2025-07-11@05:31:29 GMT
تلاش کی گنتی: 4827

«ٹیسوری نے کہا»:

(نئی خبر)
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیالکوٹ کے رہنما طلعت جعفری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بلاول ہاوس سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی اہلیہ،بیٹی کائنات طلعت اور بیٹے عون جعفری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مرحوم طلعت جعفری کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
    پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 20 دن کی راہداری ضمانت دے دی۔ قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کےلیے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کو کتنی ایف آئی آرز میں چارج کیا گیا؟ اسد قیصر صاحب اس صوبے کے ساتھ کیا کریں گے، صوبے میں آپ کی تیسری حکومت ہے، نوجوانوں کےلیے کیا کریں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ معاشی محاذ، دہشتگردی اور مودی کے خطرے سے ملک مشکل میں ہے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کسی کے ساتھ بھی مذاکرات ہونے کی تردید کر دی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اداروں اور پارٹی کے درمیان خلا کم ہونا چاہیے ہم سے جو ہو سکتا تھا وہ ہم نے کیا.انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف رہیں گے لیکن جیلوں میں ڈالنے والا سلسلہ ختم ہونا چاہیے. آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان بری ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، جنگ بھی ہو تو بلآخر مذاکرات ہی ہوتے ہیں. مذاکرات ملک اور جمہوریت کیلیے ہونے چاہئیں. عمران خان نے اسٹبلشمنٹ کے...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی، بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی، بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا، ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی سہولت بھی انہیں...
    — فائل فوٹو  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان 3 دن سے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہا حسب روایت عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا، کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھتے، کبھی کھانا کھا رہے ہیں اور کبھی ان کے وکلا نہیں آئے۔اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آج بھی یقین نہیں ہو رہا وہ سزا یافتہ مجرم ہیں، جیل میں قید ہیں، عمران خان جان لیں یہ بنی گالہ نہیں اڈیالہ ہے۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموشی اختیار کرنے پر نواز شریف کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ ان تمام افراد کا کرنا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام نے بانیٔ پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گرافک ٹیسٹ 8 فروری 2024ء کو کیا تھا۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے مشیر...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کو احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان ڈرون حملوں کو فوری طور پر رکوائیں جبکہ ہماری کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پاکستان میں امریکی ڈرون حملے رکے تھے.(جاری ہے) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قائم غیر قانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی اموات سے دہشت گردی کم...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں.(جاری ہے) پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے شیر...
    رہنما عوامی نیشنل پارٹی  ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے، اگر اس پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کردیں؟ کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں، ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں: ایمل ولی خانعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے... اے این پی صدر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ منظور وٹو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور فیک نیوز کا پھیلا ئوصرف معاشرتی انتشار کا باعث نہیں بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ میں فرق سکھانے کے لیے میڈیا لٹریسی کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ڈی جی پیمرا نے یہ بات یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں’’سوشل میڈیا کا کردار اور غلط معلومات کا پھیلا ئو۔ ایک قومی چیلنج‘‘کے موضوع پرمنعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سیمینار میں طلبا، اساتذہ، میڈیا ماہرین، سول سوسائٹی اور جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شعبہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا...
    قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے قومی اسکواڈ میں شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض اُٹھا دیا۔ باسط علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے منتخب کیے گئے قومی اسکواڈ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی ہیں جو قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کے حقدار ہیں۔ اُنہوں نے اپنی بات کی...
    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خاص طور پر کپتان سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن سعود...
    لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ کوالیفائر 1 میں سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔ بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں ہم نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں کہا کہ ججز کا ٹرانسفر مستقل نہیں عبوری ہوتا ہے، یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ ہے، اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو طرح کے...
    لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ایلیمینیٹر کا سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔ بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی، لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی...
    میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے، خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت دیں گے، بھارت پیسا دیتا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے یہاں خونریزی کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 9 لاکھ...
    چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس کے استعمال کے الزام پر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس میں مشتعل ہوگئے اور انہوں نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام عائد کردیا اور طنز کرتے ہوئے تقاضا کردیا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ سینیٹر ایمل ولی خان چیئرمین پی ٹی اے کے طنز پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو تکلیف کیا ہے؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں کو بدنام کرنا ہے، واقعے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کردی گئی ہے ۔ مبصرین کہتے ہیں اس حملے کے کئی محرکات ہوسکتے ہیں تاہم اس پہلو کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ اگر سکیورٹی پلان میں خامیاں نہیں ہوتیں اور مؤثر انتظامات کیے جاتے تو اس حملے کو روکا جا سکتا تھا۔ حملے کا مقدمہ مقامی حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔ اسکول بس حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد کی ہلاکت اور 40 بچوں کے زخمی ہونے کی سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے ۔ حملے کا...
    پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔آغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام لگادیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان سے کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں، اس پر اے این پی سربراہ نے جواب دیا ’ آپ کو کیا تکلیف ہے؟‘انہوں نے مزید کہا کہ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ آپ چرس پی کر آئے ہو، سرکاری افسر کا یہ انداز...
    ‏‎‏‎ فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے دور کے بدنام زمانہ کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر اپنے بیان میں کہا کہ ‏‎گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آج انہیں اپنی زمینوں کی ملکیت کا حق مل گیا۔انھوں نے کہا ‏‎شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لینڈ ریفارمز کو ختم کر کے جنرل ضیاء الحق نے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کا کالا قانون نافذ کیا۔ ‏‎گلگت بلتستان کے ناٹور قانون 1979 کے تحت لاکھوں انسانوں کو ملکیت کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ‏‎پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی حق ملکیت کی تحریک...
    سینیٹ کی کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں اُس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب چیئرمین پی ٹی اے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی، جو ذاتی نوعیت کے الزامات اور معافیوں تک جا پہنچی۔ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب چیئرمین پی ٹی اے نے مبینہ طور پر ایمل ولی خان پر طنز کرتے ہوئے کہہ دیا کہ ”آپ تو لگتا ہے چرس کا سگریٹ پی کر آئے ہیں! سینیٹ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں ایمل ولی اورچیئرمین پی ٹی اے کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پرچرس کا سگریٹ پینے کا الزام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں اُس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب چیئرمین پی ٹی اے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی، جو ذاتی نوعیت کے الزامات اور معافیوں تک جا پہنچی۔ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب چیئرمین پی ٹی اے نے مبینہ طور پر ایمل ولی خان پر طنز کرتے ہوئے کہہ دیا کہ ”آپ تو لگتا ہے چرس کا سگریٹ پی کر آئے ہیں!“ سینیٹ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں ایمل ولی اورچیئرمین پی ٹی اے کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پرچرس کا سگریٹ پینے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اے این پی سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان میں اس وقت جھڑپ ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اور طنزیہ کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کے اس طنز پر ایمل ولی خان بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔ایمل ولی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سیبھارت کیخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
    اسلام آباد: ٹیکسز کی بلند ترین شرح کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی ایف بی آر نے تصدیق کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد معاملات زیر بحث آئے۔ ارکان نے انکشاف کیا کہ زیادہ ٹیکسز کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہورہا ہے اس پر ایف بی آر حکام نے اسے تسلیم کیا۔ ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ پراپرٹی پر ٹیکسز کی شرح نان فائلرز کے لیے 5 سے 35 فیصد تک عائد ہے اس پر قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہا کہ دبئی کاروبار منتقل کروانے کے...
    ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں 190ملین پاونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق 190ملین پاونڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ سینیٹر...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ رابطے بحال نہیں ہوئے لیکن بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے اور عمران بڑے لیڈر ہیں اس لیے یہ سختیاں اب ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو جو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملا ہے اس کے بعد ان پر اور زمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمارا افواج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنی افواج...
    کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز کے خراب ہونے کی بات غلط اور بے بنیاد ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹینکرز کی کارکردگی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز مکمل فعال اور فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں غلط فہمی پھیلانے والی خبروں سے گریز کیا جائے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سےبھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی...
    قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے پلیئرز سے جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی امیدیں وابستہ کرلیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم میں بڑی بہتری لانے کا موقع ملنے پر پْرجوش ہوں، چاہتا ہوں کہ پلیئرز ایسی کرکٹ کھیلیں جو جدید دور کے مطابق ہو۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ پی ایس ایل کے 2 سالہ تجربے نے مجھے مقامی کھلاڑیوں کی مہارت اور شخصیت کو سمجھنے میں مدد دی، ٹیم کے کچھ کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بیشتر کا تعلق دیگر ٹیموں سے ہے، میں شاداب خان اور سلمان علی آغا کو جانتا ہوں، ہم...
    حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا، جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے، حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بانی نے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور افواج پاکستان میں اتحاد ہونا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم حکومت کے ساتھ بات چیت سے انہوں نے انکار کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا یہ پیغام دیا۔ وی نیوز نے سیاسی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیل کے امکانات بڑھے ہیں؟ سینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے وی نیوز...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔کسی خاکی، کسی نوری، کسی ناری نے بانی پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات یا ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے راہنماؤں کے مقدمات تو سپریم کورٹ سے شروع ہوتے اور وہیں ختم ہوجاتے تھے، نہ اپیل ہوتی تھی نہ کوئی دلیل سنی جاتی تھی۔ سینیٹر عرفان صدیقی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن اس کوشش سے اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کے لیے صرف خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔ فیصل واوڈا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، جبکہ نجم سیٹھی کی "چڑیا" اب عمر رسیدہ ہو چکی ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ چکا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اورسنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے۔ بھارت میں ٹرانسفر پر جج کی رضامندی نہیں لی جاتی۔ حامد خان نے  کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت سارے نکات پر غور ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے میں غیر معمولی جلد بازی دکھائی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ انڈیا میں ججز کے ٹرانسفر میں جج کی رضا مندی نہیں لی جاتی بلکہ وہاں ججز ٹرانسفر میں چیف جسٹس کی مشاورت ہے۔ ہمارے ہاں جج ٹرانسفر پر رضامندی آئینی تقاضا ہے۔ جسٹس نعیم اختر...
    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ سیاسی تعلقات معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ پی ٹی آئی کا غیرشائستہ رویہ ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت سے مذاکرات کے لیے ضد اور غیر مہذب رویے کو ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف غیر جمہوری زبان استعمال کی جا رہی ہے اور اس نے کئی مواقع پر مذاکرات سے انکار کیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن...
    GENEVA: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنیوا میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ ڈاکٹر لوسیکا دیتیو سے ملاقات کی اور متعدی بیماریوں کے خاتمے کے لیے کیے گئے  اقدامات پر روشنی ڈالی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان  ٹی بی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جب چاہے عمران خان بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ’ ہم اس حوالے سے کچھ نہ بولیں تو یہی اچھا ہے۔‘ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کا پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں البتہ وہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں کریں گے۔...
    سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ اصل مقصد جسٹس سرفراز ڈوگر کو لانا تھا، باقی 2 ججز کا ٹرانسفر تو محض دکھاوے کیلئے کیا گیا، آرٹیکل 200 کا استعمال اختیارات کے غلط استعمال کیلئے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں ٹرانسفر پر جج کی رضا مندی آئینی تقاضا ہے، بھارت میں ٹرانسفر پر جج کی رضامندی نہیں لی جاتی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بنچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے اپنے...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز پشین کے علاقے برشور میں جلسہ عام سے خطاب سے قبل بلٹ پروف ڈائس ہٹوا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے مجھے برشور میں خطرے سے آگاہ کیا تھا مگر میں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جس وعدے پر میں یہاں آیا ہوں اسے ہر قیمت پر نبھاؤں گا اور جس کو جو کرنا ہے وہ کر لے میرا سینہ حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے درمیان آؤں گا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے ان سے جدا نہیں کرسکتی۔...
    —فائل فوٹوز بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کی بات کی اور کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، ان کا کہنا ہے کہ مودی نے شکست کھائی ہے، اب وہ کوئی اور شرارت کر سکتا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ...
      پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ  سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہیں، حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا، اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ مزاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بانی نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں ہوگی، (ن) لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں، بانی نے امر بالمعروف کی بات کی سچ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا این آر او دینے والے سچ کیسے بولیں گے، بانی...
    چیئرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاؤسز ایسوسی ایشنز (پاشا) سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، آٰئی ٹی انڈسٹری میں کسی بھی شاک کے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاشا اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس بات کا احساس ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چل رہے، ہماری ٹیکس پالیسی میں عدم تسلسل ہے، َحکومت ریموٹ ورکرز کی تعریف واضح کرے ٹیکس ختم کرنے کی نہیں بلکہ عدم تسلسل ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چیئرمین پاشا نے کہا کہ حکومت ٹیکس پالیسی کو طویل مدتی بنائے، ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے سے آئی ٹی کے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ہوچکی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کی ہم تردید کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی پی آئی نے پہلے بھی کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میری سیکیورٹی نے کہا برشور میں آپ کو خطرہ ہے۔پشین جلسے سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپ ہمارے اسکول اور دفاتر ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری سیکیورٹی نے کہا برشور میں آپ کو خطرہ ہے، میں نے کہا میں اپنے لوگوں میں جاؤں گا، کوئی طاقت مجھے نہیں روک سکتی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ میں آپ کے درمیان رہوں گا، کوئی بلٹ پروف مجھے نہیں روک سکتی۔
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ناحق جیل میں ہیں ان کے خلاف سارے کیسز سیاسی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی ہفتے رہا ہوں، ان شاء اللّٰہ جلدی ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 6 مئی کو کوئی ملاقات اڈیالہ جیل میں نہیں ہوئی نہ کوئی بریفنگ ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے ہم سے ملاقات میں ایسی کسی بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک...
    — فائل فوٹو  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی بڑے علی بابا اور 40 چوروں کے ساتھ کیا کرے گی۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں یہاں تک کہا تھا کہ مولانا صاحب کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اب مولانا کے پاؤں میں پڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ صوبے کے تمام اداروں کا آڈٹ ہونا چاہیے، کوہستان پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے اب تک ؟ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، اگر ایکشن نہ لیا گیا تو اندازہ لگائیں کس قسم کی کرپشن ہو رہی ہے؟ کیا پی ٹی...
    نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چا ئوسے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹرٹیجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا  کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل چوہدری کو اسٹیبلشمینٹ سہولت دیتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر اب فیصل آیا تو اس سے ملاقات نہیں کریں گی۔ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں آنے والی علیمہ خان اور کارکنوں کو پولیس نے جیل سے ایک کلومیٹر دور ڈھابے پر روک لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں آج پھر ملاقات سے روکا جارہا ہے، ایک مرتبہ میری اور ایک مرتبہ میری بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بتایا جارہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ٹیم جیل آئی...
    بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج  اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے، بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردانہ حملوں میں  معصوم بچے  جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج...
    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد—فائل فوٹو گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو استحکام دینے میں آئی ٹی کا بڑا کردار ہے، آئی ٹی سیکٹر سے رقوم کی ادائیگیوں میں توازن بہتر ہوا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال قبل معیشت کو بڑے چیلنجز تھے، مہنگائی اور بیرونی کھاتے بڑے مسائل تھے.انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں مہنگائی 0.3 فیصد کئی دھائیوں میں کم ترین ہے، ہم نے ساری ادائیگیاں کی ہیں۔ پاکستان پائیدار معاشی نمو کی سوچ کا محور ہے، گورنر اسٹیٹ بینک گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کم، بیرونی کھاتے سرپلس اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے...
    پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ججز تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاد یئے گئے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کا یونیفائیڈ کیڈر ہے۔ پاکستان میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی کا یونیفائیڈ کیڈر نہیں ہے۔جسٹس شکیل احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی لسٹ ایک ہی ہے۔  نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت...
    — فائل فوٹو پاکستان نے امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی بھارتی فوجی الزام تراشی مسترد کردی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، بھارتی الزامات بےبنیاد اور ناقابلِ قبول ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خود 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت: گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمیامرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے، ہر سال ہزاروں سکھ یاتری...
    پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے اس بیان کے حوالے سے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ’پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل جو سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لیے سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے 6 اور 7 مئی 2025 کی...
    —فائل فوٹو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے، دن میں درجۂ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار، لاہور میں آج 42 ڈگری کی توقعملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار... پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرد آلود تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کا بھی امکان ہے اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں ڈٹ کر کھڑے رہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے نثار جٹ نے کہا کہ اسد قیصر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔ Post Views: 4
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائے، کیوں کہ ایسا کرنے سے اس کا رہا سہا سیاسی بھرم بھی ختم ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے اس کی اوقات سامنے آجائے گی، اس حرکت سے اپوزیشن کے کپڑے اتر جائیں گے اور ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مذاکرات میں پاکستان کن 3 اہم موضوعات پر زور دے گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا خواجہ آصف نے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں’’ جیونیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر...
    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائے، کیوں کہ ایسا کرنے سے اس کا رہا سہا سیاسی بھرم بھی ختم ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے اس کی اوقات سامنے آجائے گی، اس حرکت سے اپوزیشن کے کپڑے اتر جائیں گے اور ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 3 ساڑھے 3 سال اسد قیصر بھی اس اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلعوں کیچ اور اواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پزیرائی کی ۔  شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشتگردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہم بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
    بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کردی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبر جھوٹ ہے، پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتےتو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ نہ ہمارے ایجنڈے پر ہے، نہ آن دا کارڈز، پی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر جائیں گے۔خواجہ...
    اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  طلال چوہدری نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی ، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر تو بندے پورے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔   محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پذیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشت گردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوچکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت اور سیکیورٹی...
    شوق پورا کر لیں ، تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو چیلنج کردیا۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور پورا کرلیں۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، تحریک آبھی گئی...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کونسل کا اجلاس ہوا ہے، جس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔سٹی کونسل اجلاس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کیلئے لائن کا ہانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد سمیت 11 قرارداد پیش کی گئی ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے ضیاع پر میرے خیال میں جرمانہ 10ہزار روپے ٹھیک ہے، یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، رقم یوسی میں ہی لگے گی۔ سٹی کونسل کراچی نے ریلوے کوارٹر کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر...
    پاکستان ‏تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کسی قسم کی کوئی ہدایات دی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہے۔ تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ عدم اعتماد کا آپشن سیاسی جماعتوں کے پاس آئینی طور پر موجود ہے...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بیرون ملک دوروں کے لیے پارلیمنٹیرینز کے وفود میں اپوزیشن کو شامل نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کو بالکل سائیڈ لائن کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات دنیا میں سنی جاتی ہے جبکہ شبلی فراز نے قومی مسائل میں اپوزیشن کو ساتھ لینے کا مشورہ دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں، قومی...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ سیسیلیا کلور نے اپنی یونیورسٹی پر غزہ میں نسل کشی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ طالبہ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے میری فیس کو غزہ میں نسل کشی کے لیے استعمال کیا، اور میں...
    امریکا کی معروف جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک طالبہ سیسیلیا کلور نے یونیورسٹی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کی دی گئی تعلیمی فیس کو فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری نسل کشی کیلئے مالی معاونت کے طور پر استعمال کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیسیلیا کلور نے فلسطینیوں کے حق میں ایک پرامن احتجاج کے دوران کہا: "مجھے افسوس ہے کہ میری فیس کو ایسی سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں چھین لیں۔ میں ایسے حالات میں اپنی گریجویشن کا جشن نہیں منا سکتی۔" طالبہ نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے احتساب کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ سیسیلیا کا کہنا...
    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی سیز فائر کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔ عمران خان کے لیے ریلیف ڈیل کے بارے میں کوئی بات قبل از...
    پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سرکار اور مسلح افواج تاحال تڑپ رہی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو ختم کرنے کیلئے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مزید دو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں، کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ ستمبر اور اکتوبر 2024ء کی بات کر رہے ہیں، اب 2025 ہے، آپ چاہتے ہیں ہم کوآرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں، اسے پکڑیں، ہم ریکارڈ منگوالیں گے،...
    اسلام آباد: سینٹ کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز ٹیسٹنگ بل پر ووٹنگ کا بل مسترد کر دیا۔ سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں  سینیٹر محسن عزیز نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق بل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادادوں میں ڈرگز پازیٹیو آنے پر پہلے وارننگ اور پھر 15 دن اسکول سے معطل کیا جاتا ہے اور تیسری بار بھی بچہ اگر ایسا کرے تو جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔ اجلاس میں اے این ایف حکام نے کہا کہ بچوں کو اس معاملے میں مجرم تصور کیا جاتا ہے جب کہ اصل مجرم وہ ہیں جو بیچنے...
    سٹی 42: وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے، ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے، جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے...
    وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 سال بعد انتخابات ہوں گے، اس سے پہلے کوئی توقع نہ کریں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند اشخاص اکٹھے ہو کر اسے گرینڈ الائنس نہیں کہہ سکتے، چند اشخاص کے علاوہ پوری قوم یکجا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ وزیرِاعظم نے کیسے دلیرانہ فیصلے کیے، وزیرِاعظم نے 4 دن ایل او سی پر ہر فوجی سے ملاقات کی۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی کو سیکیورٹی کی مد میں پورے پاکستان سے زیادہ پیسے مل رہے ہیں، صوبے کو سیکیورٹی کی مد میں 6 ارب روپے سے زیادہ دیے گئے ہیں، سی ٹی ڈی...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اس طرح پیرول پر رہائی کی کوئی مثال نہیں ملتی، اور اس بار بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے نرمی دکھائی جانے والی باتوں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: بات چیت نہیں ہو رہی، وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے، بیرسٹر گوہر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پیرول کی رہائی کا کوئی...
    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ مصباح اور سرفراز کی سلیکشن کمیٹی میں شمولیت امید کی کرن ہے۔ ’ایکسپریس نیوز‘ کے پروگرام ’اسپورٹس ورلڈ‘ میں میزبان حفضہ امتیاز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ جب تک گراس روٹ لیول سے کام شروع نہیں کیا جائے گا بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز نے دشمن عناصر کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے چند سالوں میں ٹیسٹ فارمیٹ میں زوال کا شکار ہوا،  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نویں نمبر پر ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اقبال قاسم نے کہا کہ اس وقت جو اقدامات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی  وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی،وکیل علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہمارا آرڈر کیا تھا جس کی خلاف ورزی ہوئی؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہاکہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کرانے...
    گوادر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ مقتدر قوتیں و حکمران سب کو ساتھ لیکر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کیلئے شروع کیا گیا، جس کی کامیابی سے اہل بلوچستان کو حقوق مل سکتے ہیں۔ بلوچستان میں اسٹبیلشمنٹ، مقتدر قوتوں کی مظالم، حکمرانوں کی لوٹ مار، بدعنوانی، بارڈر بندش اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے عوام بلخصوص نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان آج مقتدر قوتوں جعلی حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بدحال، لوگ غربت، بے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کی سرمایہ کاری سے متعلق خوشخبریاں سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور...
    نئی دہلی: – بھارتی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والے تھنک ٹینک’’  سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز‘‘نے دعویٰ کیاہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران چین نے پاکستان کو فضائی دفاع اور سیٹلائٹ مدد فراہم کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ اس تنازع میں اندازوں سے زیادہ براہ راست ملوث تھا ۔نئی دہلی میں قائم سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشوک کمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے پاکستان کو ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ منظم کرنے میں مدد دی تاکہ بھارت کی افواج اور ہتھیاروں کی تعیناتی کا مؤثر انداز میں پتہ چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو پہلگام واقعہ کے بعد...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں، تمام فورسز کے سربراہان، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔کراچی میں سندھ گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پر مشتمل وفد اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس ملاقات میں بجٹ کے امور پر بات ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ فوج نے خطے میں مودی کی بالادستی ختم کر دی، مودی حکومت نے آئی ایم ایف سے قسط رکوانےکی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہی۔ گورنر سندھ نے کہا...