2025-04-27@06:20:59 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«براڈ کاسٹ کمپنی»:

(نئی خبر)
    نیویارک میں ’آن لائن‘ کام کرنے کے خواہشمندوں سے جعل سازوں نے 20 لاکھ ڈالر کرپٹو کرنسی ہتھیالیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹارنی جنرل لیتیتیا جیمز نے ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں شہریوں سے 20 لاکھ ڈالر سے زائد کرپٹوکرنسی کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جو ان کے بقول یہ رقوم شہریوں اور ملک کے دیگر افراد سے بٹورے گئے تھے۔ لیتیتیا جیمز نے مزید کہا کہ نامعلوم نیٹ ورک نے آن لائن کام کرنے کے خواہشمند افراد کو نشانہ بنانے کے لیے ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ آن لائن مصنوعات کا جائزہ لینے اور پیسے کمانے کے لیے انہیں کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنا پڑیں گے اور ان مصنوعات کی قیمتوں کے برابر یا اس سے زیادہ کا...
    محراب پور (جسارت نیوز) نیشنل بینک نوشہرو فیروز کی انتظامیہ پر صارف کا 6 لاکھ کا چیک پاس کرکے فراڈ کرنے کا الزام، پولیس کانسٹیبل سے ڈکیتی اور موبائل شاپ میں چوری کی واردات۔ تفصیلات کے مطابق موجب قربان علی عالمانی نے میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازم ہوں، غلام مجتبیٰ گھر سے میری سروس اور چیک بک لے گیا اور نیشنل بینک نوشہرو فیروز کے آپریشن منیجر طالب چانڈیو سے مل کر میرے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ روپے کا چیک پاس کرا لیا، جبکہ چیک پر میرے دستخط بھی نہیں اور نہ میں بینک گیا، یہ فراڈ ہے جس کی نیشنل بینک انتظامیہ اور اسٹیٹ بینک تحقیقات کرائے۔ دوسری طرف کوشش کے باوجود آپریشن منیجر...
    حب(نمائندہ جسارت)ضلع حب میں صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کے وژن کے عین مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جلد ضلع حب ماڈرن سٹی بن کر ابھرے گا ۔چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین۔تفصیلات کے مطابق چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب نصیب اللہ ترین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حب میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ متحرک ہے حب سٹی کے مختلف ایریاز سے ہزاروں ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جارہا ہے صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹیو انڈسٹریز میر علی حسن زہری کی ہدایت پرحلقہ انتخاب کے حب ٹاِؤن میں ترقیاتی منصوبوں کیساتھ میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں سے مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندوں کو  گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیر ملکی کمپنیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کو سی فوڈ، چکن سپلائرز ظاہر کر کے لاکھوں ڈالرز بٹورنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ گرفتار ملزمان میں عارف، سلیم شارق اور نوید شامل ہیں، ملزمان جعلی کمپنیز کے اشتہارات بنا کر کے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے،ملزمان نے فراڈ کے ذریعے 1 لاکھ 36...
    فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو  نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
    کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہرمیں کارروائی کے دوران غیر ملکی کمپنیوں سے سی فوڈ، چکن سمیت دیگرمصنوعات سپلائی کرنے کے نام پرلاکھوں ڈالرزبٹورنے والے گینگ کے 4ارکان کوگرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف بی ایریا میں کارروائی کے دوران گرفتار4 ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعےغیرملکی کمپنیوں سےفراڈ کرتے تھے، انہوں نے سی فوڈ،چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورے۔ اسکیمرز نے چین،تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اورقازقستان کی کمپنیز سےفراڈ کیا،ملزمان نے میسرزچان پاک شان سےایک لاکھ امریکی ڈالرزاور 2 لاکھ 23 ہزارچینی یوآن بٹورے، جرمن رابرٹ ویزنامی کمپنی سے 36 ہزار 4 سو پچاس ڈالرز کا فراڈ کیا، سری لنکن کمپنی زم زم...
    فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے،...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...