2025-11-09@22:03:44 GMT
تلاش کی گنتی: 79787
«حل کرنے کے لئے»:
(نئی خبر)
ڈاکٹر جیمز ڈی۔واٹسن، جو DNA کے ڈبل ہیلکس ڈھانچے کے انکشاف میں شریک تھے اور 1962 میں نوبل انعام یافتہ تھے، 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ https://twitter.com/search?q=James%20Watson&src=typed_query&f=top واٹسن نے Cold Spring Harbor Laboratory میں طویل عرصے تک تحقیق کی اور حیاتیاتی سائنس میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں۔ ان کے کام نے ڈی این اے ٹیسٹنگ، جینیاتی تحقیق، انسانی جینوم پراجیکٹ، زراعت، طبی تحقیق اور جین تھراپی میں انقلاب برپا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:انسانوں کے ڈی این اے میں ایلینز کے جینز شامل ہوچکے، امریکی محقق کا دعویٰ واٹسن نے 1968 میں اپنی کتاب The Double Helix شائع کی، جسے امریکی تاریخ کی اہم علمی تحریروں میں شمار...
عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید
عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے تصویر کا صرف اپنا پسندیدہ رخ دکھایا۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے سیاسی کارکنوں نے قربانیاں دیں۔ اور سیاسی کارکنوں نے جیل و کوڑے برداشت کر کے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے مطالبے پر بعض لوگوں کو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا۔ انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اور چند افراد کے...
پشاور(نیوزڈیسک) چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ آفتاب احمد شیرپاو نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دانش مندی اور ذمے...
کراچی: تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران 7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ہوئے اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو دھوکا دیے رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان بڑے جانور کا گوشت بطور چھوٹا گوشت مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث دیگر افراد اور ہوٹل مالکان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا...
اسلام آباد: چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دانشمندی اور...
سٹی 42 : استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔ وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے، غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی...
بھارتی خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ داؤد ابراہیم کے گروہ نے سری لنکا کے سابق باغی گروہ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای) کی باقیات کے درمیان اتحاد بنا لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داؤد گروہ جنوبی بھارت اور سری لنکا کے راستوں کے ذریعے اپنی منشیات کی کارروائیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیونکہ اس گروہ کے خلاف مغربی اور شمالی بھارت میں سخت کارروائی کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی داؤد ابراہیم کا گروہ ایل ٹی ٹی ای سے منسلک عناصر کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے کیونکہ ان کے پاس قیادت کے خلا اور فنڈنگ...
قانون اور انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے پارلیمٹ میں پیش کردہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دے دی، ترمیم کے ڈرافٹ پر مشاورت مکمل کرلی گئی، اضافی ترامیم پر کل تک حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالتوں کے قیام اور زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ دینے سے متعلق ترمیم پر اتفاق کرلیا گیا۔ آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ آئینی ترمیموزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز...
آفتاب شیرپائو(فائل فوٹو)۔ چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اتوار کو بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر...
پارلیمانی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک منعقد کرنے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو پارلیمانی امور کی ہنگامی صورتحال سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم سے 19 دسمبر تک ہوگا۔ مرکزی حکومت نے اعلان کیا کہ سیشن یکم دسمبر سے شروع ہوں گے۔ کل 19 دنوں تک چلنے والے سیشن 19 دسمبر کو ختم ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و سکیورٹی حالات میں عسکری اداروں کا مضبوط اور منظم ہونا قومی مفاد میں ہے ،27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو بااختیار اور معتبر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ حقیقی معنوں میں مضبوط ہونے جا رہی ہے تو اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی اتنی ضرورت ہے جتنی ماضی میں کبھی نہیں تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میرا سپہ سالار دشمن ملک بھارت کو شکست...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد اپنے ردِعمل میں واضح کیا ہے کہ طے شدہ مدت گزر جانے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے ترکیہ اور قطر کی مخلصانہ ثالثی اور مثبت کردار کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان نے ہر موقع پر غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب میں دفعہ 144...
اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بل میں شامل شقوں پر کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی پر بھی کچھ بات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہوگیا ہے،کچھ تجاویز جو بعد میں آئی ہیں ان پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے صوبے کے نام کی تبدیلی بارے کچھ بات ہوئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی کی تجاویز پر اب غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی...
راولپنڈی میں برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمتوں نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھرنا شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور گرد نواح میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی رھی تاہم ہفتے کے اختتام پر زندہ مرغی اور اسکے گوشت میں اصافہ دیکھنے میں آیا۔ اوپن مارکیٹ میں زندہ برائلر مرغی 365 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 348 روپے مقرر ہے۔ اسی طرح، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کسی جگہ 550 اور کسی جگہ 580 سے 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر ہے۔...
ویراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر مفتی طیب قریشی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سُہیل آفریدی کا مساجد اور فوج کے بارے میں غیر محتاط بیان نامناسب ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں مفتی طیب قریشی کا کہنا ہے کہ ؛ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی اور استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ مفتی طیب قریشی نے مزید کہا کہ ہماری مساجد پر روزانہ حملے اور دھماکے ہوتے تھے تو ہماری فوج اور پولیس ہی ان کے سامنے کھڑی ہوئی۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے، سرکاری ریڈیو پاکستان نے اتوار کو رپورٹ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے ہفتے کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، جو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان ادا کرتے ہیں، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے سب سے بڑے حج کوٹے میں سے ایک ملتا ہے۔ ڈاکٹر سید عطاالرحمن نے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی میں سعودی حکومت کی شاندار کاوشوں پر اظہارِ...
استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی موقف پیش کیا، پاکستان کاموقف تعصب سے بالاتر ہے اور حقائق اور میرٹ پرمبنی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہاہے، پاکستان کاموقف عالمی سطح پرپذیرائی حاصل...
لاہور:(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھرمیں دفعہ144کےنفاذمیں7روزکی توسیع کر دی، 15نومبرتک دفعہ 144 کے نفاذمیں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہرقسم کے احتجاج، جلسے،جلوس،ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی برقرار ہے، دفعہ144 کے تحت4 یا زائد افراد کےعوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں ہرقسم کےاسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائدکی گئی ہے، دفعہ 144کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، پنجاب بھرمیں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے، توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ اِسی...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ٹیکس نظام کی بہتری، اخراجات میں شفافیت اور سرکاری اداروں میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے دو غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق، حکومت 60 کروڑ ڈالر کا قرض ورلڈ بینک کے تحت پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسِو ڈویلپمنٹ پروگرام سے اور 40 کروڑ ڈالر کا قرض ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تحت ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام سے حاصل کرے گی، موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق یہ رقم تقریباً 281 ارب روپے بنتی ہے۔ قرضوں کا مقصد بجٹ سپورٹ فراہم کرنا ہے اور اس سے کوئی نیا اثاثہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزارتِ...
ویب ڈیسک : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے امیدواروں کو ڈگری میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر دیے جانے والے اضافی مارکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی ایس سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور تحریری امتحانات کے نمبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا کمیشن نے تحقیقاتی کام اور غیر کلینیکل تجربے کے لیے دیے جانے والے اضافی نمبروں کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ...
اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان
اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ثالثوں کی...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں 3 ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ اس سیریز میں علی نقوی سیریز کے تمام میچز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ صائقہ شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ دوسرے میچ میں صائقہ شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر مقرر ہیں۔ تیسرے میچ الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض...
تحریک تحفظ آئین کے اعلامیہ کے مطابق عدلیہ کا نظام منہدم کیا جارہا ہے، وکلا کا اس مشاورت میں کلیدی کردار ہوگا، بار کونسل شرکت یقینی بنائیں، سپریم اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین نے 27ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے اگلے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، جبکہ قومی مشاورتی اجلاس کے بعد ملک گیر جلسے جلوسوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں اسی ہفتے قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو بلایا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے...
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں طرفہ تعلقات ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تہران نے پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مدد کی پیش کش کردی۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاک افغان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے دونوں ملکوں میں مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا دوسری جانب ترکیہ پاک افغان کشیدگی کم کرانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حج 2026 کے انتظامات اور سہولیات سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر سعودی نائب وزیرِ حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے دستخط کیے۔معاہدے کی دستخطی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس پاکستانی عازمین کو فراہم کی گئی بہترین سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا میرٹ کے نظام میں اصلاحات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔کمیشن نے امیدواروں کو ڈگری میں حاصلکردہ نمبروں کی بنیاد پر دیے جانے والے اضافی مارکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بھرتیوں میں شفافیت اور انصاف کو فروغ دیا جا سکے۔ پی پی ایس سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور تحریری امتحانات کے نمبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔کمیشن نے تحقیقاتی کام اور غیر...
