2025-11-24@10:44:31 GMT
تلاش کی گنتی: 103447

«نادرا آفس کی»:

(نئی خبر)
    پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت ہوگئی ہے جو کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے جبکہ عالمی فورمز پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس پالیسی نمایاں ہے۔ پاکستان اب ڈیجیٹل اَیسِٹ ریگولیشن کے عالمی ڈائیلاگ کا فعال حصہ ہے۔ پاکستان...
    بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی اُن کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی میوزک کمپوزر پلاش موچل سے اتوار کو مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں واقع مندھنا فارم ہاؤس میں ہونا تھی۔ تمام تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک اُن کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔ دوسری جانب این ڈی ٹی وی کے مطابق سمرتی کے منگیتر اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کو بھی وائرل انفیکشن اور شدید تیزابیت کے باعث طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پلاش موچل کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور...
    وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہیں، آئینی عدالت کی صوبوں میں رجسٹریاں قائم کی جائیں گی۔ جسٹس عامر فاروق کے مطابق آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی دی جائے گی۔ وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت چھٹیوں کے دوران بھی ہوگی۔ آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا. آئینی...
    وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس ارشد حسین بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے نئی گچ ڈیم منصوبے کی لاگت پر رپورٹ طلب کرلی سماعت کے دوران واپڈا کی جانب سے سلمان منصور نے عدالت میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا کہ کنٹریکٹر معاہدے کے مطابق کام نہیں کر رہا، جس کے باعث منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ واپڈا کے وکیل کا مؤقف تھا کی اس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی مرکزی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست بحال کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بحال کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟ جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں۔ ...
    نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹام لیتھم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سابق کپتان کین ولیمسن کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی جبکہ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ گروئن انجری سے ری کوری کے بعد ڈیرل مچل کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔ سیریز کا...
    کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے ایک 51 سالہ بھارتی شہری جگجیت سنگھ کو دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے کینیڈا سے ڈی پورٹ کرنے اور کینیڈا میں دوبارہ داخلے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جگجیت سنگھ 6 ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کینیڈا گیا تھا۔ کینیڈین پولیس کے مطابق بھارتی شہری جگجیت سنگھ کینیڈا پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں باقاعدگی سے آنا شروع ہو گیا جہاں وہ بار بار نوجوان لڑکیوں کے قریب جاتا، اِن کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش اور اِن سے...
    بھارتی فوج نے ایک اہم ہدایت نامے میں ویسٹرن کمانڈ کے سربراہ کو میڈیا سے روابط کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزارت دفاع کے انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹر سے جاری کردہ ایک خط حالیہ دنوں میں عسکری مشقوں کے دوران فیلڈ فارمیشنز کی بڑھتی ہوئی میڈیا موجودگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کے ’دھرم یُدھ‘ والے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، فوج میں مذہبی رنگ شامل ہونے پر تشویش خط میں بھارتی فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل وی پی ایس کاشک نے ویسٹرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کو میڈیا سے روابط کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ خط میں کہا گیا...
    وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی جبکہ 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ تعطیلات کے باوجود آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور میں تعطل نہ آئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    ویب ڈیسک: پاکستان کوسٹ گارڈز بلوچستان کے علاقوں اورماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندر میں ٹرالنگ اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں  اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 12 فشنگ ٹرالرزکے خلاف بلوچستان کی سمندری حدود میں کارروائی کی۔ کوسٹ گارڈ کی لگاتار موجودگی سے ٹر النگ میں خاطر خواہ کمی آئی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وطنِ عزیز کے خلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کو ایف سی کے جری جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کو مقابلے کے دوران جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ کارروائی میں 3 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ...
    پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے مداح جو ان کے اچانک انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کرنے پر حیران و پریشان ہوگئے تھے، وہی اب ان کی واپسی پر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے پُراسرار طریقے سے دوبارہ انٹری دے دی ہے۔ گلوکارہ نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ ری ایکٹیویٹ کیا اور ساتھ ہی یک بعد دیگر کئی مبہم اسٹوریز شیئر کی۔ انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’آپ سمجھ رہے تھے یہ ختم ہوگیا ہے؟ انتظار کریں، پلاٹ میں ٹوئسٹ ہے، مجھے یاد کیا؟ ٹھہریں کچھ آنے والا ہے‘۔ انسٹااسٹوریز کا سلسلہ یہی رکا نہیں بلکہ انہوں نے انسٹااسٹوری میں مزید لکھا کہ ’آپ نے ابھی مجھے دیکھنا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫  PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور  PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن)...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمدُللہ--- پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا، نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت بدل گیا، عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے، سپاہیوں نے شہادتیں پیش کر کے اسلام، ملک اور انسانیت کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔ بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے امریکہ کا ویزا مسترد ہونے پر خود کشی کر لی  واضح رہے کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز...
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 8 بجے پشاور کے علاقے صدر، کوہاٹ روڈ پر واقع فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے حملے کی ناکام کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کا آغاز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے سے کیا۔ ایک خودکش حملے کے فوراً بعد 2 مزید دہشتگرد ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ اس طرح تینوں دہشتگرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی...
