2025-04-26@05:30:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1428
«خالدہ ضیا کے»:
(نئی خبر)
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے۔(جاری ہے) طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سے...
دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن پر پاکستان آرمی کی غیر معمولی جرات اور حکمت عملی سے بھرپور کارروائی " آپریشن چیومک" کو آج 36 سال مکمل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں دُشمن بھارت کے علاوہ سخت موسمی حالات بڑے چیلنجز ہیں، 19 اپریل 1989 کو " آپریشن چُیومک" کے دوران لیفٹیننٹ نوید الرحمن کو ہیلی کاپٹرکے ساتھ سلنگ کرکے21ہزار فٹ کی بلندی پراتارا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد ریٹائرڈ، اس وقت بطورایف سی این اے کمانڈر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد (ریٹائرڈ) کاکہنا ہےکہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر آپریشن چیومک کا فیصلہ کیا گی،بھارت کی ایک گن پوزیشن تھی جسے تباہ کرنا بے حد ضروری ہو...
ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص کرنے والے لوگ جلد ہی ’ایلی للی‘ کمپنی کی نئی اور ’فورگلیپرون‘ وزن کم کرنے والی دوا سے اس کی تازہ ترین طبی جانچ کے بعد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کون سی عام غذائیں ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہیں؟ دوا ساز کمپنی ’ایلی للی‘کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہماری تازہ ترین انکریٹین دوا حفاظت و برداشت، گلوکوز کنٹرول اور وزن میں کمی کے لیے ہماری توقعات پر پورا اترتی ہے‘۔ ڈیوڈ رِکس کے مطابق ’اس نئی دوا کی روزانہ ایک گولی کے استعمال سے مطلوبہ فوائد تک پہنچا جاسکتا ہے، اگر یہ دوا منظور ہو جائے تو اسے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971 کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔ دفتر خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ گزشتہ دنوں 15 سال بعد دفتر خارجہ کی مشاورت کے لیے ڈھاکہ پہنچیں۔ ملاقات کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور بنگلہ دیشی اخبارات ”ڈیلی اسٹار“ اور ”ڈھاکہ ٹریبیون“ نے رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی...
جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ وفاق میں حکمرانی کرنے والی ملک کی تمام بڑی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو اپنے مفاد کی خاطر استعمال کیا۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ وفاقی جماعتوں کا بلوچستان سے کوئی لینا دینا نہیں اور صوبے کے عوام بلا وجہ ہی ان کے پیچھے چلتے رہے جبکہ ان کو صرف اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا ہدایت الرحمان نے لانگ مارچ کیوں منسوخ کیا؟ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف سمیت تمام بڑی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کی خدمت کی اور بلوچستان کے عوام پر ظلم کیا اور یہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے ‘‘اْڑان پاکستان بلوچستان مشاورتی ورکشاپ’’ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ورکشاپ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ احسن اقبال نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اْڑان پاکستان’’ پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے خواب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ سفر اْن مشکل حالات کی یاد دلاتا ہے جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی ،...
کراچی میں 201کیسز رپورٹ ،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں اضافہ بیماری کی ایک نایاب اور ممکنہ مہلک شکل دماغی ملیریا کے کیس کابھی سراغ ملنے لگا محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16اپریل تک 20,000سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے ۔کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے ۔صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
فائل فوٹو پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے لئے متعلقہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ریسکیو 1122 حکام نے بھی تمام ضلعی...
احتساب کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخوا کے معاملے پر آج کئی گھنٹوں تک طویل اجلاس کا انعقاد ہوا، سپیکر خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں یا نہیں۔؟ فیصلہ تیسرے ممبر پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن کے الزامات پر احتساب کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پر عائد الزامات کے معاملے پر احتساب کمیٹی کے ممبران کے درمیان اختلافات ہیں، ایک ممبر نے سپیکر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا، دوسرے ممبر نے الزامات کو درست قرار دینے پر زور دیا۔2 ممبران کے درمیان اختلاف کے باعث تیسرے ممبر نے فیصلے کا اختیار مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے...
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا ابھجیت کے ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھجیت نے حال ہی میں اے آر رحمان پر موسیقی میں ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رحمان ڈیجیٹل آلات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث روایتی موسیقاروں کو روزگار کے مواقع کم مل رہے ہیں۔ اب اے آر رحمان نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سب کچھ میرے سر ڈال دینا اچھا ہے، لیکن میں ابھجیت سے اب بھی محبت کرتا ہوں۔ میں انہیں کیک بھی بھیجوں گا۔ یہ ان کی رائے...

ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں،احسن اقبال
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب بلوچستان آیا تھا تو لوگوں نے کہا تھا کہ ہماری کوئی سڑک محفوظ نہیں، لوگ کہتے تھے کہ ہمارا کوئی کاروبار محفوظ نہیں لیکن 18-2017 میں بلوچستان میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کی گئی، ہمیں بلوچستان میں اقدامات سے صورتِ حال کو معمول پر لانے میں بہت مدد ملی۔وفاقی وزیر ترقیات نے کہا کہ 2013 میں گوادر کا...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کیا۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس دورے کی مکمل میڈیا کوریج کی۔بیجنگ کے وقت کے مطابق 18 اپریل دن 11:00 بجے تک، “صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے” سے متعلق سی ایم جی کے ذریعے نشر کی جانے والی رپورٹس کی دیکھے جانے اور براؤزنگ کی تعداد 4.88 بلین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے 12 لائیو خصوصی پروگرام پیش کیے گئے۔ 75 حالات حاضرہ کی خبریں پورے نیٹ ورک پر سب سے پہلے جاری کی گئیں۔ 152 نیوز ویڈیوز کو بیرون ملک ٹی وی اسٹیشنوں پر 7,642 بار نشر کیا گیا۔ 4,061 کثیر اللثانی رپورٹس کو غیر ملکی میڈیا نے 14,000 مرتبہ...
نجی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں رشتہ ایمان اور عقیدے کا ہے، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیرکا کہنا تھا کہ آج ملتان میں غزہ سے یکجہتی کے لیے بڑا مارچ کریں گے، حکمران، اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے مقابلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے...
بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر پاکستان سے معافی کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر باضابطہ معافی مانگے اور دیگر دیرینہ دو طرفہ مسائل کو حل کرے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور خوشحال بنیاد فراہم کی جا سکے۔ یہ پیغام جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والی خارجہ سیکریٹری سطح کی ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو پہنچایا گیا۔ ملاقات کے بعد شام کے وقت وزارت خارجہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری جاسم الدین...
محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16 اپریل تک 20,000 سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے۔ کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کراچی میں ملیریا کے 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 77...
پی ڈی پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے اس ڈرامہ کا واحد مقصد دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کو معمول بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اسمبلی ممبر وحید الرحمن پرہ نے کہا ہے کہ "را" کے سابق سربراہ ایس اے دلت کے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر انکشاف نے نیشنل کانفرنس سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ وحید الرحمن پرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ تمام شعلہ بیان تقریریں تھیں، اسٹیج پر غصے کا اظہار محض دکھاوا اور ٹھیئٹر تھا۔ اپنی نئی کتاب میں "را" کے سابق سربراہ ایس اے دلت نے انکشاف کیا کہ نیشنل کانفرنس کے...
ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفترخارجہ مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئی اور ڈھاکا میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اور وفود نے شرکت کی۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی تھیں جہاں اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے چھٹے مشاورتی مذاکرات آج ڈھاکا میں 15 سال کے تعطل کے بعد منعقد ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ ایم ڈی...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورت 15سال بعد بحال ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز ڈھاکا(سب نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفترخارجہ مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئی اور ڈھاکا میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اور وفود نے شرکت کی۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی تھیں جہاں اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے چھٹے مشاورتی مذاکرات آج ڈھاکا میں 15 سال کے تعطل کے بعد منعقد...
پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ پنجاب پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کررہے ہیں۔ پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کے بہترین مظہر، صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور ان کے جذبات امڈ آئے۔ یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کا 555واں...
بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے 15 سے 17 اپریل تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور چین ملائیشیا تعلقات کے نئے “سنہری 50 سال” تخلیق کرنے پر اتفاق کیا۔چین اور ملائیشیا کے درمیان تعاون میں یہ تیزی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی، ملکی احیا کے لئے دونوں ممالک کی نیک خواہشات اور باہمی اقتصادی فوائد کی اعلی تکمیل کی وجہ سے ہے۔اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس بار دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے کا جو سلسلہ طے پایا ہے وہ بڑی عملی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی فریق نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا کو اپنے قومی...
اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا معاملہ اٹھایا اور کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کامعاملہ اٹھایا اور کہا وفاق کو جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے وزیراعظم سے کہا کراچی وفاق کاحصہ ہےایسےحادثات کانوٹس لیں، حادثات کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کوایم کیوایم اوراے این پی نےملکرناکام بنایا.انھوں نے کہاکہ جناح میڈیکل سینٹر اورریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سیٹلائٹ...
— فائل فوٹو بنگلا دیش نے پاکستان سے 4.52 ارب ڈالرز کے مالی مطالبات کی رسمی طور پر درخواست کرنے کی تیاری شروع کر دی۔بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے 1971ء سے قبل کے غیر منقسم پاکستان کے اثاثوں بشمول امدادی رقم، پراویڈنٹ فنڈز اور بچت کے آلات سمیت، پاکستان سے 4.52 بلین ڈالرز کے مالیاتی دعوؤں کے لیے مطالبہ باضابطہ طور پر اٹھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ آج ڈھاکا میں ہونے والے خارجہ سیکریٹری کی سطح کے مذاکرات کے دوران باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحالپاکستان اور بنگلا...
سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین کی برطرفی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیبر کورٹ کا 22 فروری کا فیصلہ معطل کر دیا اور پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کو برطرف کر کے لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انتظامیہ کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ تاہم، ملازمین کی جانب سے فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا، جس پر ٹربیونل نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ ملازمین کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئے، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکہ پہنچی تھیں۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار رواں ماہ کے اخر میں ڈھاکہ جائیں گے۔
ایف آئی آر کے مطابق سید صلاح الدین پر 1994ء میں آزاد کشمیر منتقل ہونے کے بعد سے عسکریت پسندی کو منظم کرنے کا الزام ہے جس میں عسکریت پسندوں کو تربیت دینا اور مسلح کرنا بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک عدالت نے 2002ء کے ایک قتل کیس میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل سیشن جج بڈگام اوم پرکاش بھگت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت سی آر پی سی کی دفعہ 512 کے تحت جاری کی جا رہی...
(ویب ڈیسک)پاک بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج ڈھاکا میں شروع ہوں گے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکہ پہنچ گئی ہیں، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز وفود کی قیادت کریں گے، یہ مشاورتی اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا ڈھاکا پہنچنے پر بنگلہ دیش کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا عشرت جہاں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف...
چین کی معیشت بیرونی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد بی بی سی نے کہا کہ چین کی معاشی نمو توقعات سے تجاوز کر گئی ہے۔اور فنانشل ٹائمز اور بلومبرگ نے بالترتیب اس کارکردگی کو طاقتور اور مضبوط قرار دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہیں اور گزشتہ سال کی 5 فیصد شرح نمو سے زیادہ بلکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.3 فیصد شرح نمو سے بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ملٹری کورٹس میں سزاؤں کیخلاف پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا، جسٹس وقارسیٹھ کے فیصلے پر تنقید ہوئی، بعد میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں وقار سیٹھ کے فیصلے کاحوالہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پرجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے تحت قونصلررسائی دی گئی۔ جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کلبھوشن ہو یا کسی اورملک کا شہری قونصلررسائی...
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال ہو گیا۔ بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کیلئے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورہ بنگلہ دیش متوقع ہے۔ ابراہیم علی خان نے پلک تیواری کیساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی مزید :
چین اور ملائیشیا کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سال پر محیط ہے، چینی صدر بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور میں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انور ابراہیم نے صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ملائیشیا کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سال پر محیط ہے۔ گزشتہ سال فریقین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی۔ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور ملائیشیا کے تعلقات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں کو اگلے 50 سالوں میں اعلی سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم...
کراچی: ملیر سٹی پولیس نے اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ انتھونی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 14 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی صبح اسکول جا رہی تھی۔ جب وہ لیلیٰ ٹاؤن مین گیٹ ملیر سٹی صبح 7 بجے پہنچی تو اسی دوران ایک کار میں جس میں سوار میری بیٹی کے اسکول میں پڑھنے والا فیضان اور دیگر 3 ساتھیوں نے ملکر میری بیٹی کو اسلحے کے زور پر اپنی کار میں ڈال لیا اور کوئی نشہ آور چیز پلا کر...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے موقف دینے سے انکار کردیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، میں پاکستان سے ہوں میری خدمت پاکستان کے لیے ہے۔خیال رہے کہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آج کل ہمارے دوست ہیں لیکن اس پارٹی نے پرویز خٹک، محمود خان اور عثمان بزدار کو وزرائے اعلیٰ بنایا، آج یہ تینوں پی ٹی آئی کے ہیں یا اسٹیبلمشنٹ کے ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق خالی نشست پر ضمنی انتخاب 6 مئی کو کروایا جائے گا جس کے لیے پولنگ سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 18 اور 19 اپریل کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ اُن کی جانچ پڑتال 22 اپریل کو ہوگی۔ Post Views: 4
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ اور نازیبا سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئیں۔ آزاد کشمیر کی ان خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انھوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔ شہناز پروین کی اسٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اُٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی...
لاہور(نیوز ڈیسک) ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا،جس میں اُس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ” مریم نواز ہم سب کی ماں جیسی ہیں، میں ان سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ دیا جائے”۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اےکےبھتیجے، ملک اسامہ نے اُسے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔ متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج ہو چکا ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا...
حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا جب کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریاء سندھ سے 3800 کیوسک پانی لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے۔ جام خان شورو نے ارسا کو احتجاجاً بھیجے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ سکھر بیراج پر 4...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری کی کوششوں کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ ہی وفاق اور نہ ہی بین الاقوامی قوتوں کو صوبے کے وسائل کا مالک بننے دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری: فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے بدھ کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معدنیات نکالے جانے کے حوالے سے قانون سازی ان کی جماعت سمیت دیگر پارٹیوں کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
چین نے امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام لگایا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ انہوں نے فروری میں شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں میں 3 امریکی ’خفیہ ایجنٹس‘ کا ملوث ہونا ظاہر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟ انہوں نے مبینہ جاسوسوں کے بارے میں معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کی، ہاربن پولیس نے ویبو پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے 3 ایجنٹس پر ’اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے‘ پر حملوں کا الزام لگایا۔ ہاربن پولیس...
لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ...
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بدھ، 16 اپریل 2025 کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر رہنماؤں نے سینیٹر پلوشہ خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بدھ کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی ، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے سینیٹر پلوشہ خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ
ریلی سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں شریک قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ "شراکا" نامی صہیونی تنظیم کو فی الفور پاکستان میں کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات...
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن،...
بنگلہ دیش اور پاکستان جمعرات کو ڈھاکہ میں فارن آفس کنسلٹیشنز (ایف او سی) منعقد کرنے والے ہیں جو کہ سنہ 2010 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کی پہلی سفارتی سرگرمی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: 4 سال بعد بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت دوبارہ درج بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ محمد جاشم الدین اور ان کی پاکستانی ہم منصب آمنہ بلوچ ریاستی گیسٹ ہاؤس پدما میں ہونے والے اجلاس کی قیادت کریں گی۔ آمنہ بلوچ نے ستمبر 2024 میں پاکستان کی 33 ویں سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی بدھ کو ڈھاکہ آمد متوقع ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق فارن آفس کنسلٹیشنز کی بحالی ڈھاکہ...
مقامی میڈیا کے مطابق سزا پانے والوں میں ایک انشورنس کمپنی کا مالک، اس کی بیوی اور سویتلی بیٹی شامل ہیں، جنہیں 15 سے 18 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 6 ملزمان کو 15 سے 19 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے خاندان کے تین افراد سمیت چھ ملزمان کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر 15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس میں ایک اہم شخص کو جاسوسی کا نیٹ ورک چلانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو ترکی سے باہر بھی کام کرتا تھا۔ مقامی میڈیا...
بیجنگ :حال ہی میں مشہور چینی اداکار لی شیان کا باغات میں پرندوں کی فوٹوگرافی کرنا ایک ہاٹ سرچ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے پرندوں کی فوٹوگرافی کرتے ہوئے اس سپراسٹار کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور دیگر علاقوں کے ثقافتی اور سیاحتی محکموں نے بھی اپنے ہاں پرندوں کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے انہیں فوٹوگرافی کی دعوت دی ہے۔ دوسری جانب سائنسی چینلز نے بھی پرندوں کے بارے میں علم کو متعارف کروانے کے اس موقع سے فائدہ اٹھایا ہے . ریاستی پالیسی سے لے کر عوامی شعور اجاگر کرنے تک ، تمام افراد کا یہ ماحولیاتی تعامل چین کی سبز ترقی کی گہری تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی سے...

بھارت اورچین کے بڑھتے تجارتی تعلقات‘سال2024میں دونوں ملکوں کے درمیان 118اعشاریہ4ارب ڈالر کی تجارت ہوئی
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )بھارت اور چین کے درمیان دوریاں کم ہورہی ہیں اور برکس کے بانی اراکین میں شامل دونوں ملک جہاں باہمی تجارت میں اضافہ کررہے ہیں وہیںسال2020میں سرحدی تنازعہ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بند ہونے والی براہ راست پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے پر مذکرات ہورہے ہیں. برطانوی نشریاتی ادارے نے گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹو کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سال2024میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 118.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اورچین سے انڈیا کی درآمدات کا حجم 3.24 فیصد بڑھ کر 101.7 بلین ڈالر جبکہ انڈیا سے چین کو برآمدات 8.7 فیصد بڑھ کر 16.67 بلین ڈالر تک پہنچ گیا.(جاری ہے) سال2023میں امریکا بھارت کا...
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں...
کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 2003 میں مہاتیر محمد کے بعد ملک کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے، جب مہاتیر نے 22 سالہ اقتدار کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عبداللہ بداوی کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ بداوی شام 7 بج کر 10 منٹ پر کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کر گئے۔ نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، عبداللہ بداوی کو اتوار کے روز سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں...
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو عالمی حکمرانوں، عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور حکومتِ پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے کیلیے پوری قوم ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کرے گی، ملک بھر کی تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فلسطینی قیادت کی کال پر پوری دنیا کی طرح 22 اپریل کو ایک دِن ہڑتال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی، فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حقِ خودارادیت کے حصول سے محبت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز انسان دشمن جنگی مجرموں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت...
کوالالمپور : ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عبداللہ احمد بداوی 2003 میں ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری پر گذشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اہلخانہ اور ملائیشیا کے وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر دی۔ واضح رہے کہ عبداللہ احمد بداوی مہاتیر محمد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد 2003 میں ملائیشیا کے وزیراعظم بنے تھے۔ Post Views: 3
بھارت اور چین کے درمیان براہ راست مسافر بردار طیاروں کی پرواز دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات چیت کا ایک دور ہوا لیکن ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی جاسکی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت اور چین کا تقریباً 5 سال بعد پروازیں بحال کرنے پر اتفاق رائٹرز کے مطابق دونوں پڑوسیوں نے جنوری میں تجارتی اور اقتصادی اختلافات کو حل کرنے پر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس اقدام سے ان کے ہوابازی کے شعبوں کو فروغ ملے گا۔ سول ایوی ایشن کے سیکریٹری ووملن منگ وولنم نے نئی دہلی میں انڈین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کہا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت اور چین میں ہمارے ہم منصب نے بات چیت...
سنہ 2022 میں دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ بچے اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحم انفیکشنز کے نتیجے میں جان کی بازی ہارگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں کمی کا ’کینگرو مامتا‘ منصوبہ ہے کیا؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بچوں کی صحت کے 2 سرکردہ ماہرین کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں بچے اس مسئلے کا سب سے زیادہ شکار رہے۔ اینٹی مائکروبیل مزاحمت جسے AMR کے نام سے جانا جاتا ہے اس وقت نشوونما پاتا ہے جب انفیکشن کا سبب بننے والے جرثومے اس طرح تیار ہوتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹک ادویات مزید کام نہیں کرتی ہیں۔ اس کی شناخت دنیا کی...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔ سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا،...
آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلین پلیئرز آپس میں الجھ پڑے۔ سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے میچ میں ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان کے درمیان ہونیوالی بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل رہی۔ میچ کے دوران اس معاملے میں شدت اس وقت دیکھی گئی جب کنگز الیون کی اننگز کے نویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کی اپنے ملکی ساتھیوں سے لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔ میکسویل کی جانب سے تھرو کی گئی بال پر ہیڈ ناخوش تھے، اوور کے اختتام پر دونوں کے درمیان تکرار شدید ہوگئی جس پر قریب کھڑے اسٹونس بھی اس میں ملوث ہوگئے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا پر بھاری ٹیکس کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا عمل جاری ہے اور ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے کھانے پینے کی کئی اشیا پر ٹیکسوں میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس سے یہ اشیا مہنگی ہو سکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات اور جوسز مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور والے مشروبات یا نان شوگر سویٹس پر بھی قیمتوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ ان اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک لے جانے...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ٹیولپ صدیق پر کرپشن کے الزامات ہیں، جن میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ حاصل کرنا اور جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے مبینہ گھپلے شامل ہیں۔ ان الزامات کا تعلق ان کی خالہ حسینہ واجد کی حکومت کے دور سے ہے۔ ٹیولپ صدیق جو اس وقت بھی برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں، نے جنوری 2025 میں کرپشن الزامات سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے دھرنے کے مقام پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پیر کو کوئٹہ میں کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کانفرنس دھرنے کے مقام پر منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات اور بلوچستان کو درپیش سنگین مسائل پر...
