2025-05-29@04:12:09 GMT
تلاش کی گنتی: 916
«سونا چوری کرکے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے لیکن ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر اور اس کے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70...
غزہ: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے جہاں رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسی طرح نصیرات کیمپ...
مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک عام و معتدل حکومت ''عام شہریوں'' کیخلاف جنگ نہیں لڑتی اور نہ ہی ''تفریح کیلئے'' بچوں کا قتل عام کرتی ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے غاصب صیہونیوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، تمام عالمی اقوام کے درمیان ایک ''دھتکاری ہوئی'' اور ''تنہائی کا شکار'' ریاست بننے کی جانب بڑھ رہا ہے!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، یائر گولن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژيم کے ہاتھوں بچوں کے وسیع قتل عام کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام و معتدل...
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو ملین افراد بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ سے ناکہ بندی کے باعث غزہ میں دو ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ صرف چند منٹ کی دوری پر ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن خوراک سرحد پر روک دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خوراک سمیت انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکے جانے سے غزہ میں قحط کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیاں فلسطینی علاقے میں امداد...
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے...
سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے۔ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ملالہ نے کہاکہ لبنان میں ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے حال ہی میں لبنان میں تعلیم اور بحالی کی کوششوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی۔

پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، ملک گیر مہم 26 مئی کو شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سے گیٹس فانڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فانڈیشن کی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے پولیو...

کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں 17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کو ہٹایا گیا- کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ای نے اتحاد ٹاؤن، بلدیہ میں نصب اپنی 250 kva PMT کو واجبات کی۔عدم ادائیگیوں کے باعث ہٹا دیا تھا مگر بعد میں، شرپسندوں نے اپنے طور پر غیر قانونی طور پر 500 kva PMT کا ٹرانسفارمر نہ صرف نصب کیا بلکہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک سے دوبارہ منسلک بھی کر دیا اور بجلی چوری مسلسل جاری رکھی۔ اس غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں، پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کا 12 سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، خیبر پختون خوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے، اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا لٹکا...
غزہ کی پٹی میں غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں جاری نسل کشی میں شدت آ جانے پر اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کمسن بچوں کی وسیع شہادتوں کی زیادہ تعداد کے بارے چونکا دینے والے اعدادوشمار جاری کئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم نے گذشتہ صرف 2 دنوں میں ہی غزہ کی پٹی میں 45 فلسطینی بچوں کو کا قتل عام کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں یونیسیف نے غزہ کی پٹی میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں کمسن فلسطینی بچوں کے وسیع قتل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج “معرکہ حق” آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں بیرسٹر دانیال نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا، یہ جوان پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے احسان ہم پر ہمیشہ رہیں گے۔ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کے سامنے...
پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری اور عون چوہدھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔ پوسٹ میں نور نے قرآنی آیت "فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ" کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں "دعا زہرہ" کے نام سے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے اچھے نصیب، صحت اور نیکی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ View this post on Instagram A post shared...
یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب، شاہینوں کا شاندار فلائی پاسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم تشکرکے سلسلے میں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت شرکا کو سلامی پیش کی ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس کے علاوہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف،عطا تارڑ سمیت سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے ولولے اور جذبے کو سلام پیش کیا۔تقریب کے شرکا نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور...
وفاقی حکومت نومولود اور چھوٹے بچوں کی نشوونما اور پرورش کے لیے بچوں کے دودھ پاؤڈر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اشارہ وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے سوئس ملٹی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک پروسیسنگ کارپوریشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ وزارت اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور جلد ہی مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کے دودھ کے پاؤڈر پر ٹیکس کو کم کرنا اور اس بات کو یقینی...

پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے،بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیرقانونی سمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہئے۔ عراق میں پالتو شیرنے اپنے مالک کو مار ڈالا ترجمان دفتر خارجہ کا مزید...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر اور حقِ خودارادیت کے حصول کے جدوجہد کی تحریک کو دہشت گرد تحریک قرار دینا بھارت کا بہت بڑا جھوٹ اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام سانحہ کی بنیاد پر انڈیا کے فالس فلیگ جنگی جنون نے خود اس کو ہی بڑا نقصان پہنچایا ہے، انڈیا کا جنوبی ایشیا پر بالادستی کا خواب 10 مئی کے چند گھنٹوں میں چکنا چور ہوگیا انڈیا کے جنگی جنون نے ایشیا کو یونی پولر کی بجائے بائی پولر بنادیا ہے۔ مغرب کے اسلحہ کی برتری کا دبدبہ اور...
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جو 10 روز تک جاری رہیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں وفاقی وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453 ارب روپے ٹیکس جمع...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔...
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں بااثر افراد نے ایک نوجوان پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ ڈسکہ کے تھانہ موترہ کے علاقہ میں پیش آیا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ کاشف مسیح پر مالکان نے موبائل چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا، تشدد اس قدر ہوا کہ ہڈیاں ٹوٹ گئیں، اس کے جسم میں کیلیں بھی ٹھوکی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف جامکے چوک میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسکہ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی،...

برطانیہ کی سپیشل فورسز کے سابق ارکان کا عراق اور افغانستان میں بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ سپیشل سینٹرل کورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکوان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہٰذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔ عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی، وزیر خزانہ اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کا ٹیکس دائرہ کار اور آمدن بڑھانے پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔ تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشافچیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے قائمہ کمیٹی سے اختیارات مانگ لیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد اور شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں جو استعداد کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس چوروں کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کرنے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے ، سب کو اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہوگا،ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٹیکس کی شرح کم کرکے عام آدمی پر بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں.(جاری ہے) وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا اس موقع...

ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جائزہ اجلاس میں ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے اسکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کرکے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا...
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص ممکنہ میزائل حملے کے فوری بعد بچوں کو نہایت سکون سے فزکس کا بنیادی اصول سمجھا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگی صورتحال کے باوجود وہ شخص بچوں کو سمجھاتا ہے کہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ تیز ہوتی ہے، اسی لیے تم کو پہلے روشنی نظر آئی پھر آواز سنائی دی۔ یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت اور مزاح کا امتزاج بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جنگ کے سائے میں بھی تعلیم اور شعور کا دامن نہ چھوڑنا قابلِ ستائش ہے، ایک صارف...
پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنسنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے اثرات پر بات کرتی نظر آئیں حرا مانی نے بتایا کہ اس لمحے انہیں شدید خوف محسوس ہوا اور ایسا لگا جیسے وہ دوبارہ کبھی اپنے بچوں سے نہیں مل سکیں گی انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات ان پاکستانیوں سے شیئر کرنا ہے جنہوں نے جنگ کے حالات میں اپنے پیاروں کو...
ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔ امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی "ایگنِس" اور بیٹا "اوشین" کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) انسٹاگرام پوسٹ میں امبر ہیرڈ نے نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آرہی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی کی ابوظبی ایئرپورٹ سے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے تجربے اور جنگی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ کے مطابق، وہ اُس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں جب پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ شاید اپنے بچوں سے دوبارہ نہ مل سکیں۔ ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات اُن پاکستانیوں سے بانٹنا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو جنگ کے باعث کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا...
مصر کے شمالی علاقے القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی،پولیس جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پراسیکیوشن میں ملزم کو 4...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن "بنیان مرصوص" (آہنی دیوار) کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا جہاں سے پاکستان کی مساجد، خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 3 فتح میزائل فائر کیے گئے جن کا ہدف بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائیٹ، ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ تھا، ان تینوں تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے اپنے میزائل سے کامیاب نشانہ لگاتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا۔
کراچی: واٹر کارپوریشن کے سی ای او نے شہر میں پانی چوری میں ملوث عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو معطل کردیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی چوری کی روک تھام اور منصفانہ فراہمی سے متعلق موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او واٹر انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے اسلام گنج کالونی نزد لسبیلا برج، لیاری ندی، مسرت سنیما ناظم آباد، سیف اللہ بنگش اڈہ اور سلیکا مشین فیکٹری کے سامنے واقع آئس فیکٹری ناظم آباد کا معائنہ کیا اور اس دورے...
انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی...
پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔ آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ ...
بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بںدرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ 77 ہزار ٹن امپورٹ اور 40 ہزار ٹن ایکسپورٹ کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5 جہازوں کی آمد اور 4 کی روانگی متوقع ہے، جس میں بلک کریئرز، 6 کنٹینرز بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔
پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی۔ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ بھولے گا، یہ معصوم پاکستانی بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے اب مزید جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔ Post Views: 4
"آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی۔ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ بھولے گا، یہ معصوم پاکستانی بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے اب مزید جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا...
میڈیا تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا جوابی وار جاری ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شہید پاکستانی بچوں کے نام پر پاکستانی فتح میزائل کی لانچ کردیا گیا۔ پاکستانی فتح میزائل کو بھارت کے اہم ٹھکانے تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ شائع کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی حملے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی الفتح میزائل کی لانچ، شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی ہے ۔ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا۔ یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ مزید :
قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی یروشلم کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے زیرِ انتظام 3 اسکولوں کو بند کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان اسکولوں کی بندش کا ;عجلت میں لیا گیا۔ سیکڑوں فلسطینی طلبا کو اسکول سے واپس گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے اسکول کی مکمل تلاشی لی۔ چھاپے کے وقت بھی وہاں ;6 سے 15 سال کی عمر کے درجنوں طلبا کلاسز میں موجود تھے۔ اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی میں اسکول اسٹاف کے ایک رکن کو بلاجواز حراست میں لے لیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اداورے اونروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل، فلپ لازرینی نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو...
---فائل فوٹو ایف بی آر نے تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کرتے ہوئے اس کو روکنے کےلیے قائمہ کمیٹی سے اختیارات مانگ لیے۔نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔اس دوران چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس میں مانیٹرنگ کا اختیار تھا مگر انکم ٹیکس میں ایسا اختیار نہیں تھا، اسلام آباد میں ایک ہیچری دن میں 10 لاکھ چوزے فروخت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک چوزے کی پیداواری لاگت 60 سے 70 روپے ہے، اس کمپنی سے 150 ارب روپے کی ٹیکس وصولی بنتی ہے، کمپنی کو 30 ارب روپے سالانہ اضافی ٹیکس...
شاہین عتیق:چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے بچوں کے ڈبے کے دودھ کی غیر معیاری فروخت اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کی عدم دستیابی کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں ڈائریکٹر ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈبے کا دودھ بنانے والی فیکٹریوں کے لائسنس ازسرنو چیک کیے جائیں۔ مزید برآں، چیف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈریپ اور متعلقہ محکمے کو فوری طور پر بچوں کے دودھ کی جانچ کے لیے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 2015 کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 55 لاکھ اور روزانہ تقریباً 14,900 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اس...
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے نمائندے عبداللہ فاضل نے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، سینیٹر مصدق مسعود ملک سے ملاقات کی۔ملاقات میں بچوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور اس حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے بچوں کی ماحولیاتی کمزوریوں اور ان کے سماجی و معاشی حالات پر پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے شواہد پر مبنی پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔عبداللہ فاضل نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے بچے، دنیا کے دیگر حصوں کی طرح، موسمیاتی تبدیلی کے...

کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا،خمیازہ بھگتنا ہوگا‘ مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا، اسے حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی، متعلقہ علاقوں میں انتظامی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کی، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی میں ڈرونز بھیجے، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بھارت کے 12 ڈرونز...
کراچی: ناظم آباد 4 نمبر میں گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں بدھ کے روز تعمیراتی کام کرنے والے مزدور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس نے چند گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور طلائی زیورات برآمد کر کے واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر امجد کیانی نے بتایا کہ ملزمان نے امداد اللہ نامی شخص کے مکان نمبر 4D/36 میں کام کے دوران مچان پر رکھے 45 تولہ کے طلائی زیورات چوری کیے اور شام 7 بجے اپنا کام مکمل کر کے فرار ہوگئے ۔ گھر...
میری گاڑی غزہ کے بچوں کے علاج میں استعمال کی جائے ، وصیت مسیحوں کے سابق روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری وصیت نے ایک انسانی ہمدردی پر مبنی پیغام دیا جو خاص طور پر غزہ کے بچوں سے متعلق تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں کہا کہ "پوپ موبائل کے نام سے معروف وہ گاڑی جو انہوں نے 2014 میں بیت اللحم کے دورے کے دوران استعمال کی تھی اسے غزہ کے بچوں کے علاج کے لیے ایک موبائل میڈیکل کلینک میں تبدیل کیا جائے۔ اس منصوبے کے تحت گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا میڈیکل سینٹر بن جائے جہاں بچوں کے طبی...
بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے نتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد آرمی چیف کا احسن اقدام۔ بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام کرتے ہوئے زیر علاج مریضو ں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو بچوں کے والد شاہد احمد نے مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی۔ حیدر آباد، سند ھ کے رہائشی شاہد احمد نے کہا کہ "میرے دو بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا "۔ 21 اپریل 2025 کو ہم اپنے بچوں کے علاج کی غرض سے بھارتی شہر فرید...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی، پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ مزید :
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکولوں سے...
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان...
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت نے زیرِ علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد شاہد احمد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس غیر انسانی اقدام کی مذمت کی تھی۔شاہد احمد کا کہنا تھا کہ میرے 2 بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، میڈیکل بورڈ بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔ دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد شاہد احمد نے نریندر مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔حیدر آباد کے رہائشی شاہد احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 2 بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج کرانے وہ بھارت گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 21 اپریل 2025 کو وہ اپنے بچوں کے علاج کی غرض سے بھارت کے شہر...
راولپنڈی/ اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو بچوں کے والد شاہد احمد نے مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی۔ حیدر آباد، سندھ کے رہائشی شاہد احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے دو بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 21 اپریل 2025 کو ہم اپنے بچوں کے علاج کے لیے بھارتی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے نام نہاد ”پہلگام فالس فلیگ آپریشن“ کے بعد ایک اور غیر انسانی قدم اٹھایا گیا، جب دل کے عارضے میں مبتلا دو پاکستانی بچوں کو علاج کے دوران ہی زبردستی بھارت سے نکال دیا گیا۔ تاہم، پاکستان نے اس ظلم کا بھرپور اخلاقی اور انسانی جواب دیا۔ آرمی چیف نے ان بچوں کے علاج کی ذمہ داری سنبھال لی ہے اور راولپنڈی کے معروف اے ایف آئی سی ہسپتال میں ان کا مفت اور معیاری علاج جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد رہائشی شاہد احمد نے بتایا کہ ’میرے دو بچے عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں...
امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ سابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاؤس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ حال ہی میں امریکی صدر نے تسلیم کیا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف کی جنگ کھلونوں کی قلت اور مہنگائی کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے بجائے 2 گڑیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس...
بھارت سے واپس بھیجے گئے دل کے مریض بچوں کا آرمی چیف نے علاج کا ذمہ لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں۔ دل کے عارضے میں مبتلا دو معصوم بچوں کو علاج کے دوران پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ تاہم، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچوں کے علاج کی مکمل ذمہ داری اُٹھا لی ہے۔دل کے مریض بچوں عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) کے والد شاہد احمد، حیدرآباد سندھ کے رہائشی ہیں، جنہوں نے بتایا کہ وہ 21 اپریل 2025 کو علاج...
یاسر عرفات: نارووال میں ٹک ٹاک کا جنون بچوں میں بھی خطرناک حد تک بڑھنے لگا، بدومہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک 10 سالہ بچہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کے انجن سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ بدومہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک کمسن بچہ ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران پیچھے سے تیز رفتار ٹرین آتی دکھائی دی لیکن بچہ انجن کے بالکل قریب سے گزر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بچے کی جان لیوا حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد...
ملالہ یوسفزئی : فوٹو فائل نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے بچوں کیلئے ایک مرتبہ پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں۔ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں بچوں کی بھوک اور اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر نیویارک ٹائمز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کی حالت کو "دل دہلا دینے والا" قرار دیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام ملالہ یوسفزئی انہوں نے کہا کہ بچوں کی حالت کو دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بچے بدترین بھوک اور موت کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، میں ان کی...
لاہور: پہلگام واقعہ کے بعد بھارت انسانیت بھول گیا، واہگہ بارڈر پر پیر کے روز ایک ایسا منظر پیش آیا جس نے ہر حساس دل کو لرزا کر رکھ دیا۔ بھارتی حکام نے ایک بھارتی ماں ثناء بلال سے اس کے دو معصوم بچوں کو جدا کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا جبکہ ماں بچوں کی جدائی پر تڑپتی رہی اور انسانی ہمدردی کی اپیل کرتی رہی۔ ثناء بلال، جو بھارتی شہر میرٹھ کی رہائشی اور بھارتی پاسپورٹ ہولڈر ہیں، نے چند سال قبل پاکستانی شہری بلال گجر سے شادی کی تھی اور وہ کراچی میں مقیم تھیں۔ وہ 45 دن کے ویزے پر اپنے والدین سے ملنے بھارت آئی تھیں، مگر ان کا یہ دورہ ایک...
پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ان کی وصیت سامنے آئی ہے جس میں خاص طور پر غزہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں لکھوایا کہ میرے مرنے کے بعد میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے کلینک بنادیا جائے۔ "دی ویٹی کن نیوز" کے مطابق پوپ فرانسس کی وصیت پر عمل درآمد کے لیے ان کی گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا کلینک بن جائے۔ اس موبائل کلینک میں غزہ کے بچوں کے طبی معائنے، علاج معالجے، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی۔ اس موبائل کلینک کو غزہ کے اُں علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات میسر نہیں...
غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید ہوگیا، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔ غزہ میں بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے دوران 2 مارچ کو غزہ میں ہر طرح کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی جو تاحال برقرار ہے۔ اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی...
ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔ طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے...
موچکو یارمحمد گوٹھ گھرمیں فائرنگ سے6 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ شہناز ولد کامران کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کامران نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی، جاں بحق خاتون پہلی بیوی تھی اوراس سے 6 بچے ہیں جبکہ شوہرنے دوسری شادی تین سال قبل کی تھی اور دوسری بیوی سے بھی اس کا ایک بچہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کا شوہراسٹیٹ ایجنٹ ہے، رات گئے میاں بیوی میں کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا اورصبح خاتون نے شوہرکے پستول سے مبینہ طور پرخود...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھائے گئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقدامات نے کئی خاندانوں کے افراد کے لیے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا ہے۔ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت نے جہاں ان کے خاندانوں اور گھرانوں کے افراد کیلئے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا وہیں اس تناظر میں مودی حکومت کے بہت سے اقدامات نے بے گناہ اور معصوم لوگوں جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ان کی زندگی کو بھی سماجی المیوں میں بدل دیا ہے ان میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجے جانے کے احکامات بھی...
لاہور کے علاقے بادامی باغ کی جوزف کالونی چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ شہباز عرف لونا، یوسف اور احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور گلی محلوں، رش والے مقامات پر موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو ویران جھاڑیوں میں چھپے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج...
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے کارروائی کرکے لڑکی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا، چوکی پولیس نے اسٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، لڑکی نے پولیس سے غلط بیانی کی ناکام کوشش کی۔ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے، لڑکی قصور کی رہائشی ہے، طلائی زیورات، نقدی و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکوک افراد و سامان کے بارے میں 15 کال پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس اہم تقریب کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں، میچ آفیسرز اور کمنٹیٹرز اس بیماری کیخلاف آگاہی فراہم کریں گے۔ آگاہی مہم کے تحت میچ کے آفیسرز اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن پہنیں گے، جو بچوں کے کینسر کی علامت ہے، جبکہ کھلاڑی میدان میں خصوصی سنہری ٹوپیاں اور ربنز پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپ بھی سنہرے رنگ کے ہوں گے۔ کینسر سے متاثرہ اسٹیڈیم میں خصوصی طور پر مدعو کیے جائیں گے، اور دونوں ٹیموں...

یانگو (Yango) پاکستان کی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری
لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔اپنے موقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز چودھری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہیں،...
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے، خواتین نے بھارتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے۔پاک بھارت سرحد پر شہریوں کی بھیڑ لگی ہے، گاڑیوں کی قطاریں ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنسآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط... خواتین کا کہنا ہے کہ کس قانون کے...
صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے نایاب نسل کے بھیڑیے کے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ جبکہ کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے قمرالدین کاریز میں کی گئی۔ کارروائی کے لیے لیویز کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔ بھیڑیے کے یہ بچے پہاڑی غار سے مقامی چرواہوں نے پکڑے تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ چرواہے بھیڑیے کے بچوں کو اپنے مال مویشیوں کے تحفظ کی غرض سے مارنا چاہتے تھے۔ بچوں کی عمریں ایک ماہ سے کم ہیں اور وہ خود سے زندہ رہنے کے قابل نہیں ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق 3 سے 4 ماہ تک بھیڑیے کے بچوں کو خصوصی دیکھ بھال میں رکھا جائے گا۔ واضح...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت میں موجود پاکستانی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کا ایک اور جذباتی ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ بیان میں انہوں نے حکومت پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپنے بچوں کی حفاظت اور فوری واپسی کے لیے اپیل کی ہے۔غلام حیدر نے بتایا کہ انہوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہاں موجود عملے کو ان کے بچوں کی واپسی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔ غلام حیدر نے کہا میرے چار بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں۔ ان کی زندگی،...
اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر بیمار بچوں کا علاج ممکن بنایا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر صحت کا سامانِ شفا، فاؤنڈیشن کا دورہ بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا تھا،ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی لیکن علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج...
لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
اسلام آباد: بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دونوں بچے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا تھا۔ ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی اور علاج مکمل نہ ہو سکا۔ ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔بچوں کے علاج...
پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں...
فائل فوٹو۔ لاہور میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔
شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان میں مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی راولپنڈی سےگلگت جا رہی تھی۔