2025-12-08@11:16:19 GMT
تلاش کی گنتی: 27760
«زیادہ کی»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔ مزید :
— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹرکارپوریشن کا حال بھی سامنے ہے، ہم نے 2 سال میں 9 ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں مین ہول پر ڈھکن لگائے، کراچی میں شہری حادثات کا شکار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہو گیا ہے، حکمران شہریوں کی کوئی بات نہیں سنتے، کریم آباد انڈر پاس تاحال مکمل نہیں ہوا، ملیر چوک سے ٹینک چوک تک سڑک تباہ حال ہے، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے، جہانگیر روڈ مرتضیٰ وہاب پر کلنک کا...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ سخت قوانین، سنسرشپ، کمزور خود اعتمادی اور بڑھتی ہوئی مہاجر آبادی کے باعث ’’تہذیبی مٹاؤ‘‘ کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی اچانک جاری کی گئی، جس میں یورپی ممالک پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے میں ناکام رہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ’’یورپ اگلے 20 برس میں شناخت سے محروم ہو سکتا ہے‘‘۔ رپورٹ میں یورپی اداروں پر بھی تنقید کی گئی ہے، جن کے بارے میں...
کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا کر سات کروڑ چوالیس لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لیں۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12,200 کلو گرام چھالیہ، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر گاڑیوں سے چوبیس لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے ۔ پشاور ڈویژن میں دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکوا ضبط کر لی گئیں۔ نوشہرہ میں ایک پک اَپ گاڑی کو روک کر 2,000 سلیوز اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے گئے۔ علاوہ ازیں تمام اسمگل شدہ اشیا اور استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کسٹمز...
راولپنڈی: راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام اڈے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔ انہوں نے کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ’’ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل‘‘ کے مترادف قرار...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش بے نقاب ہو گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی پریڈیٹر لیکس نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اس کے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابقاسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔ تحقیق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ: انڈونیشیا شدید بارشوں اور وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، جہاں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 900 سے زائد ہو چکی ہے۔ قدرتی آفت نے نہ صرف نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے بلکہ کئی خطوں میں خوراک کی سنگین قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں نے وسیع علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات مٹی کے تودوں تلے دبا دیے ہیں، متاثرہ صوبوں میں آمدورفت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہے اور امدادی سرگرمیاں انتہائی سست روی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجہ ٹوٹ...
وزیرِاعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو 8 اور 9 دسمبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر پرابووو سوبیانتو کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا، جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے آخری صدارتی دورہ 2018 میں اس وقت کے صدر جوکو ویدودو نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹس نے جے 10 کو چار چاند لگادیے، انڈونیشیا چینی طیارے خریدنے پر تیار رواں سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، جس کے باعث یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ صدر پرابووو سوبیانتو اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وزارتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ ????PR...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کا ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔برسبین میں جاری میچ میں انگلینڈ نے جو روٹ کی عمدہ سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 334 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آسٹریلیا نے 511 رنز بنا کر 177 رنز کی برتری حاصل کی۔اس اننگز میں آسٹریلوی بیٹرز نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیتے ہوئے تمام 11 کھلاڑیوں نے ڈبل فیگرز میں اسکور کیا — جو ایشز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا یہ کارنامہ 1948 میں بھارت اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف سر انجام دے چکی ہے، لیکن 1882 سے شروع ہونے والی ایشز میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ آسٹریلیا...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے اُن مشکل لمحوں کا انکشاف کیا ہے جنہوں نے ناصرف انہیں مایوس کیا بلکہ فلمی دنیا چھوڑنے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کے دوران عامر خان نے اپنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز کا کھل کر اعتراف کیا اور کہا کہ ’قیامت سے قیامت تک‘ بہت بڑی ہٹ فلم تھی، جس نے مجھے راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا مگر اس کے بعد جن ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، اُن کی طرف سے کوئی آفر نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ اُس دور میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)رواں سال میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی،5 میں سے2 ہی میچز میں کامیابی ملی، شان مسعود سب سے زیادہ 397رنز بنانے میں کامیاب رہے، واحد سنچری کپتان ہی نے بنائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 2025 میں صرف 5 ٹیسٹ ہی کھیلنے کا موقع ملا جس میں 2 فتوحات حاصل ہوئیں، تین میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم نے سال کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے کیا جس میں 10 وکٹ سے مات ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہوم سیریز1-1 سے برابر رہی، ٹیم نے پہلا مقابلہ 127رنز کے بڑے مارجن سے جیتا، اگلے میچ میں 120 رنز سے ناکامی کا...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ انداز میں سیاست کو کھیلوں سے جوڑ دیا، اور اب 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے میزبان شہروں پر نظر رکھی ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کی چیف آف پروٹوکول مونیکا کراؤلی نے بم گرایا کہ صدر بلو شہروں یعنی ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اثر شہروں میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح سے انتہائی پریشان ہیں اور فیفا کے ساتھ میچز کو منتقل کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ان بلو شہروں کی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں، جہاں جرائم کی شرح آسمان چھو رہی ہے، اور وہ فیفا سے براہ راست رابطے میں ہیں۔...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدیوں کی تہذیب ہماری ذمہ داری بن کر سامنے کھڑی ہے، سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ، کردار اور برداشت کی علامت ہے، ہماری سرزمین نے دنیا کو امن اور محبت کا علم دیا۔ سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، مراد علی شاہوزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین...
بھارت میں دلہن نے رخصتی کے وقت ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانیہ میں شادی کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب دلہن نے رخصتی کے وقت ڈرائیونگ کرنے کی فرمائش کی، اس موقع پر دولہا خوفزدہ ہوگیا اور صحیح سلامت گھر پہنچنے کی دعائیں کرنے لگا۔بھوانی تلوار ورما نامی دلہن نے بھاری عروسی لباس اور زیورات پہن کر گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بھوانی ڈرائیونگ کے لئے تیار ہوتی ہیں، اس موقع پر انہوں نے شرارتاً دولہا کو گاڑی میں بیٹھنے کے لئے کہا کہ بیٹھو! کیا گھر جانا...
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سال میں سب سے زیادہ 58-57 میچز کھیلے ہیں، اس لئے فی الوقت آرام کر رہا ہوں، جنوری سے اپریل تک بہت زیادہ کرکٹ ہے اس لئے اپنے آپ کو ترو تازہ رکھنا چاہتا ہوں، لیگ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا، ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر زیادہ ہوتا ہے، صحیح راستے پر گامزن ہیں امید ہے کہ جلد نمبر ون ٹیم بن جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ...
پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیے، ڈاکٹر فائی
اسلام آباد میں ایک کانفرنس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتر حکمت عملی اور دانشمندی کی وجہ سے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری رہنما اور ”ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم“ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی طرف سے ترتیب دیا گیا ایک ایسا مذموم منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی اور پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اسلام...
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر تین دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں اور سٹاف کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کے اغوا پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈی اور الیکیٹو سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے بے شمار مریض علاج معالجے کی بنیادی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر وردا مشتاق ہسپتال سے اپنی سہیلی ردا کے ہمراہ روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہوئیں، ڈاکٹر وردا کیس کی تفتیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں خواتین کے بغیر حجاب میراتھن میں شریک ہونے پر ایونٹ کے منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب کی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر دو منتظمین کو گرفتار کیا گیا، یہ کارروائی اُس وقت ہوئی جب جنوبی ایران کے جزیرہ کِش میں جمعہ کو ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ ان تصاویر میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔اس میراتھن میں الگ الگ مقابلوں میں 2 ہزار خواتین اور 3 ہزار مردوں نے حصہ لیا۔ رپورٹس کے مطابق کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے ہوئے تھیں اور ان میں سے بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس پر مختلف...
ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مکہ مکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں شہر کے مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba,...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو سٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک ذرائع کے...
اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانچیسکا البانیزے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر ان کی رپورٹس کے تناظر میں عائد امریکی پابندیوں نے عملاً انہیں ’عالمی مالیاتی نظام سے بے دخل‘ کر دیا ہے۔ دوحہ فورم میں شریک فرانچیسکا البانیزے نے الجزیرہ کو بتایا کہ یکطرفہ طور پر عائد کردہ ’غیرقانونی‘ امریکی پابندیاں ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ البانیزے نے بتایا کہ انہیں دنیا بھر سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اور ان پر عائد امریکی پابندیوں نے ان کی بنیادی معاشی سرگرمیوں کو بھی مفلوج کر دیا ہے۔ ان کے مطابق...