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان،...
خیبر پختونخوا کی غیور عوام فتنہ الخوارج کیخلاف مزاحمتی دیوار بن گئی۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی ہے۔ کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا کی عوام بھی میدان عمل میں آگئی، کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ عوام نے فتنہ الخوراج کو نہ صرف بھاگنے پرمجبور کیا بلکہ جہنم واصل بھی کیا۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے عوامی سطح پر اُبھرنے والے نئے جذبے کو نمایاں کیا ہے۔ فتنہ الخوراج دہشتگردوں نے ڈی آئی خان اورڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم 12 دیہاتیوں نے فوری...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے تھانوں میں تعینات اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) ملازمت سے برطرف کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی سہولتکاری کا الزام انکوائری میں ثابت ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ممتاز چانگ نے اسمبلی میں سہولتکاری کا الزام لگایا تھا۔
بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے تلاش کیا اور اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
حافظ نعیم الرحمن نے ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کے سربراہان کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں انہوں نے کہا ہے ہم اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے فلسطین کے بارے میں اجتماعی کاوشوں کے خواہاں ہیں تاکہ غزہ کے عوام کی مدد کی جا سکے اور قابض اسرائیل کے مظالم کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اپنے خط میں 20 اپریل کو یوم یکجہتی غزہ کے طور پر منانے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، اس موقع پر امن و امان، انسداد دہشتگردی اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا، امریکی وفد نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو خوب سراہا۔ ملاقات میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں...
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت، تعلیم، کاروبار اور عوامی زندگی میں شمولیت پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں نافذ کیے گئے اخلاقی قوانین پر ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان قوانین کے نتیجے میں خواتین اور عام شہریوں کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2024ء سے طالبان حکومت کی جانب سے قائم کردہ وزارت "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے تحت افغان...
سپریم کورٹ میں چیئرمین سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کیس سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب 2021 میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی، یوسف رضا گیلانی نے 7ووٹ مسترد کیے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔ دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال...
فیروز خان کے بین الاقوامی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اپنے متنازع بیانات اور منفرد انداز کے باعث وہ اکثر و بیشتر میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، اس بار ان کی خبروں میں آنے کی وجہ ایک بین الاقوامی انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے اپنے عالمی سطح پر ملنے والے منصوبوں پر بات کی۔ اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہیں متعدد بین الاقوامی فلموں اور منصوبوں کی آفرز موصول ہو رہی ہیں۔ انٹرویو میں اداکار کے اندازِ گفتگو، لہجے اور دعوؤں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکا دیا، ان کے انگریزی...
قرارداد سے سیاحت سے چلنے والی معیشت میں غیر مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے حوالے سے مقامی لوگوں میں پائی جانے والی گہری تشویش کی عکاسی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطہ لداخ میں مقامی رہنمائوں نے ایک مشترکہ قرارداد منظور کی ہے جس میں لداخ کے شعبہ سیاحت میں باہر کے لوگوں کی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قرارداد ”لداخ ٹورسٹ ٹریڈ الائنس” نے پیش کی اور سماجی و مذہبی تنظیموں، سول سوسائٹی گروپس، سیاسی رہنمائوں اور ٹریڈ یونینوں سمیت تمام لوگوں نے اس کی حمایت کی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیاحت کے شعبے میں بیرونی...
سٹی42: نواز شریف کی لندن موجودگی کے دوران ان کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہنگامہ کر دیا، پولیس نے کم از کم ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی لندن مین اپنی رہائش گاہ آمد کے موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن ان کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تو پی ٹی آئی کے کچھ بدنام لوگ بھی وہاں رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے پہنچ گئے۔ پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح لندن ک میں میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر آمد سے پہلے...

امیر جماعت کا اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط، غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 20اپریل کو عالمی یوم احتجاج منانے کی تجویز
حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔ وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر،...