2025-05-05@00:27:18 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«کہ امتیاز»:
(نئی خبر)
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔
کراچی : گل زمین فٹبال کپ کے دوران کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سیمی فائنل آج ککری گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بڑے میچز میں شائقین کے لیے بھی بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیاری کے علاوہ حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر کے کوالفائیڈ کھلاڑیوں بھی سیمی فائنل میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں آج ہونے والے میچز میں تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران...
ویب ڈیسک — بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر دو جنگی جہازوں اور ایک آب دوز کی تیاری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے۔ یہ جنگی جہاز ایسے وقت میں بھارتی بحری بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں جب نئی دہلی سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔ بعض دفاعی ماہرین بھارت کی فوجی طاقت میں مسلسل...
غیر ملکی اخبار سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے بی کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا۔ غیرملکی اخبار نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے بی کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ...
آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کا تیز ہواؤں کی وجہ سے مزید تباہ کن شدت اختیار کرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ سے اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے...

پی ٹی آئی مذاکرات سبوتاژکرنے کا ملبہ مجھ پر ڈال رہی ہے، میں مسجد میں قسم دینے کو تیار ہوں، خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کےحق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں پی ٹی آئی مذاکرات کوسبوتاژکررہی ہےملبہ مجھ پر ڈال رہے ہیں میں مسجد میں قسم دینے کو تیارہوں۔ سماء نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ملبہ میرے اوپر ڈال رہے ہیں، مجھے کسی مسجد میں لے جائیں میں قسم دینے کو تیار ہوں، میں مذاکرات کے حق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ وفاقی وزیربرائے دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسی مسجد میں جا کر کہوں گا پی ٹی آئی والے بالکل مذاکرات کے حق میں نہیں...
کرم(خبر ایجنسیاں )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت مورچوں کی مسماری کا عمل آج شروع ہوگا، مختلف علاقوں میں مزید 12 ٹرکوں پر اشیائے خور ونوش اور دواؤں پر مشتمل سامان پہنچادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے تحت آج بالش خیل اور خار کلی میں تمام مورچوں کو مسمار کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں مورچے مسمار کیے جائیں گے اور اسلحہ جمع کیا جائے گا، قبائلی جھڑپوں میں ہر قسم کا اسلحہ استعمال کیا جاتا تھا۔دریں اثنا، ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے، اسسٹنٹ کشمنر ہنگو...
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بغیر کسی پیشگی شرط کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے کے لئے تیار ہوگئے۔(جاری ہے) ترجمان روسی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ روسی صدرولادی میر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت رویئے کی وجہ سے رابطہ غیر مشروط ہوگا، وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔روسی ایوان صدر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدرولادی میر پیوٹن ٹرمپ کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی رابطے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...