2025-08-17@01:07:31 GMT
تلاش کی گنتی: 43028

«یادداشت پر دستخط»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو ترجمان سپارکو نے بتایا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ گزشتہ مہینے 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کرلیا اور اب سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کرکے زمین پر بھیجنا شروع کردی ہیں۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ، چینی سفارتخانے کی پاکستان کو مبارکبادچینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسپارکو ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف قومی شعبوں کے...
    ---فائل فوٹو  رکنِ قومی اسمبلی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے والے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں۔خاتون اول آصفہ بھٹو نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔آصفہ بھٹو نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر  اظہارِ افسوس کیا ہے۔آصفہ بھٹو نے سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے تعزیت کا پیغام دیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔
    بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 ) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے ضلع بہاولنگر میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائی بیلٹ میں فصلیں، ڈیرے زیرآب آگئے تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا، جس کے باعث دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 70 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا.(جاری ہے) سیلابی ریلے سے قصور کی سیکڑوں ایکڑ فصلیں زیرآب آگئیں جبکہ درجنوں آبادیاں متاثر ہوئیں اور مقامی آبادی کی نقل مکانی جاری ہے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے وارننگ جاری کردی ہے اور دریائی بیلٹ سے...
    قابل تجدید توانائی میں نیا عالمی ریکارڈ؛ چین بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے اپنے توانائی کے ڈھانچے میں سبز اور کم کاربن کی تبدیلی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، سبز اور کم کاربن والے نقل و حمل کے نظام کی بہتری کو تیز کیا ہے اور شہری اور دیہی تعمیرات کے سبز اور کم کاربن کی سطح کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق توانائی کی پیداوار میں چین کے کوئلے کی کھپت کا حصہ 2020 میں 56.8 فیصد سے کم ہو کر 2024 میں 53.2...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا pm ajk sardar abdul qayyum niazi WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز مظفر آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم کی 18 اگست تک ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔انسداددہشت گردی عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، عبدالقیوم نیازی کے تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔ انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے”۔ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے نئی قیمت فی لیٹر 272 روپے 99 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر تھی۔ حکومت نے پیڑول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق مذکورہ شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔ ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ صدر مملکت نے جن شخصیات کو ایوارڈز دینے کی منظوری دی، ان میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی بھی درجنوں...
    اسلام ٹائمز: ایسی صورت حال میں جب علاقائی اور بین علاقائی دشمن جنگ، محاصرے اور سیاسی دباؤ کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، اربعین نے ایک عظیم سماجی مشق کے طور پر مزاحمتی قوموں کے عزم کو پختہ اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ کیا ہے۔ نجف سے کربلا تک جو پیغام ہر کسی کو پہنچا وہ یہ تھا کہ ہم حسینی وہ قوم ہیں جو شکست کو قبول نہیں کرتے، کیونکہ ہم نے درسگاہ کربلا اور درس عاشورہ میں یہ سیکھا ہے کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے افضل ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ برسوں میں اربعین حسینی نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع بن گیا ہے بلکہ...
    پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے ندا یاسر کے مارننگ شو میں مہمانوں کی نازیبا گفتگو نے صارفین کو برہم کردیا۔ ندا یاسر اپنی لایعنی باتوں اور تبصروں کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں لیکن 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے پروگرام میں ان کی مہمانوں کے ساتھ نامناسب گفتگو پر ناظرین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور یاسر حسین موجود ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر صارفین اخلاقیات پر سوال اٹھا رہے ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین کا...
    پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔  گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔  گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔  A post common by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed) اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے...
    سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
    پاکستان کی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر 2025-2026 کیلئے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بےحد کم وقت میں مشہور ہونے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے خوبصورتی میں ہالی ووڈ اسٹارز  امبر ہرڈ اور ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کی رینکنگ پیش کرنے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ہانیہ عامر کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔  اس فہرست میں پہلے نمبر پر 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی، دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ...
    مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالا کنڈکی تحصیل بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کو اپنے ہی بیٹے نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جگہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بھائی اور بہن جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ پنجاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی قیادت بشمول صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے ای کامرس سیکٹر کے فروغ اور ملک کی عالمی منڈی میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کامرس دنیا بھر میں معاشی ترقی کا ایک بڑا محرک بن چکی ہے تاہم عالمی ای کامرس معیشت میں پاکستان کا حصہ اس کی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں اپنائے جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو سپورٹ کریں،...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022 کو اندرونی طور پر ڈیفالٹ کرچکے تھے، شرطیں لگ رہی تھیں کہ بیرونی ڈیفالٹ کب ہوتا ہے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے ان مشکل فیصلوں میں ساتھ دیا ہے، آج ہمیں میکرو اکنامک بدلاؤ قرار دیا جا رہا ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی، ہر ریٹنگ ایجنسی نے ہماری ریٹنگ بہتر کی ہے۔ان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال کے ایک سینئر سائنسدان عقیل فیروز نے لیموں کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی مقامی اقسام سے ہٹ کر اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام کو اپنائیں جو زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عقیل فیروز نے کہا کہ بی اے آر آئی نے یورپین لیموں کی کئی اقسام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جن میں ویلینسیا لیٹ، سلوسٹیانا، مورو بلڈ، تاروکو اور سانگینیلو شامل ہیں جن میں سے کچھ ملک کے گرم علاقوں میں کاشت کے لیے بھی موزوں ہیں انہوں نے کہاکہ نئے لیموں کے باغات قائم کرنے کی منصوبہ...
    پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نیل ہاکنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کُن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں اچانک سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں بہادر اہلکار شہید ہوئے، مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں Post Views: 8
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 10بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، راولپنڈی، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہے، یہ بچے درباروں، ریلوے سٹیشنز اور بس سٹینڈز جیسے مقامات سے بازیاب کرائے گئے جہاں یہ بھٹک گئے تھے یا پھر غیرمحفوظ حالت میں موجود تھے۔(جاری ہے) بازیابی کے بعد تمام بچوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیل نے جدید ٹیکنالوجی، مخبر نظام اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کر کے 6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ اور 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کروا دی ۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈائون کیا ، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن،چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلزتلف کر دیئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، سٹوریج پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہائو میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 68ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور وہاں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔اسی طرح دریائے جہلم اور دریائے چناب کے اہم مقامات پر پانی کی صورتحال فی الحال معمول کے مطابق ہے تاہم نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب...
    ویب ڈیسک: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔  پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔  31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔  کامیاب لانچ کے بعد  سیٹلائٹ نے گراؤنڈ سٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   یہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا ۔ ارشد ولی محمد سابق وزیر سیاحت، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ (نگران حکومت سندھ رہے ہیں۔ ارشد ولی محمد کو یہ اعزاز ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت، رفاہی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارناموں کے اعتراف میں دیا گیا۔(جاری ہے) بطور وزیر سیاحت نگران حکومت سندھ، انہوں نے صوبے کے ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات اور ساحلی وسائل کو اجاگر کیا اور ایسے اقدامات شروع کیے جن سے ایکو ٹورزم، مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور سندھ کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ ہوا۔ارشد ولی محمد نے پاکستان کی ایوی ایشن، ٹریول اور ٹورزم انڈسٹری کو مستحکم کرنے...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں...
    ---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں خیبر پختونخوا کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔انہوں نے متاثرین کے لیے دعا گو ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو صحتِ کاملہ اور شہداء کو جنت الفردوس عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 321 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ...
    دہلی کی ایک عدالت میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ملزم نے سماعت کے دوران اچانک فرش پر چاول پھینک دیے۔ وکلا اور عدالت کے عملے نے اسے کالے جادو کی کوشش قرار دے کر سخت احتجاج کیا، جس کے بعد کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔ واقعہ 11 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج شفیع بارنالا ٹنڈن کی عدالت میں پیش آیا۔ عدالت کے مطابق ملزم نے جان بوجھ کر چاول بکھیرے، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا اور وکلا نے مطالبہ کیا کہ فوراً فرش صاف کیا جائے۔ جج نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ خود چاول اکٹھے کرے اور ساتھ ہی صفائی کے عملے کو بھی طلب کر لیا۔ یہ بھی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی  دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا...
    بیلجیئم کے شہر برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب اور صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس تاثر کو سختی سے رد کیا کہ صدرِ پاکستان یا وزیراعظم کو ہٹانے کی کوئی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا معروف اخبار میں شائع سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کے کالم کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس طرح کی خبریں مخالف عناصر کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں تاکہ سیاسی انارکی پیدا ہو۔ حکومت کی کارکردگی کی تعریف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ...
    آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کیرنز میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اس لیے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کیلئے بھرپور زور لگائیں گی۔ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔    آج کے میچ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم میں جوش اِنگلس اور نیتھن ایلس کی واپسی متوقع ہے جبکہ مچل اوون کے انجری کے باعث باہر ہونے پر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی...
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی جب کہ  ضلع بونیر میں قیامت صغری  کے مناظر ہیں جہاں 184 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بونیر، سوات ،شانگلہ ، بٹگرام ، باجوڑ اور مانسہرہ شامل ہیں، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ مزید دستے بھی متاثرہ علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔ بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، پشونئی، پیر بابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر  ہوا ہے جہاں 70 مکان ملیا میٹ ہوگئے، ملبے سے نکلنے والی 20 لاشیں پشونئی و دیگر علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ علاقے میں بجلی کا نظام درھم برہم...
    لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وطن عزیز کے ماہرین سائنس وٹیکنالوجی نے زمین سے زمین پر 750 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا کروز میزائل’’ فتح چہارم ‘‘ایجاد کر کے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا دی۔یہ جدید ترین آلات و خصوصیات رکھنے والا 1530کلو (بشمول 300 کلو بم ) وزنی اور 7.5 میٹر لمبا میزائل ہے۔(جاری ہے) 0.75 ماخ کی رفتار رکھتا اور زمین سے صرف 50 میٹر بلند اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے ،اس کے باعث دشمن کے ریڈار اسے آسانی سے شناخت نہیں کر سکتے۔پاک فوج کے زیر استعمال یہ کروز میزائل پاک فضائیہ کے شاہینوں کے شانہ بشانہ دشمن کے جنگی ہوائی اڈوں، میزائل ڈیفنس سسٹمز، ریڈارز اور...
    اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں...
    الاسکا میں پیوٹن کا استقبال کرنے والے “ایف-22” طیاروں کا کیا قصہ ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا استقبال کیا تو اس موقع پر جدید ترین امریکی جنگی طیارے فضا میں پرواز کرتے دکھائی دیے، جبکہ رن وے پر ایف -22 طیارے کھڑے نظر آئے۔استقبال کے دوران جو طیارے فضا میں اڑے، وہ بی-2 “اسٹیلتھ” اور ایف-35 تھے، جو امریکا کے سب سے جدید لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ رن وے پر سرخ قالین بچھایا گیا تھا اور وہاں قطار میں کھڑے طیارے ایف-22 ریپٹر تھے۔ یہ طیارے وہی ماڈل ہیں جو معمول کے مطابق الاسکا کے ساحل کے قریب پرواز کرنے والے...
     سعید احمد:پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے. لاہورسےکراچی جانیوالی2ٹرینوں کاشیڈول تبدیل شاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا شاہ حسین کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا,گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی. مسافروں کوگرین کی روانگی سے1گھنٹہ قبل ریلوے سٹیشن پہنچنےکی ہدایات جاری کر دی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے علما، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک اور خوفناک مثال سامنے آئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لوئر اعظم ورسک، کارہ باغ میں مذہبی عالم اور اسکول ٹیچر مولانا ثناءاللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اُس دھماکے کے ایک روز بعد پیش آیا جب اسی علاقے میں ایک اسکول کو بم دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔ دہشت گرد گروہ نے طلبہ اور اساتذہ کو دھمکیاں بھی دیں کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔ یہ حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ خود کو "فدائین اسلام" کہنے والے گروہ دراصل علم اور تعلیم کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔...
    فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے انہوں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ...
    ---فائل فوٹو  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریاؤں کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور گلیشئیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔اسی طرح دریائے جہلم کے اہم مقامات اور ملحقہ نالوں میں اور دریائے چناب پر بہاؤ معمول پر ہے، نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے...
    اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے...
    امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔ یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی...
    اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔  ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔  ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ 5...
    کراچی: سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ بھارت کے دو بڑے کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے مئی 2025 اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ دونوں نے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد کیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر بالکل نیا مؤقف پیش کیا ہے۔ کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید...
    پاکستان کے مختلف دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر رہی ہے، ستلج اور جناح بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ہری پور میں تربیلا ڈیم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی آمد 4 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح 1547.96 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔سپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیاجس کے باعث تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے قریب جانے سے گریز کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر بہت افسوس ہے یہاں قومی امدادی سرگرمیوں اور ان سے یکجہتی کے لئے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کرتا ہوں۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ ہیں،جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جو زخمی ہوئے، یا جن کے گھر اور روزگار تباہ ہو گئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتِ پاکستان تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر رہی ہے...
    لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔  روزنامہ جنگ کے لیے سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ملاقات میں مجھے 1985ء کے بعد سے آنے والے آرمی چیفس کا تقابل پیش کرتے ہوئےمثالوں سےواضح کیا تھاکہ جنرل عاصم منیر ان سب سے مختلف اور بہتر ہیں، انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ انکی نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ اِدھر کی دکھا کر اُدھر کو گیند نہیں مارتے اور نہ ہی وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ بطور صحافی میں تجسّس سے مجبور ہو کر محسن نقوی سے دوستانہ اور کبھی کبھی شکوے کے انداز میں کہتا رہا کہ جنرل صاحب...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
    کھانے کو ہمیشہ گرم حالت میں کھانے کا مزہ ہی الگ ہے، لیکن ایک خاتون کا دال گرم رکھنے کا نیا طریقہ سوشل میڈیا پر زیادہ متاثر نہ کر سکا۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون دال چاول کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ دال ٹھنڈی ہو گئی ہے تو انہوں نے نہ چولہا استعمال کیا اور نہ مائیکروویو۔ اس کے بجائے وہ گیس برنر کا اسٹینڈ اٹھا کر ٹیبل پر لائیں، اس کے نیچے ایک چھوٹی موم بتی جلائی اور اوپر برتن رکھ کر دال کو گرم کرنے لگیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا:’ کھانے کو گرم رکھنے کا بہترین...
    ’اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا...
    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے 2025 سے 2026 کے لیے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔یہ فہرست فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائلز بنانے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔خوبصورت اداکاراؤں کی اس فہرست میں 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی سر فہرست ہیں جبکہ امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، جنوبی کورین اداکارہ نینسی مکڈونی باالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔پانچویں نمبر پر بالی...
    لاہور: مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 68 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور وہاں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم اور دریائے چناب کے اہم مقامات پر پانی کی صورتحال فی الحال معمول کے مطابق ہے، تاہم نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ اسی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے جُڑے ’فاریور کیمیکلز‘کہلائے جانے والے PFAS نوعمر افراد کے وزن کم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع حتیٰ کہ اگر وہ وزن کم کرنے کی سرجری (بیریاٹرک سرجری) سے بھی گزر چکے ہوں۔ سائنسی جریدے  Obesity میں شائع تحقیق کے مطابق جن نوعمر افراد کے خون میں PFAS کی مقدار زیادہ تھی، وہ سرجری کے بعد کھویا ہوا وزن دوبارہ تیزی سے بڑھانے کا زیادہ امکان رکھتے تھے۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ، بریٹنی بامارٹ، جو یو ایس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 8 روپے 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے...
     ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو  ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے،  14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا  تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
      ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔ علامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت...
    سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کی جنگ کو ختم کروا لیں اور اس عمل میں یوکرین کو اپنی زمین روس کو نہ دینی پڑے، تو وہ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے پر تیار ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اس جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں، یوکرین کے حقوق اور زمین کا تحفظ کرتے ہیں اور روسی صدر پیوٹن کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں، تو یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی، اور میں انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کروں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ مچل گئے، ناروے سے نوبیل انعام کا تقاضا کر دیا یہ...
    پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 2.21 فیصد تک جا پہنچی۔ ہفتے کے دوران 17 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر 10 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی قیمت میں قریباً 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک درجن انڈوں کی قیمت 6 روپے 19 پیسے بڑھ گئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 21 روپے مہنگا ہوگیا۔ مزید پڑھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: گورنر اسٹیٹ بینک اس کے برعکس کیلے، آلو، چاول...
    کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری  کر دیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔  ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ حضرت داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے۔ آپ کے علم، عمل اور اخلاص سے لاکھوں لوگ اسلام سے روشناس ہوئے۔ آپ کی تعلیمات نہ صرف برصغیر بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ہدایت، اخلاص اور روحانی پاکیزگی کا ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حضرت داتا گنج بخشؒ ایک جلیل القدر عالمِ دین، مفسر، محدث اور فقیہہ تھے۔ آپ کی معروف تصنیف ’’کشف المحجوب‘‘ اسلامی عقائد، تصوف، علم، عمل اور اخلاق کا حسین امتزاج ہے۔ آپ نے اپنی زندگی کو تزکیہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صوبہ خیبر پی کے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کے شمالی علاقوں بالخصوص مالاکنڈ ڈویژن سے جانی نقصانات کی خوفناک اطلاعات آرہی ہیں۔ بادل پھٹے گاؤں کے گاؤں بہہ گئے ہیں، سیکڑوں افراد کی شہادتوں کا اندیشہ ہے۔ آزمائش اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان رضاکارانہ بنیادوں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے تاریخی اور اہم دورے پر ہیں جو بین الاقوامی سطح پر صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز دوست ممالک سے روابط مضبوط کر کے پنجاب کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون حاصل کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کا وژن صوبے کو خودمختار، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا جاپان کا دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے گا بلکہ نئے منصوبوں، سکالرشپس اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر جیسے مواقع بھی فراہم کرے...
    لاہو ر: وطن عزیز کے ماہرین سائنس وٹیکنالوجی نے زمین سے زمین پر 750 کلومیٹر تک مار کرنے والا  نیا کروز میزائل’’ فتح چہارم ‘‘ایجاد کر کے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا دی۔ یہ جدید ترین آلات و خصوصیات رکھنے والا 1530کلو (بشمول 300 کلو بم ) وزنی اور 7.5 میٹر لمبا میزائل ہے۔0.75 ماخ کی رفتار رکھتا اور زمین سے صرف 50 میٹر بلند اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے ،اس  کے باعث دشمن کے ریڈار اسے آسانی سے شناخت نہیں کر سکتے۔ پاک فوج کے زیر استعمال یہ کروز میزائل پاک فضائیہ کے شاہینوں کے شانہ بشانہ دشمن کے جنگی ہوائی اڈوں، میزائل ڈیفنس سسٹمز، ریڈارز اور دیگر زمینی عسکری تنصیبات تباہ کرنے...
    آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیاجس کے نتیجے میں دو پائلٹ سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے ۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے بتایاکہ صوبائی حکومت (آج) ہفتہ کو سوگ کا منانے کا اعلان کیا ہے، صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حادثے کی جگہ پر امدادی...
    کراچی: 18اگست کی شب مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شہر کا رخ کرے گا، ابتدا میں معتدل بارش کا امکان جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلولنک سرکولیشن کے اثرات 18اگست کی شام تا رات کراچی میں داخل ہونگے،جس کے نتیجے میں ابتدائی طورپر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ  تیز اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیرضیغم کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سسٹم سے متعلق سیٹلائٹ سے موصولہ تصاویر کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ...
    خلیج تعاون کونسل نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، انسانی امداد کی مسلسل رسائی، اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کی تمام گزرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔ کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جبری انخلا کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیج تعاون کونسل (GCC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے " گریٹر اسرائیل " سے متعلق بیانات کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قراردیا ہے۔ کونسل نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر سموٹریچ کی جانب سے نئی غیرقانونی بستیوں کے منصوبے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے انکارکی بھی مذمت کی۔ خلیجی وزرائے خارجہ نے واضح...
    امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر تاریخی ملاقات ہوئی۔ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان یوکرین جنگ ختم کرنے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان وفود کی سطح پر تاریخی ملاقات ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان یوکرین جنگ ختم کرنے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی مندوب وٹکوف بھی موجود تھے، صدر پیوٹن کے ساتھ وزیر خارجہ اور ایلچی یوری اوشا کوف موجود تھے، ملاقات کے بعد دونوں صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان ہے۔ الاسکا پہنچنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں امداد و معلومات کی بروقت ترسیل کے لیے فلش سیل مرکز ہوگا۔ کسی بھی ایمرجنسی یا ضرورت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، 03005849255 ، 03349086169 ، 0919333666 ، 091-2590846۔
    کراچی: وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے کے ساتھ...
    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ...
    مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر کی تنسیخ کی چھٹی برسی (پانچ اگست) سے ایک ہفتہ قبل ریاستی حکومت نے کشمیری تاریخ و سیاست سے متعلق پچیس کتابوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی۔فرمان جاری ہوا کہ جس کے پاس بھی یہ کتابیں برآمد ہوئیں اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جن مصنفین کی کتابوں کو معتوب قرار دیا گیا ان میں ارون دھتی رائے ، اے جی نورانی ، یوسف صراف ، وکٹوریہ سکوفیلڈ ، سمانترا بوس اور عائشہ جلال سمیت متعدد معروف مصنفین کے علاوہ مولانا مودودی کی الجہاد فی السلام اور حسن البنا کی کتاب مجاہد کی اذان بھی شامل ہے۔ سرکار...
    نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداءؑ نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر ان سے تجدید عہد کرتے ہوئے شیطانِ وقت کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور امریکا، اسرائیل و ہندوستان کے پرچم نذر آتش کیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسينيہ ايرانياں کھارادر پر اختتام پذير ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مذہبی عقیدت و...
    کراچی میں ان دنوں حالات ٹینشن زدہ ہیں، ویسے تو سال بھر بجلی، پانی،گیس اور کچرے کے مسائل کیا کم ہوتے ہیں کہ حالات ایک اور ٹینشن، بلکہ یہ مسئلہ بھی تشویش ناک ہے۔ ڈمپر کی ٹکر اورکچلے جانے کے واقعات پہلے بھی ہوا کرتے تھے اور اب بھی ہیں، غرض اگر ملا جلا کر دیکھا جائے تو سڑکوں پر صرف 2024 میں ہی سیکڑوں حادثات کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ آٹھ سو کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سات سے آٹھ ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے، ابھی ان میں ان زخمیوں کا ذکر نہیں ہے جو بے چارے گر گرا کر اپنا آپ روتے سڑک کنارے بیٹھ جاتے ہیں اور خود ہی اپنا علاج...
    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد اور جغرافیائی طور پر یکجا فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے نام نہاد " گریٹر اسرائیل " کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے کے منصوبے مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری اشتعال انگیز اور خطرناک اسرائیلی عزائم کو مسترد کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد" گریٹر اسرائیل " کا تصور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان کا...
    بھارتی یومِ آزادی کے روز شمال مشرقی ریاستوں میں مکمل بائیکاٹ کیا گیا اور عوام نے گھروں میں رہ کر "یومِ سیاہ" منایا۔ آسام، ناگا لینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر عوام اور علیحدگی پسند گروہوں نے بھرپور بائیکاٹ کرتے ہوئے 15 اگست کو "یومِ سیاہ" کے طور پر منایا۔ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ اور الائنس فار سوشلسٹ یونٹی کنگلیپک (منی پور) سمیت بڑے علیحدگی پسند گروہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں میں رہیں اور سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔ جس پر مودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی اور آسام میں 22 مبینہ باغیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی کریک ڈاؤن آپریشن...
    پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ویڈیو بیان آگیا۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی...
    وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح والا ملک بن گیا۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والا ملک بن چکا ہے، جو خاموش لیکن تباہ کن صحت کے بحران میں مبتلا ہے اور لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ہر 10 ذیابیطس کے مریضوں میں سے ایک کو ڈایابیٹک فٹ ڈیزیز لاحق ہوتی ہے، جو علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین زخموں یا اعضا کے کٹنے کا باعث بن سکتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 34 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث سنگین زخموں یا اعضا کے کٹنے کے خطرے میں...
    فوٹو: اے ایف پی  پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کردیا، پاک فوج کا ایک دن کا راشن تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تباہی کے مناظر صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر... فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے...
    تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 47 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ گاؤں شھمیر وکیہ میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ بکریاں کھلے میدان میں موجود تھیں کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔
    ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز کےلیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کےلیے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی دونوں ایونٹس کےلیے قومی سلیکشن کمیٹی ٹی20 کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے مشاورت کرے گی۔ذرائع کے مطابق کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ویسٹ ایڈیز سے وطن کےلیے روانہ ہوچکے ہیں۔قومی ٹیم کی سلیکشن پر مشاورت کے بعد حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی20 اسکواڈ کا اعلان اگلے 2 سے 3 دن میں کیا جاسکتا ہے، قومی اسکواڈ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر سلمان مرزا اور احمد دانیال کے بھی قومی اسکواڈ...
    سلطنت عمان نے پاکستانی طلبہ سمیت بین الاقوامی امیدواروں کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جو عمانی پروگرام برائے ثقافتی و سائنسی تعاون کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس انجینئرنگ، ہیومینیٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (میڈیکل شعبہ مستثنیٰ) میں بیچلر ڈگری کے لیے عمان کی معروف نجی جامعات میں دستیاب ہیں۔ پاکستانی طلبہ کے لیے مراعات مکمل ٹیوشن فیس معافی ماہانہ وظیفہ 200 عمانی ریال (بغیر رہائش) یا 140 عمانی ریال (مفت رہائش کے ساتھ) ہر تعلیمی سال ایک ریٹرن ایئر ٹکٹ 3 تک یونیورسٹیز اور 2 تعلیمی مضامین کا انتخاب اہلیت کے لیے معیار امیدوار پاکستانی شہری ہوں، عمر 23 سال یا اس سے کم...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدہ خاص طور پر توانائی، کانوں اور معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز محترمہ نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ اس سے مارکیٹ تک رسائی میں توسیع، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی جرات مندانہ اور انتہائی ضروری ٹیرف اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد تجارت کو آزاد بنانا اور ملک کو برآمدات کی قیادت میں...
    ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ موسلاھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی سوات میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ اضافہ ہونے سے اطراف کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں۔ مینگورہ خوڑ میں طغیانی جبکہ سیلابی پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا، دریائے سوات کے بہاؤ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیمی کنڈکٹرز پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹیل اور سیمی کنڈکٹرز (چِپس) پر بھاری درآمدی ٹیرف عائد کرنے جارہے ہیں، جس کا مقصد کلیدی صنعتوں کی پیداوار کو امریکا منتقل کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیمی کنڈکٹرز : چھوٹی سی چپ جو پاکستان کو  آئی ٹی شعبے میں ہارڈ ویئر پاور ہاؤس بنا سکتی ہے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جب وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الاسکا میں ایک سربراہی اجلاس کے لیے روانہ تھے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اور اس کے بعد والے ہفتے میں اسٹیل اور سیمی...
    سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف  نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی  علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا  وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  وزیراعلی...
    جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان  نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس  وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔ کالاباغ ڈیم  بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک...
    مرینہ خان کے حمیرا اصغر کی دردناک موت سے لاعلمی نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا اور ایک ہنگامہ برپا ہوگا۔ پی ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر مرینہ خان ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ مرینہ خان یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو میں کیا جہاں وہ ڈراما ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ پر ریویو دے رہی تھیں۔ اس شو میں دیگر سینیئراداکارائیں بھی تھیں۔ اس دوران عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے ایک سین پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس میزبان نے فوراً کہا کہ یہ کیس حمیرا اصغر سے ملتا جلتا ہے جبکہ سمیع خان کا کردار ظاہر جعفر (نور مقدم کیس) کی یاد دلاتا ہے۔ تاہم،...