2025-04-27@21:32:01 GMT
تلاش کی گنتی: 118
«کے سائیکل»:
(نئی خبر)
اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے قانون کے تحت پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایو ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ بایو ویپن کی تیاری کیلئے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بل کے متن کے مطابق بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا اس سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی، بایولو جیکل ہتھیار استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ بایولو جیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی...
مومن آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری و چھینی گئی متعدد موٹر سائیکلوں کے انجن اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر فقیر کالونی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عمران، مستقیم، رضوان، طلحہ، ارسلان اور کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے موٹر سائیکلوں کے 3 انجن ، موٹر سائیکلوں کی 15 ٹنکیاں (فیول ٹینک) 3 موٹرسائیکلوں کی سیٹس ، 20 ہینڈل ، ڈبل اسٹینڈ ، رم...
کراچی: نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کےعلاقے راشد منہاس روڈ پرواقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزم نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے، ایس ایچ...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
بدین (نمائندہ جسارت) سندھ کے سابق صوبائی وزیر و رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے بیٹے جونیئر فاضل راہو شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ تھر کول پر اچانک موٹرسائیکل روڈ پر چڑھی جو شادی لارج بائی پاس روڈ پر جونیئر فاضل راہو کی ویگو سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 ماہ کی معصوم بچی آئینہ ولد گل حسن ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دلبر ملاح اور 2 خواتین فاطمہ اور زلیخاں شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی لوگوں کی مدد سے انڈس اسپتال لے جایا گیا، پولیس نے ویگو گاڑی اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں اسکول میں داخلے کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ، جس کے بغیر کنڈر گارٹن اور پہلی جماعت میں داخلہ نہیں مل سکے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزرات تعلیم نے کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت میں داخلے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی بنیادی شرط عائد کر دی ہے ۔وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ابتدا میں ہی اس کی تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔اپنے بچوں کا داخلہ کرانے کے خواہشمند والدین کو پہلے اپنے بچوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔اس پالیسی کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ کیا جائے گا۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔
(تحریر: سہیل یعقوب) موت برحق ہے اور ہم سب یہ مانتے اور جانتے ہیں کہ موت کا ایک دن مقرر ہے، مگر یہ کبھی نہ سوچا تھا کہ موت ٹینکروں کی صورت میں کراچی کی سڑکوں پر انتظامیہ کی آشیرباد سے یوں دوڑنے لگے گی۔ ایک خبر کے مطابق 2024 میں کراچی میں ٹریفک کے حادثات میں 482 افراد اپنی جان سے گئے۔ ایک دوسری خبر کے مطابق یہ تعداد 601 افراد کی ہے اور نئے سال کے گیارہ دنوں میں 27 لوگ ٹریفک کے حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ اسی اوسط سے چلتا رہا تو اللہ نہ کرے 2025 کی تعداد یقیناً 2024 سے زیادہ ہوجائے گی۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ٹریفک...
لاہور میں ٹریفک کی روانی کو بہتر اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کی ویڈیو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز پور روڈ لاہور پر بائیکرز کی الگ لین بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ فیروز پور روڈ لاہور پر بائیکرز کی الگ لائن بنائی جا رہی ہے اور تمام اضلاع کی اہم سڑکوں پر بھی بائیکرز کی الگ لین ہوگی تاکہ حادثات کو روکا جا سکے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انشاء اللہ Bikers’ lane...
پشاور ہائیکورٹ نے کوہاٹ میں سونے کی کان کنی کے لیے مرکری( کیمیکل) کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری (کیمیکل) کے استعمال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائردرخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار سابق ایم پی اے امجد خان آفریدی وکوہاٹ کے دیگر کی جانب سے کیس کی پیروی نعمان محب اللہ کاکا خیل نے کی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ کوہاٹ میں سونے کی کان کنی کے دوران مرکری (کیمیکل) استعمال کی جاتی ہے جس کے جلانے سے نہ صرف ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں بلکہ اس کا فضلہ دریائے سندھ میں گرایاجاتا ہے جس...
بدین (نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن بدین کا جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد مغل آٹوز پر ہوا۔ اجلاس میں شہر بھر کے موٹر سائیکل شور رومز کے مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے اراکین نے متفقہ طور پر عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق علی مرتضیٰ ندیم مغل کو صدر، عبداللہ چانڈیو جنرل سیکرٹری، سلطان بوھڑ سینئر نائب صدر، راجہ عبدالغفار رستمانی نائب صدر ، شہریار وقار خواجہ جوائنٹ سیکرٹری ، علی ملک رابطہ سیکرٹری اور عبدالغفار کو خزانچی منتخب کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخاب کے موقع پر تاجر رہنما ندیم مغل اور دیگر موٹر سائیکل شو...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او غریب آباد فیصل شفیع میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گینگ کے 3 کارندوں فرحان شاہ، صابر علی بلوچ اور محمد عارف مکرانی کو گرفتار کر کے ان سے 6 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی پسٹل برآمد کر کے 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
اٹک : پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات، ابراہیم حسن مراد نے انکشاف کیا ہے کہ اٹک کے علاقے میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر کا پتہ چلا ہے، جن کی مالیت 800 ارب روپے یا 2.87 ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ ان کے مطابق یہ ذخائر 32 کلومیٹر کے علاقے میں موجود ہیں، اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے ان ذخائر کی تصدیق کی ہے۔ اس مقصد کے لیے 127 مختلف جگہوں سے نمونے جمع کیے گئے، جو پنجاب کے معدنی وسائل کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یہ دریافت پاکستان کی معدنی دولت کے بہتر استعمال کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جو معاشی استحکام اور آئندہ...
جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے میازاکی صوبے کے قریب مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات نو بج کر 19 منٹ پر زلزلے کی اطلاع دی۔ جے ایم اے نے زلزلے کے بعد سونامی کی لہر کا انتباہ جاری کیا، جس میں سونامی کی لہر ایک میٹر (3 فٹ) تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوسری جانب امریکی جیالوجیکل سروے نے اپنی ابتدائی رپورٹ کو 6.9 سے کم کر کے 6.8 کر دیا اور کہا کہ اس...
ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے گرین لین کا آغاز کردیا گیا ۔سی ٹی او اطہر وحید نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پرفیروزپورروڈ پر گرین لائن کا آغاز کردیا گیا ہے،گرین لین صرف موٹر سائیکل سواروں کے لئے مختص کی جائےگی،ایک فٹ اونچی دیوار بنا کر باقی روڈ سے علیحدہ کیا جارہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار صرف ڈائمنڈ لین کے اندر ڈرائیو کریں گے،ڈائمنڈ لین کے علاوہ باقی روڈ صرف گاڑیوں کے لئے مختص ہوگا،فیروزپور روڈ کے بعد دیگر شاہراہوں پر ڈائمنڈ لین بنائی جائے گی،کلین اینڈ کلئیر،ڈائمنڈ لین اور روڈانجینئرنگ سے ٹریفک کو بہتر بنایا جائیگا ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سول اسپتال اور ریجن کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے سرجیکل سامان کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ سرجیکل سامان جو روڈ حادثوں،مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں، پتے کے آپریشن، گردے، اور گائنی کے مریضوں کے آپریشنز کے لیے آپریشن تھیٹر میں استعمال کیا جا رہا ہے، ناقص معیار کی وجہ سے مریضوں کے زخم خراب ہونے کا سبب بن رہا ہے، جس کے باعث مریض شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد زخموں میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں اور انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ناقص سرجیکل آلات زخموں...
پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