ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’دی ٹرمپ کارڈ‘ کے نام سے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کروا دیا] صرف یہی نہیں بلکہ خود اس کے پہلے خریدار بھی بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کردیا ہے، جس کے بعد اب کوئی بھی 50 لاکھ امریکی ڈالرز میں امریکی شہریت خرید سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران ’گولڈ کارڈ‘ کی رونمائی کی جس پر ان کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہو گا۔
واضح رہے کہ گولڈ کارڈ گرین کارڈ کی مراعات دے گا، جو 5 ملین ڈالرز میں دستیاب ہے، اسے خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے 1 ہی دن میں 1000 گولڈ کارڈز فروخت کیے، جس سے امریکی معیشت کو 5 بلین ڈالرز (500 کروڑ ڈالرز) کا فائدہ ہوا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گولڈ کارڈ
پڑھیں:
کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے پر غور
پاکستان اور اسرائیل کے بعد کمبوڈیا نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کینیڈا کی نائب وزیرِاعظم سن چنتھول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہوئی، حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کا جنون ٹرمپ کو تاریخ نظر انداز کرنے پر مجبور کر رہا ہے‘
فنوم پن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سن چنتھول نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کا خاتمہ ٹرمپ کی ذاتی مداخلت سے ممکن ہوا، اور وہ خطے میں امن لانے کی اپنی کوششوں پر نوبیل امن انعام کے مستحق ہیں۔
سن چنتھول، جو کمبوڈیا کے اعلیٰ ترین تجارتی مذاکرات کار بھی ہیں، نے مزید کہا کہ اُن کا ملک امریکی حکومت کی جانب سے درآمدی محصولات میں کمی پر بھی شکر گزار ہے۔ واشنگٹن نے پہلے 49 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی، جو بعد میں کم ہو کر 19 فیصد ہو گیا، اگر ٹیرف 36 فیصد بھی رہتا تو کمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتے بنانے والی صنعت تباہ ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کی قیادت سے براہ راست رابطہ کیا، جس کے بعد ملیشیا میں جنگ بندی طے پائی۔ 5 روزہ شدید جھڑپوں میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے۔
اس سے قبل جون میں پاکستان بھی ٹرمپ کو بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کرچکا ہے، جبکہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ ان کی باقاعدہ نامزدگی کی تصدیق کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل امریکی صدر پاکستان تھائی لینڈ جنگ بندی کمبوڈیا نوبیل انعام