2025-11-03@17:02:58 GMT
تلاش کی گنتی: 660
«الیکشن مہم کے دوران»:
(نئی خبر)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ای سی پی ممبران کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بلدیاتی انتخابات تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے،پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے،الیکشن کمیشن 2022کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ مزید :
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر این اے 18 ہری پور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر سے جمع کرائے جائیں گے، ضمنی انتخاب 22 نومبر کو ہوگا۔ ضلعی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ہری پور ریٹرننگ اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیے گئے۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 سے 2025-26 تک کا عرصہ پاکستان کی تاریخ کے لحاظ سے ترقی کے بدترین چار سال ثابت ہوئے۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق حکومت معیشت کی بہتری کے لیے درکار ضروری اصلاحات کرنے پر آمادہ نہیں، جن میں نجکاری، وفاقی حکومت کے حجم میں کمی (غیر ضروری وزارتوں کا خاتمہ)، مؤثر بلدیاتی نظام یا چھوٹے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی، ٹیکس، بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی، کھاد کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر کے براہِ راست کسانوں کی مدد شامل ہیں۔ حکومتی وزیر کاکہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد تیار ہے الیکشن...
ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے تذکرے پر جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ ہوگیا، وکیل نے کہاکہ سر16اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں اس روز سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بار کے الیکشن ہیں؟تو ان سے کہیں پھر عدالتوں کو بند کردیں،ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ چھڑ گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس میں وکیل کو سماعت کی آئندہ تاریخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 3 بار حلقوں کی حدبندی کرچکے ہیں، سیکرٹری قانون کو کئی مرتبہ کہا لیکن ان کا جواب ہےکہ نیا قانون بنا رہے ہیں۔عدالت نے باور کرایا کہ کیا وفاق کو کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ باقی صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں، پنجاب میں کیوں نہیں ہوتے؟وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے تیار ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت آئین کے تحت پابند...
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا، 18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ مستقبل میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ووٹر لسٹوں کی خامیاں دور کرنے کے لیے گاؤں دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کرے، جس کے بعد نادرا کے موجود اور نئے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں۔ اس تجویز پر حکومتی سطح پر غور و خوض جاری ہے کہ کیا اتنی بڑی مشق کرنا آسان ہو گی؟ پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل الیکشن کمیشن کو سب سے بڑا چیلنج ووٹرز کے پتوں کی درستگی کا درپیش رہا۔ بظاہر سادہ دکھنے والا یہ مسئلہ اس وقت پیچیدہ صورت حال اختیار کر لیتا ہے جب شناختی کارڈ...
شام، بشارالاسد کے بعد پہلا الیکشن، احمد الشرع نے خود 70 ارکان نامزد کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس ) شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو...
دمشق: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی عبوری پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا، تاہم اس عمل کو غیر جمہوری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو براہِ راست عبوری رہنما احمد الشرع کی جانب سے نامزد کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں جب 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ نئی اسمبلی کے قیام کو احمد الشرع کی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ انتخابات میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جن میں صرف 14 فیصد خواتین...
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس کے تنازع سے متعلق امیدوار وسیم شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف دیا کہ سندھ بار کونسل نے نامزدگی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ فی امیدوار کردی ہے، سندھ بار کونسل کے ممبران وکلا کی فلاح بہبود کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں، وکلا کی فلاح بہبود کے لیے زیادہ نامزدگی فیس نامناسب ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ بار کونسل کو نامزدگی فیس کی وصولی سے روک دیا، عدالت نے سندھ بار کونسل کی نامزدگی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا...
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کام کر رہا الیکشن کمیشن مکمل طور سے بے شرمی پر اتر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بِہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے مسئلہ پر الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے "ایس آئی آر" کا پورا کھیل ہی بی جے پی کے اشارہ پر کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے آخری مرحلہ میں الیکشن کمیشن کے اصلاحات کے دعوے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔الیکشن کمیشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جب کہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کے لیے قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سےسفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 208 میں تجویز کی گئی ہے، جس کا مقصد جماعتوں کے اندر جمہوری عمل کو بہتر بنانا اور انتخابی نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں درجنوں سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں، لیکن بیشتر کے اندرونی جمہوری ڈھانچے کمزور ہیں۔ ایسے میں انٹراپارٹی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کو نگرانی کا باقاعدہ اختیار دینا ضروری ہے۔ موجودہ قوانین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 8 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سب سے پہلے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، اس کے بعد 8 اور 9 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 13 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق اسکروٹنی...
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن مشکوک ہوں گے تو ملک کو ترقی کی جانب لے جانے میں مشکلات ہوں گی،اس مرتبہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہماری جماعت حصہ نہیں لے رہی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احسن اقبال سے بات کروں گا کہ ویلی روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان خاص کر استور دنیا کا خوبصورت ترین ضلع ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی تھی اور اس کے بعد 5 مرتبہ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کا مجوزہ نیا بلدیاتی نظام کیا خیبرپختونخوا ماڈل سے متاثر ہے؟ کمیشن اب تک 3 مرتبہ حلقہ بندی اور 2 مرتبہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن مکمل کرچکا ہے جبکہ چھٹی مرتبہ قانون سازی کا عمل ابھی...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نئی قیادت سامنے آگئی، نوابزادہ خالد حسین مگسی بلامقابلہ مرکزی صدر اور سینیٹر منظور کاکڑ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرپارٹی انتخابات میں بلامقابلہ صدر منتخت ہونے والے نوابزادہ خالد حسین مگسی نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر کہدہ بابر مرکزی سینیئر نائب صدر اور ضیا لانگو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ سردار صالح بھوتانی کو صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔ زبیدہ جلال خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور فرح عظیم شاہ صوبائی صدر منتخب ہوئیں۔ پی سی بی نے پہلی دفعہ کرکٹ سکوررز...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی اور بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھاکہ لاہور میں پیپلزپارٹی کو بحال کر دیا اور لاہور میں پیپلزپارٹی کا اتنا بڑا جلسہ دیکھ کر دوسری جماعتیں پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور جیالوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہت جلد گجرات میں بھی بھرپور جلسہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی آیندہ الیکشن میں سرپرائز دے گی اوربلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ نے الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونل کی تشکیل نو کردی۔اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔ شوریٰ کے اراکین کی رائے کے مطابق راشد نسیم الیکشن کمیشن کے صدر جبکہ ڈاکٹر عطا الرحمن،انجینئر اخلاق احمد،ذکر اللہ مجاہد اور بلال قدرت بٹ الیکشن کمیشن کے ارکان ہوںگے۔سید شاہد ہاشمی الیکشن ٹربیونل کے صدر اور نصراللہ رندھاوا،ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ،سیف الدین ایڈووکیٹ اور محمد اویس قاسم تلہ الیکشن ٹربیونل کے ارکان ہونگے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ہر دو اداروں کے ذمے داران دستور کے مطابق بطریق احسن اپنی ذمے داریاں ادا کریںگے۔ نمائندہ جسارت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیران کن موڑ اس وقت سامنے آیا جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا، اس نتیجے نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کی کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کردیا، جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے سنگل بینچ کا دوبارہ گنتی کا 15 مئی کا حکم معطل کر دیا۔ سنگل بینچ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علمدار عباس نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے،دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیاگیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہورہاہے اس پر بات نہیں کریں گے،عدالتی روسٹر کو ذاتی سکورنگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی ڈی اے کو آئندہ...
—فائل فوٹو کراچی کے 3 اضلاع سمیت سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پولنگ کا آغاز اپنے مقررہ وقت پر ہوا تھا، پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔کراچی، حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں پولنگ جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، ووٹرز میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔الیکشن کمشنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ نے صاف، شفاف...
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی گئی ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ ۔الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں...
وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کردی۔ شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس کے حکام نے بتایا کہ سابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی قانونی طور پر درست ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا...
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...
فائل فوٹو سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں بدھ 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، انتخابات کے لیے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہوں گے۔6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین، 13 جنرل وارڈ ممبر کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران، 21 مانیٹرنگ افسران فرائض انجام دیں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار187 ہے، ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154...
پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں دو نئی جماعتوں کا اضافہ ہو گیا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں “آزاد عوام پاکستان پارٹی” اور “تجدید نظام پارٹی” کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں، جبکہ تجدید نظام پارٹی کی قیادت خالد زمان کے ہاتھ میں ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی منظور کر لیا ہے، جس کے بعد یہ پارٹیاں آئندہ عام انتخابات یا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہو گئی ہیں۔ ان نئی رجسٹریشنز کے بعد ملک میں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی...
سٹی42:، پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما کو طویل عرصہ سے چل رہے مقدمہ میں لمبی قید کی سزا ہو گئی۔ قومی اسمبلی کے سابق رکن اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ جمشید دستی نے جعلی ڈگری قومی اسمبلی کا الیکشن لرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو پیش کی تھی۔ جمشید دستی کی ڈگری جعلی ہونے کے متعلق ان کے ھلقہ سے کسی ووٹر نے شکایت کی تھی۔ تحقیقات کے بعد الیکشن کمشن نے ان کی ڈگری کو جعلی پایا تھا۔ لاری اڈہ سے2 مشکوک ملزم گرفتار؛ اسلحہ برآمد آج جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی...
الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چئیرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں۔ دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپو(نمائندہ جسارت ) خیرپور پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کا دنگل سج گیا الیکشن میں گہما گہمی خیرپور میڈیکل کالج میں دو سال کے لئے انتخابات کا دنگل سچل پینل اور شہباز پینل کے درمیان سج گیا الیکشن میں 322 میمبرز اپنے ووٹ حق رائے استعمال کیا سچل پینل کی جانب سے عبد القیوم سولنگی صدر کے اْمیدوار ہیں جبکے جنرل سیکرٹری علی حسن کٹوھر ہیں شہبار پینل کی جانب سے صدر کے اْمیدوار عبد الحکیم جاگیرانی جبکے جنرل سیکرٹری ریاض احمد میمن امیدوار تھے دونوں امیدواروں کی جانب سے مختلف کیمپس قائم کردی گئی ہے جہاں ووٹرز کی کافی تعدادِ موجود ہے ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے بریانی ، کولڈرنک ، فروٹ بھی کیمپوں میں رکھا گیا...
مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بی جے پی کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب ہو گئی۔بھارتی الیکشن کمیشن فرائض کے برعکس ہندوتوا نظریے کا آلہ کار ہے۔ مودی کی شرمناک حکومت اور جانبدار الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کیقاتل بن چکے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمشنر پر جمہوریت کو قتل کرنیوالوں کی حفاظت کا الزام لگا دیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کو بچا رہا...
کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبداری سے کام کرنا چاہیئے، مگر موجودہ حالات میں اسکی خاموشی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے مسئلے پر الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی "ہائیڈروجن بم" نہیں ہے جسے سمجھنا مشکل ہو، یہ سیدھا سادہ معاملہ ہے، عوام کے ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ملک میں منظم طریقے سے ووٹر لسٹ میں چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اپوزیشن کو مضبوط حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبداری سے کام کرنا چاہیئے، مگر...
کمیشن نے ووٹر لسٹ کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے کی اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے اور پورے ملک میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد اب قومی دارالحکومت دہلی میں بھی ایس آئی آر کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دہلی میں ایس آئی آر کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے پیش رفت شروع کر دی ہے۔ حالانکہ اب تک اس کے لئے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ اس عمل کا گراؤنڈ ورک آخری مرحلہ میں ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے 2002ء میں...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ...
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔ خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف...
الیکشن کمیشن کا روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ، حکمنامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔کوآرڈی نیشن اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہو گا، دفتری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔حکم نامے کے مطابق کوآرڈی نیشن اجلاس روزانہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔کوآرڈی نیشن اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت تمام ونگز کے سربراہان شریک ہوں، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ٹریننگ ساجد خان اور...
ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبا یونین الیکشن کے نتائج پر سعد رفیق کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں پاکستان کے حامیوں کے جیت کی بنیاد قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طلبہ یونین انتخابات میں بنگلادیش اسلامی چھاترو شبر کی جیت تحریک اسلامی بنگلادیش کے اکابر و کارکنان کی انتھک، طویل اور عظیم جدوجہد کے ثمر کا آغاز ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کارکنان نے نظریہ پاکستان سے وفا کی قیمت دہائیوں تک تن تنہا اپنے روح و بدن کی...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
لاہور: ہائیکورٹ نے پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کو پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط قرار دے دیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین اپنے تحریری جوابات جمع کروائیں۔ درخواست گزار اعجاز چوہدری نے سینیٹ کے انتخاب کو رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ان کے وکلا بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں 28 جولائی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا لیکن چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں سینٹرل پارٹی سیکریٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کی۔ اس موقع پر صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی قیادت بھی شریک ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ اجلاس کے دوران امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے اور پارٹی پالیسی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ تمام امیدواروں نے قیادت پر مکمل اعتماد اور وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی، سب مل کر اس...
