2025-07-27@07:05:44 GMT
تلاش کی گنتی: 3843

«روس کا حصہ تسلیم نہیں»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے خانیوال آمد پر بلوچستان میں بس فائرنگ میں شہید لانس نائیک غلام سعید کے بچوں اور بھائی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔  عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے رہیں گے، فیلڈ مارشل اور پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد دوریاں پیدا کرنا ہے، پاکستان متحد رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ایک اور محافظ نے وطن پر جاں قربان کردی، ہر محب وطن شہری متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ غمزدہ خاندانوں سے دکھ بانٹنے اور اظہار یکجہتی...
    —فائل فوٹوز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی کے ریفرنس کے حوالے سے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اسمبلی پہنچ گئے، اسپیکر کی زیرِ صدرات اپوزیشن اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔حکومتی ارکان مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، رانا ارشد، علی حیدر گیلانی، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم اور احمد اقبال مشاورتی کمیٹی میں شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر اپوزیشن کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ معین قریشی، رانا شہباز، علی امتیاز وڑائچ اور اعجاز شفیع کمیٹی میں شامل ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات جاری ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد صحافی کے سوال ”اس بار کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟“ جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور برہم ہوگئے اور کہا کہ ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کے ساتھ آخر تک رہا، میں نے بشریٰ بی بی کو تنہا نہیں چھوڑا اور اس بات پر مجھے فخر ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صحافی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ صحافی نے سوا کیا کہ اس بار تحریک میں کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟ جس پر علی امین گنڈاپور نے برہم ہوگئے اور کہا کہ ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کے ساتھ آخر تک رہا، میں نے...
    مولانا فضل الرحمٰن اور علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن کو ڈی آئی خان میں اپنے بھائی فیصل امین گنڈاپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا بھائی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گا، فضل الرحمان الیکشن میں مقابلہ کریں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ اگر میرا بھائی الیکشن ہارا تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا۔ پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، فضل الرحمانمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، سینیٹ...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے...
    سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے وافر وسائل موجود ہیں۔تھر کا کوئلہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔  شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے توانائی کے شعبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے، صوبے کو اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر بات کریں، 6 برسوں کے دوران 30 ملین ٹن کوئلہ مختلف آزاد پاور پروڈیوسرز کو فراہم کیا گیا،...
    سٹی 42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مطالعاتی دورے پر لاہور آئے ہیں ، 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیر اعلیٰ آئیں تو ان کی مہمان نوازی کریں گے، اگر اسلحے کیساتھ  آئیں گے تواس کی اجازت نہیں ہو گی۔  ان کا کہنا تھا کہ کسی کو پنجاب میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب کی ترقی کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں وزیراعلیٰ کے لاہور آنے پر کوئی اعتراض نہیں،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بلند ہو گیا ہے جب کہ جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے گنڈاپور کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا اور کئی سخت سوالات اٹھا دیے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینیفیشری کہنے سے پہلے یہ بتائیں کہ آپ خود خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کس کے این او سی پر بنے؟ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہ تین میں نہ تیرہ میں بلکہ تین سو تیرہ میں ہیں، پورا...
    پاکستان کی مٹی دفاع وطن میں جان قربان کرنے والے شہداء کے خون سے رنگی ہے، امن دشمنوں نے جب بھی سرزمین پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی پکار پر لبیک کہا۔ ایسے ہی بہادر سپوتوں میں سے کیپٹن باسط علی خان شہید ہیں جو ملکی دفاع کی خاطر آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک لڑے۔ کیپٹن باسط علی خان شہید انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ کیپٹن باسط علی خان نے اپریل 2016 میں کمیشن حاصل کیا اور پاک آرمی کی بلوچ رجمینٹ میں شمولیت اختیار کی۔ کیپٹن باسط علی خان کو 2017 کے پیسز مقابلوں...
    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو براہِ راست انتخابی میدان میں چیلنج کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:90 روزہ تحریک: عمران خان قیادت کریں گے، آر یا پار کا عزم،علی امین گنڈاپور کی لاہور میں پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا واقعی اپنے مینڈیٹ کو حقیقی سمجھتے ہیں تو وہ میرے بھائی کے خلاف الیکشن لڑ کر جیت کر دکھائیں۔ اگر وہ ناکام رہے تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں۔ علی امین کا کہنا تھا کہ مولانا ہم پر جعلی مینڈیٹ کا الزام لگاتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود فارم 47 کے سہارے اسمبلی میں پہنچے...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا  کہ آج قوم میں شعور آگیا ہے، 8فروری کو ثابت ہو اکہ قوم جاگ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ ہے ہی نہیں، بانی کے کیسز نہیں چلائے جارہے کیونکہ ان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 90 روزہ تحریک کا آغاز ہوچکا، آر یا پار کریں گے، عمران خان خود پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، فیصلہ ساز اپنے سے کسی کو بٹھا لیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی اہلیہ پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں بیٹھیں اپنی غلطیوں کو مانیں اور سدھاریں، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کے خلاف کیسز میں جان نہیں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کرنا ریاستی اداروں کا کام نہیں، ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اورچلانے کا کردارادا کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں، بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ ایف بی آر سے کرپٹ ترین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن :برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 ارکانِ پارلیمنٹ نے حکومتِ برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے کیا گیا جو وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ارسال کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ خط “لیبر فرینڈز آف فلسطین اینڈ دی مڈل ایسٹ” نامی گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا اور اس پر پارٹی کے اعتدال پسند اور بائیں بازو کے دونوں دھڑوں سے تعلق رکھنے والے 59 ارکانِ پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں، خط میں...
    نوے دن کل سے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب تحریک باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف بانی پی ٹی آئی ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حقیقی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ میں 13 جولائی 1931 کو سری نگر جیل کے باہر ظلم و بربریت کے خلاف اور حقِ آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیری عوام کی جانب سے جاری عظیم جدوجہد انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔ ان...
     وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یا ہم نہیں یا تم نہیں، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان فعال نہ کئے تو ہم ان کے وہاں سارے فارغ کر دیں گے، ان کے جو اپوزیشن میں چیئرمین بنے ہوئے ہیں وہاں سب کو فارغ کردوں گا، پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا پھر 2018 میں اکثریت کم کرنے کے لئے...
    بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے کی خبروں پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے اوقات کار میں نظر ثانی کے بارے میں گردش کرنے والے دعوئوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ موجودہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں وزارت پاورڈویژن نے واضح کیا کہ صبح کے اوقات کو...
    —فائل فوٹو ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک خاتون نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون اور دونوں بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، تینوں لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں.دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ خاتون ان دونوں بچوں کی ماں ہے جس نے حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی۔پولیس حکام نے کہا کہ خاتون اور بچوں کی شناخت کے لیے اِرد گرد کی آبادیوں میں مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔
    حکومت نے محکمہ تحفظِ نباتات میں میتھائل برومائیڈ سے متعلق ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب کرتے ہوئے ایک مشکوک کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا ہے اور تقریباً ایک ملین ڈالر مالیت کی شپمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی ہے۔ ڈی پی پی میں جاری بڑی کریک ڈاؤن مہم کے تحت حکومت نے میتھائل برومائیڈ کی درآمد سے متعلق پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد اس کی غیر ضروری درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین کی قیادت میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) نے اپنے نظام، آپریشنز اور ضوابط میں بہتری لانے کے لیے کئی اصلاحاتی اور تادیبی اقدامات...
    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز ڈیلس(آئی پی ایس ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نےکہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔ روزانہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف،محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مالی سال 2024-23 کی آڈٹ رپورٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں 6 ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی ادائیگیاں، مشتبہ تقرریاں، اور شفافیت سے محروم ٹھیکے شامل ہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق آڈٹ میں پی سی بی کے مالی معاملات، گورننس، شفافیت اور کنٹرول سسٹمز پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی بے جا مراعات، اہلیت کے بغیر کی گئی...
    امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔ ڈیلس میں ایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس بجلی وافر ہے۔ Post Views: 2
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیں:ہم نے امن کو ترجیح دی، مگر دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوں گے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ڈیلس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے نظریات کے عین مطابق ہے، اور اس میں کسی بیرونی دباؤ کی کوئی گنجائش نہیں۔ تقریب کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب...
    وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمارا قافلہ پُرامن رہا، نہ کسی چیز کو نقصان پہنچایا، نہ ہی کسی قانون کی خلاف ورزی کی۔ لیکن ہمیں بغیر جرم کے سزا دی جاتی ہے، یہ روش مزید نہیں چلے گی۔ اب اگر کسی نے ناجائز طور پر حملہ کیا، تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ میں اپنی جان کا ضیاع خودکشی نہیں سمجھتا، جو مجھے ناجائز مارے گا، اس کا جواب دیا جائے گا۔ گولی مارو گے تو جواب بھی اسی زبان میں دیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو 90 دن کا  الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا تم رہو گے یا ہم، یا منزل پائیں...
    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں 6 ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی ادائیگیاں، مشتبہ تقرریاں، اور شفافیت سے محروم ٹھیکے شامل ہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق، آڈٹ میں پی سی بی کے مالی معاملات، گورننس، شفافیت اور کنٹرول سسٹمز پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی بے جا مراعات، اہلیت کے بغیر کی گئی تقرریاں، اور قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کو غیر مجاز مراعات رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کو فروری 2024...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا  وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلدکیا جائیگا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں مزید 3 چیزیں بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنیکا منصوبہ ہے۔ پنجاب کے کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے الیکشن لڑنے نہیں بلکہ اپنے والد کو ملنے آرہے ہیں، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے، کسی فرد کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج تمام پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوگا، آج سے تحریک انصاف کا بھرپور آغاز ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے الیکشن لڑنے نہیں بلکہ اپنے والد کو ملنے آرہے ہیں، حکومت...
    پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کےلیے 11 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا اجلاس اتوار کو ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کی 11 رکنی کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، رانا ارشد اور افتخارحسین چھچر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید، احمد اقبال چوہدری، چوہدری شافع حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اپوزیشن نے تا حال مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک سخت الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کی مہلت دے رہے ہیں، جس کے بعد یا تو ہم سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم موجود نہیں ہوگے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:“فیصلہ کرنے والوں! سن لو، آج سے تمہارے لیے 90 دن کا وقت شروع ہو گیا ہے، اب سدھر جاؤ۔”انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ 91ویں دن فیصلہ کن مرحلہ آئے گا—یا ہم سیاست چھوڑ دیں گے، یا پھر تم رہو گے نہیں۔وزیراعلیٰ نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کے عزم کا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ہم لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم ہے، اس کے بعد پھر وہ نہیں یا ہم نہیں۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بے گناہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرےگی، 5 اگست تک تحریک کو عروج پر لے کر جائیں گے، لاہور سے تحریک شروع کرنے کا یہ مقصد...
    کوئٹہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا آخری حد تک کیا جائیگا۔ اور انکے خلاف فیصلہ کن اور بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال بالخصوص ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور سکیورٹی حکام نے واقعے کے محرکات، اب تک کی پیش رفت اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے...
    لاہور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا اسلام آباد سے روانہ ہونے والا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری شاہدرہ پہنچی، پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی قافلے اور کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے، جب کہ پولیس نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب اور کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی کا رائیونڈ کے نجی فارم ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی...
    وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے باضابطہ طور پر وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہماری جماعت کے لیے ناپسندیدہ شخصیت ہیں، اگر پی ٹی آئی خود ان کی تبدیلی کا فیصلہ کرکے کسی اور کو سامنے لائے تو جے یو آئی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا...
    ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق شہر قائد میں 33 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں اور 23 لاکھ دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن کے مالکان کو آن لائن اپلائی کرنے کے باوجود نہ نمبر پلیٹس وقت پر موصول ہو رہی ہیں، نہ ہی متعلقہ محکمے کی جانب سے شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فراہمی، ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیوں اور محکمہ ایکسائز کی سست روی جیسے عوامی مسائل پر فوری صوبائی وزیر ایکسائز اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریں۔ ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ اپنے دبنگ تبصرےمیں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر تنقید کے تیر چلائے ہیں۔ نوجوانی میں فلم ’سپر اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے شاہ نہ صرف اپنی اداکاری سے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنے بےباک انداز اورکھل کر رائے دینے کی وجہ سے بھی اکثر خبروں کا حصہ بنتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں علیزے کچھ زیادہ ہی بے لاگ ہوتی اور شوبز انڈسٹری کے پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتی نظرآرہی ہیں۔ اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا،”شادی شدہ مرد اداکاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک فیشن ایسنسرِی سمجھتی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں زیادہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قافلے کی آمد کے موقع پر شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جہاں پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ تاہم بعدازاں یاسر گیلانی کو رہا کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا پولیس نے شاہدرہ موڑ پر کسی کو رکنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث قافلہ میڈیا سے گفتگو نہ کر سکا۔ یہ قافلہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز کی میٹنگ نہیں، نہ ہی کوئی جلسہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا...
    گجرات( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج تمام پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوگا، آج سے تحریک انصاف کا بھرپور آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے الیکشن لڑنے نہیں بلکہ اپنے والد کو ملنے آرہے ہیں، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے، کسی فرد کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ مزید پڑھیں‌:سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ، مارکیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریاگ راج: بھارتی الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو عورت بغیر کسی معقول وجہ کے اپنے شوہر اور سسرال والوں سے الگ رہنے کا انتخاب کرتی ہے، وہ کفالت کی حقدار نہیں ہے۔جمعہ کو ہائی کورٹ نے میرٹھ فیملی کورٹ کے شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں بیوی کو ماہانہ کفالت دینے کے حکم کو پلٹ دیا۔ میرٹھ کے ایک رہائشی وپل اگروال کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، جس نے فیملی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جسٹس سبھاش چندر شرما نے یہ حکم دیا کہ اگر کوئی عورت بغیر کسی معقول وجہ کے شوہر سے دور رہتی ہے تو وہ کفالت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم  اور  پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے  پوتے ذوالفقار علی بھٹو  جونیئر  نے نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان کردیا۔ لاہور  پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ روٹی،کپڑا  اور  مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں آج  مزید 3 چیزیں  بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ  جئے عوام ہوگا۔  وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ  اعلان  جلدکیا جائےگا۔ خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے،مولانا فضل الرحمان جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  زرداری گروپ  نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملکی سیاست میں نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سماجی کاموں سے سیاست میں قدم رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کون ہیں؟ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ وہ ایک نئی جماعت تشکیل دے رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہاکہ عوامی فلاح کے نعرے ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کی آج بھی اہمیت ہے، تاہم بدلتے وقت کے تقاضے مزید بنیادی ضروریات، جیسے بجلی، گیس اور پانی کو بھی شامل کرنے کے متقاضی ہیں۔ ان کی جماعت...
    لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل پا گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ اور احمد اقبال شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع کے نام آج اسپیکر کو ارسال ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ہونی چاہیے، لیکن ضروری ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیوں کہ ان کی اکثریت ہے، اس وقت ہمارا صوبہ سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں ابتدائی مراحل میں ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے اس پر ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، اتفاق رائے کے بغیر یہ عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔(جاری ہے) ہفتے کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی جلدی نہیں کرنی چاہیے اور نتائج کو غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے،یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اس عمل پر کتنا اعتماد کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کردیا۔ سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ،  یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو  میں بتایا کہ بھارت کوشکست کےبعد پہلی 14 اگست ہے جو بھرپور جوش سے منائیں گے، یکم اگست سے ہی جشن آزادی منائی جائے گی ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز سے آزادی کا جشن منائیں گی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  قبل ازیں سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور روانگی سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کوئی احتجاج کے لیے جارہے ہیں، وہ جان لیں یہ محض اظہارِ یکجہتی ہے۔ لاہور روانگی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ہاؤس میں جمع ہوئے، اجلاس میں پارٹی قیادت، قومی اسمبلی، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے ارکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قافلہ کسی احتجاج کے لیے نہیں بلکہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل اور جمہوریت کے حق میں یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی نااہلی ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم ان کا کہنا تھا کہ ہم امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔ ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ گرفتاریاں ممکن نہیں،...
    ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل پا گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ اور احمد اقبال شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع کے...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے۔اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ قافلہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل ہے۔ ہم امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ احتجاج نہیں محض اظہارِ یکجہتی ہے، ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری اقدار کا تحفظ ہے، ہم یہ بتانےجارہے ہیں کہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ ہیں۔ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی پارلیمنٹیرین ہیں۔ دوسری...
    جون کے آخر میں اسرائیلی فوجیوں نے محمد یوسف کے ہاتھ پیچھے باندھ کر اُسے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے مسافر یطا کے قریب ایک فوجی کیمپ میں گھسیٹ کر لے گئے۔ محمد کے ساتھ اُس کی والدہ، بیوی اور دو بہنیں بھی تھیں، جنہیں مسلح اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی زمین سے گرفتار کیا گیا۔ یہ آبادکار اکثر فلسطینی زمین پر اپنے مویشی چراتے ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم کر سکیں اور غیرقانونی بستیوں کی بنیاد ڈال سکیں۔ محمد یوسف نے جب مسلح آبادکاروں کو اپنی زمین پر دیکھا تو اپنی کھیتی باڑی بچانے کی کوشش کی، مگر سزا اسے اور اُس کے خاندان کو ملی۔ فوجی کیمپ میں اُنہیں شدید گرمی میں گھنٹوں کھلے...
    لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور موسیقار و پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کی تیاریوں کا آغاز موسمِ گرما کے آخر میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف بلانکو نے 10 جولائی 2025 کو ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کیا۔ یہ مشہور جوڑا دسمبر 2024 میں منگنی کے بندھن میں بندھا تھا، تاہم مصروف شیڈول کی وجہ سے شادی کی منصوبہ بندی میں تاخیر ہوئی۔ بلانکو نے بتایا کہ سلینا اپنے فلمی اور موسیقی کے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جبکہ وہ خود کتابوں کی ریلیز، اسٹوڈیو کے کام اور ایک مشترکہ البم پر کام کر رہے ہیں۔ بلانکو نے کہا کہ اگرچہ دونوں مصروف ہیں، لیکن ان کا فارغ وقت...
    سوات(نیوز ڈیسک) سوات کی سرزمین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، مگر اس بار وجہ خوش آئند نہیں بلکہ باعث تشویش ہے۔ ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، عدنان ابرار کو صرف اس “جُرم” پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا کہ انہوں نے اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگنے کی ہمت کی۔ یہ واقعہ پاکستانی بیوروکریسی اور سیاسی طبقے میں بدعنوانی، اختیار کے ناجائز استعمال، اور جوابدہی کے فقدان کی ایک واضح تصویر پیش کرتا ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ سوات کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی دو سرکاری گاڑیاں اپنی ذاتی استعمال کے لیے حاصل کر رکھی تھیں۔ میڈیا میں ان خبروں کے...
    سرگودھا(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر علی بٹ نے اپنی سادہ شخصیت کا ثبوت دیتے ہوئے شوبز اور سوشل میڈیا کی عام روش کے برخلاف خاموشی سے نکاح کر لیا۔ یہ خبر جیسے ہی منظر عام پر آئی، سوشل میڈیا صارفین اور مداح حیران رہ گئے۔ جب کہ دیگر ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز اپنی شادیوں کو بڑی تقریبات اور پرشکوہ انداز میں دنیا کے سامنے لاتے ہیں، علی بٹ نے اپنی نجی زندگی کو سادگی، رازداری اور وقار کے ساتھ سنوارنے کو ترجیح دی۔ علی بٹ، جو معروف ٹک ٹاکر عمر بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں، ماضی میں سحر حیات کے ساتھ تعلق کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ سحر حیات نے جولائی 2023 میں یوٹیوبر سمیع رشید سے...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت نے 7 مئی کو تمام 9 شناخت شدہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ان دعوؤں کو ’تحریفات اور غلط بیانیوں سے بھرپور‘ قرار دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ اجیت دوول کے بیانات ’عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش‘ کی عکاسی کرتے ہیں اور ’ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار ملک کے خلاف فوجی جارحیت پر فخر کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے قائم مقام ناظم الامور سے ملاقات کی اور انہیں اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج نے اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اس نے امت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،تمام تر غیر ملکی پابندیوں اور سازشوں کے باوجود ایران نے ہمیشہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے بڑھ...
    اسلام آباد: الجزیرہ نے ایک جامع اور تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی قانونی یا عملی اختیار نہیں رکھتا۔ رپورٹ میں کہا گیا بھارت کشمیر پر قبضے کے بعد دریاؤں کے قدرتی بہاؤ پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اگرچہ ڈیم بنا رہا ہے لیکن وہ پانی کو محفوظ نہیں رکھ سکتا کیونکہ شدید بارشوں کی صورت میں سیلاب خود بھارتی آبادی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ماحولیات کے ماہر نصیر میمن نے کہا یہ بھارتی سرکار کی ایک سیاسی چالاکی ہے جو عملی طور پر پانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے  لبنانی صدر جنرل جوزف عون نے واضح کیا ہے کہ لبنان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات خارجہ پالیسی کے دائرے سے باہر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ  اسرائیل اب بھی ہمارے جنوبی علاقوں پر قابض ہے اور واپسی سے انکار کر رہا ہے، ایسے میں ہم قابض ریاست کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ لبنان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ...
    کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کاغذی بازار میں ایک اور عمارت مخدوش قرار دے دی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) حکام عمارت خالی کروانے پہنچے تو علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔رہائشیوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کیا، 6 منزلہ عمارت کے گیس اور بجلی کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔ لیاری میں گرنے والی عمارت کا مقدمہ درج، ایک ڈائریکٹر کے علاوہ تمام ملزمان گرفتار مقدمے میں ایس بی سی اے میں سال 2022 سے 2025 تک تعینات 6 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 3 بلڈنگ انسپکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں مخدوش عمارتوں سے متعلق اجلاس میں 7 علاقوں میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی۔کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے چیف...
    S اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک ہی روز میں دوسرا الرٹ جاری کردیا گیا، پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، ہویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان...
    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔  صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث...
    سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں بارہ انسانوں کے ڈوب کر مر جانے کے الم ناک سانحہ کا صوبائی حکومت کے کئی اداروں کو بیک وقت ذمہ دار قرار دے دیا لیکن وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر مظلوم سیاحوں کو بچانے کے لئے نہ بھیجنے کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے "کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی" کی منظوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ادارے کی خصوصی اطلاع کار فرانچسکا البانیزے پر امریکی حکومت کی پابندیوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے انہیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ کسی معاملے پر شدید ترین اختلافات کے باوجود رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے حکام کے خلاف تادیبی اقدامات نہیں کرنا چاہئیں۔ ایسے فیصلوں سے حقوق کے وسیع تر بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچے گا۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور کو تعمیری طور سے بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔(جاری...
      اسلام آباد: سابق خاتون سینیٹر 17 لاکھ روپے کے بجلی و گیس کے بل ادا کرکے نہیں گئیں، آدھی روٹی ہم کھاتے ہیں آدھی چوہے، پارلیمنٹ لاجز کی حالت زار پر سینیٹرز کمیٹی میں پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کمیٹی میں اراکین سینیٹ کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ اجلاس شروع ہوا تو وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کی مرمت، اے سی لگوانے اور دیگر کاموں کیلئے 48درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہم ان پر کام کررہے ہیں، بارہ تیرہ...
    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر بھی غور کررہے ہیں، شبلی فراز کے کچھ ٹیسٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، ان ٹیسٹ کے رزلٹ میں ٹائم لگتا ہے ان کی روشنی میں مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث بدستور اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے عیادت کے لیے پارٹی و دیگر سیاسی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کہتے ہیں جب تک تحریک انصاف خود سنجیدہ نہیں ہو گی،  تب تک تحریک آگے بڑھتی نظر نہیں آرہی۔ تحریک انصاف کےاندر 5 اگست کی تحریک کو لے کر کوئی تیاری نظر نہیں آرہی۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان پر پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وزیرآباد واقعہ کے بعد بھی ان کےدونوں بیٹے پاکستان آئے تھے، اگر وہ پاکستان آکر احتجاجی عمل کا حصہ بنتے ہیں تو پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نےمزید کہا قاسم اور سلیمان پاکستان آمد سےقبل امریکا جائیں گے۔ پاکستان...
    سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا، محکمہ پولیس، ریونیو، ایری گیشن، ریسکیو، سیاحت، پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔صوبائی معائنہ ٹیم کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ 63 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومت سے زیادہ ہوا تو اپوزیشن آئینی طور پر تحریکِ عدم اعتماد لانے کا حق رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 نشستیں ہیں، جبکہ 30 ارکان آزاد حیثیت میں موجود ہیں۔ اگر کبھی اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ہوئی، تو تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصول وفاق اور پنجاب میں بھی لاگو ہوتا ہے، جہاں اکثریت حاصل ہونے کی صورت میں اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد لا سکتی ہے۔ ہم ماضی میں قومی اسمبلی میں بھی یہ قدم اٹھا چکے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ساتھی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی جانب سے مخلوط حکومت میں شامل جماعت ایس پی ڈی کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت واپس لی جانا اس صورتحال کی وجہ بنی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے قانون ساز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی نامزد کردہ امیدوار، قانون کی پروفیسر فراؤکے بروسیئس گرسڈورف کو، اسقاط حمل کے بارے میں ان کے خیالات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 30 اراکین اسمبلی اب آزاد حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں اور سیاسی اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہو تو آئینی و طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ جب نمبرز مکمل ہوں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، آئین  میں یہی طریقہ کار...
    ---فائل فوٹو  پنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین اور اسپیکر ملک احمد خان کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور 26 معطل ارکان کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور معطل ارکان کے درمیان آج ہی مذاکرات کے لیے دوسری نشست ہونے کا بھی امکان ہے۔
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی اسما عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچوں کو پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، اگر وہ احتجاج میں شرکت کے لیے آنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بچوں کو پاکستان آنے سے روک رکھا ہے۔اسما عباسی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کرے یا کوئی اور حکمت عملی اپنائے، عمران خان کو ان کی سزا پوری کیے بغیر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، 1996ء میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008ء میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے سے منع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال میں کوئلے سے 31...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسی میں شامل کاروبار مخالف اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے تجارتی چیمبرز نے کہاہے کہ وہ 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاکہ فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسیوں میں شامل کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جا سکے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بتایا کہ یہ ہڑتال ملک بھر کی نمایاں تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے تعاون سے کی جا رہی ہے.(جاری ہے) کے سی سی آئی...
    مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996 میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008...
    لاہور:ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کا اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آگیا۔ سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ صائم ایوب سے بھوک برداشت نہیں ہوتی، کھانے کا زیادہ شوقین شاداب خان ہے جبکہ باہر جاکر کھانے کا بل زیادہ تر بابر اعظم ہی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خدانخواستہ مشکل وقت آن پڑے گا تو سب سے پہلے اپنی بیگم اور پھر کرکٹرز میں سے عبداللہ شفیق کو فون کروں گا۔ دلچسپ سوالوں کے جوابات میں سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرا ایک ہی شادی سے شوق پورا ہوگیا ہے، دوسری شادی نہیں کروں گا، شادی...
    اپوزیشن کے 26معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس پر اسپیکر پنجاب سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ساتھ اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس پر ملاقات جاری ہے۔ اپوزیشن کے معطل ارکان کی قیادت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کر رہے ہیں۔ اسپیکر کی معاونت کے لیے پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، چیف وہپ رانا محمد ارشد سمیت دیگر اہم رہنما موجود ہیں۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی 26 جون کو اسمبلی ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان کا موقف سنیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے قبل اپوزیشن چیمبر میں معطل ارکان اسمبلی کی مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر ملک...
    ویب ڈیسک :دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں ،تاہم اس کے لیے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ  دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جبکہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔  شبلی فراز کاکہناہے کہ  دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسی میں شامل کاروبار مخالف اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق، پاکستان کے بڑے تجارتی چیمبرز نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاکہ فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسیوں میں شامل کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بتایا کہ یہ ہڑتال ملک بھر کی نمایاں تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔کے سی سی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز  نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز  پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جب کہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔   شبلی فراز نے کہا کہ  دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے...
    ڈاکٹرز پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔شبلی فراز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز ان کے کچھ ٹسیٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے، دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔  دوسری جانب شبلی فراز نے کہا ہے کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کر رہا تھا، ادویات بھی صیح طریقے سے نہیں لی تھیں اور معمولی ٹینشن بھی تھی۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ مستقبل میں...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر سلیمان یا قاسم خان آتے بھی ہیں تو خالصتاً اپنے والد یعنی ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کوئی کردار ادا کرنے آئیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کوئی پولیٹیکل موٹیو ہے، دوسرا وہ آ رہے ہیں میں یہ کنفرم بھی نہیں کر سکتا۔  نیوز ہے جو تین چار دن سے چل رہی ہے لیکن اگر وہ آنا چاہیں تو ان کا حق ہے، ان کا آبائی ملک ہے، اپنے والد صاحب کے ساتھ یہاں ان کا بچپن گزرا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) عقیل چوہدری نے کہا کہ کل بھی میں ایک شو میں تھا اور مجھ سے سوال ہوا تو میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ زراعت کے پراجیکٹس کے فیز ٹوکے آغاز کی اصولی منظوری دے دی۔ کاشتکاروں کو فیز ٹو میں 628000 کسان کارڈ کے ذریعے100 ارب روپے کے لون دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق خصوصی اجلاس سی ایم سپیشل پراجیکٹس فیز ٹو کی منظوری دی گئی۔ پوٹھو ہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 500 منی ڈیم اور 250 آبی ذخائر کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت 100 ارب روپے کے بلاسود لون دینے پراتفاق کیا گیا۔  گرین ٹریکٹر، ماڈل ایگریکلچر، ٹیوب ویل سولرائزیشن، ایگری ایجویٹ، ویٹ پروگرام، سپر سیڈر، سٹرس، پوٹھو ہار، ایگری ٹرانسفارمیشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ خاتون پنشنر کی بیٹی کی شادی ہوگئی اور پھر طلاق ہوگئی تواس کاکھانا پینا، خرچہ کہاں سے چلے گا؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جمعرات کے روز حکومت سندھ، کراچی اور دیگر کی جانب سے طلاق یافتہ بیٹی کو والدہ کی پنشن دینے کے معاملے پر مسمات صورتھ فاطمہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سبطین محمود پیش ہوئے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ خاتون پنشنر کی بیٹی کی شادی...
    حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی سالانہ تطہیر کے روح پرور اور تقدس سے لبریز عمل کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جو خوشبو، روحانیت اور شوقِ عبادت سے معمور 3 مراحل پر مشتمل ہے۔ اس مبارک عمل کا پہلا مرحلہ تیاری پر مشتمل ہوتا ہے جس میں 20 لیٹر آب زمزم کو 80 ملی لیٹر خالص عود کے تیل کے ساتھ آمیزش دے کر ایک خوشبودار محلول تیار کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟ دوسرا مرحلہ غسل کہلاتا ہے جس میں خانہ کعبہ کو 540 ملی لیٹر طائف شہر کے گلاب کے پانی، 11 لیٹر مخصوص خوشبو اور 3 ملی لیٹر خالص...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کی پاکستان آمد...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،وہ بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں۔بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں۔بابر اعظم بطور اوپنر...