2025-11-19@04:30:44 GMT
تلاش کی گنتی: 14339
«کی پیمائش»:
(نئی خبر)
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے گنے کی بمپر پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے. ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے 100 فیصد کرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے استفسار پر بتایا کہ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملیں گنے کی کرشنگ کررہی ہیں اور باقی ماندہ 90 فیصد ملوں نے سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ روف ابراہیم کے مطابق گنے کی تیار فصل کی 100فیصد کرشنگ سے فی کلوگرام چینی کی قیمت...
ماریا زخارووا نے زور دیا کہ مصالحتی کوششیں نہ صرف اعتماد بحال کریں گی. بلکہ پورے خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بھی رکھ سکتی ہیں۔ روس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ امن کے قیام کے لیے ہر ممکن سفارتی معاونت دینے کے لیے تیار ہے.ترجمان کے مطابق سرحدی تنازعات کا پائیدار اور دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے.اس لیے پاکستان اور افغانستان کو چاہیے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکیں، اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
ویب ڈیسک :مری گلاس ٹرین منصوبہ کے روٹ کو اسلام آباد ائیر پورٹ تک بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ مری گلاس ٹرین منصوبے کے کنسلٹنٹ نے سی ڈی اے کو تجویز دی ہے کہ منصوبے کے مجوزہ روٹ کو فیض آباد کے راستے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک بڑھایا جائے۔ یہ تجویز پنجاب حکومت، نیسپاک اور سی ڈی اے کے حالیہ اجلاسوں میں پیش کی گئی ہے، جہاں منصوبے کے اگلے مرحلے پر کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، پنجاب حکومت راول جھیل پارک اور بھارہ کہو بائی پاس سے مری تک گلاس ٹرین سروس کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اڑھائی برس میں...
تلہ گنگ ( نیوزڈیسک) تلہ گنگ کے گاؤں سگھر میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہداء کی تعمیر کر لی۔ تلہ گنگ کے گاؤں سگھر کو شہداء اور غازیوں کی سرزمین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، مقامی افراد کی جانب سے یادگارِ شہداء پر ایک شاندار اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا،علاقہ کے معززین کے علاوہ مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، سگھر کے 30 بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں 25 پاک آرمی اور 5 پاک فضائیہ کے شہداء شامل ہیں۔...
چند روز قبل لیہ کے علاقے تھل میں منعقد ہونے والی جیپ ریلی کے دوران ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا تھا جہاں مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی ریلی میں شریک تھیں جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ ریلی کے دوران ڈی سی لیہ آمیرہ بیدار بخت کی جانب سے ڈرائی فروٹ کی ٹرے نہ ہٹانے پر ایم پی اے کو بیٹھنے کی جگہ نہ مل سکی، جس پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کا استحقاق مجروح کیا گیا۔ ایم پی اے نے یہ معاملہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: تھل جیپ ریلی میں لیگی خاتون...
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے، اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ ڈھاکا میں عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے، تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علما متفق ہیں...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے اضافے کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ The Government has revised the prices of the petroleum products following input from the Oil & Gas Regulatory Authority (OGRA) and the relevant Ministries. The new prices for the next...
وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں اور میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قوم نے شہداء کے بلند حوصلے، شجاعت اور عزم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ میجر واصف حسین شاہ شہید نے 15 نومبر 2014ء کو آپریشن ضربِ عضب کے دوران دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں...
ویب ڈیسک: وزارت منصوبہ بندی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے پانچ سے سات سال کے دوران پاکستان بھر میں 95ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ یہ ملازمتیں ملک بھر میں مختلف شعبوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے پیدا ہوں گی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صرف اکتوبر 2025میں 12ترقیاتی منصوبے منظور کیے۔ منصوبے توانائی، پانی، زراعت، حکومت، صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق ہیں اور قومی ترقی کی وسیع ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا وزارت منصوبہ بندی نے مزید تصدیق کی کہ چھ بڑے ترقیاتی منصوبے...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں، یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا، ان ججز کی سزا صرف ایک پارٹی کیلئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لائن لمبی ہے، عمر عطا بندیال کے فیصلے بائسڈ تھے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمنٹ کا ہے، ججز کی تعیناتی پارلیمنٹ کا حق ہے کیا نواز شریف کو حکومت...
راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔ اس نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا، سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے...
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لٹر اضافہ کر دیا ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔ پٹرول 265 روپے 45 پیسے لٹر پر برقرار رہے گا۔
ویب ڈیسک :حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا کر دیاگیا۔ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقررہو گئی۔ پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔پیٹرول کی قیمت 265روپے 45 پیسے برقرار ہے۔پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 29 پیسے فی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-13 لاہور (صباح نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کو لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اُن کے وکیل محمد حسین کچھ دیر میں پہنچیں گے لہٰذا جرح کے لیے مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں سماعت دوبارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-11 راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی، خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں، نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ اس سیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-10 ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری بڑی ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ہم ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ...
رواں ہفتہ بولی وڈ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا۔ 89 سالہ دھرمیندر کو سانس لینے میں مشکل، 90 سالہ پریم چوپڑا کو قلبی مسئلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جبکہ 61 سالہ گووندا کو بے ہوش ہوجانے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ گووندا کی اہلیہ سنیتا اہوجا نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں مداحوں کو گووندا کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے سنیتا نے بتایا کہ گووندا اپنی نئی فلم کے لیے ورزش کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ فٹیگ ہوگئے۔ وہ فٹ ہیں ایک دم ٹنشن مت کیجئے۔ دھرمندر سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ان کے بچپن...
ماسکو: روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں استحکام کا قیام روس کی اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو خطے کے اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ زخارووا کا مزید کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈومحمدخان (این این آئی)ٹنڈو محمد خان کے گاؤں نور محمد گوپانگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع اشفاق گوپانگ، آچر گوپانگ اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم فراہمی نے نہ صرف عوام کی روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے بلکہ پورا علاقہ شدید اذیت اور بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے۔ گائوں میں کئی روز سے پینے کے پانی کی مکمل بندش ہے۔ خواتین اور بچے دن بھر پانی کی تلاش میں دربدر بھٹکتے رہتے ہیں، جبکہ پانی بھرنے کی خاطر کئی کئی میل طویل سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں۔ گائوں بھر میں خشک نلکے، ٹوٹی نالیاں اور...
روسی وزارت خارجہ نے تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور افغانستان تحمل کا مظاہرہ کریں، اختلافات بات چیت سے حل کریں، کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے باز رہیں اور بات چیت جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں استحکام روس اور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان ماریا زخارووا...
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے جبکہ 265 روپے 45 پیسے میں ہی دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو...
جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر...
مشیر وزیر اعظم اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اللہ کا نظام ہے کہ انسان جو کرتا ہے وہی بھرتا ہے۔ ایک شخص نے ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا اور آج وہی شخص معافی مانگنے پر مجبور ہے، موجودہ مہنگائی حکومت کی پیدا کردہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف معاہدے کا نتیجہ ہے جو اپنے آخری سال میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی فیصل آباد کے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ملک میں تیل و گیس کے...
سٹی 42 : پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پر مبینہ سائبر حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق BEAST نامی ہیکر گروپ نے ایجنسی کا تقریباً 900GB ڈیٹا ہیک کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ غیر ملکی ویب سائٹ پر PFSA کے مبینہ ڈیٹا بریچ کی تفصیلات بھی پوسٹ کی گئیں۔ ہیکر کے مطابق 10 نومبر 2025 کو فرانزک ایجنسی کا سسٹم متاثر کیا گیا اور ایجنسی کی سرکاری ڈومین کو بطور متاثرہ ادارہ ظاہر کیا گیا، ساتھ ہی فرانزک رپورٹس، ڈیپارٹمنٹ فائلز اور حساس ریکارڈ تک غیر مجاز رسائی کا دعویٰ بھی سامنے آیا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے...
خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر شائع رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کیا جائےگا۔ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع اللّٰہ جان نے کہاکہ دی اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ حقائق کے منافی، غیر مصدقہ اور سیاسی مفادات پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی سے متعلق ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ پر شدید ردعمل، قانونی کارروائی کا اعلان انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں گمنام ذرائع، سنسنی خیز الزامات اور گھریلو عملے کی افواہوں...
خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان کا کہنا ہے کہ رپورٹ غیر مصدقہ کہانیوں، سنسنی خیز الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں...
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
ماضی کی معروف ہیروئن اور سینیئر اداکارہ کامنی کوشل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں اہل خانہ، فلمی ستاروں اور ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں سات دہائیوں سے راج کرنے والی اداکارہ کامنی کوشل گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ وہ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ عمر رسیدگی سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی لیکن موت کی وجہ نہیں بتائی البتہ میڈیا اور مداحوں سے نجی رازداری کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے اپنی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن میں ایک انقلابی تبدیلی متعارف کرادی ہے، جس کا دنیا بھر کے صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر یورپ میں متعارف کرایا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اسے دیگر خطوں میں بھی دستیاب بنایا جائے گا۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق اب صارفین واٹس ایپ سے براہِ راست کسی دوسری میسیجنگ ایپلی کیشن پر میسیجز بھیج سکیں گے۔ یہ خصوصیت فی الحال صرف یورپی یونین کے رکن ممالک میں اور محدود پیمانے پر دستیاب ہے، اور ابتدائی طور پر صرف آئی او ایس صارفین اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس نئے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کرے گی، یہ قرارداد اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سالہ جنگ میں فائر بندی کے بعد کے انتظامات کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا امریکا نے گزشتہ ہفتے 15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے مسودے پر باضابطہ مذاکرات شروع کیے تھے۔ مسودے میں غزہ کے لیے ایک عبوری بورڈ آف پیس کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جس کی سربراہی ٹرمپ کے پاس ہوگی اور اس کا مینڈیٹ 2027 کے اختتام تک ہوگا۔ قرارداد کے تحت رکن ممالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کے خلاف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے آرٹیکل کو جھوٹ، شر انگیزی اور کردار کشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں، اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں، عدت جیسے الزمات جھوٹے ثابت ہوئے، یہ بھی من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے...
پی سی بی نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقاوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کے مالکانہ حقوق کے لئے باضابطہ ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی دلچسپی رکھنے والے ادارے اور گروپس اپنی بولیاں 15 دسمبر کو صبح 11 بجے تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ بڈز اسی روز کھولی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر اہل قرار دیے گئے بڈرز ہی اگلے مرحلے میں شامل...
وفاقی وزیر ریلوے و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مایوسی میں گھرا ہوا ایک مرید پیرنی کے اشاروں پر چلتا تھا، عمران خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے سازشیں کیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو باتیں ہم سنتے تھے وہ آج بین الاقوامی جریدے میں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کے چاہنے والے اس آرٹیکل کو بار بار پڑھیں۔ مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ انہوں نے کہاکہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد عمران خان کی ایک ہی کوشش رہی کہ کسی طرح اقتدار تک پہنچ جائیں، تاہم یہ اپنے دور حکومت...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کے خلاف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے آرٹیکل کو جھوٹ، شر انگیزی اور کردار کشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں، اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں، عدت جیسے الزمات جھوٹے ثابت ہوئے، یہ بھی من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو...
روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں استحکام روس کی اولین ترجیح ہے، اور اسلام آباد اور کابل کے درمیان تناؤ نہ صرف روس بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ ماریہ زخارووا نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ سرحدی کشیدگی خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی واحد ڈھنگ ہے جو اس مسئلے کا دیرپا اور مؤثر...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جریدے میں شائع کیا گیا مضمون شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اور پی ٹی آئی اس پر قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ بیرسٹر گوہر کے مطابق اس قسم کے مضامین سے بشریٰ بی بی کو توڑا نہیں جا سکتا، ایسے آرٹیکل اسپانسرڈ ہوتے ہیں، جس...
پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مضبوط رہا جس کی بنیادی وجہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں بہتری رہی۔دسمبر میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری کی توقعات نے بھی ڈالر کے رجحان پر نمایاں اثر ڈالا۔ اس دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.5 فیصد اضافہ اور فارما انڈسٹری کے 10 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف نے مارکیٹ سینٹیمنٹس مزید بہتر کیے۔ اسی طرح نجکاری پلان اور بیرونی انفلوز بڑھنے کی توقعات کے سبب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پر دباؤ برقرار رہا۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق متعدد کثیرالقومی کمپنیوں کی پاکستان آمد سے معاشی اشاریے مثبت ہوئے جب کہ شرح سود میں کسی نمایاں کمی کی توقع نہ ہونے کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر فلک ناز چترالی کے ساتھ مبینہ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی ہدایت پر این سی سی آئی اے اسلام آباد نے ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے خاتون سینیٹر کو شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا روپ دھار کر فراڈ کا نشانہ بنایا، سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا فراڈ کیا تھا۔گرفتار ملزمان محمد ندیم...
---فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائزز حقوق فروخت کرنے کیلئے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیّکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے، صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملکی داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں‘۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اساتذہ کا کہنا تھا کہ آج کی نشست...
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ جوڑی راجکمار راؤ اور پترالیکھا کی چوتھی شادی کی سالگرہ اس وقت مزید خاص بن گئی جب 15 نومبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ’سٹی لائٹس‘ کے اس جوڑے نے خوشی کی یہ خبر انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے دی اور اپنی بیٹی کو خدا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔ راجکمار راؤ نے لکھا کہ “یہ سب سے بڑی نعمت ہے جو خدا نے ہمیں ہماری چوتھی شادی کی سالگرہ کے دن عطا کی ہے۔” View this post on Instagram A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao) خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جوڑے نے اپنی شادی...
مظفر آباد ( نیوزڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس 17 نومبر بروز پیر طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پیپلزپارٹی نے لابنگ شروع کر رکھی یے، وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے بھاری مینڈیٹ کیلئے مزید اراکین اسمبلی سے رابطے جاری ہیں، پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم انوارالحق کے خلاف عددی اکثریت سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا...
پنجاب میں جیل ریفارمز کے ایجنڈے پر عملی پیش رفت کے تحت سنٹرل جیل لاہور (کوٹ لکھپت) میں قیدیوں کے لیے 5 نئی ڈبل اسٹوری بیرکس تیار کر لی گئی ہیں۔ ان بیرکس کا افتتاح چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کیا، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈی آئی جی محسن رفیق اور سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر بھی موقع پر موجود تھے۔ 2 ہزار قیدیوں کے لیے اضافی جگہ نئی تعمیر شدہ بیرکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے، جو جیلوں میں بڑھتی ہوئی گنجائش کے مسئلے سے نمٹنے کی ایک اہم کوشش ہے۔...
حالیہ پاک افغان مذاکرات میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہو رہی ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور اس حوالے سے شواہد بھی افغان طالبان حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں طالبان حکومت کی حمایت کے بغیر افغانستان سے کارروائی نہیں کر سکتیں اور مبینہ طور پر انہیں افغان حکومت کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں کن علاقوں میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے گریز نہیں کیا، لیکن کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کابل کی کسی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ، چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں ختم ہوا، انہوں نے ثالثی کرنے...
ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ ملک کا انفرادی معاملہ ہے،ٹرانزٹ ٹریڈ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے، دفتر خارجہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان کے دشمن ہیں مذاکرات نہیں کریں گے،دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے ہیں، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ کسی بھی ملک کا انفرادی معاملہ ہے، افغانستان سے تجارت یا ٹرانزٹ ٹریڈ وہاں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں 140-Aکی ترمیم نہ ہونے سے مایوسی ہوئی۔ لوکل باڈیز ترمیم کے لئے ایم کیو ایم نے روایتی رویہ رکھتے ہوئے 22اراکین قومی اسمبلی کی طاقت استعمال نہیں کی۔جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنی بھرپور قوت سے اپنی ساری باتیں منوالیں۔ بلاول بھٹو کا یہ دعوی بھی غلط ہے کہ انہوں نے بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے ہیں۔ جبکہ پی پی پی کا اپنا میئر ترقیاتی کاموں کے لئے سندھ حکومت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا محتاج ہے۔ جبکہ سعید غنی نے چھ ارب سئے زائد کے منصوبے کے ایم سی سے چھین کر کے ڈی اے کو دے دیئے تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-16 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں ایک اور کنویں سے تیل کی پیداوار شروع ہوگئی۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق او جی ڈی سی کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، او جی ڈی سی کے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے، اس کنویں سے یومیہ 1100 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، پاساکھی نارتھ ڈی اینڈ پی ایل میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق او جی ڈی سی نے پاساکھی-14 کی ڈرلنگ 2183 میٹر گہرائی تک مکمل کی، کنویں میں آر ایس ایس، ایم ڈبلیو ڈی اور نائٹرائیفائیڈ مڈ سسٹم پہلی بار استعمال کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر جان محمد جونیجونے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کرکے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے 73 کے آئین کا جنازہ نکال کر اسے دفن کردیا ہے سندھ کی تقسیم کرنے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہ بات انھوں سندھ ترقی پسند پارٹی کی نومنتخب عہدداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم مایوس اور بیمار سیاسی ذہنوں کی پیداوار ہے جو جانتے ہیں عوام انھیں اور کی سوچ کو مسترد کر چکی ہے اب وہ اس ترمیم کے زریعے ملک میں بادشاہت کے نظام کے قائم کرکے حکومت کرنا چاہتے ہیں جیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے جوڈ یشل کمپلیکس خودکش حملہ اور وانا کیڈ ٹ کالج واقعہ کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھرمیں یوم مذمت و یکجہتی عوام عزم تحفظ پاکستان کے طور پر منایا گیا،700سے زائد آئمہ کرام اور علماء مشائخ خطبات جمعہ میں فتنہ الہند کے سہولت کاروں فتنہ الخواج کی ملک دشمن کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحفظ پاکستان کیلئے وحدت امت کے حوالے سے عوام میں ملی یکجہتی کا شعور بیداربیدار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم ا فواج پاکستان کی مکمل حمایت کرتی ہے اورا فواج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی فیلڈ کے ایک نئے کنویں سے تیل کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق یہ کامیابی اس کے جاری ایکسپلوریشن پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، پاساکھی-14 نامی کنواں، جو پاساکھی نارتھ ڈی اینڈ پی ایل بلاک میں واقع ہے، ابتدائی طور پر یومیہ 1100 بیرل خام تیل پیدا کر رہا ہے۔ کمپنی کا اس فیلڈ میں ورکنگ انٹرسٹ مکمل 100 فیصد ہے، جس کے باعث اس دریافت کو او جی ڈی سی ایل...
کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے ستمبر 2025ء میں اپنا قرضہ مزید 852 ارب روپے کم کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض ستمبر کے اختتام پر 76 ہزار 605 ارب روپے تھا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا مقامی قرض ستمبر میں 649 اور بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے قرض میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ہزار 283 ارب روپے کم ہوا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہرِ قائد میں آئندہ تین روز تک موسم خشک جبکہ راتیں قدرے خنک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مشرق، خصوصاً تھرپارکر کی جانب سے چلنے والی خشک ہواؤں کا غلبہ رہے گا، جبکہ رات کے وقت خنکی میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ شہر میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ فضا میں ہلکی دھند چھا سکتی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ ایک سے دو کلومیٹر تک متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلے چند روز کے دوران شہر میں تین مختلف سمتوں—شمال مشرق،...
پیرس: پیرس کے لوور میوزیم کے ناقص سیکورٹی سسٹم کے باعث میوزیم کے اندر 7 منٹ میں1 کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی ڈکیتی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران پتا چلا کے اتنے بڑے پیمانے پرہونے والی ڈکیتی کی وجہ دراصل سیکورٹی سسٹم کا پاس ورڈ انتہائی آسان بتایاجاتا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ اس کمزوری کی نشاندہی پہلی بار 2014 ءمیں بھی کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں میوزیم کے سائبر سیکورٹی نظام میں سنگینی کی دوسری وجہ یہ تھی کہ سسٹم میں اہم حفاظتی نظام کے تحفظ کے لیے 2 دہائیوں پرانے سافٹ ویئر...
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شام ادرریس نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکے ہاں بیٹی کی پیدائش 9 نومبر 2025 کو ہوئی جس کا نام انہوں نے سرینا ادریس رکھا ہے۔ شام ادریس نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انکی فیملی کو یاد رکھیں۔ اس خبر کے بعد شام ادریس کے چاہنے والوں نے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کردیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شام ادریس اور ان کی اہلیہ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں، شام ادریس نے...
فوٹو: ایکس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔راولپنڈی میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ، قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ تک واک کریں گے۔ اپوزیشن اتحاد نے ججز استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی، مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوںاور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگئی۔ اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بشمول 26ویں ترمیم آئین کے...
اسلام آباد: چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک میں چینی کی قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے کلو تک ہوگئی، پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی، اسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 195روپے تک رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190روپے ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں دو روپے ایک پیسے کمی ہوئی۔ ملک میں...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اجلاس پاکستان کی تجارتی بڑھوتری کی حکمتِ عملی اور معاشی سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کی آئندہ پاکستان آمد کیلئے تیاریاں حتمی شکل دیں۔ نئے نامزد وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق...
آغا سید روح اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں لئے لوگ کہہ رہے تھے کہ اسی ناراضگی کیوجہ سے انہوں نے پہلی بار پی ڈی پی کو ووٹ دیا تاکہ نیشنل کانفرنس کو آئینہ دکھایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران بڈگام ضمنی انتخابات کے نتائج کو عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعہ کو مشتہر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر خاص کر وادی کے سیاسی منظر نامے میں اُس وقت زلزلہ بپا کر دیا جب پی ڈی پی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے حکمران جماعت (نیشنل کانفرنس) کے امیدوار آغا سید محمود کو شکست دیکر اسمبلی میں پی ڈی پی کو ایک اور نمائندگی...
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جیو اسٹریٹجک کے اعتبار سے بہت اہم خطہ ہے، اس خطے سے جہاں گلوبل سیکورٹی جڑی ہوئی ہے وہاں پر دو عالمی قوتوں کا مرکز نگاہ بھی ہے، ایسے میں یہاں کی نوجوان نسل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قومی وحدت اور ترقی کے لئے مشترکات پر بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایف سی این اے ہیڈکوارٹر میں نینشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سمیت گورننس و قانون کی بالادستی میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے تک ہوگئی، کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 229 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 195روپے تک ہے۔ راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190روپے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی...
تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
کولاج فوٹو: فائل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیااس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے۔پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی و مجاز مقاصد کےلیے وی پی این سروس فراہم کرسکیں گی۔ صارفین اب رجسٹریشن لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کرسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جعلی پیغام سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگرآن لائن ذرائع سے پھیلائے جارہے ہیں، چالان جمع کرانےکا واحد مستند طریقہ کارپی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی کے طریقہ کار کو فوراً مسترد کریں، نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں، گمراہ کن پیغامات کو رپورٹ کریں، سندھ پولیس کی طرف سے موصول سرکاری پیغام صرف’سندھ پولیس ‘کےنام سےجاری ہوتا ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025 ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی و مجاز مقاصد کےلیے وی پی این سروس فراہم کرسکیں گی۔ صارفین اب رجسٹریشن لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔ فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیئے گئے، ان دونوں اعتراضات سے دیگر...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری...
ارشد اقبال نے چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے رہائشیوں کو ہراساں کرنے اور گھریلوں سامان کی توڑ پھوڑ کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں خصوصا حالیہ دنوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں اور پروفیشنلز کے خلاف جاری انتقامی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پورے مقبوضہ علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاض جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کو 9 بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا، فلائٹ کا وقت اب دوپہر 12 بج کر 15 منٹ بتایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے جیولین تھرو کے دستے اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، یاسر سلطان اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے اسی فلائٹ کے ذریعے ریاض جانا ہے۔ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ اور ارشد ندیم ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں حصہ لیں گے۔ سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیے گئے، ان دونوں...
کراچی (نیوز ڈیسک) NCCIA کے اسلام آباد اور لاہور کے نامزد ملزمان کے خلاف بڑی پیشرفت ، ایف ائ آئی اے اسلام آباد اینٹی کرپشن سرکل میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف درج مقدمہ نمبر 97/25 جس میں 10 افسران نامزد ہیں اس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تمام نامزد ملزمان کے نام پی این آئی ایل (پروویژنل نیشنل ائیڈنٹیفیکیشن لسٹ) میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے شامل کروا دیے ہیں تاکہ ملزمان ملک سے باہر نہ جا سکیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
