2025-09-18@22:25:49 GMT
تلاش کی گنتی: 150
«کھاد کمپنیوں»:
شیر جان : اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی کے حادثے میں دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ایم پی اے پی کے 11 گل اِبراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی تھی،تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیاگیاہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف سے وابستہ رہنے والے شاعر سلمان احمد نے بشریٰ بی بی کو سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق دعوے ٹھکرادیے ہیں اور کہاہے کہ انہیں سب سے بہتر سہولیات دستیاب ہیں۔ سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ "میری کزن نےاندرونی ذرائع کے حوالے سے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی کو بوسیدہ کھانا نہیں ملتا بلکہ قیدیوں میں سے سب سے اچھاکھانا انہیں کھلایا جاتاہے، انہیں تہذیب بیکری کی مٹھائی باقاعدگی سےملتی ہے، کے ایف سی چکن، خشک میوہ جات وغیرہ"۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ(کزن) مجھے ایک مکمل فہرست بھیجے گی جب اسے ملے گی جبکہ عمران خان کوزہردیے جانے کے خدشے کے پیش نظر باہر سے کھانا لینے کی...
ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے کے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ علیشان شرافو نے 51 رنز بنائے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام، ایشیا کپ میں بھارت کی گھٹیا حرکت محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے برق رفتار 19 رنز اسکور کیے۔ عمان کی جانب سے جتن رمانندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18.4...
سوات: کبل کے علاقے منجہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے جب کہ مقامی افراد بھی ریسکیو کارروائیوں میں شریک رہے۔
اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت فلسطینی قیدیوں کو معیاری اور وافر خوراک دینے کی پابند ہے۔ یہ فیصلہ دو اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ قیدی خوراک کی کمی کے باعث بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ہزاروں فلسطینی بغیر کسی الزام کے قید کیے گئے اور...
دبئی، :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے کہا ہے کہ آئی ایل ٹی20 ایونٹ اب گھریلو کرکٹ کا سب سے بڑا اور معتبر مقابلہ بن چکا ہے۔ ’’فرنچائزز کی مکمل شمولیت نے اس ٹورنامنٹ کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ یہ کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھا کر فرنچائز ٹیموں میں جگہ بنا سکیں۔انہوں نے کہاکہ اس پلیٹ فارم سے کئی کھلاڑی فرنچائز کرکٹ اور یو اے ای نیشنل ٹیم تک پہنچے ہیں۔ خزیمہ تنویر اور صغیر خان جیسے کھلاڑیوں نے اسی ٹورنامنٹ سے اپنی پہچان بنائی اور اب بین الاقوامی سطح پر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں ڈومیسٹک...
اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کو جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو 3 وقت کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے اتوار کو کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہے اور حکام کو حکم دیا کہ وہ قیدیوں کو دی جانے والی خوراک کی مقدار بڑھائیں اور معیار بہتر کریں۔ رپورٹ کے مطابق 3 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ اسرائیلی حکومت قانونی طور پر پابند ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو دن میں3 وقت کا کھانا فراہم کرے اور حکام کو اس ذمہ داری کو پورا کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ 2 اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں کی...
اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔ صہیونی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہے، جس کے باعث وہ بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینی قیدیوں پر جنسی تشدد، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلے میں واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت قانونی طور پر پابند ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو مناسب مقدار اور معیار کا کھانا فراہم کرے اور حکام کو اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا۔ یہ فیصلہ 2 اسرائیلی انسانی...
کراچی: محکمہ زراعت سندھ نے بدین میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 45000 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت بدین امتیاز بھٹو کی نگرانی میں سندھ فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ کے تحت کی گئی۔ کارروائی میں پکڑی گئی یوریا کھاد کروڑوں روپے مالیت کی ہیں جو بغیر لائسنس ذخیرہ کی گئی تھیں۔ چھاپے کے دوران گودام میں موجود عملہ فرار ہوگیا، گودام کو سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
لاہور: دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ نے 5 کروڑ سال قبل انڈین اور یورشین پلیٹوں کے ٹکرائو سے جنم لیا۔1924میں پہلی بار سوئس ارضیات داں ایملی ارگنڈ نے بتایا کہ ٹکرائو سے انڈین پلیٹ یورشین پلیٹ کے نیچے چلی گئی اور دونوں پلیٹوں کے ادغام سے ہی تبت کا وسیع علاقہ کئی ہزار فٹ بلند ہو گیا۔ یہ نظریہ سبھی نے مان لیا مگر اب جدید ارضیاتی سائنس نے اسے غلط قرار دے ڈالا۔ اٹلی کی یونیورسٹی آف میلانو بیکوچا سے منسلک ماہر ارضیات پائٹرو سٹرنائی نے کہا ہے کہ زمین کی 45 میل گہرائی میں پہاڑوں کی بنیادیں شدید حرارت سے پگھل جاتی ہیں۔ پھر ہمالیہ پہاڑ کیسے اب تک اتنے زیادہ بلند ہے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
سالہا سال سے ڈاکٹروں اور ماہرینِ صحت کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ زیادہ نمک کھانا انسانی صحت خصوصاً دل اور بلڈ پریشر کے لیے خطرناک ہے۔ لیکن حالیہ سائنسی تحقیقات میں ایک نیا نقطۂ نظر سامنے آیا ہے کہ انتہائی کم نمک کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے نمک کے استعمال میں اعتدال ضروری ہے، نہ بہت زیادہ اور نہ بہت کم۔ زیادہ نمک: بلڈ پریشر، فالج اور امراض قلب کا خطرہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیادہ نمک کھانے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جو دنیا بھر میں فالج...
کیپریس کلاسک شیورلیٹ کمپنی کی تیار کردہ اپنے وقت کی ایک خوبصورت اور عالیشان گاڑی ہے۔ اس گاڑی کے مالک کی محبت، محنت اور دیکھ بھال کے باعث یہ گاڑی آج بھی اپنی اصل حالت میں چمک رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ انتہائی سنبھال کر رکھا گیا س کا اصلی اندرونی حصہ اور چمکتا دمکتا بہترین انجن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر کسی چیز سے سچی محبت ہو تو پھر اس کی قدر ایسے ہی کی جاتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء) مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل امیر العظیم تھے جبکہ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، اتحاد العلماء کے سربرہ شیخ القران وا لحدیث مولانا عبد المالک سمیت مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں نے قومی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں قومی پرچم و جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔ امیرالعظیم نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے برہمن...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کا طویل آپریشن انجام کو پہنچا اور فوجی خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن 12 روز تک جاری رہا جس کے دوران محصور بھارتی اہلکار کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہوکر بھوک اور پیاس کے عالم میں مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے۔ کلگام کی یہ کارروائی بھارتی فورسز اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان حالیہ برسوں کی سب سے طویل جھڑپ ثابت ہوئی، جس میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کرنل سمیت 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اس دوران استعمال کیے گئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی کوئی نتیجہ نہ دے سکے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے اختتام سے قبل ایک بھارتی فوجی...
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے شہری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے فیصلوں پر نظرثانی کریں، جس سے گوشت کی تجارت پر انحصار کرنے والوں کی روزی روٹی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارت کے مختلف میونسپل کارپوریشنوں بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے ایک پوسٹ میں یوم آزادی کے جشن سے گوشت کی کھپت کو جوڑنے کے پیچھے دلیل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ...
دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے اقلیتوں کا دن منایا،آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، 14اگست کی آمد آمد ہے اس کی بھی مبارکباد دیتاہوں، کوئی اندازہ لگا سکتا تھا 1947 میں ایک نیا ملک دنیا کے نقشے پرآئے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے قائداعظم کو توفیق دی اور 14 اگست کو پاکستان بنا، پاکستان کی تحریک میں قائداعظم کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، پاکستان بنانے کی تحریک میں...
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں منعقدہ 2 روزہ سلک روٹ فیسٹیول میں روایتی کھانوں اور مقامی و ملکی ثقافتی دستکاریوں کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ فیسٹیول میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت ملکی و غیر ملکی مندوبین اور بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں مقامی افراد جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی، نے مختلف اشیا کے اسٹالز لگائے جن میں علاقائی اور ملکی مصنوعات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی موجود تھیں۔ مقررین نے اس نوعیت کے فیسٹیولز کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز ہنزہ کے تاریخی...
---فائل فوٹو نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کتابیں چھین کر بھارت کشمیری شناخت مٹانا چاہتا ہے، کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔شیری رحمان نے اپنے بیان میں کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر بھارتی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ عمل کشمیریوں کی فکری آزادی پر حملہ ہے، کشمیر کی فکری آزادی پر پابندی بھارت کے غیر جمہوری عزائم کا عکاس ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے، تاریخ کو دبانے سے حقائق مٹ نہیں جاتے بلکہ اور نمایاں ہو جاتے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ اظہارِ رائے کا گلا...
لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کا شہری سے ایک اور فراڈ سامنے آیا ہے، آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے تھانے نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو کہ شہری حماد حسن کی مدعیت میں ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈ بک کی، کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی گئی، ان ڈرائیو ایپ نے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا ڈرائیور کھانے اور برتن سمیت غائب ہوگیا، کھانا 45 ہزار روپے مالیت...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس گہری کھائی میں جاگری۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں پیش آیا۔جہاں سی آر پی ایف کے 23 اہلکاروں کو لے جانے والی بس پہاڑی راستے پر ایک خطرنا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔بھارتی فوج کی بس بس توازن کھونے کے بعد ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملکی بیوروکریسی پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زائد بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں بنا رکھی ہیں اور شہریت لینے کی تیاریوں میں ہے، مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنا بچا ہوا کھا رہے ہیں اور سینے پیٹ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قریبی بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب کی سلامی لی ہے اور اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان اپنا بچا...
پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوٹس لیتے ہوئے کیفے ٹیریا کی انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا۔ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کیساتھ ساتھ اسٹاف کیلئے کیفے ٹیریا کا کنٹریکٹ بھی منسوخ کردیا گیا،نئے کنٹریکٹر کو پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بھی کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی،اسمبلی حکام کے مطابق کھانے سے کاکروچ نکلنے کا واقعہ 10 دن پرانا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو ایک رکن اسمبلی نے...
حرام جانوروں اور مردار مرغیوں کا گوشت بیچنے اور کھانے والے مسلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز تحریر: آصف محمود وینس پاکستان میں ھر کوئی آگاہ ھے کہ گدھے اور کتے کے گوشت کھلانے کے واقعات لاھور سے شروع ھوکر پنڈی ، اسلام آباد اور پھر کاغان ، ناران تک سنے گئے ھیں ۔ بدقسمتی کی بات ھے کہ یہ سب کچھ اسلام کے نام پہ بننے والے ایک مسلمان ملک پاکستان میں ھو رھا ھے جس کی اکثریت کلمہ گو اور اسلامی تعلیمات پہ عمل کرنے کی دعویدار اور ھر دم اسلام کے نام پہ مر مٹنے کو تیار رھتی ھے۔ 3 اگست 2025 کو اتوار کی چھٹی تھی ۔ ایک کام کے سلسلہ میں بہار...
DARFUR: سوڈان کے جنگ زدہ شہر الفاشر میں قحط شدت اختیار کر گیا خوراک کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب جبکہ شہری بھوک مٹانے کے لیے جانوروں کے چارے پر گزارا کرنے لگے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق الفاشر میں قحط کی سنگین ترین سطح آئی پی سی فیز 5 تک پہنچ چکی ہے، جو کسی بھی بحران کی انتہائی تشویشناک حالت کو ظاہر کرتی ہے۔ شہر کا مکمل محاصرہ ہے، خوراک اور ادویات کی ترسیل تقریباً بند ہو چکی ہے۔ مقامی شہری عثمان انگارو نے میڈیا سے گفتگو میں دنیا سے مدد کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم مر رہے ہیں، خدارا خوراک اور دوا فراہم کی جائے۔ الفاشر کے متعدد شہری مونگ پھلی...
سٹی 42: پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شمعیں روشن کرکے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیاگیا،آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسروں نے تقریبات میں شرکت کی ،شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی، شہریوں کی بھی کثیر تعداد شریک تھی شہداپولیس کی یادگاروں،مختلف مقامات پرشمعیں روشن کرکےخراج عقیدت پیش پیش کیا گیا ، ملک بھرمیں4اگست یوم شہداءپولیس کےطورپرمنایاجاتاہے، کوہستان؛ برف پوش پہاڑوں سے 28 سال قبل گمشدہ ہونیوالی لاش صحیح حالت میں برآمد آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،شہداءپولیس جرات وبہادری اورملک وقوم سےوفاکےپیکرہیں ،شہداءپولیس کی فیملیزکی فلاح وبہبود،ویلفیئرکاخیال رکھاجارہاہے۔
معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم "ستارے زمین پر” یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔ عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔ عامر خان نے...
قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ روزانہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا تھا۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا برطانیہ کا نظام یہاں نہیں چلے گا، قائداعظم نے جنرلز سے کہا یو آر سرونٹس آف دی سول سوسائٹی، قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، کراچی میں علاج کی سہولت موجود تھی۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم روزانہ...
اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث بس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ٹراما سینٹر کلر کہار اور ضلعی اسپتال چکوال...
پنجاب میں 66 ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کے اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی جیلوں میں 9 ہزار 8 سو سمیت صوبہ بھر کے 66 ہزار قیدیوں کے کھانے کا جیلوں کے بجٹ پر سالانہ 6 ارب کا بوجھ پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 66 ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی جیلوں میں 9 ہزار 8 سو سمیت صوبہ بھر کے 66 ہزار قیدیوں کے کھانے کا جیلوں کے بجٹ پر سالانہ 6 ارب کا بوجھ پڑتا ہے۔ قیدیوں پر کھانے کے بعد چائے کی مد میں سالانہ 68 کروڑ روپے خرچ آتا ہے، قیدیوں کی چائے کے...
پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔ اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے...
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...

یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے...
موٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز چکری (سب نیوز)موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے ڈی ایچ کیو...
چکار(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں ایک سکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں وین میں سوار کم از کم 29 بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی ) مرزا زاہد حسین نے بتایا کہ چکار کے نجی اسلامیہ پبلک سکول کی وین، جس میں لڑکے اور لڑکیاں سوار تھے، طلبہ کو ان کے گھروں کو لے جا رہی تھی جب تمبریال موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ایس ایس پی کے مطابق اندازہ ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک سے نیچے جاگری جس سے وین سوار تقریباً تمام افراد زخمی ہو گئے۔ مرزا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں یومِ عاشور پورے ملک میں بالعموم سندھ اور بالخصوص حیدرآباد میں مکمل اَمن و اَمان اور مذہبی رواداری کے ساتھ گزرا جس پر ہم بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس پُر اَمن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں پاک فوج، سندھ رینجرز، سندھ پولیس، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، واٹر اینڈسینیٹیشن کارپوریشن، حیسکو، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ بلدیات، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ATF، CTD، محکمہ اطلاعات، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر سیکورٹی...
سوات(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھرا ایک رکشہ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گبین جبہ سے مٹہ واپس جاتے ہوئے رکشے کے بریک فیل ہو گئے، جس کے باعث وہ قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گرا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق سیاح کی میت اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان...
یو این ،انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دانیال حسنین نے بھارت کو آئینہ دکھادیا۔انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کار دانیال حسین نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ایک بدمعاش اور انتہاپسند ریاست بن چکا ہے جو خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی مسلسل کھلم کھلا سنگین خلاف ورزیاں کرنے والا بھارت بدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ہے اور پڑوسی ملک کے خلاف سرحدی جارحیت اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے کر بھارت اس خطے...
امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک لینے آنے والے بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے براہ راست گولیاں برسانے کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی درندگی جاری: اہلخانہ کے لیے کھانا لینے جانے والوں کی مزید 57 لاشیں خالی ہاتھ گھر واپس اے پی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں جب کہ پر اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں تعینات 2 امریکی کنٹریکٹرز نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: طبی ماہرین نے گرم موسم میں انڈے کھانے سے صحت متاثر ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انڈے ہر موسم میں مفید غذا ہیں، بشرطیکہ ان کا استعمال اعتدال میں کیا جائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین، وٹامنز، منرلز، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچانے اور جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ کہنا درست نہیں کہ انڈوں کی “گرم تاثیر” گرمیوں میں نقصان دہ ہو سکتی ہے، کیونکہ اس خیال کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں۔ انڈے نہ صرف...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پہچان صرف اس کی سرد وادی یا خوبصورت مناظر ہی نہیں، بلکہ یہاں کے روایتی کھانوں کا منفرد اور سادہ مگر لذیذ ذائقہ بھی ہے۔ ان میں سلیمانی کیلجی کا ذکر کیے بغیر کوئٹہ کی اسٹریٹ فوڈ کی کہانی مکمل نہیں ہوتی۔ سلیمانی کیلجی کوئٹہ کا خاص اور روایتی اسٹریٹ فوڈ ہے جسے مقامی لوگ اولین ترجیح دیتے ہیں، بکرے یا بیل کی کلیجی کو سادہ مصالحوں، ٹماٹر، مرچ اور نمک کے ساتھ توے پر تیار کیا جاتا ہے۔ جب یہ کلیجی تیز آنچ پر بھنتی ہے تو اس کی مہک ہی گاہکوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ سلیمانی کیلجی بنانے والے اسد اللہ نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کا یہ کاروبار...
سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گروسی نے انکشاف کیا کہ ایران کے پاس تقریباً 400 کلوگرام (880 پاؤنڈ) یورینیم موجود ہے جو 60 فیصد تک افزودہ ہے جو ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے درکار 90 فیصد حد سے زیادہ دور نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے ”انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی“ کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کہاں چھپا رکھا ہے۔ سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گروسی نے انکشاف کیا کہ ایران کے پاس تقریباً 400 کلوگرام (880 پاؤنڈ) یورینیم موجود ہے جو 60 فیصد تک افزودہ ہے جو ایٹمی...
چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی،بھارت کی اسی فیصد زرعی پیداوار ان کھادوں کی مرہون منت ہے،موجودہ صورتحال نئی غذائی قلت کو جنم دے سکتی ہے۔دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرحدی کشیدگیوں اور تجارتی پابندیوں کے تناظر میں چین نیگزشتہ دوماہ سیبھارت کو خصوصی کھادکی ترسیل بند کر دی ہے،چین یہ کھاد دیگر ممالک کو بدستور فراہم کر رہا ہے مگر بھارت کے لیے ترسیل روکی جا چکی ہے۔پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کے لیے بھارت کا 80 فیصد انحصار انہی چینی کھادوں پر ہے...
کوٹ ادو(نیوز ڈیسک) کوٹ ادو میں شادی کے صرف دو دن بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوان میاں بیوی نے چاول کھانے کے بعد دودھ بھی پیا، جس کے فوراً بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں شدید ہیضہ ہو گیا۔ دونوں کو طبی امداد دی گئی، مگر جانبر نہ ہو سکے۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ موت کی وجہ ہیضہ ہے اور وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔ دوسری جانب واقعے پر پورے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اہل علاقہ نے مطالبہ کیا...
پیدائش جے پور کی تھی، درس گاہ علی گڑھ یونیورسٹی رہی۔ تعلیم فلسفے کی حاصل کی۔ لگے ہاتھوں ایل ایل بی بھی کر لیا۔ پہلی ملازمت ڈپٹی کمشنری ٹھہری، روزگار بینکاری کے شعبے سے پایا، پاکستان کے چار بڑے بینکوں کے صدر رہے اور پھر بینکنگ کونسل کے چیئرمین بھی بنے۔ جثہ دھان پان سا، قد ساڑھے پانچ فٹ سے بھی نکلتا ہوا اور رنگت ایسی کہ کبھی خود پر فخر کی نوبت نہیں آئی۔ فارغ البال تھے لہٰذا منہ دھونے میں بہت وقت اور رقبہ صرف ہوتا تھا۔ آواز ایسی کہ خود کو بھی سرگوشی معلوم پڑتی تھی۔ لہجہ لیکن ایسا تیکھا کہ کاٹ دور تک جاتی تھی۔ یہ ہے حضرت یوسفی کی ذات گرامی کا خلاصہ۔ اس سوانح...
شمالی یونان کے جنگلات میں ایک خوفناک واقعے میں کوہ پیما ریچھ کے حملے کے بعد تقریباً 500 میٹر کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ یہ اندوہناک واقعہ یونان کے علاقے فرکتو جنگل میں پیش آیا، جہاں دو کوہ پیما ایک پرانے فوجی جہاز کے ملبے کی تلاش میں نکلے تھے۔ معروف کوہ پیما دیمتریس کیوروگلو اور ان کے ساتھی اس پُرخطر مہم پر روانہ ہوئے تھے، ان کا مقصد یونانی فضائیہ کے اس لڑاکا طیارے کے مقام پر جانا تھا جو تقریباً 77 سال قبل وہاں گر کر تباہ ہوا تھا۔ دیمتریس کیوروگلو نے یونانی سرکاری نشریاتی ادارے ای آر ٹی سے گفتگو میں بتایا کہ اچانک میرے ساتھی نے چیخ کر کہا کہ یہ ریچھ ہے...
یونان میں سیاحتی مقام پر جانے والے کوہ پیماؤں میں سے ایک کا سامنا ریچھ سے ہوگیا جس کا انجام نہایت افسوسناک رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے جنگل میں 70 سال قبل تباہ ہونے والے طیارے کی باقیات دیکھنے دو ہائیکرز دوست پیدل پہنچے تھے۔ ان کا مقصد تھا کہ گھنے جنگل میں ایسا محفوظ راستہ تلاش کیا جائے جو دیگر سیاحوں کو طیارے کی باقیات کی جگہ تک بآسانی پہنچا دے۔ دونوں ہائیکرز تجربہ کار تھے اور ایسے گھنے جنگلات میں جہاں جنگلی حیات کا بھی خطرہ ہو، متعدد بار سیر کرچکے تھے۔ زندہ بچ جانے والے ہائیکر نے میڈیا کو بتایا کہ سفر کے دوران مجھ پر ریچھ نے حملہ کیا تو میرا کتا مجھے بچانے آگیا...
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کار کھائی میں گرنے سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی خان: پختونخوا میں کار کھائی میں گرنے کے حادثے میں دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے سیاحتی مقام المرکلاں میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گاؤں بیاران، خدرزائی سے ہے۔ جاں بحق افراد میں عبدالرحیم اور انس خان شامل ہیں جو سگے بھائی تھے۔ عبدالرحیم حال ہی میں عیدالفطر کے موقع پر دبئی سے وطن واپس آئے تھے۔...
ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، عید الاضحیٰ پر شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، عید الاضحیٰ پر شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا...
عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قسائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کےلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قسائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لیے قسائی کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قسائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔ پیشہ ور قسائیوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قسائیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قسابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6...
اسلام آباد: کھاد کی قیمتوں میں متعدد بڑی کمپنیوں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) کے گٹھ جوڑ پر کمپٹیشن کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے بڑا اقدام کرتے ہوئے 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ سی سی پی نے بتایا کہ کھاد کی6 بڑی کمپنیاں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل کو گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیا گیا اور 6 فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے اور ہر کمپنی پر 5 کروڑ جبکہ تنظیم پر7 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سی سی پی نے کہا کہ کھاد کی کمپنیوں کی پیداواری لاگت مختلف...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر ایڈوائزری کونسل سمیت6 کھاد کمپنیوں پر کروڑوں روپیکا جرمانہ عائد کردیا۔کمپیٹیشن کمیشن نے کہاکہ کھاد کمپنیوں کی پیداواری لاگت مختلف ہے تو پھر قیمت یکساں کیسے ہی ۔جاری اعلامیے کے مطابق کھاد قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ایڈوئزری کونسل اور 6 کھاد کمپنیاں ملوث پائی گئیں، گٹھ جوڑ پرکھاد کمپنیوں پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔(جاری ہے) کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق کھادکمپنیوں نے آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتیں طے کیں، پالیسی کے تحت فرٹیلائزر سیکٹر کی قیمتیں ڈی ریگولیٹڈ ہیں، قیمتوں کا اعلان ایڈوائزری نہیں بلکہ کاروباری فیصلہ تھا۔کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق 6کمپنیوں پر پانچ...
کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے کارٹل پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کی جانب سے بڑا ایکشن لیا گیا ہے، جس میں کھاد کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے کارٹل پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ کارروائی میں 6 بڑی کمپنیاں اور فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ ایڈوائزری کونسل ملوث قرار دی گئی ہے، جس پر فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر مجموعی طور پر 37 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 6 بڑی فرٹیلائزر کمپنیوں اور ایف ایم پی اے سی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ہر کمپنی پر 5...
موسمِ گرما کے آتے ہیں برطانیہ میں ماہرین نے شہریوں کو ساری رات پنکھا چلنے کے خطرات سے آگاہ کر دیا۔ پی ایچ ڈی ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر ناہید علی کے مطابق ساری رات کمرے کا پنکھا چلنا جسم کو پوشیدہ تناؤ کا شکار کر سکتا ہے۔ ماہرِ صحت کا کہنا تھا کہ ساری رات پنکھا چلنے سے سائی نس (Sinus) اور گلا خشک ہو سکتا ہے جس سے صبح اٹھ کر لوگوں کو سینہ جکڑے ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رات بھر پنکھا چلنے سے پٹھوں کے اکڑنے اور سینے میں گرد جانے کی شکایت ہوسکتی ہے جس کے سبب دمے یا الرجی میں مبتلا افراد چھینکوں کی زیادتی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ناہید کا...
