ عرصہ قبل وہ اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں کی خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں۔حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے حالات بتائے۔پروین اکبر نے کہا کہ جب میں وہاں سے آئی تو کئی دن تک میرے ذہن میں وہ عورتیں چھائی رہیں، وہ خواتین اپنی اولادوں کی منتظر تھیں، اولڈ ایج ہوم سے آکر دو تین دن غمزدہ رہی۔اداکارہ نے کہا میں نے وہاں کچھ خواتین ایسی بھی دیکھیں جن کی آنکھیں دروازے پر ہی ٹِکی ہوئی تھیں، وہ اپنی اولاد کی راہ تک رہی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)اوجی ڈی سی ایل حیدرآباد کے ریجنل وآرڈینیٹر امام علی عباسی نے کہا ہے اندرون سندھ کے دیہاتوں میں ہیپاٹائٹس کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے اس سے بچانے کے لیے لوگوں ہمیں انھیں علاج فری کی سہولت دینی ہو گی وہ یہاں ٹنڈوجام کے قریب ٹنڈو عالم مری میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کالا یرقان (ہیپاٹائٹس) کے علاج اور بچاؤ کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاح کرتے ہوئے کہااس کیمپ میں ٹنڈو عالم مری، ہوسڑی، بہاول زئنور، ٹنڈو عالم، گہانگھرا موری اور دیگر قریبی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں افراد نے ہیپاٹائٹس یرقان کے مرض کا مفت چیک اپ کرایا آور مفت ٹیسٹ کئے گئیاس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی صدر نے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا، جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے حل تیار کیے ہیں جو ہم اپنے شراکت داروں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی اسپتال لے کر گیا۔ نجی اسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔ گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ...
    یوکرینی صدر نے کَل (بُدھ) کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ (کَل) ترکیہ کا دورہ کریں گے جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔ زیلنسکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکیہ کے دورے میں امن مذاکرات کو "دوبارہ متحرک" کرنے اور روس کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کو بحال کیا جائے۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر مزید کہا ہم مذاکرات کو پھر سے متحرک کرنے کی تیاری کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے 35 سالہ شہری سید راشد نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والی عمرہ بس کے حادثے میں ان کے 18 قریبی رشتہ دار بھی شامل تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ مکہ سے مدینہ کی طرف سفر کے دوران پیش آیا، جس میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں راشد کے والدین، 65 سالہ شیخ نصیر الدین، 60 سالہ اختر بیگم، امریکا سے عمرہ پر آئے 38 سالہ بھائی، 38 سالہ بھابھی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ اس حادثے نے خاندان کو ناقابل تلافی صدمے میں مبتلا کر دیا۔حادثے کی وجہ ایک آئل ٹینکر تھا جس نے بس سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 42 افراد موقع پر جاں بحق...
    امریکا کے معروف ماحولیاتی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ 2050 تک پاکستان خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوتا رہے گا۔ڈاکٹر ارم ستار نے کہا کہ 2050 تک ہمیں مزید سیلاب کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے علاوہ خشک سالی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری صحت اور غذا کے معیار پر بہت فرق پڑے گا، ہر چیز میں مسائل کا سامنا ہوگا۔بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نےتقریریں نہیں سننی، اس نے جو کرنا ہے وہ کرے گا اور اس سے ہر شخص متاثر ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان خطے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جسے...
    مقامی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر امیدواروں کی سیاسی وابستگی کو بنیاد بنایا جائے تو وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل کوئی بھی شخصیت ایسی نہیں بچے گی جس کی کسی نہ کسی شکل میں سیاسی وابستگی نہ رہی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔ مقامی روزنامے "ڈیلی کے ٹو" کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد علی قائد کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے میں مسئلہ کیا ہے اور انہیں کسی خاص سیاسی جماعت کے ساتھ کیوں جوڑا...
    سلمان اکرم راجہ نے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں کھڑا ہونا ہے ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہے، اس ملک میں عوام کے حقوق کی جنگ ابھی تک جاری ہے، عوام کو حقیر جانا جاتا ہے، آٹھ فروری کو جو ہوا وہ انسانیت کی توہین ہے اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کھڑے ہونے کا وقت آگیا، آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور مستعفی ججز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ نے کی۔...
      تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کےحق میں رہا ہے۔ دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام پر شفاف اور باوقار مذاکرات کا حامی ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر جوہری مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے لیے امریکا کی حالیہ پیش رفت باہمی مفادات کے لیے نہیں تھی، امریکا نے ابھی تک اپنے مطالبات ہی تھوپنے کی کوشش کی ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ان مطالبات کے آگے مذاکرات کے مواقع نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران...
    بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/حافظ آباد(سب نیوز،آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے...
    اسکرین گریب ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، امید ہے افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اردن کے شاہ...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے خلاف خلاف کارروائی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے، افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں دوست ممالک کی کاشوں کو سراہتے ہیں مگر ہم واضح کردیں کہ دہشت گردوں کے...
    اپنے ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی الزامات کے برخلاف فوج پوری توجہ سے اپنے کام میں مصروف ہے اور اسے جنوبی علاقوں سمیت سارے لبنان کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے ملک سے یونیفل فورسز کے انخلاء کے موقع پر قیام استحکام کے لئے یورپی ممالک کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے كہا كہ یہ تعاون لبنان فوج کی مکمل ہم آہنگی سے ہوگا۔ نیز اس سال کے آخر تک فوج کی تعداد بھی 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ جوزف عون نے مزید کہا کہ فوج کو عسکری ساز و سامان اور گاڑیوں کی ضرورت ہے جو لبنان کی مسلح فورسز کے کنونشن کے تحت پوری...
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) نامور وکیل اور سیاستدان چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ ججز کا استعفے دینا حکومت کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ اعتزاز احسن نےمزید کہا کہ صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنیٰ سے نام نکلوانا چاہئے تھا، مجھے پتا ہوتا تو صدر مملکت کو ضرور کہتا۔ جوڈیشری کو جوڈیشری کے ہاتھوں ہی مروایا گیا ہے، جوڈیشری کو سیلف اکاؤنٹ بیلٹی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر زندہ ہوتیں تو اس ترمیم کی اتنی حمایت نہ کرتیں، صدرمملکت کے تاحیات استشنیٰ کا محترمہ بالکل ساتھ نہ دیتیں۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ محترمہ چیف جسٹس آفس کےحق میں تھی، دونوں ججز کو ابھی استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے، رکنا چاہئے تھا۔
    شوبز کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستان میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن (زچگی کے بعد ڈپریشن) کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ثروت گیلانی نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد انہیں خود اس بیماری کی علامات محسوس ہوئیں، جن میں گھبراہٹ، سانس لینے میں دشواری، رات کو بار بار پریشان خیالات اور بچے کے بارے میں تکلیف دہ سوچیں شامل تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ دماغی بیماری ظاہری طور پر نظر نہیں آتیں اس لیے اکثر لوگ انہیں نادیدہ سمجھ لیتے ہیں، مگر یہ حقیقی اور سنگین حالات ہیں۔ انہوں نے والدین اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی ابتدائی علامات کو سنجیدگی سے...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ شاہین خان اپنی خوبصورتی، شائستگی اور باوقار انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ آن اسکرین کرداروں میں حقیقت اور وقار کا حسین امتزاج پیش کرتی ہیں جبکہ آف اسکرین بھی ان کا اسٹائل اور وقار قابلِ تعریف ہے۔ کم عمری میں ائیر ہوسٹس کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی شاہین خان بعد میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں اور آج بھی بڑے بڑے ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی زندگی کے کچھ تلخ اور جذباتی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ائیر ہوسٹس بنیں جب وہ آزادانہ زندگی گزارنا چاہتی تھیں، دنیا دیکھنا چاہتی تھیں، مزے کرنا چاہتی تھیں،...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ حکومت کا جینا حرام کردیں گے اور تمام غیرملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کردیں۔ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمعہ کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے، ہم احتجاج کریں گے اور ایک پتھر بھی نہیں ماریں گے۔ ہم تمام ملکوں کے سفیروں سے بات کریں گے، ان کو خطوط لکھیں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کیے ہیں وہ ختم کر دیں۔ اقوام متحدہ کا ادارہ کہتا ہے کہ 45 فیصد لوگ غربت کی لائن سے نیچے ہیں، کیا آسمان گرتا...
    بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت جب بھی آئی یہ آئینی ترامیم واپس لیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم جلد بازی میں لائی گئیں۔ ایوان میں بیٹھ کر فیصلے ذاتی مفاد میں نہیں کیے جاتے۔ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر گوہر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم واک آؤٹ بھی کریں گے، احتجاج بھی کریں گے اور تقریریں بھی کریں گے۔ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ ترامیم آئین...
    میڈیا نمائندوں سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ شام سے الحاق کی افواہیں ناقابل جواز، بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ایسے تمام اشتعال انگیز بیانات کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے مقررہ وقت پر پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں، پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" اور وزیر اعظم "نواف سلام" کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے۔ جوزف عون نے ان خیالات كا اظہار لبنانی صدارتی محل "بعبدا پیلس" میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لبنان کے شام سے الحاق کی افواہیں ناقابل جواز، بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ایسے تمام اشتعال انگیز...
    گوگل نے مراکش میں صارفین کے لیے ویسٹرن صحارا کی متنازعہ سرحد کے ڈاٹڈ لائنز ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقشوں پر سرحد کی یہ نمائش ہمیشہ مختلف رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عوام کے ہاتھوں گوگل میپس ٹیم کی پٹائی، مگر کیوں؟ گوگل کے ایک ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم نے گوگل میپس پر مراکش یا ویسٹرن صحارا میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یہ لیبلز متنازعہ علاقوں کے حوالے سے ہماری طویل مدتی پالیسی کے مطابق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ گوگل میپس کو مراکش کے علاوہ کہیں استعمال کرنے والے صارفین ویسٹرن صحارا اور اس کی متنازعہ سرحد کے لیے ڈاٹڈ لائن دیکھتے ہیں، جبکہ مراکش میں...
    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ افغانستان نےکبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ آج ہونے والے امن جرگے میں 20 سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے اور تمام پارٹیوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی حامی بھری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان واقعات کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے۔جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نےکبھی بھی پاکستان کےوجود کو تسلیم نہیں کیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف بات چیت اور اتفاقِ رائے میں ہے۔ قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا ’وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھی اسی ایوان میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی، جبکہ وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی متعدد بار یہی پیشکش کی۔‘ سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ بطورِ اسپیکر، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری (facilitation) کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن آپس میں بیٹھیں گے تو یقیناً راستے نکلیں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ اپنے خطاب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے ایوان میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بارہا مذاکرات کی دعوت دی، جبکہ وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی کئی مرتبہ بات چیت کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور اسپیکر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جب آپس میں بیٹھیں گے تو مسائل کے حل کی راہیں ضرور نکلیں گی۔ اگر پہلے دن کوئی نتیجہ نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں‘ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشت گردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ سیکورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی...
    پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار، خصوصاً ترک صدر رجب طیب اردوان کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طالبان نے بعض نکات زبانی طور پر قبول کیے تھے، لیکن وہ تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ثالثی کرنے والے ممالک ترکیہ اور قطر کی جانب سے درخواست کی جائے تو اسلام آباد طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارہ تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ترکیہ اور قطر تجویز دیں تو پاکستان اور طالبان کے درمیان...
    پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقیدان کا کہنا تھا کہ یہ اب وکیلوں کی جنگ نہیں عورتوں، بچوں، بزرگوں، ہر ایک کی...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت رویہ نہیں رکھا، یہاں قانون کے مطابق ملاقات کے لیے آئے ہیں، عدالتیں اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں وائلڈ لائف کا سب سے بڑا اسپتال قائم کیا جارہا ہے، 8.7 ارب روپے سے زائد مالیت کے ایکو ٹورزم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برازیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے حیوانات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم شروع کی ہے، جو ہمدردی، اختراع اور انسانیت کی تجدید کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ انہوں نے بتایا کہ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ بایو ڈائیورسٹی ری وائیول...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیاکو دیکھا دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئےہرقیمت اداکرےگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا.دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے. ہم سمجھتے ہیں ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن و سلامتی ہو۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، امن و سلامتی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو...
    اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہوعدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے،معروف عالم دین معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں، ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہا کے یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا اسمبلی اس معاملے پر کسی پیش رفت سے قبل عدالتی فیصلے کی منتظر ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر اسد قیصر اور عامر ڈوگر سے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزبِ اختلاف کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا ہے، جہاں یہ کیس زیرِ سماعت ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد معاملے کو زیر غور لایا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے...
    افغان طالبان سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی درخواست کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے محسن ہیں، ترکیے کے وفد کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمارے دوست ممالک کو کوئی موقع یا امکان نظر آیا ہے اور وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /آن لائن /صباح نیوز/جسارت) سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی، اس دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان سے واک آئوٹ کیاآئینی ترمیم کی حمایت میں 64 ووٹ جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکو سینیٹ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے پیش کردہ 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی آئینی ترمیمی بل وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ترمیم کی شق وار منظوری کے لیے رائے شماری کرائی۔ اس موقع پر اپوزیشن بینچوں کے ارکان نے بل کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاک فوج کے سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی کے زیراہتمام اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی اور انتخاب کے عمل سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ یہ پروگرام پاک فوج کی قومی سطح پر جاری ’’آو ¿ٹ ریچ اور میڈیا انگیجمنٹ مہم‘‘کا ایک اہم حصہ ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی کرنل زکی اسلم تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آرمی میں ملک کے ہر صوبے کے نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہمیں خاص طور پر کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور وطن سے والہانہ محبت پر فخر ہے۔ بلوچ نوجوانوں کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ بات ہو سکتی ہے کیوں کہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کر سکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور ترک قوم ہماری محسن ہے۔ ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کی ذاتی دلچسپی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں دوست ملکوں کو کوئی امکان نظر آیا ہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں جس پر دوبارہ بات ہو سکتی ہے۔ اگر ہمارے دوست کابل سے کوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفر کر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کو انکار نہیں کر سکتے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ...
    بھارتی فلمی اداکارہ رینوکا شاہانے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارؤں کے جنسی استحصال کے ایک اور واقعے سے پردہ اٹھادیا۔ زوم ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں رینوکا نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک ساڑھی بزنس مین ان کے گھر آیا اور ایک حیران کن پیشکش کی، جس میں انہیں نہ صرف برانڈ اینڈورس کرنے کے لیے کہا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ معاوضے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ رہنا ہوگا۔ رینوکا اور ان کی والدہ اس بات پر حیران رہ گئیں اور رینوکا نے یہ پیشکش ٹھکرادی۔ رینوکا نے بتایا کہ اس طرح کے حالات میں خود کو محفوظ رکھنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ انکار کرنے پر منصوبوں سے نکالا جا سکتا ہے اور ادائیگی سے محروم...
    پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ سنایا جس میں انہوں نے قومی کرکٹر کا ہاتھ توڑ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اعظم خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم نے کراچی میں فاسٹ بولرز کے لیے ایک تربیتی کیمپ لگایا تھا۔ شام کے وقت وہ بیٹسمینوں اور وکٹ کیپرز کو بلایا کرتے تھے تاکہ انہیں پریکٹس کروا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل اعظم خان نے بتایا کہ ایک دن وسیم انکل نے مجھے بلایا اور کہا کہ پیڈ پہنو۔ میں اچھی بیٹنگ کر رہا تھا...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ان...
    صدر کو تا حیات استثنیٰ دینا آئینی جمہوری،سیاسی اعتبار سے شرمناک، اپوزیشن مسترد کرے حکمران آئین کا حلیہ بگاڑنے پر تلے بیٹھے ہیں،امیر جماعت اسلامی کا ایکس پر اظہار خیال امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لئے تباہ کن ہے۔ اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ اور محاسبہ کے نظام کے خاتمہ کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے27 ویں ترمیم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لیے تباہ کن ہے، اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا اور محاسبہ کے نظام کے خاتمے کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ27 ویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے اور یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم انگشت بدنداں ہے کہ پی...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آ رہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد اپنے ردِعمل میں واضح کیا ہے کہ طے شدہ مدت گزر جانے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے ترکیہ اور قطر کی مخلصانہ ثالثی اور مثبت کردار کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان نے ہر موقع پر غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب میں دفعہ 144...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں،  اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔  انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کر ممبران پارلیمنٹ کی خرید و فروخت،...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اپوزیشن ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، جو نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟ ارکان کی خرید اور فروخت کرنے والےخود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔
      لاہور(نیوزڈیسک ) ایرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کو غلط اور شرمناک قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی، وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کرممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والےعوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دفترِ خارجہ پاکستان نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا، اور پاکستان نے ترکیے اور قطر کی ثالثی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم، ترجمان کے مطابق افغان حکومت نے طے شدہ وعدوں کے باوجود پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد...
    پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ترکی اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں 7 نومبر 2025 کو مکمل ہوا، مذاکرات میں افغانستان سے پاکستان پر ہونے والے دہشتگرد حملوں، عارضی جنگ بندی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت، دفترِ خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان برادر ممالک ترکی اور قطر کی مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کی قدر کرتا ہے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مذاکرات کا بنیادی مقصد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کے مسئلے کو حل کرنا تھا، جو گزشتہ...