    حزب اللّٰہ نے بیروت میں اپنے کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں کمانڈر ہیثم علی طبطبائی اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔ سنیئر حزب اللّٰہ رہنما محمد محمد قمتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے حد عبور کی ہے اور جوابی کارروائی کے لیے غور و فکر کا عمل جاری ہے۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں آج 28 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
    پاکستان کی تاریخ میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کی المناک کہانی سیاہ حروف سے درج ہے۔ 1971 میں بھارتی تربیت یافتہ مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔ مکتی باہنی کے خونی مظالم اور نہتے پاکستانیوں کے قتل کا الزام بھارت نے مکارانہ طریقے سے پاک فوج پر دھر دیا۔  سفاک بھارت نے دنیا کو دھوکہ دینے کیلئے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے۔1971 کے غازی میجر جنرل ریٹائرڈ محمد یاسین نے بھارتی و مکتی باہنی کی درندگی کی کہانی بیان کی۔ (ر) میجر جنرل محمد یاسین کا آپ بیتی سناتے ہوئے کہنا تھا کہ مارچ 1971 میں بہاریوں، پاکستان کے حامی بنگالیوں اور پاکستانیوں کا...
    وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پرلائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے، پاکستان شاہینز نے...
    فیصل آباد میں ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کردیا، عابد شیر علی کو آج وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔ ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی سرِعام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔ انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے عقب میں جا کر لگانا لازمی ہے، تاہم عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر لگائی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور پاکستان سے مہاجرین کی ایک ہی دن میں بڑی تعداد افغانستان واپس چلی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین کے مطابق صرف ہفتے کے روز دونوں ہمسایہ ممالک سے مجموعی طور پر تقریباً 12 ہزار افراد اپنے مک واپس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق واپس آنے والوں میں 2 ہزار سے زائد خاندان شامل تھے، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور وہ افراد بھی تھے جو برسوں سے سرحد پار زندگی بسر کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واپسی کسی ایک مقام سے نہیں بلکہ مختلف سرحدی گزرگاہوں سے بیک وقت ریکارڈ کی گئی۔کمیشن کی تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے سرحدی مراکز پر خصوصی انتظامات کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر امریکی ویزا مسترد ہونے پر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی کی موت اس وقت سامنے آئی جب ان کے گھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ اہلِ خانہ نے دروازہ توڑا تو وہ انہیں مردہ حالت میں ملیں۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے جمعہ کی رات ممکنہ طور پر زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں لیں یا انجیکشن لگا کر جان لینے کی کوشش کی، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔پولیس نے بتایا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی دولت میں 280ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز ریکارڈ کم سطح پر، کریپٹو مارکیٹ خصوصاً بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ نے بھی نقصان بڑھایا، گزشتہ سال 3ارب ڈالر اضافہ کیا تھا۔ فوربز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ستمبر سے اب تک 280ارب روپے (1.1ارب ڈالر) کمی آئی ہے، جس سے ان کی مجموعی مالیت 6.2 ارب ڈالر رہ گئی۔ یہ کمی بنیادی طور پر ان کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ سے ہوئی، جو 10.18 ڈالر تک آ گئے ہیں، جبکہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی نقصان بڑھایا۔
    احمد منصور: پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت,کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت، پاکستان ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی میں عالمی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے، یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ڈیجیٹل اَیسِٹ گورننس کے عالمی مباحثے میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کیلئے اہم سنگِ میل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتِ یابی عطا کرے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور...
    اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کو میاں نواز شریف کی بہترین قیادت اور مریم نواز کی گڈ گورننس کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ این اے 143، چیچہ وطنی، این اے 129، لاہور اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان،  پی پی 203 ساہیوال  میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں طفیل جٹ، حافظ نعمان ،سردار محمود قادر خان لغاری اور چوہدری حنیف جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغامات میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت ، پارٹی کارکنان کی محنت کے سر ہے اور یہ کامیابی وزیرِ...
    ہری پور(نیوز ڈیسک) این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا۔ 602 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے اپنے حریف امیدوار اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ شہر ناز عمر ایوب کو واضح شکست سے دوچار کیا۔ نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے مجموعی طور پر 163996 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شہر ناز عمر ایوب 120220 ووٹ لے سکیں۔ یوں بابر نواز خان کو 43776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 753944 رہی جبکہ ٹرن آؤٹ محض 09.42 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو اس حلقے میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں خاصا...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: آپ اپنے دل میں کون سا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا؟ کبھی کبھی کسی صورتحال کو تبدیل کرنے کےلیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔ ٹوٹے ہوئے پہیے پر اپنی گاڑی چلانے کی کوشش کرنے کے بجائے، اس پہیے کو ٹھیک کرنے یا اسے اچھے کےلیے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ راستے، چاہے وہ کتنے بھی دلکش کیوں نہ ہوں، ہمارے چلنے کےلیے نہیں بنے ہیں، اور ایسا صرف اس لیے ہے کیونکہ کچھ اور ہماری روح کی نشوونما اور سفر کےلیے زیادہ موزوں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ اچھی چیزوں کےلیے نہیں بنے ہیں، ایسا ہوسکتا ہے...
    کرپٹ اور رشوت خور مودی  کے دور میں بھارت میں کرپشن کی ایک سے بڑھ کر ایک مثال ملتی ہے۔ سفاک مودی  اور اڈانی ، امبانی  گٹھ جوڑ نے بھارت کے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔  بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مالی کرپشن، ادارہ جاتی تباہی، بدعنوانی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچراور نفرت بھارت کی پہچان بن چکی ہے۔ مودی کے دور حکومت میں  کرپشن مسلسل بڑھ رہی ہے اور کوئی اس کا پوچھنے والا نہیں۔ بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اور سماجی کرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہو چکی ہے۔ بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ  کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ جریدے میں یہ بھی کہا...
    حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ اور حارث کھوکر کی شادی کافی سرخیوں میں تھی تاہم حال ہی میں ڈاکٹر نبیہہ نے بتایا کہ وہ شادی کے فوراً بعد ہی طلاق لینے کا سوچ رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک ماہر نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا کی شخصیت ہیں۔ چند روز قبل وہ اپنے دوست حارث کھوکھر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں اور ان کا نکاح بھی کافی وائرل ہوا۔ جوڑے کا نکاح مولانا طارق جمیل نے ان کی اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ یہ جوڑا اس وقت وائرل ہوا جب انہوں نے دلہن کے زیورات اور لباس کی قیمت کا اعلان بھی کیا۔ متعدد وجوہات کی بنا پر اس جوڑے کو شدید...
    پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.twitter.com/yjeMGysQ36 — Khurram Iqbal (@khurram143) November 24, 2025 فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔  سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں...
    لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے آخری روز کارکنان نے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ چند ہی منٹوں میں 10 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے خطاب سے قبل اسٹیج پر موجود جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے پُرجوش انداز میں انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دی اور واضح کیا کہ بدل دو نظام صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ یہ وقت، صلاحیت اور مال تینوں کی قربانی چاہتا ہے۔ جیسے ہی انہوں نے دین کی راہ میں مال خرچ کرنے کی فضیلت پر احادیث نبوی ﷺ بیان کیں، پنڈال کے ماحول میں ایمان کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے بے...
    پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فضا علی فرال فواد کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران اُن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔ @user3370214021960 AQPiqQIj3TfBSR8Akk9keHFxnYj2QR3e3izqBhSLdy2dDlOWDyH-83okdRPWc2PXbQxQjOfjuJsr-JkALgyzSFLDlSOr2KVTZYO58twYQ5s5jQ ♬ strange sound – user3370214021960 فضا علی اور فرال کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے کپڑوں پر تنقید کی اور انہیں مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں رہ کر قمیص شلوار اور بیرون ملک جاتے ہیں مغربی لباس۔ ایک جذباتی صارف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آٹو پارٹس اور گاڑیوں کی درآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے ایک جانب مقامی آٹو انڈسٹری میں نئی سرگرمی کو جنم دیا ہے، تو دوسری طرف پیداواری اداروں کے لیے تشویش بھی بڑھا دی ہے۔صارفین کی دلچسپی نئی درآمدی گاڑیوں، استعمال شدہ کاروں اور مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی طرف بڑھ رہی ہے، جس کے باعث مارکیٹ نہایت متحرک لیکن غیر متوازن ہو چکی ہے۔ اس بدلتے ہوئے رجحان نے ملکی آٹو سیکٹر کے مستقبل کے حوالے سے اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کار ساز کمپنیوں کی جانب سے درآمد کی جانے والی اسمبلی کٹس (SKD/CKD)...
    وفاقی آئینی عدالت نے ملک کے چاروں صوبوں میں اپنی رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق کے مطابق عدالت اب ایک مؤثر ٹرانزیشن مرحلے سے گزر رہی ہے، جس کے تحت صوبائی سطح پر رجسٹریوں کے قیام کے ساتھ جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین ان کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے صوبائی رجسٹریوں تک ویڈیو لنک کی سہولت مہیا کی جائے گی، تاکہ دور دراز علاقوں کے شہریوں کو بہتر رسائی مل سکے۔ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ...
    112 سال پہلے ڈوبنے والے بدنصیب جہاز ٹائی ٹینک کا ایک مسافر اپنی جیب میں سونے کی ایک نایاب گھڑی لیے سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب گیا تھا۔ آج وہی گھڑی دنیا کی مہنگی ترین یادگار بن گئی ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی نیلامی میں پیش کی جانے والی گھڑی ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر ایسڈور اسٹراس کی تھی، جو باویریا میں پیدا ہونے والے ایک امریکی تاجر، سیاست دان اور نیویارک کے مشہور میسیز ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے شریک مالک تھے۔ وہ اپنی اہلیہ آئڈا کے ساتھ 14 اپریل 1912 کو ٹائی ٹینک میں ساﺅتھمپٹن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوئے تھے جو ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا یہ 14 قیراط سونے کی جیبی گھڑی 3.61...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،آئینی عدالت میں 22 دسمبر2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوگی،وفاقی آئینی عدالت 5 جنوری 2026  کو دوبارہ کھلیں گی۔ تعطیلات کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے،آئینی عدالت تعطیلات کےدوران ارجنٹ اور دیگرفکس مقدمات کی سماعت کریگی۔ مزید :
    ویب ڈیسک :پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے،جان کی قربانی دے کر جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والی طن کی بہادربیٹی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔  18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم مختیار24نومبر2015کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش ہونے پرشہید ہو گئی تھیں۔  مریم فٹبال کی بہترین کھلاڑی تھیں، انہوں نے نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کی،  2014ء میں وہ پاکستان ایئر فورس میں بطور گریجویٹ شامل ہوئیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کی اس بہادر بیٹی کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ...
    معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر خاموشی توڑ دی، انہوں نے سابقہ اہلیہ کے تشدد کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔ فیروز خان حال ہی میں احمد رندھاوا کے پوڈ کاسٹ گرین روم میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی اور سابقہ اہلیہ کے حوالے سے کھل کر گفتکو کی۔ ان کے مطابق معاملہ ایک معمولی جھگڑے سے شروع ہوا جو بُرا رخ اختیار کر گیا۔ اداکارنے کہا کہ ’میری کہانی بہت سادہ ہے۔ ہر رشتے میں اچھے اور بُرے دن آتے ہیں۔ ہمارے بھی ایک دن...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا گیا۔  وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے...
    وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات پر رہے گی جبکہ 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: انتخابی دھاندلی کیس: آئینی عدالت کا 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور میں تعطل نہ آئے۔ عدالت نے یہ بھی بتایا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے دوران 8 اہم، فوری نوعیت کے معاملات اور پہلے سے طے شدہ کیسز کی سماعت کے لیے عدالتی بینچز دستیاب...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث بڑے سانحے سے بچا گیا۔ وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی اور ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ حملے کے ذمہ داران کی فوری شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔...
     احمد منصور: دہشت گردی کا گڑھ افغانستان ، خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ,افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس پر عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں عالمی عہدیداران کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی۔ افغان جریدے "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق’ ایس سی او کے عہدیداران نے متنبہ کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا سربراہ اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (ایس سی او) اولاربیک شارشییف نے خبردار کیا کہ’ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں افغانستان اور شام میں بڑھ گئی ہیں۔  اولاربیک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ حملے، سلیپر سیل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے خطے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے انٹرویو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔چیئرمین نے...
       کسووال+ چیچہ وطنی + لاہور+ ہری پور (نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفر گڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح  8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی 4 اور صوبائی کی بھی 4 نشستیں جیت لیں۔ صوبائی اسمبلی کی دیگر 3 نشستوں پر واضح برتری حاصل ہے۔  (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں واضح برتری حاصل ہے۔ این اے 129 لاہور میں 334  پولنگ سٹیشنز میں سے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے لئے مقرر کردہ ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹر‘‘کی کڑی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی کی وارننگ دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ معیاری کام نہ کرنے والے ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز کی ادائیگی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی +نیٹ نیوز) فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 میں ضمنی الیکشن میں سابق رکن قومی اسمبلی کی کھلے عام ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی۔ ریٹرننگ افسر پی پی 116 فیصل آباد نے سابق ایم این اے عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کیا۔ نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عابد شیر علی نے پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں انہیں بیلٹ پیپر کے اوپر مہر لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے ہوئے تصویر یا ویڈیو بنانا ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا ہے جو کہ...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کیا، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا‘ بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ہر طبقے سے لوگ باہر نکلے ہیں ایسے ووٹرز بھی گھروں سے نکلے ہیں جو کافی عرصے سے خاموش تھے۔ انہوں نے اس کی وجہ حکومت کی کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
    لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف آج (پیر)کے روز اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے تحت تین مرلہ مفت پلاٹس کی فراہمی کی قرعہ اندازی کریںگے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک ہوں گی ۔اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے تحت سکروٹنی کے بعد 3لاکھ50ہزار افرا د کو منتخب کیا گیا ہے جن میں سے 2ہزار افراد کو ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ دئیے جائیں گے۔ پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کے ایک اہلکار نے ’’ این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ پروگرام کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کی میرٹ پر جانچ پڑتال کی گئی اور اس میں سے ساڑھے 3لاکھ افراد کو قرعہ اندازی میں شمولیت...
    نارووال (نیٹ نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔  3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے۔ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ دشمنوں کی نیندیں اْڑی ہوئی ہیں۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے ممبران شریک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوٹیوب نے ایک ایسا فیچر واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جسے صارفین کئی سالوں سے سب سے زیادہ یاد کر رہے تھے۔دنیا بھر میں ویڈیوز شیئرنگ کے لیے استعمال ہونے والا یہ پلیٹ فارم 2019ء میں اپنا پرائیویٹ میسجنگ سسٹم اچانک بند کر چکا تھا، جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ اب کمپنی نے تقریباً 7 برس بعد میسجنگ فیچر کو دوبارہ پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کا تجرباتی سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس نئی آزمائش نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔کمپنی کے مطابق محدود صارفین کو یہ سہولت پہلے مرحلے میں دستیاب کی گئی ہے، جس کے ذریعے...
    سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کردی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی۔
    اورماڑہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے نادر و نایاب نسل کی پورپوائز ڈولفن مردہ حالت میں ملی ہے، جسے سائنسی طور پر انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز ڈولفن کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ مقامی زبان میں اس ڈولفن کو ٹِبی ڈولفن کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ساحلی پانیوں میں اس نسل کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے جبکہ یہ واقعہ انتہائی کم وقت میں دوسری ہلاکت ہے جس نے ماہرینِ ماحولیات کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
    پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم پر مبنی اور خطرناک حد تک توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس نوعیت کے بیانات ہندوتوا پر مبنی توسیع پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو تسلیم شدہ حقائق کو چیلنج کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان ’بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان بین الاقوامی قانون، مستند سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔‘ ????PR No.3️⃣4️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Strongly Condemns Indian Defense Minister Rajnath Singh's Remarks About Pakistan’s Sindh Province https://t.co/wdeTkEg3xY????⬇️ pic.twitter.com/qeXY0JmXgj — Ministry of Foreign Affairs –...
    کراچی: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹیریٹ کا دو روزہ اہم اجلاس پیر اور منگل کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پہلے دن صبح 11 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اجلاس میں کرکٹ سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کے ارکان اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کریں گے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے اسٹیڈیم میں نئی تعمیرات کے حوالے سے مفصل پریزنٹیشن پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ تین برس کے دوران ہونے والے کام اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کے چیئرمین کی اجازت سے کرکٹ سے متعلق امور پر بات...
    اتوار کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن  نے تمام 6 خالی نشستیں جیت لی ہیں۔ اب پارٹی ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کر لے گی اور حکومتی استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی پر انحصار تقریباً ختم ہو جائے گا۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے پاس 126 نشستیں ہیں۔ 6 نشستیں جیتنے سے یہ تعداد 132 ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ن لیگ کو ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ (ق) کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن اور 4 آزاد اراکین کی حمایت پہلے سے حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب و خیبرپختونخوا کے ضمنی...
    ویب ڈیسک: پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور  صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں  پر ضمنی انتخابات  ہوئے جن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔  لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔  ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔  قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج  این اے129 لاہور  پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا۔غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان...
    ریڈیو سے محبت رکھنے والے پروفیشنل براڈکاسٹر نجیب احمد کہتے ہیں کہ ریڈیو سے ان کی وابستگی طویل عرصے پر محیط ہے اور یہی شوق انہیں ریڈیو سیٹس جمع کرنے کی طرف لے گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے 2004 میں ریڈیو اسٹیشن پر کام شروع کیا تو ان کے ذہن میں ریڈیو سیٹس جمع کرنے کا خیال آیا۔ اس دوران سامعین اپنے پرانے ریڈیو اسٹیشن پر لاتے تھے، کچھ بطور انعام رکھے جاتے اور کچھ لوگ اپنے ریڈیو سیٹس انہیں تحفے میں دے دیتے تھے۔ نجیب احمد کے مطابق یہ کلیکشن اس وقت بڑھنا شروع ہوا جب انہیں یہ احساس ہوا کہ ہر شخص اپنے ریڈیو کے ساتھ جذباتی تعلق رکھتا ہے اور اپنی یادیں اس سے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں گھر پر ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ایک باپ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ہونے والے باپ، بیٹے اور گرفتار ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
    عالمی طاقتیں اور خطّے کے اہم ممالک پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ افغانستان میں دہشتگردی کی پناہ گاہوں کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کرتے ہیں، جس حقیقت سے افغانستان نظریں چراتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن عالمی دباؤ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کتنا مؤثر ثابت ہو سکے گا، اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر اہم ممالک، جن میں روس، چین اور ایران شامل ہیں، وہ بھی گزشتہ 3-4 برس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ...
    پاکستان میں بجلی کے ناقابلِ برداشت بلوں اور لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر لاکھوں گھر، دکانیں اور فیکٹریاں نیشنل گرڈ سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سستے سولر پینل کی تیاری آغاز، بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں 12 سے 13 ہزار میگاواٹ سے زائد آف گرڈ سولر سسٹم نصب ہو چکے ہیں، اور سولر ماہرین کے مطابق آف گرڈ سسٹم کا رجحان اب سولر صارفین میں بڑھ رہا ہے۔ نیٹ میٹرنگ اور حکومتی پالیسیوں سے بے اعتمادی سولر انڈسٹری سے جڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہ صارفین ہیں جو نہ تو نیٹ میٹرنگ کے جھنجھٹ میں پڑنا چاہتے ہیں اور نہ حکومتی...
    ٹیکنالوجی جہاں آسانیاں فراہم کرتی ہے وہیں احتیاط نہ برتنے کی صورت میں سنگین مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ آج کل موبائل فون ہیکنگ ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے، اور اکثر لوگ ایسے لنکس کھول بیٹھتے ہیں جو ان کے موبائل کا مکمل کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی تفصیل سامنے آگئی چند ماہ سے اس نوعیت کی کئی شکایات سامنے آئیں، مگر متاثرہ افراد کا شکوہ یہ رہا کہ کارروائی کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل انتباہ جاری کرتے رہتے ہیں، لیکن انجانے میں ایسے لنکس کھل ہی جاتے ہیں، اور ہیکرز تک پہنچنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا...
    پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک مقیم ہے. وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت مشرقی وسطیٰ میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 19 ہزار 72 پاکستانی روزگار یا رہائش کے سلسلے میں موجود ہیں، ملائیشیا میں ایک لاکھ 66 ہزار جبکہ تھائی لینڈ میں 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین کے لیے خوشخبری، بیرون ملک ملازمت کی نئی راہیں کھل گئیں ریکارڈ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 24 لاکھ 58 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 17 لاکھ 94 ہزار 792 پاکستانی، عمان میں 3 لاکھ 58 ہزار 593 پاکستانی، قطر میں 3 لاکھ، بحرین...
    لاہور: آسٹریلوی ٹیم کے آئندہ برس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول میں ردوبدل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق مارچ 2026 میں طے شدہ تین ون ڈے سیریز اب اپنے مقررہ وقت پر ہونے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان شیڈول کی نئی تاریخوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔  ذرائع کے مطابق ابتدائی شیڈول کے تحت یہ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ کے درمیان ہونا تھی تاہم اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ تینوں میچ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اختتام کے بعد منعقد کیے جائیں۔  دونوں بورڈز شیڈول کی وجہ سے پیدا ہونے والی مصروفیات کے تناظر میں...
    KABUL: افغانستان کے ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین کے مطابق ہفتے کے روز ایران اور پاکستان سے مجموعی طور پر 2,102 افغان خاندانوں کے 11,855 افراد اپنے وطن واپس لوٹ آئے۔ کمیشن نے گزشتہ روز بتایا کہ واپس آنے والے مہاجرین کو عارضی رہائش، خوراک، پانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 60 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، جن میں بڑی تعداد غیر دستاویزی افراد کی ہے، جبکہ سب سے زیادہ افغان مہاجرین ایران اور پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔
    نواز شریف کا عرب امارات ،مولانا فضل الرحمن کا اکاؤنٹ جرمنی سے آپریٹ ہو رہا ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کا مقام غربی ایشیا ہے ، اسکرین شارٹس شیئر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود صارفین کی لوکیشن دکھانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے علاوہ دوسروں کی پروفائلز پر جا کر یہ دیکھ سکیں گے کہ کسی فرد یا اکاؤنٹ کا اصل مقام کیا ہے ، یہ فیچر صارفین کے بارے میں مزید معلومات ظاہر کرے گا تاکہ لوگ یہ جان سکیں کہ وہ پلیٹ فارم پر کس سے بات کر رہے ہیں۔گذشتہ روز اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایکس...
    شیٹ نمبر 4، پلاٹ نمبر 1/2پر غیر قانونی تجارتی تعمیرات تیزی سے مکمل، قوانین نظرانداز ذوالفقار بلیدی سمیت متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے کمرشلائزیشن بغیر منظوری جاری ضلع کورنگی ماڈل کالونی کے رہائشی شیٹ نمبر 4، پلاٹ نمبر 1/2 پر بڑے پیمانے پر خلافِ ضابطہ تجارتی تعمیرات نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے ۔ رہائشی نوعیت کے اس پلاٹ پر فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی جدید عمارت تیزی سے کھڑی کی جا رہی ہے ، حالانکہ اس کے لیے نہ تو کمرشلائزیشن کی قانونی منظوری سامنے آئی ہے اور نہ ہی استعمال کی تبدیلی (Conversion)کی دستاویزات ظاہر کی گئی ہیں۔علاقہ مکینوں اور باخبر ذرائع کے مطابق یہ غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ...
    افتخار گیلانی ترکیہ کے عروس البلاد استنبول کے مرکز میں واقع استنبول یونیورسٹی کے تاریخی ‘آنر ہال’ میں خزاں کی دھوپ ایک عجیب سکون کے ساتھ اتری ہوئی تھی۔ پتھروں کی ان بلند محرابوں میں ٹھہری ہوئی روشنی کے اندر کچھ نہ کچھ حرکت تھی۔شاید یہ ان قدموں کی لرزش تھی جن پر صدمے سے لرزتی ہوئی گواہیاں آ رہی تھیں، شاید یہ وہ نظریں تھیں جو ایک بے نام ہچکچاہٹ کے ساتھ ہال کی دیواروں پر چسپاں تصویروں سے بچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔یا پھر شاید یہ تاریخ کی سانس تھی، جو، جانے کیوں، اس ہال میں محسوس ہو رہی تھی۔ فلسطین ویسے تو پچھلی آٹھ دہائیوں سے اسرائیلی جبر کے شکنجے میں کسمسا رہا ہے اور یہ...
    اسلام آباد: پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی واضح کامیابی پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے  این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر خان لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چوہدری حنیف جٹ، پی پی 87  میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور  پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر محمد خان بیس ملین تین لاکھ (سرکاری اعدادو شمار) کی آبادی والا شہر جہاں 17 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کی زیادہ تر واحد سیاسی جماعت حکمرانی رہی اور تاحال ہے، کراچی کی میونسپلٹی کی ذمے دار اس عرصے میں تقریباً متحدہ قومی مومنٹ 12 سال رہی مگر اس کی سڑکیں دیکھ کر کوئی یہی کہہ سکتا کہ اسے عروس البلاد (شہروںکی دلہن) کہہ کر اس کا مذاق اُڑایا گیا ہے یا جس نے کہا ہے اس نے مذاق کیا ہے، اتنی طویل حکومتوں، بلدیاتی حکومتوں کے باوجود شہر کی 95 فی صد سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں، اگر اس میں بارش ہوجائے، عیدالاضحیٰ آجائے تو سونے پر سہاگہ ہے کھنڈر نما سڑکوں پر ٹریفک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اختر شیخ پاکستان میں ٹریفک کا بگڑتا ہوا نظام ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ کسی بھی ریاست کا نظم و نسق عوامی تعاون کے بغیر موثر نہیں چل سکتا مگر ہمارے ہاں ٹریفک کے معاملے میں یہ تعاون نہایت کمزور ہے۔ قوانین موجود ہیں، ٹریفک پولیس بھی اپنے دائرۂ کار میں چالان اور جرمانے کرتی ہے، گو کے ان کی بھی بہت کمزوریاں ہیں، مگر مجموعی طور پر عوامی رویہ ایسا ہے کہ گویا قانون ان کے لیے بنا ہی نہ ہو۔ سڑکوں پر ایک عجیب سا ازدحام ہر ایک کی جلدی ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کا جنون اور نتیجہ یہ کہ قانون پر چلنے والا ہی اپنے آپ کو مشکل میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اجتماع عام میں یوتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچیاں قوم کا روشن مستقبل اور حقیقی تبدیلی کی امید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی باصلاحیت بیٹیاں وہ قوت رکھتی ہیں جو معاشرے کے بوسیدہ نظام کو بدل کر اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کو قائم کر سکتی ہیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق کے بقول پاکستان کی نوجوان نسل خصوصاً بچیاں علم، اخلاق اور قیادت کی صلاحیتوں سے مزین ہیں، اگر انہیں مواقع، رہنمائی اور اعتماد ملے تو یہ بچیاں ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظام کی اصل اصلاح اس وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /اسلام آباد /قاہرہ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے، جس میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہو گئے، حماس نے اسرائیلی جارحیت پر امریکا سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حملوں میں87 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ شمالی غزہ شہر میں ایک کار پر ہوا، جس کے بعد وسطی دیر البلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے، غزہ شہر میں ڈرون حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکا کے باغیوں کی پوری دنیا کی قیادت ایک نئی صبح کی تلاش میں یہاں جمع ہے ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں نیکی کرنا آسان اور برائی کرنا مشکل ہو، جس میں کشمیر اور فلسطین کو آزادی نصیب ہوگی اور ہم اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کو وطن لانے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی عدالت چاہتے ہیں جہاں عام آدمی کو انصاف ملے۔ ہم ایسی ریاست چاہتے ہیں جہاں غریبوں کو مفت علاج اور تعلیم کی سہولت ملے۔اجتماع عام کے دوسرے روز ’’جہان نو ہورہا ہے پیدا‘‘کے عنوان سے آخری سیشن میں 45ممالک سے آئے ہوئے 120مندوبین نے شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئرصابر حسین قائم خانی نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے گزشتہ روز دورہ حیدرآباد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کے ماتحت بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کے باعث حیدرآباد میں 50 کے قریب لوگ ڈینگی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ہزاروں لوگ اس کی وجہ سے متاثر ہوئے۔وزیر موصوف نے تو ان مرنے والوں کے لیے تعزیت پر جانا تو درکناردو بول دلجوئی اور ہمدردی کے بھی ادا نہیں کیے جو متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔وزیر بلدیات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نئے فیسیلیٹیشن سینٹر کے کے قیام کا تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔محمد عثمان نامی مسافر فلائٹ نمبر PK713 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا ۔اس طرح عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی بڑی کاروائی کی گئی اورایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔محمد عثمان نامی مسافر فلائٹ نمبر PK713 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا ۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیاگیا، جس میں ہائی کورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے بارے میں مجوزہ ڈیٹا فارم کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں جائزہ لینے کے لیے مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام کو پیغام جاری کیا ہے جس میں چیئرمین بلاول زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔اپنے پیغام میں بلاول زرداری ے کہا کہ آج جنوبی پنجاب میں 2 ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پی پی 269 مظفر گڑھ سے ہمارے امیدوار میاں علمدار قریشی ہیں۔این اے 185 ڈی جی خان سے دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ شدید مشکلات کے باوجود متاثر کن مہم چلانے پر ان دونوں امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بلاول زرداری نے کہا کہ مظفر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اوروفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اتھارٹی اہم قومی انفراسٹرکچر کیلیے سائبر سیکورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔دستیاب دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سیکورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی ایکٹ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کیلیے بھیج دیا گیا ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، سائبر سیکورٹی پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے، سیکیور ڈیٹا ایکسچینج لئیر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ دستاویز کے مطابق نادرا، ایف بی آر، ٹیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ججز ٹرانسفر کیس میںاسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی ٹرانسفر کیس میں انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی آئینی عدالت میں سماعت آج پیر 24 نومبر کو ہوگی،ججزنے اس اقدام کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا، ججزکی درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراض عائدکیے جانے کاامکان ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے وفاقی آئینی عدالت میں ایک متفرق درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے اپنی انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل کیے جانے کو چیلنج کیا ہے۔یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ثمن رفت امتیاز اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے...
    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچپسپی کم رہی۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھاکہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا جس کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے، کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچپسپی کم رہی۔ سکندر سلطان راجا نے کہا کہ آج کے ضمنی...
    معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔ بھارتی رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پہلگام حملے...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دے دی۔ ناٸب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جاٸزہ لیا جائے گا۔ گیمز کے اخراجات، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔ گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، سینٸر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او...
    سولر پینلز خلا میں اب جا رہے ہیں ، دنیا کے بڑے بڑے ممالک چین ،جاپان، برطانیہ اور امریکا اس دوڑ میں لگے ہوئے ہیں کہ کس نے سب سے پہلے خلا میں سولر پارک لگانا ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ کلائیمٹ چینج ایک عفریت ہے جسے کنٹرول کرنے کے لیے سات پروجیکٹ پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے اس میں پہلا پروجیکٹ خلا میں سولر پینلز ہیں۔ ہمارا ملک ان دس ممالک میں شامل ہے جو کلائیمنٹ چینج سے بدترین متاثر ہوئے ہیں ۔اگر ہم پچھلے دس سے بارہ سالوں کا مشاہدہ کریں تو 2010ء کے بعد سات گرم ترین سال ان دس سالوں میں شامل ہیں ۔سمندری سطح 1880تک برف پگلنے کی وجہ سے 20سینٹی میٹر بڑھی ۔لیکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے محنت کشوں کی بڑی تعداد کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، نوابشاہ، سکھر، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی، ڈھرکی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی دعوت پر اجتماع عام لاہور میں شرکت کے لیے روانہ ہو ئے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تنظیموں سے وابستہ قائدین شرکت کریں گے اور ان کے خطابات سے محنت کشوں میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔ امیر کارواں امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید ، قیم حنیف شیخ کی قیادت میں یہ قافلہ اسپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ ہوا۔ ویب ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے HIV سے متاثرہ مریضوں کی خبریں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔اس حوالے سے ادارہ یہ وضاحت پیش کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ HIV سے متاثرہ مریض جو اب تک سامنے آئے ہیں ان کی تعداد غیر معمولی طور پر بہت زیادہ بتائی جارہی ہے، گزشتہ تین ماہ میں ایسے سات مریضوں کی باقاعدہ نشاندہی ہوئی ہے اور زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ مریض ولیکا اسپتال میں علاج و معالجہ سے پہلے ہی اس (HIV) کا شکار تھے۔ یاد رہے کہ ضلع کیماڑی بالخصوص سائٹ ایریا میں HIV کے پھیلاؤ کے حوالے سے اطلاعات مسلسل سامنے آرہی تھیں کیونکہ قریب و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائٹ لیبرفورم کے جنرل سیکرٹری بخت زمین خان نے کہا ہے کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور مزدور رہنما شہید عثمان غنی کے بیٹے سعید غنی صوبائی وزیر محنت کے ہوتے ہوئے سندھ سوشل سیکورٹی اسپتال مزدوروں کے بچوں کے لیے مقتل گاہ بن گیا۔ ولیکا سوشل سیکورٹی اسپتال میں ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث معصوم بچوں میں ایڈز کی بیماری پھیل گئی جس سے کافی بچے متاثر ہوئے۔ سائٹ لیبرفورم کے جنرل سیکرٹری بخت زمین خان نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ ادارے کی نااہلی، کرپشن اور غیر انسانی رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج پی آئی اے ایسے موڑ پر کھڑی ہے جہاں سچ بولنا سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔ جنہوں نے مسافروں کی حفاظت اور ملازمین کے حق کی بات کی، ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ حالیہ دنوں میں 2 نمائندوں کی برطرفی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ادارہ اپنی ناکامیوں کا بوجھ انہی لوگوں پر ڈال رہا ہے جو بہتری چاہتے تھے۔یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب پی آئی اے مسلسل نقصان میں جا رہی ہے۔ طیارے زمین پر کھڑے ہیں، شیڈول بگڑ چکے ہیں اور ہزاروں اہل ملازمین مایوسی کا شکار ہیں۔ ایسے میں ان چند لوگوں کو نشانہ بنانا جو ادارے کی اصلاح کی بات کرتے ہیں، کسی صورت انصاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد میں گلو بنانے والی فیکٹری میں ہونے والا المناک بوائلر دھماکہ، جس میں مبینہ طور پر 21 مزدور شہید اور متعدد زخمی ہوئے، پاکستان کے صنعتی شعبے میں حفاظتی اقدامات کی ناکامی، بوائلر معائنے کے ناقص نظام، اور ریاستی نگرانی کی کمزوری کا دل دہلا دینے والا ثبوت ہے۔ یہ سانحہ ناقابلِ برداشت نقصان ہے اور ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ پاکستان میں مزدوروں کی زندگیاں بدستور خطرے میں ہیں۔جنرل سیکرٹری عمران علی، چیئرمین راجہ منیر احمد، صدر محمد سلیم اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ساتھ ہی جوائنٹ سیکرٹری فیصل نواز اور انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ سانحہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ ایسی تباہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">20 نومبر کو ملاقات برائے مزدوروں کے مسائلمختار حسین اعوان صدر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے مزدور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن خان، خادم حسین، رزاق کاچھیلو، شہزاد اور حسین بنگش بھی موجود تھے۔ کمشنر نے سنجیدگی کے ساتھ مزدوروں کے مسائل سنے۔ مزدوروں نے کمشنر کی فعال قیادت اور عزم کو سراہا۔ اگلے ہی دن اچانک دورہ کرکے مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔21 نومبرکو کے وی ایس ایس ایچ اسپتال کا اچانک دورہمعزز کمشنر سیسی، ہادی بخش کْلہوڑو نے اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور اہم شعبہ جات کا جائزہ لیا: آپریشن تھیٹر لیبارٹری سندھ ایچ آئی وی اسکریننگ سینٹر ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سی ٹی اسکین یونٹ اہم اقدامات اور ہدایات:سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق صدر، اسلامک لائر موومنٹ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان سید شعاع النبی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عابد زبیری، کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری سیدزاہدعسکری، این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور، عثمان فاروقایڈووکیٹ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ، سن یونین کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء برادری، جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور برادر تنظیموں کے کارکنان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار