2025-04-29@10:19:59 GMT
تلاش کی گنتی: 919

«پاکستان نے اپنی»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
    کرپشن ہمارے معاشرے کاوہ مرض ہے جو ہماری رگ رگ میںرس بس چکا ہے اورجسے ختم کرنے کاعزم اورارادہ توہمارے سارے حکمراں ظاہر کرتے ہیں لیکن اسے ختم کرنے کی ہمت نہیں کرتے۔یہاں جسے موقعہ نہیں ملتا وہ خود کو نیک اور پارسا کہتا پھرتاہے اورجسے موقعہ مل جاتا ہے وہ اسے مال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹتاہے۔سرکاری محکموں میں تو چھوٹے سے لے کر بڑا عہدیدارہر کوئی اسے اپنا حق سمجھتاہے،اگر کسی حکمراں نے اسے ختم کرنے کو کوشش کی تو اسے ہی ختم کردیا جاتاہے۔ پاکستان اسٹیل ملز ہماری اس کرپشن کی وجہ سے آج تباہی کی تصویر بنی ہوئی ہے، جسے وہاں کے ہرشخص نے لوٹا۔بھٹو دور میں بننے والی ملک کی سب سے بڑی...
    پشاور: ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین ہیں۔ پشاور میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر ساجد خان نے کہا کہ 17جنوری سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھی اپنی گھومتی گیندوں سے تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساجد خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پرامید ہوں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہو جائے، میری  بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کی فتح کے لئے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کا آغاز اس...
    اسلام آباد: ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312  رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2  وکٹوں پر 128  رنز بنائے تھے۔  تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں  شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی...
    پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے والدین بیوی بچے اور دیگر عزیز و اقارب ایک کرب میں مبتلا ہیں کہ حکومت پاکستان امریکہ کینیڈا فرانس جاپان اور دیگر ممالک سے اپنے اپنے پیاروں کو جو رقوم بھیجتے تھے اس میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپین ممالک میں داخل ہونے والے سینکڑوں پاکستانی آئے روز لانچوں میں سمندر کی لہروں کی نظر ہو رہے ہیں لیکن حکمران یہ نعرے لگاتے ہوئے نہیں تھکتے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملک کی معیشت کے اشارے بہتر سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں سٹاک ایکسچینج ڈے ٹو ڈے فراٹے بھر رہی ہے اقوام عالم سے سرمایہ دار جھولیاں بھر بھر کر...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)اپنے سپلائی چین کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ڈیٹا اینالیٹکس کے عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان (ڈی اینڈ بی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس تعاون کے ذریعے، پی ایس او ڈی اینڈ بی کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنے سپلائرز کے حوالے سے مستند معلومات پر مبنی فیصلے کرسکے گا۔ ڈی اینڈ بی پاکستان، ایک معروف عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک کا حصہ ہے جو بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا اور تجزیات فراہم کر کے کمپنیوں کو اپنی کاروباری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس سلوشن سے پی ایس او کو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم نے اپنے صدر سہیل عزیز کی قیادت میں 12 جنوری 2025 اتوار کی سہہ پہر 3 بجے سی ویو، کراچی پر منعقد ہونے والے غزہ : مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس اہم مارچ کا مقصد غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف اجتماعی آواز بلند کرنا اور اسرائیل کی جانب سے معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرنا ہے۔اپنے بیان میں سہیل عزیز نے کاروباری برادری کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کے عہدیداران اور اراکین کو اس اہم مقصد...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار نے اپنی درخواست میں کہاکہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کیلئے استعمال کر رہا ہے، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لئے جارہے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا کر خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔ درخواست میں...
    مظفر آباد (آن لائن)آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن، ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، ریسکیو کیے گئے مسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا ، فوجی جوانوں نے برف باری اور سرد موسم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسافروں کی مدد کی ۔مسافروں سے بھری دو گاڑیاں لسدنہ حاجی پیر روڈ پر سخت سردی اور برف میں پھنس گئیں، جس کی اطلاع ملنے پرپاکستان آرمی نے بروقت ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، ریسکیو کیے گئے مسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اور دیگر امدادی سامان...
    پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز میں حالیہ سست روی کی وجہ سے بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے آپریشنز کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں حالیہ انٹرنیٹ رکاوٹوں کے بعد واٹس ایپ نے اپنے سیشن رؤٹنگ سرور بیرون ملک منتقل کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک (سی ڈی این) کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے بہت سے واٹس ایپ صارفین کو رابطہ قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی اے کا دعویٰ ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ...
    کولمبو:پاکستان کے اسنوکر کے ماہر کھلاڑی محمد آصف نے کولمبو میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہ عشرت کو ہرایا۔ ایونٹ کی اہم بات یہ تھی کہ محمد آصف نے پورے ایونٹ کے دوران ایک بھی فریم نہیں ہارا۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آصف نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر فخر کے ساتھ بلند کیا ہے۔ انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی کامیابی کو قوم کے...
    پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر محمد آصف نے اپنے حریف کے خلاف 0-5 سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔ یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا ویزا دینے سے انکار، پاکستانی اسنوکرز ورلڈ...
    پاکستان میں اپنی سفارت کاری کی مدت پوری کرنے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے اور وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران انہوں نے کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کیا، امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ چیلنجز میں کورونا، 2022ء کا تباہ کن سیلاب اور لاکھوں افراد کی بحالی میں معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کیے جس سے لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی۔ انہوں نے پاکستان...
    سٹی42:  نوبیل لورئیٹ ، بچیوں کی تعلیم کے حق کی سرگرم وکیل ملالہ یوسفزئی کل اپنے وطن پاکستان آ رہی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے  اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری ہسپتال میں ان کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹروں نے سر توڑ کوششیں کیں، سر کی مزید پیچیدہ سرجری کے لئے انہیں لندن جانا پڑا۔ تب سے وہ وہیں مقیم ہیں تاہم دو مرتبہ پاکستان آ چکی ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک...
    اسلام آباد(آن لائن) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ واٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہوا ہے ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈلائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 جنوری 2024ء ) پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے، انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث ملک کی آئی ٹی انڈسٹری شدید بحران کی زد میں، وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔ پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔ ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔ ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔...
    نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل کے بعد پاکستان میں اسٹیڈیمز اَپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کردیں ہیں تاکہ پاکستان کا مذاق اڑایا جاسکے۔ اپنے اسپانسررز کی بدولت دنیائے کرکٹ کی عالمی باڈل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر اجارہ داری قائم کرنے والے بھارتی بورڈ کے میڈیا نے خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے کام میں تاخیر کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان سے منتقل کی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: شوہر سے طلاق، ڈانسر سے تعلقات پر بھارتی کرکٹر کی...