2025-09-18@00:53:15 GMT
تلاش کی گنتی: 569
«کے یادگاری سکے»:
— خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر بحالی، غضنفر وسیم کنڈی کو سرکاری گاڑی میں عام سواریاں بٹھانے کے الزام میں 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرکاری گاڑی کو پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے بتایا کہ گاڑی میں فی کس ایک ہزار روپے کرایہ لیا جا رہا تھا۔ ویڈیو میں شخص کو گاڑی کے چاروں اطراف سے مناظر ریکارڈ کرتے اور ڈرائیور سے سوال کرتے...
– عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ فیصلہ زائرین کے نظم و ضبط اور بہتر نگرانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اب 50 سال سے کم عمر مرد صرف اس صورت میں زیارت ویزہ حاصل کر سکیں گے جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ درخواست دیں۔ ہزاروں زائرین کا لاپتا ہونا باعثِ تشویش اس سے قبل وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران تقریباً 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق،...
ذیابیطس دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ ماہرین کے مطابق غذا اور طرزِ زندگی میں چند سادہ تبدیلیاں شوگر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہی قدرتی تحفوں میں سے ایک ہے مورنگا (سہانجنا)، جو اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائی اجزا سے بھرپور ہے۔ 1: بلڈ شوگر کم کرنے میں مددگار مورنگا کے پتے قدرتی طور پر شوگر لیول کو نیچے لانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو گلوکوز کو خلیوں تک پہنچانے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔ 2: انسولین کے اثر کو بڑھائے سائنسی تحقیق کے مطابق مورنگا انسولین ریزسٹنس کم کرتا ہے، جس سے جسم موجودہ انسولین کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding...
نامور پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہی ہیں بلکہ بے گھر افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری سامان کی فراہمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی اپنی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے چند کپڑوں کو دکھاتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد نے ایسے پرانے اور خراب...

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپارکو ڈے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیے گئے جو پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہ ٹکٹ آئی کیوب – قمر، پاک سیٹ – ایم ایم 1 اور ای او – 1 کی کامیاب لانچ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے جاری کیے گئے ہیں، جو ملک کے خلائی پروگرام کیلیے نمایاں کامیابی کی علامت ہیں۔آئی کیوب – قمر، جو 3 مئی 2024 کو چین کے مشن چانگ ای – 6 کے ذریعے لانچ کیا گیا، پاکستان کا پہلا قمری کیوب سیٹلائٹ تھا جس نے چاند کے مدار میں کام کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا اور سورج و چاند کی تصاویر حاصل کیں۔پاک سیٹ –...
شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور، علی پور ، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، ان علاقوں میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو...
سٹی 42 : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 50 سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے عرب اسلامی اجلاس سے خطاب کیا ، جس کے دوران انہوں ںے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل کرنے پر زور دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ایشیا کپ کے فیصل مرحلے کی دو ٹیموں، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل بھارت میں سیاست، جذبات اور کھیل کی دنیا میں ہنگامہ خیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ بعض سیاستدانوں اور سابق کرکٹرز نے حکومت اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف میچوں کا بائیکاٹ کرے؛ یہ میچ آج، 14 ستمبر 2025 کو دبئی میں کھیلا جانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اور مئی میں پیش آنے والا 4 روزہ فوجی تصادم اس کشیدگی کو مزید ہوا دے چکا ہے، سفارتی سطح پر سے لے کر عوامی سطح تک جذبات بھڑکے ہوئے ہیں۔ اسی پس منظر میں کچھ سیاسی رہنماؤں...
ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔ گنگا کے کنارے شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟ کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے...
مشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا کے نام خط لکھ دیا۔مشعال ملک نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ یاسین ملک کی پھانسی جنوبی ایشیا میں امن کی امید کو ختم کر دے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے بندوق چھوڑ کر ہمیشہ مکالمے اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا اور وہ سات بھارتی وزرائے اعظم کے ساتھ امن مذاکرات کا حصہ رہ چکے ہیں۔مشعال ملک نے پریانکا گاندھی سے اپیل کی کہ کانگریس بھارتی پارلیمان میں آواز بلند کرے،...
پاکستان کرکٹ ٹیم آج بروز جمعہ دبئی میں عمان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو ہوا، جہاں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی۔ بدھ کو بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ جمعرات کو ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟ چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کی تیاری اور کوچ کا بیان پاکستان ایشیا کپ میں قدم رکھنے سے قبل یو...
دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کو دبئی میں ’وارم اپ‘ کا موقع ملے گا۔ مشکل وقت سے گزرنے والے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے لیے یہ اہم میچ ہے جہاں وہ اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ روٹیشن پالیسی کے بجائے مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ اسپنرز کے کردار کو فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔ عمان پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ میں شریک ہے، مگر ٹیم کو اپنے نصف سے زائد سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں۔ فروری میں امریکہ کے ہاتھوں سیریز وائٹ واش...
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا اور قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کم آمدنی والے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مہنگائی کے رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، منصوبہ بندی، قومی غذائی تحفظ، اسٹیٹ بینک، بیورو آف اسٹیٹکس اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ کمیٹی وزیرِاعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان بحث میں سخت سوالات سامنے آئے۔ سپر ٹیکس پر دورانِ سماعت عدالت میں ججز اور وکلا کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا جس میں ٹیکس کی نوعیت، اس کے اثرات اور ٹیکس دہندگان میں تفریق پر مختلف پہلوؤں پر بحث ہوئی۔ ایف بی آر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سابقہ عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سپر ٹیکس صرف ان اداروں پر لاگو کیا گیا ہے جن کی آمدن 300 ملین روپے سے زائد ہے۔ یہ ٹیکس 15 منتخب شعبوں پر لگایا گیا...
کراچی: مینز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا سفر بدھ سے شروع ہوگا، بلو شرٹس کا ابتدائی ٹاکرا یو اے ای سے دبئی میں شیڈول ہے۔ مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شب کھیلا جائے گا، بھارت طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے، بطور ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن بھارت ایونٹ میں فیورٹ ہوگا۔ شبمن گل ٹی ٹوئنٹی میں بطور نائب کپتان واپسی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں انہوں نے آئی پی ایل میں 650 رنز 155.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا رکھے ہیں اور ایشین کپ میں بھی ان سے بہترین پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، یو اے ای کے کوچ بھارتی نژاد...
سعودی شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بیانات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’فلسطینی عوام کی بےدخلی اور محاصرے کی مذمت کرتے ہیں‘۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کے لیے رسائی دی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔ Post Views: 6
لاگوس کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک اور خونی وار کیا ہے جس میں کم از کم 63 افراد جان سے گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں دارالجمال میں ہوا، جہاں حال ہی میں بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم فوری طور پر متاثرہ گاؤں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس المیے پر انتہائی رنجیدہ ہیں لیکن اعتراف کیا کہ فوجی نفری اتنی نہیں کہ ہر گاؤں کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ گورنر کے مطابق حال ہی...
بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنی یادگار فلم *رنگیلا* کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1995 کی اس فلم کے مشہور گانے *رنگیلا رے* پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم *رنگیلا* نے ریلیز کے وقت زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اس کا گانا *رنگیلا رے* آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔ نئی ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ مداحوں نے تبصروں میں...
زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد،: زیڈ کے بی کے وائس چیرمین محبت بن ظاہر (ایم بی زیڈ) نے صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کی پاکستان بھر میں فراہمی کے مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اس وقت پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کر چکی ہے۔ عیدمیلاد النبیﷺ اور یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی قوم کو فرقہ واریت اور اقربا پروری کے خلاف یکجا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔...
برمنگھم میں زیورات کی دکان کے افتتاح کے موقع پر کرینہ کپور خان سے ایک انوکھا سوال کیا گیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ سوال یہ تھا کہ پاکستان کے گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے ان کی پسند کون ہیں، اور کیا وہ کبھی کسی پاکستانی گانے کے میوزک ویڈیو میں آئی ہیں؟ کرینہ نے لمحہ بھر توقف کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی موقع ملتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا پسند کرتیں۔ یہ جواب سنتے ہی تقریب میں موجود مداحوں نے زبردست تالیاں بجائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk) اگر کرینہ کپور عاطف اسلم کے گانے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے میں خرابی محسوس ہونے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ 200 سے زائد مسافروں سمیت بحفاظت لینڈ کر گیا۔ بعد ازاں معائنے میں انکشاف ہوا کہ جہاز سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔ سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایئرلائن کے انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا کام بھی سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین تھے، جو لینڈنگ کے بعد محفوظ مقام...
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے موٹر بائیکر فیلی گزشتہ 8 ماہ سے ایک منفرد مشن پر دنیا بھر کا زمینی سفر کر رہے ہیں جس کا مقصد 45 ممالک کی سیر ہے۔ وہ اب تک 15 ممالک کا کامیابی سے سفر کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلکش خطے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے بائیکر کو اسکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل فیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا لیکن گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی، فلک بوس پہاڑوں، منفرد ثقافت اور لوگوں کی بے مثال مہمان نوازی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔ علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد جانوری، اس...
اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک...
کراچی: گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہی کے لیے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا۔ TagsShowbiz News Urdu
نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں شدت پسند تنظیم کا حملہ، 60 سے زائد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ ریاست بورنو کے سرحدی علاقے میں واقع گاؤں دارل جمال پر کیا گیا۔ برطانوی میڈیا نے مقامی افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور گاؤں میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ کئی مکانوں کو آگ بھی لگا دی۔ رپورٹس کے مطابق شدت...
ABUJA: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں دارل جمال میں شدت پسندوں کی ایک وحشیانہ کارروائی میں 53 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے گاؤں میں داخل ہو کر بے رحمی سے فائرنگ کی اور کئی مکانات کو آگ لگا دی۔ شدت پسندوں نے 20 سے زائد مکانات اور 10 بسوں کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افراتفری اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دارل جمال کے مکین جو طویل عرصے تک بے گھر ہو...

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری ، فیصل آباد 17 سال بعد ون ڈے کی میزبانی کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز15 اکتوبر سے ہوگا، جب کہ پاکستان12 اکتوبر سے باقاعدہ طور پرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ: 15 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور دوسرا ٹیسٹ: 20 اکتوبر، راولپنڈی اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلا میچ: 28 اکتوبر، راولپنڈی دوسرا میچ: 31 اکتوبر، لاہور تیسرا میچ: 1 نومبر، لاہور ون ڈے سیریز مقام: اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد تاریخیں: 4، 6، اور 8 نومبر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے میچ...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ عسکری و سول حکام، طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ شہداء کے اہل خانہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، حاضرین کا جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا اظہار دیدنی تھا۔
امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملہ کیس سے با عزت بری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی گلوکارہ و ریپر کارڈی بی کوخاتون گارڈ کیساتھ بدسلوکی کے کیس سے بری کردیا ہے۔ کارڈی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا منہ نوچ لیا۔ متاثرہ خاتون نےعدالت میں بیان دیا کہ وہ بےحد تکلیف سے گزریں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئیں تھیں جبکہ کارڈی بی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ گارڈ سے سخت جھگڑا ضرور ہوا تھا مگر اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا تھا۔ امریکی گلوکارہ نے کہا کہ خاتون نے بغیر اجازت میری ویڈیو بنائی ویڈیو بنانے سے منع...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کارکردگی دکھارہاہے،جاری رہناچاہئے ، پنڈی اور اسلام آبادبڑی ذمہ داری سے نظام کو چلارہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہائبرڈ نظام کی کامیابی سب کو نظر آرہی ہے، اس نظام کاتسلسل 2027 کے بعدبھی جاری رہے گا ،تاہم انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام کے تسلسل کافیصلہ مری کی حالیہ میٹنگ میں طے نہیں پایا، جب سے یہ نظام چل رہاہے تب سے ہی یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائبر نظام اچھی چیز ہے دعاہے کہ آگے چلے۔ ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں نوازشریف سیاست میں لے کرآئے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازشریف حکومت پر نہیں نظام پرتنقیدکی،کیابیوروکریسی کےبارے...

چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزی
چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
سوڈان کے وسطی دارفور کے گاؤں تراسن میں کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد خوفناک لینڈ سلائیڈنگ نے پورے گاؤں کو مٹی تلے دبا دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ فاکس نیوز کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کو پیش آیا۔ باغی گروہ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (ایس ایل ایم-اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤں کے تقریباً تمام رہائشی لقمہ اجل بن گئے اور صرف ایک شخص زندہ بچ سکا۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ تنازع کے باعث اس خطے تک رسائی محدود ہے۔ تاہم اگر یہ اعداد درست ثابت ہوئے تو یہ سوڈان کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت ہوگی۔ دارفور کے...
بہار پولیس نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف 29 اگست کو دربھنگہ ریلی میں لگائے گئے مبینہ ’غیر شائستہ نعروں‘ کے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اقدام وزیرِاعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے سیاسی انتقام کی جھلک ہے، جہاں اپوزیشن رہنماؤں کو من گھڑت کیسز اور پولیس کارروائیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ معمول کی نعرہ بازی کو جرم بنا دیا گیا انتخابات کے دوران جلسوں اور ریلیوں میں نعرہ بازی معمول کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔ لیکن راہل گاندھی کی دربھنگہ ریلی کو سیاسی سرگرمی کے بجائے قانونی مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا،...
حکومتِ پاکستان نے ’معرکۂ حق‘ کی یاد میں 75 روپے کا سکہ جاری کرکے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخ ساز فتح کو امر کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امسال یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2025 کو مسلح افواج کی بہادری اورآزادی کا جشن منانے کے لیے 75 روپے کے یادگاری سکے کا اجرا کیا ہے۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13.5 گرام ہے جس میں 79 فیصد تانبا، 20 فیصد زنک اور 1 فیصد پیتل شامل ہے۔ سامنے کے حصے میں وسط میں ہلال اور ستارہ اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان، نیچے گندم کی بالیاں اور اجرا کا سال 2025، قیمت ’75‘ اور ’روپیہ‘ دائیں اور بائیں جانب درج ہیں۔ سکے کی پچھلی جانب وسط...
بھارت کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار ’معرکہ حق‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ یادگار زیرِ استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید پڑھیں: جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری ذرائع کے مطابق، یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت ’بنیان مرصوص‘ (جس کا مفہوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے) سے لیا گیا ہے۔ یہ علامتی تصور قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم، اتحاد اور دشمن کے ہر طرح کے خطرے کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ یادگار کے...
نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے...
سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ ایشیا کپ کے لیے سری لنکن ٹیم میں آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جو اس سے قبل شیڈول زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ ایشیا کپ نو ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کے ہمراہ گروپ بی میں شامل ہے جبکہ گروپ اے پاکستان، بھارت یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔ سری لنکن اسکواڈ: چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، کوشال پریرا، نوانیڈو فرنینڈو، کامندو مینڈس، کامل...
3 ملکی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم مسلسل 15ویں ٹی20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کا تجربہ موجود ہے اور ٹیم نے...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ضلع لاڑکانہ کے گاؤں بھلے ڈنو بیہن میں ایک ذہنی معذور خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ خوشبو بیہن اس سے قبل اپنی 2 سالہ بیٹی فاطمہ کو بھی بیٹری میں استعمال ہونے والا تیزاب پلا کر مار چکی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد اظہار علی بیہن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 13/2025 دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ اس کی بیوی اکثر اسے...
غزہ کی گلیوں میں جو نام کبھی قہقہوں کی علامت سمجھا جاتا تھا، آج وہی نام خاموشی اور آنسوؤں کی علامت بن چکا ہے۔ 32 سالہ محمود شُرّاب — کامیڈی ویڈیوز سے شہرت پانے والا باصلاحیت فنکار — اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگیا۔ محمود صرف ایک کامیڈین نہیں تھا، وہ غزہ کے نوجوانوں کی امید، مسکراہٹوں کا سفیر، اور ایک ایسا چہرہ تھا جو دکھ میں بھی زندگی کے رنگ تلاش کرتا تھا۔ روزمرہ زندگی کے دلچسپ اسکیچز، بے ساختہ ہنسی، اور سادہ مگر پُراثر انداز میں وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا تھا۔ لیکن جنگ نے سب کچھ بدل دیا۔ جب اسرائیل نے غزہ پر حملے شروع کیے، تو محمود نے ہنسی کی جگہ خدمت...
امریکا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یادگار کے طور پر ان کی ٹیٹو والی جِلد کو کاٹ کر اپنے گھر کی دیوار پر فریم کروا دیا۔ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی اینجیلیکا ریڈیوسکی نے یہ عجیب و غریب اقدام کیا ہے۔ ان کا 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گیا تھا جس پر انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو کو فریم میں محفوظ کروا لیا کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔ اینجیلیکا بچپن سے اس طرح کی یادگاری خیال سے باخبر تھیں اور یہ بات انہوں نے شوہر کے ساتھ پہلے بھی شئیر کی تھی جو شوہر کو ایک بہت زبردست خیال لگا تھا۔ ٹیٹو کی مخصوص جگہ ایک...
— فائل فوٹو حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد ڈیم کے اسپل ویز صبح ساڑھے 8 بجے کھول دیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔ دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلابفلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات جاری ہیں، سید پور ولیج اورچٹھہ بختاور سمیت تمام علاقوں میں نکاسیٔ آب کا کام جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ...
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کیرنز میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اس لیے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کیلئے بھرپور زور لگائیں گی۔ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ آج کے میچ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم میں جوش اِنگلس اور نیتھن ایلس کی واپسی متوقع ہے جبکہ مچل اوون کے انجری کے باعث باہر ہونے پر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی...
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صوبہ خیبر پی کے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کے شمالی علاقوں بالخصوص مالاکنڈ ڈویژن سے جانی نقصانات کی خوفناک اطلاعات آرہی ہیں۔ بادل پھٹے گاؤں کے گاؤں بہہ گئے ہیں، سیکڑوں افراد کی شہادتوں کا اندیشہ ہے۔ آزمائش اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان رضاکارانہ بنیادوں...
کراچی: وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ...
اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وفاقی حکومت معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر رہی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔سکے کی دھاتی ساخت میں نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا...
سٹی 42: سٹیٹ بینک نے جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری سکّے کا اجرا کردیاحکومت معرکہ ٔحق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی پر یادر گاری سکہ جاری کررہی ہے دھاتی ساخت: نکل اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے ،سکے کا قطر30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال بنا ہوا ہے ، پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے پر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔ سیلاب زدہ عوام کے ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے...
دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کی ای ووٹر لسٹ تک رسائی کو فرضی واڑا کا پختہ ثبوت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ "جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ، ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ"۔ ساحری لدھیانوی کے مشہور گیت میں شامل یہ ابتدائی مصرعے آج کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سنائے۔ انہوں نے مذکورہ بالا مصرعوں کو الیکشن کمیشن کی کارگزاریوں سے جوڑ دیا اور بتایا کہ الیکشن کمیشن "ووٹ چوری" کے مقصد سے کئی کئی چہرے لگا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ کو لے کر جس طرح کے انکشافات...
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 48 ممالک میں کئے گئے تازہ سروے میں 24 ہزار 515 عالمی جواب دہندگان نے ماحولیاتی حکمرانی اور سبز تبدیلی میں چین کی کامیابیوں اور خدمات کی تعریف کی ہے۔ سروے میں، 71.8فیصد جواب دہندگان نے اعلی معیار کی معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا۔ 59.9فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اپنے قومی پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے میں سبز ترقی کو شامل کرنے کا چین کا عمل دوسرے ممالک کے لئے قابل پیروی ہے۔ سروے کے مطابق 68.8 فیصد جواب دہندگان نے چین میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے اور جنگلات کی بحالی پر مثبت اثرات...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023 ء میں مہنگائی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
سٹی 42: پنجاب پولیس کے لئے بڑا اعزاز ، معرکہ حق کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر5 اعلیٰ افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گاتمغہ امتیاز کیلئےڈی آئی جی وقاص نذیر ،ڈی آئی جی کامران عادل،آر پی او بہاولپوررائےبابرسعید ، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال اورڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر بھی تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہیں افسروں نے پاک فوج سے بہترین رابطہ کاری اور معاونت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے فہرست پر ہائی پاور کمیٹی نے افسران کو فائنل کیاولیس حکام نے بتایا کہ پانچوں افسران کل صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز وصول کرینگے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ، مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش پھر بے نقاب ہوگئی۔ مودی سرکار کی دوغلی سیاست اور ریاستی پالیسیوں پر اسرائیلی بیانیے کی چھاپ ہے۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے گزشتہ روز فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کی خاموشی ’’شرمناک‘‘ اور فلسطین سے متعلق موقف ’’فریب پر مبنی‘‘ ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت زیر تنقید لیکن بھارتی حکومت مسلسل خاموش ہے۔ بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے پرینکا گاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔ ریوین آزر کا حالیہ بیان بھارت پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی واضح جھلک ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان صرف دفاعی یا تکنیکی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان امریکی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے باہمی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کرنے کے لیے کامیابی سے بات چیت کی گئی جو خطے میں سب سے کم ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت امریکی ٹیرف سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکی ٹیرف میں کمی پر برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال، تجارت ڈویژن اور صنعت و پیداوار ڈویژن...
اسلام آباد: ملک بھر میں 14 اگست اور معرکہ حق کی فتح کو عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، حکومت کی جانب سے اس خصوصی دن کی مناسبت سے مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر اسلام آباد شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام کی دلچسپی کے لیے دفاعی نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، ان اسٹالز پر عوام کی دلچسپی کے لیے فوجی ساز و سامان اور مختلف...
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف...
عالمی سطح پر 5 الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر بڑھتے ہوئے غم و غصے کے درمیان، کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’سفاک قتل اور سنگین جرم‘ قرار دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا سفاکیت سے قتل فلسطینی سرزمین پر کیا گیا ایک اور سنگین جرم ہے۔ The cold blooded murder of five Al Jazeera journalists is yet another heinous crime committed on Palestinian soil. The immeasurable courage of those who dare to stand for the truth will never be broken by the violence and hatred of the Israeli state. In a...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اُرمچی(شِنہوا)چین کا ایک تحقیقی ادارہ وسطی ایشیا کے خشک علاقوں کے لئے پودوں کی مختلف اقسام کا ایک کثیر لسانی ڈیٹا بیس بنانے جا رہا ہے۔ جس کا مقصد اس اہم ماحولیاتی علاقے میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے اور اس کے تحفظ کی کوششوں میں موجود کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ منصوبہ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت سنکیانگ انسٹیٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی (ایکس آئی ای جی) کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جو وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے بڑے تحقیقی اداروں کے...
سٹی 42 : ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے کسی انٹرنیٹ کنیکشن یا بڑے ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت نہیں ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی کے مطابق جدید gpt-oss-120b اور gpt-oss-20b ماڈلز لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فونز جیسی ڈیوائسز پر بغیر انٹرنیٹ کے چل سکیں گی، کم وسائل کے استعمال کا مطلب ہے نئے ماڈلز روایتی کلاؤڈ پر مبنی ماڈلز کے مقابلے میں ماحول پر کم اثر انداز ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ صرف تحریری جواب دے سکیں گے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی اوپن اے آئی...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے پریکٹس کافی اچھی رہی، سیریز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کی سہولت اور زرعی ترقی کے لیے ایک اور اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت پنجاب اور جی سی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں قائم کیے جانے والے ماڈل ایگریکلچر مالز کا انتظام جی سی آئی کے سپرد ہوگا، جہاں کسانوں کو “ون سٹاپ سلوشن” کے تحت تمام ضروری خدمات ایک چھت تلے میسر آئیں گی۔ مزید پڑھیں: چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف...
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ایک بلین ڈالر کی خطیر رقم سے بنے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح مصر میں نومبر میں ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام کا کہنا تھا کہ 50 ہیکٹر رقبے پر پھیلا میوزیم ایک پرانی تہذیب کی نمائندگی کرے گا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح مصر آئیں گے۔(جاری ہے) میوزیم کی تعمیر میں ایک بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے، یہ میویزم گیزا کے اہرام کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح یکم نومبر کو کر دیا جائے گا۔اس عجائب گھر کو گرینڈ اجیبپشن میوزیم (جیم)کا نام دیا گیا ہے، جس میں فرعون طوطن خامن کے قیمتی خزانوں کے ہمراہ ایک...
فائل فوٹو بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتہ چلے گا کہ بھارت کے عوام کیا سوچتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر مسئلے کے حل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد تک اپنے یادگار سفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر بتاتی ہیں کہ وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہی ہیں، اور جلد ہی وہ پی آئی اے کے ذریعے براہِ راست برطانیہ کا سفر بھی کریں گی۔ ویڈیو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کو طیارے کے کاک پٹ کا خصوصی دورہ کروایا اور انہیں پرواز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban,...
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء) پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخ ساز اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد مقامی بڑے ہال میں ہوا ۔ اوورسیز کنونشن میں او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا مہمان خصوصی تھے ۔ اوورسیز کنونشن میں امریکہ ، برطانیہ ، یورپ سے پاکستانی معززین اور اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس کنونشن کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے درمیان رابطہ، معلومات کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا تھا۔ چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت اور پاکستان سے ان کی محبت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف ایک پلیٹ فارم ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد نالوں سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ندی نالوں کے اطراف نشیبی علاقوں میں بسنے والی آبادیوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں پیشگی الرٹ جاری کیے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 ) سندھ کے چمڑے کے شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے، صنعت کے راہنماﺅں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے فوری، مراعات پر مبنی ریلیف متعارف کرائیں ممتاز صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ شعبہ توانائی کے اعلی نرخوں، بڑھتے ہوئے ٹیکسوں، لیکویڈیٹی کی کمی اور قانونی ریگولیٹری آرڈرز سے منسلک طریقہ کار کے بوجھ کے غیر پائیدار نظام کے تحت مشکلات کا شکار ہے. انڈسٹری رپورٹ کرتی ہے کہ تقریبا 2.(جاری ہے) 5 بلین روپے ٹیکس ریفنڈز اور ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز کی مد میں واجب الادا ہیں قرض لینے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے...
انگلینڈ کے کرکٹر کرس وُوکس کی بہادری کے باوجود بھارت نے ایک ناقابل شکست کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے ڈرامائی اور سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں کونسے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟ بی بی سی کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ایک یادگار لمحے کے دوران جب انگلینڈ کو فتح کے لیے 17 رنز درکار تھے، وُوکس اپنے زخمی بازو کے ساتھ بلے باز کے طور پر میدان میں آئے تاکہ گس ایٹکنسن کی مدد کریں۔ وُوکس کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور وہ نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے ہو کر...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 28 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مانگا منڈی میں میں نشئی باپ نے اپنے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا،6ماہ کے سالار کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔(جاری ہے) پولیس نے ملزم ناصر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نشے کاعادی ہے،ملزم اہل خانہ کے ہمراہ پیر کالونی رشتے داروں کے پاس آیا تھا،ملزم نے بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ دیا۔
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس...
سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈم جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز بدھ کی شام شدید طوفانی ہوا کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے اور پرواز کو منی ایپولس-اسٹ۔ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس A330-900 میں 275 مسافر اور 13 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ پرواز شام 7:45 بجے ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی جہاں ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پیرا میڈکس نے فوری طور پر زخمی مسافروں کی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ایک مسافر...
سندھ حکومت نے یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے جامعات، ادارے، دکان اور گھروں کی سجاوٹ کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی 64 جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ ان میں 30 سرکاری اور 34 نجی جامعات شامل تھیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کو "معرکہ حق" کے عنوان سے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم، ثقافت، کھیل اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد اور نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے پر زور دیا۔...
گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس پوری صورتحال پر ایک طرف بھارتی تجزیہ کاروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور اِس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا عندیہ بھی دیا۔ اس پوری صورتحال پر بھارتی میڈیا نے جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے رائے جاننا چاہی تو انہوں نے توقف کیے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد اس کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے اس معاملے پر فوری ردعمل جاری نہیں کیا گیا . امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے دفتر سے ردعمل جاننے کے لیے درخواست کی گئی ہے وزیراعظم کارنی نے اعلان کیا تھاکہ کینیڈا ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے فرانس اور برطانیہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد کینیڈا کا یہ اعلان سامنے آیا ہے.(جاری ہے) اسرائیل...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا۔(جاری ہے) راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جے شنکر نے یہ...
چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :2026 سے شروع ہونے والے چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے لئے چین کی اقتصادی بنیاد مستحکم ہے، یہ بہت سے فوائد، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت کی حامل ہے، اور طویل مدتی مثبت حمایت کے حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں. اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تازہ ترین بیان سے بین الاقوامی برادری میں بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ، اور چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی طرف سے 2023 سے 2025...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء) راہول گاندھی نے نریندر مودی کے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں، مودی کو کہا آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے، سرکار نے پائلٹس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، آپ میں 50 فیصد بھی دم ہے تو کہیں کہ ٹرمپ نے انڈیا پاکستان میں سیز فائر نہیں کرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی...
خیبرپختونخوا کے معروف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے افراد کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے، حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر علاقوں میں داخلے سے پہلے انٹری فیس کی ادائیگی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کاغان ویلی سمیت متعلقہ مقامات پر جانے سے پہلے انٹری فیس ادا کرنا ضروری ہوگا۔ اس سلسلے میں حسام آباد کے مقام پر ایک انٹری فیس وصولی پوائنٹ قائم کیا جائے گا، جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) حکومت کے اس فیصلے...