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے۔ 30 ستمبر 2025 کو فرنٹیرکورہیڈکوارٹر (نارتھ) کوئٹہ پر خودکش حملہ میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشتگرد نکلا.سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کےافغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا، کوئٹہ، ایف سی ہیڈکوارٹر(نارتھ) حملہ میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ ایف سی ہیڈکوارٹرنارتھ (کوئٹہ) پرحملہفتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشتگردوں کی مسلسل پشت پناہی پوری خطہ کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
امریکا کے الینوائے ریاست میں واقع پارک ریج کے علاقے میں امریکی خفیہ ادارے ICE (امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ) نے ایک بھارتی نژاد شہری سے زوہران ممدانی کے بارے میں سوالات کیے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل شہری جو الینوائے کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن میں ملازم ہے اور امریکی شہری بھی ہے، اپنے کام کے دوران یہ معاملہ پیش آیا۔ ایجنٹس نے نہ صرف اس کے امیگریشن اسٹیٹس کے بارے میں پوچھا بلکہ نیو یارک سٹی کے نئے منتخب میئر ظہران ممدانی کے بارے میں بھی دریافت کی۔ خوف و ہراس اور گھروں میں رہنے کی ہدایت اس واقعے کے بعد مقامی لوگ، خاص طور پر پارک ریج-نائلز اسکول ڈسٹرکٹ 64...
پنجاب کے اسکولوں میں 23دسمبر سے 11جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔محکمہ تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ یہ شیڈول سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا،...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گزشتہ شب جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کیے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزارتِ مذہبی امور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے انتظامات کو بروقت اور مؤثر...
لاہور: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔ یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال میں...
پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 15نومبر تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے ریلیوں، دھرنوں اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی دفعہ 144 کے تحت4یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش سمیت لاڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع...
کراچی (نیوزڈیسک) سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی میں پہنے گئے لباس اور زیورات کی مالیت کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بتائے گئے دعوے محض زبان کی لغزش تھے۔ گزشتہ روز سے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے زیورات کا سیٹ 40 تولے کا ہے، جو انہیں ان کے شوہر حارث کھوکھر نے...
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں کی گھن گرج سنائی دی گئی۔ شاندار فلائی پاسٹ پیش کیاگیا۔پاک فضائیہ کے طیاریوں کی گھن گرج نے پریڈ گراؤنڈ میں موجود حاضرین کومسحور کر دیا۔پاکستانی لڑاکا طیارے فضا میں اڑے پریڈ میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرِاطلاعات عطااللہ تارڑ سماجی رابطے کی سائٹ پر خصوصی طور پر پاک فضائیہ کو سراہا۔انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد۔ آج پاکستانی افواج اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں، جو کاراباخ کی آزادی کی علامت ہے. قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو میں مشترکہ عشائیے میں شرکت...
طالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملے بڑھے،دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان پر دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور 7نومبر کو استنبول میں اختتام پذیر ہوا، پاکستان دوطرفہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کا بنیادی مسئلہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا ہے، پاکستان دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں، حامیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے پرعزم ہیں، افغانستان...
وزیراعظم کے حکم پر وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمن اور طاہر خلیل سندھو نے وزیراعظم کو استثنی دینے کی تجویز جمع کرائی تھی۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمان کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت عظمی کے عہدہ کے لیے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مجوزہ استثنیٰ کی تجویز واپس لی، جبکہ چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری مذہبی امور سیدعطاء الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، این سی سی آئی کے مزید 13افسران کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے، راولپنڈی میں 15غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر کی ٹیم یہ رقم فرنٹ مین حسن امیر کے ذریعے وصول کرتی تھی، ستمبر 2024سے اپریل 2025تک 12 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کے کرپشن اسکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آگئے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر...
اجلاس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جاچکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ستائیس ویں ترمیم آئین وپارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 148ویں یوم پیدائش پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Today we honor & pay tribute to Dr. Allama Muhammad Iqbal, whose vision and philosophy were the foundation for Pakistan. His ideals of faith, self-reliance, and discipline continue to guide Pakistan and the Muslim world. #IqbalDay ???????? — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 9, 2025 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج ہم ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کے وژن اور فلسفے نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بنگلہ دیش کو 5.5 ارب ڈالر کے قرض کی چھٹی قسط نئی منتخب حکومت سے مشاورت کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مشیر خزانہ صلاح الدین احمد ڈھاکا میں فوڈ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا اگلا جائزہ مشن فروری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا تاکہ ملکی معاشی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے اور قسط کی ادائیگی کے طریقۂ کار پر بات ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی معیشت کو افراط زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری انہوں نے کہا کہ ’آئی...
بنگلہ دیش کی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے نجی سرمایہ کاری مشیر اور بیکسمکو گروپ کے وائس چیئرمین سلمان ایف رحمان کے خلاف 97 ملین ڈالر (تقریباً 1200 کروڑ ٹکہ) کی مبینہ منی لانڈرنگ کے 17 مقدمات میں فردِ جرم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ تحقیقات کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران بیکسمکو کے چیئرمین اے ایس ایف رحمان، وائس چیئرمین سلمان ایف رحمان اور ان کے کئی ساتھیوں نے 17 ذیلی کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی تجارت کے نام پر رقم بیرونِ ملک منتقل کی۔ ان کمپنیوں میں ایڈونچر گارمنٹس، اپالو اپیرلز، بیکسٹیکس گارمنٹس، انٹرنیشنل نٹ...
عثمان خان: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ طے پاگیا۔سعودی نائب وزیر حج و عمرہ اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کردیئے۔دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو،ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے عہدے داران شریک ہوئے۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ گزشتہ برس کی طرح اس...
ویب ڈیسک: پارلیمان کی قانون و انصاف کمیٹیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں حکومتی اتحاد نے مزید 3 ترامیم پیش کر دی ہیں جبکہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق منظور کر لی گئی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کر رہے ہیں، دوپہر کے وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر وزیر قانون نے وزیراعظم کے فوجداری استثنیٰ والی ترمیم واپس لے لی، یہ کمیٹی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد شق وار منظوری دے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا اجلاس میں...
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور ماحولیاتی بہترment کے لیے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت PHA کو 40 کروڑ روپے ابتدائی سرمایہ فراہم کرے گی، جو مالی سال 2025-26 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔ابتدائی فنڈز باغبانی، شجرکاری اور شہری تزئین و آرائش کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔یہ اقدام PHA کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور شہری ماحول کو خوشنما، سرسبز اور جدید خطوط پر ڈھالنے کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا فنڈز کی فراہمی سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں شجرکاری اور خوبصورتی کے منصوبے تیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ترمیم کے مضمرات ہولناک ہیں اور اسے اپوزیشن کو کلیتاً مسترد کرنا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی لحاظ سے غلط اور شرمناک ہے ، یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے اور ملک میں عوامی حقوق کی پامالی کا سبب بن سکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوری کارکردگی عوام کے لیے قابلِ سوال ہے اور یہ ترمیم ان کے غیر جمہوری رویوں کو قانونی تحفظ فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا...
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو اہم کامیابی مل گئی ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انتخاب میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار لیگی امیدوار بلال چودھری کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ یادرہے کہ تحصیل جڑانوالہ کے حلقہ این اے 96میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں کھرل اور سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص کھرل نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، دونوں رہنماؤں نے جلسے کے دوران...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔ ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے بیداری اور آزادی کا پیغام ہے اُنہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے آزادی، خودی اور خوداعتمادی کے جذبے سے منور کیا۔ اقبالؒ کی فکر نے نہ صرف ایک نئی سوچ کو جنم دیا بلکہ تحریکِ آزادیِ ہند میں تازہ روح پھونکی جس کے نتیجے میں ایک خودمختار...
اسکرین گریب اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے، استثنیٰ کی بندر بانٹ جاری ہے۔تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اشرافیہ اپنے مفادات کےلیے آئین کے اندر ترامیم کر رہے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس کرائی گئی وہ سب کے سامنے ہے، 90 فیصد ممبران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ترمیم میں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کو پاس کروانے میں اہم کردار سپریم کورٹ نے ادا کیا، مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم کردیا اور وہ حکومت...
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا پیغام ایمان، اتحاد، عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی عوام کے شعور، اتحاد...
سٹی42: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔حکومتی احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی برقرار ہے۔تاہم لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک مسافر کی جیب میں رکھا لیتھیئم پاور بینک اچانک پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ قانتس ایئرلائن کے بزنس لاؤنج میں پیش آیا، جہاں پاور بینک نے زیادہ حرارت پیدا ہونے کے باعث آگ پکڑ لی، اچانک دھواں بھر جانے کے بعد لاؤنج میں موجود تقریباً 150 افراد کو فوری طور پر باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو شاور روم میں لے جا کر آگ بجھائی، ابتدائی طبی امداد کے...
فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آنے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں اور میچ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ فخر زمان کو حسن علی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز مکمل کی، جو کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی۔گرین شرٹس نے پروٹیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں شکست دی، جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ پاکستان...
ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین قم کا دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ، طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
جناب پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی فعالیت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دفتر کے اعضاء سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلاب اور زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قم میں رہائش پذیر غیر ملکیوں اور مہاجرین کے امور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جناب مجتبیٰ پایان نے دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد غیر ملکی طلاب اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا اور ان کے لئے ممکنہ حل تلاش کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی جناب پایان نے طلاب اور زائرین کے مختلف امور پر دفتر کے...
معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ کی معروف کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیت حافظ گروپ کے سربراہ عبد الخالق لک کو متفقہ طور پر پاکستان انوسٹر فورم کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ عبدالخالق لک، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے بھرپور حامی ہیں، نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ فورم کی مزید کامیابی اور انوسٹر فورم کے تجارتی مفادات کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ عبدالخالق لک اپنی ملنساری، خدمتِ خلق کے جذبے اور شرافتِ کردار کی وجہ سے کمیونٹی میں خاص مقام رکھتے ہیں، اور...
کوٹائم: بھارت میں ریپ کے بعد توہم پرستی کےواقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں،توہم پرستی کے سب سے بڑے دیش بھارت میں ایک دلہن کو کالے جادو کے نام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دلہنوں کے شاندار استقبال اور خصوصی مہمان نوازی کے برعکس، کیرالہ کے کوٹیم میں ایک نوبیاہتا خاتون کو مبینہ طور پر کالے جادو کی رسومات کے نام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا- پولیس نے اس معاملے میں خاتون کے شوہر اور سسر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اس خاتون کے والد کی جانب سے منارکاڈ پولیس میں شکایت کے بعد عمل میں آئیں جب مبینہ تشدد کی وجہ سے خاتون کی ذہنی صحت بگڑ گئی۔ شکایت کنندہ نے...
خرطوم: اقوام متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کا شمالی دارفور کا شہر الفاشر اب غم کا شہر بن چکا ہے، جہاں پچھلے دس دنوں کے دوران ظلم وجبر پر مبنی حملوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے اور شہری ناقابلِ تصور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق لی فانگ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے محصور اور تشدد کا سامنا کرنے والے الفاشر کے شہری اب ایسی ہولناک ظلم وجبر جھیل رہے ہیں جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور زخمی شہری بھی شامل ہیں جو اسپتالوں اور اسکولوں میں پناہ لینے کی کوشش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربات کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، یہ ہدایت 5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران دی گئی اور نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاوروف نے کہا کہ روس کو اس سلسلے میں امریکا کی طرف سے کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی، حالیہ ہفتوں میں روس اور امریکا کے تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھی گئی ہے، ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے معاملے میں پیوٹن کے ساتھ طے شدہ سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا اور روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جو ان کے دوبارہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاغ خواجہ آصف نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف لڑائی جاری ہے، اگر متحد نہ ہوئے تو سب اسی مشکل میں مبتلا ہوں گے جس میں فلسطین،غزہ اور کشمیر کے مسلمان ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ وجاوید بنائیں، تمام پاکستانیوں کو علامہ اقبال کے کلام کی تعبیر بننا ہوگا، علامہ اقبال وقائداعظم قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ضرور یاد رکھتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جائیں وہ منزل کھودیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج...
پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے استثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق بھی سینیٹ میں پیش کیے جانے کے معاملے پر شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کیخلاف تاحیات نہ کوئی کیس بنے گا نہ گرفتار کیا جاسکے گا، مسودے میں نئی ترمیم شامل انہوں نے کہا کہ ’معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ...
پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ویتنام کے...
محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قرار دیئے گئے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی، غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات قوی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، موسم سازگار رہا تو چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا، چاند نظر...
ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل
ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔ منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو،...
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ صاحب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقا کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شرف اور نواز شریف نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ...
اسلام آباد: ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 برس مکمل ہو گئے۔ تاریخ کے اس سیاہ باب کی یاد آج بھی مظلوم کشمیریوں اور جونا گڑھ کے عوام کے دلوں پر تازہ ہے، جہاں بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کر کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے کو پامال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ نے آزادی کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کی منظوری جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے دی تھی۔ تاہم، بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، مگر ناکامی کے بعد بھارت نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ...
27ویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔ منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو، سائرہ افضل تارڑ سینیٹر شہادت اعوان کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جے یو آئی ف نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ معاملے پر ملکی سطح پر جاری شدید سیاسی ہلچل کے درمیان نیویارک پہنچ گئیں۔ وہ جمعہ کی شام کو امریکا (نیو یارک) پہنچی تھیں، اور متوقع طور پر اتوار (آج) کو کسی دوسری امریکی ریاست کا سفر کریں گی۔ سفارتی اور سرکاری حلقوں کے مطابق اس دورے کا مقصد خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع طبی وجوہات کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہے ہیں۔ دورے کا وقت خاصا اہم ہے، وفاقی کابینہ نے ابھی ترمیم کا مسودہ منظور کیا تھا اور بل ایوان بالا میں پیش کیا گیا ہے، جس سے اس کے اثرات پر شدید بحث چھڑ گئی۔ واضح...
راودلشاد:نوازشریف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’افتخار چیمہ کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔‘ مسلم لیگ ن کے صدر قائد نواز شریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ’ افتخار چیمہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن ،میرے مخلص ساتھی تھے،دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘۔ اللہ لواحقین کو صبر و ہمت سے صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے! بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا افتخار چیمہ صاحب کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں...
عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے وکلا کو اس بات پر بڑھتی ہوئی تشویش تھی کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔ یہ معلومات جنگ کے پہلے سال کے دوران جمع کی گئیں اور اس کی تصدیق 5 سابق امریکی حکام نے کی۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں وسیع فوجی کارروائیاں شروع کیں۔ غزہ کے صحت حکام کے مطابق ان جوابی حملوں اور زمینی آپریشنز میں اب تک 68,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے فلسطینی...
ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اسلام ٹائمز۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے۔ 1947ء میں کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جس میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا، بھارت کو اس پر منہ کی کھانا پڑی اور اس نے ریاست پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج پانچ سال کے جمود کے بعد ایک سال میں 38 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی، یہ پیشرفت تھرڈ پارٹی ویریفکیشن اور نجی یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی سامنے آئی۔ بزدل دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹیوزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں توسیعی پروگرام کے تحت 70 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، الحمد للّٰہ یہ...
پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، خواجہ نافع 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز...
بلوچستان کے اضلاع قلات، نصیرآباد اور جھل مگسی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 2 ڈرائیورز کو اغوا کر لیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ضلع قلات کے علاقے خالق آباد میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللہ لانگو اور ان کے بھائی شاکر خیراللہ لانگو سمیت 4 افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے سر بند کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دیگر 2 مقتولین کی شناخت محمد کریم اور محمد ظاہر کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک اور واقعے میں ضلع پنجگور کے علاقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا، جس میں فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں شاندار 121 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز سے ہی آسٹریلوی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ خواجہ نافع نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری مکمل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد...
حکومت نے ملک کی پہلی قومی صنعتی پالیسی (این آئی پی) وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کر دی ہے، جس میں صنعتی ترقی میں حائل بڑی رکاوٹوں کی نشاندہی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی بحالی کے لیے اصلاحات کی تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ نئی پالیسی میں شامل مراعات کے لیے پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے منظوری حاصل کی جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم اور آئی ایم ایف نمائندوں کے درمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں مختلف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور 20 فیصد معاملات کو آج مکمل کرلیا جائے گا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری ہے۔مجوزہ شقوں کی شق وار منظوری کے بعد یہ بل کمیٹی سے پاس کرایا جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی نے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم پر بحث کیلئے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار...
ترکیہ کے شمال مغربی صنعتی شہر دیلوواسی میں عطر (پرفیوم) کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے سرکاری نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی حیبر‘ کو بتایا کہ فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں اور میونسپل عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے 6 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، گورنر آکتاش کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت جھلسنے کی وجہ سے تشویش ناک ہے، اور آگ ہفتے کی صبح 9 بجے لگی تھی۔ انہوں نے مزید...
مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم ہو جاتی ہیں تو فیلڈ مارشل کو تو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ ناز نے سوال کیا کہ آئین میں ترامیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی۔ نجم سیٹھی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت لینے دیں گے،کیا باتیں کرتی ہیں آپ،وہ ایک تہائی اکثریت بھی لے جائیں تو بڑی غنیمت ہو گی۔ دو روز میں زندہ مرغی کی فی...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا،رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح قراردیئے گئے،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی،غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا،چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ، نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا...
ساگری موڑ روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکہ و آتشزدگی سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق روات کے علاقے ساگری موڑ کے قریب فیڈ مل میں بوائلر کی پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں پندرہ سالہ صدام حمید اور بائیس سالہ عبد الرحیم جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فاٸر فاٸیٹنگ کے بعد آگ پر قابو بھی پا کر کولنگ کو عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بوائلر کی پائپ لائنز میں زیادہ پریشر کیوجہ سے آگ لگی۔ ریسکیو آپریشن میں...
کوپن ہیگن: ڈنمارک حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی اور سماجی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچے صرف والدین کی اجازت سے مخصوص پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ڈنمارک کے وزیراعظم نے گزشتہ ماہ نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور ذہنی دباؤ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر پابندی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ سال 16 سال سے...
پاکستان کے نامور گلوکار عدنان دھول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہدایتکار موہت سوری کی فلم ایک ولن کے گیت آواری کا معاوضہ آج تک نہیں ملا۔ نجی ٹی وی کی پوڈپوسٹ میں گلوکار عدنان دھول نے شرکت کی، اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی سے متعلق دلچسپ راز کھولے۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان دھول نے کہاکہ گانے کا شوق تھا پھر لاہور آگیا، ڈرامے میں اداکاری بھی کی، گلوکاری کیلئے لمبا سفر ہے، پہلے شو سے 10 ہزار روپے ملے، منیجر نے پروڈکشن کیلئے کمپیوٹر لے کر دیا بس پھر میں لگا رہا اور 18 گھنٹے گھنٹے کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ گیت ’پردیس کٹینداں‘ کو جو سمجھتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے دو اہم مطالبات پیش کیے ہیں — صدرِ مملکت کے لیے تاعمر استثنیٰ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے خاتمے کا۔آئین کی شق 248 کے مطابق صدر کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی فوجداری کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اس شق میں واضح طور پر درج ہے کہ ’’کسی بھی عدالت میں صدر یا گورنر کے خلاف ان کے عہدے کے دوران کسی قسم کی فوجداری کارروائی نہ تو شروع کی جا سکتی ہے اور نہ ہی جاری رکھی جا سکتی ہے۔‘‘ تاہم، پیپلز پارٹی نے اس استثنیٰ کو عہدے کی مدت سے آگے بڑھاتے ہوئے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد...
سرجانی ٹاؤن (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے سرجانی کے عوام کے حقوق چھین کر واپس لیں گے۔ سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج کے کامیاب جلسے کے شاندار انتظامات پر ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج اس جلسے کا انعقاد، سرجانی کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے، سرجانی کے غیور عوام دہائیوں سے ایم کیو ایم کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرجانی میں تمام لسانی اکائیوں کا گلدستہ موجود ہے، تمام اکائیوں کی نمائندگی آج اس جلسے میں موجود ہے، سرجانی میں قانون و انصاف کی عملداری کیلئے...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس آج سے معطل رہی گی۔ ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت آج سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ اور پہنچے گی۔
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔ شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور رہبر تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظمؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر...