2025-08-11@17:12:44 GMT
تلاش کی گنتی: 60899
«شامل نہیں»:
(نئی خبر)
راولپنڈی میں جنگلی سور کی آزادانہ آمدورفت نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے، یہ جنگلی جانور کئی افراد کو زخمی بھی کرچکے ہیں۔ راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے جھنڈا چیچی میں جنگلی سور کی آزادانہ آمدورفت سے شہری خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں،مقامی افراد کے مطابق یہ جانور شام کے بعد گروپ یا تنہا صورت میں نمودار ہوتے ہیں اور صبح تک علاقے میں رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پُر اسرار جنگلی جانور کی پارلیمنٹ ہاؤس میں توڑ پھوڑ : عملہ پریشان رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جنگلی خنزیر کئی بار خواتین، بچوں اور راہگیروں پر حملہ کر کے زخمی کر چکے ہیں۔ یہ جانور خالی پلاٹوں، قبرستانوں اور گلی محلوں میں پھینکے گئے کھانے کے فضلے پر گزارہ...
اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے کم از کم 145 فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں یا ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اس کا اعلان کرنے والے ہیں۔ آسٹریلیا پیر کو تازہ ترین ملک بن گیا جس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا۔ عرب نیوز کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے اور اس کے بعد جاری اسرائیل-غزہ جنگ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی عالمی حمایت کو نئی زندگی بخشی ہے۔ یہ پیش رفت اس روایتی مؤقف سے انحراف ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام صرف اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے ذریعے ممکن ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان...
پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔ ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔ اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں۔ نغمے کے بول قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد” کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔ یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو...
ویب ڈیسک :سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، 6 روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔ وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت 60.3 فیصد کوٹے پر درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا 13 ارب 34 کروڑ کی تعلیمی گرانٹ لینے کا فیصلہ حج اخراجات کی پہلی قسط...
اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار 210 میں سے 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں، چھ روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرا دیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت 60.3 فیصد کوٹے پر درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ وزارت کے آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ حج اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ 38 سے 42...
غزہ :حالیہ عرصے میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس نے پوری دنیا کے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ پیر کے روز عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین-اسرائیل مسئلے پر ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے بیان میں “چار ضروری اقدامات” پیش کیے۔ انہوں نے چین کے موقف کو واضح طور پر بیان کیا، فلسطین-اسرائیل مسئلے کے مناسب حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں، اور بین الاقوامی انصاف اور عدل کے تحفظ کے لیے چین کی دانشمندی کا اظہار کیا۔چین کے پیش کردہ “چار ضروری اقدامات” کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہر نقطہ موجودہ تنازعے کے...
بیجنگ : چین کی وزارت قدرتی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ نیشنل پارکس کے لئے حقوق کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔ نیشنل پارک قومی معیار کی نمائندگی کرنے والے قدرتی ماحولیاتی نظام ہیں ، جس میں تحفظ کا سب سے وسیع دائرہ اور مکمل ماحولیاتی عمل موجود ہے۔ نیشنل پارک چین کے قدرتی ماحولیاتی نظام میں سب سے اہم ، سب سے منفرد قدرتی نظاروں ، بے مثال قدرتی ورثہ ، اور حیاتیاتی تنوع سے مالامال ہوتے ہیں۔ قومی پارکوں میں قدرتی وسائل کے حقوق کی رجسٹریشن ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کوفروغ دینے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے، جس کے ذریعے قدرتی وسائل کی ملکیت کے حقوق کے متعدد...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف ملٹری آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ قومی جرگے اور طالبان کے مابین کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں مختلف مطالبات پیش کیے گئے، قومی جرگے کی جانب سے طالبان کے سامنے جو مطالبات رکھے گئے، ان میں لڑائی کا خاتمہ، امن قائم رکھنا اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کا سلسلہ ختم کرنا شامل تھا۔ جرگے نے واضح کیا تھا کہ اگر وہ لڑائی چاہتے ہیں تو واپس افغانستان جانا ہوگا اور مقامی آبادی میں رہائش کی اجازت نہیں دی جائے گی، کئی روز تک مرحلہ وار مذاکرات کے باوجود اتفاق...
قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ نیب کے مطابق چند مخصوص عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں دراصل ایک گہری سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد متاثرہ افراد کو خوفزدہ کر کے ان کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا ترجمان نیب نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان خود نیب کی نظر میں متاثرین ہیں، جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ ہوا ہے اور بیورو ان کے حقوق کے...

بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی،عبدالقادرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے تین گنا ہے،کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام اباد نے ان تمام لوگوں کو جو کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق ، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں- کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے- مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا- بحریہ ٹاؤن کے خلاف...
نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ نیب کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں محض رہائشیوں کو پریشان کرنے اور کم قیمت پر جائیدادیں خریدنے کی سازش ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا، اور ان کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں...
خیبرپختونخوا میں شدید بے امنی کے دوران رائے اس بات پر واضح طور پر منقسم ہے کہ قیامِ امن کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے یا نہیں۔ ایک رائے یہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے سوا کوئی اور حل موجود نہیں، اور آپریشن ہی آخری راستہ ہے۔ ان کے مطابق، طاقت کا استعمال ہی وہ ذریعہ ہے جو دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑ سکتا ہے اور عوام کو فوری ریلیف دے سکتا ہے۔ لیکن دوسری جانب، فوجی آپریشنز کے خلاف مقامی سطح پر کیے جانے والے مظاہروں (امن مارچ) میں یہ مطالبہ بار بار دہرایا جاتا ہے کہ اگر آپریشن ہی آخری حل ہے تو یہ وضاحت دی جائے کہ اب تک کیے گئے بائیس...
اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے تنازع پر مذاکرات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے معاملے پر حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔حکومت کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری مذاکراتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں آئی جی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی شامل ہیں۔جے یو آئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز اور دیگر علماء کرام شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت علماء کرام کو آج کے احتجاجی مظاہرے کو موخر کرنے پر...

سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب نیوز پر
سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج کے بعد مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ مدنی مسجد کی جگہ پر نمازیوں کے جمع ہونے اور ویڈیوز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مساجد کو ملنے والے تمام نوٹس منسوخ کر دیے گئے۔ ایکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق مدنی مسجد دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔ احتجاج کے دوران ہزاروں افراد مسجد کے مقام پر پہنچ گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا فیصلہ اس منصوبے کے جواب میں کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے کیا ہے. جرمن نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کے لیے ہتھیار نہیں پہنچا سکتے جو اب صرف فوجی ذرائع تک رہ گیا رہا ہے ہم سفارتی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کر رہے ہیں غزہ میں بڑھتا ہوا انسانی بحران اور انکلیو پر فوجی کنٹرول میں اضافہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں نے جرمنی کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے جو تاریخی...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز ہے جو ممالک اسرائیل کو سیاسی تحفظ، فوجی امداد یا سفارتی ڈھال فراہم کر کے جواب دہی سے بچا رہے ہیں وہ شریک جرم ہیں اور انہیں اس کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے.(جاری ہے) سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ دو ریاستی حل پر حملے کے مترادف ہے فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے ہی کرنا ہے کوئی فلسطینیوں کے مستقبل اور گورننس سے متعلق فیصلے نہیں کرسکتا رپورٹ کے مطابق...
ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔ مذکورہ افسران کیخلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگیڑا کی گرفتاری اور بھاری رقوم کی برآمدگی کے بعد پنجاب حکومت نے کرپٹ بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کی بجاے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022 کو ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022 کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں...
لاہور ہائیکورٹ کا سرنڈر کیے بغیر زرتاج گل کی درخواست پر سماعت سے انکار، پیشی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بدھ سے مون سون بارشوں کے اگلے سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب جہلم اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے کل 13اگست سے شروع ہونے والے مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کے باعث دریاوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے. صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو سٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی پیشگی انتظامات مکمل کرنے...
جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں چیئرمین متحدہ نے کہا کہ 2018ء میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں انتھونی نوید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اہم قرارداد پیش کی۔ پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔ اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے برعکس، سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ رہائش گاہ کی نیلامی کے دعوے حقیقت سے عاری نکلے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ادریس عباسی نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کی کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں صرف مخصوص افراد کی جائیدادیں نیلامی کے لیے رکھی گئی ہیں، جن میں فرح گوگی کی اراضیات اور عمارتیں شامل ہیں، جبکہ عمران خان کی کوئی بھی ملکیت اس فہرست میں موجود نہیں۔ ادریس عباسی کے مطابق بارہ کہو یونین کونسل آفس میں لگائے گئے اشتہار میں فرح گوگی کی 248 کنال زمین اور آٹھ منزلہ عمارت، اس کے علاوہ 405 کنال زمین اور تین منزلہ عمارت کی تفصیلات دی گئی...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) قومی فخر کو عوامی سطح پر اثر انگیزی کے ساتھ جوڑنے کے ایک اہم قدم کے طور پر، وزارت غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ (MoPA&SS) نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) اور پیغامِ پاکستان (PeP) کے تعاون سے "ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان" کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے، جو یومِ آزادی اور یومِ دفاع 2025 کی مناسبت سے منائی جا رہی ہے۔ یہ مہم اگست اور ستمبر کے مہینوں میں جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر کے 105 اضلاع میں 2,458 سے زائد تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری شامل ہیں۔...
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کی حکومت کسی بھی طور پر ڈیفالٹ کے قریب نہیں تھی، ڈیفالٹ کا جھوٹ بولا گیا تھا اور ایسا بیانیہ بنایا گیا تھا جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ محمد زبیر نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور کہانی بنائی گئی کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست ختم کر دی لیکن ایسا نہیں تھا اقتدار لینے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ فسانہ گھڑا گیا تھا کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے،...

پٹوارخانوں میں بھرتیوں سے متعلق کیس ؛ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس میں ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پٹوارخانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ نے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ دیکھی ہے؟اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کہاکہ میں نے ابھی رپورٹ نہیں دیکھی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے کہاکہ کچھ وقت دیا جائے تعیناتیاں کردیں گے،عدالت نے...
الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر سنگین الزامات، دہلی پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماؤں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی ودھرا سمیت شیو سینا (یوبی ٹی) کے رہنما سنجے راوت کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کمیشن اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مبینہ ملی بھگت کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئیں۔ راہول گاندھی نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے لیے ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’حقیقت...
اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات سیاسی نہیں جرائم سے متعلق ہیں، ایسے واقعات کسی اور ملک میں ہوتے تو نتائج بہت سنگین ہوتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کے اس بیان کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کے 5 طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ اتنا بے بنیاد ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنی ایک گھنٹہ 50 منٹ کی پارلیمانی تقریر...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی زندگی اچھی گزر رہی تھی اور وہ لمبی عمر کی توقع کر رہی تھیں، لیکن اچانک انہیں "کوریوکارسینوما" نامی ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر کی تشخیص ہوئی، جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی مشکل تھے کیونکہ وہ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ وہ اس بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں خوف تھا کہ لوگ...
پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان...
کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد “انڈیا بلاک” نے پیر کی صبح انتخابی کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا، جس پر دہلی پولیس نے متعدد سینیئر اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں کانگریس کے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سنجے راوت شامل ہیں۔ راہل گاندھی نے حراست میں لیے جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ایک شخص، ایک ووٹ کے اصول کے لیے جدوجہد ہے۔ پولیس کا مؤقفپولیس کے مطابق اپوزیشن کو صرف 30 ارکان پر مشتمل وفد کو انتخابی کمیشن تک جانے کی اجازت تھی، لیکن 200 سے زائد افراد مارچ میں...
نو مئی سیاسی نہیں جرائم کے مقدمات ہیں، یہ واقعات کہیں اور ہوتے تو نتائج سنگین ہوتے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات سیاسی نہیں جرائم سے متعلق ہیں، ایسے واقعات کسی اور ملک میں ہوتے تو نتائج بہت سنگین ہوتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کے اس بیان کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کے 5 طیارے...
ویب ڈیسک: عظیم صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے عرس مبارک کے موقع پر ضلع سجاول کی انتظامیہ نے کل 12 اگست بروز منگل کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عرس کی مناسبت سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، اسکولز، کالجز اور بلدیاتی دفاتر بند رہیں گے۔ عرس مبارک کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ، عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف روحانی، مذہبی و ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی،ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر مہر محمد عباس انچارج سی آئی اے احمد کامران اور دیگر بھاری نے دوران تفتیش انتہائی خطرناک خانہ بدوش گینگ کا سراغ ملنے پر سی...
ایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی بارہ روزہ خونریز جھڑپوں کے بعد ایک نیا خوفناک باب کھل گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے ”العریبیہ“ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں درجنوں ایرانی جوہری سائنس دانوں کی ہلاکت کے بعد ایران نے اپنے باقی ماندہ اور نئے سائنس دانوں کو ملک بھر سے غائب کر کے خفیہ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ مقامات یا تو تہران کے محفوظ ترین علاقے ہیں یا شمالی ایران کے ساحلی شہروں میں ایسی محفوظ پناہ گاہیں جہاں...
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی بارہ روزہ خونریز جھڑپوں کے بعد ایک نیا اور سنسنی خیز مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں درجنوں ایرانی جوہری ماہرین کی ہلاکت کے بعد تہران نے اپنے باقی ماندہ سائنس دانوں کو فوراً منظر عام سے غائب کر کے انتہائی محفوظ اور خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ مقامات یا تو تہران کے سخت سکیورٹی والے علاقے ہیں یا پھر شمالی ایران کے ساحلی شہروں میں ایسے محفوظ ٹھکانے جہاں عام لوگوں کا داخلہ ممکن نہیں۔ متعدد سائنس دان اچانک اپنے گھروں اور یونیورسٹیوں سے غائب ہو گئے ہیں، اور ان کی جگہ ایسے...
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر کہا ہے کہ اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ اپنے خصوصی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، آج کا دن قائداعظم کے اس وژن کی یاد دہانی کراتا ہے جس میں ہر شہری کو برابری اور باہمی احترام کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی برادریوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اقلیتوں نے مسلح افواج، عدلیہ، سول سروسز، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں، اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چودہ اگست کو منانے کے بجائے احتجاج کرے، گھیراؤ جلاؤ، جلتی بسز، ڈنڈا بردار لوگ، پھیلی ہوئی انارکی ذہن میں نہیں؟ جب دس سال پہلے اسلام آباد کا گھیراؤ کیا، احتجاج کا پتہ چلا، تیرہ اگست یا پندرہ اگست کا دن احتجاج رکھتے تو افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کی گیدڑ بھبھکی کا کیا جواب دینے کیلئے قوم اور افواج نے دس مئی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، دس دن کی کہانی سب کے سامنے ہے، بھارت کو اب ذمہ داری کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک حالیہ شو میں شرکت کے دوران اپنی دلچسپ اور مزاحیہ باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ شو میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی خواہش کا ذکر کیا جو سن کر سب چونک گئے—اگر انہیں کسی تاریخی شخصیت کے ساتھ کھانے کا موقع ملے تو وہ علامہ اقبال کا انتخاب کریں گی۔ وجہ؟ کیونکہ ان کے اپنے نام میں بھی “اقبال” شامل ہے۔ مومنہ اقبال نےگفتگو کے دوران بتایا کہ کبھی کبھار سیٹ پر وہ ایسا جملہ بول دیتی ہیں جسے بعد میں سوچ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ دل میں اکثر خیال آتا ہے کہ یہ بات اکیلے میں کہہ دیتی تو بہتر تھا، سب کے سامنےکیوں کہہ...
لاہور: ملک کے شمالی سیاحتی علاقوں میں حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب کے میدانی علاقوں خصوصاً لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ اور ملتان سے شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح اب ان علاقوں کی طرف جانے سے گریز کرتے نظر آرہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ صرف چکوال میں جولائی کے وسط تک 423 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کئی سالہ اوسط سے دگنی تھی۔ مری، سون ویلی، کالا باغ اور دیگر مقامات پر سڑکیں بند ہوئیں، جس سے درجنوں سیاح پھنس گئے۔ ریسکیو اداروں کو مسلسل بارش کے...
پشاور میں چارسدہ میں ڈینگی سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر واسع اللہ نے بتایا کہ سجاد نامی مریض ڈینگی میں مبتلا تھا جو آج انتقال کرگیا ہے۔ چارسدہ میں اب تک 42 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ ضلعی محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 52 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 8 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کیے گئے جبکہ 5 تصدیق شدہ مریض تاحال زیرِ علاج ہیں۔ خوش قسمتی سے راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے باعث کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع...
اسلام آباد: عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔ شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی...
اسلام آباد پٹوار خانوں میں بھرتیوں کا کیس، ڈپٹی کمشنر نے وقت مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھرتیوں کا مجوزہ طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ پرائیویٹ افراد کے پٹوار خانوں میں کام کرنے کی تفتیش کے لیے مقرر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر سے سٹیٹ کونسل کی رپورٹ سے متعلق استفسار کیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ انہوں نے رپورٹ نہیں دیکھی۔ جسٹس...
حکومت کی زرعی شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہو گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ گدھے صوبہ پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں: بلوچستان کے مقابلے میں 17 لاکھ 73 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مقابلے میں 16 لاکھ 21 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔ سندھ کے مقابلے میں 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔ صوبہ وار تفصیل درج ذیل ہے: پنجاب: 24 لاکھ 3 ہزار سندھ: 10 لاکھ 81 ہزار خیبر پختونخوا: 7 لاکھ 82...
نیند کے دوران بہت سے لوگ بے خبری میں اپنا منہ کھول کر سوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عادت کے پیچھے صحت کے کیا راز چھپے ہو سکتے ہیں؟ منہ کھول کر سونا کب معمول کی بات ہے اور کب یہ کسی بیماری کی نشانی ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کئی افراد کے لیے منہ کھول کر سونا بالکل معمول کی بات ہے اور یہ بذات خود بیماری کی علامت نہیں۔ عام طور پر جب ناک بند ہوتی ہے، مثلاً شدید زکام یا ٹانسلز بڑھنے کی صورت میں، لوگ سانس لینے کے لیے منہ کا سہارا لیتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں میں یہ مسئلہ زیادہ دیکھا جاتا ہے، جہاں بڑھے ہوئے اڈینائڈز یا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان، معتبر اور باخبر ذرائع نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تعلقات “انتہائی خوشگوار” ہیں اور عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پسِ پردہ کسی تبدیلی کی غیر مصدقہ خبریں گردش کرتی رہیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک وفاقی وزیرِکو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اس امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان معاملات بالکل ویسے...
لاہور میں ورکشاپ سے خطاب میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اسلام وہ دین ہے جو محبت، رواداری، برداشت اور احترام کا درس دیتا ہے، ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں مختلف مسالک اور مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ان کے عقائد، فقہی آرا، اور اندازِ عبادت مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن سب انسان ہیں، انسانیت، اخوت اور باہمی احترام ہم سب کا مشترکہ سرمایہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، اختلاف رائے کو دشمنی نہیں بلکہ فکری وسعت سمجھنا ہوگا۔ اسلام وہ دین ہے جو محبت، رواداری، برداشت اور احترام کا درس دیتا ہے،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نیوز کے پروگرام میں اینکر فرخ شہباز وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے اور برا بھلا کہتے ہیں،جونیئر اور سینئرز کیلئے گندی زبان استعمال کی جاتی ہے،حالانکہ جیل میں انہیں کھانے کیلئے ہر چیز میسر ہے۔ وزیر ریلوے کاکہناتھا کہ عمران خان جیل اچھی نہیں کاٹ رہا، ان کے پاس آپشن کوئی نہیں ہے،اڑ کر تو وہ جیل سے باہر نہیں آ سکتا۔ حنیف عباسی کاکہناتھا کہ ہر الیکشن متنازعہ رہا ہے ،بانی پی ٹی آئی مجھ سے 2013میں جیتے تھے،بانی پی ٹی آئی کو 25ہزار بیلٹ باکس سٹمپ لگا کر پہلے دے دیئے گئے تھے۔ خیبرپختونخوا کے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا...
( طیب سیف) موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور کے ساتھ مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا،پبلک ٹرانسپورٹ میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیدیا ۔ خلاف ورزی پر جرمانہ اور موٹروے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ اس سے قبل سفر کرنے والے ڈرائیور کے لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب ڈرائیورز کے ساتھ مسافروں کو سیٹ بیلٹ باندھنا ہو گی ۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
چَیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے تقریباً ایک ہزار ملازمین کو بھاری بونس دینے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی کل فل ٹائم افرادی قوت کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتے ہیں۔ جی پی ٹی 5 کے اجرا سے ایک روز قبل، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے مواصلاتی پلیٹ فارم سلیک کے ذریعے ملازمین کو ایک حیران کن پیغام بھیجا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی کے اپلائیڈ انجینئرنگ، اسکیلنگ اور سیفٹی ڈومینز میں کام کرنے والے محققین اور سافٹ ویئر انجینئرز کو 2 سال کے لیے ہر سہ ماہی پر بونس دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل’ جیو‘ کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ سے جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا واضح موقف رہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔ میاں نواز شریف کے اپنے دور اقتدار میں جب بھی ایک یا دو مرتبہ موقع ملا ہے، انہوں نے اپنے موقف پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے...
اترکاشی میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے بھارتی فوج کے متعدد اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھارالی گاؤں میں مکانات، سڑکیں اور فوجی تنصیبات شدید متاثر ہوئیں۔ بھارتی جریدے ’منٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق، فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے اور 5 دن گزرنے کے باوجود لاپتہ اہلکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی اترکاشی جیسے سانحات کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافہ...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں، نغمے کے بول قومی ترانے ’’پاک سر زمین شاد باد‘‘ کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے، نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بتا رہا ہے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)فائونڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کے عمل کیلئے جو رفتار درکار ہے اس کے مطابق پیشرفت نہیں کی جارہی ، ایف بی آر کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے اس کے ڈھانچے کو نئی بنیاد دینے کے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین سے اسٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پالیسی بنانے والے مستقل مزاجی کی بجائے ایڈ ہاک ازم کو ترجیح دیتے ہیں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 اگست 2025 کو لاہور جاتی امراء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، یہ ملاقات خواجہ آصف کی جانب سے بیوروکریسی کے حوالے سے تنازع خیز بیانات اور ان کے مستعفی ہونے کی افواہوں کے بعد ہوئی۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے خواجہ آصف سے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے جو ٹویٹ کیا ہے کہ پرتگال میں...
اسلام آباد: پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے نتائج میں پنجاب تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔ حکومت کی تازہ زراعت شماری رپورٹ میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق پنجاب اس فہرست میں سب سے آگے ہے جب کہ بلوچستان میں سب سے کم گدھے پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو باقی تمام صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ سندھ 10 لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 7 لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6...
کراچی: ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ میں سوریا کمار یادیو کی عدم دستیابی پر بھارت کو متبادل کپتان کی فکر لاحق ہوگئی۔ سوریا کمار یادیو نے حال ہی میں جرمنی میں ہرنیا کی سرجری کروائی ہے، وہ سردست بنگلورو کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ری ہیبلی ٹیشن کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ سوریا کمار ایشیا کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے لیکن اگر وہ آئندہ ماہ یواے ای میں شیڈول ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ نہیں ہوئے تو بھارت کو کسی دوسرے پلیئر کو قیادت سونپنا پڑے گی۔ اس لیے متبادل قیادت کے لیے دیگر ناموں پر غور بھی جاری ہے، ایسے میں شبمن گل، اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا کے نام سامنے آئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے...
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اور یہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا...
ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی سابقہ اہلیہ اور ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہولمز کی نئی فلم ٹریلوجی "ہیپی آورز" کی شوٹنگ کے دوران ٹام اور کیٹی کی بیٹی سوری کروز کو نیو یارک سٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ٹام کروز کی 19 سالہ بیٹی سوری کروز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کی خوبصورتی پر مداح بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹام کا چائلڈ ورژن اور والد کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Just Jared (@justjared) مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام کروز کی بیٹی کو بھی ہالی ووڈ...
سردار ایاز صادق، جامعہ نعیمیہ اور حلقہ کی تبدیلی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال سردار ایاز صادق اُن چند منفرد اسپیکرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بحثیت سپیکر ایسی روایات قائم کیں جو اس سے قبل پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان کی نمایاں کوششوں میں سے ایک غیر معمولی اقدام عام شہریوں، بالخصوص طلبہ، کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھول دینا تھا تاکہ وہ قانون سازی کے عمل اور عوامی نمائندوں کے طریقۂ کار کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ یہ محض رسمی یا نمائشی قدم نہ تھا بلکہ عوام اور پارلیمان کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے...
—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ڈمپرز کو جلانے کے واقعے میں 14 سے 15 افراد گرفتار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے، ایف بی ایریا تھانہ اور یوسف پلازہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ ڈمپر مالکان کو 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ ڈمپرز میں ٹریکرز اور پہیوں کے گرد سیفٹی لگائیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد...
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے ہیں۔ یہ...
27 سالہ فاسٹ باؤلر یوش دیال کو یوپی ٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یوش دیال، جنہوں نے اس سال رائل چلنجرز بنگلور (RCB) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، کو گورکھپور لائنز نے 7 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا، مگر اب انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ یوپی کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) نے بتایا ہے کہ جے پور کے سنگانر صدر پولیس اسٹیشن میں یوش دیال کے خلاف کیس درج ہونے کے بعد انہیں لیگ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے فرنچائز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوش...
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دو ریاستی حل کے فروغ اور مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے۔ انتھونی البانیز کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کے بدلے کئی وعدے کیے ہیں، جن میں حماس کو مستقبل کی ریاست سے الگ رکھنا، اسرائیل کے پرامن وجود کو تسلیم کرنا، غیر مسلح ہونا، عام انتخابات کرانا، شہدا و قیدیوں کے خاندانوں کو ادائیگیاں ختم کرنا، گورننس میں اصلاحات، تعلیمی و مالی شفافیت، اور عالمی نگرانی کی اجازت شامل ہیں تاکہ نفرت اور تشدد کی ترغیب روکی جا سکے۔ انہوں نے...
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم نہ صرف فلسطینیوں بلکہ خود اسرائیلی فوجیوں کی ذہنی حالت پر بھی اثر ڈالنے لگے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک رضاکار فوجی نے ڈیوٹی پر جانے سے صرف دو روز پہلے خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والی فوجی کی والدہ نے بتایا کہ غزہ میں کیے گئے انسانیت سوز مظالم نے اس کے بیٹے کی روح کو زخمی کر دیا تھا اور وہ کئی راتوں سے سو نہیں پا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ نفسیاتی دباؤ مزید فوجیوں کو بھی خودکشی پر مجبور کر سکتا ہے۔ رواں برس اب تک 18 اسرائیلی فوجی اپنی جان لے چکے ہیں، جبکہ کئی رضاکار فوجی ڈیوٹی پر واپس آنے سے انکار کر چکے ہیں۔ دوسری جانب غزہ...
اسلام آباد: کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے، شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید نے 11 اگست 2024 کو وادی تیرہ میں وطن دشمنوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہادت کے وقت کیپٹن عزیر محمود ملک کی عمر 24 برس تھی، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کے والد نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن عزیر میرا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جو...
ممبئی کی موسیقی کی دنیا کی پہچان آشا بھوسلے کی پوتی اور گلوکارہ زنئی بھوسلے نے کرکٹر محمد سراج کے ساتھ اپنے تعلقات پر جاری قیاس آرائیوں کا ایک بار پھر خاتمہ کر دیا۔ رواں سال کے آغاز میں محمد سراج نے زنئی بھوسلے کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو شائقین نے یہ نتیجہ نکال لیا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ مگر جلد ہی دونوں نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ وہ ایک دوسرے کو بہن اور بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اب 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر زنئی بھوسلے نے محمد سراج کو راکھی باندھ کر اس رشتے پر دوبارہ...
ہم سب جانتے ہیں کہ اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے، لیکن پھر بھی روزمرہ کی عادات میں ہم اکثر اسے نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ذرا سوچیں، ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہی ہمارے جسم اور مستقبل کی صحت کو تشکیل دیتا ہے۔ بعض اوقات چند لمحوں کا ذائقہ ہمیں برسوں کی بیماری دے سکتا ہے، اور فرنچ فرائز اس کی ایک بڑی مثال ہیں۔ فرنچ فرائز کا ذائقہ اور خوشبو جتنا دل لبھاتی ہے، یہ اتنا ہی ہماری صحت کے لیے خاموش خطرہ بھی ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک طویل المدتی تحقیق کے مطابق، اگر کوئی شخص ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ بار فرنچ فرائز کھاتا ہے تو اس کے ٹائپ ٹو...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ محسن نقوی نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے، پاکستان میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ہر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے گزشتہ رات دل خراش ٹریفک حادثے نے ایک خوشیوں بھرا گھر اجاڑ دیا، جب ہیوی ٹریفک نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو کچل ڈالا۔ اس حادثے میں 22 سالہ ماہ نور اور اس کا 14 سالہ بھائی احمد رضا جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ ان کے والد شاکر ولد صلاح الدین شدید زخمی ہو گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماہ نور کی اگلے ماہ شادی طے تھی، مگر قسمت نے اس کے ہاتھوں میں مہندی کی بجائے کفن تھما دیا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ جہیز کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن ایک لمحے میں سب خواب ٹوٹ...
مظفرآباد: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے معذور افراد کی فلاح کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مظفرآباد میں جدید فری لانسنگ حب قائم کیا۔ ایس سی او خصوصی افراد کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر روزگار کے نئے دروازے کھول رہا ہے جبکہ ایس سی او ہنر کے ساتھ خود اعتمادی اور امید کی بحالی کا بھی ضامن ہے۔ مظفرآباد کی عجوہ، عزم کی وہ کہانی جسے ایس سی او نے خواب دیکھنے کے لیے نئی آنکھیں دیں۔ عجوہ کے والد نے بیٹی کے عزم و ہمت کی کہانی سناتے ہوئے کہا: کہ میرا نام سید ابرار حسین شاہ ہے اور میں مظفرآباد آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں، میری ایک بیٹی عجوہ ہے جو پیدائشی...
کرنل (ر) کرس رومبرگ سےملیے، آپ 29 کمانڈو رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق برطانوی فوجی افسر اور مصر و اردن میں برطانوی سفارت خانوں کے فوجی اتاشی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ اگر کہا جائے تو سب سے بڑھ کر ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے ایک شخص کے بیٹے ہیں، جنہیں حال ہی میں لندن سے ایک ’دہشت گرد تنظیم کی حمایت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ کرنل (ر) کرس رومبرگ کے یہودی والد 25 برس کی عمر میں نازیوں سے بچنے کے لیے آسٹریا سے برطانیہ ہجرت کر گئے تھے، اور یہی واقعہ آج کے ان کے احتجاج کی اصل تحریک ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ بچپن سے وہی قصے سنتے ہیں جو آپ...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کے بجائے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021ء کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022ء کو ہوئی جب کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022ء کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں 31 مارچ 2026ء اور پہاڑی...
پاکستان کی کہانی اُن لوگوں کی زبانی جنہوں نے آزادی کی قیمت قربانیاں دے کر چکائی۔ یوم آزادی کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجینیئر محمد صادق خان سے خصوصی ملاقات کی گئی۔ آزاد کشمیر کے ہیرو محمد صادق خان، جدوجہدِ آزادی کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انجینیئر محمد صادق خان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ ایک ملک ایسا بنا ہے جہاں ’’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘‘ قانون ہوگا، کشمیر کو آزاد کروانے والوں کا نظریہ بھی یہی تھا کہ یہ ملک اسلامی ہو۔ انجینئر محمد صادق خان نے کہا کہ اسلام کے نام پر ملک بننے کے بعد ہندوؤں کے ساتھ رہنے کا کوئی جواز نہ رہا، پاکستان بننے...
غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا،...
غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اپنے 3 صحافتی ساتھیوں سمیت غزہ میں شہید ہو گئے۔ غزہ کے الشفاء اسپتال کے مطابق 28 سالہ انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کو اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے میں موجود تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ اسٹرائیک تھا۔ شہادت پانے والوں میں الجزیرہ کے رپورٹر محمد قریقیہ، کیمرا مین ابراہیم ظاہر اور...
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے مشروط ہوں گے۔ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021ء کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022ء کو ہوئی جب کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022ء کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں 31 مارچ 2026ء اور پہاڑی علاقوں میں...
الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اور ان کے 4 ساتھیوں کو غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ غزہ کے الشفا اسپتال کے باہر صحافیوں کے قیام کے لیے بنے ہوئے خیمے پر نشانہ بنا۔ اس حملے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں الجزیرہ کے رپورٹر محمد قریقہ اور کیمرہ آپریٹرز ابراہیم زاہر، محمد نوفل اور مؤمن علیوا بھی شامل ہیں۔ 28 سالہ انس الشریف نے اپنی آخری پوسٹ میں اسرائیلی بمباری کی شدت اور خونریز کارروائیوں کی شدید مذمت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حقائق کو بغیر کسی تحریف کے دنیا تک پہنچایا، اور کئی بار غم و الم کا سامنا کیا، مگر...
انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اتوار کی شام شمال مغربی ترک صوبے بالکیسر میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا، جس نے چند ہی لمحوں میں کئی عمارتوں کو زمین بوس کر دیا۔ زلزلے کا مرکز سندر گڑھ قصبہ تھا جہاں کے مناظر دل دہلا دینے والے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک 81 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکالا گیا، لیکن وہ تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ 16 عمارتیں مکمل طور پر تباہ اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ اور استنبول تک محسوس کیا گیا۔...
قومی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کا دفاع کریں۔ اقلیتوں کے تحفظ کے بل کی آڑ میں 295-C قانون کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ صدر مملکت، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور اقلیتوں کے تحفظ کے بل پر دستخط نہ کریں، توہین رسالت، توہین مذہب و شعائر اسلام کی مرتکب افراد کیخلاف قانون و انصاف پر مبنی ٹرائل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایکشن کمیٹی کے صدر و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت اور جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی کی میزبانی میں اجلاس لاہور میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہوا۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،...
کچھ عرصہ پہلے میرا دفتر شارع فیصل پر تھا اور رہائش ملیر میں، لیکن اب دفتر ڈیفنس فیز 8 منتقل ہوچکا ہے، اور میرا روزانہ کا راستہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ہو کر گزرتا ہے۔ یہ وہ طویل، مصروف اور اہم سڑک ہے جو قیوم آباد، جام صادق پل سے شروع ہوتی ہے اور داؤد چورنگی تک جاتی ہے۔ کراچی کا کورنگی انڈسٹریل ایریا ایک اہم صنعتی زون ہے جہاں ہزاروں فیکٹریاں اور کارخانے قائم ہیں۔ روزانہ لاکھوں افراد اسی علاقے کا رخ کرتے ہیں، چاہے ملازمت کےلیے ہوں یا کاروباری مقاصد کے تحت۔ لیکن اس صنعتی ترقی کے سائے میں ایک ایسا بحران پنپ رہا ہے جسے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، اور وہ ہے ٹریفک کا...
اترکاشی سانحے پر بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ناقص منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔ بھارت میں پیش آنے والے تمام سانحات میں مودی حکومت کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے اور اترکاشی کا سانحہ ان ہی کھوکھلے دعووں اور ناقص کارگردی کی تازہ مثال ہے۔ بھارتی جریدے منٹ کے مطابق اترکاشی میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد بھارتی فوجی اور 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ دھارالی گاؤں اترکاشی میں موسلا دھار بارش سے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ بھارتی فوجی تنصیبات بھی تباہ ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں ماہرین کے...
مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت(ص) پر ہماری جانیں قربان، مگر توہین مذہب کے نام پر کاروبار کا راستہ روکنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کیس کی سماعت کے دوران جو حقائق منظر عام پر آئے، چشم کشا ہیں، تحقیقاتی کمشن کی تشکیل کا فیصلہ قابل تحسین، تائید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین مذہب کے جھوٹے الزام پر بھی وہی سزا رکھی جائے، جو مجرم کیلئے ہے، تاکہ اسلام اور پاکستان کی بدنامی کو روکا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان مال عزت و آبر و قربان، توہین رسالت(ص) کے کسی ملزم کو...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ آپ کی آواز نہیں ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کافی نہیں ہیں۔ یہ کسی اور کے الفاظ اور اعمال ہیں جنہیں آپ نے اندرونی طور پر قبول کرلیا ہے۔ ایسے معاشرے میں جہاں شہادت کو اکثر محبت کا مترادف سمجھا جاتا ہے، آپ وہ ہیں جو واقعی بغیر زیادہ انحصار محسوس کیے اور شاید خود سے محبت کے ایک صحت مند احساس کے ساتھ محبت کرنے کے قابل ہیں۔ جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں گیئر تبدیل کرتے ہیں، یہ یقینی بنائیں کہ جب آپ اپنے آپ سے محبت کرنا جاری رکھتے ہیں، تو آپ دوسروں سے بھی محبت کرنا جاری رکھتے ہیں اور جب آپ دوسروں سے محبت...
وطن کی مٹی میں ان گنت شہدا کا خون شامل ہے اور یہ قربانیوں کا سلسلہ قیامِ پاکستان سے آج تک جاری ہے۔ انہی جان نثاروں میں شامل کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کیپٹن عزیر محمود نے 11 اگست 2024 کو خیبر پختونخوا کے وادیٔ تیرہ میں وطن دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 24 برس تھی۔ شہید اپنے پسماندگان میں والدین اور بہن بھائیوں کو چھوڑ گئے۔ شہید کے والد نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ وہ 13 جنوری 2000 کو پیدا ہوئے،...
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے البانیز نے کہا:’آج میں تصدیق کرتا ہوں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں آسٹریلیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘ یہ بھی پڑھیے فلسطین باقی نہ رہا تو تسلیم کیا ہوگا؟ آسٹریلوی وزیر خارجہ کا انتباہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا اور بعض یورپی ممالک کو فلسطین کو تسلیم کرنے کے ارادے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا...
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کے جستجو اور ارادے سے وطن کا قیام ممکن ہوا، ہم پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ مصروف رہیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ...
پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن اس عہد کی یاد دہانی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تاریخی خطاب میں کیا تھا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، یہاں بلا تفریق ہر ایک کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہر شہری آزاد ہے۔اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور حملوں کے دوران عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فٹبالر سلیمان عبید سمیت 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیدار شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2023 سے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 288 کھیلوں کے میدان، اسٹیڈیم، جم اور کلب تباہ کر دیے۔ حالیہ دنوں غزہ میں اسرائیلی حملے میں ’پیلے آف فلسطین‘ کے نام سے مشہور فٹبالر سلیمان العبید بھی شہید ہوئے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بمباری سے غزہ میں فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا ہیڈکوارٹر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اتوار کو اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی محاصرے اور جبری قحط کے باعث غذائی قلت سے...