2025-09-18@02:22:21 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«ویمن کپ»:
(نئی خبر)
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان...
لاہور: پاکستانی میدانوں پر آئندہ ماہ پھر رونق ہو گی، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں ہوگا، میچز قذافی سٹیڈیم اور لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، اس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی، 15 میچز پر مشتمل یہ لیگ فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہوگا، اس میں چار فل ممبرز پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ جبکہ اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ حصہ لیں گی،2 نمایاں ٹیمیں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی...
پاک بھارت کشیدگی:رواں سال شیڈول ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر کرائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجایے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آگیی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے جبکہ ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناو کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروایے جانے کا امکان ہے، ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں،...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میں...
آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ملائیشیا 2025 کیلئےٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ٹیم میں بھارت کی چار کھلاڑی شامل، پاکستان کی ایک بھی جگہ نہ بنا سکی ، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ جی ترشا، جیما بوتھا، ڈیوینا پیرین، جی کملینی، چاومائی برے، پوجا مہاتو، کائلہ رینیکے، کیٹی جونز، آیوشی شکلا، چامود ی پربودا، ویشنوی شرما، نتھابیسن نینی شامل ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتا ہے، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔گونگدی ترشا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے...
بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ بھارت نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کا اختتام بھی اسی انداز میں کیا جس کا آغاز انہوں نے اعتماد اور شاندار کارکردگی کے ساتھ کیا تھا اور فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ آئی سی سی ویمنز انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پوری اننگز میں جنوبی افریقہ کی بلے باز بھارتی بولرز...
کرکٹ میں بیٹرز کی سوئچ ہٹ کے بعد بولر نے بھی سوئچ ہینڈ کر کے دکھا دیا۔ یہ واقعہ ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کے میچ میں پیش آیا ہے۔ میچ کے دوران سری لنکن بولر شاشنی گمہانی نے ایک ہی اوور میں دونوں ہاتھوں سے گیندیں کروا کر بیٹرز کو پریشان کر دیا۔ ویمن کرکٹر کی اس دلچسپ مہارت پر تبصروں اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کوالالمپور: ملائیشیا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ آج کھیلے گئے میچ کا بارش کے باعث 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 70 رنز کا آسان ہدف دیا۔ تاہم گرین شرٹس کے لیے یہ معمولی ہدف...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی بولرز کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔یہ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا تھا جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ میں ایک گیند بھی نہیں کرائی جاسکی تھی۔دونوں میچوں میں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ روز روز انگلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو 18.5 اوورز میں 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان کومل خان 12 فاطمہ خان 6 راویل فرحان صفر عریشہ انصاری...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نائجیریاانڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نائجیرین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارش سے متاثرہ 13 اوورز کے میچ میں نائجیریا نے 66 رنز سکور کیے جواب میں کیوی ٹیم 6 وکٹوں پر 63 رنز ہی بناسکی۔ سنسنی خیز مقابلے میں نائجیریا نے 2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نائجیریا کی کپتان لکی پیتی نے 19 رنز بنائے، لیلین اودے نے 22 گیندوں پر 18 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکیں۔ کیوی ویمن ٹیم کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 رنز بناسکی۔ پیتی نے 2 اوورز میں صرف 13 رنز...
ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی۔ ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 18.5 اوورز میں 66 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ زوفشاں ایاز 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان کومل خان نے 12 اور قرۃ العین احسن نے 10 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے 67 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 2، فاطمہ خان اور قرۃ العین احسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ امریکا کے ساتھ تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔
ملائیشیا میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نائجیریا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں نائیجریا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ نائجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز ہی بناسکی۔ 13 اوور کے میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز درکار تھے تاہم نائجیریا کی بولر للیان...
ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کے دوران میدان میں سانپ آ گیا۔ ملائیشیا میں انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک سانپ میدان میں آ گیا۔ اس غیر متوقع واقعے کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ انگلینڈ کی بیٹر جمائیمہ اسپینسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے ہٹا دیا۔ اس دوران گراؤنڈ اسٹاف بھی موقع پر پہنچا اور سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر...
کوالالمپور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائیشیا پہنچ گئی، پی سی بی کے مطابق کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کپتان کومل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ کھلاڑیوں پر بہت محنت کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی، انڈر 19 ورلڈ کپ 18 جنوری سے شروع ہو گا...
کراچی:پاکستان کی15 رکنی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ یہ میگا ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کومل خان کر رہی ہیں جب کہ نائب کپتان ضوفشاں ایاز ہیں۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں علیسہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں۔ پاکستان کی گروپنگ اور میچ...