پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید بڑھانے کے تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پیٹرول اورڈیزل پرمارجن میں اوسط فی لیٹرایک روپے20 پیسے اضافے کا امکان
پیٹرول پراوایم سیز،ڈیلرز مارجن کاشہریوں پرفی لیٹربوجھ 16۔51روپے برقرار
معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں پرایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع بتا رہے ہیں کہ پیٹرول،ڈیزل کیفی لیٹرپراوایم سیز،ڈیلرزمارجن1۔10سے 1۔28روپے تک بڑھانے کی تجویز پر عمل کرنے کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔پیٹرول اورڈیزل پرمارجن میں اوسط فی لیٹرایک روپے20 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ او ایم سی اور ڈیلر کا منافع بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کے کنزیومرز پر2روپے 40پیسے تک فی لیٹرکااضافی بوجھ پڑسکتاہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی منظوری اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی سے لی جائے گی۔ اس ضمن میں ایک سمری ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ای سی سی سے منظوری مل گئی تو اس تجویز کی توثیق کے لئے ایک سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش ہو گی۔ اس وقت پیٹرول پراوایم سیز،ڈیلرز مارجن کاشہریوں پرفی لیٹربوجھ 16۔51روپے ہے۔ ڈیزل پربھی او ایم سیز،ڈیلرز مارجن کا شہریوں پر فی لیٹربوجھ16۔51روپے ہے۔اس وقت ایک لیٹر پیٹرول،ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کامنافع7روپے87 پیسے ہے۔ فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل پراس وقت ڈیلرزکاکمیشن 8روپے 64پیسے لاگو ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پیٹرول اورڈیزل
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا