2025-09-18@02:41:01 GMT
تلاش کی گنتی: 3018

«اضافہ کر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی. ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دے دیا۔ موڈیز کے مطابق ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا سہرا بہتر زرمبادلہ ذخائر اور مالی نظم و ضبط کو جاتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے، ریونیو بیس میں اضافے اور اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔ واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے دیگر عالمی اداروں فِچ،...
    موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ اضافہ کرتے ہوئے اسے ‘Caa1’ سے ‘Caa2’ کر دیا گیا ہے، جسے ‘مستحکم’ آؤٹ لک بھی دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ملک کی مالی حالت میں بہتری اور اصلاحات کے نفاذ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ موڈیز نے اس ریٹنگ میں اضافے کی وجہ پاکستان کی بیرونی مالی حالت میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اصلاحات کی کامیاب تکمیل کو قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے، اگرچہ ملک اب بھی بروقت مالی معاونت پر انحصار کرتا ہے۔ اسی طرح، حکومتی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو رہی ہے، لیکن قرضوں...
    پاکستانی معیشت اس وقت سنگین مالی مسائل سے دوچار ہے، جس میں قرضوں کی ادائیگی، حکومتی اخراجات، اور دیگر مالی مشکلات شامل ہیں۔ ایک طرف عوامی خدمات کی فراہمی مشکل ہو رہی ہے، وہیں دوسری طرف اعلیٰ سرکاری افسران اور ججز کو ملنے والی مراعات اور پنشن کے بارے میں مسلسل سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: طلاق یافتہ بیٹی کی پنشن پر اہم فیصلہ آگیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن گزشتہ 15 سالوں میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سینیٹ میں وزارت قانون و انصاف کی رپورٹ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں ریٹائرڈ...
    وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید کمی متوقع ہے، رواں مالی سال میں معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...
    ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ضرور ہوا ہے، لیکن جیسے جیسے ادائیگیاں ہوں گی، صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت نے استحکام کی طرف پیش رفت کی ہے اور بیشتر معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال میں...
    ’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان کی...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم جیسے جیسے ان کی ادائیگیاں ہوں گی، معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ نجی شعبے کے قرضوں میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشتوں میں تاجروں کا اہم کردار ہے اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ تقریب کے آغاز میں انہوں نے پوری قوم کو معرکۂ حق میں کامیابی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ آپ...
    پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ حکومتی تعاون سے ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا، مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع، 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی، پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئیں۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے  ماہانہ ڈویلپمنٹ پلان پر بیان  میں کہا  2025 میں پاکستان کے تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی، بیرونی و مالیاتی شعبے مستحکم ہوئے، صرف جولائی میں برآمدات 17 فیصد بڑھیں، پاکستان کی ترقی کیلئے برآمدات میں مسلسل اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے، گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.1 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ، ترسیلات زر میں جولائی کے دوران 7.4 فیصد اضافہ، جولائی میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، پرائمری بیلنس سرپلس 24 سال کی بلند ترین سطح پر، یہ اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ معیشت کی بحالی کا بیڑہ حکومت نے کامیابی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 44 فیصد اضافہ ایک "عارضی کمی" ہے، جس کا ازالہ آئندہ مہینوں میں برآمدات میں اضافے سے ہو جائے گا۔ گزشتہ روز مالی سال 2025-26 کی پہلی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراکے موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف ان اشیاء  پر ڈیوٹی کم کی ہے جو برآمدات کو فروغ دے سکتی ہیں۔ اعداد و شمارکے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ 2.7 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔ وزیر کے مطابق یہ اضافہ اس وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کہ درآمدکنندگان نے کم ٹیرف کے انتظار میں اپنی کھیپ...
    اسلام آباد: آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کے کیس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے  آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ٹربیونل نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بزنس ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارمز کا قیمتوں کو فکس کرنے کے لیے استعمال غیرقانونی ہے۔ بزنس ایسوسی ایشنز قیمتیں فکس کرنے سے باز رہیں۔ ...
    سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت قانون و انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی ہیں۔سینیٹ میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔ وزارت قانون نے بتایا کہ 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011 میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار تھی، 2012 میں پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہوئی اور پھر 2013 میں چیف جسٹس کی پنشن 8 لاکھ...
    اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے سینیٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کو دی جانے والی پنشن اور مراعات کی تفصیلات پیش کر دیں، جس میں سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں مسلسل اضافے کا ریکارڈ شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق: 2010 میں چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن 5 لاکھ 60 ہزار روپے  تھی 2024  تک یہ بڑھ کر  23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے سال بہ سال اضافے کی تفصیل کچھ یوں ہے: | سال | پنشن (روپے میں) | | —- | ————— | | 2011 | 6,44,000 | | 2012 | 7,73,000 | | 2013 | 8,50,000 | | 2014 | 9,35,000 | | 2015 | 10,05,000 | |...
    سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ، نئی فیسوں کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کی کورٹ فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کورٹ فیسوں میں اضافے کے بعد نئے مقدمات کے اندراج کی فیس 250 سے بڑھا کر ڈھائی ہزار اور نظر ثانی درخواست کی کورٹ چالان فیس کو 125 سے بڑھا کر 1250 روپے کردیا گیا ہے۔آئینی درخواست دائر کرنے کا چالان 250 سے 2500، سپریم کورٹ نظر ثانی کا سیکیورٹی چالان 10 ہزار سے 50 ہزار اور انٹرا کورٹ اپیل کی فیس 250 سے بڑھا کر 5 ہزار کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ وکالت کا ٹکٹ 10 سے بڑھا کر 500 اور سپریم کورٹ بیان حلفی کا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ملک کا واحد ادارہ ہے جو اپنی آمدن سے پنشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیتا ہے،بینیفٹس کی مد میں ساڑھے 12ارب روپے کا شارٹ فال ہے جس کو حل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں آغا رفیع اللہ اور دیگر کے پاکستان ریلویز کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو گریجویٹی ،بینوولینٹ فنڈ،شادی گرانٹس،نقد رقم بروقت رخصت،الوداعی گرانٹ کی ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق توجہ دلا نوٹس کے جواب میں حنیف عباسی نے کہاکہ پاکستان ریلویز میں تنخواہوں کا مسئلہ حل کررہے ہیں، معمول کی پنشن مل رہی ہے، بینیفٹس کی ادائیگی کا...
    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کے تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی، جبکہ بیرونی اور مالیاتی شعبے بھی مستحکم ہوئے۔ اسلام آباد میں ماہانہ ڈویلپمنٹ پلان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف جولائی میں برآمدات 17 فیصد بڑھیں، جو معیشت کی بحالی کی واضح علامت ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.1 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جولائی میں ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری بیلنس سرپلس 24 سال کی بلند...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز تصدیق کر دی کہ چین کے ساتھ ٹیرفس کی جنگ میں مزید 90 دن کے لیے وقفہ بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ بیجنگ نے بھی اسی نوعیت کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’میں نے ابھی ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت چین پر محصولات عائد کرنے کے عمل کی معطلی مزید 90 دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔ معاہدے کے دیگر تمام پہلو جوں کے توں رہیں گے۔‘‘ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند...
    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر علی نے کہا ہے کہ بھارت کا کھیلوں میں سیاست لانا پرانا وطیرہ ہے جس سے پاکستان سے زیادہ خود بھارت کو نقصان ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ’’ایکسپریسو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی ایچ کوچ انسٹرکٹر رانا غضنفر علی نے کہا کہ ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفیکشن ضرور ہے مگر سب سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاظت اہم ہے، پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے نہ صرف پاکستان کی عالمی رینکنگ میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفکیشن کا موقع بھی ملے گا۔ رانا غضنفر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاکی کے زوال کے بہت سےفیکٹرز ہیں، جن پر کام کرنے...
    راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی ڈینگی کے 58 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 11مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ اسپتالوں میں زیرِ علاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7 ہے۔ ڈینگی سے رواں سال راولپنڈی میں کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 30کیسز اور مری میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید برآں ڈینگی مہم سے یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے اور 58 ہزار 364  گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں 11 لاکھ 48 ہزار 213  مقامات کی چیکنگ ہوئی ہے جس میں 11 ہزار سے زائد سائٹ پر ڈینگی پازٹیو آیا ہے...
    پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت نے بھارت کی تشویش میں اضافہ کردیا، فنانشل ٹائمز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) عالمی شہرت یافتہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں غیر متوقع بہتری آئی ہے، جس نے بھارت کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس سال موسم گرما میں دو بار امریکا کے اعلیٰ سطحی دورے کیے۔ سب سے حالیہ دورہ فلوریڈا کا تھا، جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا...
    لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے گزشتہ روز 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس  کی پرچون قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے ہو گئی ہے۔ فلور مل مالکان نے بتایا اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر 2450 روپے ہو گئی ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 401 (کے) ریٹائرمنٹ پلان میں سرمایہ کاری کے لیے کرپٹو کرنسی کی شمولیت کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کے بعد بٹ کوائن، ایتھریئم سمیت دیگر بڑی کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ عالمی سطح پر کرپٹو مارکیٹ میں چار ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 5 فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جبکہ ایتھریئم، سولانا اور ڈوج کوائن کی قیمتوں میں 10 فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت جولائی کے وسط میں پہنچنے والی بلند ترین سطح 1 الکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ٹرمپ کی...
    پاکستان اور امریکی حکام اس وقت ایک اہم تجارتی معاہدے کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس میں سرمایہ کاری کے امور بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک میں سب سے کم ٹیرف کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا نظرثانی شدہ ٹیرف ریٹ 19 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو بھارت (25 فیصد)، بنگلہ دیش (20 فیصد)، ویتنام (20 فیصد) اور سری لنکا (20 فیصد) جیسے دیگر خطے کے ممالک سے کم ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں اپنی برآمدات...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,527.78 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 146,910 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر انڈیکس نے 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا، جس میں آٹوموبائل اسمبلی، کمرشل بینکس، تیل و گیس کے شعبوں اور ریفائنریز میں نمایاں خریداریاں ہوئیں۔ اس کے علاوہ اے آر ایل، این آر ایل، ماری، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 700 پوائنٹس...
     ویب ڈیسک : آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔  پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہےکہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سےپانی چھوڑےجانےکا امکان ہے، جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلےدرجےکے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم   ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتےکےدوران بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،لاہور،ساہیوال،بہاولپور،ملتان...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی5روپے اضافے سے 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سی288روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)نیشنل گرڈ کمپنی نے 23-2022 سے 25-2024 تک اپنے یوز آف سسٹم چارجز میں اضافہ مانگا ہے۔کمپنی کی تین سالوں کے لیے کل ریونیو کی ضرورت 485.392 ارب روپے ہے۔(جاری ہے) کل ریونیو کی ضرورت میں سے این جی سی نے مالی سال 23-2022 کے لیے 112.389 ارب روپے، 24-2023 کے لیے 163.455 ارب روپے اور 25-2024 کے لیے 209.548 ارب روپے مانگے ہیں۔ٹیرف پٹیشن کے مطابق این جی سی نے تین سالوں کے لیے اتفاقی بنیاد پر یو او ایس سی ریٹ میں 24.8 فیصد اضافہ مانگا ہے جس سے یہ موجودہ 712.49 روپے فی کلو واٹ ماہانہ سے بڑھ کر 885.07 روپے فی کلو واٹ ماہانہ ہو جائے گا...
    یورپی ممالک نے واضح کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کا حل کیف کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مجوزہ ملاقات کی تیاری جاری ہے۔ ٹرمپ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ الاسکا میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاکہ 3 سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے پر بات کی جا سکے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا خاتمہ منصفانہ ہونا چاہیے، اور میں ان سب کا شکر گزار ہوں جو یوکرین اور ہمارے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یورپی رہنماؤں کے اس مشترکہ بیان میں، جس پر یورپی...
    پاکستان اور امریکہ کی دو طرفہ تجارت کے حتمی اعداد و شمار سامنے آگئے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال پاک امریکہ تجارت کا حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔دستاویزمیں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایک سال میں امریکہ کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں.جس میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق امریکہ کی پاکستان کو درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا. جس میں گزشتہ سال 40 فیصد اضافہ ہوا۔ایک سال میں امریکہ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائد رہا، پاکستان نے امریکہ کو زیادہ برآمدات بستر، میز، بیت الخلا اور کچن چادروں کی کیں، ان...
    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے 11 سالہ اقتدار کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں انہیں نہ صرف ملکی سیاست میں دھاندلی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارت کو سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، مودی حکومت کو 2024 کے عام انتخابات میں کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے جعلی ووٹروں کے ذریعے دھاندلی کے الزامات کا سامنا ہے، جو ان کی سیاسی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بہار کے ریاستی انتخابات میں بھی مودی کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ان کے اقتدار کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔ اقتصادی محاذ پر...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اورامریکا کی دو طرفہ تجارت 16 فیصد بڑھ کر 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ اورادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے مالی سال میں امریکا کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔ اس دوران امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ ایک سال میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت جلد نیا نقشہ جاری کرنے جا رہی ہے، جو ممکنہ طور پر 14 اگست یا اس سے پہلے سامنے آ سکتا ہے۔ ان کے مطابق، اس اقدام نے بھارت میں سیاسی و عوامی سطح پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔ رضوان رضی کے مطابق، پچھلے دو روز میں دونوں ممالک کی فضائی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے روسی ساختہ سخوئی اور مگ 29 طیارے اڑائے، لیکن یہ پروازیں پاک-بھارت سرحد سے 230 سے 250 کلومیٹر دور رہیں۔ اس کے برعکس، پاکستان کے میراج فائیو اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے صرف 3 کلومیٹر اندر تک پرواز کرتے دیکھے گئے۔ ان...
    کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے...
      بیجنگ () چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں  کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ  میں کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں  پر جون کی  0.1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں  0.4 فیصد کا  اضافہ   ہوا  جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد  کا اضافہ دیکھنے میں آیا،...
    کراچی: پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کے قیام اور محصولاتی اصلاحات کی بدولت کسٹمز ریونیو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساؤتھ جمیل ناصر نے بتایا کہ جولائی 2025 میں کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ کی کسٹمز ڈیوٹی میں47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 93 ارب 84 کروڑ 70لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 میں کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ میں درآمدات میں سالانہ 50فیصد نمو ریکارڈ کیا گیا۔ چیف کلکٹر کسٹمز کے مطابق جولائی 2025 میں 342 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے کا مجموعی ریونیو حاصل ہوا، مذکورہ مہینے میں سینٹرل اپریزمنٹ یونٹ کے سبب ڈرائی پورٹ کی کارکردگی میں بھی بہتری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) عالمی سطح پر گوشت اور کھانے کا تیل مہنگا ہو جانے کے باعث گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غذائی اجناس کی مجموعی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور عام استعمال ہونے والی خوراک کی قیمتوں کے اشاریے میں فروری 2023 کے بعد 130.1 درجے اضافہ دیکھا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کا یہ اشاریہ گوشت، دودھ، سبزیوں، پھلوں، دالوں اور چینی سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذائی اجناس کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلی کا پتا دیتا ہے۔ اس کی بدولت پالیسی سازوں اور غذائی صنعت کو ضروری اقدامات میں مدد ملتی ہے۔'ایف اے او' کے...
    — فائل فوٹو پی ایم اینڈ ڈی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ فیس میں رواں برس 12.5 فیصد یعنی 1000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کی مجموعی فیس 9000 روپے ہوگئی ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی  کے مطابق 12.5 فیصد کا معمولی اضافہ امتحان کے عملی اخراجات، سیکیورٹی اور لاجسٹکس کے لیے کیا گیا ہے۔جنگ اور دی نیوز کی تحقیق کے مطابق 2 برس قبل 2023 میں ایم ڈی کیٹ کی فیس 6 ہزار روپے تھی جسے 2024 میں بڑھا کر 8 ہزار روپے کیا گیا اور رواں سال اس میں مزید ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس طرح گزشتہ 2 برس کے دوران ایم ڈی کیٹ نے...
    ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس7ہزار سے بڑھا کر9ہزار روپے کر دی گئی ہے ، 2023 میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس5 ہزار روپے تھی، 2024  میں 7ہزار روپے کی گئی تھی ، 2سال میں رجسٹریشن فیس میں4ہزار اضافہ کیا گیا جو  80  فیصد تک بنتا ہے ، رجسٹریشن فیس کی مد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کو 2 ارب کے قریب آمدن متوقع ہے ۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی ہے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔ غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن...
    سٹی42: پی ایچ اے افسران نے میڈیکل سہولیات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایل ڈی اے کی طرز پر مہنگی پرائیویٹ میڈیکل پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت افسران کو مہنگے نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز سے علاج اور ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی جائے گی۔ پولیسی کے مطابق تمام سرکاری نوعیت کے ہسپتالوں کو ملک کے کسی بھی شہر میں علاج کے لیے شامل کیا جا سکے گا۔ملٹری کمبائنڈ ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔کمیٹی کے صوابدیدی اختیار میں ہوگا کہ وہ کسی بھی ہسپتال، کلینک یا لیبارٹری کو پینل میں شامل کرے۔پرائیویٹ ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے نام تجویز کرنے کا اختیار کمیٹی کو...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے اضافے سے 577روپے کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 598روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سی284روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی15سی20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزارت کی جانب سے جاری نئے آفس میمورینڈم کے مطابق یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کی پنشن میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ اضافہ برابری کی بنیاد پر تمام وفاقی پنشنرز پر لاگو ہوگا۔ 2011 سے 2024 کے درمیان دیے گئے پانچ مختلف ایڈہاک ریلیف الاؤنس اب مستقل طور پر پنشن کا حصہ بن جائیں گے۔ اس کے لیے گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ رقم منہا کرنے کے بعد ان پانچ اضافوں کو شامل کیا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان پانچ...
    ویب ڈیسک :پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔ 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 146813 رہی جبکہ کم ترین سطح 141440 رہی۔  کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 3.26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 435 ارب روپے بڑھ کر 17342 ارب روپے ہو گئی۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
    اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن یعنی ایف اے او کے مطابق جولائی میں دنیا بھر میں غذائی اجناس کی قیمتیں 2 سال سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ سبزیوں کے تیل میں نمایاں اضافہ اور گوشت کی قیمتوں کا ریکارڈ سطح تک جانا، اناج، ڈیری اور چینی کی قیمتوں میں کمی پر بھاری پڑ گیا۔ ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس، جو عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جولائی میں اوسطاً 130.1 پوائنٹس رہا، جو جون کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ یہ فروری 2023 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے، اگرچہ یہ مارچ 2022 کی بلند ترین سطح سے 18.8 فیصد کم ہے، جب روس کے...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں تین اہم بلوں کی منظوری دیدی جن میں ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بل کے علاوہ سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی بل) 2025 اور اینٹی ٹیررازم سندھ ترمیمی بل 2025شامل ہیں۔ تینوں بل وزیر قانون اور پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے ایوان میں پیش کئے گئے تھے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے مرحلہ وار منظوری...
    سپریم کورٹ میں اب زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مقدمات کی تعداد 57153 تک پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں چھٹیوں کے دوران زیر التواء مقدمات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہونے لگا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے عہدے سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں 60 ہزار کے قریب مقدمات زیر التواء تھے، مقدمات کی تعداد مارچ 2025ء میں کم ہو کر 55 ہزار تک پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں اب زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مقدمات کی تعداد 57153 تک پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں چھٹیوں کے...
    حکام نے اس خبر پر خوشی کے شادیانے بجائے اور عوام کو یہ مژدہ سنا دیا کہ مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ اس خبر کے پس منظر میں دکان پر کھڑے گاہک نے چینی کا بھاؤ پوچھا، دکاندار سے چینی کے نرخ سنتے ہی سر پر ہاتھ مارا، دونوں اداس تھے لیکن اس خبر کو سنتے ہی آئی ایم ایف کے چہرے چمک کر کھل اٹھے کیوں کہ انھیں معلوم تھا اس جملے کی ادائیگی کے لیے حکومت نے کن کن شرائط پر عمل درآمد کے لیے عوام کی جیب میں ہاتھ ڈالا ہوگا۔ قابل ستائش بات یہ تھی کہ یہ خسارہ قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا محض 5.38 فی صد...
    امریکی جریدے بلومبرگ اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترجیحی اور پسندیدہ ملک بن چکا ہے جب کہ بھارت کو معاشی اور سفارتی محاذوں پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حکمت عملی سے بھرپور سفارت کاری کرتے ہوئے اپنے پتّے بہترین انداز میں کھیلے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چند ان منتخب ممالک میں شامل ہے جنہوں نے حال ہی میں امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ بلومبرگ کا مزید کہنا ہے کہ پاک امریکا رابطے اس وقت شروع ہوئے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عدالتی نظام پر دباؤ کا عندیہ دیتی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جب اپنا عہدہ سنبھالا تو اس وقت عدالتِ عظمیٰ میں قریباً 60 ہزار مقدمات زیر التوا تھے۔ ان کی قیادت میں مارچ 2025 تک یہ تعداد کم ہو کر 55 ہزار تک آ گئی تھی، جو عدالتی اصلاحات کی کامیابی سمجھی جا رہی تھی۔ مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی تاہم، حالیہ عدالتی تعطیلات کے دوران مقدمات کے فیصلوں کی رفتار سست پڑنے کے باعث زیر التوا کیسز کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے، اور اب یہ...
    سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں پھر اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہونے لگا۔چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے عہدے سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں 60 ہزار کے قریب مقدمات زیر التوا تھے، مقدمات کی تعداد مارچ 2025 میں کم ہو کر 55 ہزار تک پہنچ گئی۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں اب زیر التوا مقدمات کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مقدمات کی تعداد 57153 تک پہنچ گئی، عدالت عظمی میں چھٹیوں کے دوران زیر التوا مقدمات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
     سندھ اسمبلی نے ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے بل ایوان میں پیش کیا، جسے تمام ارکان نے مرحلہ وار منظوری کے ساتھ حمایت دی۔ بل کی منظوری کے دوران تمام ارکان نے ڈیسک بجا کر اس کی حمایت کا اظہار کیا، اور کسی بھی رکن کی جانب سے مخالفت سامنے نہیں آئی۔ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام ممبران نے اس بل کی تائید کی ہے۔  اس دوران رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے بل میں پبلک کمیٹی کے ذکر نہ ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی چاہے کسی بھی نوعیت کی ہو، اُس کا ذکر ہونا...
    جولائی 2025 میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اہم اقدام، ترسیلات زر سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر کا سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 823.7 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 665.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 450.4 ملین ڈالر اور امریکا سے 269.6 ملین ڈالر بھیجے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:گزشتہ...
    ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل تیسرے روز نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10ہزار 956 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4700 روپے اضافہ ہوا ہے۔
    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ  حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ وفاقی وزیر برائے شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے پریسیژن فارمنگ کے فروغ پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان برادری کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی کارکردگی میں...
    نان فائلرز کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر ٹیکس 0.6% سے بڑھا کر 0.8% کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.8% ٹیکس لاگو ہوتا ہے، اس سے قبل 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.6% ٹیکس لاگو ہوتا تھا۔ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس کٹوتی کرنے کی مجاز ہوگی۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید، فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سےزائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلر سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کی مجاز ہوگی۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پڑ رہا ہے اور سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی جاری رہا۔ ماہرین نے سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ تیل اور دیگر اجناس کے مقابلے میں سونے میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کو قرار دیا۔ عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو(آج )سونے کی قیمت پانچ ڈالر کے اضافے سے چونتیس سو ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید 5سوروپے مہنگا ہو کر362700روپے ہوگیا جب کہ دس گرام سونے...
    لاہور+راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ‘ لیڈی رپورٹر‘اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا۔ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ سکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔ 
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو ملکی معیشت کے استحکام اور بہتر مالیاتی حکمت عملی کا مظہر ہے۔جمعرات کو ڈیجیٹل نیشنل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس وقت سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 15 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.5 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے جس سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری...
    —فائل فوٹو محکمۂ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا۔ ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوں گے۔ اس بات کی لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات پہلے 14 اگست تک تھیں۔
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔   وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، کہنا ہے کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 ،  برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔  قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری...
    پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسکول پنجاب خالد نذیر ووٹو نے اعلان کر دیا کہ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ادھر، پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ پنجاب میں اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2025 میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں 9 فیصد اضافہ معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروبار دوست ماحول...
    کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تاریخ کا اعلان کردیا اور داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد رواں سال 2025 میں ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، داخلہ ٹیسٹ اتوار 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بھی ایک ہی وقت پر منعقد ہوگا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان پانچ مختلف جامعات کے تحت لیا جائے گا، جن میں پنجاب کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔(جاری ہے) عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 62ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے بڑھ کر 3لاکھ 10ہزار 528روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49روپے کے...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیشہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش دینے کے بعد اس 14 اگست کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آئندہ پورا ہفتہ اقلیتی برادری کے لیے منایا جائے گا اور 11 اگست کو یومِ اقلیت پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں صارفین اکثر مہنگے انٹرنیٹ اور غیر معیاری سروسز کی شکایت کرتے ہیں لیکن اب ان شکایات میں مزید اضافہ ہوسکتاہے کیونکہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والے مختلف اداروں نے اپنے پیکجز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ موبائل انٹرنیٹ کمپنیوں زونگ، جاز، یوفون اور ٹیلی نار کے پیکجز مہنگے ہیں۔ عرب خبر رساں ادارے نے اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پی ٹی سی ایل اور دیگر کمپنیوں نے واقعی اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، 2900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 362200 روپے تک پہنچ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 310528 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 359300 روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1,114 روپے مہنگا ہو کر 308,041 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,022 روپے اضافے سے 282,381 روپے ہو گئی۔ Post Views:...
    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 62ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے بڑھ کر 3لاکھ 10ہزار 528روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی...
    بیجنگ : جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 25.7 ٹریلین یوآن رہی،جس میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا اور شرح نمو سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔ ان میں آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 9.4 فیصد، 3.9 فیصد، 17.2 فیصد اور 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔غیر ملکی تجارت میں اختراعات اور ماحول دوست اشیاء کے تناسب میں اضافہ رہا ہے ۔ پہلے سات ماہ میں ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 5.1 ٹریلین...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 62ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے بڑھ کر 3لاکھ 10ہزار 528روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49روپے کے اضافے سے 4ہزار 059روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کی وجہ مضبوط معاشی امکانات اور اچھی کارپوریٹ آمدن رہی، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے ابتدائی گھنٹوں میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ صبح 10 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 726.29 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 145,814.78 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔ خریداری کا رجحان اہم شعبوں میں دیکھا گیا جن میں تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں، بڑی کمپنیوں کے حصص جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی ایس او، اور پی پی...
    اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچ جائے گی، جو مارچ میں 50 کروڑ تھی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی کی سالانہ ترقی میں 4 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار چیٹ جی پی ٹی کی تمام مصنوعی ذہانت پر مبنی مصنوعات یعنی فری، پلس، پرو، انٹرپرائز، ٹیم، اور ایجو پر مشتمل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، اب روزانہ صارفین کی جانب سے 3 ارب سے زائد پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت ترقی کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے، جو اس وقت 2.5 گنا تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی...
    ویب ڈیسک:نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ  ہو گیا،رواں مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،ادارہ شماریات نے جولائی 2025 کے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے۔  ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد بڑھ گیا،گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر16.2 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  رپورٹ کے مطابق برآمدات سالانہ بنیادوں پر16.91 فیصد کا اضافہ ہوا،برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ...
    غزہ: محصور غزہ میں صحت کا نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جہاں خون کی شدید قلت نے اسپتالوں کو مفلوج کر دیا ہے اور اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ شدید غذائی بحران کے باعث اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کے طبی حکام نے بتایا کہ علاقے میں خون کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، شدید بھوک اور غذائی قلت کے باعث بیشتر شہری خون عطیہ کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ طبی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ قحط نے اب تک 193 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے، جن میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو...
    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران  برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر8.88 فیصد،  درآمدات میں12.37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں8.88 فیصد اضافے کیساتھ برآمدات کا حجم2.697 ارب ڈالر، درآمدات کا 5.44 ارب ڈالر رہا۔ جون 2025 میں برآمدات2.47 ارب ڈالر تھیں،جون کی نسبت جولائی میں تجارتی خسارہ 16فیصد اضافہ سے2.75 ارب ڈالر رہا۔گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ1.909ارب ڈالر تھا۔
    اسلام آباد: ملک میں  زرعی گھرانے 83 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ، مال مویشی کی تعداد 25 کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئی اور مویشیوں کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے 14 سال بعد ساتویں زرعی شماری 2024 کا اجرا کر دیا گیا ہے، اس سے قبل  2010 میں زرعی شماری ہوئی تھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گائے کی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 68 ہزار ہے، بھینسوں کی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 61 ہزار، بھیڑوں کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 85 ہزار، بکریوں کی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 2 لاکھ...
    امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)بھارت اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 7 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار چین کا دورہ کریں گے، جو بیجنگ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری کی ایک اور علامت ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی 31 اگست سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے کثیرالملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔تاہم، بھارتی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔نریندر مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں...
    وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2024-25 کے دوران 4,959 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولیوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل ہونے والے منافع کا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت 1,468 ارب روپے کا اضافہ رپورٹس کے مطابق حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1,468 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں بڑھتی ہوئی وصولیوں اور اسٹیٹ بینک سے حاصل شدہ منافع کی منتقلی کے باعث ممکن ہوا ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں بلند ترین سطح پر گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں...
    عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے خریداروں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ۔ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 1114 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہو گیا۔10 گرام 22 قیراط سونا 1022 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 381 روپے تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا عالمی سطح پر بھی سونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا ، ہماری مصنوعات اب عالمی منڈیوں میں براہ راست دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان مارٹ کے حوالے سے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تجارت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، یو اے ای حکومت اس منصوبے کی تعمیر کے لیے مفت زمین فراہم...
    عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور دس گرام چاندی کی...
    کراچی (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیرہ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ59ہزار300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 388041 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تیرہ ڈالر اضافے سے تین ہزار تین سو66 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ Post Views: 5
    2 روزہ وقفے کے بعد چینی کی ایکس مل اور تھوک قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا جب کہ حکومتی کریک ڈاون سمیت دیگر اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن  روف ابراہیم نے کہا کہ فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 165روپے بڑھکر 172 تا 173روپے ہوگئی،  فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 170روپے سے بڑھکر 176 تا 177روپے ہوگئی۔ روف ابراہیم  نے کہا کہ ریٹیل میں فی کلو چینی 190روپے سے 195روپے درمیان فروخت کی جارہی ہے، سخت مانیٹرنگ نہ کی گئی تو ریٹیل میں فی کلو چینی دوبارہ 200روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔  
    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1114 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 3366 ڈالر فی اونس ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 20روپے اضافے سے 560روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت14روپے اضافے سے 387روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سی281روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا گیا۔
    جنگی جنون میں گم مودی سرکار، سپاہیوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی، ہتھیاروں کے سائے میں پلتی بھارتی فوج مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ عالمی سطح پر مودی کی جگ ہنسائی اور بھارتی فوجیوں کا مورال زمین بوس ہوگیا، ذہنی دباؤ کے باعث خودکشیوں میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا۔ بھارتی فوجی مودی کی جنگی جنونیت کا ایندھن بن گئے، ذہنی دباؤ نے خودکشی پر مجبور کر دیا۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کے افسر نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار لی، واقعہ ضلع کونڈاگاؤں کے بایانار کیمپ میں اتوار کی رات پیش آیا۔‘‘ ڈی ایس پی کے مطابق افسر دنیش سنگھ چندیل نے کمرے میں خودکشی کی، فائر کی آواز سن...
    وقاص عظیم: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبرآگئی،نئےمالی سال کے پہلے ماہ میںہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.07فیصد کا اضافہ ہوااورٹیکسٹائل برآمدات 1ارب69کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب27 کروڑڈالرز تھا۔جون2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز تھیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  ذرائع کے مطابق جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزاورجولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب47 کروڑ ڈالرز تھا۔  
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اپنی  زیرصدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ اجلاس کو سمیڈا میں اصلاحات اور سمیڈا کے اقدامات پر بریفنگ  دی گئی  جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ویمن انٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 57 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان پر مضبوط اعتماد، مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو مسلسل دسویں روز بھی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں تیل کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی، ریکوڈک منصوبے میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی توقعات اور آنے والے مہینوں میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بتدریج اضافے کی پیشگوئیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع...
    بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں لیکن اس میں نمایاں اضافے کریں گے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکا میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 150 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوگا۔آئندہ 24...
    کراچی: بین الاقوامی سطح پر پاکستان پر مضبوط اعتماد، مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل مسلسل دسویں روز بھی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ امریکا کی جانب سے پاکستان میں تیل کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی، ریکوڈک منصوبے میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی توقعات اور آنے والے مہینوں میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بتدریج اضافے کی پیشگوئیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 282 روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔ امریکی نشریاتی ادارے CNBC کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں لیکن اس میں نمایاں اضافے کریں گے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکا میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 150 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ٹیرف عائد کرنے کا متوقع اعلان بھارت کی برآمدی صنعت، خاص طور پر ٹیکسٹائل، فارما اور آٹو پارٹس جیسے شعبوں کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین کا...