کیلیفورنیا میں ایک خاتون پر اپنے کتے کو ووٹ کے لیے رجسٹر کرنے اور اس کے نام پر 2 انتخابات میں بیلٹ کاسٹ کرنے کے الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔ اورنج کاؤنٹی اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق لارا لی یوریکس نے 2024 میں اپنے اس اقدام کی خود اطلاع دی تھی اور اب ان پر 5 سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ اگر تمام الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں 6 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیئے: ترکیہ: قربانی کے جانور ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار افراد زخمی بیان کے مطابق یوریکس نے اپنے کتے مایا جین یوریکس کے نام سے 2021 کے گورنری ریکال الیکشن میں بذریعہ میل بیلٹ ووٹ ڈالا...
لاہور: سابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنی نااہلی کے خلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں اعجاز چوہدری نے موقف اپنایا کہ انہیں انسداد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی، الیکشن کمیشن نے ازخود ان کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سزا کے بعد مؤقف سنے بغیر کسی بھی رکنِ سینیٹ کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر نوٹیفیکیشن جاری کرنا غیر قانونی اقدام ہے، سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے...
سیلابی صورتحال ، پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 4حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔ تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے چار صوبائی حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن موخرکردیا گیا ہے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب اسمبلی کی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث قومی و صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد میں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII اور این اے 143 ساہیوال-III کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I اور پی پی 203 ساہیوال-VI کے انتخابات بھی...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا اور کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الزام یہ لگایا گیا کہ الیکشن مہم کے دوران انہوں نے پریس کانفرنس کی، جس کے بعد ہماری اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ہماری...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کی جانب سے موجودہ انتخابی عمل پر عدم اعتماد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق، پارٹی نے ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس نشست کے لیے پنجاب سے نامزد امیدوار سلمیٰ اعجاز نے بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس انتخابی عمل کو غیر شفاف اور غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ان ضمنی انتخابات کو تسلیم نہیں...
پشاور: سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن خان، رائے مرتضیٰ اقبال، رائے حیدر علی اور رائے انصار اقبال کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں، جنہیں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھا۔ ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے روبرو 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل تیمور مرزا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ یونین کونسل نمبر6 کے فیصلے سے ٹاؤن چیئرمین کی پوزیشن متاثر ہوسکتی ہے۔ غیاث احمد عباسی کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔ 5 ماہ سے درخواست دائر ہے، تاخیر سے عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر ضمنی انتخاب سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شکست کا ڈر مگر خیبرپختونخوا (کے پی) میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا جو ٹوٹل دو نمبری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار کیونکہ اپنی حکومت ہے اور اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے راہ فرار کیونکہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے اور جہاں عوام کا فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ۔ وزیردفاع...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر 2 ممبران نثار احمد اور شاہ محمد کے خلاف شکایات خارج کر دی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم فیصلہ پبلک کردیا گیا، چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ، رکن الیکشن کمیشن نثار احمد اور رکن الیکشن کمیشن شاہ محمد کے خلاف 3 الگ الگ شکایات خارج کی گئی ہیں.(جاری ہے) سپریم جوڈیشل کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا تھا اعلامیہ کے مطابق...
دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کی ای ووٹر لسٹ تک رسائی کو فرضی واڑا کا پختہ ثبوت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ "جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ، ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ"۔ ساحری لدھیانوی کے مشہور گیت میں شامل یہ ابتدائی مصرعے آج کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سنائے۔ انہوں نے مذکورہ بالا مصرعوں کو الیکشن کمیشن کی کارگزاریوں سے جوڑ دیا اور بتایا کہ الیکشن کمیشن "ووٹ چوری" کے مقصد سے کئی کئی چہرے لگا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ کو لے کر جس طرح کے انکشافات...
ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ
ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔اس کے علاوہ لاہور کے حلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی پیشکش...
پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہو گی۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ...
ویب ڈیسک : پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور جنید افضل ساہی کی سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف اور ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر شہزاد شوکت پیش ہوئے۔ بیرسٹر شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی نے 9 مئی کے مقدموں میں سزائیں سنائی الیکشن کمیشن نے سپیکر کا ریفرنس آئے بغیر ہی درخواست گزاروں کو نااہل قرار دے دیا جبکہ سپیکر...
کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں کامران ٹیسوری اپنے بیان گورنرسندھ کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں، اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام ’’خبرنشر‘‘میں اینکرپرسن عدنان حیدر نے گورنر سندھ کے ووٹ دینے سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دھاندلی کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی سچی روتی ہے،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب صحیح روتے ہیں کہ ان کا الیکشن چوری ہوا،آپ (گورنر)نے اس کی توثیق کی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا سینئر صحافی و تجزیہ کارنصرت جاوید نے...
لاہور: ہائی کورٹ نے سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس خالد اسحاق کے روبرو درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں محمد احمد چٹھہ اور محمد احمد خان بچھر کی جانب سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ دورانِ سماعت رکن صوبائی اسمبلی افضل ساہی کی جانب سے ایڈووکیٹ ارشد نذیر مرزا عدالت میں پیش ہوئے۔ شہزاد شوکت ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے سنے بغیر نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 63 اے کے تحت امیدوار کو سن کر نااہلی کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے انہیں سن کر ہی سزا دی ہے۔ اسپیکر اسمبلی نے...
سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اسپیکر کے ریفرنس کے بغیر کسی ممبر کو نااہل نہیں کیا جاسکتا، پشاور ہائی کورٹ
پشاور: ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کو اسپیکر ریفرنس کے بغیر کسی ممبر کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کی۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو طلب کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری آئندہ سماعت تک نہ کی جائے، وکیل کے مطابق درخواست گزار اے ٹی سی نے 31 جولائی کو سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے 5 اگست کو درخواست گزار کو نااہل قرار دیا، 7...
الیکشن کمیشن نے ریاست بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر ) میں شفافیت کے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نئی دہلی میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے "ووٹ چوری" کے دعووں کو "حقیقت میں غلط" قرار دیا۔ سپریم پول باڈی نے اپوزیشن بلاک "انڈیا" کے دعووں پر "حقائق کی جانچ" کے عنوان سے ایکس پر ٹوئٹ کیا، جس میں بہار میں ایس آر آئی سے متعلق حقائق کا انکشاف کیا گیا جبکہ گذشتہ روز نئی دہلی میں بہار میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف اپوزیشن انڈیا بلاک نے احتجاجی...
الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور پی پی 87 میانوالی۔III میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی۔III کے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت یہ سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے افسران و جوانوں، ان کے بیوی اور بچوں کو بھی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حلقہ انتخاب سے باہر رہائش پذیر ہوں۔ ترجمان کے مطابق اسی طرح باہمی معذوری کے شکار افراد جو سفر کرنے کے قابل نہ ہوں اور جن کے پاس نادرا کا...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روکنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روک دی ساتھ ہی سینیٹ میں بھی نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت میں موجودہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں، ایک عمر ایوب کی...
حسن علی: تحریک انصاف کے نااہل ارکان اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے 2حلقوں سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع آئی پی پی کے مطابق آئی پی پی کاحلقہ این اے 129 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،پی پی 203 ساہیوال میں نعمان لنگڑیال کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ پی پی 203 کی نشست پی ٹی آئی رائے مرتضی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی ،پی پی 98 میں استحکام پاکستان پارٹی اجمل چیمہ کو میدان میں اتارے گی،پی پی 98 کی نشست جنید افضل ساہی کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد...
دہلی پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سنجے راوت اور ساگاریکا گھوش سمیت "انڈیا" الائنس کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔ وہ بہار میں چل رہی الیکشن کمیشن کی خصوصی نظر ثانی مہم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد "انڈیا" کے ممبران پارلیمنٹ نے پیر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالا۔ تاہم دہلی پولیس نے مارچ کو بیچ میں ہی روک دیا۔ بعد ازاں اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ حالات خراب ہونے پر پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم بعد میں راہل گاندھی اور...
سٹی 42: این اے 129 ضمنی الیکشن میں 26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے کاغذات نامزدگی منظورہونیوالےامیدواروں کی لسٹ جاری کردی گئی ، ریٹرننگ افسراین اے129نےامیدواروں کی لسٹ جاری کی26امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے،27امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائےتھےرانا مشہود ، حماد اظہر، محمد نعمان کےکاغذات نامزدگی منظور ہوئے آصف محمود ناگرہ، مہر اشتیاق ،ارسلان احمد، اسد کریم کلواڑ، بجاش خان نیازی ،باقر حسین، بلال لیاقت، جواد علی سید، سہیل عارف،سیدعلی سرورگیلانی،طاہرہ حبیب جالب ،عظیم یاسین، عمران اشرف کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیےگئے،عمران علی، فرحت نعیم، لیاقت جون ،ماجد علی، محمد اکرم ڈوگرکے کاغذات نامزدگی منظورکرلیےگئےمحمد عمر جمیل، محمد یاسین، وقاص احمد ،میاں اویس انجم، میاں محمد عفان ،وحید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے وفاقی حکومت کا14اگست کوعام...
بھارتی اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہا تھا۔ پولیس نے اس دوران کانگریس جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم الیکشن کمیشن پہنچے تو انڈیا الائنس کے ارکان کو روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چوری اب پورے ملک کے سامنے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ "میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی انتقام اور جبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیے"۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی تک یہ پیغام پہنچائیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پی ٹی آئی بیک فٹ پر کیوں ضمنی الیکشن بائیکات عمران خان رہائی محموداچکزئی نصرت جاوید وی نیوز
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کو دھمکی دینے کے بجائے کمیشن کو مشین ریڈ ایبل فارمیٹ ووٹر لسٹ فراہم کرنی چاہیئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے کرناٹک کے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی چوری اور الیکشن کمیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ملی بھگت کا الزام لگانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر نے اپنے الزامات کو اور پختہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر ان کے دعوے کی حمایت میں حلف نامہ کا مطالبہ کرنے کو لے کر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ...
این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے، سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔ اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو مالی سال 25-2024 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ ہر سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی، جس...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار دے دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔ مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ Tagsپاکستان
بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے، جس سے مودی کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک ہوگیا۔بی جے پی کے کٹھ پتلی مودی راج میں جمہوریت صرف نام کی اور الیکشن ایک اسٹیج ڈراما بن چکا ہے۔ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے مودی سرکار نے انتخابی فراڈ کو ریاستی پالیسی بنا لیا۔ نریندر مودی کے دور میں ووٹ بے معنی اور ای وی ایم سے جیت فکس کردی گئی ہے۔بہار الیکشن سے پہلے ہی راہول گاندھی نے مودی کے جعلی مینڈیٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بی...
فائل فوٹو این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ڈیٹا آنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور کر رہا ہوں۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئےسابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...
عثمان خادم: این اے 129 ضمنی الیکشن،حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور، پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ حماد اظہر کے کاغذات کی جانچ پڑتال وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے مکمل کروائی، ریٹرننگ افسر کے مطابق ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کرینگے۔ سوئی گیس ،ایف آئی اے ،نیب ودیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے، ڈیٹا آنے بعد کاغذات نامزدگی منظور یا نامنظور ہونے کا حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کررہا ہوں۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
بھارت کے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے، جس سے مودی کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک ہوگیا۔ بی جے پی کے کٹھ پتلی مودی راج میں جمہوریت صرف نام کی اور الیکشن ایک اسٹیج ڈراما بن چکا ہے۔ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے مودی سرکار نے انتخابی فراڈ کو ریاستی پالیسی بنا لیا۔ نریندر مودی کے دور میں ووٹ بے معنی اور ای وی ایم سے جیت فکس کردی گئی ہے۔ بہار الیکشن سے پہلے ہی راہول گاندھی نے مودی کے جعلی مینڈیٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بی جے پی دور کے انتخابی فراڈ کا پردہ چاک کر دیا کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں لوگوں کو انتخابات میں دھاندلی کا شک...
فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ہے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے، پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے مشاورت کرے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی میں رائے ہے کہ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر مشاورت کی جائے، بانی پی ٹی آئی کو اپنی رائے دیں گے، حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا، ہم نے اس نظام کو بھی بے نقاب کرنا ہے۔ ہم نے دستیاب تمام فورمز کو بھرپور طریقے سے...
الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خاتون کی نشست پر کامیاب قرار دے دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر مدت 11 مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔ مشعال یوسفزئی سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں مشعال یوسفزئی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سمیت نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سمیت نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان،قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل،صاحبزادہ حامد رضا،احمد چٹھہ،رائے حسن نواز،رائے حیدر علی کو نااہل قرار دیا ہے۔
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب عدلیہ جیل ٹرائل میں لگی ہوئی ہیں جبکہ ہم بدقسمتی سے ایک ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اپنا ظلم کم نہیں کر رہے اور یہ اپنی نالائقیاں، پورا نظام انصاف شرمسار ہے۔ جو فیصلے آ رہے ہیں سب آپ کے سامنے ہیں، عدالتی نظام کو بہت نقصان پہنچا اور اب عام آدمی کو اس پر اعتبار نہیں رہا۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح ایک بندہ اٹھ کر کہہ دیتا ہے آج ہم...