2025-11-19@12:59:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2573

«کو خراج تحسین پیش کیا گیا»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت کے کسی بھی عہدیدار کو اس سال جنوبی افریقہ میں ہونے والی جی20 سمٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس موقع پر دوبارہ یہ دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کو قتل اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اس سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور نائب صدر جے ڈی وینس کو ان کی جگہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا۔ تاہم ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ اب نائب صدر وینس بھی اس سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-24 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ سیف اللہ
    پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مابق اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے ’جعفر جیکسن‘ نے ادا کیا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ جعفر جیکسن، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی جان لوگن نے لکھی ہے۔ اس بائیوپک میں میں دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم پیشہ ورانہ مراحل، ان کے میوزیکل سفر، اسٹیج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا ننت ناگ:بھارت میں انتہاپسند ہندوﺅں کی مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کے فروغ کے لیے رات دن کوشاں ہے،اس سلسلے میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم،تشدد ، قتل و غارت ،کاروبار سے روکنا معمول بنتا جارہا ہے۔تازہ حکم نامے میں مودی سرکار نے ہندوتوا کے پرچار کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قراردے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قرار دینے کے سرکاری حکم نامے سے وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔حالیہ دنوں میں محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے موقع...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے جلدی میں نہیں ہے اور اس معاملے پر گزشتہ دو ہفتوں سے میڈیا میں بات ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم: چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ، وفاقی آئینی عدالت اور تاحیات رینک کے انتظامات وزیردفاع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کی منظوری آج کابینہ نے دے دی ہے جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ کل پارلیمنٹ میں اس پر بحث بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ترمیم کے حوالے سے اپنے تمام اتحادی جماعتوں، جن میں پیپلز پارٹی، ایم کیو...
    ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ یہ عدالت آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، جبکہ سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت کے طور پر کام کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمیم میں آئین کے آرٹیکلز 42، 63 اے، اور 175 تا 191 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 184 کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا اختیار بھی ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جگہ نئی وفاقی آئینی عدالت مجوزہ مسودے کے تحت ’وفاقی آئینی عدالت‘ میں ایک چیف جسٹس...
    اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء مرتضیٰ کاکڑ نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کو بدلنے اور قومی دولت چند خاندان کی بجائے 25 کروڑ عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر صوبوں کو موٹر وے، یونیورسٹیاں، اسپتال، روزگار، سفر، علاج و تعلیم کی جدید سہولیات اور بلوچستان کو آپریشن، چیک پوسٹیں دینا زیادتی ہے۔ جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نظام...
    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔حکام پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس 8 نومبر  بروز ہفتہ مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ صدر کے اختیارات میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم درست سمت جا رہے ہیں، 2 مہینے اہم ہیں، نومبر دسمبر میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔ منظور وسان نے بتایا کہ آپ چھوٹا کہہ لیں یا بڑا لیکن ان 2 مہینوں میں کچھ نہ کچھ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ’’عمران خان مارچ میں نااہل ، جیل بھی جائیں گے ‘‘ منظور وسان کی پیشگوئی اس سے قبل فروری 2023 میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہوکر جیل جائیں گے۔  منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان آئندہ ماہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری یا عہدہ تفویض نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’قومی ٹیم کی کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا‘، وہاب ریاض کا نیا بیان سامنے آگیا پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض اس وقت پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں اور اپنی خدمات اسی حیثیت میں فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہاب ریاض کو کسی نئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے بقول یہ معلومات غلط...
    پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں آج ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جو صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا، صوبائی نائب صدر نواب خان دمڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ شہر بھر کو کنٹینرز اور ٹرکوں کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے، جس سے کارکنان اور شہریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق انتظامیہ حالات کو کشیدہ بنا کر 26 نومبر جیسے واقعات دہرانا چاہتی ہے۔ داود...
    فرانس کے ایک گھر کے مالک کو اپنے باغیچے میں قریباً 8 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سونا ملا ہے، جب وہ وہاں تیرنے کا تالاب (سوئمنگ پول) بنانے کے لیے کھدائی کر رہا تھا۔ یہ غیر متوقع دریافت نیوویل سور ساؤن (Neuville-sur-Saône) نامی قصبے میں ہوئی، جو لیون (Lyon) کے شمال میں واقع ہے۔ کھدائی کے دوران مالک کو 5 سونے کی اینٹیں (Gold Bars) اور کئی سکے زمین کے اندر دفن ملے۔ گھر کے مالک نے فوراً مقامی حکام کو اطلاع دی۔ ماہرین: سونا قانونی اور تاریخی حیثیت سے غیر متعلق تحقیقات کے بعد ثقافتی امور کے دفتر (DRAC) نے تصدیق کی کہ یہ سونا کسی تاریخی یا آثارِ قدیمہ کی اہمیت کا حامل نہیں۔ پولیس نے...
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایات پر لاہور ہائی کورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو بین الاقوامی معیار اور جدید تکنیکی بنیادوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ایک جامع اور موثر اصلاحاتی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ عدالت کے ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی اہمیت کے پیش نظر دو ایڈیشنل رجسٹرارز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کی حفاظت، معیاری درجہ بندی، باقاعدہ نگہداشت اور شفاف و محفوظ نقل و حرکت کو یقینی...
    سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین و سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد D12 بائی پاس سے وفاقی پولیس نے گرفتار کیا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ انکے بھائی قائمقام چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا بھی تھے۔ صاحبزادہ حسن رضا نے ٹیلی فونک رابطہ میں گرفتاری کی تصدیق کردی۔ صاحبزادہ حسن رضا کے مطابق پشاور سے فیصل آباد آرہے تھے کہ اسلام آباد بائی پاس پر پولیس نے گرفتار کیا۔ قائمقام چئیرمین نے بتایا کہ صرف صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کیا گیا...
    لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم بھائی خان جھارا کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے تفتیشی خامیوں پر اور ناقص تفتیش پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مزید تھانے بنانے سے بات نہیں بنے گی، پولیس کو خود ٹھیک ہونا پڑے گا، تفتیشی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جس نے مقدمہ درج کیا، اسے ہی تفتیشی بنادیا گیا، حالانکہ تفتیشی افسر کو الگ ہونا چاہیے تھا،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ استغاثہ جائے اور اس کا مقدمہ لینے سے انکار کر دیا جائے؟آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موقف اپنایا کہ پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) صحافیوں کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا لیکن اس کا کوئی آئین میں ذکر نہیں ہے اور ناہی صحافیوں کو آج تک کوئی آئینی تحفظ فراہم کیا گیا، قلم کے مزدور آج بھی بھوک اور افلاس کے باوجود مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں، میڈیا کو ادارہ جاتی تحفظ ملے گا تو آزادی صحافت مستحکم ہوگی۔ لالا اسد پٹھان میڈیا ہاؤس کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان کے پنڈال پہنچنے پر گل پاشی کرکے شاندار استقبال کیا گیا میڈیا ہاؤس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری فنانس لالا اسد...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کے بعد قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آج نہیں تو کل آئینی ترمیم پیش کر دی جائے گی۔ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت حکومت کو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل نہیں تھی، اس لیے حکومت نے اپوزیشن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کافی وقت صرف کیا تھا، جس کے بعد ترمیم پیش کی گئی۔ تاہم اس مرتبہ چونکہ آئینی ترمیم کے لیے درکار حمایت حکومت کو حاصل ہے، اس لیے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ترمیم جلد پیش کر دی جائے گی۔ پارلیمانی اجلاسوں میں غیر معمولی وقفہ رواں ہفتے پہلے 4 نومبر کو سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا،...
    وقاص عظیم :آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن(اپٹما) نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید احتجاج کرتے ہوئےوزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا۔  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے کپاس بحالی سے متعلق خط لکھا ہے-  خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت فوڈ سکیورٹی کے منٹس میں کاٹن سیس کی وصولی سے متعلق نائب وزیر اعظم کے احکامات کو شامل نہیں کیا گیا،نائب وزیر اعظم نےکاٹن سیس کی وصولی کے لیے رولز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پنجاب حکومت کے نئے پنشن رولز سے متعلق کیس کی سماعت,جواب طلب  خط میں کہا گیا پاکستان کاٹن بورڈ کے قیام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے شرکت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27ویں آئینی ترمیم 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرائی جائے گی۔ اس موقع پر ایوان کے موجودہ اجلاس کو بھی 14 نومبر تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایوان کے ایجنڈے اور اجلاس کے شیڈول کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اسپیکر ایاز صادق نے تمام پارلیمانی رہنماؤں پر زور دیا کہ ایوان میں خوشگوار اور تعمیری ماحول برقرار رکھا جائے تاکہ...
    اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت سرٹیفیکٹ کے منافع میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.92 فیصد مقرر کر دی گئی ہے ۔ قومی بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع  کا اطلاق 4 نومبرسے کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین اور ایک سالہ منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین ماہ کی مدت کا منافع 10.44 فیصد کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سالہ مدت پر منافع 10.64 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں واضح...
    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا محمد شمیم خان کو تین سال کیلئے نومبر 2022ء میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا چیف جج تعینات کیا گیا تھا۔ آج کی تاریخ کو یعنی 5 نومبر کو ان کی مدت ملازمت پوری ہونی تھی تاہم انہیں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان کی مدتِ ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس توسیع کے بعد وہ اپنے عہدے پر 70 سال کی عمر تک خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان جو کہ چیئرمین گلگت بلتستان...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے کہا کہ عام انتخابات میں حق نمائندگی نیشنل پارٹی سے چھین کر فارم 47 کے ذریعے غیر منتخب افراد کو دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی رہنماء علی احمد لانگو، چنگیز حئی بلوچ و دیگر نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چرا کر فارم 47 کے امیدوار کو مسلط کیا گیا۔ غیر منتخب افراد کو مسلط کرنے کے بعد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے۔ معیشت تباہ اور کرپشن عروج پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں واضع کیا...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق انہیں پیکا کے تحت جی تھرٹین کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران جی تھرٹین، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ احمد جواد کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ احمد جواد ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔بعد ازاں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ذرائع کے مطابق احمد جواد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کی مذہبی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس علما (ایم ایم یو) نے حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے اسکولوں میں وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کے حکم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس ایم ایم یو نے اسے ثقافتی تقاریب کے نام پر مسلمانوں پر آر ایس ایس نظریہ مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تنظیموں کے اس اتحاد کی قیادت میرواعظ عمر فاروق کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ہدایت نامہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہا ہے اور حکومت پر زور...
    اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے بلوچستان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گارڈن سے اغوا کیے جانے والے 2 نوجوانوں کو بحفاطت بازیاب کرالیا۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اورسیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے تیکنیکل بنیادوں اورہیومن انٹیلی جنس پربلوچستان میں اہم مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے43 روزقبل گارڈن سے اغوا کیے جانے والے 2مغوی نوجوان عامرولد حاجی اورنگزیب اوراس کے دوست شاہ زیب ولد عنایت اللہ کوریووگاڑی سمیت بحفاطت بازیاب کرالیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی آصف رضا بلوچ نے ایکپسریس کو بتایا کہ بازیاب کرائے جانے والےمغوی نوجوان ٹرانسپورٹرزہیں اوردونوں نوجوان کو23 ستمبرکوگارڈن چڑیا گھرکے قریب سے کاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا اوراغوا کاروں نے مغوی نوجوان...
    پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کرلیا  گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کیا ہے۔ احمد جواد کو پیکا قانون کے تحت جی 13 اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، احمد جواد کو عدالت سے ضمانت  قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
    کراچی کے چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ “رانو” کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے اگلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے قدرتی جنگلات میں آزاد کیا جائے گا۔ منتقلی کے عمل کے دوران ماہرینِ جنگلی حیات اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے تاکہ رانو کی صحت اور طرزِ عمل پر گہری نظر رکھی جا سکے۔ روانگی سے قبل ریچھ کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے فولادی پنجرے میں منتقل کیا گیا، جس میں اس کی خوراک، آرام اور ردِ عمل کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ کراچی کی فیصل بیس سے رانو ریچھ کو پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا جا رہا ہے۔ منتقلی...
    انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے ونڈسر کیسل میں ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا۔ بادشاہ چارلس نے ڈیوڈ بیکہم کو کھیل اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ Arise, Sir David Beckham. ✨ This morning at Windsor Castle, The King presented Sir David Beckham with a Knighthood for Services to Sport and to Charity. pic.twitter.com/BpRQJ1lIJG — The Royal Family (@RoyalFamily) November 4, 2025 نائٹ ہڈ کا اعزاز ملنے کے بعد ڈیوڈ بیکہم اب ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے۔ Congratulations to Sir David Beckham, who received his Knighthood at Windsor Castle! ????????????????????????????❤️ pic.twitter.com/n4WOY9a6xg — England (@England) November...
    سندھ کے کسانوں نے بنیادی طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کا مؤقف ہے کہ جرمن کمپنیاں آر ڈبلیو ای RWE جو ایک توانائی کمپنی ہے اور ہائیڈلبرگ Heidelberg Materials جو سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہے دنیا کی سب سے بڑی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں، اور ان کے کاربن اخراج نے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں کی شدت میں اضافہ کیا، جس سے ان کی زمینیں اور روزگار تباہ ہوئے۔ جنرل سکیریٹری نیشنل ٹریڈ یونین ناصر منصور نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ کسان ان کمپنیوں سے اپنے نقصانات کے لیے...
    —فائل فوٹو پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق فیصلہ انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف آٹا بنانے کے لیے استعمال ہو گی، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ ہے۔محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم دسمبر تک ہو گا۔
    سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والا نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پمز اسپتال کے برنس سینٹر کے مطابق 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد، جو دھماکے میں بری طرح جھلس گیا تھا، علاج کے دوران جاںبر نہ ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی اسد منیب ان 13 زخمیوں میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی عمارت کی بیسمینٹ میں واقع کیفے ٹیریا میں ہونے والے دھماکے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی...
    نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کیا۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تو کے...
    —فائل فوٹو نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے کے الیکٹرک: نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے حق میں، حکومت کا فیصلے کا دفاع دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹرانسفر آف اونر شپ کا مسئلہ ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کے نفاذ کی راہ میں ایک بڑی تکنیکی رکاوٹ بن گیا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں سیکڑوں گاڑیاں ایسی ہیں جو اصل مالکان نے فروخت کر دی ہیں لیکن خریداروں نے انہیں اپنے نام پر رجسٹرڈ نہیں کرایا ہے اور اب چونکہ ای چالان گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کے پتے پر بھیجا جائے گا، اس لیے خلاف ورزی کا مرتکب کوئی اور ہوگا اور جرمانہ سابق مالک کو ادا کرنا پڑے گا۔سماجی رہنماؤں نے نشاندہی کی ہے کہ جب تک حکومت گاڑیاں ہر شخص کے نام پر منتقل کرنے کا نظام مؤثر نہیں بناتی، ای چالان...
     ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے نئے آرڈیننس کے تحت سرکاری ملازمین کی بھرتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے، اب انہیں بنیادی تنخواہ کے اسکیل کے بجائے یکمشت پیکیج پر بھرتی کیا جائے گا، جس کے باعث یہ ملازمین پنشن کے اہل نہیں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق  پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (ری پیل) آرڈیننس 2025، 31 اکتوبر کو نافذ کیا گیا ہے، تاکہ پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو منسوخ کیا جا سکے، اور یہ آرڈیننس پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں اس آرڈیننس کے پیچھے وجہ یہ بتائی گئی کہ صوبائی حکومت بنیادی تنخواہ کے اسکیل...
    ایران کی پاسداران انقلاب نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ان کے موبائل فون کے سگنلز کو ٹریس کرکے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں کسی اندرونی سازش یا تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میزائل ایک خاص فاصلے سے داغا گیا، جو کھڑکی سے سیدھا اندر داخل ہوا اور اس وقت اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا جب وہ فون پر بات کر رہے تھے۔ علی محمد نائینی نے ایسی تمام صحافتی تحقیقاتی رپورٹس کو غلط قرار دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بم کمرے تک کسی ایرانی شہری کے ذریعے پہنچایا گیا تھا...
    نیڈرلینڈز نے مصر کو 3 ہزار 500 سال قدیم مجسمہ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایمسٹرڈیم: نیڈرلینڈز کے وزیراعظم ڈک اسخوف نے مصر کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں سامنے آنے والا 3 ہزار 500 سال پرانا تاریخی مجسمہ مصر کو واپس کیا جائے گا۔ یہ اعلان اس موقع پر کیا گیا جب انہوں نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھاری مشینری کے بغیر اہرام مصر کیسے تعمیر ہوئے، معمہ حل ہوگیا یہ مجسمہ فرعون تحتمس سوم کے دورِ حکومت (1479 تا 1425 قبل مسیح) کے ایک اعلیٰ مصری عہدیدار کی نمائندگی کرتا ہے اور تحقیقات کے مطابق 2011 کی عرب بہار کے دوران چوری کرکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر حکمران ہے مگر آج بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔ عوام سے وسائل چھین کر کرپشن اور نااہلی کے ذریعے شہر کو کھنڈر میں بدل دیا گیا ہے۔گلبرگ ٹاؤن کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 18 ثمن آباد میں ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح اور عزیز آباد بلاک 8 میں  شاہراہِ نعمت اللہ خان  کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بااختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے، لاڑکانہ، شکارپور، حیدرآباد یا...
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شواہد وسیع ہیں اور گواہوں کی فہرست طویل ہے، جس کیلئے ملزمان اور انکے وکلاء کے درمیان باقاعدہ اور خفیہ مشاورت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے۔ پی آئی ایل میں درخواست کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر سے باہر (بھارت) کی جیلوں میں بند قیدیوں کو واپس لایا جائے۔ اس درخواست میں محبوبہ مفتی بمقابلہ یونین آف انڈیا کے عنوان سے، قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کیا جائے گا، جس کا فیصلہ پارلیمانی ذرائع نے کیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس کی طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔شیڈول کے مطابق یہ اجلاس 27 اکتوبر کو ہونا تھا، تاہم مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اجلاس کو ری شیڈول کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔اب سینیٹ کا اجلاس کل (منگل کو) اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع...
    عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا  ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 30 کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے، ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں...
    کراچی میں ایک سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں طالبات کے سرکاری اسکول کی سیل کی جانے والی عمارت کو ٹاؤن ناظم کی کاوشوں سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے اور سولجر بازار تھانے کی جانب سے سیل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مافیا کی جانب سے اسکول کو سیل کیا گیا تھا۔ عمارت پر قبضے کے لیے اس سے قبل بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔ جمشید ٹاؤن کے علاقے سولجر بازار نمبر تین میں واقع جفلرسٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی عمارت کو جمعہ کی...
    ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور سچ بولنے پر ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیری صحافیوں کو مسلسل ہراساں اور گرفتار کر رہے ہیں اور انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور سچ بولنے پر ان کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جا رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،پروٹیز کپتان لورا وولورڈاٹ نے شاندار 101 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، دیگر بیٹرز میں اینری ڈرکسن 35 اور سن لوئس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں ٹریفک جرمانوں ای چالان سے متعلق قرارداد پر کے ایم سی کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ کے ایم سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اجلاس میں قرارداد سے متعلق غلط فہمی ہوئی، قرار داد پر مناسب بحث یا غور و خوض نہیں کیا گیا، انتظامی غلطی سے دستاویز پر دستخط ہو گئے، جسے منظور شدہ قرار دیا گیا۔ کراچی: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا مالک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ...
    اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے 2 ملزمان سے بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ اتوار کو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو سی ٹی ڈی حکام نے سخت سیکیورٹی میں ملزمان غنی امان چانڈیو اور سرمد علی کو پیش کیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ سمیت دیگر وکلا رہنما بھی وکلا صفائی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر دینے کی...
     سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی...
    پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140اے سے متصادم ،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے، انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کریگا، غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025چیلنج کررہے ہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا...
    —فائل فوٹو  کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
    — تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے  میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔انہوں نے سی بی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے۔ تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی زیرو پوائنٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:پاکستان کی نجی ائیر لائن میں ایک اور اضافہ،نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔نجی شعبے کے باہمی اشتراک سے بننے والی ایئر کراچی کی افتتاحی تقریب کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ پر منعقد کی گئی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے بتایا کہ ایئرلائن کے قیام کا خواب 2006 میں شروع ہوا، طویل جدوجہد کے بعد آج یہ خواب حقیقت بن گیا۔ یہ ایئرلائن 42 کاروباری شراکت داروں کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے، جو کراچی کی شناخت کو دوبارہ اجاگر کرنے کے عزم کی علامت ہے، ایئر کراچی کا آغاز ملکی معیشت کے استحکام اور مقامی صنعتوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔اس موقع پر تقریب...
    ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جب مہنگے گیجٹس کی بات کی جاتی ہے تو عموماً ہمارے ذہن میں ہائی اینڈ فلیگ شپ فون آتے ہیں لیکن ایک ایسی دنیا بھی ہے جہاں لگژری اسمارٹ فونز موجود ہیں جو فیچرز یا پرفارمنس سے زیادہ ڈیزائن، انفرادیت اور شاہانہ طرز پر توجہ دیتے ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین لگژری فون سونے، ہیروں اور دیگر نایاب مواد سے تیار کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ صرف ٹیک ڈیوائسز نہیں بلکہ دولت اور شان اور نمود و نمائش کی علامت بن جاتے ہیں۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق فیلکن سپرنووا آئی فوج 6 پنک ڈائمنڈ ایڈیشن دنیا کے سب سے مہنگے اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے، جس کی قیمت...
    بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی...
    سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو رواں ماہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلنے جا رہی ہے۔ یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اینیمیٹڈ پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔کوئٹہ کیولری اپنی مہم کا آغاز ناردرن واریئرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف، جبکہ تیسرا میچ 21 نومبر کو ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ واپس میں آئیں گے؟ سابق فاسٹ بولر نے واضح بتا دیا چوتھا مقابلہ 22 نومبر کو دہلی بلز سے ہوگا، جب...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد نئے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے کے باوجود پنشن کا حق نہیں ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے یکمشت پے پیکیج پر کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ سرکاری خزانے پر پنشن کی مد میں مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جو اقدامات 2018 کے قانون کے تحت پہلے ہو چکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔ پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے نیا آرڈیننس...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب کسی بھی سیاسی جماعت، فرد یا کاروباری ادارے کو اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نجی میڈیا کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل ساتویں غیر معمولی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، جبکہ اس قانون کے نفاذ کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کا غلط...
    پنجاب حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کسی کاروبار، جماعت یا کسی فرد واحد کو کسی کام کے لیے بھی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا 65 ہزار مساجد کے آئمہ کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق لاؤڈ اسپیکر ایکٹ...
    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ایک خاموش لمحے سے ہوا، جب دونوں ٹیموں اور تماشائیوں نے 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر بین آسٹن کی تصویر دکھائی گئی، اور پورا میدان احترام میں خاموش کھڑا رہا۔ یہ منظر نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ کھیل کے جذبے اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کر گیا۔ یاد رہے کہ بین آسٹن حال ہی میں میلبرن میں نیٹس پر پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر...
    پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ گرفتاری کی وجہ کیا ہے؟ یہ عمل صرف اور صرف صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ گلگت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کارکن اور جیالے کی حیثیت سے مہدی جو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں تنہا...
    عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔نئی پالیسی کے مطابق، اب عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن کے اندر سعودی عرب کا سفر کرنا لازمی ہوگا۔ اگر مقررہ مدت میں سفر نہ کیا گیا تو ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔پہلے یہ مدت تین ماہ تھی، جسے اب کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد قیام کی اجازت بدستور تین ماہ ہی رہے گی۔سعودی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر نے...
    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء“ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے فیسٹیول کی تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔ورلڈ کلچر فیسیٹول اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں 6 براعظموں سے 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد فنکار پرفارمنس دیں گے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ بن چکا ہے جہاں دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خوف کے معنی ہیں ڈر یا اندیشہ کہ کچھ ہو جائے گا‘ جو ملنے والا ہے وہ نہیں ملے گا‘ یا کوئی ایسی چیز مل جائے گی جو ناخوش گوار اور ناقابل برداشت ہو گی اور نقصان کا باعث ہوگی۔ حزن سے مراد اس بات کا غم کہ کچھ چھن گیا یا نقصان ہوگیا‘ کوئی ضرب پڑگئی‘ کوئی چیز ملنا چاہیے تھی نہ ملی اور جو چیز نہ ملنا چاہیے تھی وہ مل گئی۔ غم کی اس کیفیت کو حزن وملال کہا جاتا ہے۔ دراصل نفس کے اندر کی یہ وہ کیفیات ہیں جن سے اصل رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ اگر آدمی خوف اور اندیشوں پر پہلے سے قابو نہ پائے تو جن چیزوں کا خوف و اندیشہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ( نمائندہ جسارت)سکھر ہائی کورٹ بینچ کے فیصلے کے بعد ضلع شہید بے نظیر آباد میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ اقدام آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں عدالت عالیہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے نجی اسکولوں کو 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا پابند قرار دیا تھا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، سکھر ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن، شہید بے نظیر آباد کی جانب سے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع کے تمام رجسٹرڈ نجی اسکولوں کا مرحلہ وار آڈٹ کریں گی۔ ان ٹیموں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روڈ سائیڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف مہم جاری۔ہے جمعرات کو مہم چائے خانوں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ غیر قانونی بس اسٹینڈ اور اسپتالوں کے سامنے قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے جاری مہم کیں کاررائیوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی شرقی اور وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اوپن اسپیز پر قائم چاے خانو ں ہوٹلز سمیت مجموعی طور پر41 تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رپوٹ کے مطابق دو روز میں 79 روڈ سائد ہوٹلوں اور تجاوزات کے...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے جمعرات کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی کو پی آئی اے سی ایل کی نجکاری، روزویلٹ ہوٹل اور ملک کے نمایاں ایئرپورٹس سے متعلق تازہ منصوبوں و پیش رفت، اور پریسژن انجینئرنگ کمپلیکس کی ملکیت پاکستان ایئر فورس کو منتقل کیے جانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق،سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی زیرِ صدارت کمیٹی اجلاس نے پی آئی اے کی نجکاری میں معروف بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر...
    والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایران کے سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی کے ایک حیران کن بیان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی اور ایرانی عدالت نے بھی نوٹس لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدالت نے علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو طلب کر لیا۔ ان پر ایک عدالتی اہلکار نے کیس کیا تھا۔ فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر یہ کیس اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انھوں نے حکومت پر اپنے والد سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کرنے کا الزام...
    عرفان ملک:لاہور سمیت پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افغانوں کی تلاش, پنجاب پولیس کو 1لاکھ 96ہزار 975 افغانوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا. وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ افغانیوں کے پاس پی آر او کارڈز دستیاب تھے، سپیشل برانچ نے 1لاکھ 16 ہزار 896 افغانیوں کی چیکنگ کی گئی۔ مذکورہ افغان باشندوں کے پاس پروف آف ریزیڈینس موجود تھا، پنجاب بھر سے ابتک 94ہزار 167 افراد کو ڈی پورٹ کیا جاسکا۔  لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز پولیس کی جانب سے 36088 افغانوں کو پکڑ کر ڈی پورٹ کیا گیا، رضاکارانہ طور پر جانیوالے افغانوں کی تعداد 58079 ریکارڈ کی گئی۔  پی او آر کارڈز رکھنے والے 1لاکھ سے...
    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ٹیلی فون کیا۔ پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعاون مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، یو این سمیت کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
     سٹی 42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے  اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا لبیک کتنا پاکیزہ لفظ ہے ،یہ وہ لفظ ہے جو بندہ اپنے رب کے حضور احرام باندھ کر کہتا ہےپاکستان میں اس مقدس لفظ کو تشدد یا انتشار کے لیے استعمال کرنا اس کی روح  کیخلاف ہے۔ مریم نواز نے  سختی سے کہا کسی کی ہڈیاں توڑنا، انہیں مارنا یا راستے بند کرنا اسلام سے مطابقت نہیں رکھتا۔علمائے کرام اور رہبران قوم کو امن و شریعت کے مطابق رہنمائی کرنی چاہیے، تشدد کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔  مذہبی جماعتوں کو سیاست کرنے کا حق ہے، مگر انتہا پسندی یا تشدد ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے علما کو دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ...
    بھارت کے شہرچنئی میں پیر کے روز خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی جب سپر اسٹار رجنی کانتھ اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے...
    پشاور:خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے نشتر ہال میں ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا رنگا رنگ شو منعقد کیا گیا، جس نے شہریوں کو یورپین ثقافت سے روشناس کرایا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کیا۔ پشاور میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ خیبرپختونخوا میں فلیمنکو رقص کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر میں اپنی فنی مہارت سے پہچانے جانے والے فلیمنکو آرٹسٹوں نے پشاور کے نشتر ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جس نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ تقریب میں ہسپانوی فنکاروں نے مختلف ثقافتی رقص پیش کرتے ہوئے پاکستان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-23 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سابق سفیر ملاعبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے پاکستان نے نہیں بلکہ ان کے اپنے ہم وطنوں نے کیا تھا۔ان کے بقول پاکستانی حکام نے کئی ماہ تک عبدالسلام ضعیف کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اسلام آباد چھوڑ دیں تاکہ انہیں بعد میں پیش آنے والی صورتحال سے بچایا جا سکے۔جب اس حوالے سے عبدالسلام ضعیف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق کے بیان کو مسترد کر دیا۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر سیمینار اسلام آباد میں قائم خیبر مارگلہ فاؤنڈیشن نے منعقد کیا تھا، اس سیمینار میں...
    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار...
    سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ایئر کارگو سہولیات کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سکردو ایئرپورٹ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سکردو ایئرپورٹ کی استعداد اور صلاحیت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے ایئر کارگو سہولیات کی فراہمی کا جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سکردو ایئرپورٹ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بین الاقوامی کارگو نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ اس مقصد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لیے مزید ای وی بسوں، بی آر ٹی پل اور پنک ٹیکسی سروس کے اعلانات کیے ہیں۔خواتین کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے بعد اب حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں خواتین اور طالبات کو نہ صرف محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں خودمختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانا بھی ہے۔یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر...
    پاکستانی حکام نے بھارتی میڈیا کی جانب سے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سلمان خان کو پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ سلمان خان کے سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم 2025‘ کے دوران بلوچستان کے حوالے سے دیے گئے تبصرے کے حوالے سے کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے سلمان خان کو بلوچستان کا آزاد حمایتی قرار دیتے ہوئے انہیں...
    ذرائع کے مطابق دونوں سے سخت پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہیں خبرادر کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے اور بھارتی تسلط سے آزادی سے متعلق مواد اور ویڈیوز شیئر کرنے سے باز رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر سرینگر سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں خواجہ باغ، ملورہ اور نوگام گھر گھر چھاپوں کے دوران 17سالہ ہاشم مشہود لون اور 15سالہ محمد حاذق آہنگر کو گرفتار کیا۔دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچے سے مختلف مقامات پر متعدد بار زیادتی کرنے کے کیس میں چھ ملزمان کو آٹھ،آٹھ سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔جج نصیر نور خان نے چھ ملزمان کو آٹھ،آٹھ سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزمان پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ملزمان میں ساجد قاسم، اعجاز ،علی زمان، شہباز، ریحان اور ساجد شامل ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جرمانے کی رقم متاثرہ بچے کی فیملی کو ادا کی جائے۔عدالت نے کہا کہ ملزم کو کم سزا دینے کی وجہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ نا ہونا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مختلف مقامات پر بچے کو چھ مہینے تک زیادتی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی۔دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیرخزانہ نے کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی۔ صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا۔ آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج کیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20 ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج معالجہ کیا گیا۔ مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں 9ہزار سے زائد طلبہ جبکہ بڑے شہرو ں...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ’بے بی سی ایم‘ قرار دے دیا، کہا یہ جس کام کے لیے آئے ہیں، اس سے پہلے فارغ ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جان بوجھ کر ’بے بی سی ایم‘ کے طور پر صوبے میں بٹھایا گیا ہے تاکہ ان کی اپنی سمجھ بوجھ نہ ہو، وہ سیل سے چلے یا چابی سے، بس بانی بانی کرتا رہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بدلنے سے کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا، طلال چوہدری طلال چوہدری نے کہا کہ بانی اپنی جگہ ہوگا، صوبے کے 4 کروڑ عوام کے فیصلے وزیراعلیٰ نے...
    بھارت میں ایک دلت (نچلی ذات) نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورا میں نوجوان پر اس کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا، جس میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے محلہ امبیڈکر میں غم اور کشیدگی کا ماحول اس وقت چھا گیا جب مذکورہ نوجوان کی لاش دوپہر کو سخت سیکیورٹی میں گھر لائی گئی۔ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا انکیت ایک مکینک اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر 15 اکتوبر کی رات اس کی سالگرہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے،قمر زمان کائرہ فیصلے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالتوں کو خواتین سے متعلق محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں جبکہ پارلیمنٹ نے ظلم کی تعریف قانون میں بیان کرنے کی کوشش نہیں بلکہ مختلف...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دوبارہ فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، لیکن اب ہم کسی آپریشن کو نہیں مانتے، اگر کسی بے گناہ شہری کی جان جائے گی تو اس کا حساب ہوگا۔ خیبر میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1947 سے لے کر نائن الیون تک پاکستانی سرحدوں کی حفاظت قبائل نے کی، لیکن بند کمروں کے اندر پرائی جنگ میں کودنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائل کو قربانی کا بکرا بنا کر جنگ مسلط کی گئی، اور ہم پر ڈرون حملے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں قبائل کو کہا گیا کہ اب سب کلیئر ہو چکا ہے، اور پھر...