2025-11-03@18:19:09 GMT
تلاش کی گنتی: 1496

«وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
    جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی سے متاثر ہونے والے بزرگ افراد میں دل کے امراض کا خطرہ طویل عرصے تک برقرار رہا۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ارناب گھوش نے بتایا کہ نیویارک میں طوفان کے دوران اسپتالوں میں بجلی بند ہونے اور علاج رک جانے سے مریضوں کی صحت بری طرح متاثر ہوئی، جس کے اثرات برسوں تک رہے۔ نتائج کے مطابق، نیو جرسی کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والوں میں دل کے دورے، فالج یا دل کی ناکامی کا خطرہ طوفان کے بعد 5 سال تک زیادہ رہا اور تقریباً ہر 20 میں سے 1 شخص متاثر ہوا۔ ڈاکٹر گھوش نے کہا...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لیے گورننس اور ریگولیشن سٹرکچر کو جدید بنانا ہوگا۔ جبکہ حالیہ سیلاب میں ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینے کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔ نقصانات کی ابتدائی تخمینے کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے خطاب کرتے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے اور انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر نے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے کسی مسجد یا مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا بلکہ کارروائی ایک تشدد پسند گروہ کے خلاف ہے، مذہبی جماعت یا عقیدے کے خلاف نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت نے غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی جبکہ جنگ بندی ہو چکی تھی، اور اس احتجاج نے خونی شکل اختیار کر لی۔ ریاست اور حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان اس...
    عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات ’’میڈ اِن پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن‘‘ کے موقع پر کی گئی جس میں پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ کے تحت اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خوراک، زراعت، آئی ٹی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اشتراک کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے پاکستان، افریقی ممالک اور تیسرے فریق کے درمیان سہ فریقی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔دونوں رہنمائوں نے مستقبل کے تعاون...
    لاہور: صوبائی وزیرا طلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس کی سمری وفاق کو ارسال کردی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کی کال کو رد کیا ہے۔ ایک مذہبی جماعت کےاحتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کسی ایک بات کو جوازبناکرملک کومفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جیل میں ہیں مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے۔ مطالبات میں کہیں فلسطین کا نام نہیں تھا۔ غزہ جنگ بندی میں دنیاپاکستان کےکردارکی تعریف...
    پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ; سمری وفاق کو ارسال کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )صوبائی وزیرا طلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس کی سمری وفاق کو ارسال کردی گئی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کی کال کو رد کیا ہے۔ ایک مذہبی جماعت کیاحتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کسی ایک بات کو جوازبناکرملک کومفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جیل میں ہیں مطالبہ کیا جا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء)  پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، اس حوالے سے سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورت حال کاجائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان طالبان ،فتنۃ الہندوستان اورفتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غورآئےگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اپنےمصر کے دورہ کے حوالے سے کابینہ ارکان کوآگاہ کریں گے، جہاں غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ Tagsپاکستان
                            تصویر سوشل میڈیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلیم، سائنس اور ترقی میں تعاون جاری ہے، وفاقی وزیر نے امریکا کے ساتھ نالج اور جدت میں نئی شراکت داری پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، نالج کوریڈور فعال کرنے سے پاکستانیوں کےلیے امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم و تحقیق کے مزید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کےلئے دھڑکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے) دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات بارے تبادلہ خیال کیا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودی وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے مصطفیٰ کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو سراہا۔مصطفی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) وفاقی وزیر ریلوے نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے انتہائی اہم کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔\932
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عامر محمود اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ علاقائی تناؤ، سرحدی خطرات اور افغان طالبان و فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی وزرا اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، جہاں نیشنل سیکورٹی ڈویژن کی جانب سے ملک کی مجموعی داخلی و خارجی صورتحال پر جامع بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدی پٹی پر بڑھتی کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت یہاں منعقدہ اجلاس میں ریلوے ملتان ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ٹرینوں کی پابندی اوقات 88 فیصد رہی، جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران 86 فیصد تھی ۔ڈی ایس ملتان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی حالات کے باعث کچھ آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم مجموعی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر رہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں ریونیو 77 ملین روپے زیادہ رہا جو ایک مثبت مالیاتی اشارہ ہے۔بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کابینہ کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم اپنے حالیہ دورہ مصر اور شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق ارکان کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف کامیاب فوجی آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جس میں مختلف ذرائع کے مطابق تقریباً 30 خوارجی ہلاک ہوئے۔  محسن نقوی نے کہا "30 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو سلام، ہمارے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر ہمیں فخر ہے۔''  انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور فتنے پھیلانے والے عناصر کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا تاکہ وہ کہیں بھی محفوظ پناہ نہ پا سکیں۔  قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری  وزیرداخلہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-13 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت آبادی میں اضافے پر قابو پانے سے متعلق وزیرِاعظم کی زیرِ ہدایت قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ، اور معروف ماہرِ سماجیات زیبا ستار نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں بے قابو اضافہ قومی ایمرجنسی کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہمہ گیر اور مربوط ترقیاتی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر مؤثر کنٹرول کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-8 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز اور شاہراہوں پر حادثات کے باعث زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے جلد از جلد ائیر ایمبو لنس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور این ایچ اے حکام سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی کاوشیں تیز کرے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2ہیلی کاپٹروں سے ائیر ایمبولنس سروس شروع کی جائے جس کے لئے ہسپتالوں کے اندر ہیلی پیڈ بھی بننے چاہئیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کو لینڈ ہونے کے لئے کم سے کم جگہ درکار رہتی ہے۔اس امر کا اظہار وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے این ایچ ا ے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے...
    وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے دورہ مصر اور ملائیشیا کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان و دیگر بھی شریک ہوئے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے قومی...
    عالمی مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں، وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز کے مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران معاشی استحکام سے متعلق نمایاں پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرِمبادلہ ذخائر، کرنسی، مہنگائی، شرحِ سود جیسے اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستانی معیشت پر مثبت جائزے پیشرفت کا ثبوت ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کا مقصد...
    عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 16 سے 18 اکتوبر 2025ء تک عدیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر تجارت کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ برہانو تسیگے، ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عبدالحکیم ملو، تجارت اور علاقائی انضمام کے وزیر مملکت دیوانو کیدیر، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری سفیر جمال بیکر اور عدیس ابابا میں پاکستانی سفارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سپن بولدک میں دشمن کی بزدلانہ حملے کی کوشش بروقت ناکام بنا کر قابل فخر کارنامہ انجام دیا۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستانی قوم کا عزم لا زوال ہے، ہمارے جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کی حفاظت کرتے ہیں، ہمیں ان بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے عزیز بھائی تھے ان کے جانے پر دل غمگین ہے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی باوقار، شفیق اور مخلص رہنما...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، معیشت اور خطے میں بڑھتی کشیدگی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی اور سرحدی خلاف ورزیوں کے تناظر میں قومی سلامتی کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کی تازہ بریفنگ پیش کی جائے گی اور متعلقہ وزارتوں کو صورتحال کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے حالیہ مصر کے دورے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو جاری بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا انتقال ملک کے سیاسی و پارلیمانی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے، انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، رواں سال کے اختتام سے قبل یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پربرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کہی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان میں موجود تھا اورپاکستان نے مقداری اور ڈھانچہ جاری اہداف کے حوالے سے مشن کے ساتھ انتہائی تعمیری بات...
    سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ پڑھیے: گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، معاملات پھر طے نہ ہوسکے درخواست گزار محمد رازق اور دولت کریم کی جانب سے وکیل منیر پراچہ پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متعدد نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ گلگت بلتستان پر وفاقی ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوسکتا۔ منیر پراچہ...
    سعودی عرب کے مختلف حصوں میں موسمیاتی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جہاں تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں ہوائیں 40 سے 49 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس سے افقی دید متاثر ہو رہی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقوں طائف، أضم، اور بنی یزید میں ہلکی سے معتدل بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جو رات 8 بجے تک جاری رہ سکتا ہے۔ مشرقی ریجن میں حفر الباطن سمیت کئی اضلاع کے لیے زرد اور نارنجی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں تیز ہواؤں اور درمیانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بادل پھٹنے اور ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عسیر ریجن کے...
    سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں   تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔  اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری آئی سی ٹی انتظامیہ نے آج پیر کی شب بتایا ہے کہ کل منگل کی صبح تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ  نے بتایا کہ  بعض عناصر سوشل پلیت فارمز پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت عوام مین کنفیوژن پھیلانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں کسی بھی سرکاری تعطیل یا تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں بالکل غلط اور بے...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس نے اہم سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا ہے۔فلیگ مارچ ڈی آئی جی اسلام آباد کی قیادت میں ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلیے مکمل الرٹ ہے۔کسی شر پسند کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ قانون ہاتھ میں لے کر شہریوں کےلیے اذیت کا سبب بنے۔اگر کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش بھی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا...
     وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت اس منصوبے کی...
    وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرِ صحت  مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری  اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔  اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر  پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔   انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت  اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازش کی سہولت کاری ہو رہی ہے، اس وقت ملک کو امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے ، امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر ناقابلِ قبول ہیں۔پیر کو’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد جب فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں اور ان کی عسکری تنظیم نے بھی امن معاہدہ کیا ہے، ایسے نازک وقت میں کسی مذہبی گروہ کی جانب سے دو سال تک سوئے رہنے والے افراد کو جذباتی نعرے...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع:   طوفان الاقصیٰ کے دو سال تجزیہ نگار:  آغائے شیخ علی قمی (ایران) میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات: کیا اسرائیل اپنے اہداف تک پہنچ سکا؟ غزہ کی دو سالہ جنگ ، امت اسلامی اور اسلامی حکومتوں کا کیا کردار رہا ؟ مستقبل میں اسرائیل کے خلاف موجودہ عالمی رائے عامہ کے کیا اثرات مرتب ہو...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام اب طالبان حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے، اب اگر انہوں نے پھر ایسا کوئی کام کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔ نجی ٹی وے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے اورپاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں، اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا وزیر خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیان دیتا ہے، اسی رات پاکستان پر دہشت گردوں سے مل کر افغان طالبان حملہ کرتے ہیں، افغانستان کی سرزمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن ڈی سی ( آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے کے سینئر افسران نے وزیر خزانہ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اُنہوں نے...
    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔...
    اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
    سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے،سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی...
    سٹی 42 : سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے.  وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔  سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے مؤثر اور بروقت ردعمل دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی پر زور مذمت افغان فورسز کی شہری آبادی پر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خارجیوں سے رابطے کاکہا،کیا یہ سچ ہے؟  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کون ہے جو کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کہاں سے یہ آواز آ رہی ہے، کون کہہ رہا ہے کہ آپریشن نہ کریں بات چیت کریں،وہ شخص کون ہے جوپوری اس کارروائی کو چلا رہا ہے کہ خارجیوں سے بات چیت کرلیں آپریشن بند کریں۔ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی  ہے؟صحافی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایف ڈی آئی سمیت مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی ملک گیر خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا اب بھی پاکستان میں اہم عوامی صحت کے چیلنجز میں شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسی...
    خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریوں میں ممکنہ تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے رابطے کی صورت میں قیادت کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی قیادت کو اطلاع دیے بغیر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
    اسلام ٹائمز: مارچ کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، مرکزی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور سے براہ راست کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی یجہتی غزہ مارچ کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک کیا گیا، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ مارچ کے...
    کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں تین بار ترقی کی ’’اڑان‘‘ بھرنے کی کوشش کی، جو مختلف وجوہات کی بنا پر کامیاب نہ ہو سکی، تاہم اب پاکستان چوتھی اڑان بھر چکا ہے اور ہمیں استحکام و وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں ترقی کی پرواز شروع کی، لیکن 1965 کی جنگ نے اس کا راستہ روک دیا۔ اُس وقت پاکستان ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بار 1993 میں نواز...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت 14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز  میں سہولتوں کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں جو عوامی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی مضبوط بنیاد فراہم کرے...
    وفاقی حکومت نے کپپٹن(ر)محمد محمود کو وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے کپپٹن(ر)محمد محمود کو وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کر دیا۔اسٹلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کے تحریری احکامات جاری کر دیے۔ کپپٹن(ر)محمد محمود گریڈ 21کے آفیسر ہیں جو اس وقت نئی پوسٹنگ کے منتظر تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ مصری صدر...
    مرکزی یجہتی غزہ مارچ کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک کیا گیا، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، تحریک بیداری امت کے تحت عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ پر یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت کے تحت عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ پر یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت کے تحت عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ پر یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت کے تحت عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ پر یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کراچی، تحریک بیداری امت کے تحت عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ پر یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد...
    لاہور سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل اپنی توانائیاں کھو چکا ہے، جبکہ امریکہ اسکی ناکامیوں کو امن منصوبے کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ ریلی کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی...
    وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔  وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔  ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر انوار الحق کی تبدیلی پر صلاح مشورے کا عمل تیز کر دیا گیا، حتمی فیصلہ ہونے پر...
    مرکزی ریلی لاہور میں ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی گئی، جس کی قیادت تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ ریلی کے اختتام پر پنجاب اسمبلی چوک پر ایک عظیم الشان اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ تحریک بیداری امت مصطفیٰ...
    ٹیکساس نیشنل گارڈ کے دستے شکاگو کے قریب الینوائے میں آرمی ریزرو سینٹر پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جو ٹرمپ انتظامیہ کے اس متنازع منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت مختلف امریکی شہروں میں فوجی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے صدر ٹرمپ پر فوج کو ’سیاسی مہرے‘ کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ شکاگو اور الینوائے کی حکومت نے عدالت سے اس اقدام کے خلاف رجوع کر رکھا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے داخلی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے لیے نیشنل گارڈ کی مدد لینے کا عندیہ دیا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    احتجاج سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، صرف ایک ریاست آزاد، فلسطینی ریاست اور ایک قیادت حماس کی قیادت ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا موقف بھی ہمیشہ یہ ہی رہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھی سینکڑوں مظاہرے کیے گئے، یہ مظاہرے شہر بھر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراہوں، تجارتی مراکز، اہم...
    کراچی: سمندری طوفان گہرے دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے تقریباً 960 کلو میٹر جنوب مغرب میں مرکز بنا ہوا ہے۔ بحیرہ عرب کے مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغرب میں گہرا دباؤ تقریباً جنوب اور جنوب مشرق کی طرف بڑھ گیا۔ اس کے اسی علاقے میں مشرق سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے اور اگلے 6 گھنٹوں کے دوران بتدریج ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ بعدازاں، اگلے 12 گھنٹوں کے لیے کم دباؤ والے علاقے میں مزید کمزور ہونے کا امکان ہے۔ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اسی علاقے میں سمندر کی صورتحال اونچے سے انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آج تک...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
    اسلام ٹائمز: اس بات سے چشم پوشی نہیں کی جانی چاہیئے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مزاحمتی محور کی جنگ برسوں پہلے شروع ہوچکی تھی اور طوفان الاقصیٰ اس جنگ کی چنگاری تھی، تاکہ اس راستے میں صیہونی محاذ کو مزاحمتی قوتوں کی طرف سے ایسی ضربیں لگائی جائیں، جس طرح وہ مزاحمتی بلاک کو مارتے رہے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ اگر طوفان الاقصیٰ نہ ہوتا تو مزاحمتی محور کو انجانے میں پوری طرح سے دھچکا لگا ہوتا اور پچھلے دو سالوں میں جتنا نقصان ہوا ہے، اس سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لڑائی جاری ہے اور مزاحمتی محور ابھی تک صیہونی حکومت کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے۔ مزاحمتی تحریک نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اورکوآرڈینیٹر بزنس مین پینل پروگریسیو (ایف پی سی سی آئی)عدیل صدیقی نے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں کمپیوٹر سائنس کے لیے ایک سو نشستوں کے اضافے پر وفاقی وزیر ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خوش آئند اور نوجوانوں کے تعلیمی معیار کی بہتری کی بنیا دی ضرورت ہے اور یہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی تعلیم اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو نوجوان نسل کی جدید تعلیمی ضروریات کو پورا کرے گا،مہران یونیورسٹی میں حیدرآباد کا کوٹہ صرف پندرہ نشستوں کا تھا جو حیدرآباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے متاثرہ علاقوں میں بحالی اسکیموں کو اپنے وسائل سے فنڈز دیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے صوبے یقینی بنائیں کہ بحالی اسکیموں سے سرپلس میں کمی نہ آئے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے اجراء کے لیے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہوگیا ہے اور وزیراعظم آفس سے مختلف محکموں اور وزارتوں کو فون کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ آئی ایم ایف مطالبات پرعملدرآمد رپورٹ وزارت خزانہ اور مشن کو فراہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج حماس کے طوفان الاقصیٰ کے 2 سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے ‘ اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے ، طلبہ ، وکلا ، تاجر اور علما کرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے ۔ دریں اثنا منعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’غزہ مارچ‘‘ کی کامیابی اور مارچ میں...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ متاثرہ کسانوں کو فوری اور طویل مدتی ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔  وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے زراعت و موسمیاتی ایمرجنسیز کا پہلا اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ متاثرہ کسانوں کو فوری معاوضہ اور بیج فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے 15 دن میں کسانوں کو کینولا کے بیج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔  کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں 5 ہزار ایکڑ پر کینولا پائلٹ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، روایتی فصلوں سے ہٹ کر منافع بخش...
    سٹی 42: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی تعزیتی ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے ۔ انہوں نے  وزیر داخلہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔  انہوں نے  دعا و فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائے۔آپ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔آمین ہری پور ؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ماں کائنات کا سب سے عظیم اور انمول رشتہ ہے۔اولاد کی ترقی اور کامیابی میں ہر قدم ماں کی دعائیں ساتھ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، خصوصاً کینولا جیسی فصلوں پر جو کسانوں کے لیے بہتر آمدنی اور منڈی میں زیادہ طلب رکھتی ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی/ سیلابی ہنگامی حالات کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، یہ کمیٹی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرمنگل 7اکتوبر کوحماس کے طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، طلبہ، وکلائ، تاجر اور علماءکرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔دریں اثناءمنعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی “غزہ مارچ” کی کامیابی اور مارچ میں شہریوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے زور دیا ہے کہ وفاقی حکومت کو ’نئی امریکی پالیسی‘ کے حوالے سے پارلیمنٹ کو ’فوراً اعتماد میں لینا چاہیے‘، انہوں نے خاص طور پر نایاب معدنیات کی فروخت اور پسنی بندرگاہ کو واشنگٹن کو پیش کرنے کے مبینہ منصوبے کی میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا۔ پریس ریلیز میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے نئے خدوخال کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام کو خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور اس کی سمت کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے، تاریخ میں امریکا کبھی بھی ایک قابلِ اعتماد دوست ثابت نہیں ہوا...
    سٹی 42: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان میں مہاجرین، بالخصوص افغان مہاجرین سے متعلق انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 46 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کرتا آ رہا ہے۔انہوں...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں کہ میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، آپ کی صرف حکومت ہے، نہ پنجاب آپ کا ہے، نہ پانی آپ کا ہے، نہ پیسہ آپ کا ہے، آپ کی پنجاب میں حکومت ہے اور آپ اس کی بات کر سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے لیڈرز کیا کہتے...
    عبدالعلیم — فائل فوٹو صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی بیانات کے بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ دیں۔  وفاقی وزیر  نے اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کی بیان بازی پر رد عمل دیا۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بیان بازی کا سلسلہ اب بند ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ...
    کراچی: شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا 10 واں الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاہم طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا ہے جبکہ اس کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کا رخ  گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی جانب رہا اور  طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا کہ 6 اکتوبر تک طوفان کا بدستور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، بعدازاں اگلے 12 گھنٹوں میں مغرب وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب میں مشرق کی طرف بڑھے گا...
    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کراچی جیسے جعلی نہیں ہوں گے،بلاول نے بطور وزیر خارجہ وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کیں،پریس کانفرنس میںعظمی بخاری نے شرجیل میمن کا چیلنج قبول کرلیا پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے،پیپلزپارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ ،میرا پانی میری مرضی،میرا پیسہ مرضی یہ کونسی باتیں ہیں،شرجیل میمن پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ’انگلی توڑنے‘ والے بیان کے بعد سے سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ جاری ہے۔ آج شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت ان کی جماعت کی آڑ لے کر وفاقی حکومت کو ’نشانہ‘ بنا رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-33 سیف اللہ
    نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پزیرائی ملی، بھارت کے اندر لوگ اپنی قیادت سے سوال کر رہے ہیں، بھارتی قیادت اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے بڑھکیں لگا رہی ہے، ہم پاکستان کو وہ ماڈل بنا کر پیش کریں گے، جسے دنیا دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے، کسی نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے پہلے سے زیادہ شدت سے جواب ملے گا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے...
    ویب ڈیسک : پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 نومبرسے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کی دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر ہی اخراجِ دھواں کی جانچ کی جائے گی جو گاڑیاں مقررہ حد سے زیادہ دھواں خارج کرتی پائی گئیں، ان پر جرمانہ یا ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی...
    محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان “شکتی” گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا، اب اس کا مرکز کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے وفاقی حکومت اور  وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود آئیے گا ضرور، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ملت کے رہبر ہیں۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالدمقبول صدیقی نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم ایمان کا حصہ اور طالب علم کا شرفِ عظیم ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اسلام نے استاد کو روحانی والد کا درجہ عطا کیا۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت اور خلوصِ نیت سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