2025-07-26@00:26:16 GMT
تلاش کی گنتی: 596

«فارمیٹ میں»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صدرِ مملکت کو حالیہ بھارت پاکستان بحران کے دوران کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے آگاہ کیا کہ کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا، کمیٹی نے بین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور، سینیٹ میں بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو بھارت-پاکستان حالیہ بحران کے دوران کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائل کے تل ابیب اور دیگر شہروں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاعی ارادوں اور صلاحیتوں کا سخت پیغام دے دیا ہے۔ ہائپرسونک، بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے لیس ایرانی فوج اب پورے خطے میں خطرے کی علامت بن چکی ہے۔ آخر ایران کے پاس ایسی کون سی میزائل ٹیکنالوجی ہے جو جدید دفاعی نظاموں کو بھی ناکام بنا سکتی ہے؟ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اپنی سرزمین سے محض سات منٹ کے اندر ہی تل ابیب کو نشانہ بنا کر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی طاقت کے بل پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ اس کارروائی نے ایران کی میزائل صلاحیتوں کو ایک بار پھر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 ) حکومت بجلی کو مزید سستی، قابل اعتماد اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات کے ساتھ ساتھ نیٹ بلنگ میں ایک منصفانہ اور پائیدار منتقلی کا منصوبہ بنا رہی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ سسٹم کو ختم نہیں کر رہی ہے اس کے بجائے موجودہ میکانزم کو زیادہ موثر، شفاف اور پائیدار ماڈل میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں 2017-18 میں اس کے متعارف ہونے کے بعد سے، نیٹ میٹرنگ میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے اور اب اس کا قومی گرڈ پر نمایاں اثر پڑ رہا ہے ان اثرات کو ذمہ داری سے حل کرنا ضروری سمجھا...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا بجٹ سے پہلے مخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکے ذخیرہ کرلیے، بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو نئے طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس سے استثنا دیا گیا، یہ امتیازی قانون ہے ورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی،  ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئرلائن متاثر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب سفارتی امن مشن پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر بشری انجم بٹ کو کامیاب امن مشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سینیٹر بشری انجم بٹ نے توصیفی کلمات پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سینیٹر بشری انجم بٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زرداری کی سربراہی میں مختلف ممالک کادورہ کرنے والے وفد میں شامل تھیں۔
    ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا نے کی جس میں کمیٹی کے اراکین نے سولر کی درآمدات پر عائد 18 فیصد ٹیکس کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے کچھ مخصوص لوگوں نے سولر کی درآمد کر کے ذخیرہ کر لیا تھا، اور بعد میں اچانک بجٹ میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا، جس سے سولر انڈسٹری متاثر ہوئی۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اس اقدام کی شدید...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے لیے مختص فنڈز میں واضح اور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی تحریری تجاویز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے، جو کہ ایک تشویشناک رجحان ہے۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی بجٹ منظور کروانا ہے تو حکومت ہمارے مطالبات مانے، پیپلز پارٹی نے شرائط رکھ دیں ان کا کہنا تھا کہ جامعات، تحقیقی اداروں اور طلبہ کی تعداد میں اضافے...
    — فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آڈیٹرز کو دینے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔دورانِ اجلاس رکن کمیٹی سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ ہم کبھی ڈیٹا دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نئے آڈیٹرز ایف بی آر کے ملازم ہوں گے لیکن کانٹریکٹ پر ہوں گے۔ ان کو پہلے ایف بی آر حکام کی مدد کے لیے ہائر کیا جا رہا ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جب ان آڈیٹرز کو ہائر کرلیا ہے تو ڈیٹا بھی دینا چاہیے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آڈٹ کمپنیوں کو کسی...
    وفاقی بجٹ پر حکومتی اراکین بھی ناخوش، سینیٹر عرفان صدیقی کا تعلیمی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:نئے وفاقی بجٹ 26-2025 پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی اراکین پارلیمنٹ بھی ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے وفاقی بجٹ میں تعلیم خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو تحریری تجاویز جمع کروائیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پانچ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں ہوا، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مطالبہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خزانہ کو تحریری طور پر تجویز پیش کی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے کیونکہ بجٹ تجاویز میں مختص کی گئی رقم ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے فروغ کے لئے بہت کم ہے۔ سینٹ سیکرٹیریٹ کے ذریعے قائمہ کمیٹی امور خزانہ کو باضاطہ طور پر بھیجی گئی اپنی تجویز میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات جاریہ (Recurrence Grant) اور ترقیاتی (Development) بجٹ میں مسلسل کمی آ رہی ہے جبکہ دوسری طرف سرکاری یونیورسٹیوں، انسٹیٹیوٹس اور...
    ٹیکس کی وصولی کو مزید سخت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے نیا کلاسیفکیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے نان فائلرز پر زندگی تنگ کردی جائے گی، وہ نہ مالیاتی لین دین کرسکیں گے، نہ گاڑیاں اور غیر منقولہ جائیداد خرید سکیں گے، نہ سیکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے اور نہ ہی بینک اکاؤنٹس کھلوا سکیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ایسے اقدامات تجویز کرنا چاہتے ہیں جن سے قوانین پر عملدرآمد بہتر بنایا جا سکے، ٹیکس چوری کا خاتمہ کیا جا سکے اور ٹیکس کے نظام میں دیانت داری کو فروغ دیا جا سکے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔ اس حوالے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے قواعد و ضوابط میں متعدد اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ون ڈے میچز میں گیند کے استعمال اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے تقرر سے متعلق نئی پالیسی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں گیند کا نیا اصول موجودہ قانون کے مطابق، ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے ایک نئی گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند 25 اوورز تک استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم نئے قانون کے تحت اب دونوں گیندیں 34 اوورز تک استعمال کی جائیں گی، اور 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب کر کے اننگز کے اختتام تک...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ فارمیٹ میں دو گیندوں کے استعمال اور کنکشن سے متعلق قوانین میں تجویز کی گئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ کرک انفو کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی تجویز آئی سی سی کی مینز کرکٹ کمیٹی نے پیش کی تھی جس کو چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی نے منظور کیا۔ یہ تبدیلیاں ٹیسٹ فارمیٹ میں 17 جون، ایک روزہ فارمیٹ میں 2 جولائی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ موجودہ قانون کے مطابق مینز ون ڈے انٹرنیشنل کی ہر اننگز میں دو نئی گیندیں استعمال ہوتی ہیں، یعنی دونوں اینڈز سے ایک ایک گیند۔ قانون میں تبدیلی کے بعد اب ہر اننگز میں 34 ویں اوور کے اختتام تک...
    ویب ڈیسک:  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کردی۔  سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک و دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے،فنانس بل پر بحث کے دوران چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر افسران کو اختیارات ملنے سے منی لانڈرنگ کے مقدمات بنیں اور کاروبار بند ہوجائیں گے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل     فاروق نائیک نے منی لانڈرنگ کے نوٹس کو چیئرمین ایف بی آر کی اجازت سے مشروط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کردی۔سینیٹ کمیٹی اجلاس میں سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک و دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔فنانس بل پر بحث کے دوران چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر افسران کو اختیارات ملنے سے منی لانڈرنگ کے مقدمات بنیں اور کاروبار بند ہوجائیں گے۔فاروق نائیک نے منی لانڈرنگ کے نوٹس کو چیئرمین ایف بی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی 95 فیصد...
    تل ابیب (اوصاف نیوز)ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی وار کیا ہے۔ رات بھر میں اسرائیل کے مختلف شہروں پر 5 مرحلوں میں سیکڑوں میزائل داغے۔ وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ فوجی ہیڈکوارٹر بھی ملیامیٹ کر دیا۔ ایران کی جانب سے صرف پہلے دو مرحلوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ سو میزائل داغے گئے۔ حملوں سے تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔ 50 منزلہ عمارت تباہ ہو گئی۔ کئی مقامات پر دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے ۔ ایرانی حملوں میں ایک خاتون ہلاک 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے سے تل ابیب کے جنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹر پر حملہ کیا گیا، حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو نقصان...
    امریکی سینیٹر برنی سینڈرز  نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یا ہونے امریکا کی سفارت کاری کو نیچا دکھایا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر مذاکرات اتوارکو طے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یا ہونے حملہ کردیا اور انہوں نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو ماردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یا ہونےامریکا کی سفارت کاری کو نیچادکھایا، نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کوخطرے میں ڈالا۔   Netanyahu’s illegal unilateral attack on Iran risks a full-blown war. These strikes directly undermine the U.S. diplomatic efforts to address Iran’s nuclear program....
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بنکر میں اہم میٹنگ کی ہے۔ وزیر دفاع اور ملٹری لیڈر شپ کے ساتھ صورتحال پر غور کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی، ایرانی حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ Post Views: 5
    فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں واقع فائبر شیٹ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام میں فائبر شیٹ تیار کرنے والی دکان کے اندر ویلڈنگ کا کام جاری تھا، جس کے دوران چنگاریوں سے آگ بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دو افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جب کہ ایک زخمی زیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے دوہرا معیار ترک کر دیں، ملک کو موجودہ بحرانوں میں دھکیلنے والے اب تنقید کر کے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کو قرض دینے سے روکا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے...
    بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک ترکیہ دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سلامتی اور دفاع سمیت باہمی تعاون کے نئے امکانات دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاک ترکیہ دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سلامتی اور دفاع سمیت باہمی تعاون کے نئے امکانات دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو سینیٹ سی بلاک میں اُن سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر کا اپنے دفتر آمد پر انتہائی گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا...
    بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو فروغ دیا جارہا ہے ، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھا دیں امریکا کے فریمانٹ گردوارے نے امریکی محکمہ انصاف سے اس ادارے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ، غیر ملکی رپورٹ امریکا میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندو امریکن فائونڈیشن مودی سرکار کے آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے۔مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ امریکا کے فریمانٹ گردوارے نے ہندو امریکن فانڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق فریمانٹ گردوارے نے امریکی...
    آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ گزشتہ روز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مشکلات میں گھری آسٹریلوی کیلئے اسٹیو اسمتھ نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔ اسٹیو اسمتھ میگا فائنل میں بیٹنگ کیلئے آئے تو آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 3 بلےباز 46 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم انہوں نے اپنی اننگز جاری رکھیں اور ٹیم کا اسکور 146 تک پہنچادیا۔ مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل، پہلا روز: جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی آؤٹ، 169 کا خسارہ باقی بعدازاں بیو ویبسٹر 72 رنز بناکر ٹیم ٹوٹل 212 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اہم حکومتی کابینہ کے رکن وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ کو ’’مالی فحاشی‘‘ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو عام آدمی کے مرہون منت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں...
    لاہور: پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ قابل نظرانداز ہے۔  انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،عام آدمی کی کھانے پینے کیلیے قوت خرید نہیں رہی، حکومت ایک طرف کلین انرجی کو فروغ دیناچاہتی ہے دوسری طرف سولرپینلز پر ٹیکس لگا دیے، ارکان اسمبلی کو ٹیکس کٹوتی کے بعدتنخواہ ملتی ہے۔  تحریک انصاف کے ترجمان نیازاللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے ، پولی گرافک ٹیسٹ کے حوالے سے حکومت کے ارادے کا پتہ ہے،فارم 47 والے اکٹھے ہوگئے، عمران صنعتکار ہے نہ زمیندار اس نے کسان کو ریلیف دیا، کرونا کے...
    سٹی42:  وفاقی وزیر دفاع اور کابینہ کے اہم رکن خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 'مالی فحاشی' قرار دے دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کر دی۔  وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت...
    غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلی جنس نے پاکستان کے وفاقی بجٹ برائے مالی دوہزار چھبیس کو ایک متوازن بجٹ قرار دیدیا ہے۔ وفاقی بجٹ پر غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی مارکیٹ انٹیلی جنس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ۔ دفاعی ساز وسامان اور اسلحے کی خریداری پر اضافی فنڈز خرچ کئے جائیں گے ۔ پاکستان دفاعی آلات میں لڑاکا طیارے اور بیلسٹک میزائل دفاعی نظام میں اخراجات کر سکتا ہے ۔ صحت اور تعلیم پر اخرجات میں کٹوتی کی جائے گی ۔ بجٹ میں ریونیو میں اضافے پر توجہ ہے جبکہ ترقی کے اہداف حاصل نہ ہوسکیں گے ۔ مالی سال دوہزار چھبیس میں پاکستان...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بٴْنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔امریکی شہر فریمانٹ کے گوردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔گوردوارے کا الزام ہے کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکہ میں بڑھاوا دے رہی ہے اور بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔(جاری ہے) اس تنظیم نے مودی سرکار کی حمایت میں سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور سکھ کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا عالمی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارت کو گھسیٹ کر (کان سے پکڑ کر) مذاکرات کی میز پر لائے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر، بھارتی ہٹ دھرمی اور خطے میں امن کے امکانات سے متعلق اہم بیان دیا ہے، جس نے سفارتی حلقوں اور عالمی مبصرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن محض ایک خواہش نہیں بلکہ عالمی ضرورت ہے اور اگر اس مقصد کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان...
    ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے کہا کہ سینیٹ سے عہدے کی توثیق ہوئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاوں گا۔ٹرمپ کے ممکنہ خصوصی ایلچی برائے جنوبی ایشیا پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھائیں گے، جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے۔پال کپور کا مزید کہنا تھا کہ عہدہ پر فائض کیا گیا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کروں گا، سینیٹ کی توثیق کے بعد پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔
     واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ  تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نےتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔...
    امریکا میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ’’ہندو امریکن فاؤنڈیشن‘‘ مودی سرکار کے آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے۔ مودی سرکار 2014 ء سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بُنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ امریکا کے فریمانٹ گردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔ دی گارڈین کے مطابق فریمانٹ گردوارے نے امریکی محکمہ انصاف سے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی تحقیقات کا مطالبہ  کیا ہے۔ گردوارے کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکا میں فروغ دے رہی ہے۔ رپورٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ افضال نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں سوشل میڈیا سیل قائم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے جدید رجحانات کے مدنظر حکومت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے جا سکیں۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت سمعتہ افضال نے کہا کہ اطلاعات کے شعبے...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے بل کی سفارشات کو منظور کرلیا جبکہ چیئرمین نے مالیاتی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں آغاز پر سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کرائی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 ایوان میں پیش کیا۔ چئیرمین سینٹ نے مالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کرتے ہوئے بجٹ پر 10 روز میں سفارشات جمع کروانے کی...
    بجٹ 2025-2026: مالیاتی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے بل کی سفارشات کو منظور کرلیا جبکہ چیئرمین نے مالیاتی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں آغاز پر سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہدا کیلیے دعائے مغفرت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کرائی۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے ایوان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں وزیر خزانہ نے سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 پیش کردیا، جبکہ اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، پی ٹی آئی ارکان نے کسانوں کا قتل نامنظور، مزدوروں کا قتل نامنظور کی نعرے بازی کی، چیئرمین سینیٹ نےمالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کردیا،قائمہ کمیٹی خزانہ 10 روز میں سفارشات تیار کرے گی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سینیٹ اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ کرائی گئی، ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی، دعائے مغفرت قائد ایوان نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار...
    سائنسدانوں نے ایک ایسی آسان ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے جس کی مدد سے آپ اپنی پسندیدہ غذاؤں کو ترک کیے بغیر دبلا پتلا رہ سکتے ہیں۔  اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق پتلا ہونے کا راز کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز نہیں بلکہ انہیں تاخیر سے کھانے میں ہے۔ نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ جب بھی آپ کھانا کھانے بیٹھیں تو کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں سے پہلے فائبر یا پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے سبزیاں یا انڈے کھائیں جس سے خون میں شوگر کی بڑھتی ہوئی مقدار کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کاربوہائیڈریٹس والی خوراک سے کھانا شروع کریں گے تو شوگر میں اضافہ زیادہ کھانے کا باعث بنتا ہے جو بدلے میں وزن بڑھنے کا سبب بن جاتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20  میں ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان بنانے پر غور تیز کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مکمل مشاورت کے بعد سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد متوقع ہے۔سلمان علی آغا نے حالیہ دورہ زمبابوے میں کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی نمائندگی کی اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا...
    پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ  بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے یہ  بھی کہا کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ  تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس ارکان اور...
    اسپین کے الکاریز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے۔ پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط فائنل میں الکاریز نے اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔ پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فیصلہ کن میچ میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل تھے۔ پہلے سیٹ میں سینر نے چھ چار سے برتری ثابت کی۔ دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے سات چھ سے فتح پائی جبکہ تیسرا سیٹ الکاریز نے چھ چار سے جیتا۔ چوتھے سیٹ میں الکاریز سات چھ سے فاتح رہے۔ فیصلہ کن سیٹ میں الکاریز سپر ٹائی بریکر پر کامیاب رہے۔ ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا۔ کوکو گف...
    PARIS: اسپین کے کارلوس الکاریز فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اعصاب شکن مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل  تھے اور ہسپانوی اسٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔ پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ  الکاریز نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔ فرنچ اوپن کے...
    عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی وفاقی دارالحکومت میں صفائی ستھرائی کا عمل پوری تندہی سے جاری ہے۔ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے اور عطر گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ شہریوں نے سی ڈی اے کی جانب سے عید کے...
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت صوبہ بھر میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں 100 سے زائد افسران و ملازمین تین مختلف شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عید کے تینوں دن صفائی آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔ عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں  بھگدڑ مچ گئی سیکرٹری بلدیات کے مطابق ہیلپ لائنز 1198 اور 1139 پر بھی فوری عوامی شکایات...
    پیرس:عالمی نمبر ایک جانک سِنر نے ایک یادگار مقابلے میں 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنے پہلے فرنچ اوپن فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ فلپ شاتریئر کورٹ پر کھیلے گئے اس دلچسپ سیمی فائنل میں سِنر نے جوکووچ کو 6-4، 7-5، 7-6 (3) سے ہرایا۔ یہ مقابلہ دراصل دو نسلوں کا ٹکراؤ تھا۔ 38 سالہ سربین اسٹار، جو ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کی تلاش میں تھے، میچ کے ابتدائی لمحات میں اپنی بڑھتی عمر سے شکست کھاتے دکھائی دیے تاہم نوواک جوکووچ نے حسب روایت دباؤ میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسرے سیٹ میں تین سیٹ پوائنٹس حاصل کیے، لیکن وہ انہیں مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے چیئرمین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس سینیٹر ٹام کاٹن (ریپبلکن-آرکنساس)، سے کیپیٹل ہِل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی دورے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی۔ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور حالیہ جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان اقدامات کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرناک قرار...
    حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح بھڑک اُٹھے۔ اس مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو اس کے ٹریڈ مارک بالنگ کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں وہ پاکستان کی 1999 ورلڈکپ میں استعمال ہوئی جرسی پہنی ہوئی ہے۔ اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025 میں کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسکی تصویر آج وائرل ہونا شروع ہوئی، جس پر شائقین کرکٹ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  مزید پڑھیں: چور اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے کی ہاکی اور گیند لے اڑے ایک صارف نے مجسمے کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم یہ شکل دیکھ کر لگ...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں۔نجی ٹی وی  سما کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی مشکلات کے انبار میں مزید اضافے کے سوا کچھ نہیں ملے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں کوئی پیشکش کی گئی ہے۔عرفان صدیقی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی نمائندے کی کوئی ملاقات نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،یہ دن نہ صرف ایک یاد دہانی ہے بلکہ ایک اجتماعی عزم کا موقع بھی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماحول کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ سید یوسف ر ضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور آبی وسائل کی کمی جیسے چیلنجز ہمارے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان سے جیل میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار کی نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے، نہ کوئی پیشکش کی گئی نہ کوئی فارمولہ پیش کیا گیا ہے۔یہ سرا سر جھوٹ اور بے بنیاد ہے اس طرح کی باتیں خود کو اور اپنے لوگوں کو فریب دینے کے لئے کی جار ہی ہیں۔ عمران تو کسی کا لحاظ نہیں رکھتے۔ اگر کسی نے کوئی پیشکش کی ہے تو کُھل کر اس کا نام لیں۔اس وقت خان صاحب شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ پی۔ٹی۔آئی سب سے بڑی جماعت ہے۔جب چاہے لاکھوں کروڑوں...
    سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔ مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔ سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔ باسط...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے...
    اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے کہ میرے سینے میں بہت کچھ دفن ہے، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے شکایتیں کرتے ہیں، ہماری 2 نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی۔ نجی ٹی وی  سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی جنگ بھی ہونی چاہیے ، کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارت کو تکلیف ہے کہ ٹرمپ کشمیر کی بات کیوں کررہا ہے، بھارت کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا کے ریڈار پر...
    زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر...
    پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ یہ تقریب خدمتِ انسانیت کے بے لوث جذبے کی روشن مثال تھی، جس نے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اجتماعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈونرز میں بیلجیم سے  جناب احسان اکرم صاحب کی قیادت میں زاہد وڑائچ ،  اویس اکرم ، امتیاز سویہ نے شرکت کی فرانس سے چیرمین بزنس فورم سردار ظہور (شمع گروپ )، جناب مشتاق جدون، چوہدری نعیم، مدثر...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء)پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ یہ تقریب خدمتِ انسانیت کے بے لوث جذبے کی روشن مثال تھی، جس نے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اجتماعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ڈونرز میں بیلجیم سے جناب احسان اکرم صاحب کی قیادت میں زاہد وڑائچ ، اویس اکرم ، امتیاز سویہ نے شرکت کی فرانس سے چیرمین بزنس فورم سردار ظہور (شمع گروپ )، جناب مشتاق جدون، چوہدری نعیم، مدثر...
    پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پہلے مرحلے میں انہوں نے 75.64 میٹر کی تھرو کی تھی۔دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطانز 70.53، 74. 50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولین پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد...
    —فائل فوٹو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2 جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ درخواست گزار اپوائنٹمنٹ لینے سے پہلے 69 امریکی ڈالرز جمع کرائیں اور رسید ساتھ لائیں۔ یہ بھی پڑھیے ویزہ معاملہ، پاک امارات حکومتوں کا مثبت تبادلہ خیال پر یقین، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ آن لائن اپ لوڈ کی گئی تمام دستاویزات کی نقول بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔سفارتخانہ یو اے ای نے مزید کہا ہے کہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی، اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا جس میں جاپانی اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جمعے کو وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب میں جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔(جاری ہے) جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں...
    روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہو کر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی، اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ادھر دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی ایشیا سے روابط میں...
    GUMI, SOUTH KOREA: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔ ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا۔ مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یش اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر تک نیزا پھینک سکے،...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)پاکستان کی فضائی قوت میں مسلسل اضافے اور جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی خوف اور دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے۔ ، پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ بھارت کی...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان کو چین سے ملنے والے جدید جنگی جہاز جے 35 اے سے خوف کے شکار بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائی کے بیڑے میں چین کے بنے جدید J35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد سے بھارت شدید خوف میں مبتلا ہوچکا ہے ہے، اسی دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اس وقت 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، اسے 42 اسکواڈرنز درکار ہیں اس صورتحال میں پاکستان ایئرفورس کے بیڑے میں...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح راکٹ سسٹم گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے، جو جدید پاکستانی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ سسٹم 140 سے 700 کلومیٹر تک دوری پر دشمن کے مختلف اہداف کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے۔ اللہ کی مدد سے پاکستانی افواج نے معرکہ بُنیان مَّرْصُوْص میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر دی، اس بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جدید لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت کے 3 جدید...
    اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر و سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانی پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں۔؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا...
    مئی کے مہینے میں پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ بشمول فضائی فرنٹ پر منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے پروٹوٹائپ ایڈوانس فائٹر جیٹ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایک جدید لڑاکا جیٹ پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے ایک پروگرام کی منظوری دی جس کا مقصد مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی میں حزیمت اٹھانے کے بعد اسلحے کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد...
    یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے...
    پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی...
    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریکِ انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانیٔ پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانیٔ پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔ پی...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بھارتی وزارت دفاع نے ملک کے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کا بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا یہ جیٹ...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے نئے نام کی حمایت کردی۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کے 10ویں ایڈیشن اور قومی ٹیم کے مستقبل کے کوچنگ سیٹ اپ پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ایک اچھا آپشن ہیں، وہ بطور کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کی رخصتی کے بعد عاقب جاوید...
    پی ایس ایل 10فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے جیت پر پہلے خود بلے بازی کرنے فیصلہ کیا۔ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تھوڑا آرام کا موقع ملا گیا جس سے ہم مزید تازہ...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں قلندرز اسکواڈ فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیں
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائنل تقریب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز وی نیوز
    بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ اور بیٹنگ کوچز کو عہدوں سے فارغ کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ مینجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بولنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرٰینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف سیریز میں عارضی بیٹنگ، بالنگ کوچ مل گئے بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، سٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں،بانی پی ٹی آئی عمران خان فوج کی دہلیز پر کب سے بیٹھے ہیں، اگر یہ ڈیل اور ڈھیل نہیں چاہتے تو پھر وہاں کیوں بیٹھے ہیں؟، سما ء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف یاد رکھے جب بھی سیاستدانوں نے کوئی راستہ نکالا مل کر نکالا۔ پی ٹی آئی ایک پالیسی بنائے اور ایک ایجنڈا پر متفق ہوکر بات چیت کیلئے حکومت کے پاس...
    آزاد کشمیر میں ایس کام کے علاوہ فائبر آپٹک کسی اور کمپنی کے پاس نہیں جس کی وجہ سے سروس سلو ہے، سیلولر موبائل کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیلئے این او سی کے ایشوز تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی محتسب کے ریجنل کمشنر آئی آر ڈی منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں موبائل و انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ خراب موبائل و انٹرنیٹ سروس کی وجہ سیلولر موبائل کمپنیوں کے پاس آپٹیکل فائبر نہ ہونا اور آزادکشمیر میں کشمیر کونسل کی جانب سے یو ایس ایف فنڈ کی عدم فراہمی ہے۔ آزاد کشمیر میں ایس کام کے علاوہ فائبر آپٹک کسی اور کمپنی کے پاس نہیں جس کی وجہ سے...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے...
    انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ زمبابوے کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، وہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انگلش کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے وکٹر نیاچی کی جانب سے 80ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر یہ کارنامہ انجام دیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کرکٹر بننے کے علاوہ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی"...
    لاہور: لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی حالیہ کارکردگی، اپنی انفرادی پرفارمنس اور آئندہ میچز کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل یکجہتی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ عبداللہ شفیق نے اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا ko سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کی جیت میں مددگار ثابت ہو۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی فوج کے 258 لوگوں کو مارا، ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا ہو گا۔ سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب ترقیاتی نہیں دفاعی بجٹ کی بات کرنی ہے ، فوج نے کم وسائل میں بڑا معرکہ مارا ، تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر کا دفاع کرنا ہماری کمزوری نہیں ، حکومت دل بڑا کرے اور اپوزیشن کو ویلکم کرے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے ، بھارت وہ دشمن ہے جس میں دشمنی کا سلیقہ بھی...
    بھارت دہشتگردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہے، ان کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے۔ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ خضدار میں جو ہوا اس کا تصور نہیں کرسکتا، پھر کہتے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، کون سے اور کس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لوگ کس چیز سے ناراض ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پہاڑوں پر چڑھ جائیں، دشمن سے اسلحہ لیں اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور بھارت کے مقابلے کیلئے حکمت عملی پر بھی سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کل کشمیر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے خضدار میں معصوم طالبات پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری عمر الفاظ کے ساتھ تعلق رہا ہے، مگر خضدار کے المناک سانحے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔ سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انتہائی دل دہلا دینے والے واقعے میں معصوم بچیوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔ ایسے سفاک اور درندہ صفت عناصر کس منہ سے انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں؟ یہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) 2025 کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ایلیمینیٹر میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا آج شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائرہارنے والی ٹیم سے کل جمعہ 23 مئی کو مقابلہ کرے گی اس میچ کے فاتح کو فائنل میں رسائی حاصل ہوگی۔ پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار25 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدِمقابل ہوں گی جبکہ...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ریڈیو اپنے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بری طرح ناکام رہا ہے اس لئے اسے فوری طورپر اپنے منصب سے الگ کردیا جائے ۔اجلاس میں شریک سینیٹر پرویز رشید، پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی، سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹر عرفان صدیقی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ نااہلیت کا مظاہرہ کرنے والے عہدیدار کو فوری طورپر منصب سے ہٹا دیا جائے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو...
    اسرائیلی افواج نے جنین کیمپ کے دورے پر آئے ہوے غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کردیا 25 سفیروں، قونصلرز اور بین الاقوامی نمائندوں پر مشتمل وفد پر بدھ کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ کے داخلی مقام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے وہاں پہنچا تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کا بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ وفد مصر، اردن، مراکش، ترکی، جاپان، چین، بھارت، برطانیہ، فرانس، اسپین، اٹلی، پرتگال، روس، کینیڈا، میکسیکو، آسٹریا، بلغاریہ، پولینڈ، رومانیہ، چِلی، سري لنکا، لِتھوانیا، برازیل اور یورپی یونین کے اراکین پر مشتمل تھا۔...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔کسی خاکی، کسی نوری، کسی ناری نے بانی پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات یا ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے راہنماؤں کے مقدمات تو سپریم کورٹ سے شروع ہوتے اور وہیں ختم ہوجاتے تھے، نہ اپیل ہوتی تھی نہ کوئی دلیل سنی جاتی تھی۔ سینیٹر عرفان صدیقی...
    کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ زخمی حالت...