2025-04-25@12:09:05 GMT
تلاش کی گنتی: 104

«پاکستان اور ترکیہ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پاک ترکیہ فرینڈ شپ ریڈیو میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ ہمیں آئندہ نسلوں کو پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو دوسرے شعبوں میں بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔پاک ترکیہ فرینڈ شپ ریئڈیو میوزیم...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب کی مانند ہیں، پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر  ایازصادق نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر...
    ملتان (آن لائن) وزیر اعلی مریم نواز نے کہا ہے ترکیہ اورپاکستان بہترین برادر دوست ملک ہیں ۔ تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات سے مستفید ہو نے کے خواہاں ہیں ۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول و کالج سٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے تقریب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ ہم تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات سے استعفادہ کریں گے ۔ ترکیہ پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے ۔ رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں ۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مستقبل میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ترکیہ کیساتھ...
    مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش...