2025-07-26@10:23:51 GMT
تلاش کی گنتی: 297

«نازش جہانگیر کے»:

(نئی خبر)
    سٹی42: بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ۔ پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں بند ،میٹرنٹی ،میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر ہونے والے مستثیٰ ہونگے۔ لاہور کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ،واپس آنیوالے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹی پر بھجوا دیا گیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، پنجاب پولیس کے افسران ا و راہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ،واپس آنے والے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر بھجوا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی ایڈمن لاہورعمران کشور نے لاہور پولیس کے افسران او راہلکاروں کی چھٹیاں...
    فائل فوٹو۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورت حال، پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اور 6 مئی کی شب ہونے والے دہشت گرد حملے سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترک صدارتی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے مطابق صدر اردوان نے حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے دلی تعزیت اور مغفرت کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرپاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اورکہا  کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے، ہم جارحیت کا مکمل طاقت کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ بھارت ایک ریاستی دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے۔شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنانے سے ہی نظریۂ پاکستان...
    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر...
     تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔  پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے  ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا...
    طیب سیف: پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق ہائی الرٹ کا فیصلہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈی سی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے پولی کلینک، پمز، سی ڈی اے ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ شہر بھر کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی انتظامات کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال...
    اسلام آباد: ملک میں قدرتی گیس کے استعمال اور پیداوار سے متعلق اعدادوشمار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش کر دیے گئے۔ اجلاس میں پیش کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 تک پنجاب سے قدرتی گیس کی پیداوار 163 ایم ایم ایف سی ڈی رہی اور استعمال 976 ایم ایم ایف سی ڈی گیس رہی جبکہ استعمال میں سے 668 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمدی آر ایل این جی سے رہی۔ جون 2024 تک خیبر پختونخوا سے گیس کی پیداوار 346 ایم ایم سی ایف ڈی رہی اور اسی عرصہ میں قدرتی گیس کا استعمال 208 ایم ایم ایف سی ڈی رہا جبکہ 3 ایم ایم ایف سی ڈی گیس کا استعمال آر ایل...
    اٹھ مقام(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ بھارتی خطرات کے پیش نظرکل رات بلیک آوٹ رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک بھارت سے کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ خطرات کے پیش نظرکل رات بلیک آوٹ رہا۔حکام کے مطابق جاگراں اور سرگن پاور ہاوسز سمیت نوسیری گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی۔اس حوالے سے محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطاً بلیک آوٹ کیا گیا۔ مزید :
    بمبئی (اوصاف نیوز) مودی سرکار کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیار تو ہے ہی، لیکن بھارت میں پاکستان کے ایک ایک قدم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ایئر فورس ایک ہی وقت میں تین بڑی فضائی مشقیں ”فضائے بدر“، ”للکارِ مومن“ اور ”ضربِ حیدری“ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایف-16، جے-10 اور جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ یہ مشقیں 29 اپریل سے جاری ہیں، اور ان میں سویڈن سے حاصل شدہ سیب (Saab) ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے بھی شریک ہیں، جو دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ادھر پاکستان آرمی کے اسٹرائیک...
    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے قریبی رہائشیوں کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہلگام میں گذشتہ ماہ ایک مہلک حملے کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کی ہے۔جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل آٹھ راتوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے جمعہ کو مقامی اسمبلی کو بتایا، "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے،بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میںسیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے...
    بھارت  کے کینہ پرور ہندوتوا پرست جونی  وزیراعظم نریندر مودی "سندھ طاس معاہدہ معطل" کرنے کا اعلان کرنے کے بعد  پاکستان کا اور تو کچھ کر نہیں سکے، ایک بار جہلم دریا مین اچانک پانی چھوڑ دیا اور اب چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا۔  مودی کی حالت مشہور لطیفے کے کردار اس سردار جی جیسی ہو رہی ہے جو قرض خواہ کو قرض کی رقم واپس دینے سے پہلے کچھ کھپانے کی دھن میں خود پار کھا رہا تھا۔  پاکستان میں  بعض لوگ بھارت کے پہلے جہلم اور آج چناب میں اچانک بلا اطلاع پانی چھوڑ دینے کو "آبی جارحیت قرار دے  کر اس کی مذمت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس اطلاع سے بہت خوش ہیں...
    یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے، تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔  ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء خارجہ سے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 مئی 2025)سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمد گی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظورکرلی، عدالت کا ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساحر کو گرفتار ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا،...
    پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق میڈیا کے سوالات کے پر  ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس ترجمان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شفقت علی خان کے مطابق واہگہ-اٹاری بارڈر سے عبور کرنے...
    حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار او آئی سی کے نیویارک گروپ آف ایمبیسیڈرز کو بھارت اور جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) سفیر عاصم افتخار نے بھارتی رویے کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔او آئی سی کے ارکان نے پاکستان کی...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے...
    اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی جب کہ سندھ اور پنجاب پولیس کا نامزد ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس لاہور میں چھاپہ مارا گیا۔  رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع  نے کہا کہ اسود ہارون پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع پاکر فرار ہوگیا۔ اسود ہارون کے گھر ریڈ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم کے گھر پر سندھ پولیس کے اہلکار دستک دیتے رہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ اہلکاروں کو دستک پر کوئی جواب نہیں ملا، اداکارہ نازش جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔ اداکار اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، اس پر نازش جہانگیر نے اسود ہارون...
    لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ  کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں  کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے  سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا...
    سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ۔کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے، کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ویزوں اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہیں۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کبھی...
    بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔ اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ دیے جو کم پڑگئے، آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں  کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی، اس مشکل وقت میں مدد کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے کی...
      بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔ ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی ریمارکس حقائق کے منافی ہیں ، قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں، عوام کو الجھا تے ہیں اور بین...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کے ہزاروں جعلی پاسپورٹس پر غیرملکیوں نے سفر کیا جبکہ آئی جی اسلام آباد کو تمام گیسٹ ہاؤسز میں غیرقانونی سرگرمیاں ختم کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوس جہاں آغاز میں مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، پھر خیبرپختونخواہ کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ کے لیے بلائے گئے ہوم سیکریٹری اور آئی جی کے پی کی غیر موجودگی پر ارکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا...
    چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔ جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔ ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے...
    اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا ،وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا۔متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خواجہ...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ بلاول نے واضح کہا ہے کہ نہروں سے پیچھے ہٹیں یا پھر حکومت کی حمایت چھوڑدیں گے، حکومت کی جانب سے سی سی آئی اجلاس کی تاریخ کیوں نہیں دی جارہی، ساری یقین دہانی اور باتیں سن سن کر ہم تھک چکے ہیں، نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے، رانا ثناء اللہ کے رابطوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، رانا...
    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بیسران میں دہشت گردانہ کارروائی میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بلکہ بغیر کسی ثبوت جوابی کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ایک طرف جہاں بھارتی ٹی وی چینلز نے حملے کو ’پاکستانی دہشت گردی‘ کہہ کر بیچا وہیں سوشل میڈیا پر ’پاکستان کا ہاتھ‘ خودساختہ بیانیہ پھیلایا گیا۔ Never forgive never forget. No sympathy with Pakistan ever....
    لاہور: رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک آفیشل چینل ہوتا ہے خطوط کا وہ لکھا اس کے بعد ہم ریزولوشن لے کر آئے، قومی اسمبلی میں اس کے اوپر ڈبیٹ ہوئی، پرائم منسٹر صاحب سے ملاقات ہوئی ہے ، تمام چیزیں ہوئی ہیں صرف باتیں کی جا رہی ہیں دلاسے دیے جا رہے ہیں،اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے.  رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ سمیت بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرنے والے معاملات پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے اہم ملاقاتیں کی ہیں اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطا، صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار میر عطااللہ لانگو اور صدر سندھ ہائی کورٹ بار بیرسٹر سرفراز میتلو کی بیٹھک لگی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات عدالتی کارکردگی جیسے امور پر بات چیت کی گئی، آئی ایم ایف مشن نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ سمیت بیرونی سرمایہ...
    جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آبی وسائل کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے دوران پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، 4 ارب روپے مالیت کا منصوبہ 36 ارب روپے پر چلا گیا۔ حکام آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک آنے کے بعد ڈیزائن میں تبدیلی ضروری تھی، یہ روڈ سی پیک اسٹینڈرڈ کو مکمل کرتا ہے، کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ اگر عام روڈ ایک ارب روپے میں بنتی ہے تو سی پیک کی سڑک 10 ارب روپے میں بنتی ہے۔ یہ بھی دیکھیں: پبلک اکاؤنٹس...
    لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں اور اعجاز درانی کی بیٹی نازیہ درانی نے ایک انٹرویو میں پہلی بار والدین کی نجی زندگی سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔ نازیہ اعجاز درانی نے بتایا کہ والدین کے درمیان علیحدگی ہونے کے باوجود وہ مرتے دم تک ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے۔ گلوکارہ کی بیٹی نے بتایا کہ ان کے والد اعجاز درانی نے ہمیشہ ماں نور جہاں کی بے پناہ عزت کی اور احترام کا یہ رشتہ آخری وقت تک برقرار رہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وفات سے قبل والد اعجاز درانی ہی والدہ نورجہاں کو اسپتال لیکر گئے تھے اور دیکھ بھال کی تھی۔ لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی نے بتایا کہ ان کی والدہ بے پناہ مصروفیت اور مقبولیت کے باوجود...
    پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ و گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز درانی نے والدہ کی نجی زندگی سے متعلق بات کی ہے۔حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی اور دوران انٹرویو والدہ کی زندگی کی  یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ 9 سال کی عمر سے اسٹار تھیں، انہوں نے بہت زیادہ شہرت اور مداحوں کی محبت دیکھی مگر وہ گھر میں ایک عام ماں کی طرح ہوتی تھیں۔نازیہ اعجاز نے کہا کہ والدہ نے ہمیشہ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا اور کھلایا اور ہمارے سب ناز نخرے بھی اٹھائے، بڑی بہن ظِلّ ہما کی شادی کے بعد والدہ نے ہم 3 چھوٹی بہنوں کو بورڈنگ اسکول میں ڈال دیا تھا۔انہوں نے انکشاف...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں پر سماعت کرے گا۔(جاری ہے) تھانہ گجر پورہ میں9 ستمبر2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، مجرمان کے خلاف زیر دفعہ365 اے،392، 7 اے ٹی اے، زیردفعہ427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشتگردی کورٹ نمبر ون نے دونوں مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔ تاہم تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے بابراعظم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں اور کھلاڑیوں کی ناقص ناقص کارکردگی پر سوال کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیوں آواز بلند نہیں کرتے؟۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم...
    اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ چارو اسوپا نے مالی مشکلات کے پیش نظر ممبئی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر بیكانیر، راجستھان میں رہائش اختیار کر لی ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں چارو کو آن لائن کپڑے بیچتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کے نئے کاروبار پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ اداکارہ سشمیتا سین کی بھابھی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Charu’s closet (@charuscloset) بھارتی میڈیا سے...
    ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں کارروائی کرکے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال ہونیوالے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کرلیے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق غیر قانونی مدد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے امیدواروں سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد 80 آلات میں اسمارٹ ڈیوائسز اور سم کارڈز شامل ہیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکرو فونز، اسمارٹ واچز، بلو ٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز بھی شامل...
    — جنگ فوٹو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید...
    سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی آئل کمپنی   آرامکو نے منطقہ شرقیہ اور الربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ان دریافتوں آئل کے چھ فیلڈز اور دو ذخائر، اسی طرح قدرتی گیس کے دو فیلڈز اور چار ذخائر شامل ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی المنطقہ الشرقیہ میں الجبو میں الجبو کنویں ون سے انتہائی ہلکے تیل کے بہاؤ 800 بیرل یومیہ پیداوار والے بہاؤ کی دریافت ہوئی۔ صیاھد میں صیاھد کنویں ٹو میں 630 بیرل یومیہ والا بہاؤ دریافت ہوا۔ عیفان میں میں کنویں عیفان ٹو میں...
    ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہائے ہامہ بٹ پورہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پائر پورہ اور کپواڑہ کے فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر...
    ----فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کمپیوٹر سے پیپر نکال کر عدالت لے کر آ جاتے ہیں، آپ کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہری لاپتہ ہے یا روپوش ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار اور عبد الحق واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔  عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ گمشدگی کا معاملہ نمٹ گیا، پولیس رویے کے...
    بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
    سندھ سے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 51 بچوں کی رجسٹریشن کرائی گئی.بلوچستان سے11، آزاد کشمیر سے158بچوں نے ہارٹ سرجری کیلئے رجسٹریشن کرائی.پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔سرکاری اسپتالوں میں 2419اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہو چکے ہیں.چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی.حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔سب اپنے بچوں جیسے ہیں، پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔
    تمہاری خاموشی تمہاری حفاظت نہیں کرسکے گی، بولی سپراسٹار شاہ رخ خان کے پیغام عید کے جواب میں ہندو خاتون نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی تصویر والی شرٹ پہننے پر ماہرہ خان کو تنقید کا سامنا عید الفطر پر بولی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنے فینز کے نام عید کے پیغام میں کہا ہے کہ ’خوش رہیں، سلامت رہیں اور اللہ آپ سب کو خوش رکھے‘۔ Eid Mubarak… With gratitude in my heart and duas for one and all!! Hope your day is full of hugs, biryani, warmth and endless love. Stay happy, stay safe and may God bless you all!! — Shah Rukh Khan (@iamsrk) March...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنر سندھ نے چیف فائر آفیسر اور موقع پر موجود انجینئر سے بھی رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ فائر بریگیڈ عملے کو ہر ممکن سہولتنفراہمنکینجائے۔
    ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تعطیلات یکم اپریل سے 2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہونگی، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل اسٹاف کی چھٹیاں نہیں ہونگی، تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔
    اپنے ایک تجزیے میں فارن پالیسی کا کہنا تھا کہ انصار الله کے پاس بین الاقوامی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا حامل اسلحہ اور قابلیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز میگزین فارن پالیسی نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا کہ یمن ایسا ملک نہیں جس پر امریکہ، عسکری حملے کر کے کنٹرول کر لے یا اسے اپنے مطالبات ماننے پر مجبور کرے۔ مذکورہ میگزین نے اعتراف کیا کہ مقاومتی گروہ "انصار الله" سیاسی لحاظ سے ایران کی طرح مستقل ہے۔ دونوں کے درمیان فلسطین کی حمایت میں امریکہ و اسرائیل سے مقابلے کے لئے ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے خلاف حوثیوں کا چیلنج ایک بار پھر...
    اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے انہیں قائل کرنے کی بات نہیں کی، بلاول صاحب نے تو اپنی نیت دکھائی ہے، بلاول صاحب تو ہر طرف جہاں پہ ملک و قوم کی طرف کوئی راستہ جاتا ہے، اس راستے پر خود بھی چلتے ہیں، لوگوں کو وہ راستہ بھی دکھاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب چونکہ ان کی یہ شرط پوری ہو چکی ہے ، فی الحال پاکستان میں سب سے بڑا ایشو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، اس پر ہماری قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے، اگر پارلیمان کے اندر ہو کہ بیٹھ کر ہم نے یہ باتیں کرنی...
    احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ احمد نورانی نورانی کی والدہ آمنہ بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے دونوں بیٹوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار...
    پاکستان شوبز کے اداکار اسود ہارون نے ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف کیس سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں ہیں۔ نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ان دنوں سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بھی سرخیوں میں ہے۔ جس میں بتایا جارہا ہے کہ اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب نازش جہانگیر نے بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے اور الزامات کی تردید بھی کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’نازش کے خلاف دھوکہ دہی، بدکلامی اور دھمکیاں دینے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، وہ...
    نازش جہانگیر اور اسود ہارون کا کیس ایک بار پھر الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ دونوں کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ اور بدتمیزی کا الزام عائد کیا، تو جواب میں نازش جہانگیر نے خود پر لگائے الزامات کی تردید کے ساتھ اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟ آج اسود ہارون اور نازش جہانگیر دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ اسود ہارون نے عدالتی کارروائی اور کیس کی تفصیلات بتائیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، نازش...
    جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔ اس مقدمے میں اداکارہ پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور استغاثہ میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے 22 مارچ کو اداکارہ اور دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ...
    مشہور جنوبی بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور پرکاش راج نے حال ہی میں غیر قانونی سٹے بازی کے پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے حوالے سے ان پر لگے الزامات کا جواب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے خود سمیت متعدد مشہور شخصیات کے خلاف قانونی شکایات سامنے آنے کے بعد بیانات جاری کیے اور وضاحت فراہم کی ہے۔ وجے کی ٹیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک گیمنگ کمپنی کے ساتھ اداکار کا معاہدہ ان دائرہ اختیار میں مہارت پر مبنی گیمز کی توثیق تک محدود تھا جہاں اس طرح کی سرگرمیوں کی قانونی طور پر اجازت ہے۔ بیان میں لکھا گیا کہ ’یہ عوام اور تمام متعلقہ فریقوں کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے گزشتہ روز اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اداکارہ نے خود ہی عدالت پیش ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ نجی چینل کے مطابق نازش جہانگیر اپنے وکیل بیریسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے آئندہ ماہ...
    کینٹ کچہری لاہور میں عدالت نے فراڈ کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری 50 ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض منسوخ کر دیے۔ لاہور کی مقامی عدالت نے 50 ہزارمچلکوں کے عوض اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ، گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔ استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری میں دائر کر رکھا ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز 25 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند نہیں کی گئیں تو وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے نوٹس کا نام دیا اور لکھا کہ وہ اس نوٹس کے ذریعے سب کو خبردار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جو سوشل میڈیا پیجز، افراد اور ادارے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور ان سے معافی مانگیں۔ نازش جہانگیر نے لکھا کہ 24 گھنٹے میں ان سے متعلق...
    معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کے سنگین الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔اسود ہارون کا مزید کہنا ہے کہ جب میں...
    لاہور کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو اداکارہ نازش جہانگیر کو گرفتار کرکے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: بابر اعظم سے شادی کے سوال پر نازش جہانگیر کے دل کی بات منہ پر آگئی اداکار اذان اسود ہارون کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2ماہ کے لیے لی اور واپس نہیں کی۔...
    امانت میں خیانت کے الزام پر اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،ڈیفنس سی پولیس کواداکارہ نازش جہانگیرکو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ، اداکارہ کیخلاف ڈیفنس کےرہائشی اسود ہارون نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے،مقدمہ امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج ہے۔ عدالت نےنامزدنازش جہانگیر،سکندرخانوودیگرکےوارنٹ گرفتاری جاری کیے،مدعی مقدمہ نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کرا دیئے،عدالت نے اداکارہ اور ملزمان کو 22 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے
    یوکرین کے صدر نے کہا کہ روس نے ان قیدیوں کے علاوہ 22 شدید زخمی یوکرینی فوجی قیدی بھی رہا کر دیے ہیں جن کا علاج ابھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان قیدیوں کو ضروری طبی اور نفسیاتی مدد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کر لیا ہے۔ روس نے یوکرین کے 175 جنگی قیدی رہا کر دیے ہیں۔ اس پیشرفت کی تصدیق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس نے ان قیدیوں کے علاوہ 22 شدید زخمی یوکرینی فوجی قیدی بھی رہا کر دیے ہیں جن کا علاج ابھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان قیدیوں کو ضروری طبی...
    ناگپور میں اس وقت فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا جب اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کیلئے ہندوؤں ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم جلانے کی افواہ پھیل گئی، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور 50 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو منہدم کئے جانے کے ہندو انتہا پسندوں کے مطالبے کے درمیان بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ کسی کی قبر کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے، کیونکہ اس سے ریاست میں امن و ہم آہنگی خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت، خاص طور پر تشدد سے متاثرہ ناگپور میں بے لگام عناصر کے خلاف...
    سابق قومی کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک ایک مرتبہ پھر سے والد بننے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں ’اچھی خبر‘ ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) حال ہی میں سوشل میڈیا پر شعیب ملک...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی انضمام نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم 90 کی...
    کراچی‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ترجمان  کے مطابق او جی ڈی سی ایل پنجاب کے ضلع اٹک کے سوغری بلاک میں سوغری نارتھ-ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل اس بلاک کی واحد لائسنس ہولڈر ہے اور 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنویں کی کھدائی21 مئی 2024ء کو شروع ہوئی اور 4 ہزار 942 میٹر کی گہرائی پر گیس دریافت ہوئی، ابتدائی ٹیسٹنگ کے بعد کنویں سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 430 بیرل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ میںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ( منگل)کو ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کیںجن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔عمران خان کے خلاف جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔...
    شہر قائد کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا حیرت انگیز  نظارہ دیکھ کر لوگ حیران، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2 بج کر 43 منٹ پر دیکھا گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔ کومیٹ زمین کے گرد مدار میں کروڑوں کی تعداد میں ہوتے ہیں، کومیٹ کے چھوڑے ہوئے پتھر کے ٹکڑ ے جب زمین کے مدار میں داخل ہونے پر جل جاتے ہیں اور یہ آسمان میں روشنی کی ایک لکیر پیدا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق، یہ یادگار برطانوی سلطنت نے انیس سو چودہ کے بعد ان مقامی فوجیوں کی یاد میں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعمیر کی تھی جو پہلی عالمی جنگ میں لڑے تھے۔ یہ یادگار کُری روڈ پر واقع ہے لیکن اب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک مشترکہ ہاؤسنگ منصوبے کی وجہ سے مسمار ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ دونوں اتھارٹیز نے حال ہی میں اس مقام پر ایک نیا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے جہاں یہ یادگار واقع ہے۔ پاکستان میں یہ کوئی نئی بحث نہیں کہ حکام تاریخ کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو دی جانی چاہیے۔ اس...
    فوٹو فائل کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔خاتون  کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے...
    اداکار سلمان خان نے فلم سکندر کے سیٹ پر منفرد انداز میں ہولی منا کر سب کو حیران کردیا جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ آپ یوں ہی ہمارے دلوں کی جان نہیں۔ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم سکندر کو عید پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ڈبنگ اسٹوڈیو میں ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں۔ انھی مصروفیات کے دوران تہوار ہولی بھی آگیا۔ جسے بالی ووڈ کے تمام ہی اسٹارز روایتی انداز میں منانے کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ موسیقی اور رقص کی محافل ہوتی ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جاتے ہیں۔ ہر طرف رنگ بکھرے ہوتے ہیں۔ تاہم اداکار سلمان خان نے ہولی کا تہوار انوکھے انداز میں منا کر اپنے مداحوں کا جیت لیا۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو انگیج کر کے انہیں مہارت سے موت کے گھاٹ اتارا گیا، پاکستان آرمی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا۔ ہمارے سپیشل سروسز گروپ ضرار گروپ نے مغویوں کو خودکش بمبارز سے نجات دلائی جو کہ ٹولیوں کی شکل میں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ چوبیس گھنٹے سے مسافر ان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے۔ فوجی جوانوں نے...
    ویب دیسک : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ بلوچستان  کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے، یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )برطانوی پولیس نے سمندری حدود میں امریکی تیل برداربحری جہاز میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد قتل عام کے شبہے میں ایک 59 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے حادثے میں عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ کارگو جہاز نے جیٹ فیول لے جانے والے ٹینکر کو ٹکر کیوں ماری کیونکہ علاقے کے سمندری اور جنگلی حیات کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ برقرار ہے.(جاری ہے) آپریشن کی قیادت کرنے والے برطانوی کوسٹ گارڈ نے اس حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا تھا جن میں امریکی...
    بھارت کے شہر کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کی اجتماعی زیادتی کے 4 دن بعد پولیس نے اس جرم میں ملوث تیسرے ملزم کو تامل ناڈو سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایسے وقت کے جب متاثرہ اسرائیلی خاتون وطن واپسی کی منتظرہیں، بھارتی پولیس نے گینگ ریپ اور قتل کیس کے تیسرے ملزم کاشی رام کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جسے تامل ناڈو فرار ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو دیگر مشتبہ افراد ملیش اور چیتن سائی سلیکیتار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تصاویر مقامی پولیس نے شائع کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں...
    بھارتی بیٹسمین و وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔ کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بھارتی کرکٹر نے...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اطلاع ملی کہ ایک شخص جو واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں اسلحے کے ساتھ موجود ہے، پولیس کو اطلاع ملی کہ شاید کوئی شخص خودکشی کے ارادے سے موجود ہے، جس پر سیکرٹ سروس نے مشکوک مسلح شخص پر فائرنگ کی تو وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشکوک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے وقت صدرڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ سیکرٹ سروس نے...
    پی ٹی آئی پشاور کا اجلاس، کے پی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان، احتجاج کاعندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے ضلعی سطح کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔پی ٹی آئی کے چند روز قبل ضلعی سطح پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پشاور اب بھی مسائل سے دوچار ہے، شہرکے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیورج کا نظام...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ بنانے کے دیرینہ مسئلے کے لیے ان کی آواز بننے کا اعلان کردیا ۔    اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر سحری کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس جا کر حل کروانے کی یقین دہانی کروادی ۔  کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شہر کا دوسرا بڑا مسئلہ پانی کا ہے، جس کے  حل کے لیے کل ہی ایم ڈی واٹر بورڈ کو بلا کر کہوں گا کہ جتنا پانی دوسرے علاقوں کو...
    —فیس بک ویڈیو گریب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب خالی ڈمپر جا رہا تھا کہ اس دوران بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ گوجرانوالہ: بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئیریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔  ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔
    جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "غزہ میں جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر خوراک کے داخلے پر پابندی اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا ایک تسلسل ہے جسے آئی سی جے نے فلسطینی عوام کے خلاف ممکنہ نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے بدھ کے روز جنگ سے تباہ حال غزہ میں امداد پر قابض فاشسٹ صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ خیال...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق ابتدائی حمل میں فولک ایسڈ کی زیادہ مقدار بچوں میں زبانی اور طرز عمل کی مہارت کو بہتر کرتی ہے۔ اس تحقیق میں 345 بچوں کا جائزہ لیا گیا جب وہ چھ سال کے تھے۔ شرکا بچوں میں سے 262 مرگی کی بیماری میں مبتلا خواتین کے تھے اور 83 مرگی کے بغیر خواتین کے بچے تھے۔ محققین نے حمل کے پہلے 12 ہفتوں کے دوران ان کی ماؤں کے ذریعہ لی گئی فولک ایسڈ کی خوراکیں ریکارڈ کیں اور اوسط خوراک کی بنیاد پر بچوں کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا۔ زبانی مہارتوں کا اندازہ لگانے کے لیے بچوں کو متعدد ٹیسٹ دیے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ ایک لفظ کا...
    لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نئے ایڈیشنل ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب آج ہو گی۔ نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نئے ایڈیشنل ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گی۔ نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب کل صبح 11 بجے ہوگی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز راجہ غضنفر علی خان، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ حلف...
    دو مختلف سائز کے دونوں ڈرون طیاروں نے 6 فروری کو ڈرون بردار بحری جہاز سے پرواز کی۔ پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اس موقع پر کہا کہ JAS 313 کا بڑا ورژن ایک جدید انجن سے لیس جیٹ ہے جو اسے زیادہ رفتار پر فوجی مشنز انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور اسے بنیادی طور پر جاسوسی اور بمباری مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ماہ ایران نے ایک ڈرون بردار بحری جہاز کی رونمائی کر کے مغربی طاقتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ شہید باقری ڈرون بردار...
    نیب افسر وقاص احمد کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی پراسرار موت کے معاملے پر تاحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آسکی ہے، جبکہ ٹیسٹ سیمپل بھی لیب میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ اور ٹیسٹ کے نتائج چند روز میں جاری کیے جائیں گے۔ وقاص احمد گزشتہ 10 روز سے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق، وہ متعدد بار گاڑی گیسٹ ہاؤس کے باہر ٹکرا چکے تھے اور ایک موقع پر موٹر سائیکل سوار کو بھی گاڑی سے ٹکر ماری تھی۔ وقاص احمد کی ڈیڈ باڈی 23 فروری کو تھانہ...
    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔  اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار...
      بیجنگ : سائٹ سے موصول فوٹیج کے مطابق رین آئی ریف پر فلپائن کے غیر قانونی “گراونڈڈ ” جنگی جہاز سے سیاہ گہرے دھویں کا اخراج دیکھا گیا جس سے شبہ ہے کہ یہاں کچرا جلایا گیا ہے ، جس سے رین آئی ریف کے قریب آبی ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ یہ بتایا گیا ہے کہ رین آئی ریف پر طویل عرصے سے فلپائن کے غیر قانونی” گراونڈڈ “جنگی جہاز نے رین آئی ریف کے کورل حیاتیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور تسلسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
    ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت شہری کی جانب سے آن لائن گیمبلنگ پر پابندی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے شہری چوہدری طاہر الحق کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمران رشید اور وحید الرحمان قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے وفاق، پی ٹی اے، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی جوئے کے کاروبار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے والوں...