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، امریکا میں زیادہ تر افراد کی خوراک میں نمک کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہے، جس کی بڑی وجہ پیزا، چکن اور سوپ جیسے عام کھانے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا شوگر کے شکار مردوں کے لیے ہائی بلڈ پریشر جان لیوا ہوسکتا ہے؟ یہ تحقیق امریکی صحت کے ادارے نے کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف نسلوں اور قومیتوں کے افراد کی خوراک میں نمک کی مقدار زیادہ ہے۔ زیادہ نمک کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر نمک کی مقدار پر دھیان نہیں دیتے، خاص طور پر جب وہ تیار شدہ یا ریستوران کے کھانے...
بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔لیویز کے مطابق بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں صادق آباد سے کوئٹہ جانیوالی ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی،4 مسافر جان کی بازی ہارگئے جبکہ 32 مسافر زخمی ہوئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سبی اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ زخمیوں کو...
مظفرآباد،پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز)مظفر آباد کے علاقے باغ میں تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم باغ کے مطابق گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔باغ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی تعداد پانچ ہے، تاہم گاڑی میں موجود دیگر افراد کے بارے میں فی الحال...
پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی...
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر یونس خان سے ملنا ایک یاد گار خوشگوار تجربہ تھا کہ کیسے ایک شخص میں عاجزی اور عظمت کی خصوصیات بیک وقت پائی جا سکتی ہیں، وہ نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ میں بہت گہرائی ہے۔ اپنے تقریباً 17 سالہ شاندار کرکٹنگ کیریئر میں انہوں نے اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کرائے۔ کرکٹ کی دنیا میں یونس خان کے شاندار ریکارڈز اور زبردست کارنامیں بجا طور پر ان کی شخصیت کو بادشاہ کے لقب کا حقدار بنا دیتے ہیں، 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز، 34 سنچریاں، 6 ڈبل سنچریاں، ایک ٹرپل سنچری، 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں، بطور فیلڈر 100 کیچ، پاکستان سے باہر 23 سنچریاں، 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ...
سٹی42: شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق مئی 2025 کے پہلے 23 دنوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 12 افراد نے خودکشی کر لی جن میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خودکشی کے اہم واقعات میں2 مئی، برکی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار لی۔ 2 مئی کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی، 5 مئی کو شیرا کوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر جان دے دی، 6 مئی کو ہربنس پورہ میں 30 سالہ عمر نے سینے میں گولی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews برکھادت بھارتی صحافی پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ مودی سرکار وی ٹو وی نیوز
تربیت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جسمیں انہیں تفصیلی بریفننگ دی گئی کہ محکمہ سول ڈیفنس اسلام آباد نے سی ڈی اے اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے دارالحکومت کے طلبا کے اسکولوں اور کالجوں کیلئے سہہ روزہ سول ڈیفنس کی تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جو ایک منفرد تربیتی پروگرام تھا جسکے ذریعے طلبا کو حفاظت اور مضبوطی کی علامت بننے کیلئے بااختیار بنایا گیا۔ محکمہ سول ڈیفنس کی چھ...
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا۔ یہ بھی پڑھیں:ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر ذرائع کے مطابق پاکستان کیخلاف گودی میڈیا کی جھوٹی میڈیا کیمپین پر بین الاقوامی ہزیمت کا سلسلہ جاری، اس حوالے سے نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے بھارتی فوج کی زبردست کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے حملوں میں پاکستانی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے 2 پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرائے اور کراچی کی بندرگاہ کے ایک حصے کو دھماکے سے اڑا دیا۔ نیو یارک...
عید قربان کی آمد آمد ہے اور کراچی میں شہریوں کی جانب سے اچھے جانوروں کی تلاش کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں کا زیادہ جھکاؤ نادرن بائی پاس پر لگنے والی مویشی منڈی طرف ہوتا ہے کیوں کہ یہاں ایک ہی جگہ پر ہر قسم کے جانور مل جاتے ہیں۔ اس سے قبل کراچی کی مویشی منڈی جانے والوں کو یہ شکوہ رہتا تھا کہ مناسب کھانے پینے کے انتظامات نہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہری آتے نہیں تھے یا پھر آکر جلدی جانے کی تیاری کرتے تھے تاہم اس بار کراچی کی مویشی منڈی میں باقاعدہ فوڈ اسٹریٹ بنا دی گئی ہے جس میں کراچی کے مشہور کھانے دستیاب ہیں۔ بریانی کھانا ہو، نہاری کھانا ہو...
حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی تینوں بندرگاہیں کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ کا معمول کے مطابق کام کرتے رہنا پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔ پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر (آئی این ایس وکرانت) پاکستان کیلئے...

عافیہ صدیقی کیساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے،وکیل کلائیو اسمتھ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کیس میں وکیل کلائیو اسمتھ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ عالمی برادری فوری طور پر بھارت کو جارحیت سے روکے ، پاکستان نے اقوام متحدہ کی ثالثی کی حمایت...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اپنے برادرِ نسبتی معاذ خان کی شادی میں شرکت کی جہاں وہ نہ صرف قریبی عزیز کی حیثیت سے موجود تھے بلکہ بطور ”بڑے سالے“ تمام انتظامی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھاتے نظر آئے۔ تقریبات میں رنگ، خوشیاں اور محبت کا بھرپور سماں رہا، لیکن منیب بٹ نے اپنی روایت کے مطابق ایک وی لاگ کے ذریعے مداحوں کو پسِ پردہ لمحات میں جھانکنے کا موقع بھی دیا۔ تاہم اس وی لاگ میں ایک ایسا لمحہ بھی سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ منیب بٹ شادی میں کھانے کے ضیاع پر خاصے برہم نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شادی کے کھانے کے شعبے...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کا کہا۔ دونوں رہنماؤں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرح بھارت کے ساتھ بھی تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے پہلگام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی مودی سرکار اے بی این نیوز کا سچ دکھائے جانے پر خوفزدہ ہوگئی ۔ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرنے پر مودی سرکار سیخ پا ، بھارت میں اے بی این نیوز دکھانے پرپابندی عائد کردی ۔ ذرائع کے مطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمز میں پاکستانی چینل اے بی این نیوز بھی شامل ہے ۔یاد رہے کہ مودی سرکار کا ایجنڈا بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے، بھارتی حکومت نے بھارت کیخلاف سخت ترین بیانیہ بنانے پر اے بی این نیوز کو بھارت میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ بھارتی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یوٹیوب پلیٹ فارم بھارت...
— فائل فوٹو مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔ بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمیریسکیو کے مطابق زخمیوں کو طبی امددا کے لیے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
گوجر خان: چیئرمین اوورسیز کمیونٹی سید شجر عباس نے کہا ہے کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ، کرکٹ کا سامان بھی مفت مہیا کیا جائے گا۔۔چیئرمین سکلز کرکٹ اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ کی طرف سے گوجر خان میں اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔۔اس اکیڈمی سے گوجر خان کے نوجوانوں کو جدید کرکٹ سیکھنے کو ملے گی۔۔اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں نوجوانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریگی۔۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکلز کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔اوورسیز پاکستانیوں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلئے حجرہ شاہ پہنچے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سید اسد علی گیلانی، سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔ کسان خوشحال ہوگا ملک خوشحال ہوگا۔ انہوں نے...
شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلئے حجرہ شاہ پہنچے۔سید یوسف رضا گیلانی نے سجادہ نشین سید اسد علی گیلانی،سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلیے حجرہ شاہ پہنچے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سجادہ نشین سید اسد علی گیلانی،سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے، کسان خوشحال ہوگا ملک خوشحال ہوگا۔ انہوں نے...
کمپی ٹیشن کمیشن نے 2020ء میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا، کمپی ٹیشن کمیشن نے فرٹیلائزر کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ فرٹیلائزر کمپنیوں نے کمیشن کو جواب جمع کرانے کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرکے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا، سماعت کے دوران فرٹیلائزر کمپنیوں اور کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے وکلاء نے دلائل دیئے۔ وکیل فرٹیلائزر کمپنیز کا کہنا تھا کہ...
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ نے اپنے اکلوتے فرزندارجمند کی شادی پر معاشرے میں موجود برائیوں کا خاتمہ عملی طور پرکرکے دکھادیا۔ قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے چوھدری حمزہ کائرہ کی شادی حال ہی میں انجام پائی ہے ،اس شادی میں نہ نوٹ پھینکے گئے نہ سلامیاں لیں نہ فائرنگ کی اجازت دی اور نہ مسلح گارڈز کوپنڈال کے اندر داخل ہونے دیاگیا۔ پاکستان اور مصر کا شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق یہی نہیں چوھدری حمزہ کائرہ نے پاکستانی کرنسی سے بنا گلدستہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔ شادی سے چند روز قبل قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ شادیوں پر نوٹ...
بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی صدر شیخ حسینہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ورکز کے ساتھ گفتگو میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اپنی جذباتی گفتگو میں کہا کہ اللہ نے اگر مجھے اب تک زندہ رکھا ہوا ہے تو اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہے۔ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے مزید کہا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب ہماری جماعت عوامی لیگ کے کارکنان پر ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شیخ حسینہ واجد نے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معمولی قرض دیکر بڑا منافع لیکر بیرون ملک عیش و عشرت کی...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں میدان چینار کوٹ کے مقام پر ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، ڈاکٹرز کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں 5 سالہ فہد، 28 سالہ شعیب، 8 سالہ زید، 6 سالہ طارق، 10 سالہ حارث شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک 11 سالہ، 10 سالہ، 11 سالہ، 33 سالہ اور 11 سالہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 11 سالہ ابوحرین اور...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گاڑی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کےمطابق گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی، اسی دوران میدان چینار کوٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جہاں ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز کی ہدایات...
فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں جیسول سے شہر جانے والی مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جیسول بازار کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بےقابو ہو کر کھائی میں جا گری۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امددا کےلیے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) ہیومن رائٹس واچ آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کو پابند کیا جاتا ہے۔ اس لیے جیلوں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی ایک چیلنج ہی رہتا ہے۔ تاہم پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ان مسائل پر قابو پا لیا جائے۔ اسی لیے پنجاب کی جیلوں میں قید ہزاروں سزا یافتہ قیدیوں کو ان دنوں مختلف فنی اور کاروباری ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ رہائی کے بعد جرائم کی دنیا سے دور ہو کر اپنی زندگی کا آغاز کسی باعزت روزگار...
علی ساہی :عیدکےتینوں دن قیدیوں کوخصوصی کھانےفراہم کیےجائیں گے،جمعہ سےعیدکےپہلے2دن تک عام ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی۔ جیل حکام کے مطابق عیدکےروزناشتےمیں پراٹھاچائےاورسویاں ملیں گی،چکن روٹی ، سویٹ دوپہر کا کھانا ، رات کےکھانےمیں چکن روٹی اورپلاؤ دیا جائےگا،ٹرواورمرو کوبھی سپرنٹنڈنٹس کوخصوصی کھانےفراہمی کی ہدایت جاری کردی۔ تمام جیلوں میں روزانہ 30 سے 40ہزارملاقاتیں روزانہ متوقع ہیں،سپرنٹنڈنٹس کو ملاقاتوں کے اوقات میں انتظارگاہ و ملاقات شیڈزکی خصوصی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا،ملاقاتوں کیلئے آنیوالےتمام ملاقاتیوں کواپنےپیاروں کوملواکرواپس بھجوایا جا ئے۔ مرحومہ بھابی کی جائیداد کی تقسیم کن رشتہ داروں میں ہوگی؟سول کورٹ میں دعویٰ دائر جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ عیدکےپہلےاوردوسرےدن ملاقاتوں کیلئےملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،تمام ڈی آئی جیز ریجنزمیں جیلوں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے ڈاکوئوں کو عوام کے چنگل سے بچا کر اسپتال منتقل کیا، سپرمارکیٹ پولیس نے واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا کی تیزی کے باعث پولیس کے ارماں آنسوئوں میں بہے گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی تفصیلات سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری گیٹ نمبر ایک سراج ملک شاپ کے عقب میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے...
تازہ ترین ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق، امریکا انفرادی سطح پر خوشحالی کی سب سے کم درجے پر آچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکیوں کے اکیلے کھانا کھانے میں اضافہ ہے۔ 2012 میں خوشحالی کی فہرست میں 11 نمبر سے 24 ویں نمبر پر آتے ہوئے، امریکا نے انفرادی طور پر خوشحالی میں نمایاں کمی دیکھی ہے۔ اس گراوٹ کا ایک بڑا سبب اکیلے کھانا کھانا ہے جس میں گزشتہ دو دہائیوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں چار میں سے ایک امریکی نے سروے سے ایک دن پہلے اپنا دن بھر کا کھانا اکیلے کھانے کی اطلاع دی۔ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ سماجی تنہائی، خاص طور پر کھانے کے...
ارشد اقبال کا بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت زدہ اور خاموش کرانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی کی کارروائیوں، رات کے چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کی جبری گرفتاریوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر دیا...
گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر پی ایس ٹی نے کہا کہ غزہ میں اس وقت علاج معالجے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، اسپتالوں میں بھی طبی امداد کا سامان ختم ہوچکا ہے، جنگ بندی اور امن معاہدے کی آڑ لے کر اسرائیل مسلسل مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، زمینی اور فضائی حملے ابھی بھی اسرائیل کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام مخالف قوتیں اپنے ناپاک عزائم کو سرانجام دینے کے لیے اسرائیل کے ذریعے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی بھی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد...
چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا،چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ یون نان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ یون نان کو مغربی علاقوں کے عظیم ترقیاتی منصوبے اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی پر ایمانداری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے نئے ترقیاتی تصور کو مکمل، درست اور جامع طور پر نافذ کرنا ہوگا،مستحکم انداز میں ترقی کرنے کے اصول کے مطابق اعلی معیار کی ترقی پر زور دینا ہوگا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے...
کراچی (شوبز ڈیسک)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کو اپنی رہائش گاہ کے باہر غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے پر ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے نوٹس بھیج دیا۔ نور بخاری نے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے اس ناخوشگوار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے ہمسایوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ نور نے انسٹاگرام اسٹوری پر خود کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے ملنے والے نوٹس کا عکس شیئر کیا جس میں انہیں وارننگ دی گئی تھی جس پر نور بھی حیران ہوئیں۔ نور بخاری کا ردِ عمل مذکورہ نوٹس پر ساتھ ہی نور بخاری نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پڑوسیوں...
مظفرآباد: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے کوسٹر کو محمود گلی میں سڑک پر برف اور کہر کے باعث حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پھسلتی پھسلتی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ مقامی افراد اورامدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی آرمی اسپتال اور ایم ڈی ایس منتقل کر دیا ہے۔ کوسٹر کے کھائی میں گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برفباری کے سبب سڑک پر پھسلنے سے ڈرائیور کوسٹر پر قابو نہ...

انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا مکمل طور پر بند کرانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججا گروہ کے سرغنہ عثمان ججا کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ...
پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حویلی میں حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