آسٹریلیا نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف عائد شدید پابندیوں کے پیشِ نظر، طالبان حکومت کے 4 اعلیٰ حکام پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ حکام خواتین اور بچیوں کے حقوق سلب کرنے اور افغانستان میں اچھی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے بڑھتی دہشت گردی، عالمی رد عمل کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جس نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنے فوجی نکال لیے تھے۔ آسٹریلیا 2 دہائیوں تک نیٹو کی زیرِ قیادت بین الاقوامی فورس کا حصہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ مؤقف اختیار کرے کہ وہ پارٹی کے بانی عمران خان کے بیانیے سے لاتعلق ہے، تو مذاکرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ہی ناکے سے واپس کر دیا جائے گا، اور اگر عمران خان کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر نہیں لگنے دیا جا سکتا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ...
حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ پرویز احمد نے یہ بات ایک وفد کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کوٹلی آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تازہ حملوں میں مزید سات فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے اور مشین گن فائرنگ کا سلسلہ رکا نہیں۔ہفتے کے روز ہونے والی کارروائیوں میں کم از کم سات فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک 70 سالہ خاتون اور ان کا 25 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 367 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔قطر اور مصر نے صورتِ حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نہایت نازک مرحلے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نےپاکستان کیلئے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے لیے 381 ملین ڈالر کی تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور زرعی مشینری میں سرمایہ کاری پنجاب کی ترقی میں تبدیلی لے آئے گی۔ 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ پنجاب میں جدید، ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی مشینری کو فروغ دینے کے لیے دی گئی۔ مزید برآں منصوبے سے220,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ چھوٹے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرے گا اور 15,000 خواتین کی مہارتیں بڑھائے گا۔ پنجاب پاکستان کی غذائی ضروریات کا مرکز ہے۔ گندم 75 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)سندھ ہاری کمیٹی مرکز کی جانب سے سندھ کی ثقافتی دن کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور حیدرآباد میں بابائے سندھ کامریڈ حیدر بخش جتوئی ہائوس کے قریب حیدر چوک پرثقافتی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔اس موقع پر سندھ ہاری کمیٹی کے مرکزی صدر ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کے دن کو بھرپور طریقے سے آج 7دسمبر کو منانے کے لیے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ سندھ کا یہ ثقافتی تہوار ہاری، مزدور، وکیل، طالب علم، صحافی، سیاسی و سماجی تنظیمیں، ادیب، شاعر، فنکار، بچے، نوجوان، بزرگ، مرد و خواتینسب محبت اور اتحاد کے ساتھ سندھو دیش کے رنگوں میں مناتے ہیں۔’’ ایک سندھ، ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین میں آلودہ پانی کی فراہمی،ہزاروں بچے مضر صحت زہر آلودہ پانی پینے پر مجبور ، حکومت اور انتظامیہ کی فوری اقدامات کی اپیل ۔بدین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ضلع کی سب سے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج بدین میں زیر تعلیم ہزاروں بچوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے پر کالیج کی انتظامیہ نے کالج میں فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے غیر معیاری اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سرکاری اداروں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ گورنمنٹ ڈگری اسلامیہ کالج بدین کے پرنسپل پروفیسر عبدالحمید جونیجو کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ماہرین نے انکشاف کیا ہ کہ طیاروں اور اسپتالوں کی ہوا میں زیادہ تر بے ضرر مائیکروبز پائے جاتے ہیں جو عام طور پر انسانی جلد سے تعلق رکھتے ہیں۔ جرنل مائیکرو بائیوم میں شائع ہونے والی تحقیق میں ہوائی سفر کرنے والوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے پہنے گئے ماسک کی بیرونی سطح پر موجود جراثیم کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ امریکی ریاست الِینوائے کے شہر ایونسٹن کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سینیئر محقق ایریکا ہارٹمن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ احساس ہوا کہ ہم چہرے کے ماسک کو ذاتی اور عوامی سطح پر ایک سستا اور آسان ایئر سیمپلنگ کی ڈیوائس کے طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے جاپان اور چین کے درمیان جاری سیاسی تنازع کے حل میں ثالثی کی پیش کش کردی ۔ خبررساں اداروں جاپان میں جنوبی کوریا کے سفیر ای ہیوک نے ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان سیاسی کشیدگی پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیول ایک ثالث کے طور پر کام کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہو سکتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جاپانی وزیر اعظم تاکااِچی سانائے کے تائیوان کے بارے میں تبصروں کے بعد جاپان اور چین کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔تاکائچی نے گزشتہ ماہ پارلیمان میں کہا تھا کہ تائیوان پر ہنگامی صورت حال سے جاپان کی بقا کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ۔ بائنانس کی سینئر قیادت وفد کے ساتھ بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے۔ جنہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مینارِ پاکستان کی وسیع و عریض فضا میں سرد ہوا کے جھونکوں کے ساتھ وہ منظر ابھرتا ہے جس میں تین روزہ اجتماعِ عام کے شرکاء دور دور سے قافلوں کی صورت آتے دکھائی دیتے ہیں۔ بلوچستان کے خشک پہاڑوں سے لے کر گلگت بلتستان کی برف پوش وادیوں تک، کراچی کے ساحل سے خیبر کے سنگلاخ راستوں تک، ایک ہی سمت میں بڑھتے ہوئے یہ قافلے اپنے اندر ایک نئی امید، نیا عزم اور ایک مسلسل اصرار لیے ہوئے تھے کہ پاکستان کو ایک ایسا نظام دیا جائے جو قرآن و سنت کی روشنی میں عادلانہ، باوقار اور کرپشن سے پاک ہو۔ حافظ نعیم الرحمن کی امارت میں ہونے والا یہ پہلا بڑا اجتماع، بلاشبہ، جماعت اسلامی...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی قیادت جیل گئی تو ان کے بیانیے بدل گئے۔ قیدی کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی باتیں شیئر کی گئیں تحریک انصاف کی قیادت بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ملک کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیکر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ بدترین حالات میں بھی پیپلز پارٹی نے اداروں کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت جھوٹ بول کر بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ جہاں ان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ یہ دورہ ان کے مارچ 2025ء کے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے لیے کیے گئے پہلے دورے کا تسلسل ہے۔ ملائیشیا پہنچنے کے بعد چیئرمین گیلانی کے اعزاز میں مقامی کاروباری برادری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان رشتہ مشترکہ اقدار، ثقافتی وابستگی اور دہائیوں پر محیط سیاسی، معاشی اور سماجی تعاون پر قائم ہے۔
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے،سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے 3 سال بعد الیکشن میں ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا،شہباز شریف کاماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف...
پیٹرول اورڈیزل پرمارجن میں اوسط فی لیٹرایک روپے20 پیسے اضافے کا امکان پیٹرول پراوایم سیز،ڈیلرز مارجن کاشہریوں پرفی لیٹربوجھ 16۔51روپے برقرار معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں پرایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع بتا رہے ہیں کہ پیٹرول،ڈیزل کیفی لیٹرپراوایم سیز،ڈیلرزمارجن1۔10سے 1۔28روپے تک بڑھانے کی تجویز پر عمل کرنے کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔پیٹرول اورڈیزل پرمارجن میں اوسط فی لیٹرایک روپے20 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ او ایم سی اور ڈیلر کا منافع بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کے کنزیومرز پر2روپے 40پیسے تک فی لیٹرکااضافی بوجھ پڑسکتاہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی منظوری اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی سے لی جائے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اْسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان...
ابراہیم گٹر میں گرنے والا پہلا بچہ نہیں تھا جوگٹر میں گر کر جاں بحق ہوا، اس سے پہلے بھی ایک نہیں بے شمار معصوم بچے حکومتی غفلت کی وجہ سے جانیں گنوا چکے ہیں۔ مائیں تڑپتی، چیختی رہ گئیں لیکن ہاتھ کچھ نہیں آیا، سوائے بچے کی لاش اور دل کا ناسور، نوحہ کناں یادیں، سسکیاں اور اپنے فرائض سے لاپرواہی برتنے والوں کے لیے بد دعائیں۔ یہ بد دعائیں عرش کو ہلا دیتی ہیں،کاش کوئی سمجھے۔ پندرہ بیس سال قبل کی بات ہے جب ہمیں ڈپارٹمینٹل اسٹور سے خریداری کرنی تھی، چند قدم کا راستہ پندرہ منٹ میں گزرا، اس کی وجہ اسٹور کے سامنے گندے پانی کا دریا بہہ رہا تھا۔ وہاں پہنچنے کے لیے کس قدر...
فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، تمام حکومتی اداروں کو دوٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نواب لیاقت علی خان، ملک ممتاز حسین شجرا، چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان...
امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں یورپی سفارت کاروں کو بتایا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ یورپ 2027 تک نیٹو کی زیادہ تر روایتی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اس بات کا انکشاف پانچ مختلف ذرائع کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس گفتگو سے واقف تھے ، جن میں ایک امریکی اہلکار بھی شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بہتر تو کی ہیں، مگر امریکا ان کوششوں سے مطمئن نہیں ہے۔ میٹنگ میں یورپی وفود کو یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار دیا، پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان آگے جائے گا، اس نے اپنی اڑان بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے زیادہ وسائل والے دشمن کو دھول چٹائی، بھارت دنیا بھر میں ذلیل ہوکر اب بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کی سازشیں کررہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار عطا کیا، جو پاکستان کو مضبوط دفاع کے ساتھ آگے لے کر...
ابلے ہوئے انڈے زیادہ تر گھروں میں باقاعدگی سے بنتے ہیں—چاہے ناشتہ ہو، لنچ باکس، یا پھر سلاد۔ تیار کرنا آسان اور پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ غذا ہیں۔ مگر اکثر ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ ابلے انڈے کتنے دن تک محفوظ رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے کیسے ذخیرہ کیا جائے؟ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے مطابق ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا ہو، اصل اہمیت یہ ہے کہ انہیں وقت پر ٹھنڈا کیا جائے اور مناسب طریقے سے فریج میں رکھا جائے۔ چونکہ اُبالنے کے دوران...
ابلے ہوئے انڈے گھریلو کھانوں کا ایک عام اور مقبول حصہ ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ تیار کرنے میں آسان بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں ہفتہ وار مینو میں شامل کر لیتے ہیں، چاہے سلاد میں ڈالیں، لنچ باکس میں رکھیں یا ناشتے کا حصہ بنائیں۔ لیکن ایک سوال اکثر ذہن میں رہتا ہے کہ یہ ابلے ہوئے انڈے کتنے دن تک قابلِ استعمال رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے محفوظ رکھنے کا طریقہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) واضح طور پر کہتا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا...
پنجاب کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون کی گرفتاری کیلیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے فرخ جاوید مون کے گھر گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ایم پی اے کے گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔ پولیس کے چھاپے پر فرخ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی الزام کے میرے گھر پر چھاپہ مارنا فسطائیت کی انتہا ہے، ہم نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کل بھی بانی پی ٹی کیساتھ اور آج بھی ان کے ساتھ ڈٹ...
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتہ ہونے والے بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اغوا کار کے چنگل سے آزاد کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں 3 سالہ صائم نامی بچہ اغوا ہوا جس کی رپورٹ اہل خانہ نے پولیس میں درج کرائی۔ پولیس نے بچے کے کیس کو سی سی ڈی ریفر کیا جس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے چند گھنٹوں کے دوران بچے کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس نے 3 سالہ صائم کی بازیابی کیلیے چھاپہ مارا تو ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کو پولیس نے باحفاظت بازیاب کرلیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق اغوا کار کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے...
ایک تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی دل کی شریانوں میں رکاوٹ اور سختی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے زیرِ اثر رہنے والے افراد میں شریانوں کی سختی اور پلاک جمع ہونے کے باعث دل کی سنگین بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی محقق ڈاکٹر فلپ کاسٹیلو اراوینا نے کہا کہ فضائی آلودگی کی سطح، چاہے سرکاری معیارات کے قریب یا اس سے کم ہی کیوں نہ ہو،...
ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔ خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا۔ خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔ The Kish Island marathon was held Friday with 5,200 in separate men and...
نیوزی لینڈ کے رچمنڈ میں واقع کرافٹ بیئر بار ’اسپرگ اینڈ فر دی میڈوز‘ میں ایک غیر معمولی مہمان نمودار ہوا جب ایک بچہ فر سیل اندر گھومتا ہوا نظر آیا۔ بار کی سکیورٹی کیمرا فوٹیج اس لمحے کو قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 11 سالہ بچے نےسمندری مخلوق کی 202 ملین سالہ پرانی باقیات دریافت کر لیں بار کی شریک مالک بیلا ایونز نے بتایا کہ لوگ پہلے اسے کتا سمجھ بیٹھے کیونکہ یہ بار کتوں کے لیے دوستانہ ہے۔ فر سیل تقریباً 25 منٹ تک بار میں رہا، جس کے بعد اسے ایک شخص نے مہارت سے ڈاگ کریٹ میں...
رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے مکہ مکرمہ کی ایک شاندار تصویر خلا سے شیئر کی ہے، جو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہونے کے ناطے خلا سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا نظر آ رہا ہے، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ منفرد منظر نہ صرف سائنس اور فلکیات کے شوقین افراد بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا ہے۔...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز ٹوکیو(سب نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی یہ رقم پنجاب میں زراعت ، تعلیم اور صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رقم پاکستان کے صوبے پنجاب میں 3 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے جو زراعت ،تعلیم اور پنجاب میں صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر رقم خرچ کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا بیان میں مزید...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے میں کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے چلنے والے افراد کو قوم پہلے ہی پہچان چکی ہے اور عمران خان اقتدار حاصل کرنے کے لیے بیرونی عناصر جیسے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کچھ مخصوص چہرے جو ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذہنی اور سیاسی رویے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن...
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن 21 دسمبر کو لیاری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جب کہ اس جلسے میں سندھ اور بلوچستان کے جید علما بھی خطاب کریں گے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق جے یو آئی کا لیاری میں جلسہ مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے شہر کے حلقہ سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی نے شہر کے سب سے بڑے سیاسی مرکز لیاری سے جلسوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن 21 دسمبر کو لیاری میں...
بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے، اور وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر...
اسلام ٹائمز: مہاجرت کا مسئلہ اس حد تک بڑھایا گیا ہے کہ حکمتِ عملی کے مصنفین نے نیٹو کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ممکن ہے کہ آنے والے چند عشروں میں، نیٹو کے بعض رکن ممالک میں غیر یورپی باشندے اکثریت بن جائیں۔ یورپ میں آزادیٔ اظہار کے زوال سے متعلق بیانات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اس سے قبل جرمنی میں ایک سلامتی کانفرنس میں کی گئی تقاریر کی بازگشت قرار دی گئی ہے، جہاں انہوں نے یورپی رہنماؤں کو دائیں بازو کے نظریات پر سیاسی سنسرشپ کا الزام دیا تھا۔ اگرچہ اس 33 صفحات پر مشتمل قومی سلامتی کی حکمت عملی کا لہجہ سخت ہے، لیکن اس میں اعتراف کیا گیا ہے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہری پور میں ن لیگ کی جیت کو پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ نااہلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارہ برس کی حکمرانی نے پورے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملوں میں صرف کی جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ پوری حکومتی مشینری کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میٹرو بس ن لیگ کی پہچان ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد اس سال مزید دو شہروں میں میٹرو منصوبے شروع کیے جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم قادریوف کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں اور اس قسم کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے مزید خبردار کیا...
مسلمانوں کے مکہ مکرمہ میں واقع مقدس ترین مقام خانہِ کعبہ کی خلا سے لی گئی تصویر نے دنیا بھر میں دلچسپی اور حیرت پیدا کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟ ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے یہ شاندار منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں خانہ کعبہ مرکزی طور پر روشنی پھیلائے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پیٹٹ نے لکھا کہ خلا سے دیکھا جانے والا یہ منظر اسلام کے مقدس ترین مقام کی اہمیت اور اس کی تابناکی کو نمایاں کرتا ہے۔ تصویر میں مکہ شہر کے شہری منظر، ناہموار وادیوں کے درمیان آباد مسجد الحرام اور اس کے گرد فلڈ لائٹس سے...
پشاور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال میں وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیشی سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشز کا ہڑتال پر وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیش نہ ہونے سے روکنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 4,8 اور 10A شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں کے تعداد میں زیر سماعت مقدمات ملتوی ہو جاتے ہیں اور اس کا سرکاری خزانے پر مالی بوجھ پڑتا ہے۔ فیصلے...
اسلام آباد میں بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا...
کینیڈا نے شام کو اُن ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے جن پر دہشت گردی کی حمایت کا لیبل عائد تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے نہ صرف شام کو بلکہ سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزدگی بھی ختم کر دی۔ یہ تنظیم ایک وقت میں القاعدہ سے وابستہ رہی ہے مگر مغربی ممالک نے حالیہ مہینوں میں اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنا شروع کردیا ہے۔ کینیڈا کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں فیصلے معمولی نہیں تھے بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگ ہونے اور شام کے نئے حکمراں کی طرز حکومت کو دیکھتے ہوئے کیے گئے۔ اگرچہ کینیڈا نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والی 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم ابوذر کو معاف کر دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا، متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم ابو ذر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔صلح ہونے کے بعد عدالت نے ملزم ابو ذر کو ضمانت پر...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے اقتدار میں آنے کے لیے غیر ملکی عناصر، بشمول طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کے پاکستان مخالف اقدامات ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر تنقید، دراصل عمران خان کی مبینہ ناکامی اور کمزوری کی علامت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ...
کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس تنظیم نے ماضی میں القاعدہ سے وابستگی رکھی تھی، تاہم حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک نے اسے اپنی فہرست سے خارج کرنا شروع کیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے معمولی نہیں بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگی اور شام میں نئے حکومتی ڈھانچے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ کینیڈا نے واضح کیا کہ اگرچہ شام اور تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالا گیا ہے، لیکن 56 شامی شخصیات پر پابندیاں برقرار رہیں گی، جن میں بشار الاسد حکومت کے سابق عہدیدار...
وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
سٹی42: کاسمو پولیٹن لہور کے بوجھ تلے ہمیشہ دبا رہنے والا لہور کا چھوٹا بھائی گجرانوالا بھی آخر ، بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر قدم بڑھا کر"ترقی کر گیا"۔ سی ایم مریم نواز کی مہربانی سے صنعتی ترقی کے ھب hub گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا، وہ بھی جدید گرین انرجی بسیں، یعنی آج گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہوا گیا۔گوجرانوالہ میں پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا رسمی آغاز کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف خود اپنی بھتیجی سی ایم مریم نواز کے ساتھ گوجرانوالہ آئے۔ دونوں کا گوجرانوالہ سے پرانا تعلق ہے جو درحقیقت سیاست سے آگے کا تعلق ہے۔ پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر...
وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی حکومت کا سیاسی افراتفری پھیلانے والیعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 9مئی فسادات کیحوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب سیاسی رہنماں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چودھری، شبلی فراز کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور،شہریارآفریدی، عثمان...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیے اےاین پی امیدوار،اکرم عثمان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل میاں اکرم عثمان، ظہیر عباس کھوکھر ، شبیر گجر نواز اعوان کے انتخابی دفاترکےدورے دورانِ سماعت پولیس نے ملزم میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت کی جانب سے 4 دن میں ملزم...
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کا مقصد پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، ADB کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز پنجاب کے تین اہم منصوبوں پر خرچ کی جائیں گی، جن میں زرعی ترقی، تعلیمی نظام کی بہتری اور صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد پنجاب کی معیشت کو مستحکم کرنا اور صوبے میں معاشی ترقی کے مواقع بڑھانا ہے۔
پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11ہزار 362مرد، 6ہزار 426خواتین جبکہ 19ہزار 366بچے شامل ہیں۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9ہزار 931افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11ہزار 64افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10ہزار 16افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔علاوہ...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں...
عام طور پر دیر سے دفتر آنے والے ملازمین ہی سرزنش یا برطرفی کا سامنا کرتے ہیں، لیکن اسپین میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو وقت سے پہلے دفتر پہنچنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ یہ واقعہ اسپین کے شہر الیکانٹے میں پیش آیا، جہاں ایک ڈیلیوری کمپنی میں ملازمت کرنے والی خاتون روزانہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں—حالانکہ ان کا کنٹریکٹ واضح طور پر کہتا تھا کہ ان کی شفٹ 7:30 بجے شروع ہوتی ہے۔ اپنے کولیگز اور مینیجر سے پہلے آکر کام شروع کرنا، جو عام طور پر ایک مثبت عادت سمجھی جاتی ہے، یہاں ان کے لیے مسئلہ بن گئی۔ 2023 میں منیجر نے پہلی بار...
تقریب سے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں نفرت کی آگ پھیلائی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی، باہر سے بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی، یہ لوگ بیرون ملک سے ٹویٹ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کی اخباروں سے اب موبائل سے صبح ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چھپتی ہیں، الیکٹرانک میڈیا نے اخبار کو ٹف ٹائم دیا۔ انہوں نے کہا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے،...
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پرنٹ میڈیا شدید چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور ان حالات میں اخبارات کی بقا ایک اہم سوال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پہلے لوگوں کا دن اخبار سے شروع ہوتا تھا، اب موبائل فون سے ہوتا ہے۔” سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے گردش کرتی رہتی ہیں جبکہ الیکٹرانک میڈیا نے بھی اخبارات کو سخت مقابلہ دیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود حکومت چاہتی ہے کہ پرنٹ میڈیا ترقی کرے کیونکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بہت سی خبریں غلط ہوتی ہیں، اور ٹی وی چینلز پر بھی بریکنگ نیوز کی دوڑ نے صحافت کے...
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے فروغ اور احیاء کے وژن کے تحت تاریخی شالامار باغ میں بھرپور اور رنگا رنگ سرگرمی ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘ کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی میں شاندار عوامی شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں تقریباً 450 بچوں اور والدین نے روایتی پنجابی کھیلوں کی متنوع سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب کی ثقافتی و تفریحی روایات سے جوڑنا اور تاریخی مقامات کو کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے پُرکشش جگہوں میں تبدیل کرنا ہے۔ اس سرگرمی میں مختلف روایتی کھیل بھی شامل تھے، جن میں لڈو، کیرم بورڈ، شطرنج، پٹھو گرم، بنتے، لٹو، بوریاں دوڑ، رَسہ کشی، بندر کلا، کلکّی اورکوکلا چھپاکی شامل...
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کر دیا ہے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نوازمریم نواز کا کہنا ہے کہ کے پی کا پچھلے چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ...
اسکرین گریب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو...
ویب ڈیسک :محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کی سہولت کے لیےاب فنگر پرنٹس ویریفیکیشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن بنادی ہے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند درخواست گزاروں کے لیے ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت فنگر پرنٹس ویریفیکیشن کا مرحلہ آسان بناتے ہوئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اب شہری آن لائن بھی پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، تاہم اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔ ڈی...
مدینہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔ ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مردوں کے لیے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اور دن میں 11 بجے سے عشاء تک ہوگا۔ خواتین کے لیے زیارت کا وقت فجر کے بعد سے دن 11 بجے اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کر سکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے یہ وقت فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک محدود رہے گا۔
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کو مبارک ہو۔ خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔ اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے...
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا، یہ دو ماہ پرانا...
سٹی 42 : لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں اساتذہ کو غیرحاضری پر شوکازنوٹس جاری کردیا، غیرنصابی ڈیوٹیوں پر پابندی کے باوجود غیر حاضر اساتذہ کی جواب طلبی کرلی گئی۔ دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھائیں یا غیرنصابی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، میٹرک کے پیپرز میں چند ماہ باقی ہیں اور اساتذہ سروے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے ان کی غیرنصابی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں، اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے سے ملک کے خلاف سازش اور بھارتی چینلز کو انٹرویو دیے جاتے ہیں، اب کسی کو جیل کے باہر ہجوم اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